Baaghi TV

Author: +9251

  • وزیراعظم کا وعدہ پورا کردیا گیا ،ای او بی آئی بورڈ نے ماہانہ پنشن 8500 روپے مقرر کرنے کی منظوری دے دی

    وزیراعظم کا وعدہ پورا کردیا گیا ،ای او بی آئی بورڈ نے ماہانہ پنشن 8500 روپے مقرر کرنے کی منظوری دے دی

    اسلام آباد:وزیراعظم کا وعدہ پورا کردیا گیا ،ای او بی آئی بورڈ نے ماہانہ پنشن 8500 روپے مقرر کرنے کی منظوری دے دیا،اطلاعات کےمطابق ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) بورڈ نے ماہانہ پنشن میں 2 ہزار روپے اضافے کی منظوری دے دی۔

    12 دسمبر 2019 کو وزیراعظم عمران خان نے ای او بی آئی کے تحت پنشن لینے والے افراد کی کم سے کم پنشن ساڑھے 6 ہزار روپے سے بڑھا کر ساڑھے 8 ہزار روپے کرنے کا اعلان کیا تھا۔اب ای او بی آئی بورڈ نے پنشن میں 2 ہزار روپے اضافے کی منظوری دے دی ہے جس کا اطلاق یکم جنوری 2020 سے ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق ای او بی آئی بورڈ کی منظوری کے بعد ماہانہ پنشن 8500 روپے ہوگئی ہے جس کا نوٹیفکیشن چند روز میں جاری کیا جائے گا۔خیال رہے کہ اِس وقت ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن 6500 روپے ہے، موجودہ حکومت پہلے ہی ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن میں 1250 روپے کا اضافہ کرچکی ہے، جب موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالا تو پنشنرز کی ماہانہ پنشن 5 ہزار 250 روپے تھی۔

  • ’ آپ یہ چاہ رہے تھے کہ میں اپنے کپڑے پھاڑ کر ڈانس شروع کردوں؟‘پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کی میزبانی کرنے والے احمد گوڈیل برس پڑے

    ’ آپ یہ چاہ رہے تھے کہ میں اپنے کپڑے پھاڑ کر ڈانس شروع کردوں؟‘پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کی میزبانی کرنے والے احمد گوڈیل برس پڑے

    لاہور:’ آپ یہ چاہ رہے تھے کہ میں اپنے کپڑے پھاڑ کر ڈانس شروع کردوں؟‘پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کی میزبانی کرنے والے احمد گوڈیل برس پڑے،اطلاعات کےمطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب میں میزبانی کے فرائض انجام دینے والے احمد گوڈیل نے ناقدین کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’محنت کر حسد نہ کر‘۔

    خیال رہے کہ پی ایس ایل فائیو کی افتتاحی تقریب گزشتہ روز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی جس میں احمد گوڈیل کی میزبانی کو شائقین کرکٹ نے بالکل بھی پسند نہیں کیا اور سوشل میڈیا پر ان کا خوب مذاق بھی اڑایا گیا۔اب احمد گوڈیل نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ تنقید ضرور کریں لیکن تنقید برائے اصلاح ہونی چاہیے اور میرے خاندان کو اس میں شامل نہ کیا جائے۔

     

    https://www.instagram.com/p/B8y4Xd4J74_/

    ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے احمد گوڈیل نے ناقدین سے سوال کیا کہ ’آپ کیا چاہ رہے تھے کہ میں کیا کروں؟ کیا آپ یہ چاہ رہے تھے کہ میں اپنے کپڑے پھاڑ کر ڈانس شروع کردوں؟ یا آپ یہ چاہ رہے تھے کہ میں گانا گاؤں یا اسٹینڈ اپ کامیڈین کی طرح آپ کو تفریح کراؤں؟ میں گراؤنڈ ہوسٹ ہوں اور میں اپنا کام کررہا تھا‘۔

    احمد گوڈیل نے کہا کہ فخر عالم پی ایس ایل فائیو کی افتتاحی تقریب کے اصل میزبان تھے، مجھے تو معلوم بھی نہیں تھا کہ جب میں اسٹیج پر ہوں گا تو وہ بھی براہ راست نشر ہوگا کیوں کہ میرا کام پرفارمنسز شروع ہونے سے قبل پونے چھ سے 7 بجے تک کراؤڈ کو پرجوش رکھنا تھا۔

    گوڈیل نے کہا کہ کسی نے فیس بک پر میرا نمبر لیک کردیا جس کے بعد مجھے ملک بھر سے کالز موصول ہوئیں اور لوگوں نے مجھ سے بدتمیزی کی۔گوڈیل نے کہا کہ اگر میں آپ کو پسند نہیں تو ٹھیک ہے کوئی بات نہیں لیکن کم سے کم میری فیملی کو تو اس میں شامل نہ کریں انہوں نے آپ کا کیا بگاڑا ہے۔

    گوڈیل نے کہا کہ لوگوں کو اندازہ نہیں کہ اتنے بڑے مجمع کے سامنے لائیو پرفارم کرنا کتنا مشکل ہوتا ہے، جو کچھ آپ نے یاد کیا ہوتا ہے وہ سب بھول جاتا ہے، میں اپیل کرتا ہوں کہ میری محنت کا مذاق مت اڑائیں، میں ایک فنکار ہوں اور اس مقام تک پہنچنے میں میری کئی برسوں کی محنت ہے۔

    گوڈیل نے کہا کہ ان کی والدہ پوری رات سو نہیں سکیں کیوں کہ سوشل میڈیا پر میرے خلاف میمز کا نہ رکنے والا سلسلہ چل رہا تھا۔ جب لوگ کسی کا مذاق اڑاتے ہیں اور دوسرے لوگ صرف اپنی خوشی کیلئے وہ میمز شیئر کرتے ہیں تو انہیں اندازہ نہیں کہ اس سے اس شخص اور اس سے وابستہ افراد کو کتنا صدمہ ہوتا ہے۔

    قبل ازیں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر بھی احمد گوڈیل نے ناقدین کو جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’ان سب لوگوں کو شاباش جو صرف حسد میں میرا مذاق اڑارہے ہیں اور ان سے یہ بات ہضم نہیں ہورہی کہ کیسے کوئی اس مقام پر پہنچ گیا لیکن اس کے پیچھے میری محنت اور غیر متزلزل عزم ہے‘۔انہوں نے مزید لکھا کہ ’آپ کی محبت، نفرت، عزت بے عزتی اور سپورٹ کا شکریہ۔۔۔ محنت کر حسد نہ کر‘۔

  • قلندروں کی ایک نہ چلی . لاہور قلندرز کو ملتان سلطانزنے 5 وکٹوں سے شکست دے دی

    قلندروں کی ایک نہ چلی . لاہور قلندرز کو ملتان سلطانزنے 5 وکٹوں سے شکست دے دی

    لاہور:قلندروں کی ملتان سلطانزکے سامنے ایک نہ چلی ، 5 وکٹوں سے شکست ،اطلاعات کےمطابق پاکستان سپر لیگ کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے ہرادیا۔اطلاعات کےمطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنزبنائے۔ کرس لِین نے 39 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ ملتان سلطانز نے مطلوبہ ہدف 17ویں اوور میں 5وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کپتان شان مسعود 38 رنز بناکر سب سے نمایاں بلے باز رہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ کرس لِین اور فخر زمان پر مشتمل اوپننگ جوڑی نے لاہور قلندرز کو59 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا۔ کرس لِین کی19 گیندوں پر 39 رنز کی اننگز میں 4 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ فخر زمان 2 چوکوں اور 1چھکے کی بدولت 19 رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔اوپنرز کے آؤٹ ہوتے ہی لاہور قلندرز کی بیٹنگ لائن اپ لڑکھڑا گئی اور اگلے سات بلے باز اسکور بورڈ پر صرف 64 رنز کا اضافہ ہی کرسکے۔ کپتان سہیل اختر نے 34 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کا مجموعہ مقررہ 20 اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز تک پہنچانے میں مدد کی۔ملتان سلطانز کے معین علی، محمد الیاس اور عمران طاہر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

    جواب میں ملتان سلطانز نے کپتان شان مسعود اور مڈل آرڈر بیٹسمین رائیلی روسو کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت مطلوبہ ہدف 17ویں اوورکی پہلی گیندپرحاصل کرلیا۔ا وپنر شان مسعود 4 چوکوں ا ور 1 چھکے کی مدد سے 38 رنز کی اننگز کھیل کرملتان سلطانز کے سب سے نمایاں بلے باز رہے۔رائیلی روسو نے 32 رنز کی اننگز کھیلی۔تجربہ کار آلراؤنڈر شاہد آفریدی نے ناقابل شکست 21 رنز بناکر ملتان سلطانز کو فتح دلادی۔ لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی ، ڈیوڈ یزے اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    میچ میں عمدہ باؤلنگ کرنے پر ملتان سلطانز کے عمران طاہر کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ہفتہ کو لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں2 میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں نیشنل اسٹیڈیم کراچی جبکہ دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدمقابل آئیں گی۔

  • موبائل فون سروس کھلوانے کے لیے پولیس کو بار بار تنگ کرنے والی امریکی خاتون کو گرفتارکرلیا گیا ، اہم پیش رفت

    موبائل فون سروس کھلوانے کے لیے پولیس کو بار بار تنگ کرنے والی امریکی خاتون کو گرفتارکرلیا گیا ، اہم پیش رفت

    اوہایو: موبائل فون سروس کھلوانے کے لیے پولیس کو بار بار تنگ کرنے والی امریکی خاتون کو گرفتارکرلیا گیا ، اہم پیش رفت ،اطلاعات کےمطابق گزشتہ ہفتے امریکی ریاست اوہایو میں ایک 36 سالہ خاتون، سلونی کھیترپال کو گرفتار کرلیا گیا کیونکہ وہ اپنے گھر کی لینڈ لائن سے بار بار پولیس ایمرجنسی 911 کو کال کرکے یہ کہے جا رہی تھیں کہ ان کے والدین نے ان کی موبائل فون سروس بند کروادی ہے جو ایک سنگین مسئلہ ہے لہذا پولیس کو ان کی مدد کےلیے فوراً پہنچنا چاہیے۔

    اوہایو پولیس بھی اس بارے میں مکمل خاموش ہے کہ آخر سلونی کھیترپال کے والدین نے ان کی موبائل فون سروس کیوں بند کروائی۔ البتہ اتنا ضرور بتایا ہے کہ وہ بار بار پولیس ایمرجنسی نمبر پر فون کرکے وہاں موجود اہلکاروں سے کہہ رہی تھیں کہ پولیس ان کے گھر آئے اور ان کی موبائل فون سروس بحال کروائے۔

    ہیلپ لائن پر موجود اہلکاروں نے جب ان پر واضح کیا کہ والدین کی جانب سے موبائل فون سروس بند کروانا ان کا گھریلو معاملہ ہے جس میں پولیس کوئی دخل اندازی نہیں کرسکتی، تو انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ والدین کی جانب سے بند کروایا گیا موبائل فون نمبر پیشہ ورانہ طور پر ان کے استعمال میں ہے جس کے بند ہوجانے کے بعد سے وہ کام نہیں کر پارہی ہیں۔ لہذا ان کے معاملے کو قابلِ دخل اندازی پولیس قرار دیتے ہوئے فوری کارروائی کی جائے۔

    پولیس کےلیے یہ دلیل کافی نہ تھی اس لیے ان سے معذرت کرلی گئی لیکن انہوں نے بار بار اپنی لینڈ لائن سے فون کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔ اس دوران وہ نہ صرف کئی بار شدید غصے میں آگئیں بلکہ محکمہ پولیس کو بہت برا بھلا بھی کہا۔

    سلونی کی بار بار فون کالز اور بدتمیزیوں سے تنگ آکر پولیس نے انہیں ’’عوامی خدمت کے کاموں میں خلل ڈالنے‘‘ کے جرم میں گرفتار کرلیا۔ مقامی عدالت نے 2500 ڈالر کے عوض انہیں ضمانت دے دی ہے مگر ان کے خلاف مقدمہ ابھی جاری ہے جس کی اگلی سماعت 27 فروری کو ہوگی۔

  • سنگا کارا بھی بابر اعظم کی صلاحیتوں  کے معترف ہوگئے ، نسیم شاہ کے بارے خوبصورت تجزیہ ، پاکستانی کھلاڑیوں کے دنیا بھرمیں چرچے ہونے لگے

    سنگا کارا بھی بابر اعظم کی صلاحیتوں کے معترف ہوگئے ، نسیم شاہ کے بارے خوبصورت تجزیہ ، پاکستانی کھلاڑیوں کے دنیا بھرمیں چرچے ہونے لگے

    لاہور: سنگا کارا بھی بابر اعظم کی صلاحیتوں کے معترف ہوگئے ، نسیم شاہ کے بارے خوبصورت تجزیہ ، پاکستانی کھلاڑیوں کے دنیا بھرمیں چرچے ہونے لگے ،اطلاعات کےمطابق سری لنکا کے سابق کپتان سنگاکارا نے بابر اعظم کو حیران کن صلاحیتوں کا مالک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ویرات کوہلی، کین ویلیم سن اور جوئے روٹ کی طرح بابر اعظم کا شمار بھی موجودہ دور کے بہترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔

    کرکٹ پاکستان ڈاٹ کام ڈاٹ پی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے سنگاکارا نے کہا کہ میں بابر اعظم کو بڑی باریک بینی سے کھیلتے ہوئے دیکھ رہا ہوں، اس کے ساتھ پی ایس ایل میں کھیل بھی چکا ہوں، وہ بہت زبردست اسٹروکس پلیئر ہیں، ویرات کوہلی، کین ویلیم سن اور جوئے روٹ کی طرح بابر اعظم کا شمار بھی موجودہ دور کے بہترین بیٹسمنوں میں کیا جاسکتا ہے۔

    میری لی بون کرکٹ کلب کے صدر اور ایم سی سی کرکٹ الیون کے کپتان نے کہا کہ بابر اعظم کی یہ کمال کی خوبی ہے کہ وہ ہرفارمیٹ میں بہت جلد خود کو ایڈجسٹ کرلیتا ہے۔انہوں نے نسیم شاہ اور پاکستان کے نوجوان بالرز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہمیشہ اچھے فاسٹ بولرز سامنے آئے ہیں، اب بھی کوالٹی بالرز آگے آرہے ہیں جو میں سمجھتا ہوں کہ یہ پاکستان کرکٹ کے لیے بہت مفید ثابت ہوگا۔

    سنگا کارا نے اپنے ایک ہفتے کے دورہ لاہور پر بات کرتے ہوئے کہا کہ 11 سال بعد یہاں آکر کھیلنے کا مزہ آیا، گولف کو بھی انجوائے کیا، بہت سے لوگوں سے ملاقات ہوئی، مہمان نوازی کا بہت لطف اٹھایا، میرے خیال میں ہمارے اس دورے سے دوسری ٹیموں کو بھی پاکستان آکر کھیلنے کے لیے راضی کرنے میں پی سی بی کو مدد ملے گی، یقین ہے کہ انگلینڈ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اورجنوبی افریقا کے لیے راہ ہموار ہوگی، یہاں آکر کھیلنا ہی سب کے لیے بہت بڑا پیغام ہے کہ پاکستانی کرکٹ لورز ہے اور یہاں پر میچز ہونا چاہیے۔

    سنگاکارا نے وسیم اکرم کو سب سے مشکل بولر ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف بیٹنگ کبھی آسان نہیں تھی، وقار یونس، شعیب اختر، ثقلین مشتاق اور مشتاق احمد بہترین بولرز رہے، اسپنرز میں سعید اجمل بہت مشکل بولر لگے۔ اس موقع پر سنگاکارا نے محمد آصف کی بولنگ کی بھی بہت تعریف کی اور کہا کہ وہ کمال کے فاسٹ بولر تھے۔

  • اب ایسا نہیں چلے گا ، سوشل میڈیا پرحکومتی شکنجے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا گیا

    اب ایسا نہیں چلے گا ، سوشل میڈیا پرحکومتی شکنجے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا گیا

    اسلام آباد: اب ایسا نہیں چلے گا ، سوشل میڈیا پرحکومتی شکنجے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا گیا ،اطلاعات کےمطابق سوشل میڈیا سے متعلق مجوزہ حکومتی قوانین 2020 کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں سیکرٹری قانون و انصاف، سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی اور چیئرمین پی ٹی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سوشل میڈیا قوانین 2020 کو خلاف آئین قرار دے کر کالعدم قرار دیا جائے اور حکومت کو فوری طور پر سوشل میڈیا قوانین پر عملدرآمد کرنے سے روکا جائے، سوشل میڈیا سے متعلق مجوزہ حکومتی رولز شہریوں کے آئینی بنیادی حقوق سے متصادم ہیں۔

    درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ آئین پاکستان آزادی اظہار رائے کا ضامن ہے، مجوزہ قوانین آرٹیکل 19 کی خلاف ورزی ہیں، 20 کروڑ عوام کی نمائندہ اسمبلی کی رائے لیے بغیر سوشل میڈیا قوانین متعارف کرائے گئے، سول سوسائٹی اور متعلقہ سوشل میڈیا کمپنیوں سے بھی رائے نہیں لی گئی جب کہ ٹوئٹر، فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا سائٹس موجودہ دور کی اہم ضرورت ہیں۔

  • نہ اِدھر کے رہے نہ اٰدھرکے رہے : بھارتی مسلمان جوڑےنے لے پالک بیٹی کو ہندولڑکے سے بیاہ دیا

    نہ اِدھر کے رہے نہ اٰدھرکے رہے : بھارتی مسلمان جوڑےنے لے پالک بیٹی کو ہندولڑکے سے بیاہ دیا

    کیرالہ :نہ اِدھر کے رہے نہ اٰدھرکے رہے : بھارتی مسلمان جوڑے نے لے پالک بیٹی کو ہندولڑکے سے بیاہ دیا ،تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے جوڑے نے ایک مقامی مندر میں راجیشوری کی شادی وشنو پرساد نامی لڑکے سے لے پالک بیٹی کی شادی کروا دی۔

    مقامی میڈیا کے مطابق اتوار کے روز یہ شادی کروائی گئی اوراس موقع پر مسلمان جوڑے کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو آگئے۔اس شادی میں راجیشوری اور پرساد کے ہندو رشتے داروں کے ساتھ ساتھ راجیشوری کو بچپن میں گود لے کر پالنے والے عبداللہ اور ان کی بیوی خدیجہ کے خاندان والوں نے بھی شرکت کی۔یاد رہے کہ شادی میں عبداللہ کی 84 سالہ بوڑھی ماں بھی خصوصی طور پر شریک ہوئیں۔

    عبداللہ نے بتایا کہ ’جب راجیشوری ہمارے گھر آئی تو اس کی عمر سات آٹھ سال تھی۔ پھر اس کے والدین کا انتقال ہو گیا ۔ اب اس کی عمر 22 برس ہے۔‘بچی کو لے کر پالنے کی وجہ یہ تھی کہ راجیشوری نامی بچی کے ماں باپ بچپن میں ہی انتقال کر گئے تھے، اس وجہ سے عبداللہ نے ان کی بچی کو گود لے لیا تھا۔

    راجیشوری کے والد ریلوے اسٹیشن پر قلی تھے اور وہ کام کاج کے لیے عبداللہ کے گھر آتے رہتے تھے جس کی وجہ سے عبداللہ راجیشوری کو جانتے تھے۔والدین کے انتقال کے بعد جب راجیشوری عبداللہ کے گھر منتقل ہو گئیں تو عبداللہ فیملی نے ان کی پرورش بالکل اپنی بیٹی کی طرح کی۔راجیشوری کا شادی کا وقت آیا تو عبداللہ اور ان کی بیوی نے ہی رشتہ دیکھ کر راجیشوری کی شادی طے کی۔

  • اسلام آباد یونائیٹڈ کے برطانوی کرکٹرڈیوڈ ملان کا پی ایس ایل کے متعلق بیان نے سب کو حیران کردیا

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے برطانوی کرکٹرڈیوڈ ملان کا پی ایس ایل کے متعلق بیان نے سب کو حیران کردیا

    کراچی :اسلام آباد یونائیٹڈ کے برطانوی کرکٹرڈیوڈ ملان کا پی ایس ایل کے متعلق بیان نے سب کو حیران کردیا ،اطلاعات کےمطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے انگلش کرکٹر ڈیوڈ ملان کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ میں شرکت سے ان کے کھیل میں کافی نکھار آیا ہے، اس لیگ کے ٹاپ اسٹینڈرڈ کی وجہ سے انہیں انٹرنیشنل کرکٹ میں کھیلنے سے قبل اہم سبق ملے۔

    کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں ڈیوڈ ملان نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کا شمار دنیا کی مشکل ترین کرکٹ لیگ میں ہوتا ہے ، یہاں مقابلہ کافی سخت ہے۔ڈیوڈ ملان ابتداء ہی سے پاکستان سپر لیگ سے منسلک ہیں، وہ شروع میں پشاور زلمی کے ساتھ منسلک رہے اور اس کی جانب سے تین سیزن کھیلے۔

    اس تجربے کے حوالے سے ڈیوڈ ملان نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ اور پشاور زلمی کے ڈگ آؤٹ میں ان کا کھیل بہت بہتر ہوا، اس لیگ سے انہیں یہ معلو م ہوا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں آنے کیلئے کیا کرنا ہوگا اور وہ سب کچھ کیسے کرنا ہوگا یہ سبق بھی پی ایس ایل سے ہی حاصل ہوا۔ڈیوڈ ملان دو سیزن پاکستان سپر لیگ کھیلنے کے بعد انگلینڈ کی ٹیم میں انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے منتخب ہوئے تھے۔وہ کہتے ہیں کہ اس لیگ میں مقابلے کا معیار بہت اعلٰی ہے اور یہاں اوسط کرکٹر کی کوئی بقاء نہیں، اگر ایک کھلاڑی خود کو بہتر نہیں کرپاتا تو وہ اس لیگ میں ٹک نہیں سکتا۔

    32 سالہ ملان اس سیزن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کررہے ہیں۔ جمعرات کی شام انہوں نے کراچی میں پاکستان سپر لیگ میں پیش کیا جانے والا پاکستانی کلچر دیکھا جس کو خوب انجوائے بھی کیا۔ ملان کہتے ہیں کہ پاکستان سپر لیگ کا مکمل پاکستان میں ہونا کافی خوش آئند ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگ گزشتہ کئی سالوں سے ٹاپ لیول کرکٹ سے محروم تھے، ان کا جوش اور ان کا جذبہ دیکھ کر اس لیگ کا مکمل پاکستان میں ہونا ان فینز کا حق تھا، خوشی کی بات ہے کہ دنیا کے سارے ٹاپ کرکٹرز نے پی ایس ایل میں شرکت اور پاکستان آنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

    ملان کا کہنا تھا کہ ان کا پی ایس ایل کا تجربہ کافی اچھا رہا ہے اور وہ اپنے ساتھی کرکٹرز سے فیڈ بیک ضرور شیئر کریں گے لیکن انگلش ٹیم کے پاکستان آنے کا فیصلہ انہوں نے نہیں کرنا، یہ بورڈ کا معاملہ ہے لیکن اگر سیکیورٹی ٹاپ لیول کی رہی تو انگلش ٹیم ضرور پاکستان آئے گی۔

  • کھیل کے میدان کے تجزیہ نگاربھی حیران رہ گئے ، بابراعظم کی گفتگو ، حکمت عملی اورسنیئرز کے لیے پیغام کو سراہا جانے لگا

    کھیل کے میدان کے تجزیہ نگاربھی حیران رہ گئے ، بابراعظم کی گفتگو ، حکمت عملی اورسنیئرز کے لیے پیغام کو سراہا جانے لگا

    کراچی :کھیل کے میدان کے تجزیہ نگاربھی حیران رہ گئے ، بابراعظم کی گفتگو ، حکمت عملی اورسنیئرز کے لیے پیغام کو سراہا جانے لگا،اطلاعات کےمطابق پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا پانچواں ایڈیشن ہر کھلاڑی کیلئے ایک سنہری موقع ہے، اس میں پرفارم کرکے کوئی بھی پلیئر ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے اسکواڈ میں جگہ بناسکتا ہے۔

    کراچی میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان پی ایس ایل میچ کے بعد پریس کانفرنس میں بابر اعظم نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ ہر کرکٹر کیلئے ایک اچھا موقع ہے جہاں نوجوان اپنی صلاحیتیں ثابت کرکے خود کو منواسکتے ہیں وہیں سینیئرز بھی پرفارمنس دے کر کم بیک کرسکتے ہیں۔ ٹیم میں سلیکشن کے دورازے سب پر کھلے ہیں۔

    ایک سوال پر بابر اعظم نے کہا کہ وہ اپنی کارکردگی پر فوکسڈ ہیں اور یہی ان کی پرفارمنس کا راز ہے۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں ایک سبق سیکھا ہے کہ جب پلیئر اپنی کارکردگی پر فوکسڈ رہے گا تو وہ ضرور اچھا پرفارم کرے گا۔بابر اعظم نے مزید کہا کہ جدید کرکٹ میں بیٹسمینوں کا اسٹرائیک ریٹ بہتر ہونا ضروری ہے خاص طور پر ٹاپ آرڈر بیٹسمین ، اگر صورتحال مناسب ہو تو ڈیڑھ سو کا اسٹرائیک ریٹ برقرار رکھنا ضرورت بن چکا ہے۔

  • ایف اے ٹی ایف کی تلوار پاکستان کے ہمسایہ ملک پرچل گئی ، بلیک لسٹ قراردیا

    ایف اے ٹی ایف کی تلوار پاکستان کے ہمسایہ ملک پرچل گئی ، بلیک لسٹ قراردیا

    پیرس:ایف اے ٹی ایف کی تلوار پاکستان کے ہمسایہ ملک پرچل گئی ، بلیک لسٹ قراردیا ،اطلاعات کےمطابق غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایف اے ٹی ایف نے ایران کو انسداد عالمی دہشت گردی کی مالی معاونت کے طے شدہ اصولوں کی پاسداری میں ناکامی پر بلیک لسٹ کردیا۔

    ایف اے ٹی ایف کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ لین دین کی مزید جانچ پڑتال ہوگی، ایران میں فنانسنگ تنظیموں کا آڈٹ ہوگا، ایران کے ساتھ کام کرنے والے بینکوں اور کاروباری اداروں پر دباؤ ڈالا جائے گا۔
    واضح رہے کہ امریکا ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی پر زور دیتا آیا ہے، امریکا کا دعویٰ ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری امور، میزائل پروگرام اور مشرق وسطیٰ میں ایرانی سرگرمیوں پر بات چیت ہونی چاہئے۔

    ایف اے ٹی ایف کی پابندی ایسے وقت پر سامنے آئی ہے جب ایران میں پارلیمانی انتخابات کا عمل آج ہی مکمل ہوا ہے جس کے نتائج کا اعلان کل متوقع ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھارت کی پاکستان کو بلیک لسٹ میں دھکیلنے کی کوششیں پھر ناکام ہوگئیں، ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو جون 2020 تک گرے لسٹ میں برقرار رکھا ہے۔ایف اے ٹی ایف کے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ پاکستان ایکشن پلان پر عملدرآمد یقینی بنارہا ہے، پاکستان سے متعلق اب فیصلہ جون میں اجلاس میں کیا جائے گا۔