باغی ٹی وی :آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے ۔گذشتہ روز ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد رہا۔
آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: کالام منفی 08 ،پاراچنارمنفی 07 ، گوپس منفی 05،اسکردو ، استور ، بگروٹ منفی 04، کوئٹہ اور دیر میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
باغی ٹی وی :اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس پاکستان پہنچ گئے، اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، پاکستانی قیادت انہیں مسئلہ کشمیر اور وادی میں بھارتی مظالم سے آگاہ کرے گی۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم اور حکام نے انتونیو گوتریس کا استقبال کیا، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات اور 6 بجے مشترکہ پریس کانفرنس ہو گی۔
سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کی وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف سے ملاقات بھی شیڈول ہے، پاکستانی قیادت سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیرکے تمام پہلوؤں سے آگاہ کرے گی۔
انتونیو گوتریس موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے ڈسکشن میں شریک ہوں گے، پیر کو دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس برائے افغان مہاجرین میں شرکت کریں گے۔صدر مملکت اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے اعزاز میں عشایہ دینگے،18 فروری کو سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس لاہور جائیں گے جہاں وہ لمز یونیورسٹی میں طلباء سے ملیں گے۔ذرائع کے مطابق سیکرٹری جنرل 17 فروری کی صبح افغان مہاجرین پر بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
اس کے علاوہ انتونیو گوئترس جامعہ نسٹ میں عالمی امن و استحکام مرکز جائیں گے جہاں وہ امن مشن میں پاکستانی خدمات بارے تصویری نمائش کا افتتاح اور اہلکاروں سے ملاقات کریں گے۔بعد ازاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، انتونیو گوئترس کے اعزاز میں ایوان صدر میں عشائیہ بھی دیں گے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل 18 فروری کو لاہور میں نوجوانوں سے خطاب کریں گے اور پولیو مہم کا بھی افتتاح کریں گے جس کے بعد وہ وہاں سے نارووال جائیں گے۔
حیدرآباد دکن:بھارت کی مسجد میں پہلی بار یوگا کلاسوں کا آغاز، کوئی راضی تو کوئی ناراض ،اطلاعات کےمطابق بھارت میں پہلی مرتبہ ایک مسجد میں یوگا ورزشوں کا آغاز کردیا گیا ساتھ ہی نمازیوں کے علاج کے لیے ایک ڈاکٹر کو بھی مقرر کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حیدرآباد کی ایک مقامی مسجد کی کمیٹی نے نمازیوں کے وزن میں اضافے اور مختلف بیماریوں کے شکار ہونے پر یوگا کلاسوں کا آغاز کیا جب کہ علاج و معالجے کے لیے ایک ڈاکٹر کو بھی مقرر کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے مسجدِ اسحاق کی ایک منزل کو طبی مشوروں کے لیے مختص کردیا گیا ہے جہاں شہریوں کو صحت سے متعلق آگاہی فراہم کی جاتی ہے اور موٹاپے میں کمی کے لیے یوگا ورزشیں کرائی جائیں گی۔
مسجد کمیٹی کے صدر کا کہنا ہے کہ علاقے میں چہل قدمی اور ورزش کرنے کے لیے جگہ کی کمی کا سامنا ہے، اس لیے مسجد میں ہی اس کا اہتمام کیا جارہا ہے البتہ یہاں یوگا کے آسن نہیں کرائے جائیں گے۔
واضح رہے کہ فٹ رہنے اور مختلف بیماریوں سے محفوظ رہنے کے لیے یوگا نہایت مفید ورزش ہے جس کے بیش بہا فوائد ہیں، بھارت میں کئی مقامات پر یوگا ورزشیں کرائی جاتی ہیں تاہم پہلی مرتبہ یوگا کی ورزش کرانے کے لیے کسی مسجد کا انتخاب کیا گیا ہے۔
مکہ مکرمہ:مسجد الحرام میں پہلی بار ایک اذان دو موذنوں کے پورا کرنے کا انوکھے واقعہ کی ویڈیووائرل ،اطلاعات کےمطابق مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عشا کی اذان ایک موذن کے بجائے دو موذنوں نے مکمل کی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مسجد الحرام میں پہلی مرتبہ ایک ایسا انوکھا واقعہ پیش آیا جس میں ایک موذن نے اذان دینا شروع کی اور دوسرے موذن نے اس اذان کو مکمل کیا۔ سینئر موذن علی الملا عشاء کی اذان دے رہے تھے کہ اچانک ان کی طبیعت بگڑ گئی اور آواز دب گئی جس پر فوراً معاون موذن نے مائیک سنبھالا اور اذان مکمل کی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ اذان عشا پر موذن کی آواز اچانک دبنا شروع ہوگئی اور فوری طور پر نئی آواز نے اذان کو پورا کیا۔ مسجد الحرام میں اذان کے مقررہ نظام کے مطابق ہر فرض نماز کے لیے دو موذن موجود ہیں تاکہ کسی ناگہانی پر دوسرا موذن مائیک سنبھال لے۔
پیرس:یورپ میں کورونا وائرس سے پہلا مریض ہلاک ، ہر طرف خو ف وہراس پھیل گیا ،اطلاعات کےمطابق یورپ میں کورونا سے پہلی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی، ایشیا سے باہر اس وائرس سے موت کا یہ پہلا واقعہ ہے۔
فرانس کی وزیر صحت اینیس بیزون کے مطابق وائرس سے ہلاک ہونے والے 80 سالہ چینی سیاح کا تعلق چین کے صوبے ہوبی سے تھا۔ وہ 16 جنوری کو فرانس پہنچا تھا جہاں 25 فروری کو اس کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی جس کے بعد اسے پیرس کے ہسپتال میں رکھا گیا۔
وزیر صحت نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے چینی سیاح کی پچاس سالہ بیٹی بھی وائرس کا شکار ہوئی تاہم اس کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے۔
چین میں وائرس کے متاثرین کی تعداد 66 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے اور اب تک چین سے باہر 24 ممالک میں کورونا کے 500 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔ چین سے باہر ایشیا میں ہانگ کانگ، فلپائن اور جاپان میں اس وائرس سے تین ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ فرانس میں چینی سیاح کی موت ایشیا سے باہر اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔
فرانس یورپ کا پہلا ملک ہے جہاں سب سے پہلے جنوری میں 11 افراد کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی تھی۔ متاثرین میں سے 6 افراد تاحال زیر علاج ہیں۔
لاہور:کرونا وائرس کے نقصانات اپنی جگہ مگرسوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانے سے معاملہ پچیدہ ہوسکتا ہے،باغی ٹی وی کےمطابق پاکستان کے معروف صحافی اور اینکرمبشرلقمان نے خبردار کیا ہےکہ دنیا بھر میں جہاں کرونا وائرس سے چین اوراب تو چین کےباہر بھی ہلاکتوں کی خبریں گردش کررہی ہیں ان کی سنگینی اپنی جگہ مگرجھوٹی اورغلط خبریں پھیلا نے سے کروناوائرس سے متعلق معاملات اوربھی پچیدہ ہوسکتے ہیں ،
مبشر لقمان نے چین میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کے متعلق تازہ ترین اور اہم ترین حقائق بتاتے ہوئے انکشاف کیا ہےکہ آج 143 لوگ اس وائرس سے ہلاک ہوگئے ہیں یوں مرنے والوں کی تعداد اب بڑھ کر1523 ہوگئی ہے، انہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت آج شام تک 66ہزار سے زائد لوگ اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں
مبشرلقمان نے سوشل میڈیا کے ذریعے کرونا وائرس کے بارے میں جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس وائرس کے نقصانات تو اپنی جگہ مگرجو لوگ جھوٹ پھیلارہےہیں اس کا نقصان بھی کچھ کم نہیں
مبشرلقمان نے تھائی لینڈ،روس، ہنگری اور ایسے ہی کئی دیگر ملکوں میں کرونا وائرس سے متعلق غلط خبریںپھیلائی جارہی ہیں، انہوںنے انکشاف کیاکہ روس میں تو یوٹیوبر کو صرف اس کے متعلق غلط خبر پھیلانے کی وجہ سے سزا دی گئی
مبشر لقمان نے فیس بک اور انسٹا گرام کی انتظامیہ نے خبردار کیا ہےکہ وہ غلط پوسٹس ہٹا دیںگے اور اگر کوئی باز نہ آیا توپھران کے خلاف کارروائی کی جائے گی
پاکستان کی طرف سے چین کے ساتھ وفاداری نبھانے کی وجہ سے شکریہ پاکستان مہم نے سب کو حیران کردیا ، انہوں نے کہا کہ اس وقت ایک پاکستانی ڈاکٹرکو بہت زیادہ مقام چین میں دیا جارہا ہے اوریہ بھی بتایا گیا ہےکہ اس پاکستانی ڈاکٹر نے جان کی پرواہ کیئے بغیرکرونا وائرس میں مبتلا ہونے والے مریضوں کا علاج کررہا ہے
انہوں نے کہا کہ مصر،جاپان ،برطانیہ اوردیگر ایسے ملکوں میں کرونا وائرس کے مریضوں کی نشاندہی ہوئی ہے ، انہوں نے کہا کہ اس وقت عالمی برادری اس مسئلے سے اجتماعی طورپرلڑنے کا فیصلہ کیا ہے
ادھر چین نے کہا ہےوہ اس وائرس پرکنٹرول کرنے کے قریب پہنچ چکے ہیں، مبشرلقمان نےمزید انکشاف کیا کہ چینی صوبے وہان میں اس وائرس کے مریضوں کو پھیلنے سے روک دیا گیا ہے
چیرمین وزیر اعلئ کمپلینٹ سیل و ترجمان حکومت پنجاب حسن انعام پراچہ نے پی ٹی آئی اور عمران خان کے دیرینہ ساتھی نعیم الحق کے انتقال پر اظہار افسوس
نعیم الحق، ہمارے دیرینہ ساتھی اور تحریک انصاف کے روحِ رواں تھے. انہوں نے نہایت جواں مردی اور ہمت کے ساتھ، کینسر جیسے موذی مرض کا مقابلہ کیا. نعیم الحق کے انتقال سے تحریک انصاف ایک پرخلوص، زیرک اور محنتی لیڈر سے محروم ہو گئی. نعیم الحق کے انتقال پر شدید دکھ ہے. حسن انعام پراچہ نے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے خصوصی دعا کی.
سرگودہا:تھانہ اربن ایریاپولیس کی پتنگ فروش کے خلاف کاروائی، گرفتارملزم سے کیمیکل ڈوریں اورسینکڑوں پتنگیں برآمد
سرگودہا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پر پتنگ بازی میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ اربن ایریا ذیشان اقبال نے سب انسپکٹر ناصر علی پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ برہان کالونی ریڈ کرکے ملزم محمد زاہد ولد عبدالرشید سکنہ برہان کالونی کوکیمیکل ڈوریں اور پتنگیں فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے پانچ عدد کیمیکل ڈوریں اور800 پتنگیں برآمد کرلی گئی ہیں۔ گرفتارملزم کے خلاف کائٹ فلائینگ ایکٹ کی دفعات کے تحت تھانہ اربن ایریا میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
سرگودھا ڈی پی او عمارہ اطہر کا پولیس کی ویلفیئر کے لیے احسن اقدام، پولیس کے جوانوں کی ذہنی و جسمانی تربیت کے لیے سیمینار کا انعقاد
سرگودھا:چوبیس گھنٹے ڈیوٹی کے دوران اپنی صحت کو برقرار رکھنا بہت ضروری ہے، جسمانی صحت کی خرابی ذہنی دباؤ کا باعث بنتی ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر نے پولیس کے جوانوں کی ذہنی وجسمانی تربیت کیلئے ذکاء اللہ شہید پولیس لائن میں منعقدہ سیمینار کے موقع پر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس ملازمین کو ذہنی دباؤ کو کم کرنے کے خصوصی تربیت دینے کے ساتھ ساتھ جسمانی صحت کے معیار پر پورا اترنے کے لئے ڈائٹ مینیجمینٹ کی تربیت دی جارہی ہے۔فرائض کی بجاآوری کے دوران پولیس ملازمین کا اپنا مورال بلند رکھنا بھی ضروری ہے، ذہنی دباؤ سے بچاؤ اور جسمانی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے خصوصی تربیت ضروری ہے،جسمانی صحت کے معیار پر پورا نہ اترنے والے جوانوں کو علاج اور تربیت فراہم کی جائے گی۔اس موقع پر ڈائریکٹر ہیپی لائف عمران مغل نے ذہنی دباؤ سے بچاؤ کی تجاویز پر روشنی ڈالی جبکہ ان کی ٹیم نے جوانوں کی جسمانی صحت کے معیار کو جانچتے ہوئے وزن کم کرنے اور روزمرہ کی معمول کی خوراک لینے سے متعلق رہنمائی کی۔
سرگودہا:تھانہ بھلوال صدر پولیس کی ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی، گرفتاردو ملزمان سے کلاشنکوف وپسٹل30بور برآمد
سرگودہا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پرناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سجاد احمد نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد افضال پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ناکہ بندی کے دوران ملزم جاوید اقبال ولد بشیر احمد سکنہ چک نمبر12 جنوبی سے کلاشنکوف جبکہ اقدام قتل کے مقدمہ میں گرفتارملزم حماد الطاف ولد الطاف حسین سکنہ چک15جنوبی سے پسٹل30بوربرآمد کرکے ناجائزاسلحہ کے دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔مزید تفتیش جاری ہے۔