Baaghi TV

Author: +9251

  • کرونا وائرس کے علاج کے لیے ہومیوپیتھی طریقہ علاج کی بازگشت سنائی دی جانے لگی

    کرونا وائرس کے علاج کے لیے ہومیوپیتھی طریقہ علاج کی بازگشت سنائی دی جانے لگی

    لندن :کرونا وائرس کے علاج کے لیے ہومیوپیتھی طریقہ علاج کی بازگشت سنائی دی جانے لگی ،اطلاعات کےمطابق کرونا وائرس کے نام سے پھیلنے والا وبائی مرض جو چین کے شہر واہان سے پھیلا، اس وقت دنیا بھر کے29 ممالک میں پھیل چکا ہے جن میں تھائی لینڈ، فرانس، فلپائن، امریکا، آسٹریلیا اور انڈیا، جاپان،ملائیشیا اورجرمنی وغیرہ شامل ہیں۔تادم تحریر عالمی سطح پر مجموعی 75223 ا فراد ’کرونا وائرس‘ سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس وبائی مرض سے چین میں مرنے والوں کی تعداد اب تک 2012 ہوچکی ہے۔ یورپ میں اب تک اس وائرس سے ایک فرد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔

    عالمی ادارہ صحت (ورلڈہیلتھ آرگنائزیشن) نے کرونا وائرس کو عالمی وباء قرار دیا ہے۔ادارہ نے چین سے پھیلنے والے اس وبائی وائرس کو Covid-19کا نام دیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈانوم نے جینیوا میں میڈیا کو بتایا کہ کرونا وائرس سے جب ہلاکتوں نے ایک ہزار سے تجاوز کیا تو اس مرض کو ایک خاص نام دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ دراصل محققین وائرس کی وجہ سے نمودار ہونے والے مرض کیلئے ایک مخصوص نام رکھنے کا مطالبہ کر رہے تھے تا کہ کسی بھی ملک اور گروپ سے منسوب ہونے والی پریشانی یا طنز سے بچ سکیں۔

    اس حوالے سے ڈبلیو ایچ او کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہمیں ایسا نام تلاش کرنا پڑا جو کسی جگہ، جانور،کسی گروپ یا فرد سے نہ ملتا جلتا ہو اور بیماری کو بھی واضح کرے ۔اُن کا کہنا تھا کہ نام رکھنے سے نامناسب اور بدنامی کا باعث بننے والے ناموں سے تحفظ مقصود ہوتا ہے۔ یہ نام مستقبل میں وائرس پھیلنے کی صورت میں ایک معیار دے سکتا ہے۔

    غیرملکی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ کے مطابق وبا کا نیا نام کورونا وائرس اور بیماری کا مرکب جس میں2019ء کا سال نمایاں ہے کیونکہ ’عالمی ادارہ صحت‘ کو اس وائرس کی اطلاع گزشتہ برس31 دسمبر کو ملی تھی۔ ماہرین اس مرض کی روک تھام کیلئے ویکسین کی تیاری میں دن رات کوشاں ہیںاور جلد ہی اس موذی اور جان لیوا بیماری کے تدارک کیلئے پُرامید بھی ہیں۔

    اس موذی بیماری کے حوالے سے ’مائیکروسافٹ‘ کے بانی بل گیٹس نے ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کرونا وائرس کو ایک بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ وائرس افریقی ممالک میں وبائی صورت اختیار کرتا ہے جہاں صحت کی سہولیات اسے قابو نہیں کرسکیں گی تو اس کے نتیجے میںاندازاً ایک کروڑ افراد کی موت ہوسکتی ہے۔

    علامات

    کرونا وائرس سے متاثر ہ افراد میں بنیادی طور پر جو علامات ظاہر ہوتی ہیں ان میں تیز بخار،سانس لینے میں دشواری اور کھانسی شامل ہوتی ہے۔ وائرس کے پھیلاؤ سے بچنے کیلئے طبی ماہرین کی جانب سے چند ہدایات جاری کی گئی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ کھانسنے یا چھینکنے کے دوران منہ اور ناک کو ٹشوپیپر یا صاف کپڑے سے ڈھانپا جائے اور استعمال کرنے کے بعد کوڑا دان میں ڈالا جائے۔ہاتھوں کو صابن اور پانی کے ساتھ اکثر دھویا جائے۔ہاتھ صاف نہ ہونے کی صورت میں اپنی آنکھوں،ناک اور منہ کو نہ چھوا جائے،جو افراد بیمار ہیں ان کے ساتھ قریبی رابطہ کرنے سے پرہیز کیا جائے۔

    علاج

    کرونا وائرس کی بیماری کی شرو عات جن علامات سے ظاہر ہوتی ہے ان کامستند علاج ہومیو پیتھی میں موجود ہے جیسے کہ بخار کی حالت میں سردی لگنا اور فلوہونا۔ ان دونوں امراض کا علاج ہومیو پیتھی کے ذریعے گزشتہ 200 سال سے زائد عرصہ سے نہایت کامیابی کے ساتھ کیا جارہا ہے۔ اس کی مثال اس واقعے سے سمجھی جا سکتی ہے، جب1918ء میں سپین کے اندر فلو کی وباء پھوٹی تو اس نے یورپ کے ایک بڑے حصے کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔اس دوران میں ہومیو پیتھی علاج نے ایک اہم کردار ادا کیا جو تاریخ میںایک ریکارڈہے۔اب چونکہ ہومیو پیتھی میںکافی ریسرچ ہوچکی ہے لہذا ان دونوں بیان کردہ امراض کے علاج کیلئے پوری دنیا میںہومیو پیتھی دواؤں کووسیع پیمانے پراعتمادکے ساتھ استعمال کیا جا رہا ہے۔ دنیا بھر کے ہومیو پیتھک ڈاکٹرز کی اکثریت بعض دواؤں بالخصوص مندرجہ ذیل کو کرونا وائرس کے علاج کیلئے موثر قرار دے رہی ہے۔

    آرسینک البم

    شدید چھینکنے اور کھانسنے کے دوران آنکھوں سے پانی کا اخراج ہونا،پیاس لگنا اور ٹھنڈا پانی پینے کی طلب کرنا، سانس لینے میں دشواری، کمزوری اور نقاہت محسوس ہونا، ہیضے اور الٹی کا ہونا۔ ان تمام صورتوں میں آرسینک البم کا استعمال بہت موثر ہے۔

    بیلاڈونا

    ہومیو پیتھی طریقہ علاج میں استعمال ہونے والی یہ ایک اہم دوا ہے۔جسم میں کسی حصے پرسوزش کا پایا جانا جس میں سرخی ظاہر ہو یا سرخ دانے ہوں، گردوں اور مثانے کی نالی میں سوزش کا ہونا۔بلند فشار خون کا ہونا۔ ان تمام علامتوں میں بیلا ڈونا بہت کام کرتی ہے۔

    برائیونیا ایلبا

    نزلہ، زکام اور بخار کی صورت میں بھی اس دوائی کا استعما ل کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ دوا جسمانی دردوں کو دور کرنے کیلئے بھی استعمال ہوتی ہے۔

    احتیاط

    اگرمعاشرے میں اس مرض کے غالب آنے کاخدشہ ہو تو معاشرے میں تمام افراد کو احتیاطی تدبیرکے طور پر سفر کے دوران منہ پر ماسک پہننا چاہئیے۔اگر کسی شخص میںکرونا وائرس کی علامات ظاہر ہوں توا سے فوراً ہسپتال منتقل کیا جانا ضروری ہے۔ سرکاری سطح پرہومیو پیتھی کی دوا کو کورونا وائرس کے توڑ کیلئے عوام الناس کو ترغیب دینا ایک خوش آئین اقدام ہے۔ خاص طور پر بھارت جیسے ملک میں جہاں ایک اندازے کے مطابق 10کروڑ افراد ہومیوپیتھی کو اختیار کرتے ہیں۔

    بھارت میں کرونا وائر س کا پہلا کیس29 جنوری2020ء کو سامنے آیا، جب ایک 29 سالہ لڑکے کو یہ مرض لاحق ہوا جو چین میں تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے واہان یونیورسٹی میں پڑھ رہا تھا۔ اس لڑکے کا تعلق بھارت کی ریاست کیرالہ سے ہے۔ اس کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ہسپتال کی ایک الگ وارڈ میں رکھا گیا اور اس کا علاج جاری ہے۔

    اب تک مجموعی طور پر انڈیا میں کرونا وائرس کے کل تین کیس سامنے آئے ہیں۔ بھارتی حکومت کی وزارت صحت کے ماتحت کام کرنے والے ادارے ’سینٹرل کونسل فار ریسرچ آف ہومیوپیتھی‘ کے سائینٹیفک بورڈ نے29 جنوری ہی کو عوام الناس کیلئے ایک ایڈوائزی جاری کی جس میں بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ہومیو پیتھی طریقہ علاج موزوں ہے۔ اس میں ایک دوا کے استعمال کیلئے راغب کیا ہے جس کا نام Arsenicum Album 30 ہے۔

    اس سرکاری بیان میں یہ کہا گیا ہے کہ اس دوا کو کرونا وائرس سے بچاؤ سے پیشگی احتیاط کے طور پر استعمال میں لایا جائے، صبح نہار منہ اس دوائی کی ایک خوراک تین یوم کیلئے استعمال کی جائے تاکہ کرونا وائرس کے ممکنہ حملے سے بچا جاسکے۔ دوا استعمال کرنے کی اس ترتیب کو ایک ماہ کے بعد دوبارہ دہرالیا جائے۔

  • ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر ضلعی محکمہ ٹرانسپورٹ کی طرف سے پبلک ٹرانسپورٹس میں نصب ایل پی جی \سی این جی سلنڈرزکی چیکنگ کا سلسلہ جاری

    فیصل آباد(محمد اویس) ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر ضلعی محکمہ ٹرانسپورٹ کی طرف سے پبلک ٹرانسپورٹس میں نصب ایل پی جی \سی این جی سلنڈرزکی چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے اس ضمن میں اوگرا قوانین کے برخلاف سلنڈر کی تنصیب کی حامل 23 مسافر گاڑیوں کے چالان اور 15 کو تھانوں میں بند کرنے کے علاوہ ٹرانسپورٹرز کو27500 کے جرمانے بھی کئے گئے۔سیکرٹری آر ٹی اے ضمیر حسین نے موٹر وہیکل ایگزامز کے ہمراہ شاہرات پر85 پبلک ٹرانسپورٹس کو چیک کیا اور ان میں نصب سلنڈرز کے معیار کا جائزہ لیتے ہوئے غیر معیاری ہونے پرکارروائی کی۔سیکرٹری آرٹی اے نے ٹرانسپورٹرز سے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹس میں اوگرا کے قوانین کے خلاف نصب غیر معیاری سی این جی و ایل پی جی سلنڈرز ازخود اتروادیں بصورت دیگر دوران چیکنگ نہ صرف سلنڈر ضبط بلکہ سخت قانونی کارروائی سے بھی گریز نہیں کیاجائے گا۔

  • ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول کا تحصیل صدر کے اراضی ریکارڈ سنٹر کا اچانک دورہ

    فیصل آباد (محمد اویس) ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول نے تحصیل صدر کے اراضی ریکارڈ سنٹر کا اچانک دورہ کیا اور افسران وسٹاف کی حاضری چیک کی۔انہوں نے سنٹر میں صفائی کے معیار کو قائم رکھنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ سنٹر سے رجوع کرنے والے درخواست گزاروں کو تیزرفتار محکمانہ سروسز فراہم کی جائیں تاکہ ان کا سنٹر پر اعتماد مزید مضبوط ہو۔انہوں نے سنٹر میں موجود درخواست گزاروں سے ملاقات کرکے ان سے کارکردگی اور افسران وسٹاف کے رویہ کے بارے میں دریافت کیااورسنٹر انتظامیہ کو ضروری ہدایت جاری کیں۔انہوں نے اراضی ریکارڈکے زیر التواء امور کو تیز رفتاری سے نمٹانے کی بھی ہدایت کی۔دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر صدر نے مختلف ٹرانزٹ پوائنٹس پر انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں ٹیموں کی موجودگی،ریکارڈ کو بھی چیک کیا اوروالدین سے بچوں کو قطرے پلوانے کے بارے میں تصدیق کی۔

  • ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ کی ہدایات پر غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف جاری آپریشن میں بڑی کاروائی

    فیصل آباد(محمد اویس) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ کی ہدایات پر غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف جاری آپریشن کے سلسلے میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے رسالے والا روڈ پر غیر قانونی /غیر منظور شدہ ہاؤسنگ کالونی کو سیل کردیا۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ جنید حسن منج کی زیرنگرانی اسٹیٹ آفیسر امتیاز گورایہ کی سربراہی میں انفورسمنٹ ٹیم نے چک نمبر 222برسالے والا روڈپر گلبرگ گرین ہاؤسنگ سکیم کی قانونی حیثیت کو چیک کیا تو وہ بغیر منظوری کے قائم کی جارہی تھی جسے فوری طور پر سیل کرکے کام روک دیا گیا ہے۔انفورسمنٹ ٹیم نے کارروائی کرکے کینال روڈ پر زیرتعمیر کشمیرپل انڈر پاس کے قریب تجاوزات کا صفایا بھی کردیا ہے۔

  • ضلع میں انسداد پولیو کے حالیہ راؤنڈ کے اختتام پرڈپٹی کمشنر محمد علی کی زیر صدارت مہم کے ٹارگٹس پر عملدرآمد کاجائزہ اجلاس

    فیصل آباد (محمد اویس) ضلع میں انسداد پولیو کے حالیہ راؤنڈ کے اختتام پر مہم کے ٹارگٹس پر عملدرآمد کاجائزہ اجلاس ڈپٹی کمشنر محمد علی کی زیر صدارت ڈی سی آفس میں منعقد ہوا جس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق احمد سپرا،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر بلال احمد،اسسٹنٹ کمشنرزاوردیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔اجلاس کے دوران ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے ضلع میں انسداد پولیو مہم کے اہداف اور حاصل کردہ ٹارگٹس سے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ مہم کی کڑی مانیٹرنگ کی گئی جس کی بدولت حوصلہ افزاء نتائج حاصل ہوئے جبکہ متعلقہ محکموں کی طرف سے بھرپور تعاون کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حالیہ اختتام پذیر مہم میں کسی وجہ سے گھروں سے غیر حاضر بچوں کو قطرے پلانے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو کا ہر راؤنڈ بڑی اہمیت کا حامل ہے جس کی سو فیصد کامیابی کے لئے محکمہ صحت کی کوششوں میں کمی نہیں آنی چاہیے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ مہم سے قبل بھی جامع ایکشن پلان کے تحت کام کیاجائے گا۔

  • PSL کی افتتاحی تقریب میں بھارتی نامعلوم خاتون کوپروڈیوسربناکر کشمیریوں کے زخموں پرنمک چھڑکا گیا ،مبشرلقمان کے انکشاف سے تھرتھلی مچ گئی

    PSL کی افتتاحی تقریب میں بھارتی نامعلوم خاتون کوپروڈیوسربناکر کشمیریوں کے زخموں پرنمک چھڑکا گیا ،مبشرلقمان کے انکشاف سے تھرتھلی مچ گئی

    لاہور:پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں بھارتی نامعلوم خاتون کوپروڈیوسربناکرکشمیریوں کے زخموں پرنمک چھڑکا گیا ، مبشرلقمان کے انکشاف سے تھرتھلی مچ گئی ،اطلاعات کےمطابق پاکستان کے معروف صحافی ، ماہر تجزیہ نگارمبشرلقمان نے پی ایس ایل کے موقع پرپی سی بی کی طرف سے کشمریوں پربھارتی مظالم کرنظراندازکرنے اوربھارتیوں کو بلابلاکراعزازدینے کی حقیقت کی قلعی کھول دی ہے

     

    باغی ٹی وی کےمطابق مبشرلقمان نے اپنے یوٹیوب چینل پراس بہت بڑےسکینڈل پرگفتگوکرتے ہوئے کہاہےکہ ایک طرف 201 واں دن ہے اوربھارتی افواج نے کشمیریوں‌ کولاک ڈاون کررکھا ہے ، اورکشمیری اپنی تاریخ کی ایک مشکل ترین صورت حال سے دوچار ہیں ، عین اس موقع پرپی سی بی کی طرف سے ایک بھارتی خاتون کو پی ایس ایل کی تقریبات کا پروڈیوسربنانے پرگہرے دکھ کا اظہارکیا ہے

    مبشرلقمان اس بہت بڑے سیکنڈل اورکشمیریوں سے بے وفائی کے پاکستان کرکٹ بورڈ کے گھنوئنے عمل پربہت ناراض دکھائی دیئے ، انہوں نے کہا کہ بڑی عجیب بات ہے کہ کسی کو کوئی پتہ نہیں کہ یہ خاتون کون ہے ، اس کا نام کیا ہے ، اس کی تعلیم کیا ہے ، اس کا اس پی ایس ایل سے تعلق کیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اس کام کی وجہ سے آج بہت پریشانی کا سامنا ہے، انہوں‌نےکہا کہ یہ وقت ہے کشمیریوں کے ساتھ کھڑاہونے کا لیکن ہم آج بھی بھارتیوں کے ساتھ کھڑے ہیں‌

    مبشر لقمان نے انکشاف کیا کہ اس سے بڑھ کراوربے وفائی کیا ہوسکتی ہےکہ ایک طرف بھارت کشمیروں پرمظالم ڈھا رہا ہے ، ہمارے ماہرین ، ہمارے فنکاروں پراورہمارے کھلاڑیوں‌پربھارت جانے پرپابندی لگائی گئی ہے بھارت کی طرف سے لیکن آج 80 سے زائد بھارتی اس وقت پاکستان میں آئے ہوئے ہیں‌،انہوں نے کہاکہ بتایا جائے کہ وہ کس مقصد کے لیے پاکستان میں آئے ہیں، ان کی کیا خوبیاں ہیں ،

    مبشرلقمان نے راحت فتح علی خان کےساتھ بھارتی رویے کو بیان کرکے بھارت کی منافقت کوننگا کردیا ، وہ کہتے ہیں کہ راحت فتح علی خان کو بھارت نے روک کر پاکستانیوں کی توہین کی اورآج ہم چوری چھپے بھارتیوں‌کو پاکستان بلاتے ہیں‌ ،انہوں نے کہا کہ بھارتی آپ کی فلم انڈسٹری کے پیچھے ہاتھ دھو کرپڑے ہیں انہوں بہت زیادہ نقصان کردیا لیکن آپ پھربھی ان کا دم بھرتے ہیں

    انہو ں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس ندیم بیگ جیسے محنتی اورقابل پروڈیوسرز ہیں ان کو موقع ملنا چاہیے تھا،سلطانہ صدیقی جیسی خاتون پروڈیوسر اس کوہینڈل کرسکتی تھی پھربھارتی نامعلوم خاتون کو کیوں ہمارے اوپرتھونپا گیا ،مبشرلقمان نے پاکستان کے بہت شاندار پروڈیوسرظہیرخان کوموقع دینا چاہیے تھا ، اس موقع پرمبشرلقمان انورمقصور، بشریٰ انصاری کی صلاحیتوں کو پیش کرکے کہتے رہے کہ ان کو موقع ملنا چاہیے تھا ،لیکن ہماری ڈوریں توبھارتیوں سے جڑی ہوئی ہیں‌

    مبشرلقمان نے اس موقع پرپاکستان کے پروڈوسنگ کے ستاروں کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس بہروز، مرینہ خان اور شہنازشیخ ،فہد مصطفیٰ ،شعیب اختراوررمیض راجہ جیسے باکمال لوگ ہمارے پاس ہیں توپھر بتایا جائے کہ اس نامعلوم بھارتی خاتون کو پاکستان کون لایا اورکس نے اس کے سر پرپروڈیوسنگ کا تاج سجایا

    باغی ٹی وی کےمطابق پی سی بی کے اس گھنوئنے فعل پرمبشرلقمان جزباتی ہوگئے ، انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس مہوش حیات ، ماہرہ خان جیسی شخصیات موجود ہیں‌جنہیں دنیا مانتی ہے لیکن پی سی بی نہیں مان رہی ،

    انہوں نے کہاکہ بالکل کوئی کام صیح نہیں‌ہورہا ، ساونڈ سسٹم، انیمیشن ، پریزینٹیشن بھی صیح نہیں ہورہی اتنے بڑے بڑےفالٹس حیرانی ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ آج سے بیس سال پیچھے چلے جائیں اس اتنی گندی پروڈیوسنگ نہیں کی گئی جو آج کی جارہی ہے

    مبشرلقمان نے کہا کہ بڑی تکلیف دہ بات ہےکہ پوری دنیا کی نظرین‌اس وقت پی ایس ایل پر پیں‌اورہم نے اس کو تماشا بنا رکھا ہے، اس بات کی انکوائری ہونی چاہیے ، یہ جو بھارتی پاکستان لائے گئے ہیں ان کو ویزہ کس نے دیا ، کسی کمپنی کو یہ ٹھیکہ دیا گیا

    مبشرلقمان نے اپنے عزم کا اظہار کرتےہوئےکہا کہ پی ایس ایل نے کشمیریوں سے بیوفائی کی ہے مبشرلقمان نہیں کرے گا دوسرے پاکستانی نہیں کریں‌، وہ کشمیریوں کا قتل عام کررہےہیں ، کشمیرمیں اورہم ان کو پروٹوکول دے کرپاکستان لاکراپنی اہم ترین ایونٹ کو ان کے سپرد کررہےہیں‌

    مشرلقمان نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کے مروف ستاروں ، راحت فتح علی خان ، ماہرہ خان ، بھارتی عاطف اسلم کا شوالٹا دیتے ہیں ، وہ غلام علی کا شونہیں چلنے دیتے ، لیکن پی ایس ایل نے بھارتیوں‌کو بلا کراپنے پاکستانیوں کی توہین کی ہے، مبشرلقمان نے کہاکہ ان سے بہترتومیرے ملک کے طالب علم بہترپروڈیوسنگ کرنا جانتے ہیں، انہوں نے کہاکہ مجھے اپنے جوانوں کی صلاحیتوں پرمان ہے

    انہوں نےکہا کہ ایک طرف بھارتیوں کو بلاکراپنے پی ایس ایل کو ان کے ہاتھ میں دے دیا ، بھارت میں پی ایس ایل کی جگ ہنسائی ہورہی ہے ، وہ خوش ہورہےہیں، انہوں نے کہا کہ مجھے بہت دکھ ہے،میں پی ایس ایل کو جس طرح داو پرلگایا ہے اس کی کبھی اجازت نہیں دی جاسکتی ،

    مبشرلقمان نے کہاکہ میرے ملک کے لوگ عظیم ،میرے ملک کے نوجوان عظیم مجھے ان پربہت بھروسہ ہیں ، میں اس سکینڈل کو منظرعام پرلاکررہوں گا، خواہ مجھے پی ایس ایل کو سب حقائق پیش کرنے کےلیے خود کیوں نہ جانا پڑے

    انہوں‌نے مزید کہاکہ

  • پاکستان پی ایس ایل کے لیے بھارتیوں کو ویزے اورآسانیاں فراہم کررہا ہے توبھارت نےپاکستانیوں کوویزہ دینے سے انکارکردیا

    پاکستان پی ایس ایل کے لیے بھارتیوں کو ویزے اورآسانیاں فراہم کررہا ہے توبھارت نےپاکستانیوں کوویزہ دینے سے انکارکردیا

    اسلام آباد:پاکستان پی ایس ایل کے لیے بھارتیوں کو ویزے اورآسانیاں فراہم کررہا ہے توبھارت نےپاکستانیوں کوویزہ دینے سے انکارکردیا ،اطلاعات کےمطابق راجستھان کے ضلع اجمیر میں واقع صوفی بزرگ حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی‘غریب نواز’ کے سالانہ عرس میں پاکستان سے آنے والے زائرین اس بار بھی حاٖضری نہیں دے سکیں گے ۔

    سرکاری اطلاعات کے مطابق ویزا نہ ملنے کی وجہ سے ہمسایہ ملک پاکستان کے زارئرین کا اجمیر آنا تقریباً ختم ہوگیا ہے لہٰذا اجمیر میں پاکستانی عقیدت مندوں کا قافلہ اجمیر شریف نہیں آرہا ہے۔ عموماًعرس میں 500 سے زیادہ پاکستانی گروہ کے آنے اوروہاں کی حکومت کی جانب سے غریب نواز کی بارگاہ میں چادر پیش کرنے کی روایت رہی ہے

    یاد رہےکہ یہ اطلاعات آرہی ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے حکومت کے علم میں لائے بغیربعض بھارتیوں کو پاکستان بلایا ہے ،اس بات کی تصدیق معروف صحافی مبشرلقمان اپنے انکشاف میں کرچکے ہیں‌

  • امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا دورہ ہندوستان ،مودی سرکارکی پھرتیاں اورہندوستانی مظلوموں کا ٹرمپ کی آمد پرمظاہروں کا اعلان ،مودی ہوا پریشان

    امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا دورہ ہندوستان ،مودی سرکارکی پھرتیاں اورہندوستانی مظلوموں کا ٹرمپ کی آمد پرمظاہروں کا اعلان ،مودی ہوا پریشان

    نئی دہلی :امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا دورہ ہندوستان ،مودی سرکارکی پھرتیاں اورہندوستانی مظلوموں کا ٹرمپ کی آمد پرمظاہروں کا اعلان ،مودی ہوا پریشان ،اطلاعات کےمطابق امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ہندوستان دورہ کی تیاریاں زوروں پر ہیں ۔ حکومت کی جانب سے بہترین انتظامات وانصرام کئے جارہے ہیں ۔ تاکہ امریکی صدر کا استقبال تاریخی اور مثالی ہو ۔ ایک طرف تو ان شاہراہوں اور علاقوں کو دولہن بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ، جہاں سے ڈونالڈ ٹرمپ اور ان کے رفقا کا قافلہ کو گزرنا ہے ۔

    وہیں دوسری طرف لکھنئو کے تاریخی آصفی امامباڑے میں امریکی صدر کے ہندوستان دورہ کےخلاف آوازیں اور نعرے بلند ہورہے ہیں۔ مجلس علماء ہند اہل تشیع حضرات وعلما کی معروف اور اہم تنظیم ہے ۔ اس تنظیم کے قائد مولانا کلب جواد کی ایما پر اس مظاہرے کو منظم کیا گیا تھا ۔ حالانکہ مولانا کلب جواد مظاہرے میں شریک نہیں ہوسکے ۔ جمعہ کی نماز کے بعد امامباڑے میں واقع آصفی مسجد کے باہر سینکڑوں مظاہرین نے امریکہ کے صدر کے دورہ ہندوستان کی مخالفت ومذمت کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی ۔

    ڈونالڈ ٹرمپ اپنہ اہلیہ اور خصوصی وفد کے ساتھ 24 فروری کو ہندوستان پہنچیں گے ۔ حالانکہ ڈونالڈ ٹرمپ لکھنئونہیں آئیں گے ، تاہم اس احتجاج کے ذریعہ مظاہرین بالخصوص علما اپنا پیغام سیاسی ایوانوں اور ٹرمپ کے کانوں تک پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ یہاں یہ بات بھی خاص ہے کہ این آر سی اور سی اے اے کی مخالفت کررہے لوگ پہلے ہی وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ کے اقدامات سے بہت خوش نہیں ہیں اور اب ٹرمپ کو مدعو کئے جانے پر مظاہرین کا غصہ دوآتشہ ہوگیا ہے ۔

    مظاہرے کی قیادت کررہے مولاناحیدر رضا نے کہا کہ جس انداز سے ایک منصوبہ بند سازش اور سوچی سمجھی حکمت عملی کے تحت امریکہ نے پوری دنیا کو دہشت گردی کی آگ میں جھونک دیاہے ، اس سے یہ ثابت ہوچکا ہے کہ پوری دنیا میں جہاں جہاں دہشت گردی ہے وہاں وہاں امریکہ اور اس کی سازشیں کارفرما ہیں ۔ جبکہ مولانا نجم الحسن رضوی نے کہا کہ قاسم سلیمانی کے شہادت سے یہ پوری طرح واضح ہوچکا ہے کہ امریکہ اور سرائیل ہر اس شخص اور ملک کے دشمن ہیں ، جو دہشت گردی کے خلاف ہے ۔ امریکہ کا مقصد دہشت گردی کو ختم کرنا نہیں بلکہ اسے فروغ دے کر اپنے جنگی ہتھیاروں کی سپلائی کو یقینی بناناہے ۔

    اس موقع پر پروگرام کے انتظام کار نوجوان دانشور عادل فراز نے کہا کہ امریکہ کےخلاف تحریکات جاری رہیں گی ۔ ساتھ ہی عدال فراز نے یہ بھی کہا کہ حکومت ہند نہ جانے کن مصلحتوں کے تحت اسرائیل اور امریکہ کے دباو میں ہے ۔ امریکہ اور اسرائیل صرف ایران مخالف نہیں ، بلکہ انسان مخالف ہیں ۔ مجلس علماء ہند وزیر اعظم سے اپیل کرتی ہے کہ وہ کسی دباو میں آئے بغیر ظالموں کا ساتھ دینے سے گریز کریں اور ملک کے ان کروڑوں باشندوں کے جذبات کو سمجھیں ، جو انسانی بنیادوں پر دہشت گردوں کی مخالفت کررہے ہیں۔

  • بھارت : خواتین ٹرینی کلرکوں کوکپڑے اتارکرگروپوں میں کھڑا کرنے کا انکشاف

    بھارت : خواتین ٹرینی کلرکوں کوکپڑے اتارکرگروپوں میں کھڑا کرنے کا انکشاف

    قومی خواتین کمیشن ( این سی ڈبلیو ) نے گجرات کے سورت میں سورت میونسپل کارپوریشن ( ایس ایم سی ) کی خواتین ٹرینی کلرکوں کو طبی معائنے کے نام پر ریاستی سرکاری اسپتال میں مبینہ طور پر کپڑے اتار کر طویل وقت تک 10-10 کے گروپ میں کھڑے کرنے کے لئے مجبور کئے جانے کے معاملے میں نوٹس لیا ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ شرمناک واقعہ بھَج کے خواتین کالج میں طالبات کو کپڑے اتارنے پر مجبور کئے جانے کے محض ایک ہفتے بعد جمعرات کو پیش آیا ۔

    ٹرینی خواتین کلرکوں کو نہ صرف کپڑے اتارنے کے لئے مجبور کیا گیا بلکہ ان گائنا کولوجیکل فنگر ٹیسٹ بھی کیا گیا اور انتہائی ذاتی سوال بھی پوچھے گئے ۔ معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد قومی خواتین کمیشن نے نوٹس لیا ہے ۔ کمیشن نے جمعہ کو ایک بیان جاری کر کے کہا کہ اس سلسلے میں گجرات کے چیف سیکریٹری انیل مكيم اور پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر جینتی ایس روی کو معاملے کی تحقیقات کر کے جلد از جلد رپورٹ بھیجنے کے لئے کہا ہے ۔

    خواتین ملازمین نے الزام عائد کیا ہے کہ خواتین ملازمین کو ایک کمرے میں گروپوں میں ایک ساتھ برہنہ کھڑے ہونے کے لئے مجبور کیا گیا ، جہاں ان کے حقِ خلوت کا کوئی خیال نہیں رکھا گیا تھا ۔ یہاں تک کہ کمرے کا دروازہ بھی ٹھیک طرح سے بند نہیں تھا اور صرف پردہ لگا ہوا تھا ۔ غیر شادی شدہ خواتین سے بھی مبینہ طور پر پوچھا گیا کہ کیا وہ کبھی حاملہ ہوئی تھیں ۔

    کچھ خواتین نے الزام لگایا ہے کہ جانچ کرنے والی خاتون ڈاکٹر ان کے ساتھ بدتمیزی سے پیش آئیں ۔ اس کے برعکس مرد ٹرینی کو ایک عام طبی معائنے سے گزرنا پڑتا ہے ، جس میں آنکھ ، ای این ٹی ، دل اور پھیپھڑوں کی جانچ شامل ہوتی ہے ۔ تین سال کے پروبیشن کے بعد سروس کی تصدیق کے لئے اس کا طبی معائنہ ضروری ہوتا ہے

  • امریکہ نے چین کو خوشخبری سنا دی :اہم پیشرفت، پہلی بار کروناوائرس کی ویکسین تیار کرلی گئی

    امریکہ نے چین کو خوشخبری سنا دی :اہم پیشرفت، پہلی بار کروناوائرس کی ویکسین تیار کرلی گئی

    واشنگٹن:امریکہ نے چین کو خوشخبری سنا دی :اہم پیشرفت، پہلی بار کروناوائرس کی ویکسین تیار کرلی گئی،اطلاعات کےمطابق چین سے پھیلنے والے کروناوائرس کو روکنے کے لیے اہم پیشرفت سامنے آگئی، سائنس دانوں نے پہلی بار کروناوائرس کی ویکسین تیار کرلی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں طبی کمپنی کے سائنس دانوں نے سر جوڑ کر اس مہلک وائرس کا توڑ نکال لیا۔ اس اہم پیشرفت میں دیگر معیاری لیبارٹری سے خصوصی تعاون حاصل رہا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ویکسین تو تیار کرلی گئی ہے تاہم اس کے استعمال کو یقینی بنانے کے لیے مزید دو سال لگیں گے۔ مذکورہ ویکسین کو پہلے جانوروں میں ٹیسٹ کیا جائے گا جس کے بعد اسپتالوں کو فراہم کی جائے گی۔سائنس دانوں نے بتایا کہ کروناوائرس کی ویکسین کو ابھی انسانوں پر استعمال نہیں کیا گیا۔ اس ویکسین کا کامیاب تجربہ کرلیا گیا تو یہ کینسر کے مریضوں کے لیے استعمال کی جاسکتا ہے جو مفید ثابت ہوگی۔

    خیال رہے کہ چین میں مہلک ترین کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 2236 ہو گئی، چینی حکام کا کہنا ہے کہ وائرس کے متاثرین کی تعداد میں کمی آ رہی ہے تاہم متاثرہ افراد کی ہلاکتوں کا سلسلہ نہیں روکا جا سکا۔

    کرونا وائرس سے روز سو سے زائد افراد ہلاک ہو رہے ہیں، چین کے مشرقی علاقے کی جیل میں بھی 207 قیدیوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جب کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں چین میں 889 نئے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، اور مجموعی کیسز کی تعداد 75 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔