Baaghi TV

Author: +9251

  • امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ مسلمان ہوگئیں‌ ؟ شیخ زید مسجد کے دورے پراسلامی لباس کے دنیا بھرمیں‌چرچے

    امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ مسلمان ہوگئیں‌ ؟ شیخ زید مسجد کے دورے پراسلامی لباس کے دنیا بھرمیں‌چرچے

    دبئی :امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ مسلمان ہوگئیں‌ ؟ شیخ زید مسجد کے دورے پراسلامی لباس کے دنیا بھرمیں‌چرچے،اطلاعات کےمطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کی بیٹی کے بارے میں سوشل میڈیا پراس وقت بڑی تیزی سے خبریں گردش کررہی ہیں کہ وہ مسلمان ہوگئی ہے ،لیکن ابھی تک اس کی باقاعدہ تصدیق نہیں ہوسکی

     

    ادھر دوسری طرف امریکی صدر کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ اس وقت ابو ظہبی کے دورے پر ہیں جہا ں انھوں نے شیخ زید مسجد کا دورہ کیا۔تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی میں واقع شیخ زید مسجد کو ملک کی سب سے بڑی مسجد ہونے کا اعزاز حاصل ہے جو کہ اپنے فن تعمیر کے با عث بے حد مقبول اور سب کی تو جہ کا مرکز ہے۔

    ابو ظہبی کے دورے کے دوران امریکی صدر کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ نے مسجد کا دورہ کیا اور کافی سنجیدہ بھی نظر آئیں۔اس دوران ایوانکا نے سیاہ و سنہری رنگ کا خوبصورت لبا س زیب تن کیا ہوا تھا جبکہ اسکارف سے اپنا سر بھی ڈھا نپے ہوئے تھا۔ایوانکا نے سوشل میڈیا پر اپنے ذاتی ٹوئٹر اکاونٹ سے بھی اپنے مسجد کے دورے کی تصاویر شئیر کی جو کہ نا صرف وائرل ہو رہی ہیں بلکہ کا فی پسند بھی کی جا رہی ہیں۔

  • سہولت کارڈ منصوبہ کی حقیقت کیا ہے بتایا  رانا ثناءاللہ نے

    سہولت کارڈ منصوبہ کی حقیقت کیا ہے بتایا رانا ثناءاللہ نے

    سہولت کارڈ منصوبہ کی حقیقت کیا ہے بتایا رانا ثناءاللہ نے

    باغی ٹی وی :سہولت کاڑد کی حقیقت کیا ہے بتانے ہوئے ن لیگی رہنما رانا ثناءاللہ نے دعوٰی کیا ہے کہ سہولت کارڈ منصوبہ مسلم لیگ ن نے پاکستان کارڈ کے نام سے شروع کیا تھا، موجودہ حکومت نے سیف سٹی منصوبہ تباہ کر دیا،

    لاہور میں گفتگو کے دوران رانا ثناء نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چند سال پہلے آپ نے اے ٹی ایم بھری تھی کیاوہ اتنی جلدی خالی ہو گئی۔ آپ نے سوائے لنگرخانے کھولنے کے کیا کیا۔ طلباء کیلئے لیپ ٹاپ اسکیم بند کردی گئی، یونیورسٹیوں کودی جانیوالی گرانٹ بندکردی گئی، حج پرسبسڈی ختم کردی، 300 فیصد گیس کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ ن لیگی دورحکومت میں ایسے ایسے منصوبے جن کی لاگت 100 سے 200 ارب ہے ریکارڈ مدت میں مکمل ہوئے۔

    انہوں نے ایک بار پھر قسم کھاتے ہوئے کہا کہ فردوس عاشق اعوان نے شہباز شریف کے بارے میں جس طرح کے الفاظ استعمال کیے، خدا کی قسم، 10 سال میں میں نے ایک روپے کی کرپشن نہیں دیکھی۔

  • امریکی افواج کے ہیڈ کوارٹر پر خطرناک حملہ ہوگیا ،بڑے پیمانے پرجانی نقصان کا خدشہ

    امریکی افواج کے ہیڈ کوارٹر پر خطرناک حملہ ہوگیا ،بڑے پیمانے پرجانی نقصان کا خدشہ

    بغداد:امریکی افواج کے ہیڈ کوارٹر پر خطرناک حملہ ہوگیا ،بڑے پیمانے پرجانی نقصان کا خدشہ،اطلاعات کےمطابق امریکہ کی سربراہی میں فوجی اتحاد کے ہیڈ کوارٹر پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہے۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراقی دارالحکومت بغداد میں سرکاری فوجی اڈے پر نامعلوم سمت سے متعدد چھوٹے راکٹ داغے گئے، یونین 3 کے نام سے مشہور اس فوجی اڈے کو داعش کے خلاف لڑنے والے امریکی فوجی اتحاد کا ہیڈ کوارٹر کہا جاتا ہے۔

    دوسری جانب عراقی فوجی حکام نے کہا کہ راکٹ حملہ بغداد کے گرین زون کے اندر کیا گیا گیا جس کی سیکیورٹی انتہائی سخت ہے، اس علاقے میں کئی سرکاری عمارات، امریکا سمیت کئی ممالک کے سفارت خانے اور اقوام متحدہ کے دفاتر بھی موجود ہیں۔

    حکام کے مطابق فوجی اڈے کے علاوہ ایک راکٹ عراقی حکومت کی سرپرستی میں کام کرنے والے عسکری گروپ حاشد الشابی کے اڈے پر بھی داغا گیا ہے۔ کسی بھی گروپ نے ان راکٹ حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔واضح رہے بغداد کے یونین 3 اڈے میں 2014 سے غیر ملکی فوجی اہلکار موجود ہیں، جو عراق میں داعش کے خلاف بر سرپیکار مسلح گروپوں کی مدد کررہے ہیں۔

  • "اک پاکستان بناواں گے وچ ہندوستان دے پھراسیں "بھارت میں پاکستان کی حمایت میں نعرے لگانے پر 3 کشمیری طلبہ گرفتار

    "اک پاکستان بناواں گے وچ ہندوستان دے پھراسیں "بھارت میں پاکستان کی حمایت میں نعرے لگانے پر 3 کشمیری طلبہ گرفتار

    نئی دہلی :”اک پاکستان بناواں گے وچ ہندوستان دے پھراسیں "بھارت میں پاکستان کی حمایت میں نعرے لگانے پر 3 کشمیری طلبہ گرفتارکرلیئے گئے ہیں،اطلاعات کےمطابق بھارتی پولیس ان کشمیری طلبا کو گرفتارکرنے کے علاوہ دیگرکشمیری طالب علموں کی گرفتاری کے لیے چھاپے ماررہی ہے،

    ادھربھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تینوں طلبہ بھارتی ریاست کرناٹکا کےضلع ہبالی کے ایک انجینئرنگ کالج میں زیر تعلیم ہیں جن کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں سے ہے۔

    بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ ہمیں اطلاع موصول ہوئی تھی کہ کالج میں زیر تعلیم کشمیر سے تعلق رکھنے والے تین طلبہ نے پاکستان کی حمایت میں نعرے لگائے اور ویڈیو بھی بنائی جو وائرل ہو گئی، جس پر کارروائی کی گئی اور انہیں گرفتار کیا گیا۔

    بھارتی حکام کے مطابق مذکورہ ویڈیو میں ایک طالب علم کو ابتدائی طور پر بیک گراؤنڈ میوزک کے ساتھ کچھ بولتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس کے بعد وہ سب دوسرے ”آزادی ” کا نعرہ لگاتے ہیں۔ پھر جو میوزک چل رہا ہے اس میں انہوں نے "پاکستان زندہ باد” بھی شامل کیا۔

    اسی سبب تینوں کشمیری نوجوانوں کو بھارتی پولیس نے بغاوت کا الزام لگا کر گرفتار کیا ہے جن پر ضلع بجرنگ دل کے ہندو انتہاپسندوں نے حملے کی بھی کوشش کی تھی۔

  • وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 18 فروری کو بلا لیا ، کیا ہوگا ایجنڈا

    وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 18 فروری کو بلا لیا ، کیا ہوگا ایجنڈا

    وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 18 فروری کو بلا لیا ، کیا ہوگا ایجنڈا

    باغی ٹی وی :وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 18 فروری بروز منگل کو طلب کرلیا ہے جس میں 12 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال اور ترک صدر طیب ایردوان کے دورہ پاکستان میں معاہدوں کی تفصیلات سے کابینہ کو اعتماد میں لیا جائے گا۔اس کے علاوہ کابینہ مہنگائی کی روک تھام کے اقدامات کا بھی جائزہ لے گی جبکہ احساس پروگرام میں ارکان پارلیمان کو شامل کرنے کے معاملے پر بریفنگ بھی ایجنڈا میں شامل ہے۔

    اجلاس میں گیس کی قیمتوں اور بجلی بلوں کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے جبکہ دالوں پر ٹیکس ریگولیڑی ڈیوٹی کے معاملے پر بھی غور کیا جائے گا۔وفاقی کابینہ کو پاکستان اسٹیل ملز کے معاملہ پر بھی غور کیا جائے گا جبکہ بھارت سے ایک بار کے لیے کیڑے مار ادویات کی درآمد کی اجازت کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے۔

  • علم،ترقی اورتحقیق میں اضافے کے باوجود جہالت میں اضافہ،لوگ آج زیادہ جادوٹونے کا سہارا لینے لگے،جادو سے دوہلاک دوشدید بیمار

    علم،ترقی اورتحقیق میں اضافے کے باوجود جہالت میں اضافہ،لوگ آج زیادہ جادوٹونے کا سہارا لینے لگے،جادو سے دوہلاک دوشدید بیمار

    گجولی: علم،ترقی اورتحقیق میں اضافے کے باوجود جہالت میں اضافہ،لوگ آج زیادہ جادوٹونے کا سہارا لینے لگے،جادو سے دوہلاک دوشدید بیمار،اطلاعات کےمطابق بھارت میں دو بچے کالے جادو کے چکر میں اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، بچے زہریلے پھل کھانے کے بعد جادوگر کے پاس گئے تھے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مغربی بنگال پولیس کو گجولی کے ضلع مالڈا سے تعلق رکھنے والے دو بچے جادو ٹونے کے باعث ہلاک ہوگئے جبکہ دو کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، جنہیں مبینہ طور پر کالے جادو کےلیے استعمال کیا گیا۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ چار بچے 8 سالہ محمد فیروز، 7 سالہ کوہنور، 6 سالہ شفیق السلام اور 3 سالہ شبانہ خاتون میدان میں کھیل رہے تھے کہ انہوں نے کچھ زہریلے پھل کھا لیے جس کے باعث ان کی طبیعت بگڑ گئی۔

    متاثرہ بچے جب گھر لوٹے تو والدین انہیں جادوگر رفیق شیخ کے پاس لے گیا جہاں انہوں نے طبیعت کی خرابی کی شکایت کی، جس کے بعد رفیق شیخ نے ان پر جادوکیا جس سے بچوں کی طبعیت مزید بگڑ گئی۔متاثرہ بچوں کو فوری طور پر گجولی کے مقامی استپال میں لے جایا گیا تاہم 8 محمد فیروز رستے میں ہی دم توڑ گیا۔

    اسپتال انتظامیہ نے بچوں کو مالڈاوا میڈیکل کالج اینڈ اسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دیا تاہم 6 سالہ شفیق الاسلام اسپتال پہنچتے ہی زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ شبانہ اور کوہنور تشویشناک حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

    خبر رساں ادارے ادارے کا کہنا ہے کہ گاؤں میں بسنے والے لوگ بچوں کی موت پر توہم پرستی کا شکار ہیں اور بچوں کی موت کا ذمہ دار شیطان کو قرار دے رہے ہیں۔

    ایس پی گجولی پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے ابلتہ والدین کا کہنا ہے کہ بچوں کی طبعیت جادو ٹونے کے باعث خراب ہوئی تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ زندہ بچ جانے والے بچیوں کے بیان کے مطابق بچوں نے گھر جاکر معدے اور سر میں شدید درد کی شکایت کی جس پر والدین بچوں کو اسپتال لے جانے کے بجائے رفیق شیخ کے پاس لے گئے۔جادوگر کے پاس جانے سے وقت ضائع اور ایک دوران ایک بچہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جبکہ دوسرا اسپتال پہچنتے ہی دم توڑ گیا۔

  • عمران صاحب کی لینڈ کروزر کہاں سے آئی،  مریم اورنگ زیب کی کڑی تنقید

    عمران صاحب کی لینڈ کروزر کہاں سے آئی، مریم اورنگ زیب کی کڑی تنقید

    عمران صاحب کی لینڈ کروزر کہاں سے آئی، مریم اورنگ زیب کی کڑی تنقید

    باغی ٹی وی :مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ 18 ماہ میں روزگار، کاروبار اور معیشت تباہ ہوگئی، عمران مافیا نے شریف گروپ کے دفاتر پر چھاپہ تو مار لیا لیکن ہمیشہ کی طرح کچھ نہیں ملا۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت اپنی چوری سے نظر ہٹانے کے لئے سیاسی مخالفین کے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے۔ بتایا جائے اب جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کے دفاتر اور ملوں کو کب چیک کیا جائے گا، عمران مافیا پورا کا پورا غیر قانونی فارن فنڈنگ سے بنا، عوام کی روٹی، چینی اور آٹا کہاں ہے، پتہ چل جائے گا، بتایا جائے پشاور میٹرو کی رقم کہاں گئی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ بنی گالہ پہ چھاپہ مارا جائے، عمران صاحب کی لینڈ کروزر کہاں سے آئی، پتہ چل جائے گا۔ عمران مافیا، شریف خاندان اور مسلم لیگ ن کے رہنماوں کو جیلوں میں رکھ کر اٹھارہ ماہ میں ایک روپے کی کرپشن کا ثبوت عدالت میں نہیں پیش کر سکا۔
    واضح‌رہے کہ اس سے پہلے مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بھی عمران خان اور اس کی حکومت پر کڑی تنقید کی تھی . اور ان اقدام کو مشرف کے اقدام سے تشبیہ دی تھی.

  • ایم سی سی کی ٹیم پاکستان اور بھارت کے درمیان کبڈی ورلڈ کپ کا فائنل دیکھےگی

    ایم سی سی کی ٹیم پاکستان اور بھارت کے درمیان کبڈی ورلڈ کپ کا فائنل دیکھےگی

    ایم سی سی کی ٹیم پاکستان اور بھارت کے درمیان کبڈی ورلڈ کپ کا فائنل دیکھے گی

    باغی ٹی وی : پاکستان کے دورے پر آئی مالی بورن کرکٹ کلب (ایم سی سی) کی ٹیم نے پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کبڈی ورلڈ کپ کا فائنل ٹاکرا دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

    ایم سی سی کی ٹیم نے پاک بھارت کبڈی ٹاکرا دیکھنے کے خواہش کی جسے پی سی بی نے منظور کر لیا۔
    ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ کمار سنگا کارا کی قیادت میں ایم سی سی ٹیم کبڈی ورلڈ کپ کا فائنل دیکھے گی۔پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کبڈی ورلڈ کپ کا فائنل آج پنجاب اسٹیڈیم میں ہو گا۔

    واضح‌ رہے کہ پاکستان ایران کو ہرا کر پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکا ہے. پہلی مرتبہ ورلڈ کپ بھارت سے باہر پاکستان میں ہورہا ہے جہاں دنیا بھر سے ٹیمیں گزشتہ ایک ہفتے سے موجود ہیں اور پنجاب کے مختلف شہروں میں میچز کھیل رہی ہیں۔

    لاہور میں 9 فروری کو ایک رنگارنگ تقریب کے بعد کبڈی ورلڈ کپ کا آغاز ہوگیا تھا اور پاکستان نے افتتاحی میچ میں کینیڈا کو شکست دے دی تھی۔بھارت کی ٹیم 8 فروری کو براستہ واہگہ بارڈر لاہور پہنچی تھی اور کبڈی ورلڈ کپ 2020میں حصہ لینے والی 10 ٹیموں میں شامل ہے تاہم حکام کی جانب سے ٹیم سے لاتعلقی کا اظہار کیا گیا تھا۔

  • ضلع بھر میں تین روز انسداد پولیو مہم کاآغاز کل سے ہوگا، ضلع بھر میں پانچ سال تک عمر کے 4لاکھ42ہزار 301بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد

    ضلع بھر میں تین روز انسداد پولیو مہم کاآغاز کل سے ہوگا، ضلع بھر میں پانچ سال تک عمر کے 4لاکھ42ہزار 301بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)
    ضلع بھر میں تین روز انسداد پولیو مہم کاآغاز کل سے ہوگا، ضلع بھر میں پانچ سال تک عمر کے 4لاکھ42ہزار 301بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے گورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتال میں کمسن بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا۔ ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد نے افتتاحی تقریب میں گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر یاسر کی معاونت سے محکمہ صحت نے ملک بھر کیطرح ضلع گجرات میں انسدا د پولیو مہم کے لئے مائیکرو پلان تشکیل دیا ہے، سو فیصد کوریج یقینی بنانے کیلئے موبائل، فکسڈ اور ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو 17فروری سے 19فروری تک گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی، 20اور 21فروری کو دو روزہ فالو اپ مہم ہوگی جس میں ایسے بچے جو کسی وجہ سے دستیاب نہیں ہو سکے انہیں پولیو سے بچاؤ کی ویکسئن پلائی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ انسداد پولیو ٹیموں کی سکیورٹی اولین ترجیح ہے جس کیلئے پولیس نے اپنا جامع پلان تشکیل دیدیا ہے، انسداد پولیو مہم کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ بھی کی جائے گی جبکہ ملک سے پولیو کے خاتمہ کی اس مہم کیلئے علما کرام، این جی اوز، میڈیا کا تعاون بھی حاصل کیا گیا ہے۔

  • پنجاب حکومت نے سرکاری دفاتر میں‌ لگائی واٹس ایپ پر پابندی

    پنجاب حکومت نے سرکاری دفاتر میں‌ لگائی واٹس ایپ پر پابندی

    :پنجاب حکومت نے سرکاری دفاتر میں‌ لگائی واٹس ایپ پر پابندی

    باغی ٹی وی :پنجاب حکومت نے غیر متعلقہ افراد پر خفیہ معلومات افشاں ہونے کے خدشات کے پیش نظر دفاتر میں واٹس ایپ کے ذریعے سرکاری دستاویزات کی شیئرنگ پر پابندی عائد کردی ہے۔

    ذرائع کے مطابق صوبائی حکام کو اس ضمن میں شکایات موصول ہوئی تھیں کہ سرکاری محکمے اپنے دفتری معاملات چلانے کے لئے واٹس ایپ کا استعمال کررہے ہیں اور میسجنگ سروس پر دستاویزات کا تبادلہ کیا جارہا ہے۔
    بتایا گیا ہے کہ دستاویزات شیئرنگ کے لیے واٹس گروپس تشکیل دیئے گئے تھے جہاں سے یہ دستاویزات لیک ہوئے ہیں۔

    اعلی افسران نے اس سنگین معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے تمام محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ حکومت کو ممکنہ خطرات کے پیش نظر کراس پلیٹ فارم میسجنگ سروس پرسرکاری دستاویزات اور معلومات کا تبادلہ کرنے سے اجتناب کریں۔صوبائی حکومت کے عہدیداروں نے انکشاف کیا کہ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن (ایس اینڈ جی اے ڈی) نے یہ احکامات جاری کیے ہیں۔