Baaghi TV

Author: +9251

  • ڈی آئی جی کوئٹہ رازاق چیمہ کی جائے دھماکہ پر میڈیا سے گفتگو

    دھماکہ عصر کی نماز کے بعد ہوا ہے ایک جماعت نے حضرت ابو بکر صدیق کی وفات کے بارے ریلی نکالی تھی ریلی کے شرکاء کو سیکورٹی دی گئی تھی اور علاقہ بند کیا تھا ایک کم عمر کا نوجوان پیدل آیا جسے پولیس نے روکا اور آگے جانے نہیں دیا لڑکا آگے جانا چاہتا تھا پولیس نے روکا روکنے پر اُس نے خود کو اُڑا لیا ابتدائی طور پر لگتا ہے کے نشانہ ریلی کے شرکاء تھے پولیس کے جوانوں نے جان پر کھیل کر مبعینہ خودکش کو روکنے کی کوشش کی جس پر اُس نے خود کو اُڑا دیا شہداء کی تعداد 8 ہے جن میں 2 پولیس اور ایک لیویز اہلکار شامل ہیں ابتدائی طور پر 15 زخمیوں کی اطلاعات ہیں ، ڈی آئی جی کوئٹہ رازق چیمہ۔

  • سعودی عرب سے نہ صرف دوستی کا بلکہ مذہبی رشتہ بھی ہے، عبداللہ گل

    سعودی عرب سے نہ صرف دوستی کا بلکہ مذہبی رشتہ بھی ہے، عبداللہ گل

    سعودی عرب سے نہ صرف دوستی کا بلکہ مذہبی رشتہ بھی ہے، عبداللہ گل

    باغی ٹی وی : جنرل (ر) حمید گل مرحوم کے بیٹے تحریک جوانان پاکستان کے چیئر مین محمد عبداللہ گل نے کہا ہے کہ ‏ پاکستان کا سعودی عرب کیساتھ نہ صرف دوستی کا رشتہ ہے بلکہ مذہبی رشتہ ہے.انہوں نے یہ بات عبد الرحمٰن بن محمد المتر سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار ریلیف اینڈ ویلفیئر سعودی عرب کے اعزاز میں دیےگئے عشائیے کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہی. انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کےساتھ ہمارے دیرینہ اور پائیدار روابط ہیں . ہماری دوستی اور تعلق کسی صورت کم نہیں ہو سکتی.پاکستان اور سعودیہ نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے .

    انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے دُکھی انسانیت کی خدمت کی اور ان کی یہ خدمات کبھی بھی فراموش نہیں کی جاسکتیں ۔عبدالرحمن المتر سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار رلیف اینڈ ویلفیئر نے مجاہد اسلام جنرل حمید گل رح اور تحریک جوانان پاکستان کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر جمال ناصر، مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال چودھری، پاکستان سویٹ ہومز کے سرپرست اعلیٰ زمرد خان موجود بھی موجود تھے.

  • وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی شارع عدالت بم دھماکہ کی مذمت۔

    وزیراعلیٰ کا بم دھماکہ میں قیمتی جانی نقصان پر رنج وغم کا اظہار دہشت گردی کی بزدلانہ کاروائی میں ملوث عناصرکو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، وزیراعلیٰ کی ہدایت کی اور کہا کے معصوم اور بے گناہ شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے سخت ترین سزا کے مستحق ہیں۔ دہشت گردی کے واقعہ کے تمام محرکات اور پہلوؤں کا جائزہ لے کر 24گھنٹے کے اندر رپورٹ پیش کی جائے۔ عوام کے جان ومال کے تحفظ کو ہر صورت یقینیاور شہر کی سیکیورٹی کے اقدامات کو مزید موثر بنایا جائے۔ وزیراعلیٰ جام کمال خان

    ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں، وزیراعلیٰ بلوچستان کا دھماکے کے شہداء کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا.

  • چین میں محصور پاکستانی طلبا کے والدین رو رو کر دھائیاں دینے لگے، مدینہ کی ریاست والے کچھ تو خیال کریں

    چین میں محصور پاکستانی طلبا کے والدین رو رو کر دھائیاں دینے لگے، مدینہ کی ریاست والے کچھ تو خیال کریں

    چین میں محصور پاکستانی طلبا کے والدین رو رو کر دھائیاں دینے لگے

    باغی ٹی وی : چین میں کرونا وائرس کی وجہ سے محصور طلبا کے والدین حکومت کو دھائیاں دینے لگے کہ ہمارے بچوں کو ہمارے تک پہنچادیں.متاثرہ سٹوڈنٹ کی ایک والدہ نے پریشانی کی اس صورت حال میں‌حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے حکمران ریاست مدینہ کا نام لیتےہیں . ریاست مدینہ میں تو کسی جانور کو بھی بھوکے پیاسے اور لاچاری کی حالت میں نہیں گز رنا پڑتا تھا. اب جب کہ ہمارے بچے بری طرح بھوکے ہیں پیاسے ہیں اور اپنے ماں باپ کو ملنے کے لیے ترس رہے ہیں.، ہمارے بچے ہر وقت اذیت سے گزر رہے ہیں .حکومت ان کو نکالنے کےلیے کچھ نہیں کر ہی ، اور ان کی مائیں اپنے بچوں کو ترس رہی ہیں. پاکستانی بچے جو کرونا وائرس سے متاثر ہیں ان کو ہر وقت دعائیں دیتے ہیں.اس وقت حکومت سیاست مت کریں یہ ہماری جانوں کا مسئلہ ہے اس وقت ہمارے بچے ڈپریشن کاشکار ہیں. اور وہ ہر وقت اپنے پیاروں کی طرف جانے کے لیے بے چین ہیں.ہماری حکومت سے درخواست ہے کہ وہ ہمارے بچوں کو جلدی ہمارے تک پہنچائے.

  • بھارتی حکام سید علی گیلانی کو علاج کی سہولیات فراہم نہیں کررہے، صدر کشمیر یوتھ الائنس

    بھارتی حکام سید علی گیلانی کو علاج کی سہولیات فراہم نہیں کررہے، صدر کشمیر یوتھ الائنس

    بھارتی حکام سید علی گیلانی کو علاج کی سہولیات فراہم نہیں کررہے، صدر کشمیر یوتھ الائنس

    اسلام آباد (باغی ٹی وی ) سیدہ آسیہ اندرابی کے بھانجے اور کشمیر یوتھ الائنس کے صدر ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت سید علی گیلانی کو علاج کی مناسب سہولیات فراہم نہیں کررہا، سید علی گیلانی شدید بیمار ہیں، گیلانی خاندان کے مرکزی گھر میں سوگ کا عالم ہے، انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی کی ساری زندگی جدوجہد سے تعبیر ہے۔ آزادی اور حق خود ارادیت کی جدوجہد میں عمر کا زیادہ حصہ بھارتی جیلوں میں گزارا ہے، جبکہ دس سال سے زائد عرصہ نظربندی میں گزارے، حالت بیماری میں بھی نظربند ہیں۔ بھارت نے حریت قائد کی آزادی کی آواز دبانے کے لیے ظلم و جبر کے تمام ہتھکنڈے آزمائے لیکن وہ ان کے عزم و حوصلے کو توڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔ انہوں نے کہا کہ رواں ماہ فروری میں ڈاکٹر قاسم کو بھی جیل میں 28 سال مکمل ہوگئے مگر وہ عزم و ہمت کا پیکر بنے ہوئے بھارتی جبر کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں۔ صدر کشمیر یوتھ الائنس ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سید علی گیلانی کیلئے خصوصی دعائیہ تقاریب کا اہتمام کریں جبکہ انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ عالمی اداروں پر زور ڈالیں تاکہ بھارت کو مجبور کیا جائے کہ وہ سید علی گیلانی کو علاج کی سہولیات فراہم کریں، سید علی گیلانی مقبوضہ کشمیر کی عوام کیلئے امید ہیں۔

  • بورے والا : 16 سالہ نوجوان نے موت کو گلے لگا لیا

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی)

    ٹرین کے نیچے آ کر 16 سالہ بچہ جاں بحق۔

    تفصیلات کے مطابق بورےوالا چک نمبر 201 ای بی مانا موڑ کے قریب ایک 16 سالہ بچہ ٹرین کے نیچے آ گیا۔
    جس کے نتیجے میں وی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ جاں بحق ہونے والے کی شناخت شرجیل ولد لیاقت علی چک نمبر 255 ای بی کے نام سے ہوئی ہے۔ریسکیو 1122 بورےوالا نے بروقت رسپانس کیا اور موقع پر پہنچ کر مریض کو فرسٹ ایڈ فراہم کرتے ہوئے چیک کیا تو مریض زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا تھا۔ موقع پر موجود لوگوں نے بتایا کہ 16 سالہ بچے نے خود ٹرین کے آگے چھلانگ لگا کر اپنی جان دی ہے۔ اسٹیشن کوآرڈینیٹر ریسکیو 1122 بورےوالا شبیر حسین شاہ بھی موقع پر موجود۔ اطلاع پر اسسٹنٹ کمشنر بورےوالا رانا اورنگزیب بھی موقع پر پہنچ گئے۔ٹرین کراچی سے پاکپتن کی طرف جا رہی تھی بچے کی ڈیڈ باڈی لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔۔۔

  • کہروڑپکا : موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرا گئے

    کہروڑپکا (نمائندہ باغی ٹی وی) حادثے میں 6 افراد شدید زخمی ہو گئے

    تفصیلات کے مطابق کہروڑپکا کے نواحی علاقے ٹبی واڈاں روڈ پر دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم ، حادثے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ابتدائی طبی امداد کے بعد شدید زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کہروڑپکا منتقل کر دیا –

  • مودی کے کارندے   بھارت  میں سرعام مسلمانوں کے خلاف لڑنے کی دعوت دینے لگے

    مودی کے کارندے بھارت میں سرعام مسلمانوں کے خلاف لڑنے کی دعوت دینے لگے

    مودی کے کارندے بھارت میں سرعام مسلمانوں کے خلاف لڑنے کی دعوت دینے لگے.

    باغی ٹی وی :مودی کے کارندے اور آر ایس ایس کے دہشت گرد لیڈر بھارت کے گلی کوچے اور چوراہوں میں جا جا کر ہندوؤں کو مسلمانوں کے خلاف ابھارنے لگے ، بھارتی جنتا پارٹی کا ایک رہنما سر عام بھارتی ہندوؤں کو یہ پیغام دے رہا ہے کہ اگر مگر کو چھوڑو اپنے اصل مشن پر توجہ دو.ہندوؤں کو ہندوازم کے پرچار کرنے اور اپنے ایجنڈے کو زور زبردستی سے بھارت پر لاگو کرنے کے لیے کھڑے ہوجاؤ. اس نے کہا کہ سیکولزم نے ہمیں بہت کمزور کیا ہے،سیکولرز.م ہمارے لیے ہے اور وہ قرآن نہیں چھوڑتے. آرایس ایس لیڈر نے کہاکہ اب بھی بھارت میں 500 کے قریب ایسی جگہیں ہیں جہاں ہم ہولی ، دیوالی اور دیگر تہوار آزادی سے نے نہیں منا سکتے. ہم ہندو نوے فیصد ہیں لیکن اپنے حقوق لینے کے لیے لڑنا پڑتا ہے .بی جے پی لیڈر نے مزید کہا کہ آپ کا وزیر اعظم پہلا لیڈر ہے جو پوجا کر کے تلک لگا کر اور دھوتی پہن کر نکلتا ہے ، ہمیں اپنے ہی معاشرے میں ایسی دھرم کی شناخت سے دور کردیا گیا اور ہندو اب ان کو اپنانا عار محسوس کرتا ہے ،

    اس نے کہا کہ بھارت کی عورتیں زیور پہننا چھوڑدیں اگلے 30 چالیس سال تک سونے کا کڑا پہنیں اور مسلمان نوجوانوں سے دوستی نہ کریں ، اس نے کہا کہ خطرہ دروازے پر آنے سے پہلے خطرے سے نمٹنا چاہیے، مسلمانوں کو خطرہ قرار دیتے ہوئے اس نے کہا کہ مرتضی پورمیں آنتکی اس سے پہلے کہ آپ کا جینا حرام کر دیں آپ کو کھڑے ہونا چاہیے. اور ان کو روکنا چاہیے.اس نےکہا کہ اپنی بچیوں کو مسلم جہادیوں سے پچاؤ. وہ آپ کی بچیوں کے ساتھ لو جہاد کر کے آپ کی نسل کو بہکا رہے ہیں. اپنی بہن اور بیٹی کے ساتھ خود فلم دیکھنے جاؤ اس سے پہلے کہ وہ کسی مسلم بوائے فرینڈ کے ساتھ پکچر دیکھنے جائے ، مسلمانوں کو پینکچر لگانے والے اور دو ٹکے کے لوگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان سے ہماری ہندو نسل کو خطرہ ہے..

  • کوئٹہ  دھماکے کی وجہ سے  اموات میں اضافہ

    کوئٹہ دھماکے کی وجہ سے اموات میں اضافہ

    کوئٹہ دھماکے کی وجہ سے اموات میں اضافہ
    باغی‌ٹی وی :کوئٹہ دھماکے میں اموات کی تعداد 7 تک پہنچ گئی ہے اور 15 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں. پولیس کے مطابق دھماکہ کوئٹہ پریس کلب کے قریب شارع اقبال پر ہوا ہے جس سے متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔

    دھماکے سے ہونے والے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا .دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی۔ دھماکے کے وقت پریس کلب کے باہر احتجاج ہو رہا تھا۔ پولیس کے مطابق دھماکہ کوئٹہ پریس کلب کے قریب شارع اقبال پر ہوا ہے جس سے متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔دھماکے سے ہونے والے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی۔ دھماکے کے وقت پریس کلب کے باہر احتجاج ہو رہا تھا۔

  • کوئٹہ پریس کلب کے قریب دھماکا

    کوئٹہ پریس کلب کے قریب دھماکا

    کوئٹہ پریس کلب کے قریب دھماکا
    باغی‌ٹی وی :کوئٹہ پریس کلب کے قریب دھماکاہوا ہے جہاں تین افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں، واضح رہے کہ یہ دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ قریب کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور عمارتیں ہل کر رہ گئیں، اسی اثنامیں اپنی مدد آپ امدادی کاروائیاں شروع کر دی گئی ہیں.بتایا جاتا ہے کہ کوئٹہ کے علاقے شارع اقبال پر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ دھماکے کی زد میں متعدد گاڑیاں اور راہگیر بھی آئے۔اطلاعات آنے پر مزید اپ ڈیت کردیا جائے گا.