سرگودھا ڈی پی او او عمارہ اطہر اور ڈی سی عبداللہ نیئر شیخ کی طرف سے تھانہ بھاگٹاوالا میں کھلی کچہری کا انعقاد
کھلی کچہری میں عوام الناس کی کثیر تعداد میں شرکت اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او سرگودھا نے کہا کہ تحصیل سطح پر کھلی کچہری کے کے انعقاد کے بعد اب تھانہ سطح پر کھلی کچہری منعقد کی جارہی ہے جس کا مقصد عوام الناس کے مسائل ان کے پاس جا کر پاس جا کر ان کی شکایات کو سننا اور اس بارہ میں تجاویز زیر غور لانا ہے اس سے نہ صرف عوام اور افسران کے درمیان فاصلوں کو کم کیا جا رہا ہے بلکہ مسائل کی بر وقت نشاندہی کرنے میں بھی آسانی ہوئی ہے اس موقع پر انجمن تاجران سول سوسائٹی اور میڈیا نمائندگان بھی موجود تھے۔
Author: +9251
-

سرگودھا ڈی پی او او عمارہ اطہر اور ڈی سی عبداللہ نیئر شیخ کی طرف سے تھانہ بھاگٹاوالا میں کھلی کچہری کا انعقاد
-

پاکستان تحریک انصاف نےبانی رکن نعیم الحق کے انتقال پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کردیا
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نےبانی رکن نعیم الحق کے انتقال پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کردیا ،اطلاعات کے مطابق تین روزہ سوگ کے دوران تحریک انصاف کی سیاسی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ یہ اعلان پی ٹی آئی کے بانی رہنما نعیم الحق کے انتقال کے بعد سامنے آیا۔ اس واقعے نے وزیراعظم عمران خان کو بھی صدمے میں مبتلا کردیا۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تعزیتی پیغام جاری کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نعیم الحق پی ٹی آئی کے دس بانی ممبران میں شامل تھے، وہ اب تک پی ٹی آئی کے سب سے وفادار ساتھی تھے، تیئیس سال کی جدوجہد میں نعیم الحق ہمیشہ میرے ساتھ کھڑے رہے، جب بھی پارٹی پر مشکل وقت آیا انہوں نے ساتھ دیا۔موت کی خبر سن کر مختلف سیاسی شخصیات کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما نعیم الحق70برس کی عمر میں انتقال کرگئے، وہ 11جولائی1949کو کراچی میں پیدا ہوئے، نعیم الحق پیشے کے اعتبار سے بینکر اور کاروباری شخصیت تھے، وہ پی ٹی آئی کے بانی ارکین میں شمار کیے جاتے تھے، انہوں نے 1996میں عمران خان کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف کی بنیاد رکھی۔نعیم الحق کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر مسجد عائشہ خیابان اتحاد کراچی میں ادا کی جائے گی۔
-

مقبوضہ کشمیر، نئی سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان
سرینگر:دفعہ 35 اے اور 370 کے خاتمے کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر کے سابق وزیر خزانہ الطاف بُخاری کی صدارت میں نئی سیاسی جماعت تشکیل دی جا رہی ہے جس کا اعلان اگلے ہفتے سرینگر میں ہونے کا امکان ہے۔
ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق دہلی سے فون پر بات کرتے ہوئے بُخاری نے نئی سیاسی جماعت کی تشکیل کے تعلق سے خبروں کی تصدیق کی ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ میں اپنے ہم خیال سیاسی رہنماؤں کے ساتھ جموں و کشمیر میں ایک نئی علاقائی جماعت کا اعلان بہت جلد سرینگر میں کرنے جا رہا ہوں۔
ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق اُن کا مزید کہنا تھا کہ حال ہی میں جموں میں ایک اجلاس کے دوران یہ فیصلہ لیا گیا اور اُمید ہے کہ اگلے ہفتے کے آخر تک سرینگر میں جماعت کا اعلان کیا جائے گا۔
جماعت کے نام کے بارے میں پوچھے جانے پر اُن کا کہنا تھا کہ اس وقت اُن کی ہم خیال لیڈران جماعت کا آئین، پرچم اور نام کے انتخاب میں مصروف ہیں۔ اگلے ہفتے سرینگر میں جماعت کے اعلان کے موقع پر سب کچھ واضح ہوگا۔
بخاری اور دیگر سیاسی رہنما کے جنوری مہینے کی 7 تاریخ کو لیفٹینیٹ گورنر جی سی مُرمو سے ملاقات کی تھی۔ 9 جنوری کو غیر ملکی سفارتکاروں کے وفد کے ساتھ ملاقات کے بعد الطاف بُخاری کی نئی جماعت کے متعلق خبریں گردش کر رہی تھیں تاہم بُخاری اور دیگر رہنماؤں نے تمام خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ قیاس آرائیاں بے بنیاد ہے۔ تاہم اگر ضرورت پڑی تو جماعت کی تشکیل دی جا سکتی ہے۔
اس سے قبل مقبوضہ کشمیر کی سیاست میں نئی سیاسی جماعت کاقیام پہلے ہی اختلافات کا شکارہوگیاتھا۔ جب قیادت کے مسئلے پر رہنما ایک دوسرے سے الجھ پڑے تھے جن میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے سرپرست مظفر حسین بیگ شامل تھے۔بخاری اور مظفر بیگ دونوں نے جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 اور ڈومیسائل اسٹیٹس کی بحالی کا مطالبہ کیا تھا۔
-

محبوبہ مفتی کو ایک اور جھٹکا، شاہ محمد تانترے مستعفی
سرینگر:پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے سینیئر رہنما شاہ محمد تانترے نے ہفتے کے روز پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفی دیا۔
ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق شاہ محمد تانترے نے لیفٹیننٹ گورنر جی سی مرمر پارٹی رہنماؤں کی ملاقات پر غیر ضروری ردعمل ظاہر کرنے پر اپنی ناراضگی کا حوالہ دیتے ہوئے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفی دے دیا ہے۔
ساٹھ سالہ شاہ محمد تانترے کو 2014 اسمبلی انتخابات میں پونچھ کے حویلی حلقے سے ٹکٹ ملی تھی اور انہیں انتخابات میں جیت حاصل ہوئی۔
شاہ محمد تانترے نے کہا ہے کہ دفعہ 370 عضوِ معطل ہو چُکا تھا، کیونکہ کانگریس نے اس میں تقریباً 3 درجن بار ترامیم کی تھی۔
ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق جنوری میں، پی ڈی پی نے پارٹی کے آٹھ رہنماؤں کو پارٹی کی رُکنیت سے نکال دیا تھا، جن میں دلاور میر، رفیع احمد میر، ظفر اقبال، عبد المجید پڈرو، راجہ منظور خان، جاوید حسین بیگ ، قمر حسین، عبدالرحیم شامل تھے۔ ان رہنماؤں نے سید الطاف بُخاری کی سربراہی میں لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی تھی۔
پی ڈی پی نے کہا تھا کہ ان رہنماؤں نے پارٹی کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی کی تھی جس کے بعد انہیں پارٹی سے نکال دیا گیا ہے۔
شاہ محمد تانترے نے کہا ہے کہ پارٹی رہنماؤں کو برطرف نہیں تھی۔ پہلے انہیں شوکاز نوٹس جاری کرنا چاہیے تھا۔ میں نے پارٹی سے مطالبہ کیا تھا کہ اس غلط فیصلے پر نظر ثانی کی جائے، تاہم پارٹی کی طرف سے کوئی جواب نہیں ملا۔ اس کے بعد میرے ضمیر نے پارٹی کے ساتھ مزید منسلک رہنے کی اجازت نہیں دی اور میں پارٹی کو الواع کہا’۔
انہوں نے کہا لیفٹینٹ گورنر سے ملاقات کرنا کوئی جرم نہیں ہے، موجودہ حالات میں ہمیں مرکز اور لیفٹیننٹ گورنر سے بات کرنا ہوگی۔ ہمیں ریاست کے درجے کی بحالی کے ساتھ ساتھ یہاں کی زمین اور ملازمتوں کی تحفظ کا مطالبہ کرنا چاہیے۔
تانترے نے کہا 370 کے ہٹانے سے پہلے ہم ملک کے ساتھ جُڑے ہوئے تھے اور اب بھی ہیں۔ لوگوں کو آگے آنا چاہیے اور یہاں کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے انہیں اقدامات اٹھانے چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی کے سیلف رُول کا مطالبہ کھوکھلے نعرے تھے اور ہمیں ایک نئے انداز کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے، تاکہ تحلیل ریاست میں امن اور خوشحالی ہو’۔
پی ڈی پی کے باغی رہنما و جموں و کشمیر کے سابق وزیر خزانہ الطاف بُخاری کی صدارت میں نئی سیاسی جماعت تشکیل دی جا رہی ہے جس کا اعلان اگلے ہفتے سرینگر میں ہونے کا امکان ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ شاہ محمد تانترے اسی پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے۔
-

کل کا دن پاکستان اور بھارت کے لیے اہم قرار دیا گیا
لاہور:کل کا دن پاکستان اور بھارت کے لیے اہم قرار دیا گیا ،اطلاعات کےمطابق پاکستان اوربھارت کے درمیان ایک بارپھراہم مقابلہ ہونےجارہا ہے، ذرائع کے مطابق کل کبڈی ورلڈکپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت میں جوڑ پڑے گا
ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے ایران کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی جب کہ بھارت نے آسٹریلیا کو زیر کر فیصلہ کن معرے کے لیے کوالیفائی کیا۔
سیمی فائنل میں پاکستان نے حریف کھلاڑیوں کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے ٹائٹل کی دوڑ میں جگہ بنائی، پاکستانی کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی کے سلسلے کو برقرار رکھا اور ایران کو باآسانی شکست دی۔فائنل میں پاکستان اور بھارت میں ٹاکرا ہوگا، روایتی حریفوں میں کل جوڑ پڑے گا۔ دونوں ٹیمیں بھرپور فارم میں ہیں اور کل اقبال اسٹیڈیم میں زور آزمائی کریں گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل قومی ٹیم نے کینیڈا، آسٹریلیا اور آذربائیجان کو شکست دی تھی جب کہ بھارت کو ایران سے سخت مقابلے کا سامنا رہا تھا۔
-

ملک میںفوج طلب کرلی گئی .ہنگامی حالت کا اعلان کردیا گیا
مانچسٹر: ملک میںفوج طلب کرلی گئی ، ذرائع کے مطابق برطانیہ ان دنوں طوفان کی لپیٹ میں ہے۔ یاکشائر کے لیے 4 امبروارننگز جاری کردی گئی۔ جبکہ طوفان کے باعث لیڈز اور کالڈرڈیل میں فوج طلب کر لی گئی ہے۔
فوج نے دریا کے کنارے مصنوعی حفاظتی بند باندھنے شروع کر دیئے۔ نشیبی علاقوں میں سیلابی اور آندھی سے شدید نقصان کا خطرہ ہے۔ انتظامیہ نے احتیاطی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب سے جان کا خطرہ قرار ہے، شہریوں سڑکوں پر گاڑیاں چلانے اور سفر کرنے سے گریز کریں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے آنے والے طوفان کیارہ سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی تھی، نشیبی علاقے زیر آب آ گئے تھے جب کہ جہاز، ٹرین اور پبلک ٹرانسپورٹ بری طرح متاثر ہوئی تھی، طوفان کیارہ کے باعث 2 افراد بھی لقمہ اجل بنے تھے، جب کہ 5 لاکھ سے زائد گھروں کی بجلی کٹ گئی تھی۔
اس طوفان کو دہائی کا سب سے بڑا طوفان قرار دیا گیا تھا، جس نے برطانیہ میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی تھی، شمالی برطانیہ میں 92 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلتی رہیں، یارکشائر کے مضافاتی علاقے زیر آب آ گئے، اور پانی لوگوں کے گھروں اور دکانوں میں داخل ہو گیا تھا۔ طوفان تھمنے کے بعد 6 انچ تک برف پڑنے کی پیش گوئی بھی کی گئی تھی۔
-

چیف جسٹس آف پاکستان نے انٹرنیٹ کے غلط استعمال کا نوٹس لے لیا،وکلا کی ہڑتال کےمتعلق بھی اہم بات کہہ دی
لاہور: چیف جسٹس آف پاکستان نے انٹرنیٹ کے غلط استعمال کا نوٹس لے لیا،اطلاعات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے پاکستان میں انٹرنیٹ کے غلط استعمال اورمعاشرے کو اس کی تباہیوں سے بچانے کا عزم کرتے ہوئے اس کے غلط استعمال کو روکنے کےحوالے سے اہم گفتگو کی ہے
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انٹرنیٹ کا غلط استعمال روکنا ہوگا، حکومت کو سنجیدگی سے اس جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کا کہنا ہے کہ آج وکلا نےعہد کرلیا آئندہ ہڑتالیں نہیں کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ آج وکلا نےعہد کرلیا آئندہ ہڑتالیں نہیں کریں گے، وکلاسمجھ گئے ہڑتال ان کے حق میں نہیں اس لیے آئندہ ایسا نہیں کریں گے۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ پشاور میں ہڑتال ہوئی وہاں کے رہنماؤں سے بات کر کے ختم کرائی، وکلا کو جج سے لڑنے کی ضرورت نہیں، اگر ججز کا فیصلہ خلاف آئے تو اپیل کا راستہ موجود ہے، وکلا کے ججز سے لڑنے سے دنیا میں بدنامی ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاہور ہائی کورٹ میں ججز کی کمی ہے جسے جلد پورا کریں گے۔
-

بھارت میں مسلمانوں کو زندہ جلانے کا انکشاف،بنگالی مسلمانوں کی پوری بستی کوآگ لگادی گئی
نئی دہلی: بھارت میں مسلمانوں کو زندہ جلانے کا انکشاف،بنگالی مسلمانوں کی پوری بستی کوآگ لگادی گئی،اطلاعات کےمطابق بھارت میں بنگالی بستی آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آگئی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آتشزدگی کا یہ واقعہ بھارتی ریاست دلہی میں پیش آیا۔ بنگالی بستی میں آگ تیزی سے ہر طرف پھل رہی ہے۔ فائر فائٹرز کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔ابتدائی طور پر کہا جارہا ہے کہ 12 فائر ٹینڈرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ آگ کیسے لگی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ یہ کچی بستی بنگالیوں نے آباد کررکھی تھی جہاں سیکڑوں بنگالی رہائش پذیر تھے۔ لکڑیوں سے تعمیر کیے گئے عارضی کیمپ بھی جل کر خاک ہوگئے۔
متعلقہ ادارے کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے فوراً بعد ہی انتظامیہ حرکت میں آئی اور ریسکیو عملے کو جائے وقوعہ پر بھیجا گیا۔ امید کی جارہی ہے کہ جلد آگ پرقابو پا لیاجائے گا۔ اس حادثے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے،پولیس نے تحقیقات کا آغاز بھی کردیا ہے۔
-

سعودی عرب اورترکی میں شدید اختلافات،سعودی عرب کے ترکی پرالزامات اورترکی کےسعودی عرب پربڑے خطرناک الزامات
ریاض :سعودی عرب اورترکی میں شدید اختلافات،سعودی عرب کےترکی پرالزامات اورترکی کےسعودی عرب پربڑے خطرناک الزامات ،اطلاعات کےمطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے رومانیہ کے دورہ کے دوران پریس کانفرنس میں الزام لگایا کہ ترکی تین عرب ممالک میں شدت پسندوں کی معاونت کررہا ہے۔
سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر کا کہنا ہے کہ ہم ترکی کی جانب سے شام میں مداخلت اور ساتھ ہی لیبیا اور صومالیہ میں شدت پسندوں کی معاونت کی مخالفت کرتے ہیں۔
عادل الجبیر نے رومانیہ کے دورے میں اعلیٰ حکام سے ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے پریس کانفرنس میں کہا کہ ’ہم ترکی کی شام میں مداخلت کے مخالف ہیں اور شام سمیت صومالیہ اور لیبیا میں ترکی کی جانب سے شدت پسندوں کے تعاون کی بھی بھرپور مخالفت کرتے ہیں‘۔
انہوں نے شام سے لیبیا میں جنگجوؤں کی منتقلی پر ریاست کو پیشِ نظر خدشات سے آگاہ کیا اور ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ اس کے اثرات یورپ پر بھی نظرآئیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس معاملے (لیبیا کی لڑائی) میں سعودی عرب کسی کی بھی طرف داری نہیں کر رہا ہے اور ہم نے مشرقی لیبیا میں فورسز کے کمانڈر ’ہفتار‘ اور گورنمنٹ آف نیشنل اکارڈ کے ہیڈ السرّاج کو بھی مسئلہ کے حل کے لیے کوئی سیاسی حل تلاش کرنے کی پیشکس کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جہاں تک یمن کی بات ہے تو ہم یمن میں جنگ نہیں چاہتے اور ہم چاہتے ہیں کہ حزب اللہ اور حوثیوں کو روکا جائے اور امن و استحکام حاصل ہو۔
انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب، یمن میں شاہ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹراور اقوامِ متحدہ کے اداروں کے اشتراک سے 14 ارب ڈالرز کی امداد کررہا ہے اور چاہتا ہے کہ یمن میں جاری جنگ ختم ہو اور اس مسئلے کا کوئی سیاسی حل نکل سکے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب اور ترکی کے درمیان 2018 میں استنبول میں سعودی قونصل خانے میں جمال خاشقجی کے قتل کے بعد کشیدگی بڑھی اور حالات گزشتہ مہینے مزید ابتر ہوئے جب سعودی عرب نے قبرص کی خورمختاری کی مکمل حمایت حمایت کا اعلان کیا۔
-

نعیم الحق کی نمازہ جنازہ اورتدفین کراچی میں ہو گی،وزیراعظم،کابینہ سمیت نمازجنازہ میں شرکت کریںگے
کراچی :پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن نعیم الحق کی نمازہ جنازہ اورتدفین کراچی میں کی جائے گی ،اطلاعات کےمطابق نعیم الحق کی رہائش کراچی میں ہے اسی لیے ان کی نماز جنازہ بھی کراچی میں ادا کی جائے گی ، ان کی تدفین گزری قبرستان ڈیفنس فیز 4 میں کی جائے گی۔
نعیم الحق کے اہل خانہ کی طرف سے بتایا گیا ہےکہ ان کی نماز جنازہ اتوار کو بعد نماز عصر مسجد عائشہ خیابان اتحاد کراچی میں ادا کی جائے گی جس میں وزیر اعظم اپنی کابینہ کے ارکان سمیت شریک ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اتوار کی صبح نعیم الحق کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے کراچی جائیں گے، ان کے ہمرہ وفاقی کابینہ کے ارکان بھی کراچی جائیں گے