Baaghi TV

Author: +9251

  • ایک طرف طلبا چین میں پھنس گئے تو دوسری طرف  سیلابی پانی میں ڈوبنے سے 6 طلباء جاں بحق

    ایک طرف طلبا چین میں پھنس گئے تو دوسری طرف سیلابی پانی میں ڈوبنے سے 6 طلباء جاں بحق

    سماٹرا:ایک طرف طلبا چین میں پھنس گئے تو دوسری طرف سیلابی پانی میں ڈوبنے سے 6 طلباء جاں بحق،اطلاعات کےمطابق 6 طلبا ءطوفانی بارش کے باعث سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا میں دریا کے کنارے ٹریکنگ کرتے ہوئے 6 طلبا ءطوفانی بارش کے باعث سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق جبکہ 24زخمی اور 5 لاپتہ ہوگئے۔

    انڈونیشیا کے ادارہ برائے بحالی سانحہ متاثرین کے ترجمان اگوس ویبو کے حوالہ سے بتایا ہے کہ ملک کے ثقافتی مرکز ٰیوگیاکاترہ میں 250 طلباءکے گروپ میں سے 6 طلباء سیلابی پانی کی تیز رفتار لہر کی نذر ہوگئے ۔اس کے علاوہ 24 طلباءزخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں مقامی ہسپتال داخل کرادیا گیا ہے جبکہ 5 طلباء لاپتہ ہوگئے ہیں۔

    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ بھی انڈونیشین جزیرے سماٹرا میں سیلابی ریلے کے باعث پیدل چلنے والے افراد کے لیے بنائے گئے پل کے گرنے سے نو طلباءدریا میں ڈوب گ کر جاں بحق ہوگئے تھے۔پپدل چلنے والے افراد کے لیے بنایا گیا پل دریا میں آنے والے زوردار سیلابی ریلے کو برداشت نہ کر سکا۔

    یہ بھی یاد رہےکہ ایک طرف بڑی تعداد میں انڈونیشین طلبا چین میں اس وقت پھنسے ہوئے ہیں تو دوسری طرف ڈوبنے سے ملک میں اس وقت بڑی پریشانی کی کیفیت برپا ہے

  • پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی : ڈی پی او منتظر مہدی

    رحیم یار خان پولیس نے ڈکیتوں، چوروں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا
    رحیم یار خان : سٹی سرکل پولیس نے ڈکیتی، چوری کی 73 وارداتیں ٹریس کرکے 65لاکھ 27 ہزار روپے کا مال مسروقہ برآمد کر لیا۔
    برآمد ہونے والے مال میں کاریں، موٹرسائیکلیں، طلائی زیورات، مال مویشی، موبائل فونز و دیگر سامان شامل ہے .78مدعی مقدمات کو ان کا لوٹا ہوا سامان و ریکوری دی گئی ہے ۔تھانہ اے ڈویژن نے 25، بی ڈویژن نے 28، سی ڈویژن نے 8، ایئرپورٹ نے 3 اور تھانہ آب حیات نے 9 مقدمات ٹریس کئے ۔ ڈی ایس پی سٹی جاوید اختر جتوئی اور سرکل ایس ایچ اوز نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ایس ایچ اوز اور ان کی ٹیموں میں شامل اہلکاروں کو تعریفی اسناد اور نقد انعام دیا جائے گا ۔ پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی : ڈی پی او منتظر مہدی

  • پی ایس ایل: اسلام آباد یونائیٹڈ کا ملتان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ جبکہ ملتان سلطانزنے بیٹنگ شروع کردی

    پی ایس ایل: اسلام آباد یونائیٹڈ کا ملتان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ جبکہ ملتان سلطانزنے بیٹنگ شروع کردی

    لاہور: پی ایس ایل: اسلام آباد یونائیٹڈ کا ملتان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ ، اطلاعات کےمطابق پاکستان سپر لیگ کے 5 ویں ایڈیشن کے 5 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔

    لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ ٹاس کے بعد اسلام آباد کے کپتان شاداب خان کا گفتگو میں کہنا تھا کہ ہمارے کھلاڑیوں کو تینوں شعبوں میں بہتری کی ضرورت ہے، پچھلے میچ میں ہم اچھا نہیں کھیلے۔

    خیال رہے کہ اسلام آباد نے ایونٹ میں اب تک ایک میچ کھیلا ہے جس میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو ہرایا ہے۔دونوں ٹیمیں پی ایس ایل کے 5 ویں ایڈیشن میں پہلی بار آمنے سامنے آئی ہیں۔

     

    پی ایس ایل فائیو میں دونوں ٹیمیں پہلی بار مدمقابل ہے جب کہ دونوں ٹیمیں مجموعی طور پر اپنا دوسرا میچ کھیل رہی ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ کو ابتدائی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے شکست ہوئی تھی تاہم گزشتہ روز ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو با آسانی ہرایا تھا۔

  • پاکستان کے لیے خوشی کی خبر کے بعد حادثے کی خبر نے سب کو غمگین کردیا بونیر میں ماربل کا پہاڑ توڑتے ہوئے چٹان مزدوروں پر آگری، 9 افراد جاں بحق

    پاکستان کے لیے خوشی کی خبر کے بعد حادثے کی خبر نے سب کو غمگین کردیا بونیر میں ماربل کا پہاڑ توڑتے ہوئے چٹان مزدوروں پر آگری، 9 افراد جاں بحق

    پشاور:پاکستان کے لیے خوشی کی خبر کے بعد حادثے کی خبر نے سب کو غمگین کردیا بونیر میں ماربل کا پہاڑ توڑتے ہوئے چٹان مزدوروں پر آگری، 9 افراد جاں بحق ،اطلاعات کےمطابق بونیر کے علاقے بامپوخہ میں ماربل کا پہاڑ توڑتے ہوئے مزدوروں پر چٹان آ گری جس کے نتیجے میں 9 افراد افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر کے علاقے بامپوخہ میں ماربل کا پہاڑ توڑنے کا کام جاری تھا کہ ایک چٹان نیچے مزدوروں پر آگری۔ چٹان مزدوروں پر گرنے سے کئی افراد ملبے تلے دب گئے جن میں سے 9 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔ واقعے میں 5 مزدور زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے ضلعی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    واقعے کے بعد کئی افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے جن کو نکالنے کے لیے آپریشن جاری ہے جبکہ دیگر اضلاع سے بھی ریسکیو ٹیموں کو متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے روانہ کردیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے پاکستان میں‌آج پی ایس ایل کے میچزجیتنے پرپاکستانیوں میں بہت زیادہ خوشی پائی جارہی تھی ، لیکن دوسری طرف بونیر میں بہت بڑے حادثے کی وجہ سے اس وقت قوم سخت پریشان ہے

  • ٹینس اسٹار اعصام الحق نے ایک اور شادی کرلی

    ٹینس اسٹار اعصام الحق نے ایک اور شادی کرلی

    لاہور: بہت اچھا :ٹینس اسٹار اعصام الحق نے دوسری شادی کرلی،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق ایک بار پھر شادی شدہ کلب کا حصہ بن گئے، اعصام الحق دوسری شادی کرکے دیگرکھلاڑیوں پرسبقت لے گئے ہیں‌

    ذرائع کےمطابق اس شادی کی تصدیق اعصام الحق کے والد گرامی احتشام الحق نے کردی ہے لاہور میں اعصام الحق کے دوسرے کا نکاح کی سادہ تقریب سجائی گئی۔ تقریب میں قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ شادی کی تقریب اگلے ماہ کے وسط میں ہوگی ۔

    اعصام الحق کے والد احتشام الحق نے اس نکاح کی تصدیق کی اور بتایا کہ اعصام الحق کا نکاح لاہور کی ثنا فیاض کے ساتھ انجام پایاہے۔اعصام الحق کی پہلی شادی 2011ء میں پاکستانی نژاد برطانوی فاہا مخدوم سے انجام پائی تھی تاہم کچھ عرصہ بعد اعصام اور فاہا میں علیحدگی ہوگئی تھی۔

  • چین میں صورت حال بہت بگڑتی جارہی ہے ، خدارا ہمیں‌ واپس وطن لایا جائے ، چین میں‌پھنسے ہوئے پاکستانی طالب علموں کا مبشرلقمان کے نام پھرپیغام

    چین میں صورت حال بہت بگڑتی جارہی ہے ، خدارا ہمیں‌ واپس وطن لایا جائے ، چین میں‌پھنسے ہوئے پاکستانی طالب علموں کا مبشرلقمان کے نام پھرپیغام

    لاہور:25 دن ہوگئے پاکستانی طالب علموں کو چین میں پھنسے ہوئے ، پاکستان میں توبہت باتیں ہورہی ہیں مگرہم سے کسی نے رابطہ نہیں‌ کیا ، باغی ٹی وی کےمطابق چین میں‌ پھنسے ہوئے پاکستانی طالب علموں کی طرف سے پھردکھ بھری درخواست کی جارہی ہے کہ برائے مہربانی باتوں باتوں میں ہمیں نہ ٹالا جائے کچھ اقدامات بھی کیے جائیں‌

    باغی ٹی وی کےمطابق چین میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں نے ایک بارپھرپاکستان کے معروف اینکراورصحافی مبشرلقمان کوچین سے دکھ بھرے ویڈیوپیغامات بھیج کردرخواست کی ہے کہ خدارا ان حکمرانوں‌ کوجھنجھوڑیں تاکہ وہ ہمیں چین سے نکال کرپاکستان واپس لے آئیں‌

    پاکستان کی ایک طالب علم بیٹی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم کوئی حکومت کے خلاف پراپیگنڈہ نہیں کررہے ، ہم توفقط یہ درخواست کررہے ہیں کہ ہمیں‌ وطن واپس لے آئیں ، ایسے ہی ایک طالب علم نے اپنے پیغام میں کہا کہ سارے ممالک کے لوگ اپنے اپنے طالب علموں کو چین سے نکال چکے ہیں، اس کے علاوہ چین کے دیگر صوبوں‌ سے پروازیں جارہی ہیں ہمیں کیوں لا وارث سمجھا جارہا ہے،

    اس طالب کا کہنا ہے کہ ہم تو الحمد للہ بالکل ٹھیک ہیں کوئی وائرس زدہ نہیں‌ہیں‌، اس طالب علم کا کہنا ہے کہ جو پاکستان لائے گئے ان میں وائرس نہ ہونے کی گارنٹی کس نے دی ، ایک طالب علم بیٹی کا کہنا ہےکہ بنگلہ دیش اوردیگرممالک کوخطرے نہیں‌توپاکستان کو کیوں خطرہ ہے ،

    یہ بھی کہا گیا ہےکہ ہم شاید فری میں آنا چاہتے ہیں ،ایسا نہیں ہے ، ہم ڈبل کرایہ دینے کے لیے تیارہیں، ایک طالب علم کا کہنا ہےکہ ہمیں مارکیٹیوں تک جانے کے لیے بہت سے مسائل کا سامناہے، اگرپاکستان نہیں لے جاسکتے توپھرچین میں کسی دوسری جگہ ہمیں‌ ٹھہرایا جائے ہم پرالزامات نہ لگائے جائیں ،ہم پررحم کیا صورت حال بہت خراب ہورہی ہے

  • پی ایس ایل 5 کی پہلی سنچری کامران اکمل کے نام، زلمی 6 وکٹوں سے کامیاب

    پی ایس ایل 5 کی پہلی سنچری کامران اکمل کے نام، زلمی 6 وکٹوں سے کامیاب

    کراچی: پی ایس ایل 5 کی پہلی سنچری کامران اکمل کے نام، زلمی 6 وکٹوں سے کامیاب،اطلاعات کےمطابق پاکستان سپر لیگ کے چوتھے میچ میں پشاور زلمی نے کامران اکمل کی سنچری کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    کامران اکمل نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف شاندار سنچری اسکور کی اور یوں وہ پانچویں ایڈیشن میں سنچری بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ یہ پاکستان سپر لیگ میں مجموعی طور پر کامران اکمل کی تیسری سنچری ہے۔

    پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے کھیلتے ہوئے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 149 رنز کا ہدف دیا جو پشاور نے کامران اکمل کی شاندار سنچری کی بدولت 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    کوئٹہ کی جانب سے جیسن رائے اور شین واٹسن نے اننگز کا آغاز کیا۔ کوئٹہ کو پہلا نقصان 33 رنز پر اٹھانا پڑا جب واٹسن 10 گیندوں پر 8 رنز آؤٹ ہوئے۔تیسرے نمبر پر آنے والے احمد شہزاد بھی زیادہ کھل کر نہ کھیل سکے اور 12 گیندوں پر 12 رنز بنا کیچ آؤٹ ہوگئے۔

    آٹھ اوورز میں 50 رنز پر 2 وکٹیں گرنے کے بعد کپتان سرفراز احمد نے جیسن رائے کا بھرپور ساتھ دیا اور دونوں نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 62 رنز بنائے۔ کوئٹہ کی چوتھی وکٹ 112 رنز پر گری جب سرفراز 25 گیندوں پر 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    سرفراز کے آؤٹ ہونے کے بعد جیسن رائے وکٹ پر جمے رہے مگر آخری اوورز میں بڑی شاٹس لگانے میں ناکام رہے جب کہ پانچویں نمبر آنے والے اعظم خان اور چھٹے نمبر آنے والے محمد نواز بھی ناکام ہوئے۔ دونوں بالترتیب 5 اور 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    کوئٹہ کی جانب سے جیسن رائے 57 گیندوں پر 73 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ پشاور زلمی کے وہاب ریاض نے 4 اوورز میں 21 رنز دے کر 2وکٹیں حاصل کیں۔یاد رہے کہ پشاور زلمی نے ٹیم میں ایک تبدیلی جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے میچ میں کھلائی گئی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔

    زلمی نے محمد محسن کو ڈراپ کرکے محمد عامر خان کو ٹیم میں شامل کیا ہے جب کہ کوئٹہ نے بین کٹنگ کی جگہ ٹیمل ملز اور عبدالناصر کی جگہ احسن علی کو میدان میں اتارا ہے۔

    کپتان پشاور زلمی ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہو گی کہ کوئٹہ کو کم اسکور پر روک سکیں۔

    کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ بیٹنگ کےلے وکٹ اچھی لگ رہی ہے اور ان کی ٹیم کمبی نیشن اچھا ہے اس لیے اچھا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔

    پشاور زلمی کو اپنے پہلے میچ میں گزشتہ روز کراچی کنگز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جب کہ دفاعی چیمپئن کوئٹہ نے افتتاحی میچ میں اسلام آباد کے خلاف فتح حاصل کی تھی۔پشاورزلمی: کپتان ڈیرن سیمی، ٹان بینٹن، کامران اکمل، حیدرعلی، لیام ڈاؤسن، شعیب ملک، وہاب ریاض، حسن علی، محمد عامر اور راحت علی۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: کپتان سرفرازاحمد ، شین واٹسن،محمد نواز ، جیسن رائے، احمد شہزاد ، احسن علی، ٹیمل ملز، محمد اعظم خان، محمد حسنین، سہیل خان اور فواد احمد۔

  • بریکنگ:کنگن پورکے نواحی گاوں تانگڑیاں میں‌ بھارتی بم کوچلادیا گیا 15 کلومیٹرتک گھروں کے چھتیں‌،دروازے اورکھڑکیاں ہل گئیں‌،

    بریکنگ:کنگن پورکے نواحی گاوں تانگڑیاں میں‌ بھارتی بم کوچلادیا گیا 15 کلومیٹرتک گھروں کے چھتیں‌،دروازے اورکھڑکیاں ہل گئیں‌،

    کنگن پور:کنگن پورکے نواحی گاوں تانگڑیاں بھارتی بم کوچلادیا گیا 15 کلومیٹرتک گھروں کے چھتیں‌،دروازے اورکھڑکیاں ہل گئیں‌،باغی ٹی وی کےمطابق کنگن پورکے نواحی گاوں تانگڑیاں سے برآمد ہونے والے بھارتی روسی ساختہ بم کوبالآخرضائع کردیا گیا ہے

    باغی ٹی وی کےمطابق پچھلے دو دن سے علاقے میں عجیب صورت سے دوچار تھے ، بار بار مساجد میں اعلان کیا جارہا تھا ، لوگوں کوگھروں سے نکلنے کا کہا جارہا تھا ،جس کی وجہ سے لوگ خوف کا شکارتھے اوراپنے اپنے گھروں سے اکثرباہررہ کریہ وقت گزارا

    باغی ٹی وی کےمطابق آج پھرعلاقے کی مساجد میں بار بار وقفے وقفے کے بعد اعلانا ت کیئے جاتے رہے اورلوگوں کو ایک وقت دیا جاتا رہا. لیکن با لآخرشام 5:30 پر اس بم کودورسے پاک فوج کی ٹیکنیکل ٹیم نے دور سے ایک وائر کے ذریعے چلا کرضائع کردیا

    اطلاعات کے مطابق جب یہ بم پھٹا تو پہلے تو15 سے 20 کلومیٹر کے علاقے میں اس کی سخت آواز نے ایک دفعہ کانوں کو بالکل ساقط کردیا ، اس دوران مکانوں‌کی چھتیں ، دروازے اورکھڑکیوں کے ہلنے کی آوازیں بھی سنائی دیں‌

    ادھر قریبی علاقوں میں اس بات کا جائزہ لیا جارہا ہےکہ اس بم کے پھٹنے کے نتیجے میں کیا نقصان ہوا ہے، جس کے لیے لوگوں سے معلومات اکٹھی کرنی شروع کردی ہیں

    یاد رہے کہ یہ بم پاک بھارت کے درمیان ہونے والی 1971 کی جنگ میں اس گاوں پرگرایا گیا تھا ، اس گاوں کے درمیان سے ریلوے کی ایک لائن گزرتی ہے، اس گاوں کے درمیان ایک نہر کی پل بھی تھی اورجو ابھی بھی ہے ، بھارتی پائلٹوں نے اس پل کوتباہ کرنے کے لیے یہ بم گرایا تھا تاکہ یہ پل ٹوٹ جائے اورپاکستانی فوج کی کمک بند ہوجائے

  • دنیا نے یہ وقت بھی دیکھنا تھا کہ امریکہ موبائل برآمد کرنے بنگلہ دیش آئے گا

    دنیا نے یہ وقت بھی دیکھنا تھا کہ امریکہ موبائل برآمد کرنے بنگلہ دیش آئے گا

    واشنگٹن:دنیا نے یہ وقت بھی دیکھنا تھا کہ امریکہ موبائل برآمد کرنے بنگلہ دیش آئے گا ،اطلاعات کےمطابق بنگلا دیش کی ٹیکنالوجی کمپنی والٹن کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ کمپنی امریکا کو اپنے اسمارٹ فونز برآمد کرنے کے لیے تیار ہے۔

    والٹن کے مینیجنگ ڈائریکٹر ایس ایم منجورل عالم کا کہنا ہے کہ ’میڈ ان بنگلادیش کے ٹیگ کے اسمارٹ فونز برآمد کرنے کا خواب پورا ہورہا ہے‘۔انہوں نے مزید کہا کہ جدید خصوصیات کے حامل مقامی سطح پر بننے والے اسمارٹ فونز کے معیار نے خریداروں کی توجہ مبذول کرلی ہے۔

    اسمارٹ فونز کی پہلی کھیپ جس کی قیمت 100 ڈالرز سے 200 ڈالرز کے درمیان ہوگی، یکم مارچ 2020 کو غازی پور سے والٹن ڈیجی ٹیک انڈسٹریز کے پلانٹ سے برآمد کی جائے گی۔والٹن کے مینیجنگ ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ امریکی درآمد کنندگان نے چند ماہ قبل معاہدے پر دستخط کیے تھے اور ہم برآمد کرنے سے پہلے میعار کو مزید بہتر کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کے بعد ہم اسمارٹ فونز کو یورپ، آسٹریلیا اور دیگر ترقی یافتہ ممالک میں بھی برآمد کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ والٹن کمپنی کی بنیاد اکتوبر 2017 میں بنگلادیش میں رکھی گئی تھی گزشتہ سال کمپنی نے 12.2 لاکھ اسمارٹ فونز اور 41.7 لاکھ عام فونز فروخت کیے تھے۔والٹن کمپنی نا صرف اسمارٹ فونز بناتی ہے بلکہ یہ موبائل فونز کے دیگر آلات یعنی چارجر، بیٹری، ائیر فونز وغیرہ بھی بناتی ہے۔

  • شجاع آباد افسوس ناک واقعہ با اثر  زمیندار کی گونگی بہری لڑکی سے مبینہ زیادتی لواحقین کی حکومت وقت سے انصاف کی اپیل

    شجاع آباد افسوس ناک واقعہ با اثر زمیندار کی گونگی بہری لڑکی سے مبینہ زیادتی لواحقین کی حکومت وقت سے انصاف کی اپیل

    شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی )
    زمین پھٹی نہ آسمان گرا، شجاع آباد میں بااثر درندہ صفت زمیندار کی 20 سالہ گونگی لڑکی سے جنسی زیادتی، ویڈیو بھی بنائی، بلیک میل کرکے مسلسل زیادتی کا نشانہ بناتا رہا جس سے نگینہ حاملہ ہو گئی، میڈیا کے سامنے متاثرین کے احتجاج پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا
    تفصیلات کے مطابق ۔شجاع آباد کے نواحی علاقے موضع ماڑھا کے رہائشی ارشد علی کی 20 سالہ گونگی بہری بیٹی نگینہ گھر میں اکیلی تھی کہ علاقے کا بااثر درندہ صفت زمیندار خالد نے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر منہ اور ہاتھ پاؤں باندھ کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بھی بنا لی۔ درندہ صفت خالد مظلوم نگینہ کو ویڈیو دکھا کر بلیک میل کرتا رہا اور مسلسل جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا جس سے وہ حاملہ ہو گئی۔ گونگی لڑکی نگینہ رو رو کر میڈیا پر اشاروں سے اپنے اوپر ہونے والے ظلم کو سمجھاتی اور بتاتی رہی۔ نگینہ کے والد ارشد نے تھانہ سٹی میں احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ زیادتی چند روز قبل ہوئی مگر پولیس نے ہماری ایک نہ سنی اور ہم تھانہ کے چکر لگا لگا کر چلے جاتے۔ ملزم بااثر اور زمیندار ہے اور پولیس کاروائی سے گریزاں ہے۔ میڈیا پر احتجاج کے بعد تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ تو درج کرلیا لیکن ملزم کی گرفتاری سے گریزاں ۔رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد