Baaghi TV

Author: +9251

  • ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بنے پولیس اہلکار اور شہری

    ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بنے پولیس اہلکار اور شہری

    ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بنے پولیس اہلکار اور شہری

    باغی ٹی وی :ڈاکو راج نے معاشری کو یرغمال بنا لیا ، کندھ کوٹ کے قریب کچے کے علاقے میں پولیس اور ڈاکوؤں کے فائرنگ سے ایس ایچ او اور ایک اہلکار زخمی ہو گیا، ایک راہگیر خاتون کوثر بھیو بھی زخمی ہو گئی جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    پولیس کے مطابق تھانہ درانی مہر کی حدود کچے کے علاقے میں خاتون کی آواز میں بلا کر اغوا کی وارداتیں کرنے والے گروہ کی گرفتاری کے لیے ایس ایس پی اسد رضا شاہ کی ہدایات پر ضلع کے مختلف تھانوں کی پولیس پولیس موبائلز بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ پورے علاقے کا گھیراؤ کیا گیا جس کے بعد پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کے نتیجے میں تھانہ کشمور کے ایس ایچ او زیاد نوناری اور ایک اہلکار صدام چاچڑ زخمی ہو گیا جنہیں کندھ کوٹ سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
    یس ایس پی اسد رضا شاہ نے ہسپتال پہنچ کر زخمیوں کی عیادت کی، دوسری جانب ڈاکوؤں اور پولیس کی فائرنگ کے دوران ایک راہگیر خاتون کوثر بھیو بھی زخمی ہو گئی تھی جن کو علاج کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، ڈاکٹرز کے مطابق خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ مقابلے میں زخمی ایس ایچ او اور اہلکار کے فوٹیج لینے کے لئے پولیس نے صحافیوں کو روک دیا تھا، کچے کے علاقے میں پولیس اور ڈاکوؤں میں مقابلہ جاری ہے اور وقفے وقفے سے فائرنگ کی جا رہی ہے جس میں پولیس کو تاحال ڈاکوؤں کی گرفتاری کے متعلق کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔ واضح رہے کہ اس وقت پنجاب سمیت ملک بھر میں لاء ایند آرڈر کی صور ت حال خراب ہے شہری آئے روز چوروں اور ڈاکوؤں سے اپنے جان مال کو دیتنے پر مجبور ہیں.

  • اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی مہاجرین سے ملاقات ، پاکستان کی دریا دلی کو سراہا

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی مہاجرین سے ملاقات ، پاکستان کی دریا دلی کو سراہا

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی مہاجرین سے ملاقات ، پاکستان کی دریا دلی کو سراہا

    باغی ٹی وی : اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسلام آباد میں‌ مہاجرین سے ملاقات کی اور طویل میزبانی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا، انہوں‌ نے کہا کہ پاکستان نے افغان مہاجرین کیلئے بہترین اقدامات کئے، یہاں‌ آنے کا مقصد پاکستان کی دریا دلی کو سراہنا ہے، پاکستان مہمان نواز ملک ہے۔

    سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات کرنے والوں میں افغانستان، تاجکستان اور یمن کے مہاجرین شامل تھے، سیکرٹری جنرل نے کہا کہ افغان جنگ کے دوران 65 لاکھ مہاجرین پاکستان آئے، اس وقت 27 لاکھ مہاجرین پاکستان میں موجود ہیں۔ تاجکستان، یمن اور افغانستان کے مہاجرین نے پاکستان میں زندگی، کاروبار سمیت دیگر امور سے سیکرٹری جنرل کو آگاہ کیا۔

    قبل ازیں جب انتونیو گوتریس اسلام آباد پہنچے تو اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم اور حکام نے ان کا استقبال کیا، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات اور 6 بجے مشترکہ پریس کانفرنس ہو گی۔

    سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کی وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف سے ملاقات بھی شیڈول ہے، پاکستانی قیادت سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیرکے تمام پہلوؤں سے آگاہ کرے گی۔انتونیو گوتریس موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے ڈسکشن میں شریک ہوں گے، پیر کو دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس برائے افغان مہاجرین میں شرکت کریں گے۔صدر مملکت اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے اعزاز میں عشایہ دینگے،18 فروری کو سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس لاہور جائیں گے جہاں وہ لمز یونیورسٹی میں طلباء سے ملیں گے۔
    انتونیو گوتریس موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے ڈسکشن میں شریک ہوں گے، پیر کو دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس برائے افغان مہاجرین میں شرکت کریں گے۔صدر مملکت اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے اعزاز میں عشایہ دینگے،18 فروری کو سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس لاہور جائیں گے جہاں وہ لمز یونیورسٹی میں طلباء سے ملیں گے۔ذرائع کے مطابق سیکرٹری جنرل 17 فروری کی صبح افغان مہاجرین پر بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

    اس کے علاوہ انتونیو گوئترس جامعہ نسٹ میں عالمی امن و استحکام مرکز جائیں گے جہاں وہ امن مشن میں پاکستانی خدمات بارے تصویری نمائش کا افتتاح اور اہلکاروں سے ملاقات کریں گے۔بعد ازاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، انتونیو گوئترس کے اعزاز میں ایوان صدر میں عشائیہ بھی دیں گے۔

  • عمران نیازی پرویز مشرف کی طرح شریف فیملی کے گھروں پر قبضے اور فیکٹریوں کو بند کر رہے ہیں، شہباز شریف

    عمران نیازی پرویز مشرف کی طرح شریف فیملی کے گھروں پر قبضے اور فیکٹریوں کو بند کر رہے ہیں، شہباز شریف

    عمران نیازی پرویز مشرف کی طرح شریف فیملی کے گھروں پر قبضے اور فیکٹریوں کو بند کر رہے ہیں، شہباز شریف

    باغی ٹی وی :قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی پرویز مشرف کی طرح شریف فیملی کے گھروں پر قبضے اور فیکٹریوں کو بند کر رہے ہیں۔

    لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار نے حلال کی کمائی سےگھر بنایا جسے چھیننےکی کوشش کی گئی، ہائیکورٹ نے حکم امتناع دیا، پھر بھی اسحاق ڈار کے گھر کو اولڈ ہاؤس قرار دے دیا گیا، پنجاب حکومت نے ہائیکورٹ کے فیصلے کی دھجیاں اڑائیں، ان کی نظر میں قانون کی اہمیت اور عدلیہ کی وقعت یہ ہے۔

    وزیراعظم کو مزید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شہباز شریف بولے یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے دن رات یوٹرن لیے اور لوگوں کو سبز باغ دکھائے، انہوں نے کہا تھا کہ میں کرپشن ختم کر دوں گا، انہوں نے کہا تھا جب ڈالر اوپر جاتا ہے اور مہنگائی ہوتی ہے تو وزیراعظم کرپٹ ہوتا ہے، فیصلہ کر لیں کون کرپٹ ہے اور کون نہیں۔

  • چین میں‌ایپل کمپنی نے اپنے بند دفاتر دوبارہ کھولنے شروع کر دیے

    چین میں‌ایپل کمپنی نے اپنے بند دفاتر دوبارہ کھولنے شروع کر دیے

    چین میں‌ایپل نے اپنے بند دفاتر دوبارہ کھولنے شروع کر دیے

    باغی ٹی وی :مقبول ترین ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے کورونا وائرس کے باعث چین میں بند دفاتر دوبارہ کھولنا شروع کر دیئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایپل نے شنگھائی میں دوبارہ کھولے جانے والے اسٹور میں کام کے اوقات کو محدود کر دیا ہے۔امریکی کمپنی ایپل نے چین کے شہر بیجنگ میں بھی 14 فروری سے اپنے چند بند ریٹیل اسٹورز کو دوبار کھولنے کا اعلان کیا تھا۔واضح رہے کہ ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سے اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ چین سے دنیا بھر میں پھیلنے والے خطرناک کورونا وائرس کے باعث کیا گیا تھا۔

    چین میں وائرس کے متاثرین کی تعداد 66 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے اور اب تک چین سے باہر 24 ممالک میں کورونا کے 500 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔ چین سے باہر ایشیا میں ہانگ کانگ، فلپائن اور جاپان میں اس وائرس سے تین ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ فرانس میں چینی سیاح کی موت ایشیا سے باہر اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔

    فرانس یورپ کا پہلا ملک ہے جہاں سب سے پہلے جنوری میں 11 افراد کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی تھی۔ متاثرین میں سے 6 افراد تاحال زیر علاج ہیں۔

  • کشمیر کے ذکر پر بھارتی وزیر خارجہ سفارتی آداب ہی بھلا بیٹھے

    کشمیر کے ذکر پر بھارتی وزیر خارجہ سفارتی آداب ہی بھلا بیٹھے

    کشمیر کے ذکر پر بھارتی وزیر خارجہ سفارتی آداب ہی بھلا بیٹھے

    باغی ٹی وی : بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر امریکی سینیٹر لنزے گراہم کے منہ سے کشمیر کا ذکر سُن کر غصے میں آگئے اور سفارتی آداب فراموش کر بیٹھے۔

    میونخ کانفرنس کے دوران ایک سیشن میں امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے بھارتی وزیر خارجہ سے کہا کہ کشمیر کی صورت حال کا انجام نجانے کیا ہو گا، بہتر یہ ہے کہ پاکستان اور بھارت دونوں جمہوریتیں مل جل کر اس مسئلے کا حل نکالیں۔

    امریکی سینیٹر لنزے گراہم کا کشمیر کا ذکر چھیڑنا سبرا منیم جے شنکر سے برداشت نہ ہوا اور انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ فکر نہ کریں، مسئلہ کشمیر بھارت اکیلا ہی حل کر لے گا، اس مسئلے کا حل ایک ہی جمہوریت نکال لے گی
    واضح رہے کہ امریکی سینیٹر لنزے گراہم ان چار امریکی سینیٹرز میں سے ایک ہیں جنھوں نے امریکی وزیر خارجہ سے کہا ہے کہ وہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مودی کے متنازع شہریت قانون کے اثرات کی 30 دن کے اندر اندر تفتیش کریں۔دوران کانفرنس بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس کے دورہ پاکستان پر بھی تکلیف کا اظہار کیا اور کہا کہ اقوام متحدہ کا اعتبار کم ہو چکا ہے.
    واضح‌رہے کہ مودی سرکار نے 5 اگست سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے.اس جبری قبضے کو چھ ماہ سے زائد عرصہ بیت چکا ہے. کشمیری عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیںِ

  • رکن سندھ اسمبلی شہنازانصاری کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

    رکن سندھ اسمبلی شہنازانصاری کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

    :رکن سندھ اسمبلی شہنازانصاری کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

    باغی ٹی وی :رکن سندھ اسمبلی شہنازانصاری کی نماز جنازہ مدرسہ ہائی اسکول کے گراؤنڈ پر ادا کی گئی، نماز جنازہ میں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

    نمازجنازہ میں پیپلز پارٹی کے مقامی رہنماؤں اور کارکنوں سمیت ضیاءالحسن لنجار سابق صوبائی وزیر و رکن صوبائی اسمبلی ممتاز چانڈیو عاجز دامرا، سیکرٹری اطلاعات فیروز جمالی، ضلع صدر پی پی نواب شاہ اکبر جمالی اور ڈی سی نوشہرو فیروز اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    پیپلزپارٹی کی رہنما شہلا رضا بھی تعزیت کے لئے مقتولہ کے گھر پہنچیں، شہناز انصاری کو گزشتہ روز دریا خان مری کے قریب گاوں چاناری میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا

  • ووہان میں صرف ایک دن میں اتنے افراد بنے لقمہ اجل کہ جان کر ہوجائیں پریشان

    ووہان میں صرف ایک دن میں اتنے افراد بنے لقمہ اجل کہ جان کر ہوجائیں پریشان

    چین کے شہر ووہان میں صرف ایک دن میں اتنے افراد بنے لقمہ اجل کہ جان کر ہوجائیں پریشان

    باغی ٹی وی :بیجنگ: چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے جان لیوا کورونا وائرس سے گزشتہ روز مزید 140 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جس کے بعد اس وبا سے مرنے والوں کی کل تعداد 1669 ہو گئی ہے۔

    ورلڈ ومیٹر کے مطابق کورونا وائرس سے اب تک 69 ہزار 269 افراد متاثر ہو چکے ہیں جن میں سے 11 ہزار 299 افراد کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔اس مضر بیماری سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 11 ہزار 308 ہے جبکہ دنیا بھر کے 29 ممالک کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ان ممالک میں چین، جاپان، سنگاپور، تھائی لینڈ، جنوبی کوریا، ہانگ کانگ، آسٹریلیا، امریکہ، ملائشیاء، جرمنی، تائیوان، ماکاؤ، ویتنام، فرانس، متحدہ عرب امارات، کینیڈا، فلپائن، بھارت، برطانیہ، روس، اٹلی، نیپال، کمبوڈیا، سری لنکا، فن لینڈ، سویڈن، بیلجیئم اور اسپین شامل ہیں۔

    چین کے کم سے کم 10 صوبوں میں تمام سرکاری اور غیرسرکاری سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے اور لوگ اپنے گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں۔ تمام تعلیمی ادارے، دفاتر اور فیکٹریاں بند ہیں۔ فرانس، امریکہ، برطانیہ، مصر، کینیا، روانڈا اور روس نے چین کیلئے اپنی پروازیں بند کر رکھی ہیں۔

    چین میں وائرس کے متاثرین کی تعداد 66 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے اور اب تک چین سے باہر 24 ممالک میں کورونا کے 500 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔ چین سے باہر ایشیا میں ہانگ کانگ، فلپائن اور جاپان میں اس وائرس سے تین ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ فرانس میں چینی سیاح کی موت ایشیا سے باہر اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔

    فرانس یورپ کا پہلا ملک ہے جہاں سب سے پہلے جنوری میں 11 افراد کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی تھی۔ متاثرین میں سے 6 افراد تاحال زیر علاج ہیں

  • کبڈی کا عالمی چیمپئن کون، روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان آج زبردست  جوڑ پڑے گا

    کبڈی کا عالمی چیمپئن کون، روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان آج زبردست جوڑ پڑے گا

    کبڈی کا عالمی چیمپئن کون، روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان آج زبردست جوڑ پڑے گا،
    باغی ٹی وی : کبڈی کا عالمی چیمپئن کون، روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان آج زور کا جوڑ پڑے گا، دفاعی چیمپئن اور میزبان ٹیم کے جیت کے دعوؤں نے مقابلہ سنسنی خیز بنا دیا، سیمی فائنل میں ایران اور آسٹریلیا کو شکست ہوئی۔

    زندہ دلان کے شہر لاہور میں کبڈی ورلڈکپ کا ٹائٹل مقابلہ، پکڑن پکڑائی اور زور آزمائی کا شاندار مظاہرہ ہو گا۔ تاریخی کھیل کبڈی کا عالمی چیمپئن کون، روایتی حریف پاکستان اور بھارت آمنے سامنے آئیں گے، جیت کے دعوؤں نے ماحول گرما دیا۔ فائنل میچ شام سات بجے شروع ہو گا۔ میچ سے پہلے ہی سنسنی، انتظار کی شدت، الٹی گنتی شروع ہو گئی۔ پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں جام پیک شو کی تیاریاں مکمل ہیں۔
    واضح‌ رہے کہ پاکستان ایران کو ہرا کر پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکا ہے. پہلی مرتبہ ورلڈ کپ بھارت سے باہر پاکستان میں ہورہا ہے جہاں دنیا بھر سے ٹیمیں گزشتہ ایک ہفتے سے موجود ہیں اور پنجاب کے مختلف شہروں میں میچز کھیل رہی ہیں۔

    لاہور میں 9 فروری کو ایک رنگارنگ تقریب کے بعد کبڈی ورلڈ کپ کا آغاز ہوگیا تھا اور پاکستان نے افتتاحی میچ میں کینیڈا کو شکست دے دی تھی۔بھارت کی ٹیم 8 فروری کو براستہ واہگہ بارڈر لاہور پہنچی تھی اور کبڈی ورلڈ کپ 2020میں حصہ لینے والی 10 ٹیموں میں شامل ہے تاہم حکام کی جانب سے ٹیم سے لاتعلقی کا اظہار کیا گیا تھا۔

  • صدر مملکت اور آرمی چیف کا نعیم الحق کے انتقال پر اظہار افسوس

    صدر مملکت اور آرمی چیف کا نعیم الحق کے انتقال پر اظہار افسوس

    صدر مملکت اور آرمی چیف کا نعیم الحق کے انتقال پر اظہار افسوس
    باغی ٹی وی : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    ان کے انتقال پر وزیراعظم عمران خان، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق سمیت دیگر شخصیات کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔صدر عارف علوی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں نعیم الحق کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے قریبی دوست نعیم الحق ایک عظیم پاکستانی اور تحریک انصاف کے بانی رکن تھے۔

    خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما نعیم الحق70برس کی عمر میں انتقال کرگئے، وہ 11جولائی1949کو کراچی میں پیدا ہوئے، نعیم الحق پیشے کے اعتبار سے بینکر اور کاروباری شخصیت تھے، وہ پی ٹی آئی کے بانی ارکین میں شمار کیے جاتے تھے، انہوں نے 1996میں عمران خان کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف کی بنیاد رکھی۔نعیم الحق کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر مسجد عائشہ خیابان اتحاد کراچی میں ادا کی جائے گی

  • پاکستان گرے لسٹ سے نکلے گا یا نہیں ،ایف اے ٹی ایف کا اہم اجلاس آج

    پاکستان گرے لسٹ سے نکلے گا یا نہیں ،ایف اے ٹی ایف کا اہم اجلاس آج

    پاکستان گرے لسٹ سے نکلے گا یا نہیں ،ایف اے ٹی ایف کا اہم اجلاس آج

    باغی ٹی وی : ایف اے ٹی ایف کا اہم اجلاس آج سے پیرس میں شروع ہو گا، اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے حوالے سے فیصلہ ہونے کا امکان ہے، پاکستان نے بھی سفارتی محاذ پر 12 ممالک کو اپنے حق میں ووٹ کے لیے تیار کر لیا۔

    پاکستان کا گرے لسٹ سے چھٹکارا، فیصلے کی گھڑی سر پر، پیرس میں ایف اے ٹی ایف کا اہم اجلاس، پاکستان بھی 12 ممالک کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا۔

    پیرس میں 37 ممالک پر مشتمل فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر کی سربراہی میں پاکستانی وفد اہداف پر عمل درآمد سے آگاہ کرے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے پاکستان کو 12 ملکوں کی حمایت ملنے کی امید ہے، چین، ترکی اور ملائشیا پہلے ہی حمایت کر چکے ہیں۔ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو جون 2018ء میں گرے فہرست میں ڈال کر 27 ایکشن پلانز کے تحت ستمبر 2019ء تک کا وقت دیا تاہم بعد میں مدت مزید 3 ماہ بڑھا دی گئی۔

    ایف اے ٹی ایف کا ایک بار پھر ڈومور، کالعدم تنظیموں کیخلاف کیا کیا؟ رپورٹ طلب

    ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کی کوششوں کا اعتراف، ڈومور بھی کہہ دیا

    8 کالعدم تنظیموں کے خلاف کاروائی ،کتنے مقدمات، کتنی گرفتاریاں اور کیا سزائیں دی گئیں؟ رپورٹ سامنے آ گئی
    واضح‌ رہے کہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کے 40 اہداف کے حصول پر پیشرفت کاجائزہ لینے کے بعد سوالنامہ بھیجا، پاکستان نے 40 اہداف میں سے 36 پرپیشرفت دکھائی، 4 اہداف کےحصول پرطریقہ کاروضع کردیا گیا،

    پاکستان نے مالیاتی اداروں کا ڈیٹا خفیہ رکھنے کا ہدف پورا کیا، پاکستان نے 9 اہداف پر بڑی پیش رفت کی، بے نامی داروں کے خلاف کارروائی میں بھی بہتری کی گئی، رپورٹ میں منی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات شامل کیے گئے۔

    وفاقی وزیر برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان 2020 میں گرے سے وائٹ لسٹ میں آجائے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے حماد اظہر کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال بالخصوص آخری 4 ماہ میں ہونے والی پیشرفت کا اعتراف کیا گیا، تاہم اس حوالے سے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان کو دیا گیا ایکشن پلان کسی بھی ملک کے مقابلے میں زیادہ مشکل ہے،