Baaghi TV

Author: +9251

  • مرض بڑھتا گیا  جوں جوں دوا کی: ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو جون تک گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ

    مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی: ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو جون تک گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ

    پیرس: مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی: ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو جون تک گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ، اطلاعات کےمطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو رواں سال جون تک گرے لسٹ میں ہی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ایف اے ٹی ایف کے اعلامیے کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کی طرف سے ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا، پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر عملدرآمد پر خاطر خواہ پیشرفت کی اور اضافی 9 سفارشات پر عملدرآمد کیا ہے۔

    اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ جائزے کے بعد ارکان نے پاکستان کو جون تک گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کیا اور رواں سال جون میں پاکستان کی جانب سے سفارشات پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔

    وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پیرس میں ہونے والے ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں پاکستان اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ساتھ مذاکرات ہوئے جو 16 فروری سے 21 فروری تک جاری رہے، پاکستانی وفد کی قیادت وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے کی۔

    مذاکرات ختم ہونے پر ایف اے ٹی ایف نے اعلامیہ جاری کردیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی طرف سے ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا، پاکستان نے ایکشن پلان پرعملدرآمد پر خاطرخواہ پیشرفت کی، اور ایف اے ٹی ایف کے اضافی 9 سفارشات پر عملدرآمد کیا، ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کے کئے گئے اقدامات کو سراہا گیا۔

    اعلامیے کے مطابق ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے پاکستان کو مزید وقت دیا گیا اور پاکستان کو جون تک گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پاکستان کو جون 2020 تک فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی سفارشات پر مزید عملدرآمد کرنا ہوگا اور جون میں ایف اے ٹی ایف پاکستان کی طرف سے سفارشات پر عملدرآمد کا جائزہ لےگی۔

  • پی ایس یل کی افتتاحی تقریب میں حصلہ لینے والے فنکار کیوں ہوئے خفا

    پی ایس یل کی افتتاحی تقریب میں حصلہ لینے والے فنکار کیوں ہوئے خفا

    پی ایس یل کی افتتاحی تقریب میں حصلہ لینے والے فنکار کیوں ہوئے خفا

    باغی ٹی وی : پی ایس یل کی افتتاحی تقریبات میں حصہ لینے والے فنکار خود ہی پریشان ہیں. وسیم بادانی نے اس سلسلے میں ایک فنکار علی عظمت سے انٹرویوں لیتے ہوئے جب ان سے ہوچھا کی تقریب کیسی رہی لگتا آپ اس سے مایوس ہوئے ہیں. تواس پر علی عظمت نے جواب دیا کہ مایوسی اس کے لیے چھوٹا لفظ ہے اس بد نظمی پر فنکار حضرات نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے.

    اس بد نظمی پر معروف صحافی حامد میر نے اپنی ایک ٹویٹ میں‌کہا ہےکہ پی ایس ایل کی افتتاح تقریب کے لئے مایوسی چھوٹا لفظ ہے ہم نے تو وہاں شدید غم و غصے کا اظہار بھی کیا دو دن تک ریہرسل کرتے رہے اور آخر میں پورا گانا بھی نہیں چلا وسیم بادامی نے ایک مظلوم گلوکار کے ساتھ مل کر پی سی بی کو باؤنسر مار دیا

  • پاکستان کرکٹ بورڈ میں اربوں کی کرپشن ، ایف آئی اے کی تحقیقات میں تیزی

    پاکستان کرکٹ بورڈ میں اربوں کی کرپشن ، ایف آئی اے کی تحقیقات میں تیزی

    پی سی بی میں اربوں کی کرپشن ، ایف آئی اے کی تحقیقات میں تیزی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق : پاکستان کرکٹ بورڈ میں میگا کرپشن کے انکشاف کے بعد ایف آئی اے نے پی ایس ایل میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات شروع کردی ہیں اس سلسلے میں تحقیقات ایک نئے موڑ کی طرف چلی گئی ہیں اور تحقیقات اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلال طارق کو سونپ دی گئی ہیں.واضح رہے کہ تفتیشی افسر تبدیل ہونے سے اس کیس میں ایک اہم پیش رفت ہوئی ہے. پی سی بی میں ایک سو بیس ارب سے زائد کی کرپشن پر تحقیقات کی جارہی ہیں.نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اس سے پہلے تحقیقات ڈائریکٹر علی عباس کے پاس تھی اب تفتیشی افسر تبدیل کر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جاوید بابر کو سونپ دی گئی ہے.تحقیقی افسر کے مطابق اس سلسلے میں حکومت کے متعلقہ افسران کو تین بار خط لکھا گیا لیکن ان کی طرف سے جواب نہیں‌آیا .کرکٹ بورڈ اور حکومتی ارکان اس کرپشن کو دبانا چاہتے ہیں.اور اس تحقیق میں‌تعاون نہیں‌کررہے .اب ایف آئی اے کو پرجہ درج کرنا ہو گا.

  • برف پھگلنے لگی ، پاک فوج کے سابق ترجمان عاصم سلیم باجوہ وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کرنے پہنچ گئے ، اہم معاملات زیربحث آئے

    برف پھگلنے لگی ، پاک فوج کے سابق ترجمان عاصم سلیم باجوہ وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کرنے پہنچ گئے ، اہم معاملات زیربحث آئے

    کراچی : برف پھگلنے لگی ، پاک فوج کے سابق ترجمان عاصم سلیم باجوہ وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کرنے پہنچ گئے ، اہم معاملات زیربحث آئے ،اطلاعات کےمطابق چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات میں کہا تھر سے چھاچھرو 105کلومیٹر سے زائد ریلوے ٹریک بچھانے اور سکھر حیدرآبادسڑک بھی پی پی پی موڈ پر بنانے کا فیصلہ ہو چکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں انرجی اسپیشلسٹ یاسر اور انفرا اسٹرکچر اسپیشلسٹ مزمل ضیا بھی موجود تھے ۔ملاقات میں کے سی آر، تھرمیں کول ٹوگیس ٹویوریاپروجیکٹ بڑھانے اور چائنادھابیجی اسپیشل اکناک زون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے کہا میں سی پیک سےشروع سےمنسلک ہوں، میرے حساب سے کیٹی بندر بنانا بھی ایک بہترین فیصلہ ہوگا۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ تجاوزات ہٹارہے ہیں لیکن کسی کوبےگھرکرناتکلیف دہ ہے ، کابینہ نےکہا ہےکہ کسی کوبےگھرنہ کیا جائے ، ہم متبادل انتظامات کیلئے کام کررہے ہیں۔عاصم سلیم باجوہ نے کہا سندھ حکومت نے ملیر ایکسپریس وے بنانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ تھر سے چھاچھرو 105کلومیٹر سے زائد ریلوے ٹریک بچھانے اور سکھرحیدرآبادسڑک بھی پی پی پی موڈپربنانےکافیصلہ ہو چکاہے۔

  • کراچی کنگز کے پہاڑ جیسے ہدف  کو پشاور زلمی عبور کرتے کرتے رہ گیا

    کراچی کنگز کے پہاڑ جیسے ہدف کو پشاور زلمی عبور کرتے کرتے رہ گیا

    کراچی کنگز کے بڑے ہدف کو پشاور زلمی عبور کرتے کرتے رہ گیا .

    باغی ٹی وی : پی ایس ایل کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف تھا کراچی کنگز کے بڑے ہدف کو پشاور زلمی عبور کرتے کرتے رہ گیا .کراچی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔ جواب میں پشاور کی ٹیم مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 191 رنز بناسکی۔

    کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

    کراچی کی جانب سے بابراعظم اور شرجیل خان نے اننگز کا آغاز کیا لیکن شرجیل خان تیسرے اوور میں حسن علی کو تیسرا چھکا لگانے کی کوشش میں شعیب ملک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، انہوں نے 19 رنز بنائے۔

    دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کیمرون ڈیلپورٹ تھے جو 20 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

    تیسری وکٹ کی شراکت میں بابر اعظم اور عماد وسیم نے شاندار کھیل پیش کیا اور 97 رنز جوڑ کر بڑے ہدف کی بنیاد رکھی۔ دونوں بلے بازوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں تاہم 170 کے مجموعی اسکور پر بابر اعظم 78 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان عماد وسیم بھی 50 رنز بناکر شعیب ملک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

    کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔ پشاور زلمی کی جانب سے حسن علی نے 2 اور محمد محسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل ٹاس جیت کر پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا تھا نیا ٹورنامنٹ اور نیا وینیو ہے، کچھ بھی ہو سکتا ہے لیکن فٹنس اچھی ہے اور گیم کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ ڈیرن سیمی کا کہنا تھا پاکستانی فینز سے ہمیشہ بہت پیار ملتا ہے۔
    واضح رہے کہ ایونٹ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے،پہلے میچ میں کراچی کنگز کو پشاور زلمی کا سامنا ہے، جبکہ دوسرا میچ لاہور میں ہوم ٹیم لاہور قلندرز ملتان سلطانز کے خلاف کھیلے گی

  • چین میں موت کا راج :  کورونا وائرس سے مزید 118 افراد ہلاک، دوا کی آزمائش بھی شروع

    چین میں موت کا راج : کورونا وائرس سے مزید 118 افراد ہلاک، دوا کی آزمائش بھی شروع

    بیجنگ:چین میں موت کا راج : کورونا وائرس سے مزید 118 افراد ہلاک، دوا کی آزمائش بھی شروع،اطلاعات کےمطابق چین میں کورونا وائرس سے مزید 118 افراد ہلاک ہونے کے بعد اموات کی تعداد 2 ہزار 236 ہو گئی۔

    چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق کورونا وائرس کے مزید 889 کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 75 ہزار 465 ہو گئی ہے۔چین سے باہر کورونا وائرس سے اب تک 11 ہلاکتوں کی تصدیق ہو چکی ہے جب کہ ایک ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔چینی حکام کا کہنا ہے کہ وائرس کے متاثرین کی تعداد میں کمی آ رہی ہے تاہم متاثرہ افراد کی ہلاکتوں کا سلسلہ نہیں روکا جا سکا ہے۔

    چین میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی مدد سے کورونا وائرس کے علاج کے لیے 2 ادویہ کی آزمائشی جانچ شروع کر دی گئی ہے، ان ادویہ کے نتائج 3 ہفتوں میں سامنے آئیں گے۔جنوبی کوریا میں بھی 156 افراد کرونا وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں جب کہ جاپان سے آسٹریلیا پہنچنے والے دو افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، یہ دونوں افراد جاپان میں لنگر انداز بحری جہاز میں سوار تھے۔

    ایران میں کورونا وائرس کے مزید تین کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، دوسری جانب یوکرین میں بھی ووہان سے آنے والوں کو قرنطینہ لے جانی والی بس پر لوگوں نے پتھراؤ کر دیا، روڈ بلاک کئے اور ٹائر جلائے۔پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس کے بعد متعدد افراد کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔

  • قومیں تباہ ہو جاتی ہیں جب بڑے لندن بھیج دئیے  جائیں اور چھوٹے چور پکڑے جائیں: وزیراعظم

    قومیں تباہ ہو جاتی ہیں جب بڑے لندن بھیج دئیے جائیں اور چھوٹے چور پکڑے جائیں: وزیراعظم

    اسلام آباد:قومیں تباہ ہو جاتی ہیں جب بڑے لندن بھیج دئیے جائیں اور چھوٹے چور پکڑے جائیں: وزیراعظم،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے قومیں تباہ ہو جاتی ہیں جب بڑے بڑے لوگ لندن چلے جائیں اور چھوٹے چور کو پکڑ لیں۔

    وزیراعظم عمران خان کا لیہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا ہماری کوشش ہے کہ پاکستان کو فلاحی ریاست بنائیں، اب تک ملک میں جو کچھ ہوا، امیر امیر تر اور غریب غریب تر ہو گیا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار احساس پروگرام شروع ہو رہا ہے جس کے ذریعے 80 ہزار لوگوں کو بلاسود قرضے دیئے جائیں گے اور نوجوانوں کو ہر سال 50 ہزار اسکالرشپس دی جائیں گی۔عمران خان نے کہا کہ ہم پورے ملک میں پناہ گاہیں بنا رہے ہیں اور اب تک 180 پناہ گاہیں قائم کی جا چکی ہیں۔

    عدالتوں میں جانے والے غریب لوگوں کو پیسے دیں گے تاکہ وہ وکیل کر سکیں جب کہ سرکاری اسکولوں میں بہترین تعلیم کے لیے ایک نصاب رائج کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، 70 سال میں جو تعلیم کا نظام بگڑا اسے ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا، اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے نظام لا رہے ہیں۔

    پولیس ریفارمز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ میں نے آئی جی کو کہا ہے کہ جو بڑے بڑے ڈاکو ہیں ان کو پکڑیں، پولیس بڑے چوروں کو پکڑے گی تو چھوٹے خود ٹھیک ہو جائیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ قومیں تباہ ہو جاتی ہیں جب بڑے بڑے لوگ لندن چلے جائیں اور چھوٹے چور کو پکڑے جائیں۔

    ان کا کہنا تھا پاکستان مقروض ملک تھا، ہر سال قرضوں کی قسطیں واپس کرنی تھیں، اگر ہم پچھلی حکومتوں کے لیے گئے قرض واپس نہ کرتے تو ملک ڈیفالٹ ہو جاتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مشکل وقت سے نکل گیا ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہوا ہے، روپیہ اور اسٹاک مارکیٹ اوپر آ گئی ہے، آنے والے دنوں میں عوام کو اور خوش خبریاں ملیں گی۔

  • کراچی کنگز کے بڑے  ہدف کو پشاور زلمی عبور کرنے کے قریب

    کراچی کنگز کے بڑے ہدف کو پشاور زلمی عبور کرنے کے قریب

    کراچی کنگز کے بڑے ہدف کو پشاور زلمی عبور کرنے کے قریب

    باغی ٹی وی : پی ایس ایل کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف دے دیا۔جب کہ پشاور زلمی نے 190 رنز تک میچ لے گئی.

    کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

    کراچی کی جانب سے بابراعظم اور شرجیل خان نے اننگز کا آغاز کیا لیکن شرجیل خان تیسرے اوور میں حسن علی کو تیسرا چھکا لگانے کی کوشش میں شعیب ملک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، انہوں نے 19 رنز بنائے۔

    دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کیمرون ڈیلپورٹ تھے جو 20 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

    تیسری وکٹ کی شراکت میں بابر اعظم اور عماد وسیم نے شاندار کھیل پیش کیا اور 97 رنز جوڑ کر بڑے ہدف کی بنیاد رکھی۔ دونوں بلے بازوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں تاہم 170 کے مجموعی اسکور پر بابر اعظم 78 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان عماد وسیم بھی 50 رنز بناکر شعیب ملک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

    کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔ پشاور زلمی کی جانب سے حسن علی نے 2 اور محمد محسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل ٹاس جیت کر پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا تھا نیا ٹورنامنٹ اور نیا وینیو ہے، کچھ بھی ہو سکتا ہے لیکن فٹنس اچھی ہے اور گیم کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ ڈیرن سیمی کا کہنا تھا پاکستانی فینز سے ہمیشہ بہت پیار ملتا ہے۔
    واضح رہے کہ ایونٹ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے،پہلے میچ میں کراچی کنگز کو پشاور زلمی کا سامنا ہے، جبکہ دوسرا میچ لاہور میں ہوم ٹیم لاہور قلندرز ملتان سلطانز کے خلاف کھیلے گی

  • پی ایس ایل کے موقع پرپاکستان کے ممتازکھلاڑی فوت ہوگئے ، بہت بڑا صدمہ اوردھچکا

    پی ایس ایل کے موقع پرپاکستان کے ممتازکھلاڑی فوت ہوگئے ، بہت بڑا صدمہ اوردھچکا

    فیصل آباد:پی ایس ایل کے موقع پرپاکستان کے ممتازکھلاڑی فوت ہوگئے ، بہت بڑا صدمہ اوردھچکا،اطلاعات کےمطابق ایک طرف پاکستان میں پی ایس ایل کرکٹ ٹورنا منٹ ہورہا ہے اورپاکستان میں اس وقت خوشی کا سماں ہے تو دوسری طرف پاکستان کے باکسنگ ہیرو عثمان اللہ خان گذشتہ کئی ماہ سے “برین ٹیومر” کے مرض میں مبتلا تھے اور حکومتی بے بسی اور بے رخی کے باعث علاج کی غرض سے کینیڈا چلے گئے تھے۔

    پنجاب کے صنعتی شہر فیصل آباد میں 29ستمبر 1974میں پیدا ہونے والے پاکستان کے باکسنگ ہیرو عثمان اللہ خان کینیڈا میں انتقال کر گئے ہیں۔عثمان اللہ خان نے اٹلانٹا اولمپک گیمز 1996 اور سڈنی اولمپک گیمز 2000میں بین الاقوامی باکسنگ کوالیفائنگ مقابلوں میں حصہ لیا اور گولڈ اور سلور میڈلز جیت کر دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا۔

    انہیں ایشین چمپیئن شپ،ایشین گیمز ،سیف گیمز سمیت بہت سے انٹرنیشنل باکسنگ مقابلوں میں بھی میڈلز جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔ واپڈا کے سابق باکسر نے متحدہ عرب امارات اور کینیڈا میں باکسنگ کوچ کی حیثیت سے بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا بھی منوایا،لیکن دماغی کینسر کی وجہ سے وہ جان کی بازی ہار گئے۔ ادھر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے بھی عثمان اللہ کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

  • عمر اکمل کی معطلی کا معاملہ پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ نے بڑا فیصلہ کر لیا

    عمر اکمل کی معطلی کا معاملہ پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ نے بڑا فیصلہ کر لیا

    عمر اکمل کی معطلی کا معاملہ پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ نے بڑا فیصلہ کر لیا

    باغی ٹی وی رپورٹ :مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل کی معطلی کا معاملہ پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ باقاعدہ انکوائری کا فیصلہ کرلیا.پی سی بی نے بلے باز کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔عمر اکمل کو سات روز میں شوکاز نوٹس کا جواب جمع کروانا ہوگا عمراکمل سے آئندہ ہفتے باقاعدہ تحقیقات شروع کرنے پر غور کیا جارہا ہے ۔ اس وجہ سے عمر اکمل پر دو سے پانچ سال تک پابندی لگائی جاسکتی ہے.عمر اکمل اسپاٹ فکسنگ معطلی ،آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ کر لیا ہے..پاکستان کرکٹ بورڈ نے تفصیلات آئی سی سی سے شیئر کیں .ہی .اس سلسلے میں آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ اور پی سی بی اینٹی کرپشن حکام کے درمیان چار بار رابطہ ہوا ہے . عمر اکمل جس مشکوک شخص سے رابطے میں تھا پی سی بی نے اس کے ریکارڈ کے بارے میں آئی سی سی سے معلومات مانگیں ہیں.

    عمر اکمل کو معطل کیے جانے کی وجوہات سامنے آ گئیں

    خیال رہے کہ عمراکمل کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت فوری طور پر معطل کردیا ہے اور تحقیقات مکمل ہونے تک عمر اکمل کسی کرکٹ سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے۔

    ذرائع کے مطابق عمر اکمل کو مبینہ طور پر اسپاٹ فکسنگ کی پیشکش کی گئی تھی جس سے متعلق انہوں نے بروقت پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کو آگاہ نہیں کیا تھا۔واضح رہے کہ چند روز قبل عمراکمل کوڈ آف کنڈکٹ کے ایک کیس میں بری ہوئے جب بورڈ نے معاملے کو ایک غلط فہمی قرار دے کر ختم کر دیا تھا۔