Baaghi TV

Author: +9251

  • 17 بالز پر تیز ترین ففٹی، ڈی کک نے جنوبی افریقہ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

    17 بالز پر تیز ترین ففٹی، ڈی کک نے جنوبی افریقہ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

    ڈربن:17 بالز پر تیز ترین ففٹی، ڈی کک نے جنوبی افریقہ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا،اطلاعات کےمطابق کوئنٹین ڈی کک نے ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں تیز ترین ففٹی اسکور کرنے والے جنوبی افریقی پلیئر کا اعزاز حاصل کرلیا۔

    کوئنٹین ڈی کک نے انگلینڈ کے خلاف 17 بالز پر اپنے انفرادی اسکور کو 50 تک پہنچایا، مجموعی طور پر ان کی یہ کرس گیل کے برابر چھٹی تیز ترین ٹی 20 ففٹی ہے۔

    اس فہرست میں یوراج سنگھ صرف 12 بالز پر 50 رنز بناکر ٹاپ پر موجود ہیں، آسٹریا کے مرزا احسان نے 13 گیندوں پر 2019 میں لکسمبرگ کیخلاف ففٹی بنائی، نیوزی لینڈ کے کولن منرو (14)، سعودی عرب کے فیصل خان (15) اور ویسٹ انڈیز کے شائی ہوپ (16) موجود ہیں۔

  • امریکیوں کے تیزی سے اسلام قبول کرنے کی اطلاعات ، امریکی سافٹ ویئر انجینئر نے کراچی آکر اسلام قبول کرلیا

    امریکیوں کے تیزی سے اسلام قبول کرنے کی اطلاعات ، امریکی سافٹ ویئر انجینئر نے کراچی آکر اسلام قبول کرلیا

    کراچی:امریکیوں کے تیزی سے اسلام قبول کرنے کی اطلاعات ، امریکی سافٹ ویئر انجینئر نے اسلام قبول کرلیا،اطلاعات کےمطابق شگاگو سے تعلق رکھنے والے امریکی سافٹ ویئر انجینئر فاربرجورڈن نے یہودیت سے تائب ہوکر مفتی محمد نعیم کے ہاتھ پر اسلام قبول کرلیا۔

    جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ میں امریکا شگاگو سے تعلق رکھنے والے امریکی سافٹ ویئر انجینئر فاربرجورڈن نے یہودیت سے تائب ہوکر مفتی محمد نعیم کے ہاتھ پر اسلام قبول کرلیا،مفتی محمد نعیم نے نومسلم کو کلمہ پڑھا کر دائرہ اسلام میں داخل کرکے اسلامی نام محمد موسی ٰ تجویز کیا۔

    اس موقع پر نومسلم کو بنیادی ارکان اسلام کے بارے میں رہنمائی کرتے ہوئے مفتی محمدنعیم نے کہا یورپ میں اسلام تیزی سے پھیلنے والا مذہب بن چکا ہے،دنیا کا سکون اور اخروی کامیابی کا راستہ اسلام ہے۔

  • پاکستان شاہینز  نے ایم سی سی کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی، احسان عادل مین آف دی میچ قرار

    پاکستان شاہینز نے ایم سی سی کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی، احسان عادل مین آف دی میچ قرار

    لاہور:پاکستان شاہینز نے ایم سی سی کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی،احسان عادل مین آف دی میچ قرار،اطلاعات کےمطابق پاکستان شاہینز اور ایم سی سی کے درمیان پچاس اوورز پر مشتمل میچ ایچیسن کالج لاہور میں کھیلا گیا۔ ایم سی سی کے دورہ پاکستان میں شامل واحد پچاس اوورز پر مشتمل میچ میں، پاکستان شاہینز نے 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

    میزبان ٹیم کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایم سی سی نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 204 رنزبنائے۔ راس ویٹلے 51 رنز بناکر سب سے نمایاں بلے باز رہے۔ پاکستان شاہینز کے احسان عادل نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں پاکستان شاہینز نے مطلوبہ ہدف 45 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پرحاصل کرلیا۔ عمران رفیق نے 66 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان شاہینز کے کپتان سعود شکیل نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو احسان عادل کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت ایم سی سی کے ابتدائی 3 کھلاڑی 42 کے مجموعی اسکور پر پویلین واپس لوٹ گئے تاہم راس ویٹلے اور وِل روڈز نے چوتھی وکٹ کے لیے 68 رنز کی شراکت قائم کی۔ راس ویٹلے 5 چوکوں اور 3 چھکوں کی بدولت 51 جبکہ وِل روڈز 27 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    جس کے بعد رولوف مروو نے رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا۔ 47 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے والے رولوف مروو نے سفیان شریف کے ہمراہ ساتویں وکٹ کے لیے 63 رنز کی شراکت قائم کی۔ پاکستان شاہینز کے احسان عادل نے 10 اوورز میں 34 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ایم سی سی نے مقررہ پچاس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 204 رنز بنائے۔

    مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں پاکستان شاہینز کی آدھی ٹیم 114 رنز بناکر پویلین واپس لوٹی تو بائیں ہاتھ کے بلے باز عمران رفیق اور حسن محسن نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو فتح دلادی۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 91 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم ہوئی۔ عمران رفیق 66 اور حسن محسن 49 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان شاہینز نے مطلوبہ ہدف 30 گیندیں قبل حاصل کرلیا۔ ایم سی سی کی جانب سے اولیور ہان نے 2 جبکہ سفیان شریف اور رولوف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    میچ میں شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرنے پر فاسٹ باؤلر احسان عادل کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

    ایم سی سی کرکٹ ٹیم 17فروری کو ناردرن کے خلاف ایچیسن کالج لاہور میں ٹی ٹونٹی میچ کھیلے گی۔

    شیڈول:

    17 فروری : ایم سی سی بمقابلہ ناردرن بمقام ایچیسن کالج لاہور بوقت دوپہر 12:30 تا سہ پہر3:40 بجے (بیس اوورز پر مشتمل میچ)
    19 فروری : ایم سی سی بمقابلہ ملتان سلطانز بمقام ایچیسن کالج لاہور بوقت دوپہر 12:30 تا سہ پہر3:40 بجے (بیس اوورز پر مشتمل میچ)

  • فائرنگ کے واقعےمیں 2 بھائی جاں بحق،نامعلوم قاتلوں کا پورے شہرمیں خوف

    فائرنگ کے واقعےمیں 2 بھائی جاں بحق،نامعلوم قاتلوں کا پورے شہرمیں خوف

    فیصل آباد: فائرنگ کے واقعےمیں 2 بھائی جاں بحق،نامعلوم قاتلوں کا پورے شہرمیں خوف ،اطلاعات کےمطابق ملت ٹاؤن تھانہ فیصل آباد کے علاقے میں فائرنگ کےنتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد ،دھنولہ کے علاقے میں واقع گھر میں نامعلوم مسلح حملہ آوروں نے فائرنگ کرتے ہوئے دو بھائیوں کو ہلاک کردیا۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت کاشف اور ثاقب کے نام سے ہوئی ہے۔ لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پولیس کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے ۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

  • گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور تحر یک انصاف کے راہنما نعیم الحق کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے روانہ

    گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور تحر یک انصاف کے راہنما نعیم الحق کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے روانہ

    گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور تحر یک انصاف کے راہنما نعیم الحق کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے روانہ

    باغی ٹی وی : گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور تحر یک انصاف کے راہنما نعیم الحق کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے روانہ ہو گئے.چوہدری محمدسرور دورہ کراچی کے دوران نعیم الحق کے اہل خانہ اظہار تعزیت بھی کر یں گے انہوں نے کہا کہ نعیم الحق کی پارٹی‘جمہوریت اور عوام کیلئے قر بانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا.وہ اب تک پی ٹی آئی کے سب سے وفادار ساتھی تھے، تیئیس سال کی جدوجہد میں نعیم الحق ہمیشہ میرے ساتھ کھڑے رہے، جب بھی پارٹی پر مشکل وقت آیا انہوں نے ساتھ دیا۔موت کی خبر سن کر مختلف سیاسی شخصیات کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔

    خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما نعیم الحق70برس کی عمر میں انتقال کرگئے، وہ 11جولائی1949کو کراچی میں پیدا ہوئے، نعیم الحق پیشے کے اعتبار سے بینکر اور کاروباری شخصیت تھے، وہ پی ٹی آئی کے بانی ارکین میں شمار کیے جاتے تھے، انہوں نے 1996میں عمران خان کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف کی بنیاد رکھی۔نعیم الحق کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر مسجد عائشہ خیابان اتحاد کراچی میں ادا کی جائے گی۔

  • مقبوضہ وادی میں کرفیواور لاک ڈاؤن کا 196واں روز،کشمیریوں پرمظالم جاری،یو این سیکرٹری جنرل کابے اثربیان جاری

    مقبوضہ وادی میں کرفیواور لاک ڈاؤن کا 196واں روز،کشمیریوں پرمظالم جاری،یو این سیکرٹری جنرل کابے اثربیان جاری

    سری نگر:مقبوضہ وادی میں کرفیواور لاک ڈاؤن کا 196واں روز،کشمیریوں پرمظالم جاری،یو این سیکرٹری جنرل کابے اثربیان جاری ،اطلاعات کےمطابق مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج کےمظالم جاری ہیں، وادی میں کرفیواورلاک ڈاون 196 ویں روزمیں داخل ہوگیا ہے۔

    مقبوضہ وادی کشمیرمیں بھارت کی طرف سےمسلط کردہ غیرانسانی لاک ڈاون اور مواصلاتی بندش کے باعث مسلسل 196 ویں روز بھی معمولات زندگی بدستور مفلوج ہیں۔ سڑکیں سنسان، وادی میں دکانیں، کاروبار، تعلیمی مراکز بند ہیں اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

    قابض بھارتی فوج نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اور ایک کروڑ سے زائد افراد دنیا کی سب سے بڑی جیل میں قید ہیں۔ وادی میں نام نہاد سرچ آپریشن اورپکڑ دھکڑ کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔وادی میں خوراک اور ادویات کی قلت بھی برقرار ہے۔ 8 لاکھ سے زائد کشمیریوں کوسخت پریشانیوں کا سامنا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں اب تک لگ بھگ 894 بچے شہید ہوچکے ہیں جبکہ 177 ہزار سے زائد یتیم ہوچکے ہیں۔

    بھارت نے مظلوم کشمیریوں پر ظلم وبربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے اور ہزاروں کشمیریوں سمیت مقبوضہ وادی کی سیاسی قیادت کو بھی جیلوں میں بند کر رکھا ہے۔وادی میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات تاحال معطل ہیں۔ دوسری جانب مودی سرکار کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے میں ناکام ہےکشمیری کرفیو توڑ کر سڑکوں پر نکل آئے اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کرتے رہے۔

    ادھر آج اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کشمیریوں پرہونے والے بھارتی مظالم کے خلاف بھارت کو پیغام دیا ہے اس سے مزید مایوسیاں پھیل گئی ہیں، انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا ہرصورت احترام کیا جانا چاہیے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا بھارت کو میٹھا میٹھا پیغام ،اطلاعات کےمطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا ہرصورت احترام کیا جانا چاہیے۔

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا ہرصورت احترام کیا جانا چاہیے، نہ صرف کشمیر بلکہ پوری دنیا میں انسانیت کا احترام کیا جانا چاہیے، انسانی حقوق کمشنر کی دو رپورٹس میں کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کی مکمل عکاسی ہے۔

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگونتریس نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک آبی معاہدہ موجود ہے، معاہدہ میں عالمی بنک ضامن ہے، ہمارا بھی ایسا ہی معاہدہ اسپین کے ساتھ ہے، پانی ہتھیار نہیں بلکہ امن کا ضامن ہونا چاہیے۔

    واضح رہے کہ 5اگست کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کر کے مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ کر دیا تھا اور بھارت نے کشمیریوں کی نقل وحرکت پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔یکم نومبر سے بھارتی شہریوں کو مقبوضہ کشمیر میں جائیداد خریدنے اور وہاں رہنے کا حق بھی حاصل ہو گیا ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا ہرصورت احترام کیا جانا چاہیے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا بھارت کو میٹھا میٹھا پیغام

    مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا ہرصورت احترام کیا جانا چاہیے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا بھارت کو میٹھا میٹھا پیغام

    اسلام آباد:مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا ہرصورت احترام کیا جانا چاہیے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا بھارت کو میٹھا میٹھا پیغام ،اطلاعات کےمطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا ہرصورت احترام کیا جانا چاہیے۔

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا ہرصورت احترام کیا جانا چاہیے، نہ صرف کشمیر بلکہ پوری دنیا میں انسانیت کا احترام کیا جانا چاہیے، انسانی حقوق کمشنر کی دو رپورٹس میں کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کی مکمل عکاسی ہے۔

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگونتریس نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک آبی معاہدہ موجود ہے، معاہدہ میں عالمی بنک ضامن ہے، ہمارا بھی ایسا ہی معاہدہ اسپین کے ساتھ ہے، پانی ہتھیار نہیں بلکہ امن کا ضامن ہونا چاہیے۔

    ادھر ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے اسلام آباد میں مہاجرین کے وفد نے ملاقات کی ، وفد میں افغانستان، تاجکستان اور یمن کے مہاجرین شامل تھے، مہاجرین کے نمائندوں نے دوران گفتگو انتونیو گوتریس کو پاکستان میں تعلیم، کاروبار،اور ہنر سے متعلق تجربات سے آگاہ کیا۔ پناہ گزینوں نے سیکرٹری جنرل کو اپنے ممالک میں ظلم و ستم اور تشدد کی روداد بھی سنائیں۔

    انتونیوگوتریس نے کہا کہ پاکستان نے افغان جنگ سے متاثر 45 لاکھ پناہ گزینوں کو پناہ دی اور ان کے لیے بہترین انتظامات کیے، پاکستان کے عوام نے افغان مہاجرین کی بھرپور مہمان نوازی کی، طویل عرصے تک افغان مہاجرین کی میزبانی پرپاکستان کا شکر گزار ہوں۔

  • سردی کی شدت میں کمی، سوئی ناردرن کا سی این جی اسٹیشنز کو گیس سپلائی جاری رکھنے کا فیصلہ

    سردی کی شدت میں کمی، سوئی ناردرن کا سی این جی اسٹیشنز کو گیس سپلائی جاری رکھنے کا فیصلہ

    سردی کی شدت میں کمی، سوئی ناردرن کا سی این جی اسٹیشنز کو گیس سپلائی جاری رکھنے کا فیصلہ

    باغی ٹی وی :ترجمان سوئی ناردرن گیس کے مطابق لاہور:سوئی ناردرن گیس نے پنجاب بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس سپلائی جاری رکھنے کا فیصلہ.کیا ہے.
    لاہور:سی این جی اسٹیشنز کو گیس سپلائی آج رات منقطع کی جانی تھی جو اب جاری رہے گی ۔لاہور:موسم میں بہتری کے پیش نظر سوئی ناردرن کا سی این جی اسٹیشنز کو گیس سپلائی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے:

  • عوام کی خدمت کی راہ میں کوئی رکاوٹ قبول نہیں،وزیراعلیٰ پنجاب

    عوام کی خدمت کی راہ میں کوئی رکاوٹ قبول نہیں،وزیراعلیٰ پنجاب

    عوام کی خدمت کی راہ میں کوئی رکاوٹ قبول نہیں،وزیراعلیٰ پنجاب

    باغی ٹی وی :وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کا ایجنڈا صرف عوام کی خدمت ہے۔حکومت عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ عوامی خدمت کا سفر شروع ہو چکا ہے، اب رکے گا نہیں۔عوام کی خدمت کی راہ میں کوئی رکاوٹ قبول نہیں۔
    انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان وہ پاکستان بنا رہے ہیں جس کا خواب قائداعظمؒ نے دیکھا۔ تحریک انصاف کی حکومت نے عام آدمی کی حالت بہتر بنانے کے لئے بے مثال اقدامات کئے ہیں۔ ہماری حکومت کی پالیسیوں کا مرکز و محور عام آدمی ہے۔

  • انصاف صحت پروگرام کی کامیابی سے ن لیگ کے چمچوں کڑچھوں کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں، فیاض الحسن چوہان

    انصاف صحت پروگرام کی کامیابی سے ن لیگ کے چمچوں کڑچھوں کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں، فیاض الحسن چوہان

    انصاف صحت پروگرام کی کامیابی سے ن لیگ کے چمچوں کڑچھوں کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں، فیاض الحسن چوہان کا جواب

    باغی ٹی وی :وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا رانا ثناءاللہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہےکہ پنجاب میں صحت انصاف کارڈ کی فراہمی کا منصوبہ کامیابی سے جاری ہے۔انصاف صحت پروگرام پہلے کے پی کے میں پی ٹی آئی حکومت نے 2013 میں متعارف کروایا۔ آل شریف نے کے پی کے میں کامیاب انصاف صحت پروگرام کارڈ پروگرام کی نقل کی۔ کے پی کے عوام نے پرفارمنس کی بنیاد پر پی ٹی آئی مو دوبارہ موقع دیا۔ ن لیگ نے صرف دس سے بارہ اضلاع میں پونے تین لاکھ مالیت کا پروگرام شروع کیا۔

    شوباز شریف نے کارڈ تقسیم کر دیئے لیکن پریمیم ادا کرنا مناسب نہ سمجھا۔ کئی اضلاع میں عوام کو ہسپتالوں میں خفت کا سامنا کرنا پڑا۔بزدار حکومت آج 72 لاکھ خاندانوں میں سات لاکھ مالیت کے صحت انصاف کارڈز تقسیم کر رہی ہے۔ابھی تک ساڑھے اڑتالیس لاکھ خاندانوں میں کارڈز تقسیم کر دیئے گئے ہیں۔

    اس کارڈ میں ایکسیڈنٹ سے لے کر کینسر تک تمام بیماریوں کی سہولت ہو گی۔انصاف صحت پروگرام کی کامیابی سے ن لیگ کے چمچوں کڑچھوں کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں۔ن لیگ نے تو ق لیگ دور کے عوامی فلاح کے جاری منصوبے تک بند کروا دیئے۔ رانا نثار کے منہ سے بزدار حکومت کے کامیاب منصوبوں پر تنقید جچتی نہیں۔ ان شاء اللہ پی ٹی آئی وزیرِ اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ترقی کا سفر جاری رکھے گی۔