Baaghi TV

Author: +9251

  • یورپ نہیں‌پنجاب کے شہرسیالکوٹ کی تاریخ کی عجیب شادی ، موبائل فونز،گھڑیاں،دوعمرے کے ٹکٹ اور7 لاکھ روپے کے تحفے

    یورپ نہیں‌پنجاب کے شہرسیالکوٹ کی تاریخ کی عجیب شادی ، موبائل فونز،گھڑیاں،دوعمرے کے ٹکٹ اور7 لاکھ روپے کے تحفے

    سیالکوٹ:یورپ نہیں‌پنجاب کے شہرسیالکوٹ کی تاریخ کی عجیب شادی ، موبائل فونز،گھڑیاں،دوعمرے کے ٹکٹ اور7 لاکھ روپے کے تحفے،اطلاعات کےمطابق پنجاب کے شہر سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال میں انوکھی شادی منعقد ہوئی جس میں باراتیوں پر موبائل فونز اور گھڑیاں نچھاور کردی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے علاقے سمبڑیال کے نواحی گاؤں میں باراتیوں کا جوش دیکھ کر سسرالیوں نے بھی دلہے اور فیملی کو 2 عمرہ ٹکٹ، 7 لاکھ روپے نقدی سلامی میں دے دی، انوکھی شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔دلہے اور فیملی کو جہیز میں 6 موٹرسائیکلیں، 2 اونٹ، 2 گائے، 2 بھینسیں اور 2 بھیڑیں بھی دی گئیں۔

    لڑکی والوں کی جانب سے دلہے کی فیملی کو 2 بکریاں، دو بطخیں، دو مرغیاں، دو خرگوش، اور کتوں کا جوڑا بھی دیا گیا۔سسرالیوں نے جہیز میں باراتیوں کو مختلف قسم کی سلامیاں بھی تحفے میں دی گئیں، باراتیوں کو جائے نماز، قرآن پاک اور 350 جوڑے بھی دئیے گئے۔

    واضح رہے کہ ڈسکہ کے گاؤں مرہانہ کا دولہا سلیم سمبڑیال کے گاؤں جیٹھیکے بارا ت لے کر پہنچا تھا، دولہا محمد سلیم بھی سسرالیوں کی طرف سے دئیے لاتعداد تحائف پر خوش دکھائی دیا۔دلہے کا کہنا تھا کہ میں بہت خوش ہوں، ہم کسان لوگ ہیں، تحفے میں دئیے گئے جانوروں کا خوب خیال رکھیں گے، سسرالیوں کی جانب سے دی جانے والی عزت کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

  • چینی شہریوں کا داخلہ بند کردیا گیا : کرغزستان نے چینی شہریوں کو نئے ویزوں کا اجراء روک دیا

    چینی شہریوں کا داخلہ بند کردیا گیا : کرغزستان نے چینی شہریوں کو نئے ویزوں کا اجراء روک دیا

    لندن :چینی شہریوں کا داخلہ بند کردیا گیا : کرغزستان نے چینی شہریوں کو نئے ویزوں کا اجراء روک دیا ،اطلاعات کے مطابق برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ نے کرغزستان کے نجی نیوز ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ کرغزستان کے نائب وزیرِ خارجہ ’نورلان عبدالرحمانوف‘ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کرغزستان نے پُراسرار کورونا وائرس کے پیشِ نظر اپنے ہمسایہ ملک ’چین‘ کے شہریوں کو نئے ویزے جاری کرنے سے روک دیا ہے۔

    علاوہ ازیں وہ چینی شہری جو پہلے ہی کرغزستان کے ویزے کے حامل ہیں انہیں ابھی بھی چین سے کرغزستان آنے کی اجازت ہے۔واضح رہے کہ چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے اس خوفناک کورونا وائرس سے چین میں مزید 118 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد اموات کی تعداد 2 ہزار 236 ہو گئی ہے۔

    علاوہ ازیں چین سے باہر کورونا وائرس سے اب تک 11 ہلاکتوں کی تصدیق ہو چکی ہے جب کہ ایک ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ادھر چین سے آمدہ اطلاعات کےمطابق اس وائرس سے ہلاکتوں میں تیزی آگئی ہے

  • پاکستان کرکٹ کے لیے ایک اوراعزاز، وسیم اکرم کی زندگی پرفلم بنائے جانے کا اعلان کردیا گیا ، ہدایت کاری کے فرائض نیازی صاحب انجام دیں‌ گے

    پاکستان کرکٹ کے لیے ایک اوراعزاز، وسیم اکرم کی زندگی پرفلم بنائے جانے کا اعلان کردیا گیا ، ہدایت کاری کے فرائض نیازی صاحب انجام دیں‌ گے

    لاہور:پاکستان کرکٹ کے لیے ایک اوراعزاز، وسیم اکرم کی زندگی پرفلم بنائے جانے کا اعلان کردیا گیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور دنیائے کرکٹ کے لیجنڈ کھلاڑی وسیم اکرم کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کردیا جس کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا۔

     

    https://twitter.com/wasimakramlive/status/1230498484035506181?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1230498484035506181&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.arynews.tv%2Fwasim-akram-cricket-legend%2F

    پاکستان سپرلیگ فائیو ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کے روز ہی وسیم اکرم کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم ’این ایرا‘ کا ٹیزر جاری کیا گیا جو وسیم اکرم نے خود ہی اپنی آئی ڈی سے شیئر کیا۔ٹیزر میں وسیم اکرم کی کرکٹ سے محبت، کیریئر کے دوران انتھک محنت اور جدوجہد کو مختصر دکھایا گیا جبکہ آخر میں یہ بھی بتایا گیا ہے پی ایس ایل کے بعد فلم کے لیے آڈیشنز کا آغاز ہوگا۔

    https://web.facebook.com/watch/?v=190478798893222

    فلم میں ہدایت کاری کے فرائض عدیل نیازی انجام دیں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال یہ اطلاعات بھی سامنے آئی تھی کہ کہ وسیم اکرم اور فواد خان جلد ہی ایک کامیڈی فلم میں ایکشن دکھاتے نظر آئیں گے۔
    یاد رہے کہ پاکستان سپرلیگ کے پانچویں ایڈیشن میں وسیم کرام لیگ کی سب سے بڑی ٹیم کراچی کنگز کے صدر ہیں۔

  • لندن؛ حملے میں زخمی موذن نماز جمعہ کے لیے مسجد پہنچ گئے،برطانوی پولیس دیکھ کرحیران رہ گئی

    لندن؛ حملے میں زخمی موذن نماز جمعہ کے لیے مسجد پہنچ گئے،برطانوی پولیس دیکھ کرحیران رہ گئی

    لندن: لندن؛ حملے میں زخمی موذن نماز جمعہ کے لیے مسجد پہنچ گئے،برطانوی پولیس دیکھ کرحیران رہ گئی ،اطلاعات کےمطابق برطانوی دارالحکومت کی سینٹرل لندن ماسک میں گزشتہ روز چاقو حملے میں زخمی ہونے والے موذن رفعت مغلد نماز جمعہ کے لیے مسجد پہنچ گئے۔زخمی موذن کو دیکھ کر برطانوی پولیس حیران رہ گئی کہ ایک زخمی اللہ کے دربارمیں حاضری دینے کے لیے زخموں کے باوجود پھر پہنچ گیا

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز پارک ڈبلیو 8 میں واقع مسجد میں نماز ظہر کے دوران ایک چاقو بردار شخص نے موذن پر حملہ کیا تھا جس میں وہ زخمی ہوگئے تھے۔زخمی کی شناخت 70 سالہ رفعت مغلد کے نام سے ہوئی جنہیں اسپتال میں طبی امداد دی گئی جب کہ اسکارٹ لینڈ یارڈ نے حملہ آوار کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جہاں اس سے تفتیش کی جارہی ہے۔

     

    اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد موذن رفعت مغلد نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے مسجد پہنچے تو ان کے ہاتھ پر پٹی بندھی تھی۔حملے کے حوالے سے موذن نے بتایا کہ میں نے آنکھیں بند کر لی تھیں اور سجدہ ریز ہوگیا تھا، مجھے ایسا لگا کہ کسی نے بھاری اینٹ دے ماری ہے، یہ انتہائی خوفناک تھا اور بہت زیادہ خون تھا۔

    بزرگ موذن نے کہا کہ کچھ دیر بعد آنکھیں کھولیں اور ہاتھ اوپر کیے اور زخم پر ایک ہاتھ رکھ کر بہتے ہوئے خون کو روکنے کی کوشش کی، وہاں موجود لوگ ایمبولینس کو کال کررہے تھے اور کچھ خون کو روکنے کی کوششیں کررہے تھے لیکن میں خوش قسمت تھا کہ میری شہہ رگ نہیں کٹی۔

    اس موقع پر میئر لندن صادق خان بھی موجود تھے جنہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ لندن کے شہری خود کو محفوظ تصور کریں۔میئر لندن صادق خان نے مسجد کا دورہ کیا اور منتظمین کے ساتھ ساتھ نمازیوں سے ملاقات کی، میئر کو مسجد کی سیکورٹی کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

  • خاتون اول کے بیٹے ابراہیم مانیکا پر پولیس کے ذریعے اغواء کا الزام، لاہورہائی کورٹ نے سب کو طلب کرلیا

    خاتون اول کے بیٹے ابراہیم مانیکا پر پولیس کے ذریعے اغواء کا الزام، لاہورہائی کورٹ نے سب کو طلب کرلیا

    لاہور: خاتون اول کے بیٹے ابراہیم مانیکا پر پولیس کے ذریعے اغواء کا الزام، لاہورہائی کورٹ نے سب کو طلب کرلیا ،اطلاعات کےمطابق لاہور ہائیکورٹ نے خاتون اول بشریٰ بی بی کے بیٹے ابراہیم مانیکا اور پولیس کو شہری کی درخواست پر نوٹس جاری کردیے۔

    شہری محمد حسن نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے بیٹے ابراہیم مانیکا نے میرے بھائیوں کو پولیس کے ذریعے اٹھوا لیا ہے۔

    درخواست کے مطابق احمد حسن اور اعجاز احمد کو گاڑی کے تنازعے پر پولیس کے ذریعے اٹھوایا گیا، ابراہیم مانیکا کو 10 لاکھ دے چکے لیکن وہ مزید ڈیڑھ کروڑ روپے کا تقاضہ کررہا ہے اور پولیس بااثر افراد کے خلاف کارروائی نہیں کررہی ہے۔

    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انورالحق پنوں نے محمد حسن کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت پولیس نے جواب جمع کرایا کہ متعلقہ افراد کو کسی بھی کیس میں حراست میں نہیں لیا گیا۔عدالت نے درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 24 فروری تک ملتوی کردی۔

  • 18 ویں صدی میں چوری ہونے والا قیمتی تاج حکومت نے واپس کرکے خاندان کی خوشیوں کو چارچاند لگا دیئے

    18 ویں صدی میں چوری ہونے والا قیمتی تاج حکومت نے واپس کرکے خاندان کی خوشیوں کو چارچاند لگا دیئے

    نیدرلینڈز (ڈچ) 18 ویں صدی میں چوری ہونے والا قیمتی تاج حکومت نے واپس کرکے خاندان کی خوشیوں کو چارچاند لگا دیئے،اطلاعات کےمطابق حکومت نے 18 ویں صدی میں چوری ہونے والا قیمتی تاج واپس کردیا۔امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈچ حکومت نے اپنے بیان میں بتایا کہ ایتھوپیا کا یہ ’شاہی تاج‘ 21 سال قبل ایک گِرجاگھر سے غائب ہوگیا تھا اور یہ وہاں کے لوگوں کے لیے مذہبی اعتبار سے بھی بہت اہمیت کا حامل تھا۔

    ایتھوپین نژاد ڈچ شہری ’سِراک اسفا‘ جو 1970 میں نیرلینڈز ہجرت کر گئے تھے انہوں نے اپنی ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ یہ تاج 1998 میں ان کے ہاتھ لگا۔سِراک اسفا نے خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ انہیں یہ تاج اپنے اپارٹمنٹ میں ایک مہمان کے سوٹ کیس میں سے ملا جسے وہ وہیں چھوڑ کر چلا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے اس انمول چیز کو 21 سال تک اپنے پاس چھپا کر رکھا۔

    سراک اسفا نے کہا کہ وہ ایسی حکومت کو ہرگز وہ تاج واپس کرنا نہیں چاہ رہے تھے جن کے دورِ اقتدار میں یہ چوری ہوا تھا۔انہوں نے بتایا کہ اسی وجہ سے انہوں نے یہ تاج واپس کرنے کے لیے 21 سال تک انتظار کیا اور اتنے سالوں تک اس کی حفاظت بھی کی۔

  • انٹر نیشنل کرکٹ کو ملک میں لانے کے لیے کیا کرنا چاہیے ، وقار یونس نے دیا اہم مشورہ

    انٹر نیشنل کرکٹ کو ملک میں لانے کے لیے کیا کرنا چاہیے ، وقار یونس نے دیا اہم مشورہ

    انٹر نیشنل کرکٹ کو ملک میں لانے کے لیے کیا کرنا چاہیے ، وقار یونس نے دیا اہم مشورہ

    باغی ٹی وی :انٹر نیشنل کرکٹ کو پاکستان میں لانے کے لیے سابق کوچ نے دیا ہے اہم مشورہ ..وقار یونس نے تجویز پیش کی ہے کہ آنے والے دنوں میں آئی سی سی ایونٹس کے لیے بڈ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے زیادہ خوشی کی بات کیا ہوسکتی ہے کہ پوری کرکٹ پاکستان میں ہورہی ہے۔ ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے ہوم گراؤنڈ پر انعقاد سے پوری دنیا میں اچھا پیغام جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کا ملک میں انعقاد پاکستان کرکٹ اور نوجوان کرکٹرز کے لیے کافی خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ ہوم گراؤنڈ پہ کھیل کر نوجوانوں میں زیادہ اعتماد آئے گا۔

    جب ان سے پوچھا گیاتو ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ جب سری لنکا کی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا اور اس کے بعد جب بنگلہ دیش کی ٹیم یہاں آئی تو سیکورٹی کے حوالے سے صورتحال بہت بہتر تھی۔ انہوں نے کہا کہ اب پی ایس ایل میں سیکورٹی مزید بہتر نظر آرہی ہے

  • عشق جب حد سے بڑھ جائے تو پھرایسا ہی ہوتا ہے، بھارتی شہری کے پاس 2ہزار300 موبائل

    عشق جب حد سے بڑھ جائے تو پھرایسا ہی ہوتا ہے، بھارتی شہری کے پاس 2ہزار300 موبائل

    نئی دہلی:عشق جب حد سے بڑھ جائے تو پھرایسا ہی ہوتا ہے، بھارتی شہری کے پاس 2ہزار300 موبائل،اطلاعات کےمطابق موبائل فون کے شوقین تو بہت سے لوگ ہوتے ہیں لیکن بھارت میں ایک ایسا شخص سامنے آیا ہے جس کے پاس 4 یا پانچ نہیں بلکہ 2371 موبائل فونز ہیں۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر ممبئی سے تعلق رکھنے والے شہری جیش کلے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس کے پاس 2371 موبائل فونز موجود ہیں۔جیش کا کہنا ہے کہ اس کی خواہش ہے کہ اس کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا جائے، جیش نے پانچ سال کے دوران فونز جمع کرنا شروع کیے تھے جن میں زیادہ تر نوکیا کمپنی کے موبائل فونز ہیں۔

     

    یوٹیوب ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کلے کے گھر کے ہر گوشے میں فونز موجود ہیں، کمرے، بیڈروم، باورچی خانے کے دروازوں میں یہاں تک کہ اس کی بیوی کی الماری اور بستروں میں بھی فون کو جگہ دی گئی ہے۔ویڈیو میں کلے کا کہنا تھا کہ یہ فونز نہیں بلکہ میرے بچے ہیں اور میرے پاس فوری دنیا کے فونز موجود ہیں۔

    فونز سے اپنی محبت کا اعتراف کرتے ہوئے کلے نے کہا کہ اس کی شروعات اپنے کالج کے دنوں سے ہوئی جب اس کے پاس نوکیا 3310 کا فون تھا جو دوسری منزل سے گر کر بھی ٹوٹنے سے بچ گیا تھا، اس نے اس چیز سے متاثر ہوکر فون جمع کرنا شروع کردئیے۔

    ویڈیو میں کلے کا کہنا ہے کہ میرے دوست اور خاندان کے افراد میرے لیے مختلف رائے دیتے ہیں لیکن کچھ ایسے بھی ہیں جو مجھے پاگل آدمی کہتے ہیں۔جیش کلے کے مطابق کچھ مجھ پر فخر محسوس کرتے ہیں اور کچھ یہ بھی کہتے ہیں کہ میں نے ایک بڑی سرمایہ کاری میں بہت زیادہ رقم لگا رکھی ہے۔

  • شہبازشریف کی بطوراپوزیشن لیڈرچھٹی کروانے کا اعلان کردیا گیا

    شہبازشریف کی بطوراپوزیشن لیڈرچھٹی کروانے کا اعلان کردیا گیا

    اسلام آباد : شہبازشریف کی بطوراپوزیشن لیڈرچھٹی کروانے کا اعلان کردیا گیا ،اطلاعات کےمطابق وفاقی وزیرفوادچودھری نے شہباز شریف کے ایوان میں تشریف نہ لانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہبازشریف سے واپسی کی تاریخ پوچھی جائے یا نئے اپوزیشن لیڈرکیلئے پراسس شروع کیا جائے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دیئے گئے پیغام میں فواد چودھری نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھا ہے کہ اپوازیشن لیڈر طویل عرصے سے ایوان میں تشریف نہیں لارہے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا عہدہ وہ پہلے چھوڑ چکے ہیں،قانون سازی میں اپوزیشن لیڈرکااہم کردارہے، اور وہ خصوصی مراعات بھی لے رہے ہیں۔ان کی غیر موجودگی اسمبلی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

    فواد چودھری نے کہاان حالات کے مد نظر یا تو شہباز شریف سے اسمبلی میں واپسی کی حتمی تاریخ پوچھی جائے اور یا پھر نئے اپوزیشن لیڈر منتخب کرنے کیلئے پراسس کا آغاز کیاجائے، کیونکہ قائد حزب اختلاف کا عہدہ لمبا عرصہ تک خالی نہیں رکھا جا سکتا۔ شہباز شریف نواز شریف کو واپس لانے کی گارنٹی دے کر خود ہی غائب ہی

  • لاہور قلندرز کی ملتان سلطانز کیخلاف پہلے  بیٹنگ 2 وکٹیں گرگئیں

    لاہور قلندرز کی ملتان سلطانز کیخلاف پہلے بیٹنگ 2 وکٹیں گرگئیں

    لاہور قلندرز کی ملتان سلطانز کیخلاف پہلے بیٹنگ، 2 وکٹیں گر گئیں

    لاہور : پاکستان سپر لیگ کے تیسرے میچ میں لاہور قلندرز کی ملتان سلطانز کیخلاف بیٹنگ جاری رہے۔ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔لاہور قلندر نے اپنی 2 وکٹیں گنوا لی ہیں.جبکہ ساتویں اور میں‌ 61 رنز سکو رکیے ہیں.

    ملتان سلطانز کی قیادت شان مسعود کررہے ہیں جبکہ لاہور قلندرز کی کمانڈ سہیل اختر کے ہاتھوں میں ہے۔یہ پاکستان سپر لیگ کے 5ویں ایڈیشن میں دونوں ٹیموں کا پہلا میچ ہے۔ اس سے قبل رواں ایونٹ میں کھیلے گئے دو میچز میں کوئٹہ نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جبکہ کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو شکست دی۔