Baaghi TV

Author: +9251

  • پاکستان سپر لیگ2020 میں آج ہوں گے دو اہم ٹاکرے

    پاکستان سپر لیگ2020 میں آج ہوں گے دو اہم ٹاکرے

    پاکستان سپر لیگ2020 میں آج ہوں گے دو اہم ٹاکرے

    باغی ٹی وی :پاکستان سپر لیگ2020 میں آج بھی 2 میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں کراچی کنگز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے مقابلہ ہوگا۔

    کراچی کنگز نے اپنے پہلے میچ میں فتح حاصل کی جبکہ کوئٹہ کو ایک میچ میں فتح ملی اور ایک میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پچھلے میچ میں شکست کو بھلا کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی جیت کے جذبے کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

    کراچی کنگز کی قیادت عماد وسیم جبکہ کوئٹہ کی قیادت سرفراز احمد کریں گے۔ کراچی کنگز نے پہلے میچ میں پشاور زلمی کو شکست دی تھی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں فتح جبکہ پشاور زلمی کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    آج کے دوسرے میچ میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گے۔ ٹورنامنٹ میں لاہور قلندرز کو ماضی کی طرح اپنے پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    لاہور قلندرز سہیل اختر کی زیر قیادت میدان میں اترے گی جبکہ اسلام آباد ٹیم کی کمان شاداب خان کو سونپی گئی ہے۔ قلندرز نے ایک میچ کھیلا ہے جس میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اسلام آباد یونائٹیڈ کو دو میچوں میں سے ایک میں شکست اور ایک میں فتح ملی۔

  • رواں مالی سال کے پہلے سات مہینوں میں پاکستان کا پیٹرولیم درآمدی بل کتنا ہوا کم

    رواں مالی سال کے پہلے سات مہینوں میں پاکستان کا پیٹرولیم درآمدی بل کتنا ہوا کم

    رواں مالی سال کے پہلے سات مہینوں میں پاکستان کا پیٹرولیم درآمدی بل کتنا ہوا کم

    باغی ٹی وی :موجودہ حکومت کا درآمدات میں کمی کرنے کا دعوی سچ ثابت ہونے لگا.رواں مالی سال کے پہلے سات مہینوں میں پاکستان کا پیٹرولیم گروپ کا درآمدی بل 17.91 فیصد کمی سے 7 ارب 13کروڑ ڈالر رہا جب کہ پیٹرولیم مصنوعات کا درآمدی بل 21.83 فیصد گر گیا۔ ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے سات مہینوں میں پٹرولیم گروپ کی مد میں 7 ارب 13 کروڑ ڈالر کی درآمدات ہوئیں جو گزشتہ سال اسی عرصے میں 8 ارب 68 کروڑ ڈالر تھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے جنوری تک پیٹرولیم مصنوعات کا درآمدی بل 3 ارب ایک کروڑ ڈالر رہا جو گزشتہ سال اس عرصے میں 3 ارب 85 کروڑ ڈالر تھا۔ رواں مالی سال سات ماہ میں خام تیل کی درآمدات 2 ارب 8 کروڑ ڈالر رہیں جب کہ گزشتہ سال اسی عرصے میں 2 ارب 70 کروڑ ڈالر کا خام تیل درآمد کیا گیا تھا۔

    اسی طرح اس سال سات ماہ میں ایک ارب 85کروڑ ڈالر کی ایل این جی درآمد ہوئی جو گزشتہ سال اس عرصے میں ایک ارب 97کروڑ ڈالر درآمد ہوئی تھی۔ جولائی سے ستمبر تک 18کروڑ 58 لاکھ ڈالر کی ایل پی جی درآمد کی گئی جب کہ گزشتہ سال سات ماہ میں 15کروڑ 26 لاکھ ڈالر کی ایل پی جی درآمد ہوئی تھی۔یوں کم درآمدگی کے ہدف کا حصول جاری ہے.

  • عالمی ادراہ صحت نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اہم حکم جاری کردیا

    عالمی ادراہ صحت نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اہم حکم جاری کردیا

    عالمی ادراہ صحت نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کا کہہ دیا

    باغی ٹی وی :عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے ایران اور لبنان میں نئے کورونا وائرس کے کیس سامنے آنے کے بعد، اس کے مزید عالمی پھیلاو کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کا کہا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹرجنرل تیدروس ادہانوم گیبریسَس نے جنیوا میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ چین کے باہرمتاثرین کی تعداد اب تک نسبتاً کم ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کو ایسے متاثرین کے بارے میں تشویش ہے جن کے وائرس سے متاثر ہونے کی وجہ مثلاً چین کا سفر یا کسی متاثرہ شخص سے قریبی رابطے میں آنا غیر واضح ہے۔ انہوں نے کہا کہ وائرس کی روک تھام کے اقدامات کے مواقع کم ہوتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے ممالک پر زور دیا کہ مواقع کے مکمل خاتمے سے قبل سرمائے کی فراہمی اور دیگر کوششوں میں تیزی لائیں۔ تیدروس نے یہ اعلان بھی کیا کہ عالمی ادارہ صحت کی زیر قیادت، بین الاقوامی ماہرین کی ایک ٹیم چین کے سب سے زیادہ متاثرہ شہر ووہان کا دورہ کرے گی.

    کرونا وائرس سے ہلاکت اٹلی نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟
    کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

    واضح‌رہےکہ کرونا وائرس کے خطرات نے پاکستان حکومت کو بھی الرٹ کردیا. پاکستانی زائرین کے ایران جانے پر پابندی عائد کر دی گئی، پابندی بلوچستان حکومت نے وائرس کی پاکستان منتقلی کے خطرے کے پیش نظر لگائی۔

    بتایا گیا ہے کہ تفتان میں موجود 100کے قریب زائرین کو واپس کوئٹہ بلا لیا گیا ہے، چھپ کر جانے والے زائرین کو روکنے کیلئے خصوصی چیک پوسٹیں قائم کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ دوسری طرف محکمہ صحت نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت پر ایران سے منسلک سرحدی علاقوں میں طبی ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

  • وزیر اعظم نے 10 بلین ٹری سونامی پروگرام کا افتتاح کردیا

    وزیر اعظم نے 10 بلین ٹری سونامی پروگرام کا افتتاح کردیا

    وزیر اعظم نے 10 بلین ٹری سونامی پروگرام کا افتتاح کردیا

    باغی ٹی وی :وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر میانوالی پہنچے جہاں انہوں‌ نے کندیاں‌ میں‌ موسم بہار شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا. وزیراعظم آج نمل یونیورسٹی کے سالانہ کانووکیشن میں بھی مدعو ہیں‌ جہاں‌ وہ بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

    وزیراعظم عمران خان آج اپنے آبائی شہر میانوالی کا دورہ کر رہے ہیں جس کے دوران 10 بلین ٹری سونامی پروگرام کا افتتاح کیا، اس موقع پر عمران خان کو شجرکاری مہم سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیراعلیٰ پنجاب اورصوبائی وزرا بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ تقریب کے دوران صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان نے اپنے خطاب میں 10 بلین ٹری سونامی پروگرام سے متعلق آئندہ کے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا

    انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے پاکستان کو 12 موسم دئیے ہیں.بچوں کے مستقبل کیلئے شجرکاری مہم انتہائی ضروری ہے،انگریز کا چھوڑا گیاجنگل ختم ہوگیا ہے،کندیاں میں جنگل ہواکرتا تھا ،انہوں نےکہا کہ میں نے ہیلی کاپٹر سے دیکھا جنگل میں درخت ہی نہیں.کندیاں میں وزیر اعظم عمران کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو اندازہ نہیں کہ شجر کاری کتنی ضروری ہے۔کراچی کی تمام گرین بیلٹ، پارک اور یہاں تک سرکاری نرسری پر خاص قبضے ہیں۔ نوجوانوں کو سب پتا ہے لیکن جب حکومتی جماعت قبضہ کرے تو کون مزاحمت کر سکتا ہے.کندیا ں میں بیری کےدرختوں سےشہد فراہم ہوگا.وزیراعلیٰ پنجاب سے کہا کہ جن لوگوں نے جنگلات کی زمین پر قبضہ کیا ان سے مجرموں کی طرح نمٹا جائے اور انھیں جیلوں میں ڈالا جائے کیونکہ یہ لوگ ہمارے بچوں کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں۔واضح‌رہے کہ ان کے ساتھ اس موقع پر وفاقی اور پنجاب حکومت کا بہت بڑا عملہ ساتھ تھا.

  • وزیر اعظم آج  آبائی ضلع میانوالی کے علاقے کندیاں میں شجرکاری مہم کا افتتاح کریں

    وزیر اعظم آج آبائی ضلع میانوالی کے علاقے کندیاں میں شجرکاری مہم کا افتتاح کریں

    وزیر اعظم آج آبائی ضلع میانوالی کے علاقے کندیاں میں شجرکاری مہم کا افتتاح کریں

    باغی ٹی وی :وزیر اعظم عمران خان آج اپنے آبائی ضلع میانوالی کے علاقے کندیاں میں شجرکاری مہم کا افتتاح کریں گے،شجرکاری مہم کے دوران ملک بھرمیں 25کروڑ پودے لگانے جائیں گے۔ وزیراعظم کے مشیربرائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ حالیہ موسم بہار کے دوران ملک بھرمیں 250ملین درختوں کے پودے لگائے جائیں گے، جس کے لیے تمام صوبائی حکومتوں، سرکاری اور غیرسرکاری اداروں کے تعاون سے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

    حکومت نے حالیہ موسم بہار میں‌ درخت لگانے کی مہم کو پورا کرنے کا عزم کا اظہار کی اہے .انہوں نے کہا کہ قومی سطح پرشروع ہونے والی موسم بہارکی شجرکاری مہم کا افتتاح وزیراعظم عمران خان ضلع میانوالی کے علاقے کندیاں میں کررہے ہیں، اس تقریب میں پنجاب حکومت کے اہم عہدے دار،سیاسی نمائندے،سرکاری اورغیرسرکاری تنظیموں کے افسران و نمائندے شرکت کریں گے۔
    واضح‌ رہے کہ اس سے پہلے وزیر اعظم اپنے آبائی علاقے میں ایک کئی ایک منصوبوں کے اعلان کرچکے ہیں.200 بستروں پر مشتمل زجہ بچہ ہسپتال کی تخمینہ لاگت 4 ارب 78 کروڑ 20 لاکھ، سکولوں کے قیام اور اپ گریڈیشن اور سہولیات کی فراہمی کا تخمینہ لاگت 3 ارب 10 کروڑ 40 لاکھ روپے، یونیورسٹی آف میانوالی کا فیز ون کا تخمینہ لاگت 30 کروڑ، ضلع میانوالی میں 62 واٹر سپلائی سکیموں کی بحالی عیسی خیل ، داﺅد خیل اور کمر مشانی میں سیوریج و نکاسی آب کے منصوبوں کا تخمینہ لاگت ایک ارب 37 کروڑ 20 لاکھ، سرگودھا میانوالی روڈ (دو رویہ) فیز ون لمبائی 30.63 کلومیٹر کا تخمینہ لاگت 4 ارب 83 کروڑ، 236 کلومیٹر طویل دیہی سڑکوں کی کشادگی و بحالی اور تعمیر کا تخمینہ لاگت4 ارب 23 کروڑ، 10 کلومیٹر طویل ضلع میانوالی کی 7 میونسپل و اربن روڈز کی تعمیر، بحالی و کشادی کا تخمینہ لاگت 30 کروڑ روپے ہے۔ وزیر اعظم نے میانوالی میں واٹر سپورٹس و ٹورازم کلب کا بھی افتتاح کیا۔

  • ڈانسر عورتیں گرفتار

    ڈانسر عورتیں گرفتار

    تھانہ رجانہ کی ہوائی فائرنگ /آتش بازی/ میرج فنکشن ایکٹ کی خلاف ورزی پر کاروائی33کس مرد اور 5کس ڈانسر عورتیں گرفتار
    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ وقار قریشی کے حکم پر ایس ایچ او تھانہ رجانہ انسپکٹر محمداختر سعیدمعہ رفاقت علی اے ایس آئی و ملازمان پولیس نے مخبر کی اطلاع پر چک نمبر269گ ب میں سعید احمد ولد محمد نواز قوم کھتران کی شادی میں مہندی کی تقریب پر ریڈ کیاجہاں پر 5کس ڈانسر عورتیں گھر کے سامنے بازار شارع عام میں نیم برہنہ کپڑے پہن کر ڈانس کر رہیں تھیں چند لوگ ہوائی فائرنگ کر رہے تھے جبکہ کچھ لوگ ڈانسر عورتوں کے ساتھ فحش حرکات کر رہے تھے اور ان پر پیسے نچھاور کرنے میں مصروف تھے۔ایس ایچ او تھانہ رجانہ انسپکٹر محمد اختر سعید و ملازمان پولیس نے فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے 33کس مردوں اور بذریعہ لیڈی کانسٹیبل5کس ڈانسر عورتوں کو شارع عام پر فحش ڈانس،ہوائی فائرنگ،اور فحش قسم کی حرکات کر کے لوگوں کے جذبات مجروح کرنے پر رنگے ہاتھوں قابو کیا جن کے قبضہ سے2عدد سپیکر،ایک عدد مکسچر،سٹیبلائزر، موبائل فون،چلی ہوئی گولیوں کے خول، جبکہ نچھاور کی گئی رقم مبلغ 16000روپے برآمد ہوئی جن پر مقدمہ درج رجسٹر کر کے حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔

  • گیس سلنڈر پھٹنے سے 9 افراد زخمی

    گیس سلنڈر پھٹنے سے 9 افراد زخمی

    گیس سلنڈر پھٹنے سے 9 افراد زخمی

    باغی ٹی وی :رائے ونڈ کے نواحی علاقے میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 9 افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، تین کی حالت تشویشناک ہونے کی بنا پر جناح ہسپتال بھجوایا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ میں واقع جامعیہ مسجد یوسف برکت کے حجرے میں رات سے گیس لیکج ہو رہی تھی جس کے نتیجے میں ہونے والے دھماکے میں 9 افراد زخمی ہو گئے۔ ایک شخص کو ٹی ایچ کیو رائے ونڈ منتقل کر دیا گیا جبکہ پانچ افراد کو موقع پر فرسٹ ایڈ دی گئی ہے۔ تین زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کی بنا پر جناح ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

    اس واقعے کی وجہ میں ابتدائی طور پر بتایا جا رہا ہے کہ ایک شخص کمرے کی لائٹ آن کرنے گیا جس پر شارٹ سرکٹ کی وجہ سے دھماکہ ہوا، مسجد کے شیشے بھی ٹوٹ گئے اور 9 افراد زخمی ہوئے، ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا، پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی۔

  • کرونا وائرس سے بچاؤ کی خاطر پاکستان نے ایران زائرین کے لیے جاری کیا اہم حکم

    کرونا وائرس سے بچاؤ کی خاطر پاکستان نے ایران زائرین کے لیے جاری کیا اہم حکم

    کرونا وائرس سے بچاؤ کی خاطر پاکستان نے ایران زائرین کے لیے جاری کیا اہم حکم

    باغی ٹی وی : کرونا وائرس کے خطرات نے پاکستان حکومت کو بھی الرٹ کردیا. پاکستانی زائرین کے ایران جانے پر پابندی عائد کر دی گئی، پابندی بلوچستان حکومت نے وائرس کی پاکستان منتقلی کے خطرے کے پیش نظر لگائی۔

    بتایا گیا ہے کہ تفتان میں موجود 100کے قریب زائرین کو واپس کوئٹہ بلا لیا گیا ہے، چھپ کر جانے والے زائرین کو روکنے کیلئے خصوصی چیک پوسٹیں قائم کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ دوسری طرف محکمہ صحت نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت پر ایران سے منسلک سرحدی علاقوں میں طبی ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

    کرونا وائرس سے ہلاکت اٹلی نے بڑا قدم اٹھا لیا

    وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

    کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    واضح رہے کہ ایران میں کرونا سے ہونے والی ہلاکتوں کے بعد چند روز قبل وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے مابین ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا جس میں وائرس کا پھیلاو روکنے سے متعلق اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم عمران خان کو بتایا تھا کہ صوبے میں کرونا وائیرس سے بچاؤ کے لئے خصوصی ٹیمیں تفتان اور دیگر حساس علاقوں میں تعینات کردی گئی ہیں۔اس سے پہلے اٹلی میں کرونا وائرس سے 2 ہلاکتیں، مریضوں کی تعداد 79 ہو گئی۔ اٹلی کے وزیراعظم کا کرونا وائرس سے متاثرہ علاقوں میں آنے جانے پر پابندی کا اعلان کر دیا، کرونا وائرس کے باعث 3 فٹ بال میچ منسوخ کردئیے گئے۔ جنوبی کوریا میں بھی 123 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ کرونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے امکانات کم ہو رہے ہیں

  • کرونا وائرس سے  ہلاکت اٹلی نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا وائرس سے ہلاکت اٹلی نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا وائرس سے ہلاکت اٹلی نے بڑا قدم اٹھا لیا

    باغی ٹی وی :پہلی ہلاکت کے خوف سے اٹلی کے حکام نے قریبی اسکولوں اور پبلک مقامات کو بند کر دیا ہے۔ادھر لبنان اور اسرائیل میں بھی کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہو گئی ہے۔اٹلی کے شمالی علاقے لومبارڈی میں نوول کرونا وائرس کے 14نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہ بات حکام نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتائی ۔14مصدقہ کیسز میں وہ 6 بھی شامل ہیں جن کا اعلان جمعہ کی صبح کیا گیا ، کیسز میں لومبارڈی کے دارالحکومت میلان کے قریب کوڈوگنو قصبے سے تعلق رکھنے والا 38سالہ اطالوی شخص اور اس کے 5قریبی رشتہ دار اور دوست شامل ہیں۔اس شخص نے ایک دوست کے ساتھ وقت گزارا جو 21جنوری کو چین کے سفر سے واپس آیا تھا ۔لومبارڈی علاقائی کونسل کے ایک رکن برائے فلاحی بہبود جیو لیو گلیرا نے کہا کہ ہم نے مزید 8کیسز کی شناخت کی ہے جن میں کوڈوگنو ہسپتال کے 3مریض ،5ڈاکٹرز اور نرسز شامل ہیں۔وزیر صحت روبرٹو سپرنزا نے کوڈوگنو سمیت 10قصبات میں لاک ڈان کے اقدامات کا اعلان کیا ۔انہوں نے بتایا کہ ہمیں ان علاقوں کو محدود کرنے کی ضرورت ہے

    وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

    کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    اٹلی میں کرونا وائرس سے 2 ہلاکتیں، مریضوں کی تعداد 79 ہو گئی۔ اٹلی کے وزیراعظم کا کرونا وائرس سے متاثرہ علاقوں میں آنے جانے پر پابندی کا اعلان کر دیا، کرونا وائرس کے باعث 3 فٹ بال میچ منسوخ کردئیے گئے۔ جنوبی کوریا میں بھی 123 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ کرونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے امکانات کم ہو رہے ہیں

  • کرونا وائرس نے ایران میں بھی تباہی مچانا شروع کردی

    کرونا وائرس نے ایران میں بھی تباہی مچانا شروع کردی

    کرونا وائرس نے ایران میں بھی تباہی مچانا شروع کردی

    باغی ٹی وی : کرونا وائرس کی تباہ کاریوں کا سلسلہ دراز ہوتا جارہا ہے .ایران میں‌ کرونا وائرس سے 6 اور اٹلی میں‌ 2 افراد ہلاک ہو گئے، چین میں مزید 96 ہلاکتیں، مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 442 ہو گئی۔ دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 78 ہزار 599 ہو گئی۔

    اب چین کے علاوہ دنیا کے دیگر ممالک بھی اس کی زد میں ہیں، چین مزید 630 افراد میں وائرس کی تصدیق ہو گئی، ایران میں کرونا وائرس سے 6 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، متاثرین کی تعداد 18 ہو گئی۔ وائرس سے متاثرہ مریضوں کو ایران کے شہر قُم کے ایک ہسپتال میں الگ تھلگ رکھا گیا ہے جبکہ شہر کے تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے ہیں۔

    وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    جنوبی کوریا میں بھی 123 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ کرونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے امکانات کم ہو رہے ہیں