Baaghi TV

Author: +9251

  • دہشت گرطالب علم کا عجیب مطالبہ سامنے آگیا : تاوان نہ دینے پر اسکول کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی

    دہشت گرطالب علم کا عجیب مطالبہ سامنے آگیا : تاوان نہ دینے پر اسکول کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی

    نئی دہلی: دہشت گردی کا عجیب مطالبہ سامنے آگیا : تاوان نہ دینے پر طالب علم کی اسکول کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکیبھارت میں طالب علم نے اپنے ہی اسکول کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دے دی جس بعد پولیس اہلکاروں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی دوڑیں لگ گئیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش میں پیش آیا جہاں ایک طالب علم نے تاوان کے 2 لاکھ روپے مختص کرتے ہوئے اسکول انتظامیہ کو دھمکی دی کہ اگر مطلوبہ رقم نہ دی گئی تو اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا جائے گا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اس دھمکی کے بعد ہی اہلکاروں نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی مدد سے اسکول میں سرچ آپریشن کیا لیکن کوئی بم یا بارودی مواد برآمد نہیں ہوا۔ مذکوہ اسکول میں 400 طالب زیرتعلیم ہیں۔پولیس نے 10ویں جماعت کے طالب علم کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

    اسکول مینیجر انل سنگھ نے پولیس کو بتایا کہ مذکورہ طالب علم نے دھمکی آمیز خط اسکول کو ارسال کیا تھا جس میں دو لاکھ تاوان کا مطالبہ درج تھا جبکہ رقم نہ دینے کی صورت میں اسکول کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی۔ابتدائی تفتیش کے دوران طالب علم کا کہنا تھا کہ اس نے یہ کام کسی کے کہنے پر کیا۔ تاہم پولیس نے واقعے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جلد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

  • وسیم اکرم کی ڈانٹ سے بھی محبت محسوس ہوتی ہے، عماد وسیم کے الفاظ سے سیکھنے کی ترپ اورتمنا ظاہر ہوگئی

    وسیم اکرم کی ڈانٹ سے بھی محبت محسوس ہوتی ہے، عماد وسیم کے الفاظ سے سیکھنے کی ترپ اورتمنا ظاہر ہوگئی

    کراچی: وسیم اکرم کی ڈانٹ سے بھی محبت محسوس ہوتی ہے، عماد وسیم کے الفاظ سے سیکھنے کی ترپ اورتمنا ظاہر ہوگئی،اطلاعات کے مطابق پی ایس ایل کی سب سے مقبول ٹیم کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا ہے کہ وسیم اکرم کی ڈانٹ سے بھی محبت محسوس ہوتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سب کی ٹیم ہے، پی ایس ایل کی بڑی ٹیم کا کپتان ہونے پر فخر محسوس کرتا ہوں۔عماد وسیم کا کہنا تھا کہ میچ کے دوران بابر اعظم سے مشاورت کرتا ہوں، پہلے میچ کے ٹیم کے تمام کھلاڑی تیار ہیں، پشاور زلمی کے خلاف شائقین کو اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

    کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ڈین جونز کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز کے فین دیکھ کر خوشی ہوتی ہے، پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، پاکستان کرکٹ ٹیم دنیا کی نمبر ون ٹیم ہے۔کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم نے کہا کہ پی ایس ایل 5 کے لیے کراچی کنگز کی ٹیم متوازن ہے، ہم نے کھلاڑیوں کے چناؤ میں بڑی محنت کی ہے، کراچی کنگز آخری بال تک مقابلہ کرے گی۔

    چیڈوک والٹن کا کہنا تھا کہ پاکستان بہترین ملک ہے، پی ایس ایل میچز کے لیے پرجوش ہوں، کراچی کنگز کا اسکواڈ متوازن ہے، بہترین میچز ہوں گے۔کرس جورڈن کا کہنا تھا کہ پاکستان آکر کھیلنے میں خوشی محسوس کررہا ہوں، پی ایس ایل کے گزشتہ سیزن میں بھی پاکستان میں کھیلا تھا۔

    پاکستانی نژاد امریکی کھلاڑی علی خان کا کہنا ہے کہ آخری مرتبہ پی ایس ایل ٹی وی پر دیکھا تھا اس مرتبہ لیگ کا حصہ ہوں، پی ایس ایل میں کھیل کر بہت اچھا لگے گا۔

  • قوم شکرانے کے نوافل ادا کرے ، پاکستان امن کا مرکز بن گیا ،ڈیرن سیمی کہتے ہیں کہ مجھے بھی اپنا بنالیں‌،فیصلہ صدرمملکت کریں گے  جاوید آفریدی

    قوم شکرانے کے نوافل ادا کرے ، پاکستان امن کا مرکز بن گیا ،ڈیرن سیمی کہتے ہیں کہ مجھے بھی اپنا بنالیں‌،فیصلہ صدرمملکت کریں گے جاوید آفریدی

    کراچی:قوم شکرانے کے نوافل ادا کرے ، پاکستان امن کا مرکز بن گیا ،ڈیرن سیمی کہتے ہیں کہ مجھے بھی اپنا بنالیں‌،فیصلہ صدرمملکت کریں گے جاوید آفریدی ،اطلاعات کےمطابق پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستانی رنگ میں رنگنے والے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو بہت جلد پاکستانی شہریت مل جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے اونر جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل فائنل پاکستان میں آگیا،قوم شکرانے کی نماز ادا کرے، پشاور میں میچز کا انعقاد بڑی خبر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے رنگ میں رنگنے والے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو بہت جلد پاکستانی شہریت مل جائے گی۔ڈیرن سیمی کو پاکستان کی شہریت دینے کی درخواست صدر مملکت ڈاختر عارف علوی کے پاس ہے۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ڈیرن سیمی کو شہریت دینے کے حوالے سے وہ بھی صدر مملکت سے بات کریں تاکہ شہریت ملنے کی کارروائی جلد از جلد مکمل ہو سکے۔

    قبل ازیں پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کی ٹرافی کی نیشنل سٹیڈیم کراچی میں تقریب رونمائی ہوئی ،جس میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور سی ای او وسیم خان سمیت تمام فرنچائراونرزاور کپتانوں نے شرکت کی ۔یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی پہلی مرتبہ پاکستان میں ہوئی ہے ۔

    چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنا وعدہ پورا کرنے جا رہے ہیں،پاکستان سپر لیگ کی اصل کامیابی شائقین ہیں، یہ سال کرکٹ کے لیے انتہائی خوش آئند ہے،پوری دنیا میں پی ایس ایل کا جنون ہے ،10 سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ بحال ہوئی،ہمارا مقصد پی سی بی کو پروفیشنل بنانا ہے ۔

    پی ایس ایل کے میچز کراچی کے علاوہ دوسرے شہروں میں بھی ہوں گے ،پی ایس ایل افتتاحی تقریب دیکھنے ہزاروں لوگ کراچی آئیں گے،پی ایس ایل سے کراچی کے لوگوں اور معیشت کو فائدہ ہو گا،دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہم آئی سی سی کے ایونٹس کرا سکتے ہیں۔
    واضح رہے کہ پی ایس ایل کا افتتاحی میچ 20 فروری کو رکراچی میں کھیلا جائے گا،ایونٹ میں کل 34 میچز کھیلے جائیں گے۔جن میں سے 14 میچز لاہور میں ،9 کراچی ،8 راولپنڈی جبکہ 3 ملتان میں ہوں گے۔

  • دومسافرطیارے آپس میں ٹکرانے سے تباہ ، طیاروں میں سوار تمام افراد ہلاک

    دومسافرطیارے آپس میں ٹکرانے سے تباہ ، طیاروں میں سوار تمام افراد ہلاک

    میلبورن : دومسافرطیارے آپس میں ٹکرانے سے تباہ ، طیاروں میں سوار تمام افراد ہلاک ،اطلاعات کےمطابق شمالی علاقے میں دو نجی استعمال کے چھوٹے طیارے آپس میں ٹکرائے جس کے نتیجے میں طیاروں میں موجود 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس نے بتایا کہ 2 انجن والے ہلکے طیارے آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریہ کے قصبہ ’مینگلور‘ کے علاقے میں زمین سے 4000 فٹ کی بلندی پر اُڑ رہے تھے کہ اسی دوران دونوں آپس میں ٹکراگئے۔ دونوں طیاروں میں پائلٹ کے علاوہ 1 ،1 مسافر بھی سوار تھے۔

    حادثے کے بعد جائے وقوع کے مناظر میں تباہ شدہ طیاروں کا ملبہ زمین پر بکھرا اور جہاز کے پرزے اور باقیات درختوں سے گھرے علاقے میں زمین پر بکھرے پڑے دیکھے جاسکتے ہیں۔پولیس کے مطابق دونوں طیارے قانونی طور پرعلاقے میں اُڑائے جارہے تھے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

    اس واقعے سے متعلق پولیس انسپکٹر ’پیٹر کوگل‘ کا کہنا ہے کہ یہ بات ابھی تک واضح نہیں ہوسکی کہ دونوں طیارے ایک ہی جگہ پر ایک ہی وقت کیسے موجود تھے اور وہاں کیا کر رہے تھے اور بد قسمتی سے اس حادثے کا شکار ہوئے۔

  • وزیراعظم عمران خان وعدے کے پکے نکلے ، مہنگائی کم ہونے لگی ، یوٹیلٹی اسٹورز پردالوں اورگھی کی قیمتوں میں مزید کمی

    وزیراعظم عمران خان وعدے کے پکے نکلے ، مہنگائی کم ہونے لگی ، یوٹیلٹی اسٹورز پردالوں اورگھی کی قیمتوں میں مزید کمی

    اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان وعدے کے پکے نکلے ، مہنگائی کم ہونے لگی ، یوٹیلٹی اسٹورز پردالوں اورگھی کی قیمتوں میں مزید کمیا،اطلاعات کےمطابق ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر دالوں اورگھی کی قیمتوں میں مزید کمی کردی گئی ہے ۔عوام کے لئے حکومت کی جانب سے خوشی کی خبر آگئی ہے ، وزیراعظم عمران خان کی ہدایت کے بعدیوٹیلٹی اسٹورز نے اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان کیا ہے۔

    ترجمان یوٹیلٹی اسٹورز کے مطابق ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورزپر دالوں اورگھی کی قیمتوں میں مزید کمی کردی گئی ہے۔ دال چنا ، دال مسوراور کی قیمتوں میں 5روپے سے 30روپے تک کی کمی کی گئی ہے ۔ دال چنا کی قیمت 167روپے فی کلو سے کم ہوکر 160روپے جبکہ دال مسور کی قیمت 135سے کم ہوکر 130روپے فی کلو کر دی گئی۔

    دو برانڈڈ گھی کی قیمت 200روپے فی کلو سے کم ہوکر 170روپے فی کلو کر دی گئی ہیں ۔ ترجمان یوٹیلیٹی سٹورز کے مطابق ملک بھر کے تمام سٹورز پر سبسڈائزڈ گھی، آٹا، دالیں ، چاول اورچینی وافر مقدار میں دستیاب ہوں گے ۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشنز کو عام آدمی کو بنیادی اشیاء کی سستے نرخوں پر فراہمی اور ریلیف کے حوالے سے ہدایات دیں تھیں ۔

  • امریکی صدر ڈونلڈ  ٹرمپ بھارت میں دنیا کےسب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح کرنےکب پہنچ رہے ہیں،تفصیلات آگئیں‌

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارت میں دنیا کےسب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح کرنےکب پہنچ رہے ہیں،تفصیلات آگئیں‌

    گجرات :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح کرنے اظہار کردیا، کب بھارت پہنچ رہے ہیں یہ بھی تفصیلات آگئیں‌ ،اطلاعات کےمطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے آبائی حلقے گجرات کے شہر احمد آباد میں دنیا کا سب سے بڑا کرکٹ اسٹیڈیم تیار کرلیا گیا جو افتتاح کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا منتظر ہے۔

    احمد آباد میں سردار پٹیل اسٹیڈیم جسے موٹیرا بھی کہا جاتا ہے، اب دنیا کا سب سے بڑا اسٹیڈیم بن گیا ہے، اس میں پہلے 54 ہزار افراد کی گنجائش تھی مگر اب اس میں دو گُنا اضافہ ہوگیا ہے اور اب یہ ایک لاکھ 10 ہزار شائقین کی میزبانی کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    پہلے ہی اس اسٹیڈیم کی تصویروں کو دیکھ کر پرستار اور کھلاڑی بہت حیران تھے کہ اب بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر گنگولی نے بھی سرادر پٹیل اسٹیڈیم پر اپنے تاثرات کا اظہار کردیا ہے جس کا افتتاح امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے۔

    گنگولی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ احمد آباد کے اس بڑے اور خوبصورت اسٹیڈیم کو دیکھ کر بہت خوش ہوں۔ اس اسٹیڈیم میں بطور کھلاڑی اور کپتان میری بہت ساری یادیں وابستہ ہیں جو کہ اب ہزاروں افراد کی میزبانی کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اب اس کو دیکھنے کے لیے مجھ سے مزید 24 تاریخ کا انتظار نہیں ہورہا ہے۔

    سردار پٹیل اسٹیڈیم یا مونٹیرا اسٹیڈیم 1982 میں پہلی بار تعمیر ہوا تھا جب گجرات کی حکومت نے اس اسٹیڈیم کی تعمیر کے لیے 50 ایکڑ زمین عطیہ کی تھی۔1983 میں اس اسٹیڈیم نے باقاعدہ عالمی کرکٹ کی میزبانی شروع کی تھی۔

    اب تک اس اسٹیڈیم میں ایک ٹی ٹوئنٹی، 12 ٹیسٹ اور 24 ون ڈے میچز منعقد ہوچکے ہیں جبکہ اس اسٹیڈیم میں آخری میچ بھارت اور سری لنکا کے درمیان نومبر 2014 میں کھیلا گیا تھا۔اس کے علاوہ تعمیر کے لیے بند ہونے سے پہلے اس میں مختلف گیمز بھی کھیلے گئے ہیں۔

    ستمبر 2015 میں نریندر مودی نے اس اسٹیڈیم کی تعمیر نو کے منصوبے کی منظوری دی تھی۔خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 24 اور 25 فروری کو بھارت کے دو روزہ دورے پر آئیں گے اور وہ احمد آباد بھی جائیں گے جہاں وہ اس کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح کریں گے۔

  • اللہ آپ کی مغفرت فرمائے ، درجات بلند کرے ،صحافی فصیح الرحمن کی وفات پرقومی رہنماوں کی تعزیت اورخدمات پرخراج عقیدت

    اللہ آپ کی مغفرت فرمائے ، درجات بلند کرے ،صحافی فصیح الرحمن کی وفات پرقومی رہنماوں کی تعزیت اورخدمات پرخراج عقیدت

    لاہور:اللہ آپ کی مغفرت فرمائے ، درجات بلند کرے ،صحافی فصیح الرحمن کی وفات پرقومی رہنماوں کی تعزیت اورخدمات پرخراج عقیدت ،باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان کے معروف ،ہردلعزیز،ملنساراورخوش طبعیت کے حامل صحافی فصیح الرحمن کی وفات پرملک بھر کی قومی شخصیات کی طرف سے مرحوم کے لیے دعاوں کا سلسلہ جاری ہے،

    سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے سینئر صحافی فصیح الرحمان خان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ بدھ کو اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں انہوں نے سینئر صحافی فصیح الرحمان خان کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی ناگہانی وفات کو اْن کے اہلخانہ کے لیے بڑا سانحہ قرار دیا۔ انہوں نے صحافت کے میدان میں فصیح الرحمان خان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے مرحوم کے روح کے ایصال ثواب اور پسماندگان کے صبر جمیل کی دعا کی۔

    وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بھی فصیح الرحمان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہارکیا ہے۔ اپنے پیغام میں معاون خصوصی نے کہا کہ ’شعبہ صحافت میں ان کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔‘

    معروف صحافی محمد مالک نے صحافی فصیح الرحمن کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہم اپنے ایک بہت ہی اچھے ، خوش اخلاق اورنوجوان ساتھی سے محروم ہوگئے ہیں اللہ تعالیٰ‌ان کی مغفرت فرمائے ان کے درجات بلند کرے اوران کےگھروالوں کو صبر جمیل عطا فرمائے

    پاکستان کے ممتاز صحافی سینیئر اینکرمبشرلقمان نے خوش الحان ، خوش طیبعت اورمسکراہٹیں بکھیرنے والے صحافی فصیح الرحمن کی وفات پرگہرے دکھ اورغم کا اظہارکیا ہے ، مبشرلقمان فصیح الرحمن کی وفات پردرد بھرے الفاظ کے ساتھ اوردعاوں کے ساتھ رب جلیل کے سپرد کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ آج فصیح کی موت ہمیں غمگین کرگئی ، اللہ سے دعا گوہوں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے بھائی فصیح الرحمن کی مغفرت فرمائے اورجنت الفردوس میں داخل فرمائے ، اللہ تعالیٰ ان کے خاندان بیوی بچوں کو صبر جمیل عطافرمائے

    مبشرلقمان فضیح الرحمن کو ان کی شاندار خدمات پرخراج تحسین بھی پیش کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ وہ تو بہت سی خوبیوں کے مالک تھے ،شریف النفس انسان تھے جن کی کمی شدت سے محسوس کی جائے گی ،ان کا غم کبھی بھول نہیں پائیں گے اور ان کا خلاکبھی پورا نہیں ہوگا

    سینیئرصحافی مطیع اللہ جان نے بھی فصیح الرحمن کی وفات پربہت گہرے دکھ اورغم کا اظہارکیا ہے، مطیع اللہ جان نے صحافی فصیح الرحمن کی مغفرت کی دعا کرتے ہوئے کہا ہےکہ سینیئر صحافی میرے فاضل دوست فصیح الرحمن دنیا فانی سے کوچ کرگئے ہیں ،اللہ ان کی مغفرت فرمائے ،

    مطیع اللہ جان صحافی فصیح الرحمن کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ فصیح الرحمن ایک منجہے ہوئے تجزیہ کار،تجربہ کاررپورٹراورپارلیمانی امورپربہت زیادہ دسترس رکھنے والے صحافی تھے ، ان کی کمی ہمیشہ محسوس رہے گی

    معروف تجزیہ نگاراویس توحید نے صحافی فصیح الرحمن کی وفات پر گہرے دکھ اورغم کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہےکہ وہ ایک بہت ہی اچھے انسان اوربہت بڑے صحافی تھے ان کی وفات کی خبرسن کر بہت رنجیدہ ہوا ہوں ، انہوں نے مختلف میڈیا گروپ میں کام کیا اور ہرجگہ عزت اور نام کمایا

    خوش الحان اورخوش طبیعت صحافی فصیح الرحمان کے انتقال کے واقع پر صدر ن لیگ شہبازشریف کی جانب سے بھی تعزیتی بیان جاری کیا گیا ہے اور کہا گیا کہ صحافی فصیح الرحمان کی خدمات قابل تعریف ہیں اور ایسے شخص کو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

     

    مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے تعزیتی بیان کے بعد مجھ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فصیح الرحمان وفات نے بے انتہا رنجیدہ کر دیا ہے۔’یہ خبر بہت دردناک ہے۔ مجھے کچھ سمجھ نہیں آ رہی۔‘

    معروف صحافی نجم سیٹھی نے کا کہنا تھا کہ وہ حالت صدمہ میں ہیں۔ ’اس خبر پر یقین نہیں کر پا رہے۔ خدا انہیں غریق رحمت کرے۔نجم سیٹھی نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فصیح الرحمان دراز قد، خوش گفتار اور ذہین انسان تھے

     

    صحافی عمرچیمہ، مرتضیٰ سولنگی اور مبشر زیدی نے بھی فصیح الرحمان کی اچانک موت کو انتہائی افسوس ناک خبر قرار دیا ۔ وفاقی دارالحکومت جہاں فصیح نے اپنا زیادہ تر کیریئر گزارا کا ہر صحافی آج سوگوار نظر آ رہا ہے ۔

     

    باغی ٹی وی کے مطابق قومی رہنماوں ، معروف صحافیوں ، تجزیہ نگاروں اوردیگراہم شخصیات کی طرف سے صحافی فصیح الرحمن کی وفات پرگہرے دکھ اوررنج کے اظہارکا سلسلہ جاری ہے اورساتھ ساتھ ان کی خدمات پران کو خراج تحسین بھی پیش کیا جارہا ہے

    گذشتہ شب لاہور سے تعلق رکھنے والے، بیروزگاری کے ہاتھوں تنگ ایک صحافی، فصیح الرحمان، دل کا دورہ پڑنے سے اسلام آباد میں پاگئے۔ تفصیلات کے مطابق فصیح الرحمان گھر کا واحد کفیل اور چار بچوں کا باپ تھا۔ فصیح الرحمان کا سب سے بڑا بیٹا سولہ جبکہ چھوٹا بیٹا تیرہ سال کا جبکہ دو بیٹیاں بالترتیب آٹھ اور سات سال کی ہیں۔

     

     

  • آر پی او فیصل آبادکی طرف سے آر پی او آفس میں اردل روم کا انعقاد۔شوکاز نوٹسز کی سماعت

    فیصل آباد (محمد اویس) آر پی او رفعت مختار راجہ نے آر پی او آفس میں اردل روم کا انعقاد کیا۔اردل روم میں پولیس افسران و اہلکاران کے متعلقہ مجموعی طور پر 05کیسز کی سماعت ہوئی۔آر پی او فیصل آباد نے تمام پیش ہونے والے پولیس افسران/اہلکاران کو بغور سنا۔شوکاز نوٹسز کی سماعت کرتے ہوئے سب انسپکٹرز طارق امیر اور آفتاب وسیم کی 1/1سال کی سروس ضبطی کی سزا دی گئی جبکہ اے ایس آئی غلام علی کو 2سال کی سروس ضبطی کی سزا دی گئی۔سب انسپکٹر خالد محمود کو سنشور کی سزا دی گئی جبکہ اے ایس آئی محمد یعقوب تھانہ صدر کو معطلی سے بحال کر کے سنشور کی سزا دی گئی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ فرائض میں غفلت کی صورت میں سزا کا سامنا کرنا ہوگا۔پولیس کی کارکردگی اور موجودہ نظام میں بہتری کیلئے ضروری ہے کہ جزا و سزا کے عمل جاری رکھا جائے۔

  • ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ کی ہدایت پر ایف ڈی اے ٹیم کی بڑی کاروائی

    فیصل آباد( )ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ کی ہدایت پر ایف ڈی اے کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ایک غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیم اور غیر قانونی تعمیرات پر پلاٹ کو سیل کردیا جبکہ کینال روڈ پر زیرتعمیر کشمیر پل انڈر پاس کے قریب اور دیگر علاقوں سے تجاوزت کا خاتمہ کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ جنید حسن منج کی زیرنگرانی اسٹیٹ آفیسر امتیاز گورایہ کی سربراہی میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے چک نمبر209رب میں زیر تعمیر بسم اللہ گارڈن ہاؤسنگ سکیم کو چیک کیا تو وہ غیر منظور شدہ پائی گئی جسے فوری طور پر سیل کرکے دوعدد ٹریکٹر ٹرالی ودیگر مشینری بھی قبضہ میں لے لی گئی۔دریں اثناء انفورسمنٹ ٹیم نے غیر قانونی تعمیر پر گلستان کالونی میں پلاٹ نمبر704/kکو بھی سیل کردیا جبکہ کشمیر پل انڈر پاس اورچک نمبر4پل کے قریب تجاوزات کے خلاف آپریشن کرکے صفایا کردیا گیا۔

  • ڈویژنل کمشنر عشرت علی کا تحصیل احمدپور سیال کا دورہ

    فیصل آباد(محمد اویس)ڈویژنل کمشنر عشرت علی نے تحصیل احمدپور سیال کا دورہ کیا۔انہوں نے پارلیمانی سیکرٹری رانا شہباز اور اسسٹنٹ کمشنر اسدعلی کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوردریائی کٹاؤ کے حوالہ سے دادل فلڈ بند کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ایری گیشن سمیت متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ ڈویژنل کمشنر عشرت علی نے تحصیل میں جاری ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا اور موقع پر احکامات جاری کیئے۔انہوں نے کہا کہ دریا کا کٹاؤ روکنے کے حوالہ سے موثر منصوبہ بندی کی جائے گی تاکہ مستقبل میں اس سے ملحقہ علاقوں کو نقصانات سے بچایا جا سکے۔ ترقیاتی پروگرامز پر تیزرفتار عملدرآمد کا مقصد علاقائی ترقی اور عوام کوہرممکن ریلیف فراہم کرنا ہے اس ضمن میں کسی قسم کی ذاتی پسند یا ناپسند کی بجائے عوامی اورعلاقائی ضروریات اورمسائل کو مدنظر رکھا جائے گا۔ترقیاتی منصوبوں کے تعمیراتی مراحل کی کڑی مانیٹرنگ کی جائے گی اور ان کی پیشرفت کاباقاعدگی سے جائزہ لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح وبہبود اورعلاقائی خوشحالی کے لئے ترقیاتی پروگرامز پراحسن انداز میں عملدرآمد کرکے بہترین نتائج حاصل کرنے کے لئے تمام متعلقہ محکموں میں مکمل کوآرڈینیشن برقرار رہنی چاہیے۔ ڈویژنل کمشنر نے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کی ایمرجنسی سمیت مختلف شعبوں کا بھی معائنہ کیا اور ہسپتال میں پولیو کاؤنٹر پر بھی رپورٹنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت شعبہ صحت کی بہتری اور ترقی کیلئے مثالی اقدامات کر رہی ہے تاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر جدید اور اعلیٰ طبی سہولیات میسر ہو سکے۔ عوام کی فلاح و بہبود اور بہتر سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات ہیں۔ دور دراز علاقوں میں خصوصاً شعبہ صحت اور تعلیم پربھرپور توجہ دی جا رہی ہے۔ عوام کے مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری رانا شہباز نے کہ پاکستان تحریک انصاف حقیقی تبدیلی کیلئے کوشاں ہے۔وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق ترقی اور خوشحالی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ علاقہ کی ترقی کی راہ میں اب رکاوٹیں برداشت نہیں کی جائینگی۔ تحصیل احمد پور سیال میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے جائیں گے اور تحصیل کی عوام کو اعلیٰ اور معیاری سہولیات دہلیز پر میسر ہونگی۔ عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کئے جا رہے ہیں۔ڈویژنل کمشنر نے ہسپتال میں نیو ڈینٹل یونٹ کو فعال بنانے کے احکامات جاری کئے جبکہ ایکسرے مشین کی تنصیب سمیت بیڈز کی تعداد بڑھانے کے حوالہ سے یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے تحصیل آفس احمدپور سیا ل میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا اور شہر بھر میں صفائی ستھرائی کے بہتر انتظامات پر اسسٹنٹ کمشنر اسدعلی کی کارکردگی کو سراہا۔