Baaghi TV

Author: +9251

  • کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے دیسی ادویات کے استعمال کا کمال سامنے آگیا، ایلوپیتھی اورہومیوپیتھی کے غبارے سے ہوانکل گئی

    کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے دیسی ادویات کے استعمال کا کمال سامنے آگیا، ایلوپیتھی اورہومیوپیتھی کے غبارے سے ہوانکل گئی

    بیجنگ:چینی ماہرین طب نےکورونا سے بچاؤ کے لیے دیسی ادویات کا استعمال ضروری قراردے دیا، ایلوپیتھی اورہومیوپیتھی کے غبارے سے ہوانکل گئی ،اطلاعات کے مطابق چین میں مہلک وائرس ناول کورونا کا علاج کرنے لیے چین کی دیسی ادویات کا استعمال بھی کیا گیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے قومی ہیلتھ کمیشن کے نائب سربراہ وانگ ہی شینگ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے صوبے ہوبی میں نصف سے زائد مریضوں کو مغربی ادویہ کے ساتھ چین کی روایتی ادویہ بھی دی گئیں۔

    ادھر عالمی ادارہ صحت نے دنیا بھرکے ماہرین طب کیطرف سے مایوس کن اطلاع ملنے کے بعد کہا ہےکہ ابھی تک COVID-19 یا کورونا وائرس کا کوئی باقاعدہ علاج تاحال دریافت نہیں ہوسکا اس لیے اس سے متاثرہ افراد کے علاج کے لیے روایتی ادویہ کا استعمال غیرمعمولی اقدام قرار دیا جارہا ہے۔

    ہیلتھ کمیشن کے حکام کے مطابق چین کی روایتی طریقۂ علاج کی یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والے طبی عملے کے 2220 افراد کو ہوبی صوبے بھیجا گیا جہاں اس وائرس سے بچاؤ اورعلاج کے لیے روایتی دواؤں کا استعمال کیا گیا۔ وانگ ہی شینگ کا کہنا ہے کہ مغربی ادویہ کے ساتھ روایتی دواؤں کے استعمال سے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

  • کرونا وائرس سے برطانیہ میں 4 لاکھ سے زائد شہریوں کی موت :‌خطرے کی گھنٹیاں بج گیئں‌

    کرونا وائرس سے برطانیہ میں 4 لاکھ سے زائد شہریوں کی موت :‌خطرے کی گھنٹیاں بج گیئں‌

    لندن: کرونا وائرس سے برطانیہ میں 4 لاکھ سے زائد شہریوں کی موت : طبی ماہرین نے خبردار کردیا ،اطلاعات کےمطابق برطانیہ کے طبی ماہرین نے ملک بھر میں کرونا وائرس بڑے پیمانے پر پھیلنے کا خدشہ ظاہر کردیا، جس کی وجہ سے چار لاکھ شہریوں کی اموات کا امکان ہے۔

    برطانیہ میں رپورٹ ہونے والے کرونا وائرس کے کیسز کو دیکھتے ہوئے طبی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ برطانیہ کی مجموعی آباد کا 60 فیصد حصہ کرونا وائرس کا شکار ہوسکتا ہے۔طبی ماہرین نے انکشاف کیا کہ کرونا وائرس سے متاثر ہونے والوں میں سے ایک فیصد کی موت کا امکان ہے، یہ تعداد تقریباً چار لاکھ کے قریب بنتی ہے۔

    برطانیہ سے بڑی خطرناک خبریں آنا شروع ہوگئی ہیں ، برطانیہ میں ہونے والے ایک سروے میں این ایچ ایس اسٹاف کی جانب سے یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ برطانیہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تیار نہیں ہے اور نہ ہی روک تھام کے حوالے سے کوئی خاص حفاظتی اقدامات کیے گئے۔

    دوسری طرف ذرائع کے مطابق سیکرٹری آف اسٹیٹ برائے ہیلتھ ماٹ ہن کاک کا کہنا تھا کہ برطانیہ کرونا وائرس کی ویکسین کے لیے بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مل کر چالیس ملین پاؤنڈز خرچ کر رہا ہے تا کہ اس جان لیوا وائرس کی روک تھام کی جا سکے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عوام میں وائرس کی آگاہی اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے ملک میں تاحال کوئی خاص مہم شروع نہیں کی گئی جس کی وجہ سے کرونا کا برطانیہ میں تیزی سے پھیلنے کا خدشہ ہے۔یاد رہے کہ برطانیہ میں اب تک کرونا کے 9 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 8 کو علاج کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی گئی جبکہ ایک خاتون کا علاج بدستور جاری ہے۔

    واضح رہے کہ چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے مہلک وائرس کی وجہ سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 1600 سے تجاوز کرچکی جبکہ آج شام تک 80 ہزار سے زائد کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔ چین کے علاوہ فلپائن، جاپان اور ہانگ کانگ اور فرانس میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی ہلاکتیں بھی سامنے آچکی ہے۔

  • کرونا وائرس سے متاثرہ صوبہ وہان کی ہبوئی یونیورسٹی میں محصورپاکستانی طالب علموں کی باغی ٹی وی کوتفصیلات ملنا شروع ہوگئیں،اہم نام سامنے آگئے

    کرونا وائرس سے متاثرہ صوبہ وہان کی ہبوئی یونیورسٹی میں محصورپاکستانی طالب علموں کی باغی ٹی وی کوتفصیلات ملنا شروع ہوگئیں،اہم نام سامنے آگئے

    لاہور:کرونا وائرس سے متاثرہ صوبہ وہان کی ہبوئی یونیورسٹی میں محصورپاکستانی طالب علموں کی باغی ٹی وی کوتفصیلات ملنا شروع ہوگئیں،اہم نام سامنے آگئے ،باغی ٹی وی کے مطابق کرونا وائرس سے متاثرہ چین کے صوبے وہان میں کئی یونیورسٹیوں میں پاکستانی طالب علم زیرتعلیم ہیں تاہم ابھی جوتازہ فہرست موصول ہوئی ہے وہ ہبوئی یونیورسٹی میں اس وقت محصور،بے بس اورلاچار طالب علموں کی ہے ،

    باغی ٹی وی کے مطابق پہلی جوابھی ابھی تازہ فہرست وہان صوبے کی صرف ایک ہبوئی یونیورسٹی سے ارسال کی گئی ہے اس فہرست میں جو ابھی کچھ طالبعلموں کی موصول ہوئی ہے اس کے مطابق اس یونیورسٹی کے مذکورہ کیمپس میں 46 طالب علم پھنسے ہوئے ہیں جن کے لیے اب کھانے پینے کی اشیا بھی دستیاب نہیں اور وہ اب بھوک کے ساتھ لاچاری کے ساتھ اپنی زندگی کا ایک ایک قیمتی سانس گزاررہے ہیں‌

    باغی ٹی وی کو موصول ہونے والی اس فہرست میں ان بے بس پاکستانیوں کے اصلی نام کے ساتھ معروف نام ،پاسپورٹ نمبراورساتھ ہی چین میں استعمال کرنے والے موبائل فون کے نمبرز بھی دیئے گئے ہیں‌

    خطرے کی گھنٹی بج گئی ، کرونا وائرس کے مریض‌ یونیورسٹیوں میں‌ داخل،

     

    باغی ٹی وی ذرائع کےمطابق باغی ٹی وی کو موصول ہونے والی اس فہرست میں ان پاکستانی طالب علموں کی چین کی ہبوئی یونیورسٹی کا ایڈریس بھی ظاہر کیا گیا ہے ، اس کے علاوہ ان طالب علموں کی جنس بھی بتائی گئی ہے ،

    باغی ٹی وی کے مطابق پریشانی اس بات کی ہے کہ اس کے باوجود پاکستانی حکمران اپنے ان پاکستانی طالبعلموں کے حوالے سے بالکل لاپرواہ بنے بیٹھے ہیں اوران کو واپس پاکستان لانے کے لیے اقدامات کرنے کا ابھی تک کوئی اعلان بھی نہیں کیا

    یاد رہے کہ چین میں محصور ان بے بس پاکستانی طالبعلموں کی آواز سب سے پہلے پاکستان کے معروف صحافی ، اینکرمبشرلقمان نےاٹھائی اورآج بھی سب سے پہلے انہوں نے چین کے صوبے وہان سے پاکستانی طالب علموں کی آہ وبکا کو اہل پاکستان اورپاکستان کے حکمرانوں تک پہنچانے کا فریضہ ادا کیا ہے

    ہے کوئی ہماری فریاد سننے والا، ہم بے بس،لاچار، بےیارومددگار، چین میں 

  • اہل پاکستان کو مبارک ہو ! پاکستان کبڈی ورلڈ کپ کا سلطان: بھارت کو شکست دیکر پہلی بار چیمپئن بن گیا

    اہل پاکستان کو مبارک ہو ! پاکستان کبڈی ورلڈ کپ کا سلطان: بھارت کو شکست دیکر پہلی بار چیمپئن بن گیا

    لاہور: اہل پاکستان کو مبارک ہو ! پاکستان کبڈی ورلڈ کپ کا سلطان: بھارت کو شکست دیکر پہلی بار چیمپئن بن گیا،اطلاعات کےمطابق کبڈی ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو شکست دیکر ٹائٹل اپنا نام کرلیا۔

    روایتی حریفوں کے درمیان فائنل مقابلہ انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز رہا اور دونوں ہاف میں ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل پر ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرتی رہیں۔اس دوران بھارتی ٹیم اورانتظامیہ کی جانب سے امپائرز کے فیصلوں پرجان بوجھ کر احتجاج بھی کیا گیا جو کارگر ثابت نہ ہوا۔

    دوسرے ہاف کے اختتام پر پاکستان نے بھارتی ٹیم کو 41 کے مقابلے میں 43 پوائنٹس سے شکست دیکر پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔بھارتی ٹیم کبڈی ورلڈ کپ سرکل اسٹائل کے ٹائٹل کا دفاع کرنے میں ناکام رہی، بھارتی ٹیم 6 مرتبہ ورلڈکپ کی فاتح رہ چکی ہے تاہم یہ اس کی پہلی شکست ہے۔

  • ہے کوئی ہماری فریاد سننے والا، ہم بے بس،لاچار، بےیارومددگار،  چین میں پھنسے پاکستانی طلبا کا مبشرلقمان سے ہاٹ لائن رابطہ

    ہے کوئی ہماری فریاد سننے والا، ہم بے بس،لاچار، بےیارومددگار، چین میں پھنسے پاکستانی طلبا کا مبشرلقمان سے ہاٹ لائن رابطہ

    بیجنگ :ہے کوئی ہماری فریاد سننے والا ، ہم بے بس ، لاچار، بے یارومددگار،چین میں پھنسے پاکستانی طلبا کا مبشرلقمان سے ہاٹ لائن رابطہ ،اطلاعات کےمطابق چین سے بڑی تعداد میں پاکستانی طالب علموں کا مبشرلقمان سے رابطہ ہوا ہے جس میں ان بے بس ، لاچاراوربے یارومددگارطالب علمون ںےچین میں بگڑتی ہوئی صورت حال پرتشویش کا اظہاراوران محصور پاکستانی طلباء کی آواز حکمرانوں تک پہنچانے کی درخواست کی ہے

     

    مبشرلقمان نے بڑی پریشانی سے وہان سے آنے والی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے خبرداربھی کیا اوریہ انکشاف بھی کیا کہ پاکستانیوں کا خیال تھا کہ شاید چند چار طالب علم وہان صوبے میں رہ گئے ہیں‌ لیکن یہ اطلاعات غلط ثابت ہوئیں‌

    مبشرلقمان نے اصلی صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ چار نہیں بلکہ 1300 سے زائد پاکستانی طالب علم اس وقت وہان صوبے میں‌پھنسے ہوئے ہیں، انہوں نے وہان صوبے میں پھنسے ہوئے دیگر ملکوں کے طالب علموں کے حوالے سے بھی ایک حیران کردینے والی خبر دی کہ تمام ممالک اپنے اپنے طالب علموں کو نکال رہے ہیں‌

    معروف صحافی کو وہان صوبے سے غیرملکی طالب علموں نے وہاں سے نکلتے ہوئے اپنے جوجزبات کا اظہار کیا اورجوخوشی ان کے چہروں پرتھی بھیجے ہیں ، مبشرلقمان نے ان میں نیپال، بنگلہ دیش سمیت کے کئی ممالک کے طالب علموں کو ان کی حکومتوں کی طرف سے واپس اپنے اپنے ممالک میں لے کر جانے کے اقدامات کی تعریف بھی کی اور حکومت پاکستان کو تاکید کی بھی کی کہ وہ بھی اپنے بچوں کو وہان صوبے سے نکال کر وطن واپس پہنچائے

    باغی ٹی وی کے مطابق مبشرلقمان نے اس موقع پر حکام سے بہت خوبصورت بات کرتے ہوئے اورجائز موقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان طالب علموں کو تو وہاں سے نکالے جن کے میڈیکل ٹیسٹ نیگٹو آئے ہیں اورجن کے میڈیکل ٹیسٹ پازیٹو ہیں ان کووہاں رکھ کر ان کے علاج معالجے کا بندوبست کرے

    مبشرلقمان نے اس حوالے سے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہےکہ وہ بیچارے بے بس طالب علم پاکستان میں‌ وزیروں ، مشیروں، سیاستدانوں ، صحافیوں اوردیگر اہل لوگوں تک اپنی تکلیف سے آگاہ کرچکے ہیں ،انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ پاکستانی سفارتخانہ بھی بھی "ڈنگ ٹپاو” کی پالیسی پرکاربند ہے اوراپنے پاکستانی بچوں کی حالت زار پربے پرواہ ہوا بیٹھا ہے

  • خطرے کی گھنٹی بج گئی ، کرونا وائرس کے مریض‌ یونیورسٹیوں میں‌ داخل،پاکستانی طالب علموں کی جان کوشدید خطرات،صورت حال نہایت ابتر

    خطرے کی گھنٹی بج گئی ، کرونا وائرس کے مریض‌ یونیورسٹیوں میں‌ داخل،پاکستانی طالب علموں کی جان کوشدید خطرات،صورت حال نہایت ابتر

    اسلام آباد:دوستی اپنی جگہ :خطرے کی گھنٹی بج گئی ، خطرے کی گھنٹی بج گئی ، کرونا وائرس کے مریض‌ یونیورسٹیوں میں‌ داخل،پاکستانی طالب علموں کی جان کوشدید خطرات،صورت حال نہایت ابتر،اطلاعات کے مطابق چین میں محصورپاکستانی طالب علموں کو لاحق خطرات اب جان لیوا حد تک پہنچ گئے ،چین میں کرونا وائرس کے مریضوں‌ کی یونیورسٹیوں آمد اورپاکستانی طالب علموں کے ہوسٹلز،کلاس رومز تک پہنچ چکے ہیں‌ ،

     

    باغی ٹی وی کےمطابق فی الحال پاکستان کی چند یونیورسٹیوں کے حوالے سے یہ خبریں منظرعام پرآنا شروع ہوگئی ہیں‌ کہ بعض کرونا وائرس سے متاثرہ مریض ان یونیورسٹیوں میں داخل ہوگئے ہیں‌ جس کی وجہ سے ان یونیورسٹیوں میں صورت حال بہت پریشان کن دکھائی دے رہی ہے،باغی ٹی وی کو چین کے صوبے وہان سے ملنے والی اطلاعات سے پتہ چلتا ہےکہ صورت حال بہت ہی تشویشناک ہے

    وہان یونیورسٹی سے طالب علموں کی باغی ٹی وی سے گفتگو کے دوران دل دہلا دینے والے حقائق نے پاکستان میں موجود ان طالب علموں کے ورثا کے پیروں‌تلے زمین نکال دی ہے، ذرائع کے مطابق اب اس صورت حال کے بعد جب کرونا وائرس زدہ مریضوں کی ہماری یونیورسٹیوں‌ تک رسائی ہوگئی ہے اب وہ علم کے دوروازوں اوررشندانوں کے بند ہونے کا خدشہ ہے جن سے علم کی روشنی پھوٹتی تھی اورساتھ ساتھ تازہ ہوااورآکسیجن بھی ہمارے ہونہارطالب علموں کو فراہم کرتے تھے

    ہبوئی یونیورسٹی میں محصور پاکستانی طالب علم نے انتہائی ہنگامی حالت میں وہاں کی صور ت حال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اب تو یہ صورت حال بن چکی ہےکہ یونیورسٹی میں کھانے کے لیے کچھ نہیں مل رہا ، یونیورسٹی انتظامیہ نے پیغام دے دیا ہے کہ اب پینے کے لیے پانی فراہم نہیں کیا جائے گا ، اب تو پھل بھی نہیں مل رہے چلو یہ کھا کر ہی دیارغیر میں‌ پیٹ کی آگ بجھا لین‌

    ہبوئی یونیورسٹی سے طالب علم رہنما نے معروف صحافی مبشرلقمان کے سامنے وہاں کے تازہ ترین حالات رکھتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ایک طرف یونیورسٹی میں‌ کرونا وائرس پہنچ گیا ہے ہماری جانوں کوخطرہ ہے ، دوسری طرف چینی حکومت تعاون کی بجائے آنکھیں پھیر گئی ہے،

    اپنے ہنگامی پیغام میں‌ طالب علم رہنما کا کہنا ہے کہ کیا پاکستان حکومت یہ چاہتی ہے کہ ان طالب علموں کی لاشیں چین سے آئیں پھریہ خوش ہوگی ، ہبوئی سے گفتگوکرتے ہوئے طالب علموں کا کہنا ہےکہ ہم دہرے عزاب میں مبتلا ہیں ایک طرف ہم چین میں محصور ہیں اورکروناوائرس ہمارے دروازوں کی دہلیز تک پہنچ چکا ہے اور دوسری طرف حکومت پاکستان ہمارے والدین کے ساتھ ٹھٹھہ مذاق کررہی ہے اور ان کو بار بار بلا کرمصیبت میں ڈال رہی ہے

    وہان صوبے کے علاوہ دیگر یونیورسٹییز میں محصور طالب علموں نے اپنی بے بسی کی آواز معروف صحافی مبشرلقمان تک پہچاتے ہوئے کہا کہ خدا را ہمیں‌اس مصیبت سے نکالا جائے ، ہمیں‌جانوں کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں ،انہوں‌نے مبشر لقمان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آپ حکمرانوں تک ہماری آواز پہنچائیں‌کہ ہمیں‌یہاں سے نکالا جائے

    دوسری طرف یہ بھی خدشہ ظاہر کیا

  • وزیراعظم کے عظیم اورمخلص ترین ساتھی نعیم الحق کی غائبانہ نمازجنازہ کل وزیراعظم ہاوس میں ادا کی جائے گی

    وزیراعظم کے عظیم اورمخلص ترین ساتھی نعیم الحق کی غائبانہ نمازجنازہ کل وزیراعظم ہاوس میں ادا کی جائے گی

    اسلام آباد:وزیراعظم کے عظیم اورمخلص ترین ساتھی نعیم الحق کی غائبانہ نمازجنازہ کل وزیراعظم ہاوس میں ادا کی جائے گی،اطلاعات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن ، وزیراعظم پاکستان عمران خان کے معتمد ، عظیم اورانتہائی قریبی ساتھی نعیم الحق کی غائبانہ نمازجنازہ کل اسلام آباد میں‌ادا کی جائے گی

    باغی ٹی وی کےمطابق وزیراعظم ہاوس میں‌ نعیم الحق کی غائبانہ نمازجنازہ میں وزیراعظم عمران خان ، صدرمملکت ڈاکٹرعارف الرحمن علوی ، وفاقی وصوبائی وزراء ، غیرملکی سفراء سمیت بڑی تعداد میں پاکستان کی اہم شخصیات شرکت کریں‌گی

    باغی ٹی وی کے حوالے سے یہ معلوم ہوا ہےکہ وزیراعظم ،صدرمملکت اوردیگراہم شخصیات سیکورٹی کے پیش نظرکراچی نہیں گئے ، دوسری طرف یہ بھی بتایا جارہا ہےکہ یہ بھی ہوسکتا ہےکہا کہ ایک طرف اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری اورکئی اہم شخصیات کا پہلے سے وزیراعظم سے شیڈول طئے تھا اسی لیے وزیراعظم کراچی نہیں پہنچ سکے اوراسی وجہ سے کل وزیراعظم ہاوس میں غائبانہ نمازجنازہ ادا کی جائے گی

  • عمران خان کو بدنام کرنے اورحکومت گرانے کے لیے اپوزیشن کواکٹھا کیا،لیکن میرا ساتھ کسی نے نہیں‌دیا،فضل الرحمن اپوزیشن کوبدنام کرنے لگے

    عمران خان کو بدنام کرنے اورحکومت گرانے کے لیے اپوزیشن کواکٹھا کیا،لیکن میرا ساتھ کسی نے نہیں‌دیا،فضل الرحمن اپوزیشن کوبدنام کرنے لگے

    چارسدہ:عمران خان کو بدنام کرنے اورحکومت گرانے کے لیے اپوزیشن کواکٹھا کیا،لیکن میرا ساتھ کسی نے نہیں‌دیا،مولانا فضل الرحمن اب اپوزیشن کوبدنام کرنے لگے،اطلاعات کےمطابق جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی-ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن جماعتوں سے شکوہ کیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کیا مگر میرا ساتھ کسی نے نہیں دیا۔

    چارسدہ میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جعلی الیکشن کراکر ناجائز حکومت بنائی گئی، انہوں نے کہا کہ سیاست دان استقامت اور مضبوطی کے ساتھ آگےنہیں بڑھتے اورعمران خان سے اقتدار نہیں چھینتے تو وہ قومی مجرم ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت خود کو شیرپکارتی رہی مگر جے یو آئی نے چوہا بنا دیا ہے، 70سال میں اتنے قرضے نہیں لیے گئے جتنے 18 مہینےمیں لیےگئے، ملک کی معاشی صورتحال تباہ ہو چکی ہے اور نت نئے ٹیکسوں اور آسمان کو چھوتی مہنگائی نے عوام کو خود کشیوں پر مجبورکیا ہے۔

    انہوں نے آزادی مارچ میں بڑی اپوزیشن جماعتوں کے روپے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کیا مگر میرا ساتھ کسی نے نہیں دیا، اپوزیشن جماعتوں نے اسلام آباد آزادی مارچ میں علامتی طور پر شرکت کی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ سال 27 اکتوبر کو جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی۔ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کراچی سے آزادی مارچ شروع کیا تھا اور 31 اکتوبر کو اسلام آباد کے ایچ نائن گراؤنڈ میں 14 روز تک دھرنا دیا تھا۔اس احتجاج میں اپوزیشن کی جماعتیں مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی بھی شریک تھیں

  • وزیراعظم کے عظیم ساتھی نعیم الحق کی نمازجنازہ اداکردی گئی ، گزری قبرستان میں سپردخاک کیا گیا

    وزیراعظم کے عظیم ساتھی نعیم الحق کی نمازجنازہ اداکردی گئی ، گزری قبرستان میں سپردخاک کیا گیا

    کراچی :وزیراعظم کے عظیم ساتھی نعیم الحق کی نمازجنازہ اداکردی گئی ، گزری قبرستان میں سپردخاک کیا گیاوزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق کو کراچی کے گزری قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ مولانا تنویرالحق تھانوی نے نعیم الحق کی نماز جنازہ کی امامت کی جس کے بعد انہیں گزری قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔

    مرحوم رہنما کی نماز جنازہ مسجد عائشہ ڈیفنس میں ادا کی گئی جس میں گورنر پنجاب چوہدری سرور، گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزراء، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

    وزیراعظم کے معاون خصوصی اور دیرینہ دوست نعیم الحق گزشتہ روز طویل علالت کے باعث انتقال کر گئے تھے ،پی ٹی آئی رہنما طویل عرصے سے کینسر میں زندگی کی جنگ لڑ رہے تھے۔

    وزیر اعظم عمران خان کا اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ دیرینہ دوست نعیم الحق کی موت کی خبر نے ہلا کر رکھ دیا ،وہ تحریک انصا ف کے 10بانی اراکین میں سے ایک تھے ،تحریک انصاف کی 23سالہ جدوجہد میں وہ میرے ساتھ رہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں جب بھی مشکل میں ہوتا تو وہ ہمیشہ میری سپورٹ کرتے ،نعیم الحق نے گزشتہ دو سالوں سے کینسر کے ساتھ بڑی بہادری کے ساتھ جنگ لڑی ،وہ آخر تک پارٹی کے معاملات میں شامل رہے اور جہاں تک ممکن ہوا انہوں نے کابینہ اجلاس میں بھی اپنی شرکت لازم بنائی،نعیم الحق کا خلا کبھی پُر نہیں ہو سکے گا۔

  • اللہ تعالیٰ سید علی گیلانی کوصحت و تندرستی عطا فرمائے،کشمیرکا مسئلہ ان کی زندگی میں حل ہوگا، شاہ محمود قریشی

    اللہ تعالیٰ سید علی گیلانی کوصحت و تندرستی عطا فرمائے،کشمیرکا مسئلہ ان کی زندگی میں حل ہوگا، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد:اللہ تعالیٰ سید علی گیلانی کوصحت و تندرستی عطا فرمائے،کشمیرکا مسئلہ ان کی زندگی میں حل ہوگا،اطلاعات کےمطابق پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بزرگ کشمیری رہنما ، حریت کانفرنس کے چیئرمین ، کشمیریوں کی امید سید علی گیلانی کی بیماری پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے ان کی صحت وتندرستی کے لیئےدعائیں کیں ،

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے حریت رہنما سیدعلی گیلانی کی صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سید علی گیلانی کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں، سید علی گیلانی عزم وہمت کی علامت بن کر آزادی کے لیے کوشاں ہیں جب کہ کشمیری بھارتی استبداد سے نجات کے لیے علی گیلانی کو امید کی کرن سمجھتے ہیں۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا حل خطے میں دیرپا امن کے لیے ناگزیر ہے، حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کرنے والے نہتے کشمیریوں کے ساتھ ہیں، کشمیریوں کے ساتھ مکمل اور بھرپور حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔