Baaghi TV

Author: +9251

  • زلمی کا جارحانہ انداز میں آغاز، کامران اکمل کی 20گیندوں پر ففٹی،12 اوورمیں 120 سکور

    زلمی کا جارحانہ انداز میں آغاز، کامران اکمل کی 20گیندوں پر ففٹی،12 اوورمیں 120 سکور

    کراچی :زلمی کا جارحانہ انداز میں آغاز، کامران اکمل کی 20گیندوں پر ففٹی،12 اوورمیں 120 سکور، باغی ٹی وی کےمطابق پاکستان سپر لیگ کے چوتھے میچ میں دفاعی چیمپیئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیے گئے 149رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی بیٹنگ جاری ہے۔ہدف کے تعاقب میں کامران اکمل نے جارحانہ انداز اپنایا اور محمد نواز کی جانب سے کرائے گئے پہلے ہی اوور میں 21 رنز بٹورے۔

    انہوں نے سہیل خان کے خلاف بھی جارحانہ بیٹنگ جاری رکھی لیکن دوسرے اینڈ پر موجود ٹام بینٹن برا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں ٹائمل ملز کی وکٹ بن گئے۔کامران اکمل نے شاندار جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 20گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی۔

    پشاور زلمی نے اب تک 11اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 117رنز بنائے ہیں۔گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کی دعوت پر بیٹنگ کا آغاز کیا تو جیسن روئے اور شین واٹسن نے اننگز کی شروعات کیں۔

    شین واٹسن لگاتار دوسرے میچ میں کوئی خاطر خواہ کھیل پیش کرنے میں ناکام رہے اور 8رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔احمد شہزاد نے لیام ڈاسن کو چھکا لگا کر خطرناک عزائم ظاہر کرنے کی کوشش کی لیکن نوجوان محمد عامر خان نے ٹام بینٹن کی مدد سے ان کی 12رنز کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔

    اس کے بعد جیسن روئے کا ساتھ دینے کپتان سرفراز احمد آئے اور کپتان نے وکٹ پر آتے ہی تیزی سے رنز بنانے کا سلسلہ شروع کیا۔انہوں نے اپنی ٹیم کو مشکلات سے نکالتے ہوئے جیسن روئے کے ہمراہ 62رنز کی شراکت قائم کی جس میں سرفراز کا حصہ 41 رنز کا رہا لیکن اپنے ہم منصب ڈیرن سیمی کی پہلی گیند پر چوکا لگانے کے بعد اگلے گیند پر ٹام بینن کو کیچ دے بیٹھے۔

    سرفراز احمد کے آؤٹ ہونے کے بعد روئے کی وکٹ پر موجودگی کے باوجود گلیڈی ایٹرز کو رنز بنانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور وہ اختتامی اوورز میں زیادہ تیزی سے رنز نہ بنا سکے۔گزشتہ میچ میں نصف سنچری بنانے والے اعظم خان اس مرتبہ ناکام رہے اور وہاب ریاض نے وکٹیں بکھیر کر ان کی 5رنز کی اننگز کے آگے فل اسٹاپ لگا دیا جبکہ اگلے اوور میں محمد نواز بھی پویلین لوٹ گئے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 148رنز بنائے، جیسن روئے 73رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔پشاور زلمی کے باؤلرز نے شاندار نپی تلی باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور کسی بھی موقع پر حریف ٹیم کو کھل کر کھیلنے کا موقع فراہم نہیں کیا۔

    وہاب ریاض 2وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے جبکہ راحت علی، محمد عامر خان اور ڈیرن سیمی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن یسمی نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ ہم کوشش کریں گے آج گزشتہ میچ سے بہتر کھیل پیش کر سکیں، ہم پہلے باؤلنگ اس لیے کر رہے ہیں کیونکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ہدف کا تعاقب کرنا پسند کرتے ہیں۔اس موقع پر انہوں نے کراچی کی پچ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی پچ بہت بہترین ہے، گزشتہ روز بھی اس وکٹ پر بہترین میچ ہوا اور آج بھی یہ بیٹنگ کے لیے بہترین وکٹ لگ رہی ہے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کے خواہاں تھے لیکن اب اچھا اسکور کر کے میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اس وکٹ پر 170-170 رنز اسکور ہونے چاہئیں، ہماری ٹیم بہت پراعتماد ہے اور کوشش کریں گے کہ جیت کا سلسلہ جاری رکھیں۔

     

    سرفراز نے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیوں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ طبیعت کی خرابی کی وجہ سے بین کٹنگ کی جگہ آج ٹائمل ملز کھیل رہے ہیں جبکہ عبدالناصر کی جگہ احسن علی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

     

    میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

    پشاور زلمی: ڈیرن سیمی(کپتان)، کامران اکمل، ٹام بینٹن، حیدر علی، شعیب ملک، لیام لیونگسٹن، وہاب ریاض، لیام ڈاسن، حسن علی، راحت علی اور عامر خان

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: سرفراز احمد(کپتان)، جیسن روئے، چین واٹسن، احمد شہزاد، احسن علی، اعظم خان، محمد نواز، سہیل خان، محمد حسنین، فواد احمد اور ٹائمل ملز

    روایتی حریف
    دونوں ٹیموں پاکستان سپر لیگ کے روایتی حریف تصور کیے جاتے ہیں اور کئی مواقعوں پر دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملے جس میں کبھی گلیڈی ایٹرز کامیاب رہے اور کبھی فتح نے پشاور زلمی کے قدم چومے۔

    اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 13 میچ کھیلے گئے جس میں سے 7 میں گلیڈی ایٹرز کامیاب رہے جبکہ پانچ میں پشاور زلمی نے فتح حاصل کی، ایک میچ بارش کی نذر ہو گیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 3وکٹوں سے شکست دی تھی۔

    دوسری جانب پشاور زلمی کو لیگ میں اپنے افتتاحی میچ میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا اور کراچی کنگز نے انہیں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 10رنز سے مات دی تھی۔

  • دنیا ترقی کرنے لگی : 2 ماہ قبل ہی رمضان المبارک اور عیدالفطر کی تاریخوں کا اعلان،پاکستان میں23 کا ہندسہ اہم قرار دے دیا گیا

    دنیا ترقی کرنے لگی : 2 ماہ قبل ہی رمضان المبارک اور عیدالفطر کی تاریخوں کا اعلان،پاکستان میں23 کا ہندسہ اہم قرار دے دیا گیا

    دبئی :دنیا ترقی کرنے لگی : 2 ماہ قبل ہی رمضان المبارک اور عیدالفطر کی تاریخوں کا اعلان،پاکستان میں 23 کا ہندسہ اہم قرار دے دیا گیا ،اطلاعات کےمطابق متحدہ عرب امارات میں 2 ماہ قبل ہی رمضان المبارک اور عید الفطر کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ، امارات سمیت تمام خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز 24 اپریل جبکہ عید الفطر 24 مئی کو ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں رواں سال رمضان المبارک کے آغاز اور عید الفطر کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا، عرب یونین اسپیس سائنس کے رکن ابراہیم الجروان نے بتایا متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک 24 اپریل بروز جمعہ کو ہونے کا امکان ہے جبکہ عید الفطر 24 مئی 2020 بروز اتوار کو ہوسکتی ہے ، ادھر پاکستانی حکام کا کہنا ہےکہ پاکستان میں ایک دن عرب ممالک سے پیچھے ہے تو اس حساب سے پاکستان میں رمضان المبارک 23 اپریل اورعید الفطر23 مئی کوہوگی

    متحدہ عرب امارات نے سال 2020 کے لیے عید الاضحیٰ کی تاریخوں کا اعلان بھی کردیا گیا ہے، جس کے مطابق عید الاضحیٰ 31 جولائی 2020 بروز جمعہ کو ہونے کا امکان ہے۔یاد رہے گذشتہ سال متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے سال 2020 میں ہونے والی سرکاری تعطیلات کی منظوری دی تھی ، منظوری کے بعد سرکاری اور پرائیوٹ سیکٹر میں 14 سرکاری تعطیلات دی جائیں گی۔

    کابینہ فیصلے کے مطابق متحدہ عرب امارات میں 9 نومبر 2020 کو عید میلاد النبی ﷺ کی سرکاری تعطیل دی جائے گی اسی طرح یکم دسمبر کو یادگاری دن جبکہ دو اور تین دسمبر کو جشن آزادی کے موقع پر چھٹی دی جائے گی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ یکم دسمبر کو اتوار جبکہ دو اور تین دسمبر کو بالترتیب منگل اور بدھ کے دن ہوں گے، ہفتہ وار چھٹیوں کو ملا کر 7 روز میں صرف دو روز کام ہوگا جبکہ سرکاری و پرائیوٹ اداروں میں پانچ دن کی تعطیلات ہوں گی ، اسی طرح چاند کی تاریخ کے حساب سے 29 رمضان سے 3 شوال تک پانچ روز کی سرکاری و نجی ادارے بند ہوں گے، یومِ عرفہ اور عیدالاضحیٰ کے تین روز چھٹی ہوگی۔

  • پاکستان بار کونسل نے فروغ نسیم کو وزیر قانون کے منصب سے فوری ہٹانے کا مطالبہ کردیا

    پاکستان بار کونسل نے فروغ نسیم کو وزیر قانون کے منصب سے فوری ہٹانے کا مطالبہ کردیا

    اسلام آباد:پاکستان بار کونسل نے فروغ نسیم کو وزیر قانون کے منصب سے فوری ہٹانے کا مطالبہ کردیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان بار کونسل (پی بی سی) نے سابق اٹارنی جنرل پاکستان انور منصور خان کی سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی اور استعفیٰ کا خیر مقدم کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا۔

    باغی ٹی وی کو موصول ہونے والی اطلاعات کےمطابق پی بی سی کے نائب صدر عابد ساقی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ‘پاکستان بار کونسل اور دیگر قانونی اداروں کے مطالبوں پر انور منصور خان کے اٹارنی جنرل پاکستان کے عہدے سے دستبردار ہونے اور 18 فروری کو سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی عیسیٰ کے کیس میں سماعت کے دوران اپنے بیان کو واپس لینے اور عدالت عظمیٰ میں معافی نامہ جمع کرانے کا خیر مقدم کرتے ہیں’۔

    ان کا کہنا تھا کہ ‘سپریم کورٹ میں ان کا یہ بیان وفاقی حکومت کے موقف کی پیروی میں تھا اور حکومت اور متعلقہ افراد کو اس کا علم تھا’۔انہوں نے کہا کہ ‘یہ انتہائی افسوس ناک ہے اور حکومت کی جانب سے عدلیہ کو کمزور کرنے کی سازش کی عکاسی کرتا ہے’۔

    عابد ساقی کا کہنا تھا کہ ‘وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم عدلیہ کے خلاف اس سازش کے ماسٹر مائنڈ نظر آتے ہیں جو اس بارے میں اعلیٰ سطح کے جوڈیشل کمیشن کی جانب سے جامع تحقیقات کا مطالبہ کرتی ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘فروغ نسیم کے ماضی کو دیکھا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ وہ آئین و قانون کی بالادستی، جمہوریت اور شہری حکومتوں کے حق میں نہیں بلکہ انہوں نے ہمیشہ غیرجہوری قوتوں کے لیے کام کیا’۔

    انہوں نے کہا کہ ‘وفاقی وزیر قانون عدلیہ کی آزادی اور قومی مفاد کے خلاف کام کر رہے ہیں جس کی وجہ سے موجودہ حکومت کا نام خراب ہورہا ہے’۔انہوں نے وزیر اعظم پاکستان سے انہیں فوری طور پر وفاقی کابینہ سے برطرف کرنے کا مطالبہ کیا۔

  • کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا پشاور زلمی کو جیت کیلیے 149 رنز کا آسان ہدف،اگراب بھی پشاورزلمی نہ جیت پائے توپھراس کی قسمت !

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا پشاور زلمی کو جیت کیلیے 149 رنز کا آسان ہدف،اگراب بھی پشاورزلمی نہ جیت پائے توپھراس کی قسمت !

    کراچی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا پشاور زلمی کو جیت کیلیے 149 رنز کا آسان ہدف،اگراب بھی پشاورزلمی نہ جیت پائے توپھراس کی قسمت !،اطلاعات کےمطابق پی ایس ایل فائیو کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 149 رنز کا ہدف دیا ہے۔

    کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ کے چوتھے میچ کا ٹاس پشاور زلمی نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ کوئٹہ کی جانب سے جیسن روئے اور شین واٹسن نے اننگز کا آغاز کیا، واٹسن صرف 8 رنز بنانے کے بعد وہاب ریاض کا شکار بنے۔

     

    تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے احمد شہزاد بھی صرف 12 رنز ہی بناسکے تاہم اوپننگ بلے باز جیسن روئے نے ذمہ دارنہ کا مظاہرہ کرتے ہوئے محتاط انداز میں نصف سنچری اسکور کی تاہم وہ بڑی شارٹس مارنے میں ناکام رہے۔ کپتان سرفراز احمد نے 25 گیندوں پر 41 رنز کی اننگز کھیلی۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے میچ میں کامیابی سے ہمکنار کروانے والے اعظم خان 9 گیندوں پر صرف 5 رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئے جب کہ جیسن روئے 73 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ پشاور زلمی کی جانب سے وہاب ریاض نے 2 جب کہ عامر خان اور ڈیرن سیمی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    پشاور زلمی کو اپنے پہلے میچ میں کراچی کنگز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

  • لاہورقلندرز لاہوریوں کوخوشیاں کیوں نہ دے سکی ، پروفیسرآف کرکٹ نے ساری حقیقت کھول کربیان کردی

    لاہورقلندرز لاہوریوں کوخوشیاں کیوں نہ دے سکی ، پروفیسرآف کرکٹ نے ساری حقیقت کھول کربیان کردی

    لاہور:لاہورقلندرز لاہوریوں کوخوشیاں کیوں نہ دے سکی ، پروفیسرآف کرکٹ نے ساری حقیقت کھول کربیان کردی ،اطلاعات کےمطابق لاہور قلندرز کی ٹیم میں شامل قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی محمد حفیظ نے پی ایس ایل 5 میں پہلی شکست حاصل کرنے پر کہا کہ ماننا پڑے گا کہ ہم برا ہارے ہیں۔

    لاہور قلندرز کی ٹیم پہلی مرتبہ پاکستان سپر لیگ کا میچ لاہور میں کھیلی جس کے لیے لاہور کے شائقین بھی اپنی ٹیم کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم آئے لیکن قلندرز اپنے مداحوں کو خوشی دینے میں ناکام ہوگئے اور پہلے ہی میچ میں ملتان سلطانز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    اس ضمن میں سینئر کرکٹر محمد حفیظ کہتے ہیں کہ ہار ہار ہے، ہار کو ماننا ہی کامیابی ہے، ہارے ہیں ماننا پڑے گا اور برا ہارے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ لڑکے اچھی نہیں ہیں، سب کھلاڑی اچھے ہیں ہم موقع کی مناسبت سے نہیں کھیلے، یہ ایک بیڈ شو تھا۔ ہمیں پازیٹو اور متحد رہنا ہے، پہلا میچ تھا ابھی بڑا لمبا سفر ہے، آئندہ کے میچز میں حکمت عملی اور ذمہ داری سے کھیلنا ہے۔

    ‏ محمد حفیظ نے کہا کہ یہ لیگ سینئر یا جونیئرز کی نہیں ہے اس فارمیٹ میں ہر کسی کو خود کو منوانا ہے چاہے وہ سنیئر ہے یا جونیئر، ہر کھلاڑی کو فائٹ کرنا اور اچھا کھیل کر سامنے آنا ہے۔لاہور میں میچ کھیلنے پر محمد حفیظ نے کہا کہ لاہور کا شکریہ جو ہمیشہ بہت سپورٹ کرتے ہیں اور اس میچ میں بھی سپورٹ کرنے کے لیے اسٹیڈیم آئے۔

    انہوں نے کہا کہ لاہور کے لوگ ہمیں پیار کرتے ہیں، ہم خود جب تک اچھا نہیں کھیلیں گے، لوگوں کو خوشیاں نہیں دے سکیں گے، انہیں خوشیاں دینے کے لیے ہمیں اچھا کھیلنا ہو گا۔محمد حفیظ نے اعتراف کیا کہ پہلے میچ میں ہم اچھا نہیں کھیلے، اس کے ہم سب ذمہ دار ہیں، کوئی ایک ذمہ دار نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کمبی نیشن کے حوالے سے تو میں جواب نہیں دے سکتا لیکن یہ ضرور کہوں گا کہ کہ ہم بہتر کرکٹ نہیں کھیلے، ملتان سلطانز کے خلاف ہمیں اچھا اسٹارٹ ملا، اننگز کا مومنٹم بن چکا تھا لیکن اس کے بعد ہم نے اسمارٹ کرکٹ نہیں کھیلی۔

    محمد حفیظ نے مزید کہا کہ بیٹسمینوں نے غلط شاٹس کھیلے، جس طرح کا ہمیں اسٹارٹ ملا تھا ہمیں 170, 180 رنز کرنے چاہیے تھے، اگر اتنے رنز کر لیتے تو میچ مختلف ہوتا مگر اس کا ہمیں کسی کو الزام نہیں دینا، ہمیں خود پر الزام دینا ہے کہ ہم بحیثیت ٹیم اچھا نہیں کھیلے، اب آئندہ میچز میں ہمیں بہتر مائنڈ سیٹ کے ساتھ گراؤنڈ میں جانا پڑے گا۔

  • پی ایس ایل: دو کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعدکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی سنچری مکمل

    پی ایس ایل: دو کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعدکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی سنچری مکمل

    کراچی :پی ایس ایل: دو کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعدکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی سنچری مکمل،اطلاعات کےمطابق پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے چوتھے میچ میں پشاور زلمی کے خلاف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ جاری ہے۔گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کی دعوت پر بیٹنگ کا آغاز کیا تو جیسن روئے اور شین واٹسن نے اننگز کی شروعات کیں۔

     

    شین واٹسن لگاتار دوسرے میچ میں کوئی خاطر خواہ کھیل پیش کرنے میں ناکام رہے اور 8رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔احمد شہزاد نے لیام ڈاسن کو چھکا لگا کر خطرناک عزائم ظاہر کرنے کی کوشش کی لیکن نوجوان محمد عامر خان نے ٹام بینٹن کی مدد سے ان کی 12رنز کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اب تک 14اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 108رنز بنائے ہیں، جیسن روئے 49 اور سرفراز احمد 37رنز پر کھیل رہے ہیں۔اس سے قبل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن یسمی نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔

     

    انہوں نے کہا کہ ہم کوشش کریں گے آج گزشتہ میچ سے بہتر کھیل پیش کر سکیں، ہم پہلے باؤلنگ اس لیے کر رہے ہیں کیونکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ہدف کا تعاقب کرنا پسند کرتے ہیں۔اس موقع پر انہوں نے کراچی کی پچ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی پچ بہت بہترین ہے، گزشتہ روز بھی اس وکٹ پر بہترین میچ ہوا اور آج بھی یہ بیٹنگ کے لیے بہترین وکٹ لگ رہی ہے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کے خواہاں تھے لیکن اب اچھا اسکور کر کے میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اس وکٹ پر 170-170 رنز اسکور ہونے چاہئیں، ہماری ٹیم بہت پراعتماد ہے اور کوشش کریں گے کہ جیت کا سلسلہ جاری رکھیں۔

    سرفراز نے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیوں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ طبیعت کی خرابی کی وجہ سے بین کٹنگ کی جگہ آج ٹائمل ملز کھیل رہے ہیں جبکہ عبدالناصر کی جگہ احسن علی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

    میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

    پشاور زلمی: ڈیرن سیمی(کپتان)، کامران اکمل، ٹام بینٹن، حیدر علی، شعیب ملک، لیام لیونگسٹن، وہاب ریاض، لیام ڈاسن، حسن علی، راحت علی اور عامر خان

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: سرفراز احمد(کپتان)، جیسن روئے، چین واٹسن، احمد شہزاد، احسن علی، اعظم خان، محمد نواز، سہیل خان، محمد حسنین، فواد احمد اور ٹائمل ملز

    روایتی حریف
    دونوں ٹیموں پاکستان سپر لیگ کے روایتی حریف تصور کیے جاتے ہیں اور کئی مواقعوں پر دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملے جس میں کبھی گلیڈی ایٹرز کامیاب رہے اور کبھی فتح نے پشاور زلمی کے قدم چومے۔

    اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 13 میچ کھیلے گئے جس میں سے 7 میں گلیڈی ایٹرز کامیاب رہے جبکہ پانچ میں پشاور زلمی نے فتح حاصل کی، ایک میچ بارش کی نذر ہو گیا۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 3وکٹوں سے شکست دی تھی۔

    دوسری جانب پشاور زلمی کو لیگ میں اپنے افتتاحی میچ میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا اور کراچی کنگز نے انہیں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 10رنز سے مات دی تھی۔

  • جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی لندن میں خفیہ جائیدادیں‌ بیوی بچوں کےنام ،اپنی صفائی پیش کرنےکےساتھ وزیراعظم پرسنگین الزامات لگاکر متنازعہ بن گئے

    جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی لندن میں خفیہ جائیدادیں‌ بیوی بچوں کےنام ،اپنی صفائی پیش کرنےکےساتھ وزیراعظم پرسنگین الزامات لگاکر متنازعہ بن گئے

    اسلام آباد:جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی لندن میں خفیہ جائیدادیں‌ بیوی بچوں کے نام ، اپنی صفائی پیش کرنے کے ساتھ ساتھ وزیراعظم پرسنگین الزامات لگاکرمتنازعہ بن گئے ،اطلاعات کےمطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وزیراعظم عمران خان اور سیاستدانوں پر آف شور کمپنیاں بنانے کا الزام لگا دیا۔

    سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس کے خلاف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے جواب الجواب جمع کروایا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی جائیدادیں اہلیہ اور بچوں نے اپنی نام پر خریدی، اہلیہ اور بچوں نے برطانیہ کی جائیداد کو آف شور کمپنیوں کے ذریعے کبھی نہیں چھپایا، حکومت نے میری فیملی کی مخبری کے لیے برطانیہ میں نجی کمپنی کی خدمات حاصل کی۔

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے جواب میں کہا کہ وزیر اعظم نے خود اپنی اہلیہ اور بچوں کے اثاثہ ظاہر نہیں کیے، کئی نمایاں شخصیات نے آف شور کمپنیوں کے ذریعے غیر ملکی جائیداد کو چھپاپا، موجودہ وزیراعظم بھی ان نمایاں شخصیات میں شامل ہیں جب کہ سپریم کورٹ توہین عدالت مقدمہ میں سابق وزیر اعظم کو سزا دے چکی ہے۔

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس میں میری ذات پر الزامات لگائیں گئے، وہ الزامات غلط ثابت ہونے پر توہین عدالت کی کاروائی ہو سکتی ہے، فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس کی تیاری سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان لا علم نہیں جب کہ اثاثہ ریکوری یونٹ قانونی باڈی نہیں، اثاثہ جات ریکوری یونٹ کا کسی قانون،وفاقی حکومت کے رولز،سرکاری گزٹ میں ذکر نہیں ہے۔

  • عالمی ادارہ صحت نے خبردارکردیا ، کرونا وائرس کوکنٹرول نہیں کیا جاسکے گا، دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے ،

    عالمی ادارہ صحت نے خبردارکردیا ، کرونا وائرس کوکنٹرول نہیں کیا جاسکے گا، دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے ،

    جینیوا: عالمی ادارہ صحت نے خبردارکردیا ، کرونا وائرس کوکنٹرول نہیں کیا جاسکے گا، دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے ، ،اطلاعات کےمطابق عالمی ادارہ صحت(عالمی ادارہ صحت) نے خبردار کیا ہے کہ چین سے واضح تعلق نہ رکھنے والے کیسز کی تعداد میں اضافے پر تشویش کے باعث مہلک کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے مواقع کم ہورہے ہیں۔

     

    ڈان اخبار میں شائع فرانسیسی خبررساں ادارے ‘اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم گھیبریسس کئی ہفتوں سے اصرار کررہے ہیں کہ چین کے وسطی صوبے ہوبے میں کے باہر کووڈ-19 کے کیسز کی کم تعداد اس وائرس کے عالمی پھیلاؤ کو روکنے کا موقع فراہم کررہے ہیں۔

    تاہم گزشتہ روز مشرق وسطیٰ اور جنوبی کوریا میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے پہلی مرتبہ خبردار کیا کہ ہم اس فیز میں ہیں جہاں وائرس کا شکار ہونا ممکن، اس حوالے سے ہمارے پاس موجود مواقع کم ہورہے ہیں۔

    انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ممالک نے اس وائرس کے پھیلاؤ کے خلاف جنگ میں تیزی سے موبلائز نہیں کیا تو یہ وبا کسی بھی سمت میں جاسکتی ہے، یہ پریشان کن بھی ہوسکتی ہے۔خیال رہے کہ دسمبر 2019 کے اواخر میں پھیلنے والی اس وبا کے نتیجے میں چین میں 2200 سے زائد افراد ہلاک جبکہ 75 ہزار 5 سو افراد اس کا شکار ہوچکے ہیں۔

    دنیا کے دیگر 27 ممالک میں ایک ہزار ایک سو 50 افراد اس وائرس کا شکار جبکہ ایک درجن سے زائد ہلاک ہوچکے ہیں۔ گزشتہ روز مشرق وسطیٰ کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مزید نئے کیسز رپورٹ ہوئے جہاں ایران اور لبنان میں اس کے پہلے کیسز سامنے آئے۔علاوہ ازیں ایران نے کہا کہ کورونا وائرس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 18 افراد متاثر ہوئے۔

    دوسری جانب جنوبی کوریا میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد دگنی ہونے کے بعد 2 سو 4 تک پہنچ گئی جو چین کے بعد اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔یورپ میں اٹلی کے شمال میں واقع ایک چھوٹے ٹاؤن نے کورونا وائرس کے 6 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد 5 روز سے زائد گزرنے کے بعد بھی بارز، اسکولز اور دفاتر بند کیے ہوئے ہیں۔

    ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے اصرار کیا کہ چین کے باہر کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد تاحال ’نسبتاً کم‘ ہے۔تاہم انہوں نے ان کیسز کی تعداد سے متعلق تشویش کا اظہار کیا جن کا تصدیق شدہ کیس کے ساتھ کوئی سفری تاریخ یا رابطہ نہیں تھا۔

    انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے ممالک کو وائرس کے پھیلاؤ سے بچاؤ کے لیے بہت زیادہ سنجیدہ ہونے کی ضرورت ہے۔سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم گھیبریسس نے کہا کہ ہمیں پیچھے مڑ کر دیکھنا اور افسوس نہیں کرنا چاہیے کہ ہم اپنے پاس موجود موقع کا فائدہ اٹھانے میں ناکام ہوگئے۔

  • پشاور زلمی کا کوئٹہ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ایک کھلاڑی پویلین واپس بھی پہنچ چکا

    پشاور زلمی کا کوئٹہ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ایک کھلاڑی پویلین واپس بھی پہنچ چکا

    کراچی :پشاور زلمی کا کوئٹہ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ،اطلاعات کےمطابق پاکستان سپر لیگ کے چوتھے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کررہی ہے اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکا ایک کھلاڑی آوٹ بھی ہوچکا ہے

    پشاور زلمی نے ٹیم میں ایک تبدیلی جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے میچ میں کھلائی گئی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔کراچی کنگز کے کوچ ڈین جونز نے گراؤنڈ میں صفائی کر کے اعلیٰ مثال قائم کر دی

    زلمی نے محمد محسن کو ڈراپ کرکے محمد عامر خان کو ٹیم میں شامل کیا ہے جب کہ کوئٹہ نے بین کٹنگ کی جگہ ٹیمل ملز اور عبدالناصر کی جگہ احسن علی کو میدان میں اتارا ہے۔کپتان پشاور زلمی ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہو گی کہ کوئٹہ کو کم اسکور پر روک سکیں۔

    کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ بیٹنگ کےلے وکٹ اچھی لگ رہی ہے اور ان کی ٹیم کمبی نیشن اچھا ہے اس لیے اچھا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔پشاور زلمی کو اپنے پہلے میچ میں گزشتہ روز کراچی کنگز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جب کہ دفاعی چیمپئن کوئٹہ نے افتتاحی میچ میں اسلام آباد کے خلاف فتح حاصل کی تھی۔

    پشاورزلمی: کپتان ڈیرن سیمی، ٹان بینٹن، کامران اکمل، حیدرعلی، لیام ڈاؤسن، شعیب ملک، وہاب ریاض، حسن علی، محمد عامر اور راحت علی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: کپتان سرفرازاحمد ، شین واٹسن،محمد نواز ، جیسن رائے، احمد شہزاد ، احسن علی، ٹیمل ملز، محمد اعظم خان، محمد حسنین، سہیل خان اور فواد احمد۔

  • خبردار: ایران میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں شروع ہوگئیں،مزید 2 افراد ہلاک

    خبردار: ایران میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں شروع ہوگئیں،مزید 2 افراد ہلاک

    تہران: خبردار: ایران میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں شروع ہوگئیں،مزید 2 افراد ہلاک،اطلاعات کےمطابق کورونا وائرس نے ایران میں بھی وبائی صورت حال اختیار کرلی ہے جب کہ مزید 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

    غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کورونا وائرس نے ایران میں بھی وبائی صورت حال اختیار کرلی ہے، قم میں اس وائرس سے مزید 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، جس کے بعد ملک میں اس وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔ ان واقعات کے بعد قم میں تمام تر مذہبی اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ایرانی وزارت صحت کی ترجمان مینو مہریز نے تصدیق کی ہے کہ یہ وائرس ایران کے تمام شہروں میں پھیل چکا ہے۔ اب تک اٹھارہ افراد میں اس وائرس کی نشاندہی ہو چکی ہے۔

    دوسری جانب سعودی عرب نے اپنے شہریوں اور ملک میں مقیم غیر ملکیوں کے ایران سفر پر پابندی عائد کی ہے۔ محکمہ امیگریشن کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ صحت کے حوالے سے کیا گیا ہے تاکہ کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کی جاسکیں۔ کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ایسے غیر ملکی افراد جو ایران گئے ہوں تو ان افراد پر مرض کی انکیوبیشن کی مدت 14دن سے قبل مملکت میں داخلے پر پابندی ہوگی۔