Baaghi TV

Author: +9251

  • ایران مشرق وسطیٰ کا کینسر ہے: امریکی سینیٹر لینڈسے گراہم خطے میں ایرانی سازشوں پربول اٹھے

    ایران مشرق وسطیٰ کا کینسر ہے: امریکی سینیٹر لینڈسے گراہم خطے میں ایرانی سازشوں پربول اٹھے

    واشنگٹن :ایران مشرق وسطیٰ کا کینسر ہے: امریکی سینیٹر لینڈسے گراہم خطے میں ایرانی سازشوں پربول اٹھے،اطلاعات کےمطابق امریکی ری پبلییکن پارٹی کے سینیڑ لینڈسے گراہم نے ایران کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران مشرق وسطٰی میں ایک کینسر کی طرح ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میونخ میں منعقدہ امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لینڈسے گراہم نے کہا کہ لبنان، شام اور عراق کے مسائل کا حل خطے میں ایران کے کردار اور مداخلت کو محدود کرنے میں ہے۔ امریکی سینیٹر لینڈسے گراہم نے کہا کہ ایران مشرق وسطیٰ میں کینسر ہے۔ ایران ایٹم بم کے حصول کے لیے کوشاں ہے۔ اگر اس نے جوہری بم بنا لیا تو وہ اسے استعمال بھی کرے گا۔

    امریکی سینیٹر کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران پر پابندیاں اٹھانے کو تیار ہیں بہ شرطیکہ ایران جوہری ایندھن کو اپنے جوہری ایندھن کو مشرق وسطیٰ کے دوسرے ممالک میں تقسیم کرے جن سے وہ پرامن توانائی حاصل کر سکیں۔انہوں ‌نے کہا کہ ایران خطے کے مسائل کی جڑ ہے۔ جب تک خطے میں ایران موجود ہے اس وقت تک عراق ، شام ، یمن اور لبنان کے مسائل حل نہیں ہو سکتے۔

  • حکومت کا عوام سے  حضرت فاطمتہ الزہرا کے یوم ولادت کو یوم خواتین کے طور پر منانے کا مطالبہ

    حکومت کا عوام سے حضرت فاطمتہ الزہرا کے یوم ولادت کو یوم خواتین کے طور پر منانے کا مطالبہ

    اسلام آباد : حضرت فاطمتہ الزہرا کے یوم ولادت کو یوم خواتین کے طور پر منانے کا مطالبہ کردیا، نور الحق قادری نے کہا امہ کو فلاح کے لئے حضرت فاطمتہ الزہرا کے سیرت و کردار پر عمل پیرا اور بڑے اختلاف کم، چھوٹے اختلافات کو ختم کرنا ہوگا۔اطلاعات کے مطابق یہ مطالبہ اور اس متعلق آگاہی کا فریضہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پران کی حکومت میں کیا گیا ہے

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں جامعہ نعیمیہ میں ساتویں خاتون جنت کانفرنس کا انعقاد کیا، مقررین نے سیرت و کردار حضرت فاطمۃ الزاہرۃ کی جانب توجہ مبذول کراتے ہوئے کہاکہ امت کی فلاح کے لئے اختلافات کو بھلا کر سیرت زہراہ پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔

    اس موقع پر پیر نور الحق قادری نے اپنے خطاب میں سرعام پھانسی بارے پارلیمنٹ کی قرارداد پر سوال اٹھانے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ قرآن نے قصاص کا حکم دیا ہے، کیا انسانی حقوق کے نام نہاد علمبرداروں کو بچوں سے زیادتیاں نظر نہیں آتیں ؟ سرعام پھانسی کی سزا انسانیت دشمنوں کو سبق سکھانے کے لئے ضروری ہے۔امہ کو فلاح کے لئے حضرت فاطمتہ الزہرا کے سیرت و کردار پر عمل پیرا اور بڑے اختلاف کم، چھوٹے اختلافات کو ختم کرنا ہوگا۔

    کانفرنس سے مفتی گلزار نعیمی، ڈاکٹر ثاقب اکبر، پیر صفدر گیلانی ، علامہ حامد رضا اور مقصود جعفری سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا، اس موقع پر مطالبہ کیا گیا کہ حضرت فاطمتہ الزہرا کے یوم ولادت کو یوم خواتین کے طور پر منانے کا اعلان کیا جائے۔

  • جنگی ہیلی کاپٹر کی تباہی ، آرمی چیف کے امریکہ میں داخلے پرپابندی اورپھرفضائیہ کے جنگی طیارے کی تباہی ، آج کا دن فوج پربھاری

    جنگی ہیلی کاپٹر کی تباہی ، آرمی چیف کے امریکہ میں داخلے پرپابندی اورپھرفضائیہ کے جنگی طیارے کی تباہی ، آج کا دن فوج پربھاری

    ریاض: جنگی ہیلی کاپٹر کی تباہی ، آرمی چیف کے امریکہ میں داخلے پرپابندی اورپھرجنگی طیارے کی تباہی ، آج کا دن فوج پربھاری فضائیہ کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق افواج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جنگی طیارہ حکومت کی سپورٹ کے لیے ہونے والے آپریشن کے دوران گر کر تباہ ہوا۔

    سعودی اتحادی افواج نے تباہ ہونے والے طیارے کے پائلٹس سے متعلق فی الحال کوئی بھی تفصیل بتانے سے گریز کیا ہے۔دوسری جانب حوثی باغیوں نے طیارے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ “دشمن کے لڑاکا طیارے” کو مار گرایا ہے۔

    حوثی باغیوں کے ترجمان نے تحریری بیان میں دعویٰ کیا کہ الجوف صوبے میں تباہ ہونے والا طیارہ تحریک کے کارکنوں کی کارروائی میں تباہ ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ طیارے کو میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی افواج نے 2015 میں یمن کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کے خلاف ایرانی نواز حوثی باغیوں کے خلاف جنگ کا آغاز کیا تھا۔

    یاد رہے کہ آج دمشق میں ایک جنگی ہیلی کاپٹرتباہ ہوا ہے اورادھردوسری طرف امریکہ نے سری لنکن آرمی چیف کے امریکہ میں داخلے پرپابندی عائدکردی ہے جبکہ دنیا میں جاری فوجوں کی لشکرکشی کے دوران تیسرا اہم واقعہ سعودی عرب کے جنگی جہاز کی تباہی کا ہے جسے بڑا اہم لیا جارہا ہے

  • مقبوضہ وادی میں زندگی کوقید ہوئے195 واں روز، کشمیریوں کاقتل عام جاری ، عالمی برادری پرچپ طاری

    مقبوضہ وادی میں زندگی کوقید ہوئے195 واں روز، کشمیریوں کاقتل عام جاری ، عالمی برادری پرچپ طاری

    سری نگر: مقبوضہ وادی میں زندگی کوقید ہوئے195 واں روز، کشمیریوں کاقتل عام جاری ، عالمی برادری پرچپ طاری ،اطلاعات کےمطابق مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج کےمظالم جاری ہیں ، وادی میں کرفیواورلاک ڈاون 195 ویں روزمیں داخل ہوگیا ہے۔

    مقبوضہ وادی کشمیرمیں بھارت کی طرف سےمسلط کردہ غیرانسانی لاک ڈاون اور مواصلاتی بندش کے باعث مسلسل 195 ویں روز بھی معمولات زندگی بدستور مفلوج ہیں۔ سڑکیں سنسان، وادی میں دکانیں، کاروبار، تعلیمی مراکز بند ہیں اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ قابض بھارتی فوج نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اور ایک کروڑ سے زائد افراد دنیا کی سب سے بڑی جیل میں قید ہیں۔

    وادی میں نام نہاد سرچ آپریشن اورپکڑ دھکڑ کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔وادی میں خوراک اور ادویات کی قلت بھی برقرار ہے۔ 8 لاکھ سے زائد کشمیریوں کوسخت پریشانیوں کا سامنا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں اب تک لگ بھگ 894 بچے شہید ہوچکے ہیں جبکہ 177 ہزار سے زائد یتیم ہوچکے ہیں۔

    بھارت نے مظلوم کشمیریوں پر ظلم وبربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے اور ہزاروں کشمیریوں سمیت مقبوضہ وادی کی سیاسی قیادت کو بھی جیلوں میں بند کر رکھا ہے۔وادی میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات تاحال معطل ہیں۔ دوسری جانب مودی سرکار کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے میں ناکام ہےکشمیری کرفیو توڑ کر سڑکوں پر نکل آئے اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کرتے رہے۔

    واضح رہے کہ 5اگست کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کر کے مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ کر دیا تھا اور بھارت نے کشمیریوں کی نقل وحرکت پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ یکم نومبر سے بھارتی شہریوں کو مقبوضہ کشمیر میں جائیداد خریدنے اور وہاں رہنے کا حق بھی حاصل ہو گیا ہے۔

  • شجاع آباد  سویٹس اینڈ بیکرز شوپس ناقص اشیاء مہنگے داموں فروخت  کرنے لگے اور شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا

    شجاع آباد سویٹس اینڈ بیکرز شوپس ناقص اشیاء مہنگے داموں فروخت کرنے لگے اور شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا

    شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی )
    شجاع آباد سوئیٹس اینڈ بیکرز شاپ ناقص اشیاء مہنگی فروخت کرنے لگے شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا
    تفصیلات کے مطابق
    شجاع آباد میں سوئیٹس اینڈ بیکرز کی چاندی ناقص اشیاء کی مہنگے ترین داموں فروخت جاری ناقص اشیاء سے تیار کردہ میٹھائی کارخانوں سے 175 روپے خرید کر دکانوں پر 250 سے 280 روپے تک فروخت کی جارہی ہے بیکریوں میں تیار ہونے والی اشیاء کیک بریڈ پیزا وغیرہ انتہائی ناقص اور مضر صحت اشیاء سے تیار کی جارہی ہیں جس کی وجہ سے شجاع آباد کی عوام ہیپاٹائٹس آنتو ں کے امراض , جگر جیسی مہلک بیماریوں کا شکار ہونے لگی ہے شہریوں کا مزید کہنا ہے کہ کارخانوں میں صفائی کے ناقص انتظامات ہونے کے ساتھ ساتھ چوہوں کی آماجگاہ بھی یہ بیکریاں بنی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے اہل علاقہ پریشانی کا شکار ہے ۔ ناقص معیار ہونے کی وجہ سے بدبو تعفن پھیلنے لگا ہے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں صرف کاغذی کارروائی تک محدود ہوکر رہ گئی ہیں اہلیان شہر کی انتظامیہ سے درخواست ہے کہ ایسی سوئیٹس کی دکانیں اور بیکریوں کے خلاف ناقص معیار ہونے پر نوٹس لیا جائے تاکہ عوام الناس بیماریوں میں مبتلا ہونے سے بچ سکے۔ رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • آرمی چیف کے امریکہ میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی

    آرمی چیف کے امریکہ میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی

    واشنگٹن: آرمی چیف کے امریکہ میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ،اطلاعات کے مطابق امریکہ نے آرمی چیف پر ملک میں ہونے والی خانہ جنگی کے دوران ماورائے عدالت قتل اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کے امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔

    امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں سری لنکن آرمی چیف پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا۔مائیک پومپیو نے سری لنکا میں خانہ جنگی کے دوران آرمی چیف شویندرا سلو کو ماورائے عدالت قتل میں ملوث قرار دیا۔امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث افراد کے لیے اپنے احتساب کی جدوجہد میں متزلزل نہیں ہوگا۔

    اس سے قبل ایک بیان میں مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ سری لنکن آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل شویندرا سلواکے خلاف بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات کو اقوام متحدہ اور دیگر اداروں نے قلم بند کرلیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق امریکا کی جانب سے پابندی کے بعد سری لنکن آرمی چیف کے اہلخانہ بھی امریکا میں داخلے کے اہل نہیں ہوں گے۔

    سری لنکن وزارت خارجہ نے امریکی اقدامات پر سخت اعتراض اٹھایا ہے اور اسے غیر تصدیق شدہ اطلاعات پر لیا گیا اقدام قرار دیا ہے۔سری لنکا کی وزارت خارجہ نے واشنگٹن پر زور دیا ہےکہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے، آرمی چیف شویندرا سلوا کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہونے کے کوئی ٹھوس ثبوت نہیں۔

  • ہیلمٹ کو چیرتے ہوئےہوئے پتنگ کی ڈورنے شہ رگ کاٹ دی ڈولفن اہلکار جاں بحق

    ہیلمٹ کو چیرتے ہوئےہوئے پتنگ کی ڈورنے شہ رگ کاٹ دی ڈولفن اہلکار جاں بحق

    لاہور: ہیلمٹ کو چیرتے ہوئےہوئے پتنگ کی ڈورنے شہ رگ کاٹ دی ڈولفن اہلکار جاں بحق،اطلاعات کےمطابق لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں گلے میں پر ڈور پھرنے سے ڈولفن اہلکار جاں بحق ہو گیا۔

    پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار ڈولفن اہلکار صفدر ڈیوٹی ختم کر کے برکی روڈ پر واقع اپنے گھر واپس جا رہا تھا کہ اچانک گردن پر ڈور پھر گئی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔

    ڈولفن اہلکار کو فوری طور پر جنرل اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ پولیس نے واقع کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

  • بستی ملوک شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے لئے  کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا

    بستی ملوک شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے لئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا

    بستی ملوک (نمائندہ باغی ٹی وی ) شہریوں کی سہولت اور ان کے مسائل کے فوری حل کیلئے میپکو سب ڈویژن بستی ملوک کے بلمقابل واقع مسجد میں ایس ای بہاولپور سید جواد منصور کی طرف سے کھلی کچہر ی کااہتمام کیا گیا اس موقع پر ایڈیشنل ایکسین سیفٹی وایڈمن ڈائریکٹر سید صفدر شاہ،ایکسین لودھران عامر رشید بابر،ایڈیشنل ایکسین سیفٹی عامر انصاری،ایس ڈی او بستی ملوک سلیمان حیدر،چوہدری شبیر گجر سمیت دیگر عملہ بھی موجود تھا کھلی کچہری میں انجمن تاجران بستی ملوک کے صدر راؤ مقیم انجم،چوہدری جاوید اقبال پراپرٹی ڈیلر،چوہدری عنائیت،چوہدری غلام مصطفی چیمہ،سابق کونسلر اسلم قاسم،صدر نیو سبزی منڈی چوہدری رضوان سمیت شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی مسائل کی نشان دہی کرتے ہوئے راؤ مقیم انجم نے کہا کہ شجاع آباد روڈ پر چند دن قبل ایک پول لگایا گیا جو کہ جگہ ہونے کے باوجود سڑک کے ساتھ لگا دیا گیا جس کسی بھی وقت خطرناک ثابت ہوسکتا ہے،موٹروے سے کراسنگ کیلئے بنایا گیا پل جس کے اوپر سے ہائی وولٹیج بجلی کی تاریں عوام کیلئے جان لیوا ہیں جس کو ہٹایا جائے یا فائبر تار ڈالی جائے اس کے علاوہ بجلی کے پولزپر لگے بے ہنگم میٹرزکو ترتیب سے لگایا جائے جس پر ایس ای صاحب نے ان مسائل کو جلد حل کرنے کروانے کی یقینی دہانی کروائی شہری غلام مصطفی کا کہنا تھا کہ پہلے بھی دو بار کھلی کچہری لگائی گئیں لیکن چند ایک کمپلینوں کے علاوہ کسی پر عمل درآمد نہیں ہوامارکیٹوں میں بجلی کے تار دوکانداروں وشہریوں کیلئے وبال جان بنے ہوئے ہیں جن کے بارے میں بار ہا شکایت کی گئیں لیکن مسلہ حل نہیں ہوادیگر کئی شہریوں نے بھی اپنے اپنے مسائل کے بارے میں درخواستیں جمع کروائیں جن پر فوری حل کیلئے احکامات صادر کئے گئے آخر میں ملازمین سے خطاب میں افسران بالانے کہا کہ ملازمین اپنی سیفٹی کو یقینی بنائیں ڈائرکٹ کمپلین کی بجائے باقاعدہ رجسٹرکروائی جانے والی شکایت کو حل کیا جائے۔رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • ناسا نے خبردارکردیا،زمین تباہ ہوسکتی ہے، کوئی خطرناک چیز34،000 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے زمین کی طرف بڑھ رہی ہے

    ناسا نے خبردارکردیا،زمین تباہ ہوسکتی ہے، کوئی خطرناک چیز34،000 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے زمین کی طرف بڑھ رہی ہے

    واشنگٹن : ناسا نے خبردارکردیا،زمین تباہ ہوسکتی ہے، کوئی خطرناک چیز34،000 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے زمین کی طرف بڑھ رہی ہے،اطلاعات کےمطابق امریکی خلائی تحقیقی ادارے ناسا نے خبردار کیا ہے کہ آج انتہائی بڑےسائزکاسیارچہ زمین کےقریب سے گزرےگا، تاہم اس سے زمین کو کوئی خطرہ نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی خلائی تحقیقی ادارہ ’نیشنل ایرو ناٹکس اینڈ اسپیس ایڈ منسٹریشن (ناسا) کا کہنا ہے کہ انتہائی بڑے سائز کا سیارچہ آج زمین کے قریب سے گزرے گا ، سیارچہ پاکستانی وقت کےمطابق شام چاربجےزمین کےقریب ہوگا۔

    سیارچےکی لمبائی ساڑھے تین ہزارفٹ ہے اور یہ تقریبا 34،000 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے زمین کی طرف سفر کررہا ہے۔سیارچہ زمین سے35 لاکھ 90ہزارمیل کےفاصلےسےگزرےگا تاہم خوش قسمتی سے زمین سے انتہائی قریب ہونے کے باجوود یہ اس راستے پر نہیں ہے ، جس سے زمین کو کسی قسم کا کوئی خطرہ ہو۔

    اس سیارچے کو 2002 پی زیڈ 39 کے نام سے جانا جاتا ہے اور اسے اگست2002 میں دریافت کےبعدسےٹریک کیا جارہاہے۔ماہرین کا ماننا ہے کہ اس سیارچے سے دنیا کو کوئی نقصان پہنچنے کا اندیشہ نہیں تاہم ناسا مزید معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

    واضح رہے اس سیارچے کو سائز کے اعتبار سے برج خلیفہ سے بڑا کہا جارہا ہے ، کیونکہ اس کا ساڑھے تین ہزارفٹ جبکہ دنیا کی سب سے بڑی عمارت برج خلیفہ 2 ہزار 717 فٹ لمبا ہے۔

    خیال رہے ستمبر 2017 میں فلورنس نامی سیارچہ زمین سے 43 لاکھ 91 ہزار میل کے فاصلے سے گزرا تھا جبکہ اپریل 2017 کو 2014 جے او 25 نامی سیارچہ زمین سے محض 11 لاکھ میل کے فاصلے سے گزرا تھا، یہ فاصلہ زمین اور چاند کے درمیان فاصلے سے 4.6 گنا زیادہ تھا۔

  • ملک پرآزمائش درآزمائش،میزائل حملے میں فوج کا ہیلی کاپٹر تباہ، 2 پائلٹس ہلاک

    ملک پرآزمائش درآزمائش،میزائل حملے میں فوج کا ہیلی کاپٹر تباہ، 2 پائلٹس ہلاک

    دمشق: ملک پرآزمائش درآزمائش،میزائل حملے میں فوج کا ہیلی کاپٹر تباہ، 2 پائلٹس ہلاک،اطلاعات کےمطابق فوج کے ہیلی کاپٹر کو میزائل حملے میں تباہ کردیا گیا جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹس ہلاک ہوگئے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شام میں ترک حمایت یافتہ جنگجوؤں کے علاقے میں شامی فوج کے ہیلی کاپٹر کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سے نشانہ بنایا گیا، میزائل لگنے سے ہیلی کاپٹر میں آگ بھڑک اُٹھی اور ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا۔

    ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر کے ملبے سے دو پائلٹس کی لاشوں کو نکال لیا ہے۔ ترکی سے جنم لینے والی عسکریت پسند جماعت ’ نیشنل لبریشن فرنٹ‘ نے میزائل حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی اس علاقے میں شامی فوج کے ایک ہیلی کاپٹر کو میزائل حملے میں تباہ کردیا گیا تھا جس میں شامی فضائیہ کے 3 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔ اس علاقے میں ترکی کے حمایت یافتہ باغیوں کا کنٹرول ہے جو کرد جنگجوؤں کیخلاف برسرپیکار ہیں۔