Baaghi TV

Author: +9251

  • ڈیرہ اسماعیل خان میں موبائل پولیس  پر حملہ ہیڈ کانسٹیبل شہید

    ڈیرہ اسماعیل خان میں موبائل پولیس پر حملہ ہیڈ کانسٹیبل شہید

    ڈیرہ اسماعیل خان میں موبائل پر حملہ ہیڈ کانسٹیبل شہید

    باغی ٹی وی :کوئٹہ کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی آج دہشت گردی ہوئی ہے۔ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا کیا گیا۔
    دہشت گردوں کے اس حملے میں ہیڈ کانسٹیبل ریاض شہید اور ڈرائیور عطا اللہ زخمی ہو ئے ہیں۔زخمی اہل کار کو اسپتال پہنچا دیا گیا جہاں ڈاکٹر ان کی جان بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔پولیس موبائل انسداد پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور تھی۔پولیس کے مطابق پولیس موبائل جب گاؤں میڈی کے قریب پہنچی تو سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی کا دھماکا ہو گیا۔دھماکے کے بعد دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی، گولیاں لگنے سے ایک اہل کار موقع پر ہی شہید ہو گیا۔خیال رہے ملک بھر میں 17 فروری سے پولیو کے خلاف مہم شروع کی گئی ہے۔
    پولیو سے سب سے زیادہ خیبر پختونوخواہ متاثر ہے جہاں صرف رواں برس 9 کیس سامنے آچکے ہیں۔دہشت گردوں کی جانب سے حملے ایسے وقت کیے جا رہے ہیں جب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔پاکستان نے پہلے ہی ان خدشات کا اظہار کر دیا تھا کہ بھارت ہائی پروفائل دورں کو سبوتاژ کرنے کے لیے دہشت گردی کراسکتا ہے۔

  • کرپشن کے احتساب پر گورنر پنجاب نے کی دو ٹوک بات

    کرپشن کے احتساب پر گورنر پنجاب نے کی دو ٹوک بات

    کرپشن کے احتساب پر گورنر پنجاب نے کی دو ٹوک بات

    باغی ٹی وی :چوہدری محمدسرور گور نرپنجاب کی صوبائی وزراء اور پارٹی عہدیداروں کی ملاقات ہوئی.صوبائی وزرء میاں اسلم اقبال ‘یاسمین راشد ‘سنٹر ل صدر تحر یک انصاف اعجاز چوہدری ان کےعلاوہ مشیر وزیر اعلی سلمان شاہ ‘ ندیم بارا ‘ عثما ن بسراء اور زبیر خان نیازی ملاقات میں شامل تھے. اس کے بعد چوہدری سرور نے کہا کہ حکومت نہیں اپوزیشن اپنی کر پشن کی وجہ سے خطرے میں ہے .ملکی ترقی و خوشحالی کی راہ میں روڑے اٹکانے والی اپوزیشن قوم کی خیر خواہ نہیں. اپوزیشن کے خلاف ایک بھی کیس ہماری حکومت نے نہیں بنایا ‘

    انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین ماضی میں خود ایک دوسرے کے خلاف کیس بناتے رہے ہیں ماضی میں حکمران جمہوریت کے نام پرقومی خزانہ خالی کرتے رہے .22کر وڑ عوام کا فیصلہ ہے جنہوں نے کر پشن کی ہے انکا احتسا ب ضرور ہوگا .ہم ملک وقوم کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں اصولوں پر سمجھوتہ نہیں ہوگا ‘

    گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کا کہنا تھا کہ ملکی مفادات کے تحفظ کیلئے پاکستان کے تمام ادارے ایک پیج پر ہیں . ہر شعبے میں انصاف و میرٹ حکومتی اولین ترجیح ہے.

  • وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج، کیا ہوں گے فیصلے

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج، کیا ہوں گے فیصلے

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج، کیا ہوں گے فیصلے

    باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا جس میں 12 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا جائے گا. ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال اور ترک صدر طیب ایردوان کے دورہ پاکستان میں معاہدوں کی تفصیلات سے کابینہ کو اعتماد میں لیا جائے گا۔اس کے علاوہ کابینہ مہنگائی کی روک تھام کے اقدامات کا بھی جائزہ لے گی جبکہ احساس پروگرام میں ارکان پارلیمان کو شامل کرنے کے معاملے پر بریفنگ بھی ایجنڈا میں شامل ہے۔اجلاس میں گیس کی قیمتوں اور بجلی بلوں کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے جبکہ دالوں پر ٹیکس ریگولیڑی ڈیوٹی کے معاملے پر بھی غور کیا جائے گا۔
    واضح‌ رہے کہ ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال اور ترک صدر طیب ایردوان کے دورہ پاکستان میں معاہدوں کی تفصیلات سے کابینہ کو اعتماد میں لیا جائے گا۔اس کے علاوہ کابینہ مہنگائی کی روک تھام کے اقدامات کا بھی جائزہ لے گی جبکہ احساس پروگرام میں ارکان پارلیمان کو شامل کرنے کے معاملے پر بریفنگ بھی ایجنڈا میں شامل ہے۔

    اجلاس میں گیس کی قیمتوں اور بجلی بلوں کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے جبکہ دالوں پر ٹیکس ریگولیڑی ڈیوٹی کے معاملے پر بھی غور کیا جائے گا۔وفاقی کابینہ کو پاکستان اسٹیل ملز کے معاملہ پر بھی غور کیا جائے گا جبکہ بھارت سے ایک بار کے لیے کیڑے مار ادویات کی درآمد کی اجازت کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل کیا گیا

  • معصوم بچے سے دو افراد کی جسمانی زیادتی ،ویڈیوز بناکر بلیک میلنگ کرنے لگے

    ٹھٹھہ صادق آباد(نمائندہ باغی ٹی وی)چھٹی کلاس کے طالب علم سے اوباش نوجوانوں نے  زیادتی کی اور اس کے بعد زیادتی کی فحش ویڈیوز بھی بنا لی ،تفصیلات کے مطابق قصبہ ٹھٹھہ صادق آباد میں چھٹی جماعت کے طالب علم سے 2اوباش نوجوانوں نے  زیادتی کی اور اس کے بعد دوران زیادتی کی بنائی گئی ویِڈیوز کی بنیاد پر لڑکے کو بار بار اپنے پاس بلا کر بلیک میل کرتے رہے اور جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے اور اوباش محمد فیصل اور اس کے ساتھی عبید علی نے 9 سالہ معصوم ریحان کو باری باری زیادتی کا نشانہ بنایا۔متاثرہ بچے کے چچا محمد سجاد کی کاروائی کے لیے تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد کو تحریری درخواست کے بعد ملزمان نے درخواست واپس لینے کے لئے بھی مدعی پر دباو ڈالنا شروع کردیا کہ اگر درخواست واپس نہ لیگئی تو وہ بچے کی فحش ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردیں گے۔

  • سرگودھا ڈی پی او عمارہ اطہر کی زیر صدارت محافظ اسکواڈ اور ضلع کے داخلی وخارجی راستوں پر تعینات ملازمان سے ماہانہ  میٹنگ، کارکردگی کا جائزہ

    سرگودھا ڈی پی او عمارہ اطہر کی زیر صدارت محافظ اسکواڈ اور ضلع کے داخلی وخارجی راستوں پر تعینات ملازمان سے ماہانہ میٹنگ، کارکردگی کا جائزہ

    سرگودھا ڈی پی او عمارہ اطہر کی زیر صدارت محافظ اسکواڈ اور ضلع کے داخلی وخارجی راستوں پر تعینات ملازمان سے ماہانہ میٹنگ، کارکردگی کا جائزہ
    سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی زیر صدارت محافظ اسکواڈ اور ضلع کے داخلی وخارجی راستوں پر تعینات جوانوں سے ذکاء اللہ شہید پولیس لائن میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ڈی پی او سرگودھا نے محافظ اسکواڈ اور ضلع کے داخلی وخارجی راستوں پر تعینات عملہ کی کارکردگی کا فرداً فرداً جائزہ لیا اور کارکردگی مزید بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوام الناس کو بے جا ناکہ لگا کر تنگ نہ کریں اپنے رویہ کو بہتر بنائیں، گشت کو مزید موثر بناتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں اور دیگر جرائم میں کمی لانے کیلئے بھر پور محنت کریں اچھی کارکردگی پر انعام جبکہ ناقص کارکردگی پر سرزنش کی جائے گی۔

  • پی ایس ایل فائیو کے افتتاحی میچ کی ٹکٹیں سستی کر دی گئیں

    پی ایس ایل فائیو کے افتتاحی میچ کی ٹکٹیں سستی کر دی گئیں

    پی ایس ایل فائیو کے افتتاحی میچ کی ٹکٹیں سستی کر دی گئیں۔

    باغی ٹی وی :پی ایس ایل فائیو کے افتتاح میچ کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کے 2 انکلوژرز کے ٹکٹوں کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔ ڈھائی ہزار روپے مالیت والے ٹکٹ اب 15 سو روپے میں دستیاب ہوں گے جبکہ فرسٹ کلاس انکلوژر نسیم الغنی اور اقبال قاسم انکلوژر کے ٹکٹوں کی قیمتوں میں بھی کمی کی گئی ہے۔ترجمان کوریئر کمپنی کے مطابق کم قیمتوں کی حامل ٹکٹ خریدنے والے شہری افتتاحی تقریب دیکھنے کےاہل نہیں ہوں گے اور شہری سستی ٹکٹ خرید کر صرف افتتاحی میچ دیکھ سکیں گے۔شہری نجی کوریئرکمپنی کے ملک بھرمیں قائم فرانچائز سے ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔واضح رہے کہ پی ایس ایل فائیو کا باقاعدہ آغاز 20 فروری کو کراچی سے ہو رہا ہے اور یہ ٹورنامنٹ 22 مارچ تک جاری رہے گا۔ پی ایس ایل فائیو کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپیئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ لیگ کا فائنل میچ 22 مارچ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہو گا۔
    واضح‌رہے کہ پی ایس ایل کی آمد آمد ہے . ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020 کی افتتاحی تقریب 20 جنوری بروز جمعرات کی شام 6:45 بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقد ہوگی۔ ایونٹ کی رنگارنگ افتتاحی تقریب میں کُل 350 فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

  • چیئرمین پاک سرزمین پارٹی کا  ڈسٹرکٹ ویسٹ کے ورکرز اجلاس سے خطاب

    چیئرمین پاک سرزمین پارٹی کا ڈسٹرکٹ ویسٹ کے ورکرز اجلاس سے خطاب

    چیئرمین پاک سرزمین پارٹی کا ڈسٹرکٹ ویسٹ کے ورکرز اجلاس سے خطاب

    باغی ٹی وی : چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے ڈسٹرکٹ ویسٹ کے ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے. کہا کہ عوام کے حقیقی مسائل کو حل کرنا اور انہیں ریلیف دیناحکومت وقت کی اولین ذمہ داری ہے اگر وہ یہ کام نہیں کرتے تو انہیں حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں رہتا ، پاکس سرزمین پارٹی کے اس موقع پر بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی . اور بہت سارے افراد نے پارٹی میں شمیولیت اختیار بھی کی . واضح‌رہے کہ پاک سرزمیں پارٹی سندھ اور کراچی میں اپنی پارٹی کی تعمیر نو میں‌کافی متحرک ہے. ڈسٹرکٹ ویسٹ کے ورکرز اجلاس کے موقع پر ممبر نیشنل کونسل حفیظ الدین ممبر نیشنل کونسل محمد دلاور ڈسٹرکٹ ویسٹ کے صدر عادل صدیقی بھی موجود ہیں.

  • تنخواہ نہ دینے پر جیو کے‌خلاف ورکرز نے احتجاج کا دائرہ وسیع کردیا

    تنخواہ نہ دینے پر جیو کے‌خلاف ورکرز نے احتجاج کا دائرہ وسیع کردیا

    تنخواہ نہ دینے پر، جیو کے‌خلاف ورکرز نے احتجاج کا دائرہ وسیع کردیا

    باغی ٹی وی : دیگر کئی چینلز کی طرح جیو نیوز بھی اپنے ورکرز کی اجرت نہ دے کر زیادتی کرنےمیں‌ ان کی صف میں شامل ہے، اس سلسلے میں عمران جونیئر ویب سائٹ نے ایک رپورٹ میں بتایا ہےکہ جیو نیوز میں تنخواہوں کے معاملے پر قائم ورکرز کمیٹی نے انتظامیہ کی جانب سے وعدوں پر عملدرآمد نہ کیے جانے کے خلاف اپنے جاری احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کردیا ہے ۔۔ پپو نے انکشاف کیاہے کہ منگل 18 فروری سے جیو نیوز کا اّوٹ پٹ ڈپارٹمنٹ بھی ہڑتال میں شامل ہوگا۔ ورکرز کمیٹی کے مطابق انتظامیہ سے 3دسمبر 2019 کو ہوئے مذاکرات میں جس معاہدے پر دستخط ہوئے تھے اس پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد نہیں کیا جارہا۔ 3 دسمبر 2019 کو جیو نیوز کے سی ای او میر ابراہیم الرحمن،ایم ڈی نیوز اظہر عباس اور ڈائریکٹر نیوز رانا جواد کی موجودگی میں گروپ ایم ڈی فنانس کامران حفیظ نے یہ یقین دہانی کرائی تھی ہر ملازم کو ہر 30 دن میں ایک تنخواہ ادا کی جائے گی اور 50 ہزار تک کی تنخواہ کی ادائیگی کے لیے ہر ماہ کی 10 تاریخ دی تھی جبکہ باقی بیجز کی تنخواہیں 20 سے 28 تاریخ کے دوران ادا کی جانا تھیں لیکن ایم ڈی فنانس کی جانب سے معاہدے پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا۔

    جیو نیوز کی ورکرز کمیٹی نے 12 فروری 2020 سے احتجاج شروع کیا تھا اور کمیٹی کی اپیل پر جیو نیوز میں ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال سے صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک جاری ہے جس کے اگلے مرحلے میں منگل 18 فروری سے آوٹ پٹ بھی شامل ہوگا اس دوران جیو نیوز کے بیوروز، او ایس آر ڈیسک اور اسپورٹس ڈیسک سے کوئی ٹکر یا خبر فائل نہیں کی جائے گی اور نہ ہی کوئی فوٹیج آن ایئر کے لیے بھیجی جائے گی جبکہ دیگر ذرائع سے آنے والی خبروں کو آوٹ پٹ بریکنگ کے طور پر ایئر نہیں کرے گا جبکہ ٹکرز بھی نارمل میں چلائے جائیں گے ۔ جیو نیوز کی ورکرز کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ انتظامیہ کے رویے کے خلاف اب روزانہ کی بنیاد پر اپنے لائحہ عمل کو نئے سرے سے ترتیب دیا جائے گا اور ضرورت پڑنے پر پی ایس ایل کی کوریج کا مکمل بائیکاٹ بھی کیا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ ورکرز کی تنخواہ نہ دینے پر صحافی دیگر چینلز کے خلاف بھی احتجاج کناں ہیں، ایسی صورت حال میں ان ورکرز کو اپنے بچوں کا پیٹ پالنا بھی مشکل ہے اور اس وجہ سے کئی بیماریوں کا شکار ہیں.
    واضح‌رہے کہ گزشتہ سال 13 مئی کو بھی ہڑتال کی گئی تھی جیو ملازمین نے تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے ہڑتال کا اعلان کیا تھاجب سوموار کی صبح سے جیو ٹی وی پر صرف بلیٹن چل رہے تھے رپورٹرز و عملے کی ہڑتال کی وجہ سے کوئی بریکنگ نہیں چلی ،دوسری جانب جیو کے سوشل میڈیا اکاونٹس پر بھی کام رک گیا تھا، صبح دس بجے کے بعد سے اب تک کوئی ٹویٹ نہیں کی گئی. جیو کے ٹویٹر اکاونٹ پر ہر وقت خبریں آ رہی ہوتی تھیں لیکن تب وہ بھی معطل ہو کر رہ گیا تھا ،

  • سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان چین میں پھنسے پاکستانی  طلبا کو واپس وطن لانے کےلیے ہرطرح کوشاں

    سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان چین میں پھنسے پاکستانی طلبا کو واپس وطن لانے کےلیے ہرطرح کوشاں

    سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان چین میں پھنسے پاکستانی طلبا کو واپس وطن لانے کےلیے ہرطرح کوشاں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق :سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان چین میں پھنسے پاکستانی طلبا کو واپس وطن لانے کےلیے ہرطرح کوشاں ہیں . معرف اینکر پرسن نے جو ایک خاص مشن پر گامزن ہیں ،اسی سلسلے کی کڑ ی میں‌ اپنی حالیہ ویڈیو میں انہوں نے ہمارے ملک میں ان طلبا کو واپس لانے میں مدد کی اپیل کی ہے جو وہاں بری طرح محصور ہیں‌ اور وہ سنگین صورتحال میں ہیں ، ان کو اپنی یونیورسٹیوں میں بند کردیا گیا ہے اور انہیں کسی طرح کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

    سینئر اینکر پرسن نے کہا وہ اور ان کی ٹیم کورونا وائرس کے بارے میں تحقیق کر رہی ہے اور شہر کی اصل تصویر پیش کرنے کی کوشش کر رہی ہے جہاں یہ وبا پھیلی ہوئی ہے،یہ ایک ایسا خوف اور وحشت ہے جو وہاں کے مقیم افراد کو ہر وقت لاحق ہے.۔ پریشان کن امر یہ ہوسکتا ہے ، اگر یا جب یہ وائرس تیسری دنیا کے ممالک میں داخل ہوتا ہے تو اس کو کس طرح دور کیا جائے گا اور اس پر قابو کیسے پایا جاسکتا ہے جہاں ہیضے ، ٹائیفائیڈ ، ڈینگی یا یہاں تک کہ پولیو سمیت کئی دیگر جان لیوا بیماریوں کا خدشہ ہے؟

    چین میں اپنے پاکستانی ذرائع کے مطابق مبشر لقمان اب تک 12 سے 14 طلباء اور ان کے والدین میں سے کچھ کے ساتھ بات چیت کر سکے ہیں۔ چین میں پھنسے ہوئے1300 سے زیادہ پاکستانی طلبا کو وہاں پر موجود پاکستانی سفارتخانے کی طرف سے کسی قسم کی مدد نہیں‌کی گئی .
    یہ طلبا کرونا وائرس کے خاتمے سے نہیں بلکہ شدید افسردگی سے دوچار ہیں اور ابھی گھبرائے ہوئے ہیں۔ ان بچوں کو مبشر لقمان نے واٹس ایپ اور ٹیلی گرام جیسے سوشل میڈیا ایپس پر بنائے گئے گروپس پر یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ انہیں واپس لانے میں اپنی بساط کے مطابق پوری کوشش کریں گے.۔ انہوں نے پاکستان کی معزز شخصیات ، سیاستدانوں ، بہت سے اینکرز اور تجزیہ کاروں میں سے کچھ کا ذکر کیا ہے جس سے وہ اس سلسے میں رابطہ میں‌ہیں.

    سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے اس معاملے میں اپنی مکمل مدد کی یقین دہانی کرائی اور بتایا کہ اگر چینی حکومت ان طلباء کو وطن واپس بھیجنے کی اجازت دیتی ہے تو پھر ان کے واپس لانے کا کیا امکان ہے؟ مبشر لقمان نے پی آئی اے کے متعلقہ شخص سے بات کی اور اسے اپنے تحفظات پیش کیے ، جس کا جواب انہوں نے دیا کہ وہ لاگت کی بنیاد پر انہیں واپس لانے کا بندوبست کرسکتے ہیں۔

  • زلمے خلیل زاد کی آرمی چیف سے ملاقات خطے کی صورتحال پر بات چیت

    زلمے خلیل زاد کی آرمی چیف سے ملاقات خطے کی صورتحال پر بات چیت

    زلمے خلیل زاد کی آرمی چیف سے ملاقات خطے کی سیکیورٹی کی صورت حال پر بات چیت

    باغی ٹی وی :امریکا کے افغانستان کے لیے خاص نمائندے زلمے خلیل زاد نے جی ایچ کیو ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی . ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول علاقائی سلامتی کی مجموعی صورتحال اور افغانستان میں جاری مصالحتی عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا