Baaghi TV

Author: +9251

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ کویت ، اہم سول و ملٹری عہدیداران سے ملاقات

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ کویت ، اہم سول و ملٹری عہدیداران سے ملاقات

    چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ کویت ، اہم سول و ملٹری عہدیداران سے ملاقات

    باغی ٹی وی : چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایک روزہ سرکاری دورے پر کویت کا دورہ کیا۔کویتی چیف آف جنرل وزیر شیخ احمد منصور الاحمد الجابر الصباح ، نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع ، لیفٹیننٹ جنرل محمد خالد الخدر ، چیف آف جنرل اسٹاف کویت آرمڈ فورسز اور لیفٹیننٹ جنرل اسٹاف انجینئر ہاشم عبدالرزاق سے سی او اے ایس نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
    آرمی چیف کی ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور ، دوطرفہ دفاع اور سلامتی تعاون اور علاقائی امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کویت کی سیاسی اور عسکری قیادت نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے میں پاکستانی قوم کے عزم کو بے حد سراہا۔ دونوں فریقین کے درمیان دفاعی اور سیکیورٹی کے متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر متفق ہوئے جن میں دفاعی مصنوعات کی برآمد ، تربیت ، تربیت یافتہ افرادی قوت / انسانی وسائل کی فراہمی اور دہشت گردی کے خاتمے کے سلسلے میں تعاون شامل ہے۔
    قبل ازیں آرمی ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر ، چیف آف جنرل اسٹاف کویت مسلح افواج کے چیف لفٹیننٹ جنرل محمد خالد الخضر نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ کویت آرمی کے دستے نے ذہانت کا رخ کرتے ہوئےآرمی چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

  • اٹارنی جنرل آف پاکستان اپنے  عہدے سے مستعفی ، آخر کیا وجہ بنی

    اٹارنی جنرل آف پاکستان اپنے عہدے سے مستعفی ، آخر کیا وجہ بنی

    اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور خان اپنے عہدے سے مستعفی ، آخر کیا وجہ بنی

    اٹارنی جنرل انور منصور خان نے اپنا استعفیٰ منظوری کے لیے صدر مملکت کو بھجوا دیا ہے جس میں درخواست کی گئی ہے کہ استعفیٰ فوری طور پر منظور کیا جائے۔

    انور منصور خان نے اپنے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنا بیان جمع کرا دیا ہے۔انوار منصور خان نے اپنے استعفے میں مؤقف اپنایا کہ پاکستان بار کونسل نے میرے استعفے کا مطالبہ کیا تھا، افسوس ہے کہ جس بار کونسل کا چیئرمین ہوں اس نے استعفیٰ مانگا۔

    دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ انور منصور خان سے استعفیٰ مانگا گیا تھا جس پر انہوں نے استعفیٰ جمع کرا دیا ہے۔وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے بھی اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دو دن پہلے انور منصور خان نے سپریم کورٹ میں جو بیان دیا وہ کسی کے علم میں نہیں تھا اور اس میں حکومت کی منشا شامل نہیں تھی۔

    فروغ نسیم نے کہا کہ وزیر اعظم، صدر مملکت، شہزاد اکبر اور میری طرف سے سپریم کورٹ میں بیان جمع کرایا گیا، ہم نے اپنے بیان میں انور منصور خان کی جانب سے لگائے گئے الزامات سے لا تعلقی کا اظہار کیا۔گزشتہ روز سپریم کورٹ کے فل بینچ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور خان کو سپریم کورٹ کے ججز پر لگائے گئے الزام کا تحریری ثبوت دینے یا معافی مانگنے کا حکم دیا تھا۔

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی درخواست پر سوالات کے جوابات نہ ملنے پر عدالت نے اٹارنی جنرل انور منصور خان سے کہا کہ بس بہت ہو گیا، یہ کوئی طریقہ کار نہیں ہے، بغیر تیاری کیے دلائل دے کر ہمارا وقت ضائع نہ کریں، ہم عدالت سے اٹھ کر جارہے ہیں۔

  • عمر اکمل کی ایک غلطی نے کیسے  دیا تنقید کا موقع

    عمر اکمل کی ایک غلطی نے کیسے دیا تنقید کا موقع

    عمر اکمل کی ایک غلطی نے کیسے دیا تنقید کا موقع

    باغی ٹی وی :یہ سوشل میڈیا کا نشہ بھی کیا کچھ کرواتا ہے.پاکستانی کرکٹر عمر اکمل اپنی ایک غلط ٹوئٹ کے سبب پاکستان سمیت بھارت میں مذاق کا نشانہ بن گئے ہیں۔

    عمر اکمل نے گزشتہ دنوں مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک سیلفی شیئر کی تھی جس میں وہ پاکستانی سابق کرکٹر عبدالرزاق کے ہمراہ ہیں ، عمر اکمل نے اس تصویر کو عنوان د ینے کی غرض سے غلط انگریزی میں کیپشن دے دیا۔

    انہوں نے ’’mother from another brother‘‘ لکھ دیا جبکہ وہ ’’brother from another mother‘‘ لکھنا چاہتے تھے ۔

    اس سیلفی کے شیئر ہوتے ہی پاکستان سمیت بھارت کے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے طرح طرح کے مزاحیہ کمنٹس آنا شروع ہو گئے۔اس سے قبل کہ عمر اکمل کی جانب سے یہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کیا جاتا ان کے مداح اس کا اسکرین شاٹ لے چکے تھے جو اب تک وائرل ہے۔ واضح‌رہے کہ سوشل میڈیا کا بے جا استعمال اور اس پر ہر وقت ان رہنے کے شوق س ا کثر ایسی غلطیاں ہوتی ہیں جو بعد میں شرمندگی کا باعث بنتی ہے.

  • دنیا میں کرونا وائرس سے تباہی : امریکی ناول نگارنے آج سے40 سال پہلے پشین گوئی  کردی گئی

    دنیا میں کرونا وائرس سے تباہی : امریکی ناول نگارنے آج سے40 سال پہلے پشین گوئی کردی گئی

    لاہور:چینی صوبے وہان میں تباہی : امریکی ناول نگارنے آج سے40 سال پہلے پشین گوئی کردی گئی ،اطلاعات کےمطابق چین کے صوبے وہان میں‌کرونا وائرس سے پھیلنے والی تباہی کے متعلق ایک امریکی مصنف نے آج سے 40 سال پہلے خبردارکردیا تھا، کرونا وائرس موجود تھا مگرنام کچھ اور تھا

    باغی ٹی وی کےمطابق امریکی مصنف ڈین کونٹز نے 1981 میں ایک مشہورزمانہ ناول’The Eyes of Darkness’ لکھ کرچین کے صوبے وہان میں ہونے والی تباہی کا منظرنامہ پیش کردیا تھا ، امریکی مصنف ڈین کونٹز نے نہ صرف ان اموات کا خدشہ ظاہر کیا تھا بلکہ کرونا وائرس کی قدیم شکل اورقسم کا ذکربھی کردیا تھا

    امریکی مصنف ڈین کونٹزاپنے ناول کے باب نمبر39 میں وہان کی موجودہ لیبارٹری میں‌ہونے والے حیاتیاتی تجربات کو ذکرکرتے ہوئے کہتے ہیں کہ چینی سائنسدانوں‌نے ایک انتہائی خطرناک جراثیمی ہتھیارتیار کیا ہے جسے انہوں نے وہان 400 کا نام دیا ہے

    امریکی ناول نگارکی اس تحقیقی انکشاف کا انکشاف کرتے ہوئے بھارتی رکن اسمبلی منیش تیواری نے کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی ناول نگارکا کہا ہوا ایک ایک لفظ اورجملہ آج پورا ہوگیا ہے،

    اس ناول میں امریکی مصنف لکھتے ہیں کہ چینی سائنسدانوں نے اس تحقیق میں امریکی سائنسدانوں کو شکست دے دی ہے،ڈین کونٹزلکھتے ہیں‌کہ وہان 400 جراثیمی ہتھیار بنانے کے ساتھ ہی وہان کا درجہ حرارت 86 فارن ہیٹ سے کم ہوگیا تھا

    ڈین کونٹز لکھتے ہیں کہ وہان صوبے میں قائم اس لیبارٹری میں ہونےوالے تجربات نوع انسانی کےلیے بہت زیادہ خطرناک ہیں وہ کسی بھی وقت انسانوں کو نگل سکتے ہیں‌

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج زبردست تیزی

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج زبردست تیزی

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج زبردست تیزی

    باغی ٹی وی :پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج زبردست تیزی رہی اور انڈیکس کا اختتام 399 پوائنٹس اضافے پر ہوا۔

    کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو اسٹاک مارکیٹ مثبت زون میں ٹریڈ کرتی رہی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 40 ہزار 175 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے میں ہی انڈیکس میں 211 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 40 ہزار 386 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتی نظر آئی۔کاروبار کے دوران انڈیکس مثبت زون میں ہی رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس سب سے زیادہ 469 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 40 ہزار 644 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا نظر آیا تاہم کاروبار کا اختتام 399 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 40 ہزار 574 کے مجموعی پوائنٹس پر ہوا۔

  • وہاڑی : شہر میں ترقیاتی کاموں کے لیے اقدامات

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے کہا ہے کہ کلین اینڈ گرین پنجاب مہم پر بھرپور طریقے سے کام جاری ہے تمام مین شاہراوں کی تزئین وآرائش جاری ہے سڑکوں کے ڈیوائیڈرز کو مرمت کر کے پینٹ کیا جا رہا ہے جس سے خوبصورتی میں اضافہ ہوا ہے شاہراوں کی تمام سڑیٹ لائٹس کی مرمت کرکے روشن کر دی گئی ہیں سٹریٹ لائٹس کے پولز کو بھی کلر کر دیا گیا انہوں نے مزید کہا کہ درخت ہماری دھرتی کا حسن ہیں اور جلد باقاعدہ شجرکاری مہم کا آغاز کیا جائے گا جس میں ہر شہری بڑھ چڑھ کر حصہ لے گا ہم میں سے ہر ایک نے اپنے حصے کے پودے ضرور لگانے ہیں جو کہ ہماری آنے والی نسلوں کیلئے سرمایہ ہوں گے

  • بورے والا : چوری کی وارداتیں پھر عروج پر

    بورے والا (نمائندہ باغی ٹی وی) تالا توڑ گروپ سر گرم ۔
    تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات نامعلوم ملزمان نے 5 نمبر چونگی کے پاس نوشاہی ایلومینیم اینڈ گلاس ہاوس شوروم کے تالے توڑ کر اندر گھس کر درازوں کو چیک کرتے رہے لیکن مالی نقصان سے بچت ہو گئی ۔ اس کے بعد نامعلوم ملزمان نے اسد موٹرز 5نمبر چونگی کے شوروم کے تالے توڑے ۔ تھانہ ماڈل ٹاون پولیس نے کاروائی کا آغاز کر دیا۔
    صابر حسین نوشاہی ،میاں افضل،میاں شاہد ، عبدالرشید نوشاہی اور دیگر شہریوں کا کہنا ہے کہ بورےوالا میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے

    انہوں نے کہا کہ پولیس کو ایسے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرتے ہوئے نشان عبرت بنانا چاہیے ۔

  • قصور میں پولیو ٹیم سے چھیڑخانی پر مقدمہ درج کر لیا گیا

    قصور میں پولیو ٹیم سے چھیڑخانی پر مقدمہ درج کر لیا گیا

    جرار شاکر ،( باغی ٹی وی قصور)
    اسسٹنٹ کمشنر چونیاں کا ارزانی پور میں فی میل پولیو ورکرز کے ساتھ چھیڑ خانی اور بدتمیزی کرنے والے دو آوارہ لڑکوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر نے کاروائی کرتے ہوئے دونوں آواروں لڑکوں کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی ہے-
    ایک لڑکے کو موقع پر گرفتار کروا دیا جبکہ دوسرا موقع سے فرار ہوگیا ۔فرار ہونے والے ملزم کی تلاش جاری ہے۔
    پولیو ورکرز کو پرچی پر نمبر لکھ کر دیا گیا اور جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش بھی کی گئی۔
    اے سی چونیاں کے مطابق فرار ہونے والے ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
    آئندہ بھی اگر کسی نے پولیو ٹیم کے کام میں رکاوٹ ڈالی یا ان سے بدتمیزی کی تو ان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی۔
    اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر ۔

  • لیہ –  مریض ترستے رہے،کروڑوں روپے کی ادویات زائد المعیاد ہونے پر انہیں گڑھے میں دبادیں

    لیہ – مریض ترستے رہے،کروڑوں روپے کی ادویات زائد المعیاد ہونے پر انہیں گڑھے میں دبادیں

    لیہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) حکومت کے گڈ گورننس کے دعوؤں کا پول کھل گیا،محکمہ صحت لیہ کی لاپرواہی اور غفلت کی انتہاء،مریض علاج کو ترستے رہے ،کروڑوں روپے کی ادویات ایم ایس کی رہائش گاہ پر پڑے پڑے زائد المیعاد ہو گئیں،حکومت پنجاب کی جانب سے محکمہ صحت لیہ کے مریضوں کو مفت فراہمی کے لئے بھجوائی گیئں کروڑوں روپے کی ادویات زائد المعیاد ہونے پر انہیں گڑھے میں دبائے جانے کا معاملہ سامنے آ-یا ،،انسانی جان بچانے والی ایک لاکھ سے زائد اینٹی بائیوٹک،انکجشن سپرو فلاکس و دیگر قیمتی ادویات آگسٹن ،فلیجل وغیرہ کو میڈیسن سٹور میں محفوظ بنانے کی بجائے ایس او پی کے بر خلاف ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ ڈاکٹر عتیق الرحمٰن کی سرکاری رہائش گاہ میں رکھا گیا تھا ، مریضوں کے لئے استعمال نہ کئے جانے پر دوائیں پڑی پڑی زائد المعیاد ہو گئیں، ہسپتال ذرائع کے مطابق 5 مختلف گڑھوں میں دبائی گئی ادویات مالیت اڑھائی سے تین کروڑ روپے بتائی جاتی ہے ، ادویات کے زائد امعیاد ہونے پر کوتاہی چھپانے کے لئے ہسپتال انتظامیہ نے ٹیکے توڑ کر دوائی گڑمیں بہا دی ،اور لاکھوں خالی شیشیاں ڈسٹرکٹ ہسپتال میں چلڈرن وارڈ کے عقبی جانب ہسپتال ہی کے خالی پڑے ویران پلاٹ میں گڑھے کھود کر دبا دی گئیں، ٹیکوں کی شیشوں کی جانب سے توڑا گیا ، جب کہ اوپری جانب سیلیں موجود تھیں، جنہوں نے ہسپتال انتظامیہ کی غفلت کا بھانڈا پھوڑ دیا ،

  • رابی پیرزادہ نے نئے سفر کا آغاز کردیا ہے، کس کی طرف قدم بڑھا دیئے ، خبرسے تہلکہ گیا

    رابی پیرزادہ نے نئے سفر کا آغاز کردیا ہے، کس کی طرف قدم بڑھا دیئے ، خبرسے تہلکہ گیا

    لاہور:رابی پیرزادہ نے نئے سفر کا آغاز کردیا ہے، کس کے ساتھ کریں گے تفصیلات آگئیں ،اطلاعات کےمطابق شوبز کو خیبر آباد کہنے والی گلوکارہ رابی پیرزادہ نے نئے سفر کا آغاز کردیا ہے۔رابی پیرزادہ نے یہ فیصلہ دین کی طرف رغبت اورخشیت الٰہی کے لیے کیا ہے ،

    تفصیلات کے مطابق سابق گلوکارہ رابی پیزادہ نے صوفی ازم کی جانب قدم رکھ دیاہےرابی پیرزادہ نے کہا کہ ،مشکل وقت گزرگیا ہے، دین کا پیغام پہنچانے کیلئےصوفی ازم کی جانب جانا چالاکی نہیں بلکہ دل سے اس سفر کے جانب آگے بڑھ رہی ہوں۔

    یاد رہے گزشہ روذ قبل رابی پیرزادہ نے توبہ کے بعد اپنی پہلی سالگرہ مدینے میں منائی تھیاداکارہ رابی پیرزادہ نے سوشل میڈیا پر گزشتہ روز کیے جانے والے عمرے کی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ عمرے کی ادائیگی نے ان کی زندگی بدل دی ہے۔

    رابی پیرزادہ گزشتہ کئی دنوں سے عمرے کی ادائیگی کے لیے مقدس مقامات مکہ اورمدینہ میں موجود تھیں۔رابی پیرزادہ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی وڈیوز میں مکے اور مدینے میں اپنے سفر اورمقدس مقامات سے متعلق بتایا تھا کہ جس دن ان کا مدینے میں آخری دن تھا اسی روز ان کی سالگرہ بھی تھی۔

    رابی پیرزادہ نے اپنی زندگی کے سب سے خوبصورت سفر مکے اور مدینے کی یادوں اور تجربہ کو مداحوں کے ساتھ شیئرکرتے ہوئے کہا اس عمرے نے میری زندگی بدل دی۔ آج میری سالگرہ ہے اورآپ سب سے مجھے اپنی سالگرہ کا تحفہ چاہیے اورمیں چاہتی ہوں کہ تحفے کے طور پر آپ لوگ میرے حق میں دعا کریں کہ میں نے اپنی زندگی کے بارے میں جوفیصلہ لیا ہے صراط مستقیم پر چلنے کا میں اس پرثابت قدم رہوں۔

    سابق گلوکارہ نے کہا کے دعا کے لیے سب سے درخواست ہے کیونکہ میں چاہتی ہو ں کے میں اسلام کے مطابق زندگی گزاروں ۔رابی پیرزادہ نے کہا کیونکہ اکثرایسا ہوتا ہے کہ لوگ اللہ کے راستے پرچلتے ہیں اورتھوڑا وقت گزرنے کے بعد واپس پلٹ جاتے ہیں جس کی وجہ شوبزکی چمک دمک ہے جو انسانوں کو اپنی طرف کھینچتی ہے۔

    رابی پیرزادہ نے کہام ہمارا سوشل میڈیا آج گانوں، ڈراموں ، بچوں کے ساتھ زیادتی جیسے واقعات کی خبروں اور سیاسی باتوں سے بھرا ہوا ہے جو غلط ہے میری سب سے گزارش ہے کے میڈیا کو آپ لوگ اسلامی مواد سے بھی بھریں۔واضح رہے رابی پیر زادہ نےویڈیو کے اختتام میں کہا کہ تمام لوگوں سے درخواست ہے کے پاکستان اورکشمیر کے لیے بھی دعا کریں۔