Baaghi TV

Author: +9251

  • اس سے پہلےاتنا بڑا ظالم باپ شاید کسی نے نہ دیکھا ہو! تین بچوں اوربیوی کوزندہ جلادیا

    اس سے پہلےاتنا بڑا ظالم باپ شاید کسی نے نہ دیکھا ہو! تین بچوں اوربیوی کوزندہ جلادیا

    سڈنی :اس سے پہلےاتنا بڑا ظالم باپ شاید کسی نے نہ دیکھا ہو! تین بچوں اوربیوی کوزندہ جلادیا ،اطلاعات کے مطابق ایک سابق رگبی لیگ کھلاڑی نے آسٹریلیا میں اپنے تین بچوں اور بیوی کو اپنی گاڑی کے اندر زندہ جلا کر قتل کردیا۔

    مقامی پولیس کے مطابق راون بیکسٹر نامی شخص نے اپنی بیوی اور تین بچوں کو آگ لگا دی، اور بعد ازاں خود کو بھی پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی اور ہلاک ہوگیا۔افسران نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ بہت ہی دہلا دینے ولا واقعہ ہے، 31 سالہ ہننا کلارک نامی خاتون اور اس کے 3 ، 4 اور 6 سال کے تین بچوں کو زخمی حالت میں دیکھا گیا، جنہیں بعدازاں اسپتال منتقل کیا گیا، دورانِ علاج تینوں بچے اور ا ن کی ماں ہلاک ہوگئے۔

    عینی شاہدین کے مطابق بیکسٹر کی بیوی ہننا کلارک نے گاڑی کا شیشہ توڑ کر باہر آگری، اور ہمیں بچاو کی آوازیں لگانے لگی، وہاں موجود لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ان کو اسپتال منتقل کروایا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئی۔

    آسٹریلیائی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے کہا کہ ملک اس سانحے سے “حیران ، غمگین اور تباہ کن” تھا جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر غم و غصہ پھیل گیا ہے۔انہوں نے کہا، “ہننا اور اس کے تین بچوں کو انتہائی پاگل پن سے قتل کیا گیا جس کا ہمیں بہت افسوس ہے۔”

  • سیکورٹی الرٹ ،دنیا کا امن خطرے میں پڑگیا : سپرپاورامریکہ کے صدرسمیت کئی عالمی رہنماوں کے ڈی این اے چوری ہوگئے

    سیکورٹی الرٹ ،دنیا کا امن خطرے میں پڑگیا : سپرپاورامریکہ کے صدرسمیت کئی عالمی رہنماوں کے ڈی این اے چوری ہوگئے

    نیویارک: سیکورٹی الرٹ : سپرپاورامریکہ کے صدرسمیت کئی عالمی رہنماوں کے ڈی این اے چوری ہوگئے ،اطلاعات کے مطابق دی ’’ارنسٹ پروجیکٹ‘‘ نامی ایک آن لائن گروپ نے چار عالمی رہنماؤں کا ڈی این اے انٹرنیٹ پر نیلامی کےلیے پیش کردیا ہے۔ گروپ کا کہنا ہے کہ ڈی این اے کے یہ تمام نمونے 2018ء میں منعقدہ ’’ورلڈ اکنامک فورم‘‘ ڈاووس کے دوران مختلف عالمی رہنماؤں کے زیرِ استعمال رہنے والی چیزوں پر موجود ہیں جنہیں چوری کرکے محفوظ کرلیا گیا تھا

    گروپ کا مؤقف ہے کہ دنیا بھر کی سرمایہ دار کمپنیاں اور حکومتیں ایک عام انسان کا حساس ڈیٹا ہر وقت جمع کرتی رہتی ہیں، چاہے صارف کو اس کی خبر ہو یا نہ ہو؛ اور چاہے یہ عمل صارف کی مرضی کے خلاف ہی کیوں نہ ہو۔

    لیکن بات صرف یہیں پر ختم نہیں ہوجاتی بلکہ صارفین کا ذاتی ڈیٹا کاروباری فائدے اور سیاسی مفاد تک کے لیے استعمال بھی کیا جاتا ہے جبکہ سرمایہ دار ادارے اس کی خرید و فروخت بھی کرتے ہیں جو تخلیہ (پرائیویسی) اور اخلاقیات، دونوں ہی کے خلاف ہے۔ ٹیکنالوجی کی ترقی کے ساتھ یہ مسئلہ بھی سنگین سے سنگین تر ہوتا جارہا ہے۔

    جن طاقتور عالمی رہنماؤں کا ڈی این اے چوری کیا گیا ہے ان میں امریکی صدر ٹرمپ، جرمن چانسلر انجیلا مرکل، فرانسیسی صدر ایمانوئل میخواں اور اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نتین یاہو کے نام لکھے گئے ہیں تاہم اس فہرست میں دیگر عالمی رہنما بھی شامل ہیں۔

    ڈی این اے کے یہ نمونے نیپکنز، کافی کپ، جار، ٹوٹے ہوئے بالوں، سگریٹ فلٹرز، گلاسوں اور ناشتے کے کانٹوں پر محفوظ حالت میں موجود ہیں جن کی بولی 1200 ڈالر (تقریباً ایک لاکھ 85 ہزار روپے) ڈالر سے لے کر 65000 ڈالر (ایک کروڑ پاکستانی روپے) سے شروع کی جائے گی۔ البتہ یہ نہیں بتایا گیا کہ کس چیز پر کونسے عالمی رہنما کا ڈی این اے موجود ہے۔

    ارنسٹ گروپ کا مؤقف ہے کہ ڈی این اے کی شکل میں جب طاقتور عالمی رہنماؤں کا نجی ڈیٹا دنیا میں فروخت ہوگا تو انہیں اس معاملے کی سنگینی کا احساس ہوگا، اور شاید تب کہیں جاکر ایک عام شہری کی نجی معلومات کو تحفظ دینے کےلیے ٹھوس اقدامات بھی کیے جائیں۔

  • پی ایس ایل 5 سج گیا : اسلام آباد یونائٹیڈ کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف بیٹنگ جاری

    پی ایس ایل 5 سج گیا : اسلام آباد یونائٹیڈ کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف بیٹنگ جاری

    کراچی :پی ایس ایل 5 سج گیا : اسلام آباد یونائٹیڈ کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف بیٹنگ جاری،اطلاعات کےمطابق پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائٹیڈ کے کپتان شاداب خان کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔پی ایس ایل فائیو کے دھواں دھار آغاز کے لیے سب تیار ہیں، پہلے میچ میں ٹی ٹوئنٹی سپر ہٹ کے سارے مصالحے موجود ہیں۔ بیٹنگ کے لیے سپورٹنگ وکٹ پر ہائی اسکورنگ میچ اور چوکوں چھکوں کی بارش متوقع ہے۔

    کوئٹہ کو شین واٹسن، احمد شہزاد ، جیسن رائے اور بین کٹنگ جیسے ہارڈ ہٹرز دستیاب ہیں تو اسلام آباد کو رونکی ، کولن منرو، انگرام اور آصف علی کی خدمات حاصل ہیں۔شین واٹسن اور جیسن رائے اوپننگ کریں گے ، احمد شہزاد ون ڈاؤن آئيں گے۔

    دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ انفرادی پرفارمنس اچھی ہوگی تو آگے بھی چیزیں بہتر ہو سکتی ہیں، پی ایس ایل فائیو سے دنیا بھر میں پاکستان کا اچھا امیج جائے گا، بین الاقوامی ٹیمیں پاکستان آئيں گی۔

  • کورونا وائرس پر فلمیں بناو، اور خوب کماو: جان لیوا وباؤں پر بنی فلمیں مقبول ہو گئیں

    کورونا وائرس پر فلمیں بناو، اور خوب کماو: جان لیوا وباؤں پر بنی فلمیں مقبول ہو گئیں

    لاہور:کورونا وائرس پر فلمیں بناو، اور خوب کماو: جان لیوا وباؤں پر بنی فلمیں مقبول ہو گئیں،اطلاعات کےمطابق چین میں کورونا وائرس سے ہزاروں افراد کی ہلاکت کے بعد اس طرح کی وباؤں پر اور ان سے لوگوں کی ہلاکت کے موضوعات پر بننے والی فلموں میں لوگوں کی دلچسپی بڑھ گئی ہے۔

    آئی ٹیونز پر جہاں ہر ہفتے نئی ریلیز ہونے والی فلموں کی سرچ ٹاپ پر ہوتی ہے، چین میں کورونا وائرس پھیلنے کے بعد اب لوگ ماضی میں وباؤں اور قدرتی آفات پر بننے والی فلمیں سرچ کر رہے ہیں جس کی ایک وجہ یہ ہے کہ لوگ ان وباؤں سے بچنے کے حل بھی انہی فلموں میں تلاش کر رہے ہیں۔گزشتہ کچھ ہفتوں سے 2011 میں امریکی فلم ساز اسٹیون سودربرگ کی بنائی گئی فلم ’کانٹیجیئن‘ آئی ٹیونز کے چارٹ پر پہلے نمبر پر ہے۔

    اس فلم میں دکھایا گیا ہے کہ ایک کاروباری خاتون ہانگ کانگ میں ایک شیف سے ہاتھ ملانے کے بعد ایک مہلک مرض میں مبتلا ہوجاتی ہیں اور یہ مہلک مرض ان کے ساتھ امریکا میں آجاتا ہے۔اس فلم کی کہانی کافی حد تک چین میں پھیلنے والے حالیہ پُراسرار کورونا وائرس سے ملتی ہے جس سے اب تک دو ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 75 ہزار سے زائد متاثر ہو چکے ہیں۔

    کورونا وائرس کی طرح فلم میں دکھایا گیا جان لیوا وائرس بھی جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے اور پہلے ہی مہینے میں دنیا بھر میں 2 کروڑ 60 لاکھ سے زائد افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔کورونا وائرس کے پھیلنے کے بعد فلم "کانٹیجیئن” ایک مرتبہ پھر سے مقبول ہو گئی ہے اور مختلف ممالک کے ٹاپ چارٹس میں یہ اولین نمبروں پر ہیں۔

    اسی طرح موبائل فون گیم ’پلاگ انک‘ بھی مقبولیت کی بلندیوں پر ہے جس میں کھلاڑی ایک قاتل مرض کو انسانوں میں پھیلنے سے روکتے ہیں۔اس گیم کو بنانے والی کمپنی نڈیمک کریئیشن کا کہنا ہے کہ دنیا میں پھیلنے والے وائرس ایبولا اور کورونا دونوں کے دوران اس گیم کو سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے۔

    گزشتہ سال یوٹیوب کے تعلیم سے متعلق ایک چینل ’ایکسٹرا کریڈٹس‘ نے 1918 میں دنیا میں زکام کے وباء سے لاکھوں افراد کی ہلاکت کے 100 سال مکمل ہونے پر7 حصّوں پر مشتمل ایک اینیمیشن سیریز ریلیز کی۔سیریز کے مصنف رابرٹ راتھ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے سامنے آنے کے بعد سے ان کی سیریز کو لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔

    اس کے علاوہ امریکا کی پروڈکشن کمپنی نیٹ فلکس نے بھی اس دوران جنوری میں "پینڈامک” نام کی دستاویزی فلم بنائی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح دنیا نئے وائرسز کے لیے بالکل بھی تیار نہیں ہے۔امریکا کے صحافی شیری فرنک اور اس فلم کے پرڈیوسر کا کہنا تھا کہ لوگوں کا فلم ’پینڈیمک‘ سے متعلق کہنا ہے کہ یہ فلم بلکل درست وقت پر ریلیز ہوئی ہے۔

  • اٹارنی جنرل کو پھراٹارنی جنرل مقررکردیا گیا

    اٹارنی جنرل کو پھراٹارنی جنرل مقررکردیا گیا

    اسلام آباد:اٹارنی جنرل کو پھراٹارنی جنرل مقررکردیا گیا ،اطلاعات کےمطابق وفاقی حکومت نے 2018 میں اٹارنی جنرل رہنے والی اہم شخصیت کو اٹارنی جنرل کے لیے مقرر کردیا ہے،وفاقی حکومت کی طرف سے مقرر کیئے جانے والےخالد جاوید خان اس سے قبل 2018 میں بھی اٹارنی جنرل آف پاکستان کے عہدے پر تعینات رہ چکے ہی

    خیال رہے کہ حکومت نے اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور خان سے استعفیٰ لے لیا ہے جس کے بعد وہ اپنے عہدے سے دستبردار ہوگئے ہیں۔اٹارنی جنرل انور منصور خان نے اپنا استعفیٰ منظوری کے لیے صدر مملکت کو بھجوا دیا ہے جس میں درخواست کی گئی ہے کہ استعفیٰ فوری طور پر منظور کیا جائے۔انور منصور خان نے اپنے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنا بیان جمع کرا دیا ہے

    انور منصور خان نے اپنے استعفے میں مؤقف اپنایا کہ پاکستان بار کونسل نے میرے استعفے کا مطالبہ کیا تھا، افسوس ہے کہ جس بار کونسل کا چیئرمین ہوں اس نے استعفیٰ مانگا۔دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ انور منصور خان سے استعفیٰ مانگا گیا تھا جس پر انہوں نے استعفیٰ جمع کرا دیا ہے۔

    وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے بھی اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دو دن پہلے انور منصور خان نے سپریم کورٹ میں جو بیان دیا وہ کسی کے علم میں نہیں تھا اور اس میں حکومت کی منشا شامل نہیں تھی۔

  • جِنّے جِنّے جانا کرلوتیاریاں ! دوبئی میں‌ دن اورراتیں‌گزارنے کے لیے 30 منٹ میں‌ ویزا حاصل کریں‌

    جِنّے جِنّے جانا کرلوتیاریاں ! دوبئی میں‌ دن اورراتیں‌گزارنے کے لیے 30 منٹ میں‌ ویزا حاصل کریں‌

    دبئی:جِنّے جِنّے جانا کرلوتیاریاں ! دوبئی میں‌ دن اورراتیں‌گزارنے کے لیے 30 منٹ میں‌ ویزا حاصل کریں‌ ،اطلاعات کےمطابق دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن راشد المکتوم نے نئے منصوبے کا افتتاح کردیا جس کے تحت یو اے ای کا رہائشی ویزا 30 منٹ میں حاصل کیا جاسکے گا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن راشد المکتوم نے دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبے کا افتتاح کردیا جس کے تحت یو اے ای کا رہائشی ویزا اور میڈیکل ٹیسٹ رپورٹ 30 منٹ میں حاصل کی جاسکے گی۔رپورٹ کے مطابق اس سے قبل رہائشیوں کو اپنا میڈیکل ٹیسٹ اور رہائشی ویزے کے لیے 28 گھنٹوں کا انتظار کرنا پڑتا تھا۔شیخ حمدان کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ ’یہ مرکز دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا ادارہ ہے۔‘

    سالم انٹیلی جنس سینٹر میں چوتھی صنعتی انقلاب ٹیکنالوجیز استعمال کی گئی ہیں، جن میں مصنوعی ذہانت، روبوٹکس اور انٹرنیٹ سمیت دیگر چیزیں شامل ہیں، رہائشیوں کو دبئی حکومت کی خدمات کی توقع کے مطابق غیرمعمولی خدمات فراہم کی جاسکیں گی۔اسمارٹ سلیم پروجیکٹ جو دبئی ہیلتھ اتھارٹی، جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈنسی اور امور خارجہ نے مشترکہ طور پر شروع کیا ہے اس کا مقصد صارفین کی پریشانیوں کو کم کرنا ہے۔

  • کورونا وائرس: تھرکول پر کام کرنیوالے 600 چینی باشندے ، پاکستان کے لیے مسئلہ بن سکتے ہیں‌، اہم فیصلہ ہوگیا

    کورونا وائرس: تھرکول پر کام کرنیوالے 600 چینی باشندے ، پاکستان کے لیے مسئلہ بن سکتے ہیں‌، اہم فیصلہ ہوگیا

    کراچی:کورونا وائرس: تھرکول پر کام کرنیوالے 600 چینی باشندے ، پاکستان کے لیے مسئلہ بن سکتے ہیں‌، اہم فیصلہ ہوگیا ،اطلاعات کےمطابق کورونا وائرس کے باعث تھر کول پراجیکٹ میں کام کرنے والے 600 سے زائد چینی باشندوں کی پاکستان واپسی روک دی گئی۔

    تھر کول انتظامیہ کے مطابق تھر کول میں کام کرنے والی مائننگ، پاور کمپنیز نے چینی ملازمین کی واپسی کا معاملہ مزید موخر کردیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چین میں صورتحال بہتر ہونے تک ملازمین کو پاکستان نہ آنے کا حکم دیا گیا ہے، حکومت پاکستان کی طرف سے کلیئرنس ملنے کے بعد چینی ملازمین کی واپسی کا فیصلہ ہوگا۔

    تھرکول انتظامیہ کے مطابق تھرکول پاور پراجیکٹس، مائننگ پر پہلے سے کام کرنے والے چینی ملازمین کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جارہی ہے، تھرکول پاور پراجیکٹس پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی پاکستان واپسی کا فیصلہ مارچ کے وسط میں کیا جائے گا۔

  • قوم کے لیے خوشخبری : پاکستانی معیشت کوپرلگ گئے : ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 7 ارب چالیس کروڑ ڈالرز کا اضافہ

    قوم کے لیے خوشخبری : پاکستانی معیشت کوپرلگ گئے : ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 7 ارب چالیس کروڑ ڈالرز کا اضافہ

    کراچی:قوم کے لیے خوشخبری : پاکستانی معیشت کوپرلگ گئے : ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 7 ارب چالیس کروڑ ڈالرز کا اضافہ،اطلاعات کےمطابق قومی بینک دولت پاکستان (اسٹیٹ بینک) کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ملکی ذخائر میں 7 ارب چالیس کروڑ ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق مرکزی بینک کے ذخائر ایک ہفتے میں 7.4 کروڑ اضافے کے بعد 12 ارب 50 کروڑ ڈالرز کی سطح کو عبور کرگئے۔ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق حالیہ اضافے کے بعد مجموعی ذخائر 18 ارب 64 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ دیگر کمرشل بینکوں کے ذخائر 6 کروڑ ڈالر کمی کے بعد 6 ارب 40 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے۔

    یاد رہے کہ 13 فروری کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کے حوالے سے رپورٹ جاری کی گئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ ملک کے مجموعی ذخائر 15 کروڑ 70 لاکھ ڈالر اضافے کے بعد 12 ارب 43 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان کی جانب کردہ اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ 7 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملکی ذخائر میں 15 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 30 کروڑ 46 لاکھ ڈالرز کے ذخائر موجود تھے۔

  • بھارتی فلم انڈسٹری "بالی ووڈ”کو بہت بڑاصدمہ ، تین اہم شخصیات حادثے میں ماریں گئیں‌، 10 سے زائد زخمی

    بھارتی فلم انڈسٹری "بالی ووڈ”کو بہت بڑاصدمہ ، تین اہم شخصیات حادثے میں ماریں گئیں‌، 10 سے زائد زخمی

    چنائی: بھارتی فلم انڈسٹری کو بہت بڑاصدمہ ، تین اہم شخصیات حادثے میں ماریں گئیں‌، 10 سے زائد زخمی ،اطلاعات کےمطابق بالی ووڈ کے مقبول اداکار کمل ہاسن کی نئی فلم کی شوٹنگ کے دوران کرین حادثے میں 3 افراد ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔

    افسوس ناک واقعہ عین اس وقت پیش آیا جب کمل ہاسن کی فلم ’انڈین ٹو‘ کی شوٹنگ بھارتی شہر چنائی کے ایک اسٹوڈیو میں جاری تھی۔ سیٹ پر کرین کا سین فلمایا جا رہا تھا کہ اس دوران کرین توازن برقرار نہ رکھ سکی اور نیچے گرگئی۔ حادثے کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے اور 10 سے زائد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

    پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اس اچانک حادثے کے نتیجے میں ہمارے تین محنتی ساتھی دنیا سے چلے گئے جن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کرشنا، آرٹ اسسٹنٹ چندرن اور پروڈکشن اسسٹنٹ مدھو شامل ہیں۔

    اس حوالے سے فلم کی اداکارہ راکل پریت سنگھ نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ فلم ’انڈین ٹو‘ کے سیٹ پر ہونے والے حادثے کا سن کر مجھے صدمہ پہنچا، سمجھ نہیں آرہا کہ جان گنوانے والوں پر کس طرح سے ردعمل ظاہر کروں، میری ہمدردی اس حادثے میں مرنے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہے۔

  • گولی کے ساتھ ساتھ بھارتی فوجی گاڑیوں سے کچل کرکشمیروں کو مارنے لگے

    گولی کے ساتھ ساتھ بھارتی فوجی گاڑیوں سے کچل کرکشمیروں کو مارنے لگے

    سری نگر:گولی کے ساتھ ساتھ بھارتی فوجی گاڑیوں سے کچل کرکشمیروں کو مارنے لگے ،اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج نے کشمیریوں کو مارنے کے نئے طریقے ڈھونڈ لیے ہیں، وادی سےآمدہ اطلاعات میں کہا گیا ہےکہ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ایک فوجی نے گاڑی جان بوجھ کرایک خاتون پرچڑھا دی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی

    مقامی لوگوں کے مطابق اچھہ بل علاقے میں شہلی پورہ کے مقام پر ایک خاتون سڑک سے گزر رہی تھی اور اسی دوران ایک تیز رفتار فوجی گاڑی نے اسے اپنی زد میں لے لایا۔اس واقعے کے فوراً بعد مقامی لوگ گھروں سے باہر آئے اور مظاہرے کرنے لگے۔

    مظاہرین مطالبہ کر رہے تھے کہ خاتون کی ہلاکت میں ملوث فوجی گاڑی کے ڈرائیور کو حراست میں لیا جائے۔آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں مظاہرے جاری تھے۔ابھی تک حکام نے اس حادثے کے بارے میں کوئی تفصیلات یا ردعمل پیش نہیں کیا ہے۔