Baaghi TV

Author: +9251

  • ایئر مارشل ارشد ملک پی آئی کے سربراہ کیسے بن سکتے ہیں ؟

    ایئر مارشل ارشد ملک پی آئی کے سربراہ کیسے بن سکتے ہیں ؟

    ایئر مارشل ارشد ملک پی آئی کے سربراہ کیسے بن سکتے ہیں ؟

    باغی ٹی وی :پی آئی ا ے کے سی ای او کا انتخاب کیسے قانونی طور پرہو سکتا ہے .اس کے لیے ایئر مارشل ارشد ملک اگر قانونی طور پر درست اور نا قابل اعتراض سی ای او بننا چاہتےہیں تو انہیں ایئر فورس کے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا ہوگا اور پھر پی آئی اے کے قانون کے مطابق اس اسامی کا اشتہار دیا جائے گا، ارشد ملک مطلوبہ معیار کے مطابق اپلائی کریں گے پھر میرٹ کے مطابق اگر ان کا انتخاب ہوا تو پی آئی اے کے لیے اپنی خدمات دے سکتے ہیں.

    واضح‌رہے کہ پی آئی اے کے سربراہ کی تعیناتی سے متعلق کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ارشدملک ایئرفورس یا پی آئی اے میں سے ایک کا انتخاب کریں ،قومی ایئر لائن کو عارضی نہیں مستقل سربراہ کی ضرورت ہے ،پی آئی اے میں عاضی تعیناتی حکومت کی غیر سنجیدگی ظاہر کرتا ہے ،پی آئی اے کو ایسا سربراہ چاہئے جو اسے عالمی معیار کی ایئرلائن بنائے ۔
    ارشد ملک ایئرفورس یا پی آئی اے، ایک کا انتخاب کریں،سابق وزیراعظم نے پی آئی اے کے ساتھ کیا سلوک کیا؟ چیف جسٹس کے اہم ریمارکس

  • امریکہ اگرجان چھڑانا چاہتا ہے توشرارتوں سے بازرہے ، افغان طالبان کے  واضع پیغام نے صورت حال ہی بدل کررکھ دی

    امریکہ اگرجان چھڑانا چاہتا ہے توشرارتوں سے بازرہے ، افغان طالبان کے واضع پیغام نے صورت حال ہی بدل کررکھ دی

    دوحہ، قطر: امریکہ اگرجان چھڑانا چاہتا ہے توشرارتوں سے بازرہے ، افغان طالبان کے واضع پیغام نے صورت حال ہی بدل کررکھ دی ،اطلاعات کےمطابق افغان طالبان کے دفتری ترجمان سہیل شاہین نے دوحہ سے ایک بیان میں کہا ہے امن مذاکرات کے تحت پہلے افغان طالبان اور امریکی افواج کے مابین پرتشدد کارروائیاں باقاعدہ طور پر بند کی جائیں گی اور جس ماہ یہ اعلامیہ جاری ہوگا، اسی مہینے کے اختتام تک امن معاہدے پر دستخط بھی کر دیئے جائیں گے۔ وہ بی بی سی اردو کے نمائندے سے بات کررہے تھے۔

    افغان طالبان ذرائع کے مطابق، یہ اعلامیہ آج یا کل جاری ہو سکتا ہے جبکہ فریقین کی جانب سے پُرتشدد کارروائیاں روکنے کی ممکنہ تاریخ بائیس فروری ہوگی جس کے بعد ایک ہفتے تک پُرامن فضا ماحول برقرار رکھا جائے گا، جس کی نگرانی امریکی فوجی اور طالبان، دونوں کے ذمہ داران خود کریں گے۔ امید ہے کہ فروری کے اختتام یا پھر مارچ کی پہلی تاریخ تک امن معاہدے پر باضابطہ دستخط کردیئے جائیں گے۔

    افغان طالبان نے امریکہ اوراتحادیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہےکہ اگرامریکہ اوراتحادی افغانوں کے خلاف حملوں سے باز نہیں آئیں گے توپھرامریکہ کی محفوظ واپسی بھی خطرے میں پڑسکتی ہے ،طالبان ترجمان نے کہا کہ اگر یہ معاہدہ توقعات کے مطابق طے پا گیا تو پھر امریکا افغانستان سے اپنے فوجیوں کو بتدریج اور بحفاظت باہر نکال لے گا جبکہ اس ضمن میں افغان طالبان انہیں محفوظ راہداری فراہم کریں گے۔

    واضح رہے کہ 2016 میں اپنی صدارتی انتخابی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا تھا کہ وہ اپنے فوجیوں کو گھر واپس لائیں گے۔ اب ان کا عہدِ صدارت اپنے اختتام کے قریب ہے جبکہ ان پر افغان امن معاہدہ طے کرنے پر اندرونی دباؤ بھی بڑھ گیا ہے۔

    فی الحال یہ معلوم نہیں کہ یہ ایک جامع امن معاہدہ ہوگا جس کا اطلاق پورے افغانستان پر ہوگا، یا پھر یہ صرف ایک ایسا معاہدہ ہوگا جس کے ذریعے امریکا کو افغانستان سے بحفاظت نکلنے کےلیے راہداری فراہم کی جائے گی۔

  • سچی محبت کی عظیم داستان جوروسی فوجی نے میدان جنگ میں رقم کی ، 16 ٹینکوں سے ’دل‘ بنا کر،محبوبہ کو شادی کا پیغام بھیج دیا

    سچی محبت کی عظیم داستان جوروسی فوجی نے میدان جنگ میں رقم کی ، 16 ٹینکوں سے ’دل‘ بنا کر،محبوبہ کو شادی کا پیغام بھیج دیا

    ماسکو: سچی محبت کی عظیم داستان جوروسی فوجی نے میدان جنگ میں برقرار رکھی ، 16 ٹینکوں سے ’دل‘ بنا کر،محبوبہ کو شادی کا پیغام بھیج دیا ،اطلاعات کے مطابق ایک روسی فوجی نے منفرد انداز میں اپنی محبوبہ کو شادی کا پیغام دیا ہے: وہ شادی کی پیشکش کےلیے روسی فوج کے 16 ٹینک لے آیا۔

    روسی وزارتِ دفاع کے ٹی وی چینل نے چند روز پہلے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرائی ہے جس میں 16 عدد ٹی 72 بی تھری ٹینکوں کو ہلکی ہلکی برفباری میں دل جیسی ترتیب بناتے دکھایا گیا ہے۔ جبکہ ایک فوجی ان ہی ٹینکوں کے درمیان اپنی محبوبہ کو گلدستہ پیش کرتے ہوئے شادی کا پیغام دے رہا ہے۔

    یہ واقعہ روسی فوج کے لیفٹیننٹ ڈینس کازنتسیف کا ہے جن کا معاشقہ الیکساندرا کوپیتوفا کے ساتھ ایک لمبے عرصے سے جاری تھا۔ انہوں نے اس سال ویلنٹائنز ڈے پر اپنی محبوبہ کو ایک منفرد انداز سے شادی کا پیغام دینے کا فیصلہ کیا جس کےلیے انہوں نے اعلی حکام سے خصوصی اجازت بھی حاصل کی، جو بہت آسانی سے دے دی گئی۔البتہ اسی کے ساتھ روسی فوج نے یہ سارا منظر فلمانے کا فیصلہ بھی کیا، جس پر ڈینس کو کوئی اعتراض نہیں تھا۔

     

    محبوبہ کو شادی کی پیشکش کرنے کےلیے ڈینس نے الیکساندرا سے کہا کہ وہ اپنی آنکھوں پر ہتھیلیاں رکھ کر انہیں بند کرلے۔ اسی دوران 16 ٹینکوں نے دل جیسی فارمیشن بنانا شروع کردی جو اگلے چند منٹوں میں مکمل ہوگئی۔ اس کے بعد ڈینس اپنی محبوبہ کا ہاتھ پکڑ کر اسے ٹینکوں کے درمیان والی خالی جگہ پر لے گئے اور آنکھیں کھولنے کےلیے کہا۔

    پھر انہوں نے الیکساندرا کو گلدستہ دیا اور گھٹنوں کے بل جھک کر کہا: ’’ہم ایک زمانے سے ساتھ ہیں۔ ہم نے وقت اور فاصلوں کی آزمائشوں کا سامنا کیا ہے… مجھ سے شادی کرلو!‘‘

    محبوبہ حیرت سے گنگ رہ گئی اور ڈینس نے آگے بڑھ کر اسے انگوٹھی پہنائی؛ اور گود میں اٹھا لیا۔ الیکساندرا کا کہنا ہے کہ وہ سمجھ ہی نہیں سکی کہ آخر یہ ہو کیا رہا ہے، لیکن جب معلوم ہوا تو وہ انکار کیے بغیر نہ رہ سکی۔

  • ڈیفالٹ کی باتیں کرنے والے  اب  خاموش  کیوں ، گورنر سٹیٹ بینک

    ڈیفالٹ کی باتیں کرنے والے اب خاموش کیوں ، گورنر سٹیٹ بینک

    ڈیفالٹ کی باتیں کرنے والے اب خاموش کیوں ، گورنر سٹیٹ بینک

    باغی ٹی وی :سٹیٹ بینک کے گورنر رضا باقر نے معاشی بہتری کی بات کرتے ہوئے کہا کہ پہلےجو لوگ ڈیفالٹ کی باتیں کررہے تھے اب وہ خاموش ہیں۔

    کراچی میں منعقدہ سی ای او سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا کہ کچھ عرصے قبل تک ہمارے معاشی اشاریوں کی صورتِ حال اچھی نہیں تھی، ایک سال پہلے کی صورتِ حال اور اب میں بہت فرق آچکا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ لوگ شرحِ سود اور ایکسچینج ریٹ پر بغیر پڑھے تبصرہ کرتے ہیں، ہماری ویب سائٹ پر مانیٹری پالیسی اسٹیٹمنٹ ہے جسے پڑھ لینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو یہ بات جاننا ہوتی ہے کہ ایکسچینج ریٹ اور پالیسی ریٹ کیا ہو گا، پالیسی ریٹ کا تعین اسٹیٹ بینک کی کمیٹی کرتی ہے۔

    رضا باقر کا مزید کہنا ہے کہ ہمیں پائیدار ترقی کے لیے اپنا مزاج بدلنا ہو گا، ہماری برآمدات کا جی ڈی پی سے تناسب 10 فیصد سے بھی کم ہے

  • خادم حسین رضوی کے بھتیجے سمیت 25 ٹی ایل پی کارکنوں کے ساتھ عدالت کے برتاو نے صورت حال ہی بدل کررکھ دی

    خادم حسین رضوی کے بھتیجے سمیت 25 ٹی ایل پی کارکنوں کے ساتھ عدالت کے برتاو نے صورت حال ہی بدل کررکھ دی

    راولپنڈی: خادم حسین رضوی کے بھتیجے سمیت 25 ٹی ایل پی کارکنوں کے ساتھ عدالت کے برتاو نے صورت حال ہی بدل کررکھ دی ،اطلاعات کےمطابق لاہور ہائی کورٹ نے علامہ خادم حسین رضوی کے بھتیجے سمیت 25 افراد کی ہنگامہ آرائی کیس میں سزائیں معطل کردیں۔

    جسٹس شاہد عباسی اور جسٹس چوہدری عبدالعزیز پر مشتمل لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نے علامہ خادم حسین رضوی کے بھتیجے سمیت تحریک لبیک پاکستان کے 25 کارکنوں کی سزاؤں کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزمان کی سزائیں معطل کرتے ہوئے ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ان کی درخواست ضمانت منظور کرلیں۔

    واضح رہے کہ نومبر 2019 میں راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے علامہ خادم حسین رضوی کے بھائی علامہ امیر حسین رضوی اور بھتیجے محمد علی سمیت 86 ملزمان کو 55 سال قید اور جرمانے کا حکم دیا تھا۔

  • عرب شہزادی کیپٹن شیخہ کے دنیا بھرمیں‌چرچوں سے تہلکہ مچ گیا

    عرب شہزادی کیپٹن شیخہ کے دنیا بھرمیں‌چرچوں سے تہلکہ مچ گیا

    دبئی : عرب شہزادی کے دنیا بھرمیں‌چرچوں سے تہلکہ مچ گیا ،اطلاعات کے مطابق دُبئی کی شہزادی نے شیخہ موضع نے مملکت کی تاریخ میں اپنی زندگی اورعرب امارات کی تاریخ کا اعزاز اپنے نام کرلیا اور کہا میں بہت فخر محسوس کرتی ہیں کہ مجھے ملک کی خدمت کرنے کا موقع ملا ۔

    تفصیلات کے مطابق دُبئی کے شاہی خاندان کی رکن شہزادی شیخہ موضع مملکت کی تاریخ میں پہلی خاتون پولیس پائلٹ بن گئیں، شیخہ موضع بنت مروان المکتوم نے بطور پولیس پائلٹ اپنی کہانی بیان کی جس پر عوام کی جانب سے اُن کی بہت پذیرائی ملی۔

    کیپٹن شیخہ موضع دُبئی پولیس میں لیفٹیننٹ پائلٹ کے عہدے پر ذمہ داری سرانجام دے رہی ہے ، دُبئی میں گلوبل ویمنز فورم سے خطاب کرتے ہوئےشیخہ موضع نے کہا کہ میں اماراتی لیڈر شپ اور اپنے شاہی خاندان کی بھرپور حمایت کے باعث آج اس مقام پر پہنچنے میں کامیاب ہوئیں۔

    شہزادی کا کہنا تھا کہ ایک عظیم ترین قوم ہونے کا احساس بہت زیادہ خوشی دیتا ہے، ہمارے قائدین کے نظریئے پر عمل پیرا ہونے کے باعث ہی امارات ترقی کی نئی منزلیں چھو رہا ہے اور اس کے لیے دُبئی کے موجودہ فرمانروا اور متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم و نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرنا ضروری ہے۔

    دُبئی کی شہزادی کا خواتین کے حوالے سے کہنا تھا کہ اماراتی خواتین بہت قابلیت اور صلاحیت رکھتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ زندگی کے دیگر شعبوں میں بھی اپنا آپ منوا رہی ہیں۔کیپٹن شیخہ موضع نے اپنی کامیابیوں کا تمام تر کریڈٹ اپنے گھر والوں دیا اور بتایا کہ پولیس پائلٹ بننے سے قبل ایمریٹس ایئر لائن بطور پائلٹ کام کرچکی ہوں۔

    شیخہ موضع نے مملکت کی تاریخ میں پہلی خاتون پولیس پائلٹ کا اعزاز ملنے پر کہا کہ میں بہت فخر محسوس کرتی ہیں کہ مجھے ملک کی خدمت کرنے کا موقع ملا ، مجھے اس ذمہ داری سے بہت لگاؤ ہے، انھوں نے امید ظاہر کی میری کہانی دیگر نوجوان اماراتی خواتین کے لیے بھی ترغیب کا باعث بنے گی اور وہ بھی ایوی ایشن کے شعبے میں اپنا آپ منوائیں گی۔

  • حمزہ شہبازکا انگوٹھا بالکل ٹھیک ہے

    حمزہ شہبازکا انگوٹھا بالکل ٹھیک ہے

    حمزہ شہبازکا انگوٹھا بالکل ٹھیک کام کرتا ہے

    باغی ٹی وی :حمزہ شہباز کا اپنے چاہنے والے سے مصافحہ کرنے کا انداز سوشل میڈیا پر ایسا وائرل ہوا کہ ہر کسی نے اس پر تنقید کی اور اس انداز کو تکبر اور غرور سے تعبیر کیا.جبکہ بعض ایسے لوگ بھی ہیں‌جو ان کے اس انداز کی جسٹی فکیشن پیش کرتے نظر آتے ہیں‌. اس پر ن لیگ کے سپورٹران نے اس کی توجیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز کے انگوٹھے میں کوئی مسئلہ ہے جس وجہ سے وہ اس کو موڑ نہیں سکتے، ن لیگ کے سپورٹران کی اس توجیہ کو اس وقت غلط ثابت کر دیا گیاجب حمزہ شہباز کی ایسی تصاویر شیئر کردی گئیں، جس میں وہ بعض قائدین کے ساتھ بالکل صحیح مصافحہ کررہے ہیں.اس دوہرے معیار پر لوگوں نے عجیب و غریب اور بہت سخت تبصرے کیا ان میں سے چند ایک نمونے کے طور پر پیش ہیں.


    حمزہ شہباز کے مصافحہ کرنے کے انداز کو سوشل میڈیا صارفین نے تکبر اور غرور قرار دے دیا

  • اللہ کا شکر ہے پاکستان معاشی طورپرمستحکم ہورہا ہے، اب کوئی دیوالیہ ہونے کی بات نہیں کرگا، گورنراسٹیٹ بینک

    اللہ کا شکر ہے پاکستان معاشی طورپرمستحکم ہورہا ہے، اب کوئی دیوالیہ ہونے کی بات نہیں کرگا، گورنراسٹیٹ بینک

    کراچی: اللہ کا شکر ہے پاکستان معاشی طورپرمستحکم ہورہا ہے، اب کوئی دیوالیہ ہونے کی بات نہیں کرگا، گورنراسٹیٹ بینک ،اطلاعات کےمطابق گورنر اسٹیٹ بینک باقر رضا کا کہنا ہے کہ اب زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں، روپے کی قدر میں استحکام آگیا ہے،اب کوئی پاکستان کے دیوالیہ ہونے کی بات نہیں کر رہا۔گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ اب زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں، روپے کی قدر میں استحکام آگیا ہے، اب کوئی نہیں بولتا کہ ڈالر وہا ں پہنچ جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے سی ای او سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب حالات بالکل مختلف ہیں، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں نمایاں کمی ہوگئی ہے۔باقر رضا کا کہنا تھا کہ مالیاتی خسارے میں بھی کمی آنا شروع ہوگئی ہے، معیشت کو درپیش اہم چیلنجز کم ہوگئے ہیں، اب کوئی پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کی بات نہیں کر رہا۔

    انہوں نے کہا کہ لوگوں کو یہ بات جاننا ہوتی ہے کہ ایکسچینج ریٹ اور پالیسی ریٹ کیا ہوگا، پالیسی ریٹ کا تعین اسٹیٹ بینک کی کمیٹی کرتی ہے۔ رضا باقر کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں پائیدار ترقی کے لیے اپنا مزاج بدلنا ہوگا، ہماری برآمدات کا جی ڈی پی سے تناسب 10 فیصد سے بھی کم ہے۔

  • پی ایس ایل فائیو کا میلہ آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سجنے جا رہا

    پی ایس ایل فائیو کا میلہ آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سجنے جا رہا

    پی ایس ایل فائیو کا میلہ آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سجنے جا رہا

    باغی ٹی وی :وہ ایونٹ جس کا تمام پاکستانیوں کو شدت سے انتظار ہے آخر کار آن پہنچا ہے پہلا میچ آج کراچی میں ہونے جا رہا.. پی ایس ایل کی کراچی میں ہونے والی پہلی افتتاحی تقریب کے لیے نیشنل اسٹیڈیم اور اطراف کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے اور شہر قائد کی سڑکوں پر جگہ جگہ پاکستانی پرچم اور ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کے پوسٹرز آویزاں کیے گئے ہیں۔

    پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کا آغاز شام 5 بجے نیشنل اسٹیڈیم میں ہو گا جس کے لیے گلوکار راحت فتح علی خان، سجاد علی، علی عظمت، عارف لوہار، عاصم اظہر، آئمہ بیگ، صنم ماروی اور ہارون سمیت 350 فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے جس کے بعد ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز ہو گا۔پی ایس ایل فائیو کا افتتاحی میچ آج رات 9 بجے دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

  • پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کا اجلاس، کیا ہوئےاہم فیصلے

    پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کا اجلاس، کیا ہوئےاہم فیصلے

    پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کا اجلاس اہم فیصلے کیاہوئے

    باغی ٹی وی :پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی کا سال 2020 میں پہلا اجلاس بدھ کے روز کراچی میں ہوا۔ سابق ٹیسٹ اسپنر اقبال قاسم کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں وسیم اکرم، عمر گل، عروج ممتاز اور علی نقوی نے شرکت کی۔ وسیم خان اور ذاکر خان بطور غیر فعال رکن اجلاس میں شریک تھے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈکوچ مصباح الحق کے علاوہ ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ پی سی بی ہارون رشید نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔

    کرکٹ کمیٹی نے پی سی بی کو ڈومیسٹک سیزن 21-2020 کے دوران ڈیپارٹمنٹل ٹیموں پر مشتمل ڈومیسٹک ٹورنامنٹ منعقد کروانے کی تجویز دی ہے۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آئندہ سیزن میں ممکنہ ونڈو کا جائزہ لینے کے بعد کمیٹی کو آگاہ کریں۔ کرکٹ کمیٹی کا آئندہ اجلاس اپریل میں متوقع ہے۔

    اس موقع پر ہارون رشید نے کمیٹی کو بتایا کہ رواں سیزن کے دوران پی سی بی اب تک 12 ٹورنامنٹس کا انعقاد کرچکا ہے جس میں 190 میچز شامل تھے۔ اجلاس کے دوران ہارون رشید نے کمیٹی کو کھلاڑیوں کے لیے کھانے، پریکٹس کی سہولیات اورپچز کے معیار میں بہتری لانے سے متعلق بھی بریفنگ دی ۔ کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں ہارون رشید کو دیگر معاملات پر بھی بریفنگ تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    کرکٹ کمیٹی نے رواں سیزن میں کرکٹ کے معیار میں بہتری کو سراہاہے،اس حوالے سے کھلاڑیوں کی آراء بھی مثبت رہی ہیں۔اجلاس کے دوران 6 کرکٹ ایسوسی ایشنز کے کوچز کی تعیناتی اور ان کی کارکردگی کا جائزہ لینے سے متعلق عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں اتفاق کیا گیا ہے کہ اعلیٰ کوچز کی صلاحیتوں میں مزید نکھار لانے کے لیےہر ممکن ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

    چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے واضح کیا ہے کہ کھلاڑیوں کے لیےایک بہترین اور مؤثر این او سی پالیسی تیار کی گئی ہے۔کرکٹ کمیٹی نے نئی این او سی پالیسی کی حمایت کرتے ہوئے درخواست کی ہے کہ پی سی بی تمام کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کرکٹ کو ترجیح دینے سے متعلق پالیسی پرسختی سے عمل کروائے۔

    اس موقع پر کرکٹ کمیٹی ا ورمصباح الحق کے درمیان مفید تبادلہ خیال ہوا۔ مصباح الحق نے کمیٹی کو سلیکشن پالیسی، کارکردگی اور مستقبل کے حوالے سے اپنے لائحہ عمل کے بارے میں آگاہ کیا۔اس موقع پر کرکٹ کمیٹی نے انہیں سلیکشن پالیسی میں مزید وضاحت لانے کی ہدایت کی ہے۔

    مصباح الحق نے کمیٹی کو آگاہ کیا ہے کہ انہوں نے خصوصاََ ٹی ٹونٹی کرکٹ کے لیے بہترین کھلاڑیوں کی نشاندہی کرلی ہے۔ ہیڈ کوچ نے کہاکہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کا انعقاد رواں سال ایشیا کپ اور آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کے انتخاب میں اہم ثابت ہوگا۔

    عروج ممتاز نے کمیٹی کو گذشتہ 12 ماہ کے دوران خواتین کرکٹ میں بہتری اور ترقی سے متعلق آگاہ کیا۔ انہوں نے کمیٹی کو 21 فروری سے شروع ہونے والے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی تیاریوں سے متعلق بھی بتایا۔ ایونٹ میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم اپنا پہلا میچ 26 فروری کو ویسٹ انڈیز کےخلاف کھیلے گی۔

    عروج ممتاز نے کمیٹی کو آئی سی سی ویمنز انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کے لیے پاکستان کی تیاریوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ کمیٹی نے مؤثر اقدامات پر عروج ممتاز کی کارکردگی کو سراہا۔کمیٹی نے خواتین کرکٹ کے فروغ اور اس میں بہتری لانے کے لیے مزید اقدامات اٹھانے پر زور دیا ہے۔