Baaghi TV

Author: +9251

  • سنگا کارا کو وزیراعظم عمران خان کے دستخط شدہ بیٹ کا تحفہ

    سنگا کارا کو وزیراعظم عمران خان کے دستخط شدہ بیٹ کا تحفہ

    سنگا کارا کو وزیراعظم عمران خان کا دستخط شدہ بیٹ

    باغی ٹی وی :میری لیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کے کپتان کمار سنگاکارا سے سینیٹر فیصل جاوید نے ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم عمران خان کا دستخط شدہ بیٹ دیا۔فیصل جاوید نے ایم ایم سی سی کے صدر کمار سنگا کارا کا پاکستان آمد پر شکریہ بھی ادا کیا۔

    پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ آہستہ آہستہ بحال ہورہی ہے، ایم سی سی کی ٹیم نے پاکستان کا ایک ہفتے کا دورہ کیا اور روانگی سے قبل کمارا سنگارا کی قیادت میں ٹیم نے سینیٹر فیصل جاوید سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی بھی موجود تھے

    سینیٹر فیصل جاوید نے سنگاکارا کو عمران خان کا دستخط شدہ بیٹ پیش کیا۔ اس موقع پر سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ ایم سی سی نے 47 برس بعد پاکستان کا دورہ کیا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان میں اب انٹرنیشنل کرکٹ بحالی کی طرف گامزن ہے.ان کا کہنا تھا کہ پوری پاکستان سپر لیگ پاکستان میں ہونا بہت ہی خوش آئند بات ہے، وزیراعظم نے وعدہ کیا تھا کہ پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہوگا اب ایسا ہی ہونے جا رہا ہے، وہ پاکستان کا دورہ کرنے پر ایم سی سی الیون کا شکریہ ادا کرتے ہیں
    واضح‌رہے کہ پاکستان میں پی ایس ایل فائیو کا آغاز ہو چکا ہے جس میں تمام اہم میچ پاکستان میں‌ ہوں گے.پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کا غاز بھی ایک خوش آئند بات ہے.

  • شہر لاہور میں پی ایس ایل کا میلہ سجنے کو تیار

    شہر لاہور میں پی ایس ایل کا میلہ سجنے کو تیار

    شہر لاہور میں پی ایس ایل کا میلہ سجنے کو تیار

    باغی ٹی وی :ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز ہوں گی آمنے سامنے ۔ کپتان ملتان سلطانز شان مسعود اور ہیڈکوچ لاہور قلندر عاقب جاوید کامیاںی کیلئے پرامید ۔۔

    قذافی سٹیڈیم لاہور میں کل ہوگا پی ایس ایل کا بڑا ٹاکرا۔ ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز میں کانٹے دار جوڑ پڑے گا۔ کپتان ملتان سلطانز شان مسعود اور ہیڈکوچ لاہور قلندر عاقب جاوید کی پری میچ کانفرنس ميں شان مسعود کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم کا کمبینیشن بہت مضبوط ہے، تین لیگ اسپنر اور ایک آف سپنر موجود ہیں، شاہد آفریدی پہلے سے زیادہ فٹ ہیں اور فارم میں ہیں، پی ایس ایل کھلاڑیوں کے پاس کارکردگی دکھانے کا بہترین موقع ہے

    ہیڈکوچ لاہور قلندرز عاقب جاوید نے کہا کہ لاہور کے پاس بہترین باؤلنگ موجود ہے، اس سال نئی حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اتریں گے جبکہ آٹھویں نمبر تک ٹیم میں بیٹسمین موجود ہیں، ہوم گراؤنڈ میں کھیل کر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی گزشتہ چار ايڈيشن ميں شکست کو بھلا کر ميدان ميں اتريں گے ۔لاہور قلندر اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ جمعہ کی رات آٹھ بجے شروع ہوگا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رات گئے بارش کا امکان ہے ۔ اسی لیئے تمام پچز کو ڈھانپ دیا گیا ہے

  • دفاعی چیمپئن کوئٹہ اور اسلام آباد ٹکرانے کو تیار.

    پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائٹیڈ آمنے سامنے آئیں گے۔
    یہ میچ پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کے بعد کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
    پی ایس ایل فائیو کے دھواں دھار آغاز کے لیے سب تیار ہیں، پہلے میچ میں ٹی ٹوئنٹی سپر ہٹ کے سارے مصالحے موجود ہیں۔ بیٹنگ کے لیے سپورٹنگ وکٹ پر ہائی اسکورنگ میچ اور چوکوں چھکوں کی بارش متوقع ہے۔
    دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ تقریباً رات نو بجے آمنے سامنے ہوں گے۔
    کوئٹہ کو شین واٹسن، احمد شہزاد ، جیسن رائے اور بین کٹنگ جیسے ہارڈ ہٹرز دستیاب ہیں تو اسلام آباد کو رونکی ، کولن منرو، انگرام اور آصف علی کی خدمات حاصل ہیں۔
    شین واٹسن اور جیسن رائے اوپننگ کریں کے ، احمد شہزاد ون ڈاؤن آئيں گے۔
    دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے گیم پلان تشکیل دے دیا، وہ کہتے ہیں کہ انفرادی پرفارمنس اچھی ہوگی تو آگے بھی چیزیں بہتر ہو سکتی ہیں، پی ایس ایل فائیو سے دنیا بھر میں پاکستان کا اچھا امیج جائے گا، بین الاقوامی ٹیمیں پاکستان آئيں گی۔

  • مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاون کے دوران بہترین کوریج پرکشمیری صحافی نے اے ایف پی کا کیٹ ویب انعام جیت لیا

    مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاون کے دوران بہترین کوریج پرکشمیری صحافی نے اے ایف پی کا کیٹ ویب انعام جیت لیا

    سرینگر:مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاون کے دوران بہترین کوریج پرکشمیری صحافی نے اے ایف پی کا کیٹ ویب انعام جیت لیامقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاون کے دوران بہترین کوریج پر کشمیری فری لانس رپورٹر احمر خان کو 2019 کا اے ایف پی کیٹ ویب انعام کا فاتح قرار دیا گیا ہے ۔

    اے ایف پی کے بہترین نمائندوں میں سے ایک کے نام سے منسوب یہ ایوارڈ ایشیا میں خطرناک یا مشکل حالات میں کام کرنے والے مقامی صحافیوں کو دیا جاتاہے ۔ستائیس سالہ احمر خان کو ایک ویڈیو سیریز اور رپورٹ کے لئے یہ اعزاز دیا گیا ۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق اس رپورٹ میں اگست میں کشمیر کو اپنی نیم خودمختار حیثیت سے ہٹانے کے ہندوستان کے فیصلے کے بعد مسلم اکثریتی علاقے کے مقامی لوگوں پر اس کے اثرات کو واضح کیا گیا تھا۔

    کرفیو اور سیکیورٹی کی بھاری پابندیوں کے باوجود ،احمر خان نے سری نگر اور کشمیر کے دیگر شہروں کے رہائشیوں میں پائے جانے والے تناو ، خدشات اور مایوسیوں کو دستاویزی شکل دی۔
    احمر خان نے اپنی جیت پر کہاکہ یہ ایک حقیقی اعزاز ہے ، اور اورمیرے کام کے لئے بہت بڑی حوصلہ افزائی ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق انہوں نے کہا کہ میں یہ ایوارڈ کشمیر کے بہادر صحافیوں کے نام کرتا ہوں کو دینا چاہتا ہوں جو گذشتہ چھ ماہ سے انتہائی مشکل حالات میں رپورٹنگ کر رہے ہیں۔ یہ ایک اجتماعی ایوارڈ ہے۔

    کیٹ ویب پرائز3400ڈالر کے انعام پر مشتمل ہے۔جو ایشیا میں خطرناک یا مشکل حالات میں کام کرنے والے صحافیوں کو دیا جاتا ہے۔یہ 2007 میں اے ایف پی کے ایک نامہ نگار کے نام سے منسوب ہے ، جو 2007 میں 64 سال کی عمر میں انتقال کرگئی تھیں۔انہوں نے ویت نام کی جنگ کے دوران نڈر رپورٹنگ کی وجہ سے شہرت حاصل کی۔

  • 5 اگست ، 2019 سے آج تک لاک ڈاون کے دوران 91 کشمیری شہید،ہزاروں زخمی ،ہزاروں گرفتار

    5 اگست ، 2019 سے آج تک لاک ڈاون کے دوران 91 کشمیری شہید،ہزاروں زخمی ،ہزاروں گرفتار

    سرینگر:5 اگست ، 2019 سے آج تک لاک ڈاون کے دوران 91 کشمیری شہید،ہزاروں زخمی ،ہزاروں گرفتار،اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست ، 2019 سے آج تک لاک ڈاون کے دوران کم از کم 91 کشمیریوں کو بھارتی افواج اور سیکورٹی فورسز نے شہید کر دیا جن میں دوخواتین اورچار کمسن لڑکے بھی شامل ہیں۔ ان میں سے گیارہ جعلی مقابلوں یا دوران حراست تحویل میں شہید ہوئے۔

    کشمیر شماریاتی مرکز کی جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق اسی عرصے کے دوران بھارتی فوج ، نیم فوجی دستوں اور پولیس اہلکاروں کی پرامن مظاہرین پر چھروں کی فائرنگ سے 347 کشمیری شدید زخمی ہوگئے۔

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق بھارتی فوج کی 62راشٹریہ رائفلز کی ایک گشتی پارٹی نے ضلع پلوامہ کے علاقے ابہامہ میں داخل ہو کر لوگوں کو بلا جواز سخت مارپیٹ کا نشانہ بنایا ۔ قابض فوجیوں کے تشدد سے دو افراد اسداللہ وگے اور غلام نبی وگے شدید زخمی ہو گئے جن میں سے ایک کو تشویشناک حالت میں سرینگر کے ایک ہسپتال میں داخل کیا گیا۔ بھارتی فوجیوںکی بہیمانہ کارروائی کی وجہ سے علاقے میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا۔

    پانچ اگست کو مرکز کی مودی حکومت کی جانب سے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت دفعہ 370کے خاتمے کے بعد انتظامیہ نے کشمیر میں ہزاروں لوگوں کو گرفتار کیا تھا تاکہ اس دفعہ کی منسوخی کے بعد وادی میں امن و امان برقرار رہے۔

  • بھارت کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں قید کشمیری رہنماوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق

    بھارت کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں قید کشمیری رہنماوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق

    سرینگر:بھارت کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں قید کشمیری رہنماوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں ، اطلاعات کےمطابق مقبوضہ کشمیر اور ہندوستان میں مختلف جیلوں میں نظربندہزاروں کشمیری صحت کے شدید مسائل سے دوچار ہیں۔

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماوں بشمول محمد یسین ملک ، شبیر احمد شاہ ، مسرت عالم بٹ ،جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کے سربراہ ڈاکٹر حمید فیاض، سیدہ آسیہ اندرابی ، ناہیدہ نسرین ، فہمیدہ صوفی ، ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں عبد القیوم ، نعیم احمد خان ، محمد ایاز اکبر ، الطاف احمد شاہ ، پیر سیف اللہ ، معراج الدین کلوال ، فاروق احمد ڈار ، مولانا سرجن برکاتی ، قاضی یاسر احمد ، ایڈووکیٹ زاہد علی ، مولانا مشتاق ویری ، غلام احمد گلزار اور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری محمد اشرف بھٹ اس وقت غیر قانونی حراست میں ہیں۔

    کشمیر میں سول سوسائٹی کے نمائندوں اور دگر حریت رہنماوں نے سیاسی نظربندوں کی بگڑتی ہوئی صحت پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں کالے قانون ، پبلک سیفٹی ایکٹ پر عمر عبداللہ ، محبوبہ مفتی اور متعدد دیگر سیاسی رہنماوں اور کارکنوں پر عائد پابندی کی بھی مذمت کرتے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ محبوبہ مفتی حراست میں شدید بیمار ہیں۔

    مقبوضہ کشمیر میں تھنک ٹینک کشمیر شماریاتی مرکز ، کشمیر کی سول سوسائٹی ، یوتھ فورمز اور حریت رہنماوں نے امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ بھارت کے موقع پر اپیل کی ہے کہ وہ بھارت سے ان قیدیوں کی حالت زار کا مسئلہ اٹھائیں۔ انہوںنے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اوربرطانوی رکن پارلیمنٹ ڈیبی ابراہمس سے بھی اپیل کی کہ تہاڑ جیل اور دیگر ہندوستانی اور مقبوضہ کشمیر کی جیلوں میں نظربند تمام سیاسی رہنماوں کی رہائی کے لئے عالمی فورمز پر ان کی آواز بنیں۔

    ہندوستانی حکام کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر میں زندگی بری طرح متاثر ہے اور کشمیر کی معیشت کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔

  • پی ایس ایل کے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائٹیڈ آمنے سامنے

    پی ایس ایل کے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائٹیڈ آمنے سامنے

    پی ایس ایل کے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائٹیڈ آمنے سامنے

    باغی ٹی وی :پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائٹیڈ آمنے سامنے آئیں گے۔

    یہ میچ پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کے بعد کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

    پی ایس ایل فائیو کے دھواں دھار آغاز کے لیے سب تیار ہیں، پہلے میچ میں ٹی ٹوئنٹی سپر ہٹ کے سارے مصالحے موجود ہیں۔ بیٹنگ کے لیے سپورٹنگ وکٹ پر ہائی اسکورنگ میچ اور چوکوں چھکوں کی بارش متوقع ہے۔دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ تقریباً رات نو بجے آمنے سامنے ہوں گے۔

    کوئٹہ کو شین واٹسن، احمد شہزاد ، جیسن رائے اور بین کٹنگ جیسے ہارڈ ہٹرز دستیاب ہیں تو اسلام آباد کو رونکی ، کولن منرو، انگرام اور آصف علی کی خدمات حاصل ہیں۔شین واٹسن اور جیسن رائے اوپننگ کریں کے ، احمد شہزاد ون ڈاؤن آئيں گے۔

    دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے گیم پلان تشکیل دے دیا، وہ کہتے ہیں کہ انفرادی پرفارمنس اچھی ہوگی تو آگے بھی چیزیں بہتر ہو سکتی ہیں، پی ایس ایل فائیو سے دنیا بھر میں پاکستان کا اچھا امیج جائے گا، بین الاقوامی ٹیمیں پاکستان آئيں گی

  • کشمیری طلبا کی زبانیں کاٹ کرلائیں اورانعام پائیں‌، شری رام سیناکا تین کشمیری طلبا کی زبان کاٹنے پر 3 لاکھ روپے انعام کا اعلان

    کشمیری طلبا کی زبانیں کاٹ کرلائیں اورانعام پائیں‌، شری رام سیناکا تین کشمیری طلبا کی زبان کاٹنے پر 3 لاکھ روپے انعام کا اعلان

    ہبلی:کشمیری طلبا کی زبانیں کاٹ کرلائیں اورانعام پائیں‌، شری رام سیناکا تین کشمیری طلبا کی زبان کاٹنے پر 3 لاکھ روپے انعام کا اعلان ،اطلاعات کےمطابق بھارت میں شری رام سینا کے اعزازی سکریٹری سیدلنگا سوامی نے پاکستان کی حمایت میں نعرے لگانے والے کشمیری طلبا کی زبانیں کاٹ کر لانے والوں کے لئے 3 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق مبینہ طور پر کہا جاتا ہے کہ انہوں نے بدھ کے روز گڈگ میں منعقدہ ایک پروگرام میں یہ خیالات دیئے اور کہا ، "ملک دشمنوں کے لئے یہاںکوئی جگہ نہیں ہے”۔سوامی نے کناڈا میں کہا کہ چھتراپتی شیواجی مہاراج کے یوم پیدائش کے موقع پر ، میں آپ کو بتا رہا ہوں کہ جن لوگوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا،وہ اس وقت جیل میں ہیں۔ وہ زبانیں ، جن سے انہوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا ۔ان زبانوں کو کاٹ کر لائیں ، شری رام سینا انہیں ہر زبان کے بدلے 1لاکھ روپیہ دے گی۔

    کرناٹک کے ہبلی شہر میں تعلیم حاصل کرنے والے مقبوضہ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے تین طلبا کو اتوار کے روز پاکستان نواز نعرے لگانے کے الزام میں ملک غداری کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق پیر کے روز ، جب انہیں جوڈیشل مجسٹریٹ فرسٹ کلاس کورٹ کے احاطے میں لایا گیا تومشتعل عوام نے ان تینوں پر حملہ کردیا۔جب کہ دائیں بازو کی متعدد تنظیموں نے ایک مظاہرہ کیا اور عدالت میں "بھارت ماتا کی جے ” کے نعرے لگائے۔

    کے ایل ای انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں سول انجینئرنگ کے تین طالب علم طالب مجید ، باسط آصف صوفی اور عامر محی الدین کا تعلق کشمیر کے شوپیاں سے ہے۔ پولیس کے مطابق ان تینوں طلبا نے پلوامہ حملے کی پہلی برسی کے موقع پر ایک ویڈیو بنایا تھا جس میں وہ مبینہ طور پر ‘پاکستان زندہ باد’، ‘ہم کیا چاہتے آزادی ‘ اور ‘فری کشمیر’ کے نعرے لگا رہے ہیں۔

    ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے تینوں طلباکو گرفتار کیا تھا۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں پتا چلا کہ ان تینوں کا تعلق جموں و کشمیر کے ضلع شوپیاں سے ہے۔ پرنسپل کی طرف سے دائر کردہ شکایت پر ان کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 153 اے بی اور 124 اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

  • پاکستان سپر لیگ 2020 کی رنگارنگ تقریب کا آغاز ہو گیا

    پاکستان سپر لیگ 2020 کی رنگارنگ تقریب کا آغاز ہو گیا

    پاکستان سپر لیگ 2020 کی رنگارنگ تقریب کا آغاز ہو گیا

    باغی ٹی وی :پی ایس ایل کی کراچی میں ہونے والی پہلی افتتاحی تقریب کے لیے نیشنل اسٹیڈیم اور اطراف کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے اور شہر قائد کی سڑکوں پر جگہ جگہ پاکستانی پرچم اور ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کے پوسٹرز آویزاں کیے گئے ہیں۔

    پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کا آغاز ہو چکا جس کے لیے گلوکار راحت فتح علی خان، سجاد علی، علی عظمت، عارف لوہار، عاصم اظہر، آئمہ بیگ، صنم ماروی اور ہارون سمیت 350 فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے جس کے بعد ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز ہو گا۔

    واضح‌رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے پہلے ایڈیشن کا انعقاد 2016 میں متحدہ عرب امارات میں کیا گیا تھا اور لیگ کی شاندار کامیابی کو دیکھتے ہوئے اگلے ایڈیشن کے فائنل کے لاہور میں انعقاد کے ذریعے اسے پاکستان لانے کی تیاریاں کی گئی تھیں۔
    ملک میں عالمی کرکٹ کی بحالی کی کوششیں جاری رکھتے ہوئے اگلے ایڈیشن کے تین میچز کا پاکستان میں انعقاد کیا گیا اور کراچی میں فائنل منعقد کرایا گیا۔
    اس کے بعد پی سی بی نے لیگ کو مکمل طور پر پاکستان لانے کو عملی شکل دینے کے لیے لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے 8 میچز کا کامیابی کے ساتھ پاکستان میں انعقاد کیا جس سے غیر ملکی کھلاڑیوں کا بھی پاکستان میں سیکیورٹی پر اعتماد بحال ہوا۔

    چوتھے ایڈیشن کے کامیاب انعقاد کے ساتھ ہی وزیراعظم عمران خان نے پانچویں ایڈیشن کو مکمل طور پر پاکستان میں منعقد کرانے کا اعلان کیا تھا اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے وزیراعظم کے خواب کو حقیقت کا روپ دیتے ہوئے پی ایس ایل 2020 کے مکمل طور پر پاکستان میں انعقاد کو یقینی بنایا۔
    پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے مکمل طور پر ملک میں انعقاد سے عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرتے ہوئے کھلاڑیوں کے اعتماد کو بحال اور بڑی ٹیموں کو دورہ پاکستان کے لیے آمادہ کرنے میں مدد ملے گی۔

    لیگ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی گزشتہ روز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کی گئی جس میں ٹیموں کے کپتانوں کے ساتھ ساتھ مالکان نے بھی شرکت کی۔

  • شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت  سیکیورٹی اجلاس کا پاکستان میں‌ کامیاب انعقاد

    شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت سیکیورٹی اجلاس کا پاکستان میں‌ کامیاب انعقاد

    شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت سیکیورٹی اجلاس کا پاکستان میں‌ کامیاب انعقاد

    باغی ٹی وی :راولپنڈی.آئی ایس پی آر. سیکیورٹی تعاون منصوبہ 2020 ‘اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ تھا جس کے تحت (SCO) کے 7 مستقل ممبروں اور 1 مبصر ریاست (بیلاروس) سمیت آٹھ ممالک کے مندوبین نے پاکستان کا دورہ کیا۔ بطور میزبان پاکستان کے علاوہ شریک ممالک میں چین ، روس، قازقستان ، کرغزستان ، تاجکستان ، ازبکستان اور بھارت شامل تھے جبکہ بیلاروس نے مبصر ریاست کی حیثیت سے اس اجلاس میں شرکت کی۔
    فورم میں شنگھائی تعاون تنظیم کے ممبر ممالک اور علاقائی سلامتی کے مابین تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکا نے مشترکہ تربیت اور فوجی مشقوں سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر معلومات اور رائے کا تبادلہ بھی کیا۔
    شرکاء نے 9 واں ای ڈبلیو جی اجلاس کامیابی کے ساتھ منعقد کرنے پر پاکستان کی تعریف کی اور مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا۔