لیہ(نمائندہ باغی ٹی وی )ڈسٹرکٹ پبلک سکو ل چوک اعظم کا افتتاح صوبا ئی پارلیما نی سیکرٹری پنجاب لالہ طا ہر رندھاوا نے کر دیا ہے افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر اظفر ضیا ءڈی پی او محمد حسن اقبال،اے سی چوبا رہ محمد سلمان لون ،ضلعی صدر پی ٹی آئی افتخار علی با بر کھتران ، ایکسئین بلڈنگز چوہدری محمد سلیم ،سی ای او تعلیم شرافت علی بسرا، ڈی او تعلیم احسن فرید ، توکل حسین ، شاہدہ پروین ، ممبران بو رڈ آف گورنرز چوہدری منیر وڑائچ ، اکرم جا وید علوی ، میڈیا نما ئندگان کے علاوہ معززین شہر کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ تقریب سے خطا ب کرتے ہو ئے لا لہ طا ہر رندھاوا نے کہا کہ ڈی پی ایس چوک اعظم کے قیام سے علا قے کے مکینو ں کو جدید اور معیاری درس گاہ کی سہو لت ان کی دہلیز پر میسر ہو گی ، ما ضی کے ممبر اسمبلی کی غفلت دانش سکو ل ایسے ادارے کی محرومی کو ختم کر نے کے لئے اہلیان چوک اعظم کو ایک معیاری درس گا ہ کا تحفہ دیا ہے جس سے علم کی آبیاری کا حصول ان کے بچوں کے لئے فائدہ مند ثابت ہو گا اور وہ دن قریب ہو گا کہ یہاں سے تعلیم یا فتہ بڑے بڑے نام ابھریںگے ۔ڈپٹی کمشنر اظفر ضیا ءنے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ سٹیٹ آف دی آرٹ یہ عما رت عرصہ دراز سے بند پڑی تھی جس پر 6کروڑ روپے سے زائد خر چ ہو چکے ہیں آن انڈنٹ تھی جس کو چلانے کا بیڑا اٹھا تے ہو ئے اپنے ضلع کے وسائل کو استعما ل میں لا کر آج فنگشنل کر دیا گیا ہے جس کے لئے انہو ں نے محکمہ تعلیم کے افسران اور سکو ل میں تعینا ت تدریسی ٹیم کی خدما ت کو سراہا ۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر ، ایم پی اے ، ڈی پی او نے بچوں کو داخل کر کے سکو ل کے اجراءکا باقاعدہ افتتاح کیا ۔بعدازاں لالہ طا ہر رندھاوا نے بہتر کا ر کر دگی کے حامل افسران ، اساتذہ ، ممبران بو رڈ آف گو رنر میں شیلڈ تقسیم کیں ۔ تقریب کی خوبصورت کمپیئرنگ ٹیچرز نیلم شہزادی اور فوزیہ پروین نے کی ۔ضلعی صدر پی ٹی آئی افتخار علی با بر کھتران ، پرنسپل گو رنمنٹ کا لج چوک اعظم لا لہ احمد گجر نے خطا ب کر تے ہو ئے ڈی پی ایس ایسے ادارے کے اجراءکو فروغ تعلیم اور معیاری درس گاہ کی سہو لت قرار دیتے ہو ئے طلبا ءکے لئے لا جوا ب تحفہ قرار دیا ۔ پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے ڈی پی ایس چوک اعظم کی افتتاحی تقریب میںخصوصی طور پر شرکت کی اور لا لہ طا ہر رندھا وا کے ہمر اہ سکو ل کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور معیاری درسگاہ قرارد یا
Author: +9251
-

جرمنی میںہنگامے پھوٹ پڑے ،فائرنگ، 9 افراد ہلاک
فرینکفرٹ: جرمنی میںہنگامے پھوٹ پڑے ،فائرنگ، 9 افراد ہلاک،اطلاعات کےمطابق جرمن قصبے ہناؤ کے دو شیشہ بارز میں گزشتہ رات ہونے والی فائرنگ سے اب تک 9 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق، فرینکفرٹ کے نواحی قصبے ہناؤ میں گزشتہ رات دو الگ الگ شیشہ بارز میں گھس کر فائرنگ کی گئی تاہم اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ فائرنگ کرنے والا اکیلا تھا یا اس کے ساتھ کوئی اور بھی تھا۔
البتہ، یہ ضرور پتا چلا ہے کہ قاتل (یا قاتلوں) نے ان جگہوں پر داخل ہوکر فائرنگ کی جہاں لوگ شیشہ پی رہے تھے۔ مرنے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ پہلے بار پر حملے میں ہلاک ہونے والے تمام لوگ کرد نژاد تھے۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ رات گئے انہوں نے مبینہ قاتل کے گھر پر چھاپہ مارا لیکن وہاں اس کی لاش پڑی ہوئی تھی۔ فی الحال اس معاملے میں تفتیش جاری ہے تاہم پولیس نے امکان ظاہر کیا ہے کہ شاید اس حملہ آور کا کوئی اور ساتھی بھی تھا جس نے اس پوری کارروائی میں اس کا ساتھ دیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ جمعے کو بھی جرمن پولیس نے 12 سفید فام نسل پرستوں کو گرفتار کیا تھا جنہوں نے تفتیش پر انکشاف کیا تھا کہ ان کا گروہ نیوزی لینڈ کی طرز پر جرمنی میں بھی مسلمانوں کی مساجد، املاک اور کاروبار پر ’’بڑے پیمانے پر اچانک حملوں‘‘ کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔ خدشہ ہے کہ گزشتہ رات ہونے والی فائرنگ بھی اسی گروپ کے کسی کارکن نے کی تھی۔
-

لیہ – حکومت اور ایف بی أر ریلیف دے توتاجر حکومت کیساتھ تعاون کے لیے تیار ہیں ،انجمن تاجران لیہ
لیہ (نمائندہ باغی ٹی وی) حکومت اور ایف بی أر ریلیف دے توتاجر حکومت کیساتھ تعاون کے لیے تیار ہیں ،ٹیکس نیٹ کا حصہ بن کر حکومت کے ہاتھ مضبوط کریں گے ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر انجمن تاجران واحد بخش باروی نے جنرل سیکریڑی شیخ مطیع الرحمن طارق محمود پہاڑ أصف حیات کھرل چوہدری عمران نزیر چیرمین ملک رمضان کھوکھر ناٸب صدر سٹی محمد پرویز ڈپٹی چیرمین کیساتھ دفتر انجمن تاجران میں ایف بی أر کے نماٸندوں انسپکٹر فاروق گل اور جاوید اقبال کے ہمراہ اجلاس میں کیا اجلاس میں ایف بی أر کے نماٸدے نے انجمن تاجران کے عہدیداران کو بریفنگ دیتے ہوۓ کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویثزن کے مطابق تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لاکر ریونیو اکھٹا کرنے کیساتھ ساتھ تاجروں کو سہولتیں فراہم کرنا ہے حکومت نے تاجروں کے مطالبات تسلیم کرتے ہوۓ ان سے سابقہ جاٸیداد بارے نہ پوچھا جاۓ گا اور نہ ہی 20 سال کا حساب نہی مانگا جاۓ گا جس سے تاجروں کو جایٸداد کی خرید وفروخت بنک ٹرانزیکشن اور بچوں کی تعلیم اور گاڑی بجلی کے بلوں میں لگنے والے ٹیکس میں ریلیف ملے گا انہوں نے تاجروں سے تعاون کی اپیل کی ضلعی صدر انجمن تاجران واحد بخش باروی نے کہا کہ ہم حکومت کیساتھ تعاون کے لیے تیار ہیں اگر حکومت اور محکمہ تاجروں کو ریلیف فراہم کرے جنرل سیکریڑی شیخ مطیع الرحمن نے کہا تاجر طبقہ محب وطن ہے اور حکومت کے ہاتھ مضبوط کرنا چاہتے ہیں اگر محکمہ تاجروں کیساتھ تعاون کرے تو ہم تیار ہیں اس موقع پر کروڑ سے انجمن تاجران کے رہنمإ طارق محمود پہاڑ اور دیگر نے بھی اظہار خیال کرتے ہوۓ تاجروں کے تحفظات بیان کیے اور ان کے حل کا مطالبہ کیا
-

لیہ – باراوربینچ دونوں عدل کریں گے تو معاشرے میں امن قائم ہوگا ، ڈسٹرکٹ سیشن جج لیہ اعجازحسن
لیہ (نمائندہ باغی ٹی وی) تحصیل بارایسوسی ایشن کی طرف سے ایڈیشنل سیشن جج محمداقبال کے اعزازمیں تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج لیہ اعجازحسن اعوان تھے باراوبنچ ایک گاڑی کے دوپہیئے ہیں باراوربینچ دونوں عدل کریں گے تو معاشرے میں امن قائم ہوگا ان خیالات کااظہار ڈسٹرکٹ سیشن جج لیہ اعجازحسن نے بارروم میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ انصاف کے حصول کے لئے ہمیں اپنی اپنی خامیوں کو دورکرناہوگاانہوں نے کہاکہ ماڈل کورٹس میں وکلاء کی کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا اورکہاکہ وکلاء کیلئے میرے دروازے ہروقت کھلے ہیں مظلوم اورمستحق لوگوں کو انصاف دینے کے لئے باراوربنچ کو ایک ہوکر چلنا پڑے گااورانفرادی کی بجائے اجتماعی طورپر عوام کو انصاف دیناہوگا اللہ تعالیٰ نے ہمیں عوام کوانصاف مہیا کرنے کے لئے چناہے اب یہ باراوربنچ دونوں کی ذمہ داری ہے کہ عدل کے تمام تقاضے پورے کریں تقریب میں ایڈیشنل سیشن جج خان محمود سینئرسول جج سیداحسن منظور سول ججز وکلاء حفیظ اللہ مانگٹ ملک وقاص بشیر مخدوم الفت حسین شاہ چوہدری ضیاءالحسن گجر صفدرعلی جتوئی سردارذیشان خان سیہڑ سرداراقبال شہانی سردارذوالفقارعلی خان سیہڑ ودیگرنے شرکت کی تقریب سےصدربارچوہدری رفاقت علی ایڈووکیٹ نے خطاب میں کہاکہ بارکیلئے لائبریری نوجوان وکلاء کیلئے چیمبرز دئے جائیں اورہبلک کیلئے واش رومز کی سہولت بہی فراہم کی جائے جس پر ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج لیہ نے تحصیل بارکے مسائل حل کرنے کی یقین دھانی کرائی جنرل سیکرٹری ملک عطاءاللہ نے ودیگرنے بہی خطاب کیا تقریب میں ایڈیشنل سیشن جج محمداقبال نے اپنے اعزازمیں تقریب پرتحصیل بارکاشکریہ اداکیا
-

بھارتی استاد اپنے بچوں کو امتحانات میں نقل کا گربتانے لگے
اترپردیش:بھارتی استاد اپنے بچوں کو امتحانات میں نقل کا گربتانے لگے ،اطلاعات کےمطابق بھارت میں طلباء کو نقل کرنے کی ترکیبیں بتانے پر پولیس نے اسکول کے مینیجر کو گرفتار کر لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش لکھنؤ میں پولیس نے ایک اسکول کے مینیجر کو طلباء کو امتحانات میں نقل کرنے اور امتحان میں نگرانی کرنے والے استادوں کے ساتھ بدتمیزی کرنے کی ترکیبیں بتانے والے مینیجر کو گرفتار کر لیا۔
طلباء نے اسکول مینیجر کی بچوں کو نقل کی ترکیبیں بتانے والی تقریر کی ویڈیو بنا کر شکایت پورٹل پر اَپ لوڈ کی جس پر اُتر پردیش کے وزیرِ اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے فوری نوٹس لیا اور ان کے حکم پر ہری بناش میموریل اسکول کے مینیجر پراوین مال کو گرفتار کر لیا گیا۔
اس ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ مینیجر طلباء کو بتا رہا ہے کہ کس طرح امتحان میں ایک دوسرے سے بات چیت کرنی چاہیے اور اگر نقل کرتے ہوئے استاد دیکھ لے تو اُس نقل والی پرچی سے مکر جانا چاہیے، اس کے علاوہ پکڑے جانے کی صورت میں استاد سے بحث کرنی چاہیے تاکہ اُنہیں غصّہ آئے۔
یہ سب وہ باتیں تھیں جو اسکول مینیجر نے طلباء کو امتحان میں نقل کرنے کے لئے بتائیں۔متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ اسکول کے منیجر کی اس حرکت پر اُن کے خلاف جلد کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
-

قاری کے طالبعلم پر پائپ سے تشدد کی وائرل ویڈیو نے سب کو غمگین کردیا،
مردان: قاری کے طالبعلم پر پائپ سے تشدد کی وائرل ویڈیو نے سب کو غمگین کردیا ،اطلاعات کےمطابق شیر گڑھ میں مدرسے کے قاری کی طالبعلم پر پائپ سے تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔
https://twitter.com/Shiffa_ZY/status/1230238081552441344?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1230238081552441344&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F1994692%2F1
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف کی جانب سے شیئر کرائی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسجد میں قاری ایک کم عمر طالبعلم کو پائپ سے ماررہاہے۔ بچے کی چیخیں سن کر ایک شخص واقعے کی ویڈیو بناتا ہوا مسجد میں داخل ہوتا ہے جسے دیکھ کر بچہ وہاں سے بھاگ جاتا ہے، تاہم بچے پر تشدد کرنے والا قاری اس کے پیچھے جاتا ہے جہاں ڈرا سہما بچہ وضو خانے میں درد سے کانپ رہا ہوتا ہے۔
https://twitter.com/Shiffa_ZY/status/1230238081552441344?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1230343300009336833&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F1994692%2F1
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویڈیو بنانے والا شخص روتے ہوئے بچے کو دلاسہ دیتا ہے، تاہم قاری بچے کو کھینچتے ہوئے اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کرتا ہے۔ بعد ازاں ویڈیو بنانے والے شخص نے بتایا کہ مسجد کے امام نے بچے کو اتنا مارا کہ شاید اس کا ہاتھ بھی ٹوٹ گیا ہے۔ ویڈیو بنانے والے شخص نے تمام لوگوں سے درخواست کی کہ اس واقعے کا نوٹس لیں۔
بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف کی رکن اسمبلی شاندانہ گلزار خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ بچے پر تشدد کرنے والے قاری سیف الرحمان کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔ جب کہ قاری کے خلاف مردان شیرگڑھ کے پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر بھی درج کرادی گئی ہے۔ شاندانہ گلزار نے مزید کہا کہ یہ اسلام نہیں بلکہ بیمار ذہنیت کے لوگ ہیں جو بچوں پر تشدد کرتے ہیں۔ بچوں پر جسمانی تشدد کے قوانین میں تبدیلی کی فوری ضرورت ہے۔
-

معروف اداکارہ مایا علی کی دیوانی کیوںہوگئیں ، اہم وجہ سامنے آگئی
لاہور:معروف اداکارہ مایا علی کی دیوانی کیوںہوگئیں ، اہم وجہ سامنے آگئی،اطلاعات کےمطابق مقبول فلم ’طیفا ان ٹربل‘ کی اداکارہ مایا علی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مسلسل تیسری بار ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بننے پر فخر محسوس کرتی ہوں۔
https://www.instagram.com/tv/B8v9ooFnnli/
’مسلسل تیسری بار بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بننے پر فخر ہے‘ معروف اداکارہ مایا علی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 5 میں بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی برانڈ ایمبیسڈر برقرار ہیں۔ اداکارہ مایا علی پی ایس ایل 3 اور پی ایس ایل 4 کے سیزن سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سپورٹ کر رہی ہیں۔
امکان ہے کہ مایا علی تمام تر مصروفیات کو ترک کرکے آج کراچی میں پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچز میں شریک ہوں گی۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل5 کی افتتاحی تقریب کا میلہ آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سج رہا ہے جس میں گلوکار راحت فتح علی خان، سجاد علی، علی عظمت، عارف لوہار، عاصم اظہر، آئمہ بیگ، صنم ماروی اور ہارون سمیت 350 فنکار پرفارم کریں گے جس کے بعد ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز ہو گا۔
-

ٹریفک حادثہ، 25 افراد ہلاک،17 شدید زخمی
تروپور: ٹریفک حادثہ، 19 افراد ہلاک،23 شدید زخمی ،اطلاعات کےمطابق ایک ٹریفک حادثے میں 25 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ،اس حادثے میں 17 دیگر افراد بھی شدید زخمی ہوئے ہیں ، زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے،
ذرائع کےمطابق مسافر بس کیرالہ سے کرناٹکا کے شہر بنگلورو جا رہی تھی کہ تروپور ضلع کے گاؤں اوی ناشی میں ٹڑک کے ساتھ ٹکرا گئی۔مقامی میڈیا کے مطابق ٹریفک حادثے کی وجہ ٹرک ڈرائیور تھا جو غلط سمت میں آ رہا تھا۔ واقعےکے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔
اوی ناشی کے ڈپٹی تحصیلدار نے حادثے میں 19 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جان سے ہاتھ دھونے والوں میں 14 مرد اور 5 خواتین شامل ہیں۔حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 23 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
-

کوئٹہ گلیڈی ایٹر میں عمر اکمل کے بعد شامل ہوئے نئے کھلاڑی
کوئٹہ گلیڈی ایٹر میں عمر اکمل کے بعد شامل ہوئے نئے کھلاڑی
باغی ٹی وی کوئتہ گلیڈی ایٹر کو عمر اکمل کے بعد ملا ایک اور کھلاڑی .عمر اکمل کی معطلی کے بعد آل راؤنڈر انور علی کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔پی ایس ایل کی ٹیکنیکل کمیٹی نے بطور متبادل کھلاڑی انور علی کے نام کی منظوری دے دی ہے۔
بطور متبادل کرکٹر پی ایس ایل فائیو میں انور علی کا انتخاب سلور کٹیگری میں کیا گیا ہے۔اس سے قبل انور علی پی ایس ایل کے تمام ایڈیشنزمیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرچکے ہیں۔انور علی اب تک 32 پی ایس ایل میچوں میں 191 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 23 وکٹیں بھی حاصل کرچکے ہیں۔
خیال رہے کہ عمراکمل کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت فوری طور پر معطل کردیا ہے اور تحقیقات مکمل ہونے تک عمر اکمل کسی کرکٹ سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے۔
ذرائع کے مطابق عمر اکمل کو مبینہ طور پر اسپاٹ فکسنگ کی پیشکش کی گئی تھی جس سے متعلق انہوں نے بروقت پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کو آگاہ نہیں کیا تھا۔واضح رہے کہ چند روز قبل عمراکمل کوڈ آف کنڈکٹ کے ایک کیس میں بری ہوئے جب بورڈ نے معاملے کو ایک غلط فہمی قرار دے کر ختم کر دیا تھا۔
-
وزیراعلی ہاؤس کا گھیراو
بلوچستان کی اپوزیشن جماعتوں کا وزیراعلی ہاوس کا گھیراو حکومتی اراکین کا وفد بلوچستان اسمبلی پہنچ گیا جس کی وجہ روڈ بلاک اور ٹریفیک کی روانی میں مشکلات کا شکار
صوبائی وزراء زمرک اچکزئی، سلیم کھوسہ، مٹھا خان کاکڑ و دیگر کی اپوزیشن اراکین سے ملاقات احتجاجی دھرنا موخر کرنے کے حوالے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مزاکرات جاری ہیں۔
