Baaghi TV

Author: +9251

  • بستی  ملوک نجی تعلیمی ادارے میں تقریب تقسیم انعامات

    بستی ملوک نجی تعلیمی ادارے میں تقریب تقسیم انعامات

    بستی ملوک (نمائندہ باغی ٹی وی )نجی تعلیمی ادارے دی بوسٹن سکول اینڈ کالج سسٹم میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا پرنسپل ملک محمد آصف نے پوزیشن ہولڈر طلباء وطالبات میں انعامات تقسیم کئے جبکہ فسٹ ایئر کی طالبہ بشرا خدا بخش کو میڈیکل میں علاقہ بھر میں تھرڈپوزیشن لینے پر لیپ ٹاپ دیا گیا ۔رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی

  • گٹرمیں تیزاب ڈالنے سے خطرناک گیس بن گئی:ڈھکنا کھلتے ہی گھر میں گیس بھرنے سے 2 افراد جاں بحق

    گٹرمیں تیزاب ڈالنے سے خطرناک گیس بن گئی:ڈھکنا کھلتے ہی گھر میں گیس بھرنے سے 2 افراد جاں بحق

    کراچی: گٹرکا ڈھکنا کھلتے ہی گھر میں گیس بھرنے سے 2 افراد جاں بحق،اطلاعات کےمطابق تیزاب سے گیس بھرنے کے باعث ایک گھر کے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی بلاک 2 میں خالد بن ولید روڈ پر واقع ایک گھر میں گٹر لائن کی صفائی کا کام جاری تھا جہاں باتھ روم میں تیزاب ڈالا گیا تو گیس پیدا ہوئی جس کے باعث پورا گھر گیس سے بھر گیا اور دم گھٹنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گھر میں گیس بھرنے سےمزید 2 افراد متاثر ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ڈائریکٹر جناح اسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق یاسین اور ظہیر کی لاشیں جناح اسپتال لائی گئی ہیں جب کہ دیگر دو افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

  • تبدیلی کے اثرات کھیل کے میدان میں بھی ظاہرہونے لگے :  پی ایس ایل میں اب اردو میں بھی کمنٹری نشر کی جائے گی

    تبدیلی کے اثرات کھیل کے میدان میں بھی ظاہرہونے لگے : پی ایس ایل میں اب اردو میں بھی کمنٹری نشر کی جائے گی

    لاہور:تبدیلی کے اثرات کھیل کے میدان میں بھی ظاہرہونے لگے : پی ایس ایل میں اب اردو میں بھی کمنٹری نشر کی جائے گی،اطلاعات کےمطابق ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان کی قومی زبان “اردو” میں کمنٹری نشر کی جائے گی۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ کے مداحوں کو کھیل سے جوڑے رکھنے کے لیے ٹیلی ویژن میچ کی براہِ راست نشریات کے دوران انگریزی کے ساتھ ساتھ اردو میں رواں تبصروں کا بھی اہتمام کیا ہے۔‏ اس حوالے سے رمیز راجہ، بازید خان، وقار یونس اور عروج ممتاز اردو میں کمنٹری کریں گے۔ سابق کھلاڑیوں پر مشتمل یہ کمنٹری پینل ناظرین کو میچ کے دوران ہر اننگز میں 5 اوورز تک اردو میں کمنٹری فراہم کریں گے، جو مقامی چینلز پر نشر ہوگی۔

    علاوہ ازیں، پہلی مرتبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کےآخری تین میچوں کے دوران اسپائیڈر کیم کے ذریعے کھلاڑیوں اور کمنٹیٹرز کے درمیان رابطہ بھی آن فیلڈ ایکشن کے ذریعے شائقین کرکٹ کو ٹی وی اسکرینز سےجڑے رہنے پر مجبور کرے گا۔ اس دوران گراؤنڈ میں موجود کھلاڑی، کمنٹری باکس میں موجود کمنٹیٹر سے محو گفتگو ہوگا۔

    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020 کی براڈ کاسٹ کوریج کے دوران کُل 28 کیمراز کا استعمال کیا جائے گا جس میں سپر سلو اور الٹرا موشن کیمراز بھی شامل ہیں۔ لیگ کے دوران اسپائیڈر کیم اور ہاک آئی بال ٹریکنگ کا نظام چاروں شہروں، کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جانے والے میچوں کے دوران دستیاب ہوگا۔

    اس حوالے سے پی سی بی نےایچ بی ایل پی ایس ایل کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان بھی کردیا ہے۔آسٹریلیا اور نیدرلینڈز کے سابق کرکٹر ڈرک نینِز،جنوبی افریقا کے سابق کرکٹر ایچ ڈی ایکرمن، انگلینڈ کے سابق کرکٹر مارک بُچر، ڈومِنک کورک اور جنوبی افریقہ کی خاتون کمنٹیٹر کاس نائیڈو پہلی بار ایچ بی ایل پی ایس ایل میں کمنٹری کریں گے۔ دوسری جانب ڈینی موریسن، مائیکل سلیٹر، ایلن ولکنز اورجونٹی رھوڈز کو کمنٹری پینل میں برقرار رکھا گیا ہے۔

  • امریکی شہری کے ڈرامے نے ساری دنیا کوپیچھے چھوڑدیا،چوہوں کے ذریعے پیسہ بچانے کا انوکھا کھیل

    امریکی شہری کے ڈرامے نے ساری دنیا کوپیچھے چھوڑدیا،چوہوں کے ذریعے پیسہ بچانے کا انوکھا کھیل

    یوٹاہ: امریکی شہری کے ڈرامے نے ساری دنیا کوپیچھے چھوڑدیا،چوہوں کے ذریعے پیسہ بچانے کا انوکھا کھیل،اطلاعات کےمطابق ایک امریکی شہری کو آج کل ایک عجیب و غریب جرم کے لیے مقدمے کا سامنا ہے۔ یہ شخص پہلے کسی ہوٹل میں کمرہ کرائے پر لیتا اور خود ہی وہاں چوہے چھوڑ دیتا۔ پھر وہ روم سروس کو بلا کر صفائی کی ناقص صورتِ حال پر ہنگامہ کھڑا کردیتا۔ ہوٹل انتظامیہ اپنی عزت بچانے کے لیے اس سے معافی مانگتی اور کمرے کا کرایہ بھی نہیں لیتی۔

    مقامی پولیس کے مطابق، ریان سنٹیل اسٹیٹ نامی یہ 37 سالہ شخص امریکی ریاست یوٹاہ کا رہائشی ہے۔ یہ تین ہوٹلوں کے ساتھ اسی قسم کی جعل سازی میں ملوث پایا گیا ہے جبکہ پولیس کو یقین ہے کہ یہ اس سے پہلے بھی کئی دوسرے ہوٹلوں کے ساتھ یہ کارستانی کرچکا ہے۔فی الحال اسے مجرمانہ جعل سازی اور دھوکا دہی کے تحت پانچ الزامات کا سامنا ہے۔ ان الزامات کے ثابت ہونے پر سزا اور جرمانے کا فیصلہ مقامی عدالت کرے گی۔

    یہ تو معلوم نہیں کہ پولیس نے سنٹیل کو کب اور کیسے گرفتار کیا؟ لیکن اتنا ضرور بتایا گیا ہے کہ گرفتاری کے بعد اس نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے اور کہا ہے کہ وہ کئی ہوٹلوں میں چوہے اور ہیمسٹر (چوہوں جیسے چھوٹے جانور) چھوڑ کر مفت کمرے کے مزے لوٹ چکا ہے۔

    واضح رہے کہ امریکا میں ہوٹلوں اور ریستورانوں میں صفائی ستھرائی سے متعلق قوانین بہت سخت ہیں جن کی خلاف ورزی پر مالکان کو بھاری جرمانوں اور سزاؤں کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن ان ہی قوانین کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بہت سے لوگ مفت کھانا کھانے کےلیے کھانے میں کنکر اور شیشے کے ٹکڑے گرا کر شور مچا دیتے ہیں جس کی وجہ سے ریستوران کو اُن کا بِل معاف کرنا پڑتا ہے۔

  • پاکستان کی امن کی کوششوں کو دھچکا:امریکی ڈرون حملے میں بچوں سمیت 9 شہری ہلاک

    پاکستان کی امن کی کوششوں کو دھچکا:امریکی ڈرون حملے میں بچوں سمیت 9 شہری ہلاک

    کابل:پاکستان کی امن کی کوششوں کو دھچکا:امریکی ڈرون حملے میں بچوں سمیت 9 شہری ہلاک،اطلاعات کےمطابق افغانستان کے صوبے ننگرہار میں امریکی ڈرون نے شہری علاقے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 9 شہری ہلاک ہوگئے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگرہار کے علاقے کاکاراک میں امریکی فوجی نے ڈرون حملہ کیا جس کی زد میں مقامی بازار سے شاپنگ کرکے واپس آنے والے دو خاندان آگئے۔ حملے میں موقع پر ہی 6 افراد نے دم توڑ دیا جب کہ 3 افراد اسپتال میں دوران علاج چل بسے۔

    حملے میں دو گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے، زخمی اور ہلاک ہونے والوں کا تعلق دو خاندانوں سے ہے اور ہلاک ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں تاہم ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

    افغان وزارت دفاع نے شہریوں کی ہلاکتوں کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے ننگرہار کے مختلف علاقوں میں چوبیس گھنٹے کے دوران 5 فضائی کارروائیاں کی گئی ہیں جس میں سے ایک کارروائی میں 6 دہشت گرد بھی مارے گئے تاہم کاکاراک میں شہریوں کے جانی نقصان کی بھی اطلاع ہے جس کی تحقیقات کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ امریکا اور طالبان کے درمیان ایک ہفتے کے لیے ایک دوسرے پر حملے نہ کرنے پر اتفاق کرلیا گیا ہے تاہم اس کے باوجود گزشتہ روز ایک مدرسے میں بم دھماکا ہوا تھا اور آج فضائی کارروائی میں 9 شہری لقمہ اجل بن گئے۔

  • کوئٹہ پاسنگ آوٹ پریڈ

    کوئٹہ: اے ٹی ایف کے گیارویں بیج کی پاسنگ آوٹ پریڈ ہوئی جس میں گورنر بلوچستان جسٹس ر آمان اللہ خان تقریب کےمہمان خصوصی ہے ،صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا لانگو ،آی جی پولیس محسن حسن بٹ تقریب میں شریک ھوئے
    پاسنگ آوٹ پریڈ میں 322 اہلکاروں نے حصہ لیا
    ٹریننگ مکمل کرنے والوں میں 36 لیویز اہلکار بھی شامل تھے اہلکاروں نے چار ماہ تک انسداد دہشتگردی سمیت مختلف اقسام کی تربیت مکمل کی ہے
    اور ریکروٹس کی جانب سے تربیت کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔

  • بلوچستان سے پولیو کیس

    کوئٹہ: بلوچستان سے پولیو ایک اور کیس سامنے آگیا
    جب کے بلاچستان کے علاقہ پشین کے 7 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے بچے کا تعلق پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری گھرانے سے ہے اور بچے کے سیمپلز 31 جنوری کو حاصل کئے گئے تھے، رواں برس بلوچستان میں پولیو کیسز کی تعداد 2 ہوگئی، محکمہ صحت

  • خضدار کے نوجوانوں کا خلاف لانگ مارچ

    کوئٹہ:خضدار کے نوجوانوں کا منشیات کے خلاف لانگ مارچ کوئٹہ پریس کلب پہنچ گئے 8 نوجوانوں پر مشتمل گروپ 9 دن کا سفر طے کرکے خضدار سے کوئٹہ پہنچ گیا رکن اسمبلی احمد نواز بلوچ نے نوجوانوں کا کوئٹہ آمد پر استقبال کیا 3 سو کلو میٹر سے زائد پیدل سفر کرکے کوئٹہ پہنچے ہیں حکمرانوں تک آواز پہنچانا چاہتے ہیں کہ منشیات کی لعنت سے چھٹکارا دلائیں اور پولیس کی سرپرستی میں منشیات کا دھندا پورے زور و شور سے جاری ہیں۔شرکاء کا موقف
    صوبے کے پڑھے لکھے نوجوان اس لعنت میں مبتلا ہورہے ہیں۔

  • اداروں کے خلاف الزامات کے بعد مولانا فضل الرحمن محبت کا دم بھرنے لگے،ڈیرہ اسمٰعیل خان میں کنونشن سے خطاب

    اداروں کے خلاف الزامات کے بعد مولانا فضل الرحمن محبت کا دم بھرنے لگے،ڈیرہ اسمٰعیل خان میں کنونشن سے خطاب

    ڈیرہ اسمعیلخان۔:اداروں کے خلاف الزامات کے بعد مولانا فضل الرحمن محبت کا دم بھرنے لگے،ڈیرہ اسمٰعیل خان میں کنونشن سے خطاب،اطلاعات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ڈیرہ اسمٰعیل خان میں خطاب کرتے ہوئے ملکی سلامتی کے اداروں سے نفرت ، ان پرالزامات کے بعد ان سے محبت کا دم بھرنا شروع کردیا ہے،

    کنونش سے خطاب کرتے ہوئے مولانا نے کہاکہ ملکی اداروں کا آحترام کرتے ھیں۔۔مگر رائے سے اختلاف رکھتے ھیں۔۔انہوں نے کہا کہ ہم ملکی سلامتی کو نقصان پھنچانے پر کبھی خاموش نھیں بیٹھیں گے۔قبائل کی نمائندگی جمیعت کے پاس ھے۔اور وہ قبائل کے مسائل سے آگاہ ھے۔انہوں نے کہاکہ ھمیں ریاست سے ھمدردی ھے اور ریاستی اداروں سے بھی ھمدردی ھے۔

    مولانا نے کہا کہ ھم ازاد ریاست میں ھرگز نھیں رھ رھے ھیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت ناجائز ھے۔مولانا نے کہاکہ حکومت جمھوریت کی بنیاد پر ھو تی ھے۔دھاندلی کی بنیاد پر الیکشن کے نتائج حاصل کئے گئے۔جبر اور طاقت کے زور پر فیصلے نھیں مانتے۔پوری قوم کو غلام بنایا جارھا ھے۔

    ڈیرہ اسمعیلخان میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا نے کہاکہ سیاسی،جغرافیائی اور مالی طور پر تباہ کر دیاگیا ھے۔معیشیت کی بدحالی پر عوام خودکشی کررھی ھے۔بچے برائے فروخت کے اشتھار لگائے جارھے ھیں۔۔قبائل اپنے حقوق کے حصول کے لئے لڑرھی ھے۔

  • جب کوئی بس طلبا کو لے جارہی ہوتواس سے آگے نکلنے کی کوشش نہ کرنا ورنہ سخت جرمانہ ہوگا ، نیا حکم آگیا

    جب کوئی بس طلبا کو لے جارہی ہوتواس سے آگے نکلنے کی کوشش نہ کرنا ورنہ سخت جرمانہ ہوگا ، نیا حکم آگیا

    ریاض :جب کوئی بس طلبا کو لے جارہی ہوتو اس سے آگے نکلنے کی کوشش نہ کرنا ورنہ سخت جرمانہ ہوگا ، نیا حکم آگیا، حکام نے اسکول وین کو اوور ٹیک کرنے کو خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے 3 سے 6 ہزار جرمانہ عائد کردیا، یہ فیصلہ اسکول طلبہ کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے کیا گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ سعودی عرب کے محکمہ ٹریفک کی جانب سے جاری کیا گیا ہے، جاری اعلامیے میں ٹریفک حکام نے ڈرائیوروں کو متنبہ کیا کہ اسکول بسوں کو اوو ٹیک کرنا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ٹریفک حکام کا کہنا تھا کہ اسکول بسیں مختلف جگہوں پر رکتی ہوئی چلتی ہیں، اس باوجود انہیں اوور ٹیک کرنا خلاف ورزی ہوگا۔

    عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگر کوئی ڈرائیور اسکول کو اوور ٹیک کرے گا تو اسے تین سے چھ ہزار جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ٹریفک حکام نے اس سے قبل ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جس میں اسکول بسوں کو اوور ٹیک کرنے کے نقصانات سے آگاہ کیا گیا تھا۔