Baaghi TV

Author: +9251

  • بھارت نے کشمیریوں کی 6ہزارایکڑزمین ہتھیانے کا خوفناک منصوبہ بنالیا

    بھارت نے کشمیریوں کی 6ہزارایکڑزمین ہتھیانے کا خوفناک منصوبہ بنالیا

    سری نگر :بھارت نے کشمیریوں کی 6ہزارایکڑزمین ہتھیانے کا خوفناک منصوبہ بنالیا،اطلاعات کےمطابق مودی سرکار نے متعصبانہ اقدام کےتحت کشمیریوں کی زمین ہتھیاناشروع کردی اور چھ ہزارایکڑزمین بھارتی اورعالمی سرمایہ کاروں کو دینےکافیصلہ کرلیا گیا ہے۔

    مودی سرکارنےمتعصبانہ اقدام کےتحت کشمیریوں کی زمین ہتھیاناشروع کردی ہے اور چھ ہزارایکڑزمین بھارتی اورعالمی سرمایہ کاروں کو دینےکافیصلہ کرلیا ہے ۔ذرائع کےمطابق اس حوالےسے بھارت نے فوجی حکام کے ذریعے ان زمینوں‌پرقبضہ پکا کرنے کےلیئے منصوبے کا آغازکردیا

    سری نگرسے ذرائع کے حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ بھارتی فوج ان زمینوں پرپہلے قبضہ کرتی ہے اورپھرعالمی سرمایہ کاروں کووزٹ کروانے کے بہانے سے اس ایریا کو ریڈ زون قراردے کرکشمیریوں کوان زمینوں سے دوررہنے کے لیے خبردار کرتی ہے تاکہ کشمیری اپنی زمینوں‌ کے معاملے پراحتجاج سے دور رہیں‌

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں کرفیواورلاک ڈاؤن کوایک سوچھیانوےروزہوگئے، وادی میں انٹرنیٹ اورموبائل سروس بدستورمعطل ہے اور تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکزبندہیں۔

    کشمیرمیڈیا سروس کےمطابق بھارتی فورسز نے بارہ ہزارکشمیریوں کوگرفتارکررکھاہے، جن میں اکثریت نوجوانوں کی ہے، گرفتار افرادمیں آسیہ اندرابی،یاسین ملک اوردیگرحریت رہنمابھی شامل ہیں۔

    مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کے باعث کشمیریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، کرفیو اور پابندیوں کے باعث اب تک مقامی معیشت کو ایک ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے جبکہ ہزاروں لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ روز امریکی سینیٹر لنزے گراہم سمیت چار سینیٹرز نے وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو خط ارسال کیا تھا ، جس میں مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے لاک ڈاؤن اور صورتحال پر گہری تشویش اظہار کیا گیا۔

    امریکی سینیٹرز نے خط میں کہا تھا کہ ’مقبوضہ کشمیر میں لگائی جانے والی پابندیوں اور لاک ڈاؤن کے سنگین نتائج ہوں گے کیونکہ بھارت نے مقبوضہ وادی میں طویل عرصے مواصلات اور انٹرنیٹ پر پابندی عائد کی ہوئی ہے‘۔

  • لیہ – 8ویں جماعت کی طالبہ سے اوباشوں کا گینگ ریپ

    لیہ(نمائندہ باغی ٹی وی ) پیپر دے کر واپس جانے والی ہشتم کلاس کی 13سالہ طالبہ (م) کے ساتھ گینگ ریپ کا واقعہ، سٹی پولیس لیہ نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ، تفصیل کے مطابق چند روز قبل گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول سے 8ویں جماعت کا پپیر دے کر گھر واپس جانے کے دوران رکشہ ڈرائیور جاوید نے طالبہ کوگھر چھوڑنے کی بجائے ساتھیوں کے ہمراہ نامعلوم مقام پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ، رکشہ ڈرائیور جاوید جو کہ اپنی ہمشیرہ کے ساتھ متا ثرہ کو ڈراپ کرتا تھا، نے اپنی ہمشیرہ گھر اتارنے کے بعد متاثرہ طالبہ کو کار میں بیٹھا کر نامعلوم مقام پر لے جا کر زیادتی کی،تھانہ سٹی لیہ نے دو نامزد جاوید اور رمضان جبکہ دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا .

  • اپوزیشن کی شرارتیں اورسازشیں دم توڑ گئیں ، خالد مقبول صدیقی نے حکومت کے ساتھ تمام اختلافات ختم ہونے کی تصدیق کردی

    اپوزیشن کی شرارتیں اورسازشیں دم توڑ گئیں ، خالد مقبول صدیقی نے حکومت کے ساتھ تمام اختلافات ختم ہونے کی تصدیق کردی

    اسلام آباد:اپوزیشن کی شرارتیں اورسازشیں دم توڑ گئیں ، خالد مقبول صدیقی نے حکومت کے ساتھ تمام اختلافات ختم ہونے کی تصدیق کردی ،اطلاعات کےمطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے تصدیق کی ہے کہ حکمران جماعت تحریک انصاف کے ساتھ معاملات طے ہو گئے ہیں۔

    پارلیمنٹ اجلاس کے بعد نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کوتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے بتایا کہ کچھ قانونی معاملات تھے، جنہیں حل کر لیا گیا ہے۔ آنے والے ہفتے میں تمام مطالبات کا حل نکل آئے گا۔

    خالد مقبول صدیقی نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں تحریک انصاف سے وزارت کا مطالبہ بیکار ہے۔ کابینہ میں بیٹھ کر عوامی مسائل حل نہ کر سکے تو تاریخ سوال کرے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم ہمارے اپنے ہیں۔ ہمیں جن وزارتوں کی ضرورت تھی، ان میں وزارت قانون شامل نہیں تھی۔ حکومت کو ایک قابل وکیل کی ضرورت تھی جو خوش قسمتی سے ایم کیو ایم کے پاس تھا۔

  • کرونا وائرس ممبراسمبلی میں ہونے کی تصدیق ہوگئی ، اسمبلی میں خطرے کے الارم بج گئے

    کرونا وائرس ممبراسمبلی میں ہونے کی تصدیق ہوگئی ، اسمبلی میں خطرے کے الارم بج گئے

    لندن: کرونا وائرس ممبراسمبلی میں ہونے کی تصدیق ہوگئی ، اسمبلی میں خطرے کے الارم بج گئے ،اطلاعات کےمطابق رکن اسمبلی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے کرونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا جس کا رزلٹ مثبت آیا۔

    برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لیڈز نارتھ ویسٹ اسمبلی کے بلدیاتی رکن اسمبلی الیکس سوبل نے تصدیق کی کہ انہیں اپنی طبیعت اچھی محسوس نہیں ہورہی تھی جس کے بعد انہوں نے ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا۔

    رکن اسمبلی نے بتایا کہ انہوں نے ایک کانفرنس میں جانے سے قبل کرونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا جس میں مرض کی تشخیص ہوئی مگر اس کی شدت بہت کم تھی۔

    رپورٹ کے مطابق الیکس سوبل نے رپورٹ ملنے کے بعد اپنے ڈاکٹر سے رجوع کیا اور پھر علاج کروایا اور انہوں نے لندن میں ہونے والی ’یوکے بس سمٹ‘ میں شرکت کی۔برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکس کے علاوہ جنوبی علاقے سے کسی بھی بلدیاتی نمائندے نے کانفرنس میں شرکت نہیں کی۔

    یاد رہے کہ چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے مہلک وائرس کی وجہ سے اب تک تقریباً 1500 افراد ہلاک اور 40 ہزار سے زائد متاثر ہوچکے ہیں، ایک روز قبل جاپان میں بھی کرونا کا مریض زندگی کی بازی ہار گیا۔

    عالمی ادارہ صحت نے ناول کرونا وائرس کو COVID19 کا باقاعدہ نام دے دیا جبکہ دنیا بھر کے ماہرین اس وائرس کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے تجربات بھی کررہے ہیں، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ جلد ہی کوئی بڑی پیش رفت سامنے آئے گی۔

  • تعلیمی اداروں میں سافٹ ڈرنکس کی فروخت پر پابندی عائد،میں اپنے طالب علموں کی صحت پرکمپرومائز نہیں کرسکتا ، ڈی سی اسلام آباد

    تعلیمی اداروں میں سافٹ ڈرنکس کی فروخت پر پابندی عائد،میں اپنے طالب علموں کی صحت پرکمپرومائز نہیں کرسکتا ، ڈی سی اسلام آباد

    اسلام آباد:تعلیمی اداروں میں سافٹ ڈرنکس کی فروخت پر پابندی عائد،میں اپنے طالب علموں کی صحت پرکمپرومائز نہیں کرسکتا ، ڈی سی اسلام آباد،اطلاعات کےمطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے تعلیمی اداروں میں سافٹ ڈرنکس کی فروخت پر پابندی عائد کردی۔

    اسلام آباد سے ذرائع کےمطابق ڈسٹرک مجسٹریٹ نی سیکشن 144 کے تحت دو ماہ کے لیے اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں سافٹ ڈرنکس کی فروخت پر پابندی عائد کی۔

    مقامی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دارالحکومت میں موجود تعلیمی اداروں اور مدارس کی حدود میں کوئی بھی شخص کسی بھی قسم کی سافٹ ڈرنکس، انرجی اور میٹھے ڈرنکس فروخت نہیں کرے گا۔

    نوٹیفکیشن میں لکھا ہے کہ عام طور سے تعلیمی اداروں میں موجود کیفے وغیرہ میں بغیر یہ دیکھے کاربونیٹڈ ڈرنکس فروخت ہوتی ہیں کہ اس میں صحت بخش اجزاء موجود ہیں یا نہیں۔اس طرح کی چیزیں بچوں کی صحت کو نقصان پہنچانے کا باعث بنتی ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق یہی وجہ ہے ان مشروبات کی فروخت کیخلاف ایکشن لینے کی ضرورت تھی۔

    ڈپٹی کمشنر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر اس فیصلے سے قبل ایک پول کیا گیا جس کے بعد اِن مشروبات پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔ پولنگ میں 91 فیصد لوگوں نے مشروبات پر پابندی کے حق میں ووٹ دیے۔ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ عالمی ادارہ برائے صحت کے مطابق ’یہ مشروبات بچوں کی صحت کے لیے نقصان دہ ہیں۔

  • قلندروں کی آج ایک بھی نہ چلی :ایم سی سی نے لاہور قلندرز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

    قلندروں کی آج ایک بھی نہ چلی :ایم سی سی نے لاہور قلندرز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

    لاہور:قلندروں کی آج ایک بھی نہ چلی :ایم سی سی نے لاہور قلندرز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی،کراچی سے باغی ٹی وی کے مطابق میری لیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کی ٹیم نے دورہ پاکستان کے پہلے میچ میں لاہور قلندرز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    میدان بدلا، کپتان بدلا ، کٹ بدلی ، ٹیم بدلی مگر نہ بدلی تو لاہورقلندرز کی قمست نہ بدلی ۔۔ پی ایس ایل ٹیموں کے بعد لاہور قلندرز کو ایم سی سی کے ہاتھوں چار وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔


    لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ایم سی سی نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔لاہور قلندرز کی جانب سے سلمان بٹ اور فخر زمان نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 42 رنز بنائے اور سلمان بٹ 28 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے۔فخر زمان اور سہیل اختر کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے۔ایم سی سی کی طرف سے رولف وین ڈیر نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

    جواب میں ایم سی سی نے تین گیند پہلے چھ وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بناکر میچ میں کامیابی حاصل کرلی ۔۔ روی بوپارہ 42، سمیت پاٹیل 31 اورگیارہ برس بعد قذافی اسٹیڈیم میں کھیلنے والے ایم سی سی کے کپتان کمارا سنگاکارا 25 رنز بناکر نمایاں رہے ۔۔۔ لاہور قلندرز کے محمد فیضان نے دو جبکہ عثمان شنواری، فرزان راجہ ، دلبر حسین اور معاذ خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

    136 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ایم سی سی کی جانب سے اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور اوپنر ول روڈز اور مائیکل 13 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔
    کپتان کمار سنگاکارا، روی بوپارا اور سمت پٹیل کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت ایم سی سی نے آخری اوور کی تیسری گیند پر6 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کیا اور یوں 4 وکٹوں سے قلندرز کو شکست دی۔

    روی بوپارہ 41، سمت پٹیل 31 اور سنگاکارا 25 رنز بناکر نمایاں رہے۔ پاکستان کے محمد فیضان نے 2، عثمان شنواری، معاذ خان، دلبر حسین اور فرزان راجہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    خیال رہے کہ ایم سی سی ٹیم کی قیادت کمار سنگاکارا کر رہے ہیں جو 11 سال بعد پاکستان آئے ہیں جب کہ ‏میری لیبون کرکٹ کلب کی ٹیم 48 سال بعد پاکستان پہنچی ہے۔
    ایم سی سی 16 فروری کو پاکستان شاہینز کے خلاف ون ڈے میچ کھیلے گی، 17 فروری کو ناردرن اور 19 فروری کو ملتان سلطانز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی جبکہ یہ تینوں میچز ایچی سن کالج میں کھیلے جائیں گے۔

  • اوکاڑہ میں دو بھائیوں کی سگی بہن کیساتھ 4 سال تک زیادتی،آسمان رویا نہ زمین پھٹی

    اوکاڑہ میں دو بھائیوں کی سگی بہن کیساتھ 4 سال تک زیادتی،آسمان رویا نہ زمین پھٹی

    اوکاڑہ :اوکاڑہ میں دو بھائیوں کی سگی بہن کیساتھ 4 سال تک زیادتی ،اطلاعات کےمطابق حجرہ شاہ مقیم کے نواح میں دو بھائیوں نے اپنی سگی بہن کو مبینہ طور پرزیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک بھائی کو گرفتار کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق واقعہ حجرہ شاہ مقیم کے نواح میں ایک گاؤں راجووال میں پیش آیا جہاں دو بھائیوں نے اپنی سگی بہن کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔متاثرہ لڑکی آئینہ بی بی نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس کے دونوں بھائی 4 سال تک اسے زیادتی کا نشانہ بناتے رہے

    پولیس حکام کے مطابق اس لڑکی آئینہ بی بی نے واقعے کی تفصیل علاقے کے کونسلرکو بتائی جس نے پولیس بلوا کر دونوں بھائیوں کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کروایا۔پولیس نے عابد نامی ایک بھائی کو گرفتار کر لیا جبکہ دوسرا بھائی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

  • پیر فاروق بہاوالحق شاہ نے برطانیہ کے نجی دورے کے دوران برطانوی پارلیمنٹ کا وزٹ کیا

    پیر فاروق بہاوالحق شاہ نے برطانیہ کے نجی دورے کے دوران برطانوی پارلیمنٹ کا وزٹ کیا

    پیر فاروق بہاوالحق شاہ نے برطانیہ کے نجی دورے کے دوران برطانوی پارلیمنٹ کا وزٹ کیا۔ممبر پارلیمنٹ ملک یاسین اور برطانوی شیڈو منسٹر براے ترقی خواتین ناز شاہ سے ملاقات کی۔اس ملاقات کے دوران برطانوی سیاست میں پاکستانیوں کے موثر کردار،قانون سازی کے طریقہ کار کے ساتھ ساتھ پاکستان کی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیالات ہوا۔برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے کہا کہ وہ پاکستان کے معاشی حالات اور سیاسی کیفیات کے متعلق فکرمند رہتے ہیں۔انہوں نے پیر فاروق بہاوالحق شاہ کو بتایا اس معاشرہ میں پاکستانی مسلمان ایک موثر اواز ہیں اور اپنے طرزعمل کی بدولت برطانیہ میں صف اول کے شہریوں میں شمار ہوتے ہیں۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان میں جمہوری ادارے مستحکم ہوں گے اور انصاف فراہم کرنے والے ادارے انصاف اپنا کام کریں گے۔

  • سرگودھا:ڈی پی او عمارہ اطہر کی ہدایت پولیس کیطرف سے مساجد میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری

    سرگودھا:ڈی پی او عمارہ اطہر کی ہدایت پولیس کیطرف سے مساجد میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری

    سرگودھا:ڈی پی او عمارہ اطہر کی ہدایت پولیس کیطرف سے مساجد میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری
    سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پر سرگودہا پولیس کے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقہ کی مساجد میں جاکر عوامی مسائل جاننے اور انکے حل کے لیے فوری قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہیں تاکہ ہر سطح پر دادرسی کی جاسکے۔اس موقع پر ڈی پی او عمارہ اطہر کا کہنا تھا کہ ہر جمعتہ المبارک کو نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران لوگوں کی بڑی تعداد مساجد میں آتی ہے جہاں پر پولیس کو ان سے گھل ملنے اور مسائل جاننے کا موقع ملتا ہے۔ اس سے نہ صرف اجتماعی مسائل سے آگاہی حاصل ہوتی ہے بلکہ عوام اور پولیس کے درمیان فاصلوں کو کم کرنے کیلئے مدد ملتی ہے۔ ضلع بھر کی 30سے زائد مساجد کے اندر جاکر متعلقہ ایس ڈی پی او ز اور ایس ایچ اوز نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

  • اسرائیلی میڈیا کا جھوٹ بے نقاب ہوگیا،نہ ملاقات ہوئی اورنہ ہی کبھی یہ تصور کیاجاسکتا ہے، محمد بن سلمان کھل کرسامنے آگئے

    اسرائیلی میڈیا کا جھوٹ بے نقاب ہوگیا،نہ ملاقات ہوئی اورنہ ہی کبھی یہ تصور کیاجاسکتا ہے، محمد بن سلمان کھل کرسامنے آگئے

    ریاض: اسرائیلی میڈیا کا جھوٹ بے نقاب ہوگیا،نہ ملاقات ہوئی اورنہ ہی کبھی یہ تصور کیاجاسکتا ہے، محمد بن سلمان کھل کرسامنے آگئے ،اطلاعات کےمطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ولی عہد محمد بن سلمان اور اسرائیلی وزیراعظم کی ملاقات کے حوالے سے چلنے والی خبروں من گھڑت اور جھوٹ قرار دے دیا۔

    عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعے کو سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ محمد بن سلمان اور اسرائیلی وزیر اعظم کی کوئی ملاقات ہوئی اور نہ ہی مستقبل میں اس بات کا کوئی امکان ہے۔انہوں نے میڈیا پر نشر ہونے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا ایک سازش کے تحت اس قسم کا پراپیگنڈہ کررہا ہے، انہوں نے کہا کہ ’سعودی حکام اُس وقت تک اسرائیلی وزیر اعظم سے کوئی ملاقات نہیں کریں گے جب تک مشرق وسطیٰ کا مسئلہ حل نہ ہوجائے۔

    وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی میڈیا ملاقات کے حوالے سے بے بنیاد باتیں پھیلا رہا ہے، سعودی عرب کی روز اول سے ایک ہی پالیسی ہے کہ ہم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں اور اسرائیل سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے‘۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ ’ایک بار پھر وضاحت کرنا چاہتا ہوں کہ سعودی عرب نے امریکا کی جانب سے پیش کیا جانے والا مشرقِ وسطیٰ کا امن منصوبہ مسترد کردیا ہے، ہم فلسطین پر کسی بھی ملک کا قبضہ نہیں ہونے دیں گے اور قبلہ اول کا ہر صورت تحفظ یقینی بنائیں گے’۔