Baaghi TV

Author: +9251

  • پی ایس ایل: ملتان سلطانز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو 165 رنز کا ہدف ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے  جیتنے کے عزم کے ساتھ بیٹنگ شروع کردی

    پی ایس ایل: ملتان سلطانز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو 165 رنز کا ہدف ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے جیتنے کے عزم کے ساتھ بیٹنگ شروع کردی

    لاہور:پی ایس ایل: ملتان سلطانز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو 165 رنز کا ہدف ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے جیتنے کے عزم کے ساتھ بیٹنگ شروع کردی ،اطلاعات کےمطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020 کے تیسرے روز کے دوسرے میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 165 رنز کا ہدف دے دیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر ایونٹ کی سرفہرست ٹیم ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

     

    قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹورنامنٹ کے پانچویں میچ میں شاداب خان نے ٹاس جیتا اور گزشتہ روز لاہور قلندرز کو اسی میدان میں شکست دینے والی ملتان سلطانز کی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ملتان سلطانز کی اننگز کا آغاز کپتان شان مسعود اور جیمز وِنس نے کیا، 41 کے مجموعی اسکور پر شان مسعود 21 رنز بنانے کے بعد کیچ آؤٹ ہوئے۔

    اس کے بعد معین علی کریز پر آئے جنہوں نے جیمز ونس کے ساتھ مل کر ٹیم کے اسکور کو آگے بڑھایا لیکن 10ویں اوور میں 69 کے مجموعے پر وہ بھی ہمت ہار گئے اور اونچا شاٹ مارنے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہوئے، انہوں نے 10 رنز بنائے تھے۔

    عماد بٹ کے اسی اوور میں رلی روسوو اپنی پہلی ہی گیند پر اسی پوزیشن پر فہیم اشرف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹے۔جیمز وِنس بھی 31 گیندوں میں 42 رنز بنانے کے بعد عماد بٹ کا شکار بن گئے، اس وقت سلطانز کا مجموعی اسکور 87 رنز تھا۔

    ملتان سلطانز کا وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور 111 کے مجموعے پر خوشدل شاہ بھی وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوگئے۔اس موقع پر وکٹ کیپر بیٹسمین ذیشان اشرف نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور چھوٹی چھوٹی شراکت قائم کرتے ہوئے ٹیم کے اسکور کو آگے بڑھاتے رہے۔135 کے مجموعے پر شاہ آفریدی 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ 10 بنانے کے بعد سہیل تنویر پویلین لوٹے۔ملتان سلطانز نے ذیشان اشرف کی 4 چوکوں اور 3 چھکوں سے مزین 50 رنز کی شاندار اننگز کے باعث مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، کراچی کنگز اور ملتان سلطانز نے اپنے اپنے افتتاحی میچوں میں کامیابی سمیٹتے ہوئے قیمتی پوائنٹس حاصل کیے تھے تاہم پشاور زلمی نے اپنے دوسرے میچ میں کوئٹہ کو شکست دے کر پہلی فتح حاصل کرلی اور اب اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز بھی اپنے دوسرے میچ میں مدمقابل ہیں۔خیال رہے کہ افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 3 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

    دوسری جانب ملتان سلطانز نے اپنے پہلے میچ میں کامیابی حاصل کی تھی اور لاہور قلندرز کو باآسانی 5 وکٹوں سے ہرا کر قیمتی پوائنٹس حاصل کیے تھے۔

    میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں:

    ملتان سلطانز: شان مسعود (کپتان)، جیمز ونس، رلی روسو، خوشدل شاہ، معین علی، ذیشان اشرف، شاہد آفریدی، سہیل تنویر، محمد الیاس، عمران طاہر اور محمد عرفان

    اسلام آباد یونائیٹڈ: شاداب خان (کپتان)، کولن منرو، لیوک رونکی، ڈیوڈ ملان، حسین طلعت، آصف علی، فہیم اشرف، کولن انگرام، عماد بٹ، عاکف جاوید، موسیٰ خان

  • ملک میں‌ دہشت گردوں کے خلاف فوج کا آپریشن 120 ہلاک کئی زخمی بھاری اسلحہ بھی برآمد

    ملک میں‌ دہشت گردوں کے خلاف فوج کا آپریشن 120 ہلاک کئی زخمی بھاری اسلحہ بھی برآمد

    نائجر:ملک میں‌ دہشت گردوں کے خلاف فوج کا آپریشن 120 ہلاک کئی زخمی بھاری اسلحہ بھی برآمد ،اطلاعات کےمطابق نائجیرین اور فرانسیسی فوجیوں کے جنوب مغربی نائجر میں مشترکہ آپریشن میں 120 “دہشت گرد” ہلاک اور بم بنانے کے سازوسامان اور گاڑیاں ضبط کر لی گئیں۔

    وزارت دفاع کے مطابق نائیجیرین یا فرانسیسی فوجیوں کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔ بیان کے مطابق نائجر کے وزیر دفاع اسوفو کٹمبے نے ” دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرانسیسی فوج کے تعاون کی تعریف کی۔

    جہادی گروپوں کے دسمبر اور جنوری میں ہونے والے حملوں کے بعد نائجیرین فوج کے 174 فوجیوں کی ہلاکت کے بعد مزاحمتی علاقے تلبیری کے حکام نے سیکیورٹی پابندیاں بڑھا دیں ، مارکیٹیں بند کیں اور موٹرسائیکل ٹریفک پر پابندی عائد کردی۔اس خطے میں پچھلے دو سالوں سے ہنگامی صورتحال برقرار ہے۔

    واضح رہے اس سے قبل نائجیریا میں ملٹری کیمپ پر حملے کے نتیجے میں 25 فوجی ہلاک اور متعدد فوجی زخمی ہوگئے تھے۔نائجر فوج کے مطابق شدت پسندوں ایک اور بڑے حملے میں سے یہ ایک تھا جس میں 25 کے قریب فوجی ہلاک ہوگئے۔ ابھی تک یہ کسی بھی گروہ نے اس حملے کی زمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

    خیال رہے کہ یہ حملہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی نائجیریا کے صدر اور سہیل خطے کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ فرانس میں ملاقات کرنے سے چند روز قبل ہوا تھا ۔۔واضح رہے اس سے قبل گزشتہ برس دسمبر کے مہینے میں نائیجرمیں ہی دہشت گردوں کی جانب سے کئے جانے والے فوجی اڈے پرحملوں کےنتیجےمیں 78 اہلکارہلاک ہو گئےتھے۔

  • پاکستان سے محبت کیلئے پاسپورٹ کا ہونا ضروری نہیں، سیمی نے توبات کہہ کرپاکستانیوں کے دل لٹ لئے

    پاکستان سے محبت کیلئے پاسپورٹ کا ہونا ضروری نہیں، سیمی نے توبات کہہ کرپاکستانیوں کے دل لٹ لئے

    کراچی :پاکستان سے محبت کیلئے پاسپورٹ کا ہونا ضروری نہیں، سیمی نے توبات کہہ کرپاکستانیوں کے دل لُٹّ لئے ،اطلاعات کےمطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز پشاور زلمی کے ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ پاکستان کی شہریت ملنا اعزاز کی بات ہے۔

    کراچی میں ایک پریس کانفرنس میں سیمی نے کہا کہ انہیں پاکستان سے محبت کیلئے یہاں کے پاسپورٹ کی ضرورت نہیں، اچھی بات ہے کہ ان کے کام کا اعتراف کیا جارہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں آج کرکٹ کی جو واپسی ہوئی ہے اس میں ہر اس کرکٹر کا کردار ہے جس نے پچھلے تین سال کے دوران پاکستان کا دورہ کیا۔

    سیمی کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان کیلئے جو کچھ کیا وہ ان کی یہاں کے عوام سے لگاؤ اور یہاں سے ملنے والی محبت کا نتیجہ تھا۔خیال رہے کہ حکومت پاکستان نے ویسٹ انڈین کرکٹر ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ڈیرن سیمی کو صدر مملکت 23 مارچ کو پاکستان کی اعزازی شہریت اور پاکستان کا سب سے بڑا سول اعزاز دیں گے۔یہ فیصلہ ڈیرن سیمی کی پاکستان کرکٹ کیلئے خدمات کے اعتراف میں کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ڈیرن سیمی پاکستان آنے پر راضی ہونے والے ابتدائی کھلاڑیوں میں سے ایک تھے اور انہوں نے دنیا میں پاکستان کو کرکٹ کیلئے ایک محفوظ ملک قرار دینے کی مہم میں اہم کردار ادا کیا۔

    ڈیرن سیمی کی پی ایس ایل ٹیم پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ سے کہا تھا کہ سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت دینے کی درخواست صدر مملکت کی ٹیبل پر موجود ہے اور احسان مانی سے درخواست کی تھی کہ وہ صدر مملکت سے اس کی منظوری کی سفارش کریں۔

    جاوید آفریدی نے کہا کہ سیمی پاکستان میں سب سے مقبول غیر ملکی ہیں اور ان کی پاکستان کیلئے خدمات قابل قدر ہیں۔جادید آفریدی کا کہنا تھا کہ سیمی نے یہ سب کچھ کسی ذاتی مفاد کیلئے نہیں کیا بلکہ ان کی پاکستان سے محبت خالص ہے، اس فیصلے سے ہر کسی کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

  • وزیراعلئ بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت پر ایمرجنسی سینٹر قائم۔

    وزیراعلئ بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت کی روشنی میں ایران سے منسلک سرحدی علاقوں میں طبی ایمرجنسی نافذ کرتے ہوۓ کورونا وائیرس کی روک تھام کے اقدامات اور احتیاطی تدابیر کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لییۓ کنٹرول فعال اور تفتان میں ایمرجنسی سینٹر قائم کر دیا گیا ہے محکمہ صحت کے ایک اعلامیہ کے مطابق تفتان بارڈر پر پہلے سے دو ڈاکٹر تعینات ہیں جبکہ مزید سات ڈاکٹر آٹھ تھرمل گن کے ساتھ تفتان پہنچ گیۓ ہیں جو ایران سے آنے والے زائیرین اور دیگر مسافروں کی سکریننگ کریں گے ایران کے ساتھ آمد و رفت کے دیگر پانچ راستوں پر بھی مکمل احتیاطی تدابیر اور حفاظتی اقدامات کیۓ گیۓ ہیں اسلام آباد سے این آئ ایچ کی ٹیمیں بھی تفتان پہنچ رہی ہیں جو طبی عملے کو تربیت بھی دینگی محکمہ صحت پی ڈی ایم اے کی معاونت سے تفتان میں 100بیڈ پر مشتمل خیمہ اسپتال بھی قائم کر رہا ہے اور موبائل دفتر قائم کر دیا گیا ہے جبکہ ضرورت کے مطابق مزید طبی عملہ اور طبی آلات بھی بھجواۓ جا ئیں گے محکمہ صحت کی جانب سے جنوری 2020سے ابتک واپس آنے والے زائیرین سے کہا گیا ہے کہ وہ کھانسی اور بخار کی صورت میں فوری طور پر قریبی اسپتال میں اپنا طبی معائینہ کرائیں.

  • مجھے اپنے بھائی پر پورا یقین ہے ، وہ غلط نہیں ہوسکتا ، کامران اکمل عمراکمل کے ساتھ کھڑے ہوگئے

    مجھے اپنے بھائی پر پورا یقین ہے ، وہ غلط نہیں ہوسکتا ، کامران اکمل عمراکمل کے ساتھ کھڑے ہوگئے

    کراچی :مجھے اپنے بھائی پر پورا یقین ہے ، وہ غلط نہیں ہوسکتا ، کامران اکمل عمراکمل کے ساتھ کھڑے ہوگئے ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے سینیئر وکٹ کیپر بیٹسمین اور پشاور زلمی کے کھلاڑی کامران اکمل کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے بھائی عمر اکمل کی ایمانداری پر یقین ہے، عمر کو جیسا پیش کیا جارہا وہ ویسا نہیں، ابھی تحقیقات جاری ہیں، اس سے قبل عمر کے بارے میں قیاس آرائیاں نہ کی جائیں۔

    کامران اکمل نے پشاور زلمی کی جانب سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف میچ میں شاندار سنچری اسکور کی جس کی بدولت ان کی ٹیم نے ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کی ہے۔شاندار پرفارمنس کے بعد کامران اکمل سے پریس کانفرنس میں ان کی کارکردگی کے ساتھ ساتھ اینٹی کرپشن یونٹ کی تحقیقات کا شکار ان کے بھائی عمر اکمل کے بارے میں بھی سوالات ہوئے جس پر کامران کا کہنا تھا کہ عمر اکمل ان کا بھائی ہے، وہ اسے جانتے ہیں۔

    کامران اکمل کا کہنا تھا کہ عمر اکمل اینٹی کرپشن یونٹ سے تعاون کررہا ہے اور امید ہے وہ ایسے ہی کلیئر ہوگا جیسے 10 سال پہلے ہوا تھا۔انہوں نے مزید کہاکہ عمر ایسا نہیں، ابھی تحقیقات چل رہیں، اگر وہ قصور وار ہوا تو جو کہنا ہے کہہ لیں لیکن ابھی قیاس آرائیوں سے گریز کریں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ان کا فوکس ہمیشہ پرفارمنس ہی ہوتا ہے، وہ جس ٹیم سے بھی کھیلتے ہیں تو ترجیح ہوتی ہے کہ وہ بہتر سے بہتر پرفارم کریں، فی الحال ان کی توجہ پاکستان سپر لیگ پر مرکوز ہیں اور وہ اس لیگ میں بہتر پرفارم کرکے اپنی ٹیم پشاور زلمی کو کامیاب کرانا چاہتے ہیں۔

    سلیکشن کمیٹی کے حوالے سے کامران اکمل کا کہنا تھاکہ اُن کا کام پرفارم کرنا ہے، باقی سلیکٹرز پر ہے، پچھلی سلیکشن کمیٹی سے بھی کوئی شکایت نہیں، اس کمیٹی سے بھی کوئی شکوہ نہیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میں ایک اسپیل یا ایک اننگز پر کھلاڑی کو قومی ٹیم میں لے لینا مناسب نہیں، سلیکشن کے لیے ایک معیار یا 4 روزہ کرکٹ کو رکھیں تاکہ کھلاڑی ٹھیک طرح تیار ہوکر ٹیم میں آئیں۔

    اپنی سنچری کے حوالے سے کامران اکمل نے کہا کہ بڑا اسکور کرکے ہمیشہ خوشی ہوتی ہے لیکن نیشنل اسٹیڈیم پر ان کی سب سے یادگار پرفارمنس انڈیا کے خلاف ٹیسٹ سنچری تھی اور اس سنچری کا ٹیسٹ میچ کی سنچری سے کوئی مقابلہ نہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر عمر اکمل کو معطل کر دیا تھا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینٹی کرپشن کوڈ کی دفعہ 4.7.1 کے تحت عمر اکمل کو فوری طور پر معطل کیا جس کے بعد عمر اکمل اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے جاری تحقیقات مکمل ہونے تک کرکٹ سے متعلق کسی بھی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے۔بکی کے رابطہ کرنے کی اطلاع پی سی بی کو نہ کرنے پرعمر اکمل کو 2 سال کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

  • کہیں کرونا وائرس ایران میں تباہی پھیلاتا ہوا پاکستان کے سرحدی علاقوں میں داخل نہ ہوجائے ،  بلوچستان حکومت الرٹ،جام کمال کا وزیراعظم سے ہنگامی رابطہ

    کہیں کرونا وائرس ایران میں تباہی پھیلاتا ہوا پاکستان کے سرحدی علاقوں میں داخل نہ ہوجائے ، بلوچستان حکومت الرٹ،جام کمال کا وزیراعظم سے ہنگامی رابطہ

    تہران :کرونا وائرس نے ایران میں تباہی شروع کردی ، ایران کی سرحد کےساتھ ملحق بلوچستان حکومت الرٹ،جام کمال کا وزیراعظم سے ہنگامی رابطہ،اطلاعات کےمطابق ایران میں مہلک کورونا وائرس سے ہلاکتوں کے بعد بلوچستان حکومت نے ایران سے منسلک سرحدری اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کر دی۔

    ایران میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 5 ہوگئی اور 20 سے زائد افراد متاثر ہیں، پڑوسی ملک میں کورونا سے ہلاکتوں میں اضافے کے بعد بلوچستان حکومت بھی حرکت میں آگئی ہے۔ ایران سے کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کے پیش نظر بلوچستان حکومت نے سرحدی اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے جس میں ایران میں کورونا وائرس کے پھیلنے کی اطلاعات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبے میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات کی خود نگرانی کررہا ہوں، اس سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔وزیراعلیٰ نے بتایا کہ ضلعی صحت افسران کو تمام احتیاطی تدابیر کی ہدایت کی گئی ہے اور خصوصی طبی ٹیمیں سرحدی علاقے تفتان اور دیگر حساس علاقوں میں تعینات کردی گئی ہیں۔

    کہیں کرونا وائرس ایران میں تباہی پھیلاتا ہوا پاکستانی کے سرحدی علاقوں میں داخل نہ ہوجائے ، اسی حوالے سے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کورونا وائرس سے متعلق امورپر وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفرمرزا سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا۔دوسری جانب ایران میں کورونا وائرس سے اموات کے بعد بلوچستان میں ہنگامی اقدامات شروع کردیے گئے ہیں۔

    ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) صحت بلوچستان ڈاکٹر شاکر بلوچ کا کہنا ہے کہ پاک ایران سرحدی علاقے تفتان میں حفاطتی اقدامات سخت کردیےگئے اور 10 ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم جدید آلات کےساتھ تفتان روانہ کردی ہے۔انہوں نے بتایا کہ تفتان اور دالبندین میں بھی کورونا آئسولیشن وارڈز قائم کردیے گئے ہیں جبکہ چمن میں پاکستان آنے والے افراد کی اسکریننگ کی جارہی ہے۔

    خیال رہے کہ چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے کورونا وائرس سے چین میں اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2300 سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ ہزاروں افراد متاثر ہیں۔ چین کے باہر 30 ممالک میں بھی اب تک 11 سو سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جب کہ مجموعی طور پر اس سے ہلاکتوں کی تعداد بھی 16 ہوچکی ہے۔

  • قاسم سوری کی روانگی کے وقت بدمزگی

    قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کوئٹہ دھماکے میں جاں بحق شخص کے گھر فاتحہ خوانی کے لئے آنے کے بعد اہل خانہ کے سخت سوالات کا جواب دیئے بغیر روانہ ہوگئے۔

    قاسم سوری خودکش دھماکے میں جاں بحق نسیم کاکڑ کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے فاتحہ خوانی اور تعزیت کی۔ تعزیت کے بعد قاسم سوری کی روانگی کے وقت بدمزگی ہوئی جب نسیم کے اہل خانہ نے قاسم سوری کو روک کر سوالات کرنے کی کوشش کی۔

    قاسم سوری نے موقف اختیار کیا کہ فاتحہ خوانی کیلئے آیا ہوں، سیاسی بات نہیں کروں گا۔

    دھماکے میں جاں بحق ہونے والے نسیم کاکڑ کے لواحقین نے شکوہ کیا کہ ان کے ساتھ اتنا بڑا سانحہ ہوا مگر قاسم سوری 6 روز بعد ان کے پاس آئے۔ ہم نے کوئی سیاسی سوال نہیں کیا۔

    بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قاسم سوری کا کہنا تھا کہ وہ تعزیت کیلئے نسیم کاکڑ کے گھر گئے جہاں انہوں نے اہل خانہ سے تعزیت کی تاہم چند نوجوان جذباتی ہوگئے۔ بحیثیت سیاسی کارکن اس طرح کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ جاتاہے۔ وہ کوئٹہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

  • پہلے نوازشریف سلیکٹڈ پھر خان جی ، بلاول بھٹو نے نوازشریف پربجلی گرادی

    پہلے نوازشریف سلیکٹڈ پھر خان جی ، بلاول بھٹو نے نوازشریف پربجلی گرادی

    لاہور:پہلے نوازشریف سلیکٹڈ پھر خان جی ، بلاول بھٹو نے نوازشریف پربجلی گرادی،اطلاعات کےمطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان سے پہلے نواز شریف بھی سلیکٹڈ تھا ، مسلم لیگ ن بھی عمران خان کی طرح پارلیمنٹ کو زیادہ اہمیت نہیں دیتی تھی ۔لاہور میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے چیئرمن پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام کو جب ضرورت پڑی ہے تو ان کے لیڈر ہی غائب ہو گئے ہیں

    بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کا کردار اہم ہوتا ، امید ہے شہباز شریف جلد واپس آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں کتا کاٹے تو بریکنگ بنتی ہے ، پرائیم ٹائیم ہیڈ لائن ہوتی ہے، فیصل آباد اور لاہور میں کتے کاٹیں تو کوئی بریکنگ نہیں ۔ سندھ ایچ آئی وی برا اور پنجاب کا ایچ آئی وی اچھا۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا یہ حکومت ٹھیکے پر لی گئی ہے اس کے پاس کوئی اختیار نہیں ، اس حکومت کا ٹھیکہ پورا ہو چکا یہ چھ ماہ میں چلی جائے گی ،لاہور: جب حکومت ٹھیکے پر ملے تو وہی کرتی ہے جو ٹھیکہ ہو۔ ادارے عوام کو کچھ نہیں سمجھتے اور نہ عوام کی طاقت مانتے ہیں ، اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ موجودہ پاور شیئرنگ فارمولا کے ساتھ اقتدار میں نہیں آئیں گے، حکومت میں آئے تو اس پاور شیئرنگ پر نظر ثانی کریں گے ،پاور شیئرنگ کیلئے کوئی ڈیل نہیں کریں گے۔ پیپلز پارٹی نے اٹھارویں ترمیم کے ذریعے پارلیمنٹ اور سویلین بالادستی کو یقینی بنایا ۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ بیرونی طاقتیں سلیکٹڈ حکومتوں کو ہی استعمال کرتی ہیں ، کیا مناقفت ہے کہ ہم سے ڈو مور کا مطالبہ کرنے والے سراج حقانی کے انٹرویو چھاپتے ہیں ، مودی ٹرمپ کے بعد اب ٹرمپ کی الیکشن مہم چلائی جا رہی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ مراد علی شاہ شہباز شریف سے بھی بہتر تھے اور موجودہ وزرا اعلی سے بھی ، مراد علی شاہ کا پنجاب ، بلوچستان اور خیبرپختونخواہ کے وزرا اعلی سے مقابلہ کر لیں۔

  • پی ایس ایل کی پہلی تکرار:وہاب ریاض اور جیسن روئے کی تکرار، ویوین رچرڈزنےکا کرداربھی سامنے آگیا

    پی ایس ایل کی پہلی تکرار:وہاب ریاض اور جیسن روئے کی تکرار، ویوین رچرڈزنےکا کرداربھی سامنے آگیا

    کراچی :پی ایس ایل کی پہلی تکرار:وہاب ریاض اور جیسن روئے کی تکرار، ویوین رچرڈزنےکا کرداربھی سامنے آگیا،اطلاعات کےمطابق پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ میں وہاب ریاض اور جیسن روئے کے درمیان تکرار ہوئی جس پر سر ویوین رچرڈز کو معاملہ رفع دفع کرانا پڑا۔

    کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے چوتھے میچ میں پشاور زلمی کے فاسٹ باؤلر ریاض اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جیسن روئے کے درمیان تکرار ہوئی۔میچ کے دوران دونوں کھلاڑیوں کے درمیان کسی بات پر لفظی تکرار ہوئی جو اننگز کے اختتام پر شدت اختیار کر گئی۔

    جیسن روئے کو وکٹ پر سیٹ ہونے کے باوجود باؤنڈریز مارنے میں مشکلات کا سامنا تھا اور اس دوران وہاب ریاض کی گیند پر بڑا شاٹ کھیلنے میں ناکامی پر وہ وہاب ریاض سے الجھ پڑے اور اس دوران وہاب ریاض نے روئے کی جانب فلائنگ کس کا اشارہ کیا۔

    اننگز کے اختتام پر دونوں کھلاڑیوں میں پھر تکرار ہوئی جس پر سرفراز احمد اپنے بیٹسمین کی حمایت میں وہاب کی طرف دوڑے اور صورتحال کو دیکھ کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور سر ویو رچرڈز نے بیچ بچاؤ کراتے ہوئے سرفراز احمد کو روکا۔

    اس موقع پر پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی آگے بڑھے اور معاملہ رفع دفع کراتے ہوئے وہاب ریاض کو اپنے ساتھ لے گئے۔یاد رہے کہ کامران اکمل کی سنچری کی بدولت پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو میچ میں 6وکٹوں سے شکست دی۔

  • 24 کروڑ30 لاکھ کی منشیات برآمد ، کس سے برآمد ہوئی کس نے کی اہم خبرنے تہلکہ مچادیا

    24 کروڑ30 لاکھ کی منشیات برآمد ، کس سے برآمد ہوئی کس نے کی اہم خبرنے تہلکہ مچادیا

    اسلام آباد:24 کروڑ30 لاکھ کی منشیات برآمد ، کس سے برآمد ہوئی کس نے کی اہم خبرنے تہلکہ مچادیا،اطلاعات کےمطابق اینٹی نارکوٹک فورس (اے این ایف) نے ملک بھر میں 24 کارروائیوں کے دوران 24 کروڑ 30 لاکھ روپے مالیت کی منشیات پکڑ لیں ۔

    ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ادارے نے 24 کارروائیاں کی ہیں، ان کارروائیوں کے دوران 2730 کلو گرام منشیات برآمد ہوئی ہیں۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ منشیات کی سمگلنگ میں ملوث 5 خواتین سمیت 24 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں، سمگلنگ میں استعمال ہونے والی 5 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔

    اے این ایف ترجمان کا کہنا تھا کہ برآمد شدہ منشیات میں 1634.136 کلوگرام چرس، 13.285 کلوگرام ہیروئن شامل ہیں جبکہ 826 کلوگرام مارفین، 254 کلو گرام افیون اور3.190 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن شامل ہے۔ منشیات کی ملکی سطح پرمالیت 24 کروڑ30 لاکھ روپے کے قریب ہے۔