Baaghi TV

Author: +9251

  • بے وفائی کا انجام ، لڑکی کودوست نےپیٹرول چھڑک جلا دیا گیا ، حکومت کی خاموشی ، عوام کا بھرپوراحتجاج

    بے وفائی کا انجام ، لڑکی کودوست نےپیٹرول چھڑک جلا دیا گیا ، حکومت کی خاموشی ، عوام کا بھرپوراحتجاج

    ممبئی: ہولناک موت، خاتون کو پیٹرول چھڑک جلا دیا گیا ، حکومت کی خاموشی ، عوام کا بھرپوراحتجاج ،اطلاعات کےمطابق بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خاتون کی موت معمہ بن چکی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ممبئی میں پیش آیا جہاں ایک خاتون کا جلا ہوا جسم اسپتال لایا گیا تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اس نے خود کشی کی یاپھر کسی نے اسے جلایا۔ تاہم خاتون زندگی اور موت کی جنگ لڑتے ہوئے ہلاک ہوگئی۔

    پولیس کے مطابق ذاتی جھگڑے کے باعث خاتون اور اس کا دوست آپس میں لڑ رہے تھے اس دوران خاتون کے ہاتھ میں پیٹرول کی بوتل اور ماچس کی ڈبیا بھی تھی۔ دریں اثنا خاتون نے پیٹرول اپنے جسم پر چھڑک لیا۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ اس معاملے کو دیکھتے ہوئے ردعمل میں شوہر نے ماچس کی ڈبیا چھین کر تیلی جلائی اور خود کو آگ لگانے کی دھمکی دی، لیکن بدقسمتی سے حادثاتی طور پر خاتون جل گئی کیوں کہ اس کا جسم پیٹرول سے بھیگا ہوا تھا۔

    واقعے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے عورت کے دوست کو گرفتار کرلیا۔ اس حادثے میں خاتون کا جسم 67 فیصد جل چکا تھا تاہم اسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑتے ہوئے بالاآخر ہلاک ہوگئی۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اہل علاقہ نے متعلقہ حکام کی طرف سے تعاون نہ کرنے پرشدید غصے اورغم کا اظہار کیا ہے ، اوراحتجاجی مظاہرے بھی کئے ہیں‌

  • نوازشریف کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کے لیے پاکستان سے جانے والے لیگیوں  کو دروازکے اندرنہ جانے دیا گا،پھریہ نامعلوم جانے والا کون ہے،ہلچل مچ گئی

    نوازشریف کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کے لیے پاکستان سے جانے والے لیگیوں کو دروازکے اندرنہ جانے دیا گا،پھریہ نامعلوم جانے والا کون ہے،ہلچل مچ گئی

    لندن :نوازشریف کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کے لیے پاکستان سے جانے والے لیگیوں کو دروازکے اندرنہ جانے دیا گا،پھریہ نامعلوم جانے والا کون ہے،ہلچل مچ گئی ،اطلاعات کےمطابق علاج کے غرض سے لندن میں موجود سابق وزیراعظم نوازشریف سے پراسرار شخص کی خفیہ ملاقات نے ہل چل مچادی۔

    تفصیلات کے مطابق نوازشریف سے ایون فیلڈ اپارٹمنٹ میں ایک پراسرار شخص نے ملاقات کی جو انتہائی خفیہ رکھی گئی، ملاقات کے لیے آنے والے پراسرار شخص کو میاں شہبازشریف اپنی گاڑی میں دو میل دور سے بٹھا کر لائے۔نوازشریف سے نامعلوم شخص کی ملاقات 40 منٹ سے زائد جاری رہی اور اس پراسرار شخص کو اپارٹمنٹ کے پچھلے دروازے سے نکالا گیا۔

    پراسرار شخص کو چہرہ چھپا کر ایون فیلڈ اپارٹمنٹ لایا گیا تھا، ان مناظر کو پاکستانی نژاد برطانوی صحافی نے ریکارڈ کر لیا جب کہ ملاقات کے حوالے سے مذکورہ شخص سے سوالات کیے گئے تو انہوں نے جواب دینے سے صاف انکار کردیا۔

    چہرہ چھپائے شخص کی نواز شریف سے پراسرار ملاقات پرسوال اٹھ گئے ہیں کیونکہ نوازشریف سے ان کے پارٹمنٹ میں پارٹی رہنما تک ملاقات نہیں کرتے اور یہی وجہ ہے کہ نوازشریف کی سالگرہ کا کیک بھی دروازے پر کاٹا گیا تھا اور سیاسی رہنماؤں کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

  • پاکستان کے لیے اعزاز کی بات مغرب ،یورپ اورافریقہ کے لوگوں نے پاکستان میں بسنے کی خواہش کردی ، پہلے سیمی تواب ڈینی نے اعلان کردیا

    پاکستان کے لیے اعزاز کی بات مغرب ،یورپ اورافریقہ کے لوگوں نے پاکستان میں بسنے کی خواہش کردی ، پہلے سیمی تواب ڈینی نے اعلان کردیا

    کراچی:پاکستان کے لیے اعزاز کی بات مغرب ،یورپ اورافریقہ کے لوگوں نے پاکستان میں بسنے کی خواہش کردی ، پہلے سیمی تواب ڈینی نے اعلان کردیا ،اطلاعات کےمطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر ڈینی موریسن نے بھی پاکستان شہریت ملنے کی آس لگالی اور کہا ہے کہ میری خدمات کو بھی مدنظر رکھا جائے۔

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں نیوزی لینڈ کے سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر ڈینیل کیلے موریسن نے کہا کہ میں کرکٹ کمنٹیٹر کی حیثیت سے حالیہ عرصے میں مسلسل پاکستان آتا رہا ہوں، میں نے کرکٹ کے لیے پاکستان کو ہمیشہ سپورٹ کیا۔

    انہوں ںے کہا کہ ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو پاکستان کا سب سے بڑا سول اعزاز اور اعزازی طور پر شہریت دینے کا حکومت کا فیصلہ بہت اچھی بات ہے لیکن میری خدمات کو بھی مد نظر رکھا جائے۔واضح رہے کہ 54 سالہ ڈینی موریسن نے نیوزی لینڈ کی جانب سے 164 ٹیسٹ کھیلے اور اب وہ کرکٹ کمنٹری کے حوالے سے جانے اور پہچانے جاتے ہیں۔

  • گوگل نے 600 مقبول ترین ایپس پر پابندی لگاکردنیا کومشکل میں ڈال دیا

    گوگل نے 600 مقبول ترین ایپس پر پابندی لگاکردنیا کومشکل میں ڈال دیا

    نیویارک: گوگل نے 600 مقبول ترین ایپس پر پابندی لگاکردنیا کومشکل میں ڈال دیا،اطلاعات کےمطابق انٹرنیٹ کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے اپنے پلے اسٹور سے 600 مقبول ترین ایپس ہٹا دیں،گوگل کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پلے اسٹور پر موجود 600 سے زائد ایسی ایپس پر پابندی عائد کردی گئی جو صارفین کو بہت زیادہ اشتہارات دکھا رہی تھیں۔

    کمپنی کی جانب سے پابندی کا شکار ہونے والی ایپس کے نام ظاہر نہیں کیے گئے البتہ گوگل نے بتایا ہے کہ مذکورہ ایپس کو ساڑھے چار ارب سے زائد بار ڈاؤن لوڈ کیا گیا۔کمپنی کے مطابق مذکورہ ایپس چین، ہانگ کانگ، سنگاپور اور بھارت میں تیار کی گئیں اور ان تمام کا شمار گوگل کی مقبول ترین ایپلیکیشنز میں ہوتا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں برطانیہ اور جاپان سے تعلق رکھنے والی ٹیکنالوجی کمپنیز کے ماہرین نے گوگل پلے اسٹور پر موجود ایپس کی نشاندہی کی تھی۔برطانیہ کی ہارڈ ویئر اینڈ سافٹ ویئر سیکیورٹی کمپنی سوفوس نے اینڈرائیڈ موبائل استعمال کرنے والے کو آگاہ کیا تھا کہ اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم پر 21 ایسی ایپلیکیشنز ہیں جو صارفین کے لیے کسی بھی بڑے خطرے کا باعث بن سکتی ہیں۔

  • پی ایس ایل: اسلام آباد نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    پی ایس ایل: اسلام آباد نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    لاہور: پی ایس ایل: اسلام آباد نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی،اطلاعات کےمطابق آج پاکستان سپر لیگ کے 5 ویں ایڈیشن کے 5 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 165 رنز کا ہدف دیا جو اس نے 2 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔

    ملتان کی اننگز
    ملتان کی جانب سے شان مسعود اور جیمز ونس نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ پر 41 رنز جوڑے تاہم شان مسعود 21 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔شان مسعود کے آؤٹ ہونے کے بعد کوئی بڑی پارٹنرشپ نہ بن سکی، جیمز ونس اور ذیشان اشرف کی شاندار بیٹنگ کے بدولت ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔ ذیشان اشرف 50 اور جیمز ونس 42 رنز بناکر نمایاں رہے، اسلام آباد یونائیٹڈ کے عماد بٹ نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    اسلام آباد کی اننگز
    اسلام آباد کی جانب سے اننگز کا آغاز کولن منرو اور لیوک رونکی نے کیا جنہوں نے پہلی وکٹ پر 92 کی شراکت قائم کرکے ملتان کو میچ سے دور کردیا۔92 کے مجموعی اسکور پر کولن منرو 50 رنز بناکر شاہد آفریدی کا شکار بنے جبکہ لیوک رونکی بھی 74 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔اس کے بعد کولن انگرام اور ڈیوڈ ملان نے مزید کوئی نقصان نہیں ہونے دیا اور باآسانی ہدف حاصل کرلیا۔

    ملان 35 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ ملتان کی جانب سے آفریدی اور محمد الیاس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

  • چوہدری شفاعت حسین  اپنے ہی گھرانے کے سیاسی مستقبل پر خودکش بمبار بن گئے

    چوہدری شفاعت حسین اپنے ہی گھرانے کے سیاسی مستقبل پر خودکش بمبار بن گئے

    گجرات(طارق محمود سے)چوہدری شفاعت حسین اپنے ہی گھرانے کے سیاسی مستقبل پر خودکش بمبار بن گئے،اطلاعات کےمطابق پنجاب کے روائتی سیاستدانوں کی طرح گجرات کے سیاستدانوں کی طرف سے شہریوں کی جائیدادوں کو ہڑپ کرنے کا سلسلہ جاری، سابق ضلعی ناظم چوہدری شفاعت حسین اپنے ہی گھرانے کے سیاسی مستقبل پر خودکش بمبار بن گے

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے روائتی سیاستدانوں کی طرح گجرات کے سیاستدان بھی شہریوں کی جائیدادوں پر قبضے کرنے اور اربوں روپے بنانے میں پیش پیش نظر آتے ہیں باغی ٹی وی کو ملنے والی تفصیلات کے مطابق گجرات کے پوش علاقے رحمان شہید روڈ پر شادماں کالانی کے سامنے علی پورہ لنک روڈ پر ایم پی اے چوہدری سلیم سرور جوڑا کی رہائش گاہ کے عقب میں واقع شہری چوہدری اکرم کی تقریباً 4 کنال جگہ پرسابق ضلعی ناظم چوہدری شفاعت حسین مبینہ طور پر قبضہ کئے ہوئے ہیں

    چوہدری اکرم کافی عرصہ پہلے انتقال کر گئے تھے تاہم ان کے بیٹے گل پرویز عرف سونی کے مطابق مزکورہ جگہ کا فرض ان کے والد چوہدری اکرم کے نام سے ان کے پاس ہے اور اس جگہ کے علاوہ بھی ان کے والد کی کئی جائیدادیں علاقے میں موجود ہیں گل پرویز عرف سونی کے مطابق سابق ضلعی ناظم چوہدری شفاعت حسین نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے مبینہ طور پر اس تقریبا چار کنال جگہ پر قبضہ کیا ہوا ہے اور اپنے نام کی جعلی رجسٹری بھی تیار کروا رکھی ہے

    چوہدری شفاعت حسین مزکورہ جگہ پلاننگ کر کے اس کو فروخت کرنے کے قریب ہے گل پرویز عرف سونی کے مطابق اس ظلم اور ذیادتی کا علم ڈی ایس پی سٹی اور اے سی ڈاکٹر حفصہ رانی کنول میں بھی لایا جا چکا ہے جو ابھی تک قبضہ واگزار کرانے میں کامیاب نظر نہیں اتے۔ یوں سابق ضلع ناظم چوہدری شفاعت حسین اپنے ہی گھرانے کے سیاسی مستقبل کے لیے خودکش بمبار ثابت ہوئے ہیں اور ان سے چوہدری ظہور الٰہی کے گھرانے کی سیاست کو شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں گل پرویز نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیراعظم عمران خان سے انصاف کی اپیل کی ہے

  • بچوں کے جنسی، جسمانی اور نفسیاتی استحصال کیخلاف ملک گیر مہم  کا آغاز

    بچوں کے جنسی، جسمانی اور نفسیاتی استحصال کیخلاف ملک گیر مہم کا آغاز

    اسلام آباد : بچوں کے جنسی، جسمانی اور نفسیاتی استحصال کیخلاف ملک گیر مہم 22 فروری سے 29 فروری تک جاری رہے گی، مہم کا آغاز ٹوئیٹر پر #LetsStopChildAbuse کے ہیش ٹیگ سے کیا گیا جس پر صارفین نے اپنے پیغامات میں حکومت وقت سے بچوں کے حوالے سے ٹھوس قانون سازی کا مطالبہ کیا۔ صارفین نے کہا کہ ایسے واقعات بدترین معاشرتی المیہ ہے۔ جن کی روک تھام ہم سب کی ذمہ داری ہے۔


    مہم کے چیف آرگنائزر رضی طاہر نے بتایا کہ چاروں صوبائی دارالحکومت پر سیمینارز کا بھی انعقاد کیا جارہا ہے۔ جبکہ اسلام آباد میں خصوصی ڈائیلاگ کے ساتھ ساتھ 29 فروری کو نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاج بھی کریں گے۔

    مہم کے چیف آرگنائزر رضی طاہر نے بتایا کہ سوشل میڈیا کے موثر استعمال کی وجہ سے زینب کا مجرم قرار واقعی سزا پاچکا ہے مگر یہ سلسلہ ابھی رکا نہیں۔ مہم کے آرگنائزرز میں ارشد خان مہمند، عائشہ افتخار، عمید بلوچ، خالد جنید، مہرین، اسامہ ریاض بھی شامل ہیں۔

  • وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پرڈپٹی کمشنر محمد علی کا سبزی منڈی غلام محمد آبادکا دورہ

    فیصل آباد(محمد اویس)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پرڈپٹی کمشنر محمد علی نے سبزی منڈی غلام محمد آبادکا دورہ کیا اور مختلف شیڈز میں جا کر بعض پھلوں وسبزیوں کی بولیوں کے عمل کاجائزہ لیا۔ایس ایس پی اپریشنز سید علی رضا بھی ان کے ہمراہ تھے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز سید ایوب بخاری،ایکسٹرااسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت عبدالرحمن اور مارکیٹ کمیٹی کے افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے پھلوں وسبزیوں کی دستیابی اور ان کی تھوک کے حساب سے فروخت کے لئے دی جانے والی نیلامیوں کا بغور جائزہ لیااورآڑھتی حضرات سے کہا کہ عام صارفین کے لئے مشکلات پیدا نہ کی جائیں۔انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے افسران سے کہا کہ وہ سبزیوں وپھلوں کی سپلائی پر گہری نظر رکھیں اور کسی شے کی قلت کی صورت میں سپلائی کے فوری اقدامات کریں تاکہ قیمتیں بڑھنے کا خدشہ نہ ہو۔انہوں نے شفاف اورمعقول بولیوں کے بعد جائز منافع کے ساتھ پرچون نرخ مقرر کرنے اور فوری طور پر پرائس لسٹ جاری کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کاشتکاروں کے لئے تمام تر انتظامات کو ہمہ وقت برقرار رکھنے کی تاکید کی۔انہوں نے کہا کہ سبزی منڈیوں کے تسلسل سے دوروں کا مقصدپھلوں وسبزیوں کی بولیوں کا جائزہ لے کرقیمتوں کو استحکام میں رکھنا ہے۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر اور زرعی مارکیٹنگ کے افسران سے کہا کہ وہ بولیوں کے اوقات میں موقع پر موجودرہ کر تمام ترعمل کی نگرانی جاری رکھیں اور منڈی میں آنے والا سٹاک اور فروخت کامکمل ریکارڈ رکھا جائے۔ایس ایس پی اپریشنز نے سبزی منڈی میں حفاظتی امور کو تفصیلی چیک کیا اور متعلقہ تھانہ کی پولیس کو حفاظتی انتظامات یقینی بنانیکے حوالے سے بریفنگ دی۔

  • اسے کہتے ہیں سفارتکاری : صدرنے بھارتی سیاستدان شترو گھن سنہا سےکہہ دیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں مظالم ڈھا رہا ہے،یہ بھارت کے لیے اچھا نہیں ہوگا

    اسے کہتے ہیں سفارتکاری : صدرنے بھارتی سیاستدان شترو گھن سنہا سےکہہ دیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں مظالم ڈھا رہا ہے،یہ بھارت کے لیے اچھا نہیں ہوگا

    لاہور:اسے کہتے ہیں سفارتکاری : صدرنے بھارتی سیاستدان شترو گھن سنہا سے کہہ دیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں مظالم ڈھا رہا ہے،یہ بھارت کے لیے اچھا نہیں ہوگا،اطلاعات کےمطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے بھارتی سیاستدان اور بالی ووڈ کے اداکار شتروگھن سنہا نے ملاقات کی۔

     

    صدر پاکستان کے نام سے بنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ڈاکٹر عارف علوی اور شترو گھن سنہا کے درمیان ملاقات لاہور میں ہوئی۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر اظہار تشویش کیا۔ جبکہ ملاقات کے دوران صدر نے بھارت میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں پرظلم وستم کو اجاگرکیا۔

    بھارتی سیاستدان شترو گھن سنہا نے مقبوضہ کشمیر میں جاری 200 روز سے زائد کریک ڈاؤن پر صدر عارف علوی کے موقف کی تائید کی۔واضح رہے کہ بھارتی شتروگھن سہنا کا پاکستان کے شہر لاہور میں گزشتہ چند روز سے مقیم ہیں اور ایک شادی کی تقریب میں شرکت کرنے آئے ہیں۔

    اداکار شتروگھن سنہا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ گزشتہ روز لاہور میں ایک شادی کی تقریب میں موجود ہیں۔ اسی تقریب میں فلمسٹار ریما خان بھی موجود ہیں۔ ویڈیو میں دونوں کو ایک ساتھ فوٹو سیشن کراتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

  • فیصل آباد بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیراہتمامانٹرکالجز گرلز سائیکلنگ چیمپئن شپ

    فیصل آباد(محمد اویس) فیصل آباد بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیراہتمام ہائیر سیکنڈری سکول 202ر ب گٹی میں جاری انٹرکالجز گرلز سائیکلنگ چیمپئن شپ پنجاب کالج فاروویمن نے جیت لی۔اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ رفعت سلطانہ اورپرنسپل پنجاب وویمن کالج عائشہ رفعت،ڈائریکٹر سپورٹس پنجاب کالج خالد یعقوب،پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول گٹی کوثر پروین ودیگر نے شرکت کی۔پنجاب کالج فار وویمن نے 31پوائنٹس حاصل کرکے فرسٹ پوزیشن حاصل کی،گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول گٹی نے 29 پوائنٹس کے ساتھ دوسری،گورنمنٹ کالج برائے خواتین کارخانہ بازار نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔مہمان خصوصی رفعت سلطانہ ودیگرنے سائیکلنگ چیمپئن شپ جیتنے والی طالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے۔