Baaghi TV

Author: +9251

  • فاضل ٹاون سرگودھا میں نا معلوم افراد کی گھر پر فائرنگ ۔

    فاضل ٹاون سرگودھا میں نا معلوم افراد کی گھر پر فائرنگ ۔

    سرگودھا۔۔

    فاضل ٹاون سرگودھا میں نا معلوم افراد کی گھر پر فائرنگ ۔

    فائرنگ کے نتیجہ میں جاوید اختر ہیڈ کنسٹیبل پنجاب پولیس شدید زخمی۔۔۔۔

    تشویشناک حالت میں سول اسپتال پہنچایا گیا۔ ۔۔۔

    واقعہ رات دس بجے پیش آیا۔۔۔۔

    پولیس کی ٹیمیں موقعہ پر پہنچ کر صورتحال کا ملاحظہ کیا۔۔۔

    واقعہ اس وقت پیش آیا جب جاوید اختر ڈیوٹی کے لیے گھر سے روانہ ہونے لگے تو دروازے پر نا معلوم افراد نے گھنٹی دی ۔۔۔ جاوید اختر اندر سے دروازہ کھول کر جیسے ہی باہر نکلا تو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔۔۔۔ ۔۔۔۔

  • سرگودھا میں سنار سے دو کروڑ کا سونا ڈاکوؤں نے چھین لیا

    سرگودھا میں سنار سے دو کروڑ کا سونا ڈاکوؤں نے چھین لیا

    سرگودھا
    تھانہ صدر کی حدود میں سنار تاجر کو لوٹ لیا گیا
    تھانہ صدر کی حدود میں 27 چک کی حدود میں اجنالہ روڈ پر 4 ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر سرگودھا کے تاجر سے دو کروڑ سے زائد کا سونا چھین لیا.
    زوہیب نامی تاجر راپنڈی سے سرگودھا کار میں آرہا تھا جسے 27 چک کی حدود میں روک کر اسلحہ کے زور پر سونا چھین لیا گیا۔ ڈاکو موقع واردات سے فرار ھونے میں کامیاب ھو گئے

    سرگودھا
    اس واقع کی اطلاع پولیس کو دے دی گئی ھے ۔ پولیس موقع پر تفتیش میں مصروف عمل ھے

  • دنیاپور : زیادتی کا ملزم بروقت گرفتار

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ جلہ آرائیں پولیس کی بروقت کارروائی،بچے سےبدفعلی کرنے والا ملزم گرفتار۔

    تفصیلات کے مطابق تھانہ جلہ آرائیں پولیس نے 13 سالہ اسد سے زیادتی کا ملزم محمد رمضان کو گرفتار کرلیا۔

    ملزم محمد رمضان نے بچے اسد کو ویران جگہ لے جا کر مکروہ فعل کا ارتکاب کیا۔

    ملزم محمد رمضان گرفتار،مقدمہ درج ،ہر پہلو سے تفتیش جاری ہے ۔

    زیادتی کرنے والا درندہ کسی بھی رعائیت کا مستحق نہیں۔ڈی پی او ضلع لودہراں

  • برطانیہ میں سمندری طوفان نے تباہی مچا دی

    برطانیہ میں سمندری طوفان نے تباہی مچا دی

    برطانیہ میں سمندری طوفان نے تباہی مچا دی

    باغی‌ ٹی وی :برطانیہ بھی اس وقت آفات سماوی کا شکار ہے. برطانیہ میں سمندری طوفان ڈینس کی تباہ کاریاں جاری ہیں، سیلاب سے دریا کا بند ٹوٹ گیا۔ ملک بھر میں 300 سے زیادہ وارننگز جاری کی جا چکی ہیں، اب تک 4 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر پہنچا دیا گیا ہے۔

    برطانیہ میں طوفان ڈینس کی تباہ کاریاں جاری ہیں، بارشوں کی وجہ سے دریاؤں کی سطح بلند ہو چکی ہے۔ سمندری طوفان ڈینس سے آنے والے سیلاب سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں جنہیں محفوظ مقامات پر پہنچا دیا گیا ہے۔ پورے برطانیہ میں سیلاب کی 300 سے زائد وارننگز جاری کی جا چکی ہیں۔اسکاٹ لینڈ میں ایک کار سیلابی ریلے میں بہہ گئی، تاہم کار میں موجود 2 افراد کو بچا لیا گیا، حکام نے ہدایات جاری کی ہیں کہ لوگ سفر سے گریز کریں۔ ورسسٹر شائر میں ایک 55 سالہ شخص کی لاش ملی، پولیس کے مطابق مرنے والے کی کار سیلاب میں بہہ گئی تھی۔

    واضح‌رہے کہ برطانوی حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کیلئے ایک فنڈنگ سکیم کا اجرا بھی کر دیا ہے، جس میں ناٹنگھم شائر، لیسسٹر شائر، ڈربی شائر، شروپ شائر، ٹیلفورڈ، ریکن، ورسسٹرشائر اور ہیرفورڈشائرکے متاثرہ علا قے شامل ہیں۔ بیلون سکیم کے تحت مقامی اتھارٹیز حکومت سے امدادی رقم کی تقسیم کیلئے رجوع کر سکتی ہیں۔ ماحولیاتی ایجنسی پر فلڈز اینڈ کوسٹل منیجمنٹ کے سربراہ جان کرٹن کے مطابق اتوار کے روز بھی انگلینڈ کیلئے متعدد فلڈ وارننگز جاری کی گئی تھیں۔ جس کے بعد پیر تک کے لئے جاری وارننگز کی تعداد 634 ہو گئی ہیں۔ ویلز میں 50 فلڈ وارننگز اور الرٹس جاری کئے گئے جبکہ سکاٹ لینڈ میں 20 سے زائد وارننگز جاری ہوئیں۔ دریائے ٹیمس پر ورسسٹرشائر، ہیرفورڈ شائر اور سشروپ شائر جبکہ دریائے وائی پر ہیرارفورڈ شائر میں شدید سیلاب کی وارننگز بھی جاری کی گئی ہیں۔ اتوار کے روز بڑے واقعات سائوتھ ویلز اور انگلینڈ کے کئی علاقوں میں پیش آئے۔

  • اسٹاک مارکیٹ میں آج ملا جلا رحجان

    اسٹاک مارکیٹ میں آج ملا جلا رحجان

    اسٹاک مارکیٹ میں آج ملا جلا رحجان

    باغی ٹی وی : اسٹاک مارکیٹ میں آج ملا جلا رحجان دیکھنے میں آرہا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 160 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    منگل کے روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 40276 پر تھا اور ابتدائی ایک گھنٹے میں تین سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ بھی ہوا تھا لیکن یہ تیزی زیادہ دیر برقرار نہیں رہ سکی اور انڈیکس تیزی سے نیچے آیا۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سرمایا کاری کافی محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں جس کے سبب انڈیکس اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔
    پچھلے دنوں سٹاک مارکیٹ میں کمی نظر آئی .پاکستان کی معاشی صورت حال عالمی جریدے کی رپورٹ نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو بہت مثبت قراردیا،بین الاقوامی جریدے بلومبرگ نے تیزی کے زبردست رجحان کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قراردے دیا، اگلے ماہ میں ملک میں غیرملکی سرمایہ آئے گا.

  • لبنان میں‌پھر سے مظاہرے اور احتجاج ، آخر کیا وجہ بنی

    لبنان میں‌پھر سے مظاہرے اور احتجاج ، آخر کیا وجہ بنی

    لبنان میں‌پھر سے مظاہرے اور احتجاج ، آخر کیا وجہ بنی

    باغی ٹی وی :لبنان میں مظاہرے اور خون ریز احتجاج کے بعد پھر سے کشیدگی نے سراٹھا لیا ہے، لبنان میں حکومت کےخلاف جاری مظاہروں کے دوران ایک سماجی کارکن احمد محمد توفیق کی ہلاکت کے بعد عوام میں شدید غم وغصہ پایا جا رہا ہے۔ مظاہرین نے کارکن کی ہلاکت کے بعد بیروت کے وسط میں الرینغ پُل کو ہرطرح‌کی ٹریفک کے لیے بند کردیا ہے۔

    خیال رہےکہ نوجوان کارکن احمد محمد توفیق طرابلس شہر کے علاقے الجمیزات میں ایک ریلی کے دوران گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا تھا جو بعد ازاں اسپتال میں دم توڑ گیا۔اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر طرابلس میں سوگ منانے اور فوج سے اس واقعے کی جامع تحقیقات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔اس قبل لبنانی وزیرا عظم سعد الحریری کو شدید احتجاج کی وجہ سے استعفی دینا پڑا تھا. اور خون ریز احتجاج اس کےبعد بھی تھما نہیں تھا.

  • صوبائی دارالحکومت میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

    کوئٹہ میں تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند ہے کل عدالت روڈ پر ہونے والے بم دھماکہ میں بے گناہ شہریوں تاجروں اور سیکورٹی فورس کی شہادت کیخلاف سیاسی اور مذہبی پارٹیوں کی کال پر کوئٹہ شہر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے کوئٹہ کے تمام چھوٹے بڑے کاروباری بند ہے کوئٹہ میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت مرکزی انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ اور تمام سیاسی اور مزہبی پارٹیوں اور عوام نے کی ہے۔

  • اسرائیل نے ایرانی ٹھکانوں کو کیسے نشانہ بنایا ثبوت  پیش

    اسرائیل نے ایرانی ٹھکانوں کو کیسے نشانہ بنایا ثبوت پیش

    اسرائیل نے ایرانی ٹھکانوں کو کیسے نشانہ بنایا ثبوت پیش

    باغی ٹی وی :ایران اسرائیل چپقلش پھر سے خبروں میں ہے. اسرائیل نے ایران کے خلاف عسکری کاروائی کی ہے اور اپنی کامیابی کا ثبوت بھی دیا ہے.اسرائیلی اخبار’یروشلم پوسٹ’ نے ایک تازہ رپورٹ میں‌ شام کے دارالحکومت دمشق میں فضائی حملوں میں تباہ کیے گئے ایرانی عسکری مراکز کی تصایر جاری کی ہیں۔ اخبار کے مطابق 13 فروری کو دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب ایرانی پاسداران انقلاب کی القدس ملیشیا کی پانچ تنصیبات جن میں اسلحہ اور میزائلوں کے گودام شامل تھےپر پانچ حملے کیے گئے جن میں ایرانی کارپوریشنوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

    اخبار کے مطابق اسرائیلی بمباری نے پاسداران انقلاب کے گوداموں ، ہیڈ کوارٹرز اور ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس سے دمشق ائیرپورٹ کے آس پاس کے انفراسٹرکچر اور عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

  • سندھ کابینہ کا اجلاس بھی ملتوی کردیا گیا، آخر کیا وجہ بنی

    سندھ کابینہ کا اجلاس بھی ملتوی کردیا گیا، آخر کیا وجہ بنی

    سندھ کابینہ کا اجلاس بھی ملتوی کردیا گیا، آخر کیا وجہ بنی

    باغی ٹی وی :وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہدایت کی ہے کہ اگر ضروری ہوتو ریلوے کالونی سے لوگوں کو نکالیں۔ انہوں ںے کہا کہ تمام متاثرین کے ضروری ٹیسٹ کیے جائیں۔ آج منعقد ہونے والا سندھ کابینہ کا اجلاس بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔ اب یہ اجلاس بدھ کے دن منعقد ہوگا۔وزیراعلیٰ سندھ نے کور کمانڈر کراچی سے بھی صورتحال پر بات چیت کی جس میں انہیں فوج کی جانب سے مکمل مدد و تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔ سید مراد علی شاہ نے شرکائے اجلاس کو بتایا کہ گیس کی چیکنگ اورائیرکوالٹی چیک کرنے کے حوالے سے پاک فوج بھرپورمدد کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ سے بھی بھرپور مدد لی جائے گی۔

    واضح‌رہے کہ زہریلی گیس سے متاثرہ دو سو سے زائد افراد اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، زہریلی گیس سے کراچی کی ساحلی پٹی سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے ،کراچی کے شہری پریشانی کے عالم میں مبتلا ہیں.

    شہر قائد میں زہریلی گیس، کسٹم ہاؤس کے ملازمین بے ہوش، کسٹم ہاؤس کو تالے لگ گئے

    کراچی میں زہریلی گیس کا اخراج کہاں سے ہوا؟ چیئرمین کے پی ٹی بول پڑے

    کراچی میں زہریلی گیس کا پھر حملہ، ہلاکتیں 8 ہو گئیں،مریضوں میں اضافہ

    کراچی میں زہریلی گیس کہاں سے آئی؟ جوڈیشیل تحقیقات کا مطالبہ سامنے آ گیا

    زہریلی گیس، جاں بحق افراد کا پوسٹ مارٹم کیوں نہیں کروایا گیا؟ مبشر لقمان نے اٹھایا اہم سوال

    زہریلی گیس کہاں سے خارج ہو رہی؟ سراغ لگا لیا گیا، مقدمہ درج

    زہریلی گیس سے ہلاک ہونے والوں کی شناخت معمار بی بی، یاسمین، رضوان، عظیم اختر، احسن، رابش 35 سالہ زیب النساء، 40 سالہ عمران40 اور 50 سالہ یوسف50 کے طور پرہوئی ہے۔

    کیماڑی سمیت دیگر علاقوں میں اسکول بند کردیے گئے، فیکٹریوں میں کام بند کرکے ملازمین کو چھٹی دے دی گئیم ماسک کی فروخت میں اضافہ ہو گیا جبکہ ماسک کی قیمت ڈبل ہو گئی، شہریوں سے منہ مانگے دام وصول کیے جا رہے ہیں،

  • ملک بھر میں کیسا رہے گا موسم

    ملک بھر میں کیسا رہے گا موسم

    ملک بھر میں کیسا رہے گا موسم

    باغی ٹی وی :محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد رہے گا۔وفاقی دارالحکومت میں سوموار کی صبح خنکی اور ہلکی ہوا چلنے کے سبب موسم سرد رہا اور درجہ حرارت بھی 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو کہ 22 تک جانے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتراضلاع میں موسم خشک جبکہ سوات، دیر، کرم اور چترال کے اضلاع میں سرد رہے گا۔ شا م / رات میں ما لاکنڈا، دیر، چترال، سوات، میں با رش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔صوبائی دارالحکومت پشاور کا درجہ حرارت صبح کے وقت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو کہ 25 تک جا سکتا ہے۔ چترال، دیر اور مالم جبہ کا کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 03، منفی1 اور منفی 1 رہے گا۔

    پنجاب کے بیشتراضلاع میں بھی آج موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم دوپہرکے وقت درجہ حرارت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔میدانی علاقوں میں صبح کے وقت خنکی سے درجہ حرارت کم جب کہ دوپہر میں زیادہ ہونے کا امکان ہے۔ لاہور کا درجہ حرارت صبح کے وقت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو 25 تک جا سکتا ہے۔

    اسی طرح صوبہ سندھ کے اکثر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا تاہم دوپہر کے وقت درجہ حرارت میں قدرے اضافہ ہو سکتا ہے۔ کراچی کا درجہ حرارت صبح کے وقت19 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا جو کہ 29 تک جانے کا امکان ہے۔