Baaghi TV

Author: +9251

  • پی ایس ایل کا پاکستان میں انعقاد پاکستان اورپاکستانیوں کے لیے خوشی اوراعزازہے، لاہورقلندرمیدان مارلے گا، مبشرلقمان دل کی باتیں زبان پرلے آئے

    پی ایس ایل کا پاکستان میں انعقاد پاکستان اورپاکستانیوں کے لیے خوشی اوراعزازہے، لاہورقلندرمیدان مارلے گا، مبشرلقمان دل کی باتیں زبان پرلے آئے

    لاہور:پی ایس ایل کا پاکستان میں انعقاد پاکستان اورپاکستانیوں کے لیے خوشی اور اعزازہے، لاہورقلندرمیدان مارلے گا، مبشرلقمان دل کی باتیں زبان پرلے آئے ،باغی ٹی وی کے مطابق پی ایس ایل پرجہاں عام پاکستانیوں کوخوشی ہے وہاں پاکستان کی اہم سیاسی ، صحافتی اورسماجی شخصیات کو بھی بہت زیادہ خوشی ہے. اس خوشی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہےکہ بعض اہم شخصیات نے تو اپنی اپنی پسند کی ٹیم کوپی ایس ایل جیتنے کے لیے فیورٹ قرار دیا ہے

     

    باغی ٹی وی کےمطابق پاکستان کے معروف صحافی ، اینکرمبشرلقمان نے مبشرلقمان یوٹیوب چینل پرآکرپی ایس ایل کی پاکستان میں کامیابی سے انعقاد پربہت خوبصورت انداز میں بہترین الفاظ میں کہا ہےکہ پی ایس ایل کا پاکستان میں انعقاد پاکستان اورپاکستانیوں کے لیے خوشی اور اعزاز کی بات ہے

    مبشرلقمان نے جہاں پی ایس ایل کی کامیابی سے انعقاد کی دعا بھی کی اوروہاں اس بات کی بھی دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پی ایس ایل کو کامیابی سے ہمکنارکرے ، انہوں نے اسی حوالےسے عمر اکمل کی بات کرتے ہوئے کہاکہ عمراکمل کے ساتھ جوحادثہ ہوا ہے وہ بہت قابل تکلیف ہے، اس موقع پر تمام کھلاڑیوں کو احتیاط کے ساتھ رہنا چاہیے، عماد وسیم کے بارے میں مبشرلقمان کہتے ہیں کہ اس کو بھی اگرکسی بکی نےپھنسانے کی کوشش کی یا رابطہ کیا تو اس کو اسی وقت بورڈ کو بتا دینا چاہیے تھا ،

    دیگر پاکستانیوں کیطرح معروف صحافی مبشرلقمان نے بھی اپنے پسند کی ٹیم کااعلان کرتے ہوئے اسے فیورٹ قرار دیا ، مبشرلقمان نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ لاہور قلندرپی ایس ایل کا اعزاز حاصل کرے

    لاہور قلندر کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہورقلندر جس طرح محنت کرکے پورے ملک سے نئے کھلاڑیوں کو ان کے مسائل سے دورکرکے لاتی ہے، ان کو تیار کرتی ہے،

    مبشرلقمان نے پی ایس ایل کو متعارف کروانے والوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا اورکہا کہ ہہ ٹائٹل یہ کھیل کا انداز جن لوگوں نے بھی متعارف کروایا وہ قابل تحسین ہیں، انہوں نے اس سلسلے میں معروف صحافی اورپاکستان کرکٹ بورڈکےسابق چیئرمین نجم سیٹھی کا خصوصی طورپرنام لے کرذکرکیا اوران کو خراج تحسین پیش کیا

     

    باغی ٹی وی کےمطابق مبشرلقمان نے اس موقع پرکہا کہ جہاں بہت سے پاکستانیوں‌کو پی ایس ایل کے متعارف کروانے کا کریڈٹ جاتا ہےوہاں ان لوگوں‌کو بھی جاتا ہےجہنوں نے پی ایس ایل کومتعارف کروایا ، اسے سپانسرکیا اورخاص کرجنہوں نے اپنی اپنی پسند کی ٹیموں کو قبول کرکے پھران کی شروع سے لیکر آخر تک تیاری کی ذمہ داری بھی نبھائی ، یقیناّ یہ لوگ قابل تعریف ہیں‌

    اس موقع پر مبشرلقمان دوسرے پاکستان کو نہ بھول سکے ان کا کہنا تھا کہ اس کارخیر میں اور بھی بہت سے لوگ شامل ہیں جنہوں نے یہ ایونٹ کرانے میں‌ بڑی محنت سے کام لیا ، انہوں نے کہا کہ وہ بزنس مین ہوں یا میڈیا سے تعلق رکھتے ہوں سب کا پاکستان میں اس ایونٹ کے پرامن اورکامیاب انعقاد کروانے میں اپنااپنا حصہ ہے ، ان کا کہنا تھا کہ ٹیم مینجمنٹ ، کوچزاوراس طرح اس شعبے سے متعلق تمام لوگ داد کےقابل ہیں

    مبشرلقمان نے اس موقع پربہت زبردست تجزیہ کرتے ہوئے کہاکہ لگتا ہےکہ یہ پی ایس ایل بھی بڑا دلچسپ ہوگا، بڑے بڑے میچ دیکھنے کو ملیں‌گے ، بڑے بڑے بریک تھرو ہوں‌گے اور بڑے بڑے ریکارڈ بنیں‌ گے

    معروف صحافی نے اس موقع پر سری لنکن ٹیم کے سابق کپتان سنگا کارا کو بھی خراج تحسین پیش کیا اورکہا کہ وہ واقعی بہت عظم کھلاڑی ہیں‌ . مبشرلقمان نے سنگا کارا کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بہت بڑے کرکٹر، کھیل کے ذریعے سفارتکاری کرنے والے کھلاڑی ہیں‌ . انہوں نے کہا کہ جو بھی پاکستان غیر ملکی آررہے ہیں‌، جو پاکستانیوں کی تعریف کررہے ہیں ، یہ پاکستان کا اعزاز ہے

    آخر مٰیں مبشرلقمان نے پھرلاہورقلندرکو اس پی ایس ایل کا فیورٹ قراردیتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہےکہ اس مرتبہ لاہور قلندر یہ اعزاز اپنے نام کرے گا اورلاہوریوں کے لیے ایک بہترین خوشی کا موقع فراہم کرے گا، انہوں نے کہا کہ لاہوریوں کو تو لاہورقلندر سے امیدیں ہیں اوروہ بھی یہی دیکھ رہے ہیں کہ اس مرتبہ دما دم مست قلندر، لاہورقلندر ہی ہوگا

  • ترکی نے شمالی عراق میں پی کے کے پر حملہ کردیا

    ترکی نے شمالی عراق میں پی کے کے پر حملہ کردیا

    انقرہ :شمالی عراق پر ترکی کے جنگی طیاروں کی بمباری ، اطلاعات کےمطابق ترکی کے جنگی طیاروں نے پی کے کے کا مقابلہ کرنے کے بہانے ایک بار پھر شمالی عراق کے کچھ حصوں پر بمباری کی ہے۔

    عراقی ذرائع نے عراقی کردستان کے علاقے دھوک کے حکام کے حوالے سے اعلان کیا ہے کہ ترکی کے جنگی طیاروں نے عمیدیا اور کوہ متین کے علاقے میں کئی مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔ ذرائع نے اس بمباری میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی جانب کوئی اشارہ نہیں کیا ہے۔

    گذشتہ اتوار کو بھی ترکی کے جنگی طیاروں نے شمالی عراق کے بعض علاقوں پر بمباری کی تھی۔ ترکی نے پی کے کے کو کچلنے کے بہانےگذشتہ برسوں میں کئی بار عراق کے اندر کارروائیاں کی ہیں۔
    ترکی کی جارحیت پر عراقی حکومت اور دنیا کے کئی ملکوں نے با رہا شدید اعتراض کیا ہے۔

  • قابض صہیونی فوج نے مغربی کنارے سے چار فلسطینی شہری اغؤا کر لیے

    قابض صہیونی فوج نے مغربی کنارے سے چار فلسطینی شہری اغؤا کر لیے

    رام اللہ : قابض صہیونی فوج نے مغربی کنارے سے چار فلسطینی شہری اغؤا کر لیےاطلاعات کےمطابق قابض اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے سے دو بچوں سمیت چار فلسطینی شہری اغؤا کر لیے ہیں۔

    مقامی ذرائع کے مطابق قابض اسرائیلی فوجی بیت لحم کے مغرب میں بیت جالا شہر کے علاقے بئر عرنہ میں ایک گھر میں گھسے اور توڑ پھوڑ کی اور فراج خاندان کے دوبچوں کو اغؤا کر لیا۔جن کی شناخت 12 سالہ منصور اور 13 سالہ منتصر کے ناموں سے ہوئی۔

    مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس فورس نے پرانے شہر کے ساتھ واقع السعدیہ سےایک نوجوان کو حراست میں لے لیا جس کی شناخت عبداللہ حرباوی کے نام سے ہوئی۔ایک اور نوجوان آدمی جسکی شناخت محمد ابو فرح کے نام سے ہوئی کو پرانے شہر میں باب حطہ میں اسکے گھر سے اغؤا کیا گیا۔

  • دبئی کے 53 منزلہ ٹاورکوآگ لگ گئی شعلے کئی کلومیٹردورسے دکھائی دینے لگے

    دبئی کے 53 منزلہ ٹاورکوآگ لگ گئی شعلے کئی کلومیٹردورسے دکھائی دینے لگے

    دبئی: دبئی کے 53 منزلہ ٹاورکوآگ لگا دی گئی ،اطلاعات کےمطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست میں واقع دبئی ٹاور میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دبئی میں واقع دوجا ٹاور میں جمعرات کی شب اچانک آگ بھڑکی جو دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی اور اس نے کئی منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لیا۔

    ابتدائی رپورٹ کے مطابق آتشزدگی کے بعد عمارت میں مقیم شہریوں کو باحفاظت نکال لیا گیا، اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ شیخ زاید روڈ پر واقع ورلڈ ٹرینڈ سینٹر کے بالمقابل عمارت میں لگنے والی آگ کو بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ طلب کرلی گئی ہے۔یہ بھی بتایا جارہا ہےکہ آگ کے شعلے کئی کلومیٹر دور سے دکھائی دے رہے ہیں

    عمارت کی انتظامیہ کے مطابق آگ لگنے کی فوری وجہ سامنے نہیں آسکی البتہ اس معاملے پر تحقیقات جاری ہیں۔ فائر فائٹرز کی بڑی تعداد عمارت کے باہر موجود ہے۔دبئی میڈیا آفس کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بیان جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا ہے کہ آگ لگنے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔رپورٹ کے مطابق دوجا ٹاور 53 منزلہ ہے جس کی بالائی منزلوں پر آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔

  • کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید،پاک فوج کے جوابی وارسے بھارتی فوج کا بڑے پیمانے پرجانی نقصان

    کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید،پاک فوج کے جوابی وارسے بھارتی فوج کا بڑے پیمانے پرجانی نقصان

    مظفر آباد:کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید،اطلاعات کےمطابق بھارتی فوج نے آج پھرپاکستانی افواج پرگولہ باری کردی،آئی ایس پی آر کےمطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی ایک مرتبہ پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہےاور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر وادی لیپا کے کیانی سیکٹر پر فائرنگ کی، پاک فوج کے جوانوں نے بھارتی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے بھارتی فائرنگ کا موثر جواب دیا، فائرنگ کے تبادلے کے دوران سپاہی امتیاز علی شہید ہوگئے۔

    سپاہی امتیاز علی کی عمر 30 سال تھی اور ان کا تعلق ضلع نوشہرہ سے تھا، سپاہی امتیاز علی بہادری سے مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے شہید ہوئے۔

  • پی ایس ایل 5: اسلام آباد کا کوئٹہ کو جیت کیلئے 169 رنز کا ہدف دے دیا ، کپتان سرفراز احمد نے امید لگا لی

    پی ایس ایل 5: اسلام آباد کا کوئٹہ کو جیت کیلئے 169 رنز کا ہدف دے دیا ، کپتان سرفراز احمد نے امید لگا لی

    کراچی :پی ایس ایل 5: اسلام آباد کا کوئٹہ کو جیت کیلئے 169 رنز کا ہدف دے دیا ، کپتان سرفراز احمد نے امید لگا لی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 169 رنز کا ہدف دے دیا۔

    کراچی سے ذرائع کے مطابق اس سے پہلے دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کراسلام آباد یونائٹیڈ کے کپتان شاداب خان کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔

    اسلام آباد نے پہلے کھیلتے ہوئے 19.1 اوورز میں 168 رنز بنائے اور پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔ ڈیوڈ ملان 64 رنز بناکر نمایاں رہے۔کوئٹہ کی جانب سے محمد حسنین نے 4 اور بین کٹنگ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    پی ایس ایل فائیو کے دھواں دھار آغاز کے لیے سب تیار ہیں، پہلے میچ میں ٹی ٹوئنٹی سپر ہٹ کے سارے مصالحے موجود ہیں۔ بیٹنگ کے لیے سپورٹنگ وکٹ پر ہائی اسکورنگ میچ اور چوکوں چھکوں کی بارش متوقع ہے۔

    کوئٹہ کو شین واٹسن، احمد شہزاد ، جیسن رائے اور بین کٹنگ جیسے ہارڈ ہٹرز دستیاب ہیں تو اسلام آباد کو رونکی ، کولن منرو، انگرام اور آصف علی کی خدمات حاصل ہیں۔

    دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ انفرادی پرفارمنس اچھی ہوگی تو آگے بھی چیزیں بہتر ہو سکتی ہیں، پی ایس ایل فائیو سے دنیا بھر میں پاکستان کا اچھا امیج جائے گا، بین الاقوامی ٹیمیں پاکستان آئيں گی۔

  • نیوزی لینڈ کے بعد اب لندن میں نمازیوں پرحملہ : مسجد میں‌ داخل ہوکر نمازی کو زخمی کرنے والا حملہ آور گرفتار

    نیوزی لینڈ کے بعد اب لندن میں نمازیوں پرحملہ : مسجد میں‌ داخل ہوکر نمازی کو زخمی کرنے والا حملہ آور گرفتار

    لندن: نیوزی لینڈ کے بعد اب لندن میں نمازیوں پرحملہ : مسجد میں‌ داخل ہوکر نمازی کو زخمی کرنے والا حملہ آور گرفتار،اطلاعات کےمطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ نے برطانوی دارالحکومت میں واقع مسجد میں نمازیوں پر چھری سے حملہ کرنے والے شخص کو ڈرامائی انداز سے گرفتار کرلیا۔

    اسکاٹ لینڈ یارڈ کے ترجمان کے مطابق ’پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ پارک روڈ این ڈبلیو 8 میں واقع مسجد میں ایک حملہ آور داخل ہوا جس نے نمازیوں کو زخمی کرنے کی کوشش کی‘۔

     

    برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق حملے میں ایک شخص زخمی ہوا جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔اسکاٹ لینڈ یارڈ کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی عمر 70 سال ہے، جسے چھریوں کو کئی وار کر کے زخمی کیا گیا، ڈاکٹرز نے اُن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    سیکیورٹی فورس حملے کی اطلاع موصول ہونے کے بعد ریجینٹ پارک میں واقع مسجد پہنچی اور حملہ آور کو ڈرامائی انداز سے حراست میں لیا۔ رپورٹ کے مطابق حملہ آور نے ظہر کی نماز کے وقت مسجد میں داخل ہوکر نمازیوں پر حملہ کرنے کی کوشش کی مگر وہ اپنے عزائم میں ناکام رہا۔

    پولیس نے تحقیقات کے لیے کرائم سین کو سیل کردیا جبکہ وہاں سے گرفتار ہونے والے شخص کو پوچھ گچھ کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔اسکاٹ لینڈ یارڈ نے حراست میں لیے جانے والے شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی البتہ مسجد میں موجود ایک نمازی نے گرفتاری کی ویڈیو بنائی اور اسے انٹرنیٹ پر شیئر کیا۔

  • کراچی پر رحم کریں اور یہاں کے شہریوں کو بھی برابر کے حقوق دیں، رضا ہارون حکمرانوں پربرس پڑے

    کراچی پر رحم کریں اور یہاں کے شہریوں کو بھی برابر کے حقوق دیں، رضا ہارون حکمرانوں پربرس پڑے

    کراچی :کراچی پر رحم کریں اور یہاں کے شہریوں کو بھی برابر کے حقوق دیں، رضا ہارون حکمرانوں پربرس پڑے ،اطلاعات کےمطابق پاک سر زمین پارٹی کے جنرل سیکرٹری رضا ہارون نے کہا ہےکہ خدارا حکمران اہل کراچی پر رحم کریں اور یہاں کے شہریوں کو بھی برابر کے حقوق دیں۔ پہلے ہی کوٹہ سسٹم کی بدولت اس شہر کے نوجوانوں کے تعلیم اور ملازمت میں حقوق سلب کئے گئے اور اب تعصب اور امتیازی سلوک کی انتہا کہ طلبہ کو اسکالرشپ بھی نہیں دی جا رہی۔

    رضا ہارون نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کو ایسا لاوارث شہر بنا دیا گیا ہے جہاں کیماڑی میں 14افراد 72 گھنٹوں میں جاں بحق ہو جاتے ہیں لیکن حکومتیں اور ان کے ادارے تاحال نا تو وجہ تشخیص کر سکے ہیں اور نا ہی فوری طور پر کسی بھی قسم کے ہنگامی حالات سے نمٹنے کی صلاحیت اور نیت نظر آئی۔

    رضا ہارون کہتے ہیں کہ اس لاوارث شہر پر آفت بھی آتی ہے تو وفاقی، صوبائی اور مقامی حکومتیں سیاسی پوائنٹ اسکورنگ میں مصروف رہتی ہیں۔ اور شہریوں کی داد رسی کیلئے ہنگامی اور امدادی سرگرمیوں میں بھی متحد دکھائی نہیں دیتیں۔

    پاک سر زمین پارٹی کے سیکرٹری جنرل کہتے ہیں کہ کراچی کی معاشی اور سیاسی اہمیت کے باوجود اس شہر کے بنیادی مسائل سے لاپرواہی اور تعصب شہریوں کیلئے شدید ذہنی اذیت کا باعث ہے۔ اس لاوارث شہر کو اپنے معاملات کی نگرانی اور انتظامات کے مکمل قانونی و سیاسی و مالی اختیارات فی الفور دئیے جائیں اور آئین کے آرٹیکل 140A کا اس کی روح کے عین مطابق اطلاق کیا جائے۔ نئے نظام کے تحت جلد از جلد بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں۔

  • پراسرار خلائی سگنلزکہاں سے آرہے ہیں ،  ناسا کے سائنس دان بھی پریشان ، خوف بڑھتا ہی جارہا ہے

    پراسرار خلائی سگنلزکہاں سے آرہے ہیں ، ناسا کے سائنس دان بھی پریشان ، خوف بڑھتا ہی جارہا ہے

    واشنگٹن: پراسرار خلائی سگنلزکہاں سے آرہے ہیں ، ناسا کے سائنس دان بھی پریشان ، خوف بڑھتا ہی جارہا ہے ،اطلاعات کےمطابق امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کے سائنس دان سرجوڑ کر پراسرار خلائی سگنلز کے بارے میں جاننے کی کوششوں میں مگن ہیں۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ناسا نے موصول ہونے والے پراسرار خلائی سگنلز کے بارے میں مشاہدہ کیا تو پتا چلا کہ یہ سگنلز ہر 16 روز بعد باقاعدگی سے موصول ہو رہے ہیں۔
    ناسا کے سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ پراسرار سگنلز کینیڈا میں نصب ٹیلی اسکوپ کو موصول ہو رہے ہیں اور ان لہروں کے سفر کی رفتار حیران کن ہے۔ تاہم اب تک اس کی اصل حقیقت تک نہیں پہنچا جاسکا۔

    ناسا کے مطابق ان لہروں کو جاننے کے لیے تحقیق اور مشاہدے جاری ہیں۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ایسی لہریں کو ایف آر بی یعنی فاسٹ ریڈیو برسٹ کہا جاتا ہے جو بہت کم وقت کے لیے پیدا ہوتی ہیں اور ان کے حوالے سے عمومی خیال ہے کہ یہ کائنات کے دوسرے سرے سے آتی ہیں۔

    ان لہروں کی پیدائش کیسے ہوتی ہے یہ اب تک سائنس دان جاننے سے قاصر ہیں جسے کائنات کا ایک پراسرار پیغام سمجھا جارہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر یہ سگنلز تواتر سے موصول ہوتے رہیں اور اس قسم کے پیغامات کو جانچنے کے ذرائع استعمال کرتے ہوئے اس راز سے پردہ اٹھایا جاسکتا ہے۔

  • علم کے پیاسوں کے لیے بری خبر آگئی : ای لائبریری بند کرنے کا فیصلہ

    علم کے پیاسوں کے لیے بری خبر آگئی : ای لائبریری بند کرنے کا فیصلہ

    لاہور:علم کے پیاسوں کے لیے بری خبر آگئی : ای لائبریری بند کرنے کا فیصلہ ا،طلاعات کےمطابق طپاکستان سپر لیگ کے دوران ای لائبریری بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا، ای لائبریری گیارہ دنوں کے لیے بند رہے گی۔

    پی ایس ایل کے دوران قذافی اسٹیڈیم کے باہر قائم ای لائبریری بند رہے گی۔ پی ایس ایل کے ایونٹ میں 21 فروری سے لے کر 22 مارچ تک کرکٹ میچز کھیلے جائیں گے۔ لاہور میں پی ایس ایل کے گیارہ میچز ہوں گے اور ان میچز کے دوران ای لائبریری بند رہے گی۔

    چیف لائبریرین بلال چودھری کے مطابق قارئین کی سہولت کے لیے لائبریری بند رکھنے سے متعلق پہلے ہی آگاہ کر دیا گیا ہے۔بلال چوہدری کہتے ہیں‌ یہ فیصلہ طلبا کے لیے کیا گیا ہے تاکہ اس دوران ان کو لائبریری تک آنے میں کوئی مسئلہ درپیش نہ ہو