Baaghi TV

Author: +9251

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان
    باغی ٹی وی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے ملا جلا رجحان رہا اور انڈیکس میں 33 پوائنٹس کا معمولی اضافہ ہوا۔

    آج جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس40 ہزار 243 پر تھا اور پہلے ہی گھنٹے میں 200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا تاہم یہ مندی زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی اور انڈیکس تیزی کے ساتھ 40,521 سے40,305 پر آگیا تھا۔

    مارکیٹ میں آج مجموعی طور پر ملا جلا رحجان رہا اور ایک وقت میں انڈیکس40,521.69 پر چلا گیا تھا جو آج کی بلند ترین سطح رہی۔ ایک وقت میں اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار بھی ہوئی جب انڈیکس 196 پوائنٹس کی کمی سے40,047 پر آ گیا تھا جو آج کی نچلی ترین سطح رہی۔
    پچھلے دنوں سٹاک مارکیٹ میں کمی نظر آئی .پاکستان کی معاشی صورت حال عالمی جریدے کی رپورٹ نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو بہت مثبت قراردیا،بین الاقوامی جریدے بلومبرگ نے تیزی کے زبردست رجحان کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قراردے دیا، اگلے ماہ میں ملک میں غیرملکی سرمایہ آئے گا.

  • ملتان جمیعت علمائے پاکستان کی کارنر میٹنگ سیدنا صدیق اکبر کا دور خلافت اسلام کی تاریخ کا روشن باب ہے قائد محمد ایوب مغل نورانی

    ملتان جمیعت علمائے پاکستان کی کارنر میٹنگ سیدنا صدیق اکبر کا دور خلافت اسلام کی تاریخ کا روشن باب ہے قائد محمد ایوب مغل نورانی

    ملتان (نمائندہ باغی ٹی وی )جمعیت علماء پاکستان جنوبی پنجاب کے قائد محمد ایوب مغل نورانی نے کہا سیدنا صدیق اکبر کا دور خلافت اسلام کی تاریخ کا روشن باب ہے آپ کو سسر رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ہونے کے ساتھ اسلام کا پہلا خلیفہ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے حضرت ابو بکر صدیق نے اسلام کے لیے بہت محنت کی اور آپ کی اسی محنت سے دین اسلام پوری دنیا میں پھیلا سیرت صدیق اکبر اپنا کر ہم اپنی دنیا و آخرت سنوار سکتے ہیں ریاست مدینہ کے حکمران خلافت صدیق اکبر کا نفاظ نافظ کریں جو کہ نظام مصطفئ ص ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو پی ضلع ملتان کے نائب صدر مولانا ابو تہامی قادری. ضلعی سیکرٹری نشرو اشاعت عبدالوھاب نورانی سے ملتان اپنے دفتر میں ملاقات کرتے ہوۓ کیا۔ رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • بلوچستان میں پولیو مہم آغاز

    کوئٹہ؛:- بلوچستان کے ،32اضلاع میں انسداد پولیو مہم آج سےشروع ہوگی بلوچستان کے2اضلاع سبی اورہرنائی میں مہم موخرکردی گئی ہے سبی اورہرنائی میں مہم سبی میلےکی وجہ سے موخرکی گئی پشین اورقلعہ عبداللہ میں مہم 5روزتک جاری رہےگی بلوچستان کےدیگر 31اضلاع میں مہم تین روزہ ہوگی،2کیچ اپ ڈےہوں گے اور مہم کے دوران پانچ سال کی عمر کے 24لاکھ سے زائد پچوں کو پولیو ویکسین پلانے کا ہدف مقرر ہے انسداد پولیو مہم میں 10ہزار 544ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں 8ہزار سے زائد موبائل ٹیمیں,955فکسڈ سائٹ ,591ٹرانزٹ پولئنٹ شامل ہیں انسداد پولیو مہم پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کے گئے ہیں ٹیموں کی سیکورٹی کے لئے پولیس ایف سی اور لیویز کی خدمات حاصل کر لی ہیں رواں سال بلوچستان سے پولیو دو کیس رپورٹ ہوئے سال 2019 میں پولیو کے 12کیسز رپورٹ ہوئے۔

  • پاکستانی طالبعلموں کوکھانے کے لیے کیا دیا جاتا ہے حیران،پریشان کردینے والی خبرسے والدین کے دل دہل گئے

    پاکستانی طالبعلموں کوکھانے کے لیے کیا دیا جاتا ہے حیران،پریشان کردینے والی خبرسے والدین کے دل دہل گئے

    ہبوئی :پاکستانی طالبعلموں کوکھانے کے لیے کیا دیا جاتا ہے حیران،پریشان کردینے والی خبرسے والدین کے دل دہل گئے ،اطلاعات کےمطابق باغی ٹی وی کو چین کے صوبے وہان کی ہبوئی یونیورسٹی میں جس طرح پاکستانی طالب علم اپنے آپ کو زندہ رکھنے کے لیے کن کن تکالیف سے گزرتے ہیں ، چین سے اس حوالے سے آنے والی ویڈیو نے والدین کی نیندیں حرام کردیں

    باغی ٹی وی کے مطابق ہبوئی یونیورسٹی کی طرف سے پاکستانی طالب علموں کوکھانے کے لیے پہلی تو بات کچھ ملتا نہیں اوراگرکوئی چیزمل جائے تو وہ کھانے کے قابل نہیں رہتی ،،یہی وجہ ہے کہ آج تاریخ اپنے آپ کو پھر دہرا رہی ہےکہ جنگلوں کے پتے کھا کھاکرمسلمانوں نے اسلام کا علم بلند کیا اورآج بھی وہی کیفیت برپا ہے

    ذرائع کےمطابق پاکستانی طالب علموں کو کھانے کے لیے ابلی ہوئی کائی دی جاتی ہے ، جس کو کھانا کسی انسان کے بس ک بات نہیں ، اس سے پہلے آج شام تک چین کے صوبے وہان سے طالب علموں نے معروف صحافی مبشرلقمان کواسی قسم کی صورت حال سے آگاہ کیا تھا ، جس پر انہوں‌نے بھرورانداز میں اپنے ان بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کے معاملے اور پریشانی کو وزیراعظم تک پہنچانے کا عہد کیا تھا

    یاد رہے کہ

  • ایک کروڑ افریقی کرونا وائرس سے ہلاک ہوسکتے ہیں‌، مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس نے ریڈ الرٹ جاری کردیا

    ایک کروڑ افریقی کرونا وائرس سے ہلاک ہوسکتے ہیں‌، مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس نے ریڈ الرٹ جاری کردیا

    قاہرہ :ایک کروڑ افریقی کرونا وائرس سے ہلاک ہوسکتے ہیں‌، مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس نے ریڈ الرٹ جاری کردیا ،اطلاعات کےمطابق مائکروسوفٹ کے بانی اوردنیا کے معاملات پرنظررکھنے والی اہم شخصیت بل گیٹس نے خبردارکیا ہےکہ اگرکروناوائرس پرقابونہ پایا گیا توپھرافریقہ کے ایک کروڑ س زائد انسانوں کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے

    ذرائع کےمطابق بل گیٹس نے یہ الرٹ اس میٹنگ کے ختم ہونے کے چند گھنٹے بعد جاری جو سیٹل میں جاری تھی اور اس میٹنگ میں کرونا وائرس کی تباہ کاریوں کے حوالے سے بات چیت ہورہی تھی

    کرونا وائرس سے افریقہ میں ہلاکتوں کی دلیل دیتے ہوئے بل گیٹس کا کہنا تھا کہ ایک تو یہ وائرس بڑی تیزی سے پھیل رہا ہے اور دوسرا افریقہ کے غریب ممالک جہاں‌پہلے صحت کی سہولتیں میسر نہ ہونے کے برابر ہیں‌ ،انہوں نے کہا کہ اگریہ حال رہا تو پھر اس بات کا قوی امکان ہے کہ اس وائرس کی زد میں آکر 10 ملین افراد کے ہلاک ہونے کی خبردے دی ہے

  • چین میں پھنسے ہوئے طالب علموں کے والدین کا حکومتی رویے کے خلاف مظاہرہ ، ان کے پیاروں کو جلد ملک لانے کا مطالبہ

    چین میں پھنسے ہوئے طالب علموں کے والدین کا حکومتی رویے کے خلاف مظاہرہ ، ان کے پیاروں کو جلد ملک لانے کا مطالبہ

    کراچی :چین میں پھنسے ہوئے طالب علموں کے والدین کا حکومتی رویے کے خلاف مظاہرہ ، ان کے پیاروں کو جلد ملک لانے کا مطالبہ ،باغی ٹی وی کےمطابق چین کے صوبے وہان میں پھنسے ہوئے پاکستانی طالب علموں کے والدین ،بہن بھائیوں اوردیگررشتہ داروں نے ان طالب علموں کو وطن واپس نہ لانے پرحکومت کے رویے کے خلاف سخت مظاہرہ کیا

     

    کراچی سے ذرائع کےمطابق تقریب 100 سے زائد بذرگ شہریوں نے اپنے پیاروں دل کے پاروں اورآنکھوں کے تاروں کو جلد از جلد چین سے واپس لانے کا مطالبہ کیا ہے ، ان شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہےکہ ان کے پیارے چین میں ایک سخت مشکل صورت حال سے دوچار ہیں‌ براہ کرم ان کو واپس لایا جائے

    ذرائع کےمطابق ان مظاہرین کا مطالبہ اوراحتجاجی کلمات وہی ہیں‌ جو چند گھنٹے قبل معروف صحافی مبشرلقمان نے اپنے یوٹیوب چینل پرچین سے طلباء کے فون کے بعد صورت حال واضح کی

    کراچی سے ذرائع کےمطابق اس وقت صورت حال بہت جزباتی تھی جب والدین اپنے پیاروں کی یاد میں بار بار آنکھیں‌ بھر آتے تھے ، اور ان کی آنکھوں میں ایک تڑپ تھی جسے حکمران طبقہ نظرانداز کیئے ہوئے ہے ، ادھر ذرائع کےمطابق ان والدین نے ہاتھ جوڑتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ ان کے بیٹوں اوربیٹیوں کو جلد از جلد واپس وطن لائے

  • ہانگ کانگ میں بھی کرونا وائرس سے اموات کا سلسلہ شروع ہوگیا

    ہانگ کانگ میں بھی کرونا وائرس سے اموات کا سلسلہ شروع ہوگیا

    ہانگ کانگ:چین کے بعد کرونا وائرس نے دیگرعلاقوں میں بھی اپنے اثرات دکھانے شروع کردیئے ہیں، ادھر اطلاعات کےمطابق ہانگ کانگ میں بھی کرونا وائرس سے اموات کا سلسلہ شروع ہوگیا

     

    ہانگ کانگ س ذرائع کےمطابق کرونا وائرس سے ہانگ کانگ میں جو ہلاکت کا سلسلہ شروع ہوا ہے ا س ک نتیجے میں ہانگ کانگ کا ایک 61 سالہ شخص اس وائرس کی زد میں‌آکر ہلاک ہوگیا ہے ،ذرائع کےمطابق اس کے ٹیسٹ کئے گئے تھے جن کے بعد اس بات کا انکشاف ہوا کہ اس مذکورہ شخص کو کرونا وائرس نے اپنی گرفت میں لے لیا ہے

    ہانگ کانگ کے ذرائع نے بتا یا ہے کہ مذکورہ شخص نے ماض قریب میں کسی دوسرے ملک کا سفر بھی نہیں‌کیا پھربھی کرونا وائرس کی وجہ سے بیمار تھا ،ادھر ‌ذرائع کےمطابق چین میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور اب یہ تعداد 1700 کے قریب لگ بھگ پہنچ گئی ہے

  • کرونا وائرس سے متاثرہ 40 امریکی باشندوں کوجاپانی بحری جہاز سے اتاردیا گیا

    کرونا وائرس سے متاثرہ 40 امریکی باشندوں کوجاپانی بحری جہاز سے اتاردیا گیا

    نیویارک:کرونا وائرس سے متاثرہ 40 امریکی باشندوں کوجاپانی بحری جہاز سے اتاردیا گیا ،اطلاعات کےمطابق کرونا وائرس نے نہ صرف ہواوں کے ذریعے ملکوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے بلکہ اب تو کرونا وائرس نے زیرآب چلنے والے بحری جہازوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ،

    باغی ٹی وی کے مطابق پچھلےچند گھنٹوں کے دوران اس حوالے سے بڑی پیش رفت ہوئی ہے اوراہم واقعات پیش آئے ہیں، ادھر ذرائع کےمطابق ایک جاپانی بحری جہاز پرسفر کرنے والے 40 سے زائد امریکیوں کو اس لیے اس جہاز سے اتار دیا گیا ہے کیونکہ یہ امریکی کرونا وائرس کی زد میں آگئے تھے

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ 3 فروری کو یہ بحری جہاز ہانگ کانگ کی بندرگاہ پرلنگراندازہوا تھا جہاں اس میں ایک ایسا شخص سوار ہوا تھا جو کہ کرونا وائرس سےمتاثرہوگیا تھا ،

    تاہم تھوڑے ہی دنوں کے بعد اس جہاز میں سوار 70 افراد کویہ وائرس لاحق ہوگیا تھا اورآخری اطلاعات کےمطابق اب ان مریضوں کی تعداد 355 سے تجاوز کرگئی ہے ، اور دلچسپی والی بات یہ ہےکہ متاثر ہونے والے سب امریکی ہیں

  • برطانیہ کےبعد امریکہ کرونا وائرس کی زد میں نیویارک کے شہرمیں کرونا وائرس کی موجودگی سے امریکیوں پرخوف اورموت کے سائے

    برطانیہ کےبعد امریکہ کرونا وائرس کی زد میں نیویارک کے شہرمیں کرونا وائرس کی موجودگی سے امریکیوں پرخوف اورموت کے سائے

    نیویارد:برطانیہ کےبعد امریکہ کرونا وائرس کی زد میں نیویارک کے شہرمیں کرونا وائرس کی موجودگی سے امریکیوں پرخوف اورموت کے سائے ،اطلاعات کے مطابق کرونا وائرس چین سے باہر نکل کراب دوسرے براعظموں میں‌ بھی پھیلنے لگا ہے

    https://twitter.com/howroute/status/1229091130538676225?s=08

    باغی ٹی وی کے مطابق آج برطانیہ میں‌خبردارکیا گیا ہے کہ اگراس وائرس پرکنٹرول نہ پایا گیا تو پھر4 لاکھ سے زائد برطانوی ہلاک ہوسکتے ہیں، ادھرتازہ ترین اطلاعات کےمطابق نیویارک میں بھی کرونا وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے اور اس انکشاف کےبعد امریکہ پرکرونا وائرس کی وجہ سے خوف اوروائرس زدہ ہونے کی صورت میں موت کے سائے چھا گئے ہیں

    باغی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سےا نکشاف ڈاکٹروں کی ایک تنظیم سے وابستہ ایک سینئر ڈاکٹرنے کیا ہے، باغی ٹی وی کے مطابق اس ڈاکرجس کا نام پال کوٹرڈ بتایا جاتا ہے نے ایک فون کال کرکے امریکی حکام کو خبردار کرتے ہوئے آگاہ کیا ہے کہ کرونا وائرس اب نیویارک میں داخل ہوچکا ہے اورکسی بھی وقت اس کی وجہ سے ہلاکتوں کی خبرآسکتی ہے

  • کرونا وائرس کا توڑ؛خون کے بدلے خون،ڈاکٹروں نے امید وابستہ کرلی

    کرونا وائرس کا توڑ؛خون کے بدلے خون،ڈاکٹروں نے امید وابستہ کرلی

    بیجنگ:کرونا وائرس کا توڑ؛خون کے بدلے خون،ڈاکٹروں نے امید وابستہ کرلی ،اطلاعات کےمطابق چینی ماہرین نے ناول کورونا وائرس کے حملے کے بعد صحت یاب ہوجانے والے افراد سے کہا ہے کہ وہ اپنا خون عطیہ کریں تاکہ اس بیماری میں مبتلا مریضوں کو بھی افاقہ ہوسکے۔

    واضح رہے کہ اس وقت دنیا بھر میں 80 ہزار سے زیادہ افراد ناول کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جن میں سے 1600سے زائد لوگ موت کے منہ میں جاچکے ہیں جبکہ 8410 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

    بچنے والے تمام افراد کے جسمانی دفاعی نظام قدرتی طور پر ایسے پروٹین (اینٹی باڈیز) تیار کرنے لگے ہیں جنہوں نے ناول کورونا وائرس کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے، بالآخر، ان مریضوں کو مکمل طور پر صحت یاب کردیا۔

    طبّی حقائق کے مطابق، یہ اینٹی باڈیز ان افراد کے خوناب (بلڈ پلازما) میں آئندہ کئی مہینوں تک شامل رہیں گی تاکہ جیسے ہی کوئی ناول کورونا وائرس دکھائی دے، فوراً اسے تباہ کر ڈالیں۔

    اگرچہ ماہرین اب تک ان اینٹی باڈیز کو دریافت تو نہیں کر پائے ہیں مگر انہیں یقین تھا کہ اگر ناول کورونا وائرس کے حملے سے صحت یاب ہوجانے والے افراد کا بلڈ پلازما، اس وائرس سے شدید متاثرہ مریضوں کو لگا دیا جائے تو نہ صرف ان کی بیماری کی شدت میں کمی آجائے گی بلکہ وہ جلد صحت یاب بھی ہوسکتے ہیں… کیونکہ اس بلڈ پلازما میں ناول کورونا وائرس کو شکست دینے والی اینٹی باڈیز بھی یقیناً موجود ہوں گی۔

    اسی خیال کے پیشِ نظر چین کی سرکاری کمپنی ’’چائنا نیشنل بایوٹیک‘‘ کے سائنسدانوں نے ناول کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد مکمل صحت یاب ہوجانے والے چند رضاکاروں سے بلڈ پلازما کا عطیہ لیا جو ایسے 10 مریضوں کو لگایا گیا جو اس وائرس کے باعث شدید بیمار تھے اور بستر سے اٹھنے کے قابل بھی نہیں تھے۔

    یہ تجربہ کرنے والے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جن مریضوں کو یہ عطیہ کردہ بلڈ پلازما لگایا گیا تھا، ان سب کی صحت اگلے 12 سے 24 گھنٹوں میں بہتر ہونے لگی۔ یعنی کورونا وائرس سے متاثر ہو کر صحت یاب ہوجانے والوں کا بلڈ پلازما، دوسرے کئی مریضوں کی جانیں بچا سکتا ہے۔

    کچھ ماہرین کو اعتراض ہے کہ چین کو اس معاملے کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لینے کے بعد ہی صحت یاب ہوجانے والے افراد کا بلڈ پلازما لگانا چاہیے تھا جبکہ کچھ کا کہنا تھا کہ ایک شخص کا بلڈ پلازما دوسرے شخص میں منتقل کرنے کے منفی اثرات بھی ہوسکتے ہیں جنہیں مدنظر نہیں رکھا گیا۔

    طبّی ماہرین کے ایک طبقے کا کہنا ہے کہ چین کو اس وقت ناول کورونا وائرس کی وجہ سے شدید ترین ہنگامی صورتِ حال کا سامنا ہے اور اگر ایسے حالات میں کوئی امکانی لیکن غیر مصدقہ علاج سامنے آرہا ہے تو اسے آزمانے میں کوئی قباحت ہر گز نہیں۔

    یونیورسٹی آف ہانگ کانگ میں وبائی امراض کے پروفیسر، بنجمن کاؤلنگ نے چین کی اس حکمتِ عملی کو بالکل مناسب قرار دیتے ہوئے بتایا کہ ماضی میں مختلف مواقع پر، جب انفلوئنزا کی عالمی وبائیں اپنے عروج پر تھیں، کئی ممالک میں نئے انفلوئنزا سے صحت یاب ہوجانے والوں کا بلڈ پلازما، مریضوں کو لگایا جاچکا ہے لہذا یہ کوئی غیر آزمودہ طریقہ ہر گز نہیں۔

    یہ بھی واضح رہے کہ فی الحال ہمارے پاس ناول کرونا وائرس کا کوئی باقاعدہ اور تصدیق شدہ علاج موجود نہیں۔ تاہم اسے قابو میں رکھنے کےلیے ایک طرف نئی ویکسین پر کام جاری ہے تو دوسری جانب پرانے کورونا وائرس (MERS) کےلیے بنائی گئی ویکسین کو بندروں پر آزمایا جارہا ہے۔ دونوں ہی صورتوں میں ویکسین کی دستیابی اگلے چند ماہ سے لے کر 18 ماہ تک ہی ممکن ہوسکے گی۔