Baaghi TV

Author: +9251

  • سندھ میں کتنے لاکھ بچے سکولوں سے باہر. مصطفیٰ کمال نے سندھ حکومت کی قلعی کھول دی

    سندھ میں کتنے لاکھ بچے سکولوں سے باہر. مصطفیٰ کمال نے سندھ حکومت کی قلعی کھول دی

    سندھ میں کتنے لاکھ بچے سکولوں سے باہر. مصطفیٰ کمال نے سندھ حکومت کی قلعی کھول دی

    باغی ٹی وی : چیئر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں‌70 لاکھ بچہ سکول سے باہر ہے . جب کہ پاکستان کے بچوں کی تعداد اڑھائی کروڑ ہے. جس صوبے میں اتنے بچے سکول اور تعلیم سے محروم ہوں وہاں کیسے ترقی ہو سکتی ہے. سندھ والوں نے ہمیشہ جسے ووٹ دے کر منتخب کیا انہوں نے ان کے بچوں‌کی تعلیم کےلیے کیاکیا.انہوں نے کہا کہ ایک ہی زبان بولنے والے 136 اسسٹنٹ کمشنر لگا دیے تو کیا مسئلہ حل ہو گیا. کیا سندھ میں 136 لوگ ہی تھے.کیا سب کو روٹی مل گئ ، کیا سب کودوائی مل گئی، کیا سب کو روزگار مل گیا.

    چیئرمین پاک سرزمین پارٹی نے مزید کہا کہ اگر غربت دیکھنی ہے تو میرے ساتھ کشمور میں چلو دیکھو وہاں کتنی غربت ہے. وہ کراچی ضلع وسطی مرکزی دفتر کے افتتاح کے موقع پر کارکنان سے خطاب کر رہے تھے.

  • پاکستان بنگلہ دیش  کے مقابلے معیشت میں کہاں کھڑا ہے، اہم رپورٹ

    پاکستان بنگلہ دیش کے مقابلے معیشت میں کہاں کھڑا ہے، اہم رپورٹ

    پاکستان بنگلہ دیش کے مقابلے معیشت میں کہاں کھڑا ہے، اہم رپورٹ

    باغی ٹی وی :پاکستان اور بنگلہ دیش کی معیشت کا جائزہ لیا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ بنگلہ دیش کی معیشت پاکستان کو پیچھے چھوڑ گئی بنگلہ دیش جب پاکستان سے 1971ء میں الگ ہوا تو اس وقت پاکستان کی آبادی 60 ملین تھی جبکہ بنگلہ دیش کی آبادی 65 ملین تھی.اس وقت پاکستان کی معیشت 3.5 بلین ڈالر تھی اور بنگلہ دیش کی معیشت 2 بلین ڈالر تھی. بنگلہ دیش کو ایک ڈالر کے بدلے 7.5 ٹکا ملتا تھا پاکستان کو ایک ڈالر کے بدلے 4.5 روپے ملتے تھے.پاکستان کا رپیہ ٹکے کے مقابلے میں کافی مضبوط تھا.ان اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اس وقت ہماری اکانومی زیادہ مضبوط تھی.2018ء‌میں‌ یہ اعداد و شمار یہاں‌تک پہنچ گئے کہ پاکستان کی آبادی 220 ملین ہوگئی ، جبکہ بنگلہ دیش کی آباد165 ملیں تک پہنچ گئ..ہماری ایکسپورٹ 20 بلین ڈالر تھی اور بنگلہ دیش کی ایکسپورٹ 40 بلین ڈالر تھی جو کہ پاکستنان سے دو گنا زیادہ ہے. ان کی ٹیکسٹائل برآمدات ہماری مجموعی برآمدات سے زیادہ ہے .آج ہم نے ایک ڈالر خریدنا ہے تو ہمیں 156 ڈالر دینا پڑتے ہیں. اور بنگلہ دیش کو صرف 85 ٹکے دینا پڑتے ہیں. 2018ء میں‌بنگلہ دیش کے 31 لاکھ ٹیکس پیئر تھے اور ہمارے صرف 12 لاکھ ٹیکس پیئر ہیں.آج ہمارا ہر شہری 156000کا مقروض ہے اور بنگلہ دیشی 35000ہزار ٹکے کا مقروض ہے. پاکستان جو قدرت کی نعمتوں سے مالا مال ہے اس ہم سے نکل گیا کہ سمندر میں گھر اہوا ہے. پاکستان کے ذمہ داران اور سٹیک ہولڈرز کو مل بیٹھ کر پاکستان کے لیے کچھ کر نا چاہیے.

  • پشاور زلمی کا کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

    پشاور زلمی کا کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

    پشاور زلمی کا کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

    باغی ٹی وی : پی ایس ایل فائیو کے دوسرے دن کے پہلے میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔جب کہ پشاور زلمی کی 25 کے رنز پر ایک وکٹ گر گئ ہے.حسن علی نے شرجیل کو 19 پر آؤٹ کیا ہے کیا

    پی ایس ایل فائیو ایونٹ کے دوسرے روز کراچی گنگز کی ٹیم آج پشاور زلمی کے خلاف آج اپنے ہوم گراؤنڈ پر ایکشن میں ہے۔کراچی کنگز کی قیادت عماد وسیم کر رہے ہیں جبکہ زلمی کے قائد ڈیرن سیمی ہیں۔

    واضح رہے کہ ایونٹ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے،پہلے میچ میں کراچی کنگز کو پشاور زلمی کا سامنا ہے، جبکہ دوسرا میچ لاہور میں ہوم ٹیم لاہور قلندرز ملتان سلطانز کے خلاف کھیلے گی

  • عمر اکمل کو معطل کیے جانے کی  وجوہات سامنے آ گئیں

    عمر اکمل کو معطل کیے جانے کی وجوہات سامنے آ گئیں

    عمر اکمل کو معطل کیے جانے کی وجوہات سامنے آ گئیں

    باغی ٹی وی::کرکٹر عمراکمل کو پی ایس ایل سے معطل کیے جانے کی وجوہات سامنے آ گئیں، انہوں نے بکی سے ملنے کا اعتراف کر لیا۔ انٹی کرپشن یونٹ نے عمر اکمل کو موبائل ریکارڈنگ کے ذریعے پکڑا، پی سی بی کو اطلاع نہ دینے پر معطل کر دیا گیا۔

    کرکٹر عمر اکمل نے بکی سے ملاقات اور آفر کا اقرار کر لیا، انٹی کرپشن ٹیم کے سامنے سب کچھ اگل دیا۔ عمر اکمل نے ٹیم کو بتایا کہ میچ فکسنگ کی آفر ایک نجی محفل میں دی گئی۔ ٹیم نے عمر اکمل سے سوال کیا کہ آفر سے متعلق پی سی بی یا انٹی کرپشن یونٹ کو کیوں نہیں بتایا، عمر اکمل اس سوال پر ٹیم کو مطمئن نہ کر سکے۔

    خیال رہے کہ عمراکمل کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت فوری طور پر معطل کردیا ہے اور تحقیقات مکمل ہونے تک عمر اکمل کسی کرکٹ سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے۔

    ذرائع کے مطابق عمر اکمل کو مبینہ طور پر اسپاٹ فکسنگ کی پیشکش کی گئی تھی جس سے متعلق انہوں نے بروقت پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کو آگاہ نہیں کیا تھا۔واضح رہے کہ چند روز قبل عمراکمل کوڈ آف کنڈکٹ کے ایک کیس میں بری ہوئے جب بورڈ نے معاملے کو ایک غلط فہمی قرار دے کر ختم کر دیا تھا۔

  • پنجاب پولیس کا اہلکار ایمانداری کی مثال بن گیا

    پنجاب پولیس کا اہلکار ایمانداری کی مثال بن گیا

    رحیم یار خان (نمائندہ باغی ٹی وی)خانپور
    پنجاب پولیس کے اہلکار مہر فیاض کو گزشتہ روز دوران گشت چاچڑاں روڈ پے ایک گمشدہ پرس پڑا ہوا ملا جس میں رقم 10540 روپے اور ایک سجّاد نام کا ڈرائیونگ لائسنس اور شناختی کارڈ ملا جس پر اہلکار مہر فیاض نے ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے ڈرائیونگ لائسنس پر موجود ڈرائیور کا نمبر ملا کر مالک سے رابطہ کیا تو ڈرائیور نے اہلکار کو بہت دعائیں دی اور کہا کہ اس میں اسکی مہینے بھر کی تنخواہ تھی جسکے گم ہونے پر وہ بہت پریشان تھا جس پر اہلکار نے اسے یقین دہانی کرائی کے آپکے پیسے میرے پاس امانت ہیں آپ صبح آکر لے جائیں-

    اس طرح بزرگ ڈرائیور صبح اہلکار سے آکر ملے اور اپنی رقم واپس حاصل کر کے اہلکار کو بہت ساری دعائیں دیں اور انعام کے طور پر کچھ رقم دینا چاہی جس کو اہلکار نے یہ کہتے ہوئے لینے سے انکار کر دیا کے اس کا صلہ اللہ تعالیٰ کے ہاں ہے اور با حیثیت پولیس اہلکار شہریوں کی جان اور مال کی حفاظت کرنا ہمارا فرض ہے

  • ترکی روس شام میں آمنے سامنے ، امریکا کے ساتھ قربتیں پھر سے

    ترکی روس شام میں آمنے سامنے ، امریکا کے ساتھ قربتیں پھر سے

    ترکی روس شام میں آمنے سامنے ، امریکا کے ساتھ قربتیں پھر سے

    باغی ٹی وی :ترکی امریکہ میں‌ پھر سے قربت کے آثار دکھائی دے رہے ہیں.شام کے علاقے ادلب میں روس کے ساتھ پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد ترکی نے ایک بار پھر امریکا کے ساتھ قربت اختیار کرنا شروع کردی ہے۔ ترک وزیر دفاع خلوصی آکار نے کہا ہے کہ انقرہ نے ادلب میں ترکی کی قائم کردہ مانیٹرنگ چوکیاں ہٹانے کی روسی درخواست مسترد کردی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پرہم امریکا سے پیٹریاٹ میزائل سسٹم خرید کریں گے۔توقع ہے کہ واشنگٹن انقرہ کو یہ میزائل سسٹم فراہم کرے گا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی اور روس ادلب میں شام کی فضائی حدود کے استعمال پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں اور زمین پر ترک اور روسی عہدے داروں کے مثبت بات چیت ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا ملک ادلب میں روسی افواج کے ساتھ محاذ آرائی کا ارادہ نہیں رکھتا لیکن اس کا واحد مقصد ادلب میں امن کا قیام ہے۔ اگر شام میں روس جانب داری کا مظاہرہ کرتا ہے تو بحران پر قابو پانے کے لیے ترکی کو اپنی ذمہ داری پوری کرنا ہوگی.لوصی آکار نے مزید کہا کہ پیٹریاٹ سسٹم کو خریدنے کے لیے امریکا کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور واشنگٹن ہمیں ادلب میں استعمال کے لیے پیٹریاٹ ڈیفنس سسٹم فراہم کرسکتا ہے۔

    ادھر محاذ جنگ پر جُمعرات کے روز شام کے شہر ادلب میں فضائی حملوں سے دو ترک فوجی ہلاک ہوگئے۔ فوری رد عمل میں انقرہ نے شامی حکومت کو اس حادثے کا ذمہ دار ٹھہرایا۔
    واضح رہے کہ ترکی شام میں عسکری کاروائی کیے رکھے ہے ، جس میں‌ کرد علیحدگی پسندوں کو نشانہ بنایا گیا.

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینچ میں  منفی رحجان

    پاکستان اسٹاک ایکسچینچ میں منفی رحجان

    پاکستان اسٹاک ایکسینچ میں آج کاروبار کے آغاز پر منفی رحجان دیکھنے میں آیا۔

    باغی ٹی وی: کاروباری ہفتے کے آخری دن مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 40,481.65 پرتھا اور ابتدائی 30 منٹ میں 60 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ بھی ہوا لیکن یہ تیزی زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی۔

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار معمول سے کم ہونے کے سبب شدید مندی دیکھی گئی اور خبر فائل ہونے تک انڈیکس میں سو سے زائد پوائنٹس کی کمی آچکی تھی۔

    اسٹاک مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک انڈیکس 122 پوائنٹس کی کمی سے 40,358.73 پر ٹریڈ کر رہا تھا اور6,500,360 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت349,394,162 پاکستانی روپے رہی۔

  • کوئٹہ میں آج بسنت منائی جارہی ہے

    من چلوں نے بسنت منانے کی تیاریاں مکمل کرلیں ہیں اور پولیس کے مطابق اندورن شہر بسنت منانے پر پابندی ہے پتنگوں ، کیمیل اور دھاتی ڈور کے استعمال اور خرید و فروخت پر بھی پابندی ہے کسی بھی حادثہ کی صورت میں پتنگ ,دھاتی ڈورکے استعمال اورفروخت کرنے والوں کےخلاف ایف آئی آر ہوگی پابندی کی خلاف ورزی کرنےوالوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کیاجائےگا لیکن شہرسے باہر کھلے میدانوں میں پتنگ بازی کی اجازت ہوگی۔

  • لیہ –  وزیر اعظم عمران خان آج لیہ میں احساس پروگرام کا افتتاح کریں گے،

    لیہ – وزیر اعظم عمران خان آج لیہ میں احساس پروگرام کا افتتاح کریں گے،

    لیہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) وزیر اعظم عمران خان آج لیہ میں احساس پروگرام کا افتتاح کریں گے، ان کے ہمراہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی ہوں گے، وزیر اعظم کے دورہ لیہ کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ، وزیر اعظم عمران مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے، وزیر اعظم احساس پروگرام کے تحت غرباء میں مویشی ،موٹر سائیکل رکشےوغیرہ بھی تقسیم کریں گے.،

  • لیہ – مستحق افراد میں 60ہزار مالیت کے اثاثے مفت تقسیم کیے جائیں گے ۔ثانیہ نشتر

    لیہ – مستحق افراد میں 60ہزار مالیت کے اثاثے مفت تقسیم کیے جائیں گے ۔ثانیہ نشتر

    لیہ(نمائندہ باغی ٹی وی )احساس اثاثہ جات سکیم سے مستحق افراد اپنی آمدن کما کر اپنے روٹی ،کپڑے اور مکان کا خود انتخاب کریں گے ۔اس پروگرام کے تحت انتہائی مستحق افراد کو مفت اثاثے دے کر باعزت روزگار کے قابل بنایا جارہا ہے ۔روزگارکی فراہمی سے ہی مستحق افراد غربت کی لکیر پار کرسکتے ہیں ۔یہ بات معاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان براے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ثانیہ نشتر نے ڈی سی آفس کمیٹی روم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر کوارڈی نیٹر ڈاکٹر شہباز گِل ،ضلعی صدر پی ٹی آئی افتخارعلی بابر کھتران ،بشارت رندھاوا،مینجراحساس پروگرام محمدفاضل اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کی کثیرتعداد موجود تھی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان احساس پروگرام کا21فروری کو سپورٹس کمپلیکس میںمنعقدہ تقریب میں مستحق افراد کو اثاثہ جات دے کر افتتاح کریں گے ۔ثانیہ نشتر نے بتایا کہ شفاف سروے کے بعد میرٹ پر آنے والے انتہائی مستحق افراد میں 60ہزار مالیت کے اثاثے مفت تقسیم کیے جائیں گے ۔انہوں نے مختلف سوالات کے جوابات میں بتایا کہ60فی صد خواتین ،40فیصد مرد و دیگر کیمونٹی سے انتخاب کیاگیا ہے احساس اثاثہ جات پروگرام کے تحت منتخب افراد میں 60ہزار مالیت کی گائے بکریاں ،رکشے ،ٹھیلے اور دوکانوں کے لیے سامان مہیاکیاجائے گاتاکہ وہ باعزت روزگار کماکر اپنے کنبے کی کفالت کرسکیں۔اس پروگرام کے تحت مستحقین کی رجسٹریشن غربت سروے کے تحت جاری ہے ۔جس کا دائرہ ملک بھر کی 375پسماندہ یونین کونسل کے 1لاکھ 76ہزار خاندانوں کو مستفید کرنے کے لئے جاری ہے اورضلع لیہ کی 20یونین کونسلوں کے 10ہزار خاندانوں کو پہلے مرحلے میں احساس پروگرام کے تحت اثاثے دیے جارہے ہیں تاکہ یہ افراد غربت کی لکیر سے باہر نکل کر ملکی معیشت میں بہتر روزگار کے ذریعے اپنا حصہ ڈال سکیں۔ ایک سوال کے جواب میں ثانیہ نشتر نے کہا کہ حکومت پر بھروسہ رکھا جائے وزیر اعظم عمران خان انتہائی دیانت داری سے غریب طبقہ کو قومی ترقی کے دھارے میں لانے کے لئے ہرممکن اقدامات اُٹھارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کی انتہائی سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے جس میں کرپشن ،بدعنوانی اور صوابدیدی اختیارات کی ہرگز گنجائش نہیں ہوگی اور خالصتاً ویلج کمیٹیوں کے تحت سروے اور سیکروٹنی کاعمل مکمل کیا جارہا ہے ۔کوارڈی نیٹر ڈاکٹر شہباز گل نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان 66کروڑ روپے کے اخراجات سے چلنے والے وزیر اعظم ہاﺅس کو اب صرف 2لاکھ روپے ماہانہ میں چلارہے ہیں اور ملکی تاریخ میںپہلی بار وزیر اعظم خود اپنے تمام بلوں کی ادائیگی کررہے ہیں ۔