Baaghi TV

Author: +9251

  • وزیراعظم عمران خان نعیم الحق کی خبرسنتے ہی آبدیدہ ہوگئے،شدت غم سے انا للہ و انا الیہ راجعون پڑھتے رہے

    وزیراعظم عمران خان نعیم الحق کی خبرسنتے ہی آبدیدہ ہوگئے،شدت غم سے انا للہ و انا الیہ راجعون پڑھتے رہے

    وزیر اعظم عمران خان کو ان کے دیرینہ ساتھی نعیم الحق کے انتقال کی خبر دی گئی تو یہ خبر سنتے ہی وہ آبدیدہ ہوگئے۔ انہوں نے فوری طور پر فون کرکے نعیم الحق کے اہلخانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم پر اپنے دیرینہ ساتھی کی وفات کا سن کربہت صدمہ ہوا،ذرائع کےمطابق وزیراعظم پرنعیم الحق کی وفات کا بہت اثرہوا اورجب ان کو اطلاع دی گئی تو وہ کافی دیرتک روتے رہے اورپھرشدت غم سے انا للہ و انا الیہ راجعون بھی پڑھتے رہے

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اتوار کی صبح نعیم الحق کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے کراچی جائیں گے، ان کے ہمرہ وفاقی کابینہ کے ارکان بھی کراچی جائیں گے

  • پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن نعیم الحق کے حالات زندگی پرایک نظر

    پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن نعیم الحق کے حالات زندگی پرایک نظر

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق 70 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ نعیم الحق کون تھے آیئے ان کے بارے میں بتاتے ہیں۔

    نعیم الحق 11 جولائی 1949ء کو کراچی میں پیدا ہوئے، پیشے کے اعتبار سے بینکر اور کاروباری شخصیت تھے۔ تحریک انصاف کے بانی رکن سمجھے جاتے تھے۔ جامعہ کراچی سے انگلش لٹریچرمیں ماسٹرز کیا۔

    ایس ایم لاء کالج سے ایل ایل بی کیا، نیویارک کے یو این پلازہ میں نیشنل بینک کی شاخ قائم کرنےوالی ٹیم کا حصہ بھی رہے، 1980ء میں بطور مرچنٹ بینکر لندن میں رہائش اختیار کرلی۔

    ایروایشیا کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹر اور میٹروپولیٹن سٹیل کے چیئرمین بھی رہے۔ 80 کی دہائی میں لندن قیام کے دوران عمران خان سے ملاقات ہوئی جو گہری دوستی میں بدل گئی۔

    1984ء میں انہوں نے ایئرمارشل اصغرخان کی تحریک استقلال جوائن کی اور کراچی آگئے۔ 1988ء میں تحریک استقلال کے ٹکٹ پر اورنگی سے الیکشن بھی لڑا۔

    1996ء میں عمران خان کے ساتھ تحریک انصاف کی بنیاد رکھی۔ 2008ء میں کینسر کے باعث اہلیہ کے انتقال کے بعد نعیم الحق نے توجہ تحریک انصاف کی جانب مرکوز کردی۔

    25دسمبر 2011ء کو کراچی میں ہونے والے عظیم الشان جلسے کا کریڈٹ بھی نعیم الحق کو جاتا ہے جس نے تحریک انصاف کو قومی سیاسی جماعتوں کی صف میں کھڑا کردیا۔

    2012ء میں نعیم الحق تحریک انصاف چیئرمین کے چیف آف سٹاف بن کر اسلام آباد منتقل ہو گئے۔ پارٹی کی کور کمیٹی کا حصہ اور انفارمیشن سیکریٹری بھی رہے۔

    جنوری 2018ء میں نعیم الحق کو خون کےسرطان کا مرض تشخیص کیا گیا جس کے علاج کےدوران ہی وہ عام انتخابات کےلیے اپنا کردار ادا کرتے رہے انتخابات میں کامیابی کے بعد نعیم الحق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور مقرر ہوئے۔

    نعیم الحق کی آج طبیعت اچانک خراب ہوگئی تھی جس کے بعد انہیں آغا خان ہسپتال لایا گیا اورآئی سی یو میں داخل کرکے ان کا علاج شروع کردیا گیا ،لیکن ڈاکٹروں کی تدبیروں کے سامنے تقدیرغالب آگئی

    آج پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سینئر رہنما نعیم الحق کو طبیعت بگڑنے پر آغاز خان ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ کینسر سے لڑتے لڑتے زندگی کی بازی ہار گئے

    11 جولائی 1949 کوکراچی میں پیداہونے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے پارلیمانی امور نعیم الحق کراچی ہی میں‌ انتقال کر گئے۔پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما نعیم الحق انہیں کینسر کی جیسی موذی بیماری میں مبتلا تھے اور اور کافی عرصے سے علاج کے لیے ہسپتال میں داخل تھے۔

  • فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو ہارٹ سیور فاؤنڈیشن کی طرف لائف سیونگ انجکشنز عطیہ

    فیصل آباد(محمد اویس ) فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو ہارٹ سیور فاؤنڈیشن کی طرف سے ڈونرز کے تعاون سے لاکھوں روپے مالیت کے ساڑھے تیس ہزار سے زائد لائف سیونگ انجکشنز عطیہ کئے گئے ہیں جو صدر ہارٹ سیور فاؤنڈیشن محمد اشرف اور جنرل سیکرٹری کاشف فاروق نے ہسپتال انتظامیہ کے حوالے کئے۔فاؤنڈیشن کے عہدیداران شیخ محمد یونس،عمر جاوید، عاصمہ مزمل اوردیگر ارکان بھی موجود تھے۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے نمائندہ ڈاکٹر نے کہا کہ ایف آئی سی میں مریضوں کے علاج معالجہ کے لئے طبی سہولیات میں وسعت لائی جارہی ہے تاہم ہارٹ سیور فاؤنڈیشن کی طرف سے مشینری،ادویات،انجکشنز ودیگر درکار وسائل کی فراہمی قابل ستائش اقدام ہے۔انہوں نے فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا۔جنرل سیکرٹری نے اپنے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ مریضوں کی فلاح وبہبود کے لئے اقدامات کو تسلسل سے آگے بڑھایا جائے گا۔

  • ڈپٹی کمشنر محمد علی اورایس ایس پی آپریشنز سید علی رضا کا سپورٹس کمپلیکس غلام محمد آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد

    فیصل آباد(محمد اویس)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات پر ضلع کے کونے کونے میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کرکے عوامی مسائل سے آگاہی اور ان کے حل کے لئے موثر ترین اقدامات کئے جارہے ہیں اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر محمد علی اورایس ایس پی آپریشنز سید علی رضا نے سپورٹس کمپلیکس غلام محمد آباد میں کھلی کچہری لگا کر عوامی مسائل سنے اور موقع پر ہی متعلقہ افسران کو داد رسی کی ہدایت جاری کی۔اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرزسید ایوب بخاری اوردیگرافسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے غلام محمد آباد کے بعض علاقوں میں صفائی کی ابتر صورتحال‘ صحت اور دیگر نوعیت کے مسائل کے حل کے لئے اسسٹنٹ کمشنر کو ٹاسک تفویض کیا اور کہا کہ وہ متعلقہ مسائل حل کراکر رپورٹ پیش کریں۔ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ ہفتہ وار کھلی کچہری کے انعقاد کے ساتھ تحصیلوں،قصبوں اور گنجان آباد علاقوں میں کھلی کچریوں کے انعقادکا مقصد عوام سے رابطہ استوار،ان کے مسائل دہلیز پر حل اور میرٹ کے مطابق انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہے جس کے لئے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت مشن ہے جس پر بھر پور انداز میں عمل پیرا ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ حکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت روزانہ اپنے دفتر کے باہر بیٹھ کر عوام کے مسائل سنتے اور ان کے حل کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔انہوں نے درخواست گزاروں سے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں پیشرفت کو یقینی بنایا جارہا ہے اس ضمن میں لاپرواہی اور سستی دکھانے والے افسران وسٹاف ممبران کے خلاف کارروائی سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔ایس ایس پی اپریشنز نے شہریوں کے بعض مسائل سنتے ہوئے موقع پر موجود پولیس افسران کودرخواستیں وشکایات میرٹ کے مطابق نمٹانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف قانون سرگرم عمل ہے۔
    ۔۔۔///۔۔۔

  • اوپن یونیورسٹی کی طرف سے گریجوایٹ اورپوسٹ گریجوایٹ کے داخلوں کا شیڈول جاری

    فیصل آباد(محمد اویس)ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر زبیر احمد شاہ نے بتایا کہ اوپن یونیورسٹی نے گریجوایٹ اورپوسٹ گریجوایٹ کے داخلوں کا شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق بی اے کے تمام مضامین کے داخلے شروع ہوگئے ہیں جبکہ ایم اے،ایم ایس سی کے داخلے یکم مارچ سے15،اپریل تک جاری رہیں گے۔مزید معلومات کے لئے علاقائی کیمپس سے بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

  • واسا کی کارکردگی اورسروسز کو مزید مستحکم بنانے کے اقدامات

    فیصل آباد(محمد اویس) واسا کی کارکردگی اورسروسز کو مزید مستحکم بنانے کے اقدامات کے سلسلے میں ارکان اسمبلی اور ایف ڈی اے کی گورننگ باڈی کے دیگر ارکان کو بریفنگ دی گئی۔ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ اور مینجنگ ڈائریکٹر واسا فقیر محمد چوہدری نے شہریوں کو واٹر سپلائی اور سیوریج کی بہتر سہولیات کی فراہمی، ریونیو ریکوری، سروسز کو جدید بنانے کے لئے نئی اصلاحات اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی اس سلسلے میں ایک اجلاس واسا کے مرکزی دفتر میں منعقد ہوا جس کی صدارت ایم پی اے/صوبائی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری عادل پرویز گجر نے کی۔ایم پی اے میاں وارث عزیز،وائس چیئرمین واسا شیخ شاہد جاوید،ماجد حسین،چوہدری ناصر محمود،انجینئر یاسرانور،ڈی ایم ڈی واسا جبارانور،مختلف شعبوں کے ڈائریکٹرز اوردیگر افسران اجلاس میں موجود تھے۔ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ اور ایم ڈی واسا فقیر محمد چوہدری نے ارکان اسمبلی اورگورننگ باڈی کے ارکان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ واسا کے حوالے سے شہریوں کو واٹر سپلائی اور سیوریج کی معیاری سہولیات فراہم کرنے کے لئے تمام ترسروسز کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے اس سلسلے میں شہر کو 16حصوں میں تقسیم کرکے سروسز کی فراہمی اور سٹاف کی کارکردگی کی سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے جبکہ مدینہ ٹاؤن اورسرفراز کالونی کو ماڈل بنا کر مسلسل 12گھنٹے پینے کے پانی کی فراہمی کویقینی بنایا گیا ہے اور ان علاقوں کے ہر گھر میں واٹر میٹرز کی تنصیب کے علاوہ سو فیصد ریکوری بھی خوش آئندہے۔مستقبل میں اس نوعیت کی سروسز کا دائرہ تمام تر شہر تک وسیع ہو جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ عوامی سہولت کے لئے واسا کے تمام ڈسپوزل اسٹیشنز پر ون ونڈو آپریشن سسٹم شروع کیاگیا ہے تاکہ واٹر سپلائی سیوریج کی خرابی یا بلوں کی ترسیل کے حوالے سے شکایات کا فوری ازالہ کیا جاسکے۔ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے واسا کی ریکوری کے حوالے سے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ سپیشل ریکوری مہم کے خاطرخواہ نتائج حاصل ہوئے ہیں اس سلسلے میں متعلقہ شعبوں کے افسران وسٹاف کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔انہوں نے مختلف سرکاری محکموں /اداروں اوربعض مسائل زدہ علاقوں سے واسا کی ریکوری میں ارکان اسمبلی کی معاونت کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ وسائل میں مشکلات،بجلی کے نرخوں اور دیگر محکمانہ اخراجات میں اضافہ کے باعث واسا کے نرخوں میں مناسب اضافہ ناگزیر ہے جس کی گورننگ باڈی کی طرف سے منظوری دی جاچکی ہے جبکہ صوبائی کابینہ کی توثیق کا انتظار ہے۔انہوں نے کہا کہ ایف ڈی اے اورواسا کی کارکردگی کے معیار میں مزید اضافہ شہری ترقی اور شہریوں کو بہترریلیف کی فراہمی کے بعض امور میں صوبائی سطح پر قانون سازی کی بھی ضرورت ہے۔ایم ڈی واسا نے مستقبل کے بزنس پلان کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ واسا کے باٹلنگ واٹر پلانٹ کے توسیعی منصوبے کے مطابق ڈیڑھ لیٹر اورآدھا لیٹر پانی کی بوتلوں کی تیاری اور مارکیٹنگ کی منصوبہ بندی کے علاوہ سرگودھا روڈ،جڑانوالہ روڈ اور ستیانہ روڈ کے علاقوں میں سیوریج سسٹم میں توسیع بھی کی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ جائیکا کے تعاون سے واسا کی پرانی مشینری کو تبدیل کیا جائے گا جس کے لئے منصوبے کا افتتاح عنقریب متوقع ہے۔انہوں نے پنجاب حکومت کی طرف سے واسا کے لئے آئندہ پانچ سالہ بجٹ مختص کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے واسا کے سروس ایریا میں اضافہ کے لئے مجوزہ ترقیاتی پروگرام اور ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ سمیت واٹر سپلائی اور سیوریج کے آئندہ منصوبوں کی تفصیلات سے آگاہ بھی کیا۔ارکان اسمبلی اورگورننگ باڈی کے دیگر ارکان نے اپنے بھرپور تعاون کایقین دلاتے ہوئے کہا کہ اداروں کے استحکام سے ہی عوام کو عمدہ سروسز فراہم کی جاسکتی ہیں۔ارکان اسمبلی نے کہا کہ وہ مثبت تبدیلی کے سفر میں عوام اور اداروں کے مابین بہترین روابط میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے لئے پرعزم ہیں اس ضمن میں وسائل کی فراہمی اوردیگر محکمانہ مشکلات کے حل کے لئے صوبائی سطح پر مکمل نمائندگی کی جائے گی۔

  • نعیم الحق نیک ، محب وطن اورپاکستانیوں کے لیے درد دل رکھنے والے انسان تھے ، وزیراعظم سمیت قومی رہنماوں کا نعیم الحق کی وفات پردلی دکھ کا اظہار

    نعیم الحق نیک ، محب وطن اورپاکستانیوں کے لیے درد دل رکھنے والے انسان تھے ، وزیراعظم سمیت قومی رہنماوں کا نعیم الحق کی وفات پردلی دکھ کا اظہار

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اوروزیراعظم کے معاون خصوصی اوردل کے جانی نعیم الحق قضائے الٰہی سے وفات پاگئے ہیں ، ادھر ان کی وفات پرپورے ملک میں رنج وغم اورصدمے کااظہار کیا جارہاہے ، دوسری طرف پاکستان کے قومی رہنماوں کی طرف سے نعیم الحق کی وفات پرگہرے دکھ کے اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی پاکستان کے لیے خدمات پر خراج تحسین بھی پیش کیا جارہا ہے

    وزیراعظم پاکستان عمران خان جو کہ مرحوم نعیم الحق کے بہت قریبی اور تحریک انصاف کے قیام سے پہلے سے دوست تھے ، انہوں نے اپنی عظیم ساتھی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج ایک مخلص دوست سے محروم ہوگئے ہیں ،

    عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرنعیم الحق کی وفات پر دکھ اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرا یہ دوست ، میرا بھائی کینسر کے موذی مرض میں‌مبتلا تھا . لیکن آج تک اس نے ہمت نہیں ہاری اور کینسر کا مقابلہ کرتا رہا ،وزیراعظم نے کہا کہ وہ عرصہ 23 سال سے میرے ساتھ مل کرتحریک انصاف کے مشن کےحصول کے لیے جدوجہد کرتے ہے ،

    عمران خان نے ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پرجب بھی کوئی مشکل وقت آیا اس انسان نے کندھے کے ساتھ کندھا ملا ساتھ دیا، کینسرجیسے موذی مرض میں شکارنعیم الحق کابینہ کے اجلاسوں میں‌شرکت کرکے اپنے حصے کا کام کرتے رہے ، اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے

     

    معروف صحافی اورمرحوم نعیم الحق اوروزیراعظم عمران خان کے مشترکہ دوست مبشرلقمان نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اورمعاون خصوصی نعیم الحق کی وفات پرگہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ وہ ایک نیک ، محب وطن اور اہل پاکستان کے لیے درد دل رکھنے والے انسان تھے ،اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے ،

     

    مبشرلقمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ عمران کے مخلص ترین ساتھیوں میں سے تھے ، مبشرلقمان کہتے ہیں کہ وہ ہمیشہ پاکستان کو مستحکم دیکھنا چاہتے تھے مبشرلقمان نے مزید کہا کہ سچ یہ کہ میں اپنے ایک مخلص دوست سے محروم ہوگیا ہوں ا

    وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا نعیم الحق کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار، انہوں نے کہاکہ وہ وزیراعظم عمران خان آج تحریک کے ایک انتہیائی قابل اعتماد ساتھی اور دیرینہ دوست سے محروم ہو گئے۔ شیخ رشید احمدنے کہا کہ نعیم الحق کی تحریک انصاف کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ نعیم الحق نے بہت بہادری سے مہلک بیماری کا سامنا کیا۔ ان کی رحلت میرے لئے ذاتی صدمہ ہے

    شیخ رشید نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں نعیم الحق کے خاندان کے ساتھ ہوں۔ اللہ نعیم الحق کو کروٹ کروٹ جنت نصییب کرے۔

     

    گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے نعیم الحق کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان تحریک انصاف کے تمام ورکرز کے لیے افسوس ناک دن ہے،ہمارے ساتھی اور وزیراعظم کے ساتھی، جنہوں نے ساتھ دیا وہ ہم سے جدا ہوگئے،

     

     

     

    گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ وہ ہمارا ساتھ دینے والے انسان تھے، جتنا خراج عقیدت پیش کریں کم ہے،اللہ نعیم الحق کے اہل خانہ اور دوستوں کو صبر دے،نعیم الحق پی ٹی آئی کے شیر تھے،پاکستان تحریک انصاف عظیم محسن سے جدا ہوگئی ہے

    وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا وزیر اعظم کے معاون خصوصی و تحریک انصاف کے سینئر رہنمانعیم الحق کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار-وزیر اعلی کا سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی واظہار تعزیت- کیا ، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کیلئے نعیم الحق کی بے مثال خدمات کو خراج عقیدت کرتے ہیں‌
    نعیم الحق پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے-

    پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے فاونڈر ممبر کی وفات کی خبر شدید دھجکہ ہے،نعیم الحق ہماری پارٹی کے لیے عظیم سرمایہ تھے،نعیم الحق ایک عظیم شخص تھے جو جدا ہوگئے

    آج ہمارے لیے بہت افسوس کا دن ہے
    وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی پی ٹی آئی کے راہنما نعیم الحق کے انتقال پر اظہار تعزیت ، راجہ بشارت نے کہاکہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے ،مرحوم کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں جماعت کے لیے انکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

    https://twitter.com/Shahidmasooddr/status/1228701868597051392

  • پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن ، وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق انتقال کرگئے

    پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن ، وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق انتقال کرگئے

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے پارلیمانی امور نعیم الحق انتقال کر گئے۔پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما نعیم الحق انہیں کینسر کی جیسی موذی بیماری میں مبتلا تھے اور اور کافی عرصے سے علاج کے لیے ہسپتال میں داخل تھے۔

    آج پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سینئر رہنما نعیم الحق کو طبیعت بگڑنے پر آغاز خان ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ کینسر سے لڑتے لڑتے زندگی کی بازی ہار گئے۔ ان کے انتقال کی تصدیق تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے ٹویٹر پر کی۔

    دوسری طرف گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پی ٹی آئی سینئر رہنما کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ نعیم الحق عمران خان کے دکھ، سکھ کے ساتھی رہے، نعیم الحق کینسر جیسے موذی مرض کے ہاتھوں شکست کھاگئے۔


    نعیم الحق صاحب کے انتقال پرگہرے دکھ ہوا ۔وہ وزیراعظم عمران خان کے دیرینہ ساتھی اور پارٹی کا عظیم اثاثہ تھے،ان کے انتقال سےپیدا ہونے والاخلاآسانی سے پر نہیں ہوگا،انہوں نے بیماری کااستقامت اور حوصلے سے مقابلہ کیا۔اللہ تعالیٰ ان کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے،لواحقین کوصبر جمیل دے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ نعیم الحق صاحب کے انتقال پرگہرے دکھ ہوا ۔وہ وزیراعظم عمران خان کے دیرینہ ساتھی اور پارٹی کا عظیم اثاثہ تھے،ان کے انتقال سےپیدا ہونے والاخلاآسانی سے پر نہیں ہوگا،انہوں نے بیماری کااستقامت اور حوصلے سے مقابلہ کیا۔اللہ تعالیٰ ان کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے،لواحقین کوصبر جمیل دے۔

    یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما نعیم الحق وزیراعظم عمران خان کے کافی دیرینہ دوست تھے، وزیراعظم عمران خان نے کراچی کے دورے کے دوران ان کے گھر جا کر عیادت کی تھی۔

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے انہیں معاون خصوصی برائے سیاسی امور کا عہدہ دیا۔

    نعیم الحق کا شمار پاکستان تحریک انصاف کے بانی اراکین میں ہوتا تھا، وہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں مختلف عہدوں پر بھی کام کر چکے تھے۔

    خیال رہے کہ 9 فروری کو وزیراعظم عمران خان نے نعیم الحق کے گھر جاکر ان کی عیادت کی تھی۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل اور عون چوہدری بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

  • یتیم خانے میں آگ لگنے کے نتیجے میں 15 بچے جاں بحق،درجنوں کی حالت خطرے میں‌

    یتیم خانے میں آگ لگنے کے نتیجے میں 15 بچے جاں بحق،درجنوں کی حالت خطرے میں‌

    ہیٹی :یتیم خانے میں آگ لگ گئی جس سے 15 بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ سے دو بچے موقع پر ہی جھلس کر جاں بحق ہوگئے جبکہ 13 بچوں کو اسپتال لے جایا گیا مگر ان کے پھیپھڑوں میں دھواں بھر جانے کی وجہ سے وہ بھی دم توڑ گئے۔

    خاتون مجسڑیٹ ریمنڈ جین اینٹوائنی کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجہ سے دو بچے موقع پر ہی جھلس کر جاں بحق ہوگئے جبکہ 13 بچوں کو اسپتال لے جایا گیا مگر ان کے پھیپھڑوں میں دھواں بھر جانے کی وجہ سے وہ بھی دم توڑ گئے۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ اس عمارت میں بغیر اجازت 2013 سے یتیم خانہ چلایا جارہا تھا جہاں تقریباً 66 بچوں رہتے تھے۔

    دارالحکومت کے جنوب میں 50 ہزار افراد پر مشتمل کینسوف نامی قصبے میں موجود اس یتیم خانے میں جمعرات کی صبح 9 بجے کے بعد آگ لگی۔فرانسسی خبر رساں ادارے کو ان میں سے ایک بچے نے بتایا کہ لائٹ نہ ہونے کی وجہ سے ایک بچے نے اپنے کمرے میں موم بتی جلائی تھی جس کی وجہ سے آگ لگی۔

  • سیاستدانوں میں بھی انتہا کا "شریکہ”شہبازشریف نے عمران خان کو”میرا” کی طرح طعنے دینے شروع کردیئے

    سیاستدانوں میں بھی انتہا کا "شریکہ”شہبازشریف نے عمران خان کو”میرا” کی طرح طعنے دینے شروع کردیئے

    لاہور:سیاستدانوں میں بھی انتہا کا "شریکہ”شہبازشریف نے عمران خان کو طعنے دینے شروع کردیئے،عمران خان کااندازناگوارگزرا،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کا دورہ کیا جس پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے شاعرانہ انداز میں طنز کیا

    وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور میں موجود ہیں جہاں انہوں نے گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ہمراہ سیف سٹی اتھارٹی لاہور کا دورہ کیا۔

    ایم ڈی کا بریفنگ میں کہنا تھا کہ سیف سٹی اتھارٹی کے اقدامات کی بدولت لاہور دنیا کے 100 محفوظ ترین شہروں میں شامل ہو گیاہے، سیف سٹی اتھارٹی کا وژن پنجاب میں محفوظ، پرا من اور خوشحال شہر ہیں اور ہماری اولین ترجیح عوام کو سہولت فراہم کرنااور پولیس کلچر میں تبدیلی لانا ہے۔

    اس دوران وزیراعظم عمران خان نے پولیس خدمت مرکز کے گلوبل پورٹل کا اجراء کرتے ہوئے کہا کہ گلوبل پورٹل کے اجراء سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولت میسر ہوگی اور ان کا اپنے ملک میں سرمایہ کاری کے حوالے سے اعتماد بحال ہو گا۔

    وزیراعظم کا گلوبل پورٹل کے اجراء کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گلوبل پورٹل کا اجراء پولیس کا قابل تحسین اور متاثر کن اقدام ہے، ہماری ترجیح ہے کہ ملک میں امن و امان اور قانون کی عملداری ہر صورت ممکن بنائی جائے۔

    دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کا سیف سٹی اتھارٹی کا دورا شہبازشریف کی طبیعت پربھاری بن کرگزرااور”میرا ” کی طرح طعنے دینے لگے ، شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کے سیف سٹی اتھارٹی کے دورے کی تصویر پر درج ذیل شعر لکھ کر طنز کیا۔