Baaghi TV

Author: +9251

  • سرگودہا:پولیس کا احسن اقدام خواتین پولیس اہلکاران کی بطور نائب محر رتھانوں میں دن کے اوقات میں تعیناتی

    سرگودہا:پولیس کا احسن اقدام خواتین پولیس اہلکاران کی بطور نائب محر رتھانوں میں دن کے اوقات میں تعیناتی

    سرگودہا:پولیس کا احسن اقدام خواتین پولیس اہلکاران کی بطور نائب محر رتھانوں میں دن کے اوقات میں تعیناتی
    سرگودہا:تھانہ میں آنے والی خواتین کی سہولت کیلئے ضلع بھر کے تھانوں میں خواتین پولیس اہلکاران کو بطور نائب محرر تعینات کر دیا گیا جو کہ صبح 8 بجے سے 4 بجے شام تک تھانہ میں موجود رہیں گی جس سے نہ صرف تھانہ میں آنے والی خواتین کو اپنے مسائل بیان کرنے میں آسانی ہوگی بلکہ اس سے پولیس کی ورکنگ میں بھی بہتری آئیگی ان کو تعینات کرنے سے پہلے خصوصی تربیت دی گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او سرگودھا عمارہ اطہر نے کہا کہ معاشرے کی ترقی میں خواتین کا بہت اہم کردار ہے محکمہ پولیس میں آنے والی خواتین پر ذمہ داری بڑھ جاتی ہے۔ مردوں کے شانہ بشانہ کام کرنے سے نہ صرف آپ کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا بلکہ اس سے پولیس کی کارکردگی پر بھی مثبت اثر پڑے گا۔ آپ اپنے کام پر بھر پور توجہ دیں اور اپنی ڈیوٹی پوری دیانتداری سے سرانجام دیں۔

  • سرگودہا:تھانہ کوٹ مومن پولیس کی پتنگ فروش کے خلاف کاروائی، گرفتارملزم سے پتنگیں برآمد

    سرگودہا:تھانہ کوٹ مومن پولیس کی پتنگ فروش کے خلاف کاروائی، گرفتارملزم سے پتنگیں برآمد

    سرگودہا:تھانہ کوٹ مومن پولیس کی پتنگ فروش کے خلاف کاروائی، گرفتارملزم سے پتنگیں برآمد
    سرگودہا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پر پتنگ بازی میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کوٹ مومن انسپکٹر قیصر عباس نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر منظور احمد پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ موضع کوٹ مومن ریڈ کرکے ملزم ارسلان احمد ولد ظفر اقبال قوم شیخ سکنہ کوٹ مومن کو پتنگیں فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے 30عدد پتنگیں برآمد کرلی گئی ہیں۔ گرفتارملزم کے خلاف کائٹ فلائینگ ایکٹ کی دفعات کے تحت تھانہ کوٹ مومن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

  • بھیرہ.  ڈرگ انسپکٹر فہیم ضیا کی عطائیوں کے خلاف کاروئی.

    بھیرہ. ڈرگ انسپکٹر فہیم ضیا کی عطائیوں کے خلاف کاروئی.

    بھیرہ.
    ڈرگ انسپکٹر فہیم ضیا کی عطائیوں کے خلاف کاروئی.
    بھیرہ.
    ڈرگ انسپکٹر فہیم ضیا نے بغیر لائسنس اور ایکسپائر ادویات سیل کرنے والے 4 میڈیکل سٹور/کلینک ہیلتھ کیئر کمیشن کے تحت سیل کر دئے.

  • اسرائیل نے حملہ کردیا،7افراد ہلاک ، درجنوں زخمی

    اسرائیل نے حملہ کردیا،7افراد ہلاک ، درجنوں زخمی

    دمشق:‌اسرائیل نے حملہ کردیا،7افراد ہلاک ، درجنوں زخمی ،اطلاعات کےمطابق شام کے دارالحکومت دمشق کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی ایرانی ٹھکانوں پر بمباری کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت دمشق کے بین الاقوامی ایئرپورٹ پر ایرانی ٹھکانوں کو اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے نشانہ بنایا، بمباری میں ایرانی آئل ڈپو کو ہدف بنایا گیا تھا۔معلوم ہوا ہے کہ ایک روز قبل ہی تہران سے فوجی سازوسامان دمشق پہنچایا گیا تھا، جس کے فوری بعد ایرانی ٹھکانوں پر بمباری کی گئی۔

    https://twitter.com/ASBreakingNews/status/1228088602510417920?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1228088602510417920&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.arynews.tv%2Fsyria-hit-by-israeli-air-strikes-targeting-iranian-forces%2F

    شامی خانہ جنگی پر نگاہ رکھنے والی برطانیہ میں قائم شامی مبصرین کی تنظیم برائے انسانی حقوق نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی جیٹ طیاروں کی بمباری میں ہلاک ہونے والوں میں 4 ایرانی اور 3 شامی اہلکار شامل ہیں۔

    دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے واقعے پر لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اس حملے کے بارے میں معلوم نہیں، ہو سکتا ہے یہ کارروائی بیلجیم کی ایئرفورس نے کی ہو۔شامی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ملکی دفاعی نظام نے اسرائیل کی مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں سے فائر کیے گئے متعدد میزائلوں کو گرایا ہے۔

  • عالمی جنگ کی تیاریاں ، بڑے ملکوں کے دفاعی اخراجات میں اضافہ، امریکا اور چین سب سے آگے

    عالمی جنگ کی تیاریاں ، بڑے ملکوں کے دفاعی اخراجات میں اضافہ، امریکا اور چین سب سے آگے

    پیرس:عالمی جنگ کی تیاریاں ، بڑے ملکوں کے دفاعی اخراجات میں اضافہ، امریکا اور چین سب سے آگے،اطلاعات کےمطابق عالمی طور پر 2019 میں دفاعی اخراجات میں 4 فیصد تک اضافہ ہوا جو کہ گزشتہ 10 برسوں میں سب سے زیادہ ہے جبکہ امریکا اور چین نے دفاعی اخراجات میں سب سے زیادہ اضافہ کیا۔

    فرانسسی خبر رساں ادارے کے مطابق بین الاقوامی انسٹی ٹیوٹ برائے تذویراتی مطالعہ (آئی آئی ایس ایس) کے مطابق چین اپنی فوج کو جدید کرنے کے پروگرام پر عمل کررہا ہے جس میں آسانی سے کھوج نہ لگائے جانے والے ہائپر سانک میزائلز بھی شامل ہیں اور اس وجہ سے امریکا بھی اپنے دفاعی اخراجات میں اضافہ کررہا ہے۔

    آئی آئی ایس ایس کی سالانہ ’فوجی توازن‘رپوٹ کے مطابق امریکا نے اپنے دفاع کے لیے 2018 سے 2019 میں دفاعی اخراجات میں 53.4 ارب ڈالر کا اضافہ کیا جو کہ برطانیہ کے مجموعی دفاعی بجٹ کے برابر ہے۔

    رپورٹ کے مطابق چین اور امریکا دونوں نے دفاعی اخراجات میں 6.6 فیصد تک اضافہ کیا جبکہ یورپی ممالک جنہیں روس کے حوالے سے خدشات ہیں، انہوں نے 4.2 فیصد تک کا اضافہ کیا۔

    یورپی ممالک کی جانب سے یہ اضافہ ان ممالک کے دفاعی اخراجات کو 2008 کی سطح پر لے آیا ہے جب عالمی مالیاتی بحران کی وجہ سے ان ممالک کو بجٹ میں کمی کرنی پڑی تھی۔

    مغربی دفاعی اتحاد (نیٹو) کے رکن یورپی ممالک اپنی حکومتوں پر دفاعی اخراجات میں اضافے کیلئے زور دے رہے ہیں تاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تحفظات بھی دور ہوسکیں جو ہمیشہ یہ کہتے ہیں کہ نیٹو میں شامل دیگر ممالک امریکا کے پیسوں پر چل رہے ہیں۔

    صدر ٹرمپ نے یورپ کے اتحادیوں اور خاص طور پر جرمنی پر تنقید کی ہے کہ وہ 2014 کے نیٹو کے معاہدے پر عمل نہیں کررہا جس کے تحت اسے دفاع پر مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) کا 2 فیصد خرچ کرنا چاہیے۔

  • جھل مگسی میں باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ، نارووال کے 11 افراد جاں بحق

    جھل مگسی میں باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ، نارووال کے 11 افراد جاں بحق

    جعفرآباد: جھل مگسی میں باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ، نارووال کے 11 افراد جاں بحق،اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں باراتیوں سے بھری بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں باراتیوں سے بھری بس اور ٹرک میں ہولناک تصادم کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

    لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال شہداد کوٹ منتقل کیا جارہا ہے جبکہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔لیویز ذرائع کے مطابق باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے، حادثے کے مقام پر امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ مسافر بس ٹرک کو اوورٹیک کرتے ہوئے تیزرفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوئی، حادثے میں زخمی اور جاں بحق ہونے والوں کا تعلق پنجاب کےضلع نارووال سے تھا۔

  • کراچی:مردہ ماں کو سالوں فریزر میں رکھنے والے بہن بھائی کی موت سے متعلق اہم انکشاف نے مزید خوف زدہ کردیا

    کراچی:مردہ ماں کو سالوں فریزر میں رکھنے والے بہن بھائی کی موت سے متعلق اہم انکشاف نے مزید خوف زدہ کردیا

    کراچی :کراچی:مردہ ماں کو سالوں فریزر میں رکھنے والے بہن بھائی کی موت سے متعلق اہم انکشاف نے مزید خوف زدہ کردیا،اطلاعات کےمطابق کراچی میں مردہ ماں کو 12 سال تک فریزر میں محفوظ رکھنے والے بہن بھائی سے متعلق پولیس تفتیش کے بعد نئے انکشافات سامنے آگئے۔

    پولیس حکام کتہے ہیں‌کہ گلشن اقبال کراچی کی کچرا کنڈی سے ملنے والے انسانی ڈھانچے کا معاملہ نفسیاتی المیہ لگ رہا ہے۔ پولیس نے ڈھانچہ پھینکنے والے شخص کو گرفتار کیا تو معلوم ہوا کہ 12 سال پرانا ڈھانچہ ذکیہ بی بی کا ہے جبکہ محبوب نامی ملزم مرحومہ کا بھائی ہے۔

    پولیس کے مطابق ذکیہ بی بی کے انتقال کے بعد ان کے بیٹے قیصر اور بیٹی شگفتہ نے دفنانے کے بجائے اُنہیں فریزر میں محفوظ کرلیا تھا اور دونوں بہن بھائی ماں کی لاش فریزر میں رکھنے کے بعد دوسرے فلیٹ میں منتقل ہوگئے تھے جہاں سے وقتاً فوقتاً پرانے فلیٹ آتے جاتے رہے۔

    پولیس تفتیش میں نیا انکشاف یہ ہوا ہے کہ گزشتہ سال 4 اکتوبر کو قیصر اور شگفتہ نے خود کشی کی تھی جس کی وجہ سامنے نہیں آئی مگر دونوں نے ایک ساتھ زہر پیا، جس کے بعد قیصر موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ شگفتہ کی موت دوران علاج رواں سال 29 جنوری کو ہوئی۔

    پولیس کے مطابق قیصر چارٹڈ اکاؤنٹنٹ تھا جبکہ شگفتہ کچھ نہیں کرتی تھی، دونوں نے شادی نہیں کی تھی، پڑوسیوں نے دونوں کو نفسیاتی طور پر غیر متوازن قرار دیا ہے۔واقعے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے جبکہ ذکیہ بی بی کی باقیات کی تدفین پولیس تفتیش مکمل ہونے کے بعد کی جائے گی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں خاتون کی 12 سال پرانی لاش ملی تھی جسے بچوں نے دفنانے کے بجائے فریزر میں رکھ دیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ذکیہ کا انتقال ہوا تو اُس کے بیٹے اور بیٹی نے دفنانے کے بجائے ماں کی لاش فریزر میں محفوظ کرلی، تاکہ جب دل چاہے اس کو دیکھ سکیں۔

    جب ذکیہ کے بیٹے اور بیٹی کا بھی انتقال ہوگیا اور فلیٹ سے بدبو آنے لگی تو ہمسائیوں نے ذکیہ کے بھائی محبوب کو اطلاع دی جو کچھ دن دیکھ بھال کے بعد ڈھانچے کو ٹھکانے لگانا چاہ رہا تھا کہ پکڑا گیا۔

  • امریکی شہریوں نے محبت کے آن لائن دھوکے میں 20 کروڑ ڈالر ضائع کردیئے اورپاکستانیوں نے کتنے ضائع کیے؟اہم خبرآگئی

    امریکی شہریوں نے محبت کے آن لائن دھوکے میں 20 کروڑ ڈالر ضائع کردیئے اورپاکستانیوں نے کتنے ضائع کیے؟اہم خبرآگئی

    واشنگٹن: امریکی شہریوں نے محبت کے آن لائن دھوکے میں 20 کروڑ ڈالر ضائع کردیئے اورپاکستانیوں نے کتنے ضائع کیے؟اہم خبرآگئی،اطلاعات کےمطابق آج دنیا بھر میں محبت کا دن منایا جارہا ہے اسی مناسبت سے ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکیوں نے گزشتہ برس محبت کی تلاش میں مجموعی طور پر 20 کروڑ ڈالر ضائع کردیے، یہ رقم پاکستانی روپوں میں 30 ارب کے لگ بھگ بنتی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ان میں سے بعض افراد کے ساتھ فراڈ چند ہفتوں سے لے کر مہینوں تک جاری رہے جس میں پورے امریکا کے لوگوں سے کروڑوں ڈالر اینٹھے گئے۔ اس طرح ایک جانب تو صارفین رقم سے ہاتھ دھوبیٹھے تو دوسری جانب نفسیاتی طور پر بھی انہیں صدمے سہنے پڑے۔

    امریکی وفاقی افسران کے مطابق یہ سلسلہ بہت تیزی سے جاری ہے اور اس میں 2018ء کے مقابلے میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے جس میں شہری بھاری مالیت کی رقومات سے محروم ہوئے ہیں۔

    دل چرانے اور رقم اینٹھنے کی یہ وارداتیں کچھ اس طرح کی جاتی ہیں کہ جس میں رومانس کرنے والے فراڈیے کسی اور کی شناخت، اچھی تصویر اور پروفائل استعمال کرتے ہیں۔ اکثر اوقات وہ اپنے ہدف کے مقابلے میں دوسرے شہر سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ آن لائن رہزن عموماً خود کو فوجی افسر، کسی بین الاقوامی آئل کمپنی کے سمندری پلیٹ فارم کے کارکن، یا پھر کسی بین الاقوامی تنظیم کے ڈاکٹر یا سربراہ ظاہر کرتے ہیں۔

    اس طرح بات آگے بڑھنے پر جعلی شخص کہتا ہے کہ وہ خود آپ سے ملنے آئے گا لیکن اس کے لیے اگر کچھ رقم، ٹکٹ کا خرچ اور دیگر اخراجات مل جائیں تو بہتر ہوگا، کبھی کبھار وہ خود کو تہی دست ثابت کرکے ہسپتال، تعلیم اور رہائش کے غیرمعمولی اخراجات میں مدد کرنے کا بھی کہتے ہیں۔

    رقم کی منتقلی کے لیے دھوکے باز شخص براہِ راست بینک یا کریڈٹ کارڈ کے بجائے اکثر گفٹ کارڈز کا راستہ استعمال کرتے ہیں۔ اس طرح چوکنا ہوجائیں گے کہ جو بھی شخص آن لائن گفٹ کارڈ مانگے تو اس کے فراڈ ہونے کا امکان بہت زیادہ ہوگا۔ جیسے ہی گفٹ کارڈ کا نمبر ان کے ہاتھ لگتا ہے وہ اس کے پی آئی این اور دیگر تفصیلات فوری طور پر رقم نکال لیتے ہیں۔ اس طرح آپ کی رقم ہمیشہ کے لیے ڈوب جاتی ہے۔

    اس طرح ایک وقت میں کئی خواتین اور حضرات کو لوٹا جاتا ہے اور یہ سلسلہ بڑھتے بڑھتے اب اربوں روپے سالانہ سے تجاوز کرچکا ہے۔ شادی کی ویب سائٹ، محبت کی ایپس اور دیگر پلیٹ فارم پر یہ لوگ موجود ہوسکتے ہیں اور فیس بک میسینجر بھی ان کے ہدف میں شامل ہیں۔

    ادھر پاکستان میں بھی ویلنٹائن ڈے کے نام پرفضول خرچی کرنے والوں‌ کہ نہ تو تعداد کم ہے اورنہ ہی پاکستانی روپے پیسے خرچ کرنے میں امریکیوں سے پیچھے ہیں‌، کراچی ، اسلام آباد، لاہور، اورایسے ہی ملک کے دیگربڑے شہروں میں بھی ایسے منچلے موجود ہیں جنہوں نے کروڑوں روپے ضائع کرکے اس ہوائی محبت کو پانے کی کوشش کی

  • پاکستان کے سٹارکرکٹرشعیب ملک نے اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے خبردے دی،پھرکیاکریں گے یہ بھی بتادیا

    پاکستان کے سٹارکرکٹرشعیب ملک نے اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے خبردے دی،پھرکیاکریں گے یہ بھی بتادیا

    کراچی :پاکستان کے سٹارکرکٹرشعیب ملک نے اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے خبردے دی،پھرکیاکریں گے یہ بھی بتادیا،اطلاعات کےمطابق کراچی میں پشاور زلمی کے ٹریننگ سیشن کے بعد جب شعیب ملک میڈیا سے گفتگو کے لیے آئے تو انہیں ریٹائرمنٹ کے حوالے سے سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔

    ذرائع کے مطابق سینیئر آل راؤنڈر نے کہاکہ انہوں نے یہ ذکر پہلے ضرور کیا تھا کہ وہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بعد ریٹائرمنٹ لے لیں گے لیکن یہ ان کا حتمی فیصلہ نہیں، جب ورلڈ کپ قریب آئے گا تو پھر سوچیں گے لیکن فی الحال ان کا ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں۔

    شعیب ملک کا کہنا تھا کہ وہ فٹ ہیں، رنز بنا بھی رہے ہیں اور فیلڈنگ میں رنز روک بھی رہے ہی، ریٹائرمنٹ کا فیصلہ مرضی سے کرنا کھلاڑی کا حق ہے۔شعیب ملک گزشتہ برس ون ڈے کرکٹ اور اس سے قبل ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے ہیں تاہم وہ ٹی ٹوئنٹی کے لیے بدستور دستیاب ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں شعیب ملک نے کہا کہ ان کو کپتانی کا شوق نہیں اور وہ اس بارے میں سوچ بھی نہیں رہے، ان کی توجہ اپنی پرفارمنس پر ہے اور بطور کھلاڑی اپنی ٹیم کے لیے بہتر سے بہتر کرنا ان کی خواہش ہے۔

    پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل لیگز میں ان کی اچھی فارم رہی ہے، امید ہے اس سلسلے کو پی ایس ایل میں بھی جاری رکھیں گے، پی ایس ایل میں مقامی کھلاڑیوں میں ان کی پرفارمنس ٹاپ 5 میں ہے تاہم خواہش ہے کہ اس کو مزید بہتر کریں۔انہوں نے کہا کہ ڈیرن سیمی نے پاکستان کرکٹ کے لیے بہت سپورٹ کی ہے، پاکستانی کرکٹرز اور عوام سیمی کا جتنا شکریہ ادا کریں کم ہے۔

    خیال رہے کہ شعیب ملک نے بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں بھی ذمہ دارانہ کھیل پیش کیا جس کے باعث پاکستان کو فتح حاصل ہوئی تھی۔ سابق کپتان شعیب ملک نے جولائی 2019 میں ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

    شعیب ملک نے 14 اکتبور 1999 میں ون ڈے کرکٹ کا آغاز کیا، دائیں ہاتھ کے بلے باز نے 19 سالہ ون ڈے کیریئر میں 287 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 34.55 کی اوسط سے 7 ہزار 534 رنز بنائے اور 158 وکٹیں حاصل کیں۔شعیب ملک نے اپنے ون ڈے انٹرنیشنل کیریئر میں 9 سنچریاں اور 44 نصف سنچریاں بنائیں، ان کا سب سے زیادہ اسکور 143 رنز تھا۔

  • پاکستان میں مہنگائی کم ہوگی اورمعیشت میں بہتری توقعات سے بڑھ کر ہے، آئی ایم ایف نے بھی عمران خان پراعتماد کا اظہارکردیا

    پاکستان میں مہنگائی کم ہوگی اورمعیشت میں بہتری توقعات سے بڑھ کر ہے، آئی ایم ایف نے بھی عمران خان پراعتماد کا اظہارکردیا

    اسلام آباد: پاکستان میں مہنگائی کم ہوگی اورمعیشت میں بہتری توقعات سے بڑھ کر ہے، آئی ایم ایف نے بھی عمران خان پراعتماد کا اظہارکردیا ،اطلاعات کےمطابق آئی ایم ایف ہیڈ کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں ڈالر کے ایکس چینج ریٹ کے اثرات کم ہونا شروع ہوئے ہیں، پاکستان میں مہنگائی کم ہوجائے گی۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کااعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں آئی ایم ایف مشن ہیڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان سے مذاکرات تعمیری اور مثبت رہے، پاکستان نے اصلاحات پر عمل درآمد کیا، پاکستان کی معیشت میں بہتری توقعات سے بڑھ کر ہے۔

    پاکستان میں معاشی بہتری کےحوالے سے آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق مہنگائی میں ڈالر کے ایکس چینج ریٹ کے اثرات کم ہونا شروع ہوگئے ہیں اور ایکس چینج ریٹ حقیقت کے قریب ہے پاکستان میں مہنگائی کم ہوجائے گی، پاکستان میں مالیاتی خسارہ کم ہوا اور زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوئے ہیں، محصولات کے بڑھنے کی شرح حوصلہ افزا ہے، آمدن بڑھنے سے سماجی شعبے کے لیے فنڈز بڑھائے گئے۔

    اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ مذاکرات کی تکمیل کے بعد جائزہ مشن اپنی رپورٹ آئی ایم ایف بورڈ کو پیش کرے گا، جس کی روشنی میں آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ 45 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط جاری کرنے کی منظوری دے گا، 6 ارب ڈالر میں سے پاکستان کو 1 ارب 44 کروڑ ڈالر پہلے ہی مل چکے ہیں۔