Baaghi TV

Author: +9251

  • پاکستانیوں کی خوش قسمتی ہےکہ ایک ایماندارلیڈرملا،مل کرعالم اسلام کے لیے کام کریں‌گے ، طیب اردوان،ترکی ہماری جان ،ہمارا ایمان، عمران خان

    پاکستانیوں کی خوش قسمتی ہےکہ ایک ایماندارلیڈرملا،مل کرعالم اسلام کے لیے کام کریں‌گے ، طیب اردوان،ترکی ہماری جان ،ہمارا ایمان، عمران خان

    اسلام آباد:پاکستانیوں کی خوش قسمتی ہےکہ ایک ایماندارلیڈرملا،مل کرعالم اسلام کے لیے کام کریں‌گے ، ان خیالات کااظہارترک صدر طیب اردوان نے عمران خان کے ساتھ پریس کانفرنس کرنے سے پہلے ایک اہم اجلاس میں کیا ادھر وزیراعظم پاکستان نے طیب اردوان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ترکی ہماری جان ،ہمارا ایمان،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اسلاموفوبیا کے خلاف ترکی کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ترک صدر رجب طیب اردوان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں ترک صدر رجب طیب اردوان کوخوش آمدید کہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے ترک صدرکی پارلیمنٹ سے تقریرکو پسند کیا ہے، ترک صدر اگر آج یہاں الیکشن لڑے تو کلین سویپ کرلیں گے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ کشمیریوں کے لیے آواز بلندکرنے پر ترک صدر کا شکرگزار ہوں، کشمیری 6 ماہ سے ایک جیل میں بند ہیں، سیاسی رہنما قیدوبندمیں ہیں، کشمیر متنازع علاقہ ہے، کشمیری نوجوانوں کو جیلوں میں رکھاگیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آج جو ایم او یوز دستخط ہوئے اس کے ذریعے پاک ترک تعلقات کا نیا دور آرہا ہے، آج جو معاہدے ہوئے اس سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا، پاکستان جن علاقوں کوترقی دینا چاہتا ہے ان کو زیادہ فائدہ ہوگا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف، پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے پرترک صدر کے مشکور ہیں، کوئی بھی مسئلہ ہوتا ہے تو ترکی ہمارے ساتھ کھڑا ہوتا ہے اس پر شکرگزار ہیں۔

    وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ ہم ترکی کی عالمی ہر سطح پر مکمل حمایت کرتے ہیں اور ایف اے ٹی ایف میں انقرہ نے ہماری حمایت کی جس پر ان سے اظہار تشکر کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سیاست کے علاوہ میڈیا کے ذریعے ثقافتی مسائل کا بھی مقابلہ کریں گے اور ترک فلم انڈسٹری سے فائدہ اٹھائیں گے، ترک فلم انڈسٹری کی فلمیں اور ڈرامے مقامی میڈیا پر نشر کیے جائیں گے جو اسلامو فوبیا کی حوصلہ شکنی پر مبنی ہوں گے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ترکی سیاحت سے سالانہ 35 ارب ڈالر کماتا ہے اور سستے گھر بنانے میں تجربہ رکھتا ہے اس لیے دونوں شعبوں میں اس سے استفادہ کریں گے۔

    اس موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ بہترین استقبال پر پاکستانی حکومت اور عوام کا مشکور ہوں، پاکستان ہمارا بھائی ہے، ہر مشکل میں ساتھ کھڑے ہوں گے، پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں بھرپور ساتھ دیں گے۔

    طیب اردوان نے وزیراعظم عمران خان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کے لیے خوشی کا مقام ہےکہ انہیں ایک ایمانداروزیراعظم ملا ہے، ترکی پاکستان کے ساتھ مل کرکشمیر،عالم اسلام کی بہتری اوراسلام فوبیا کے خلاف کام کرے گا، طیب اردوان نے مزید کہا کہ میں پاکستانیوں کی محبت کو کبھی بھی بھول نہیں‌سکتا

    ادھر ترک صدر کے خراج تحسین کے جواب میں عمران خان نے کہاکہ مسلمانان پاکستان کے ترکوں سے تعلقات صدیوں پرانے ہیں تحریک خلافت سے لے کرآج تک پاکستانیوں‌کے دل ترکی لیے دھڑکتے ہیں، طیب اردوان کی قیادت میں ترکی بہت تیزی سے کامیابی کا سفر طئے کررہا ہے

    انہوں نے کہا تین سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے پر دلی مسرت ہے اور تعلیم، مواصلات، صحت، ثقافت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے فروغ سے متعلق معاہدے پاک ترک قریبی تعلقات کا مظہر ہیں۔

    رجب طیب اردوان نے دہشت گرد تنظیموں کے خلاف اقدامات پر وزیراعظم عمران خان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان دفاع، عسکری تربیت کے شعبوں میں تعاون گہری دوستی کا عکاس ہے،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کو مسئلہ کشمیر مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہیے، خطے میں امن اور استحکام کے لیے پاکستان کا کردار بہترین ہے۔

    بعد ازاں ترک صدر رجب طیب اردوان اپنا دورہ پاکستان مکمل کرکے وطن واپس روانہ ہوگئے۔

    خیال رہے کہ ترک صدر طیب اردوان 2 روزہ دورے پر 13 فروری کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچے تھے جہاں انہوں نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی جبکہ انہوں نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بھی خطاب کیا۔

  • پاکستان اور ترکی کے درمیان عسکری تربیت سمیت 12 مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط

    پاکستان اور ترکی کے درمیان عسکری تربیت سمیت 12 مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط

    اسلام آباد : پاکستان اور ترکی کے درمیان عسکری تربیت سمیت 12 مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط،اطلاعات کےمطابق ترک صدر طیب اردوان کے دورے کے موقع پر پاکستان اور ترکی کے درمیان عسکری تربیت سمیت 12 مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط ہوئے۔

    پاکستان اور ترکی کی اسٹریٹجک تعاون کونسل کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم عمران خان نے پاکستان اور ترک صدر طیب اردوان نے ترکی کی نمائندگی کی۔اجلاس کے بعد باہمی تجارت کا حجم بڑھانے، ریلوے، ٹرانسپورٹ، پوسٹل سروسز، انفرااسٹرکچر، سیاحت، ثقافت اور خوراک سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے 12 ایم او یوز پر دستخط کیے گئے۔

    پاکستان ٹیلی وژن اور ترک ٹی وی ٹی آر ٹی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر پاکستان کی طرف سے پی ٹی وی کے منیجنگ ڈائریکٹر عامر منظور جبکہ ریڈیو کے شعبہ میں ڈی جی پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن ثمینہ وقار نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔

    سیاحت اور ثقافت کے شعبے میں بھی مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ ترکی حلال ایکریڈیٹیشن ایجنسی اور پاکستان نیشنل ایکریڈیٹیشن کے درمیان حلال اشیاءکی منظوری اور اس تناظر میں باہمی تعاون بڑھانے کیلئے یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ترکی ایرو اسپیس انڈسٹریز اور نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مابین دستخط ہوئے۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے یادداشت پر دستخط کیے۔

    پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارت میں سہولت کاری کی مفاہمتی یادداشت اور دونوں ملکوں کے درمیان پوسٹل سروسز کے شعبہ میں تعاون کی مفاہمت کی یادداشت پر وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے دستخط کیے۔ریلوے کے شعبہ میں مفاہمت کی یادداشت پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے دستخط کیے۔ عسکری تربیت کے شعبے میں مفاہمتی یادداشت پر وزیر دفاع پرویز خٹک نے دستخط کیے۔

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے پاک ترک اکنامک فریم ورک سے متعلق مشترکہ اعلامیے پر دستخط کئے۔ بعد ازاں دونوں رہنماﺅں نے مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی۔

  • طیب اردوان عمران خان سے ملاقات اورمعاہدوں کے دوران امت مسلمہ کی بات کرتے رہے ، شہبازشریف ،نوازشریف کا رونا روتے رہے

    طیب اردوان عمران خان سے ملاقات اورمعاہدوں کے دوران امت مسلمہ کی بات کرتے رہے ، شہبازشریف ،نوازشریف کا رونا روتے رہے

    اسلام آباد:طیب اردوان عمران خان سے ملاقات اورمعاہدوں کے دوران امت مسلمہ کی بات کرتے رہے ، شہبازشریف ،نوازشریف کا رونا روتے رہے،اطلاعات کےمطابق آج پاکستان کے برادراسلامی ملک ترکی کے صدررجب طیب اردوان اپنے عزیزدوست وزیراعظم عمران خان سے ملاقات اورمعاہدوں کےدوران پاکستان اورامت مسلمہ کی بات کرتے رہے

    باغی ٹی وی کے مطابق عین اس وقت جب دونوں برادراسلامی ملکوں کی قیادت اہم قومی اوربین الاقوامی معاملات پرسرجوڑ کے بیٹھے ہوئے تھے اس وقت شہباز شریف نوازشریف کو درمیان لاکردیار غیر میں بیٹھ کرروایتی سیاست کا رونا روتے رہے اورپاکستان اورترکی کے درمیان حالیہ معاہدوں‌کا کرپشن کیس میں‌سزایافتہ سابق وزیراعظم نوازشریف کو کریڈٹ دینے کی رٹ لگاتے رہے

    باغی ٹی وی کےمطابق ترک صدر طیب اردوان اوروزیراعظم عمران خان کے درمیان سارے معاملات کے دوران ترک صدر رجب طیب اردوان نے کسی ایک موقع پربھی نواز شریف ، شہباز شریف یا شریف فیملی کے کسی فرد کا اشاروں اور کنایوں میں بھی ذکرنہیں‌کیا

    باغی ٹی وی کے مطابق اس کے جواب میں ایک موقع پر جب عمران خان نے طیب اردوان سے پاکستانی معیشت کی بات کرتے ہوئے سابق حکمرانوں خصوصا نواز شریف ، شہباز شریف اورزرداری کی طرف سے لوٹ مار کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کو ان کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے یہ دن دیکھنے پڑ رہےہیں‌، اس موقع پر عمران خان نے طیب اردوان کو پاکستانی معیشت کو بہترکرنے کےلیے ان کرپٹ حکمرانوں کے خلاف کیسز کا ذکرکیا ،

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اس موقع پر طیب اردوان نے عمران خان کوحوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کومضبوط سے مظبوط تراورمحفوظ سے محفوظ تربنانے میں جو بھی اقدامات کریں‌گے ترکی پاکستان کا ساتھ دے گا ، طیب اردوان نے یہ بھی کہا کہ جب تک کرپٹ عناصرکو سزا نہیں‌ملتی کرپشن رک نہیں‌سکتی

    ادھرباغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ترک صدر کے پاکستان کے قومی مفادات میں ساتھ دینے کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے

    شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ترک حکومت اور عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان کے عوام بھی ترکی سے عشق اور محبت محبت کا یہی جذبہ رکھتے ہیں ،سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور میں ترکی سے کاروباری برادری نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی جس کے لیے صدر ایردوان کے شکرگزار ہیں

  • مالی میں درجنوں‌ شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

    مالی میں درجنوں‌ شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

    مالی میں درجنوں‌ شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق : وسطی مالی ایک حملے میں کم از کم 20 دیہاتی ہلاک ہوگئے جنگ زدہ ریاست میں یہ افسوسناک واقع رونما ہوا.

    یہ حملہ اوگوساگو میں ہوا ، جو ایک گاؤں ہے جس میں بنیادی طور پر فولانی لوگ آباد ہیں ، جہاں گذشتہ مارچ میں ڈوگن عسکریت پسندوں کے الزام میں ایک قتل عام میں 160 کے قریب افراد ہلاک ہوگئے تھے۔گاؤں کے سربراہ الی عثمان بیری نے اے ایف پی کو بتایا کہ قریب 30 مسلح افراد نے یہ حملہ کیا ، انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے دیکھا کہ حملہ آوروں نے گاؤں کے ایک حصے میں آگ لگا دی۔

    علی عثمان بیری نے کہا ، "ہمارے پاس 20 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ان میں سے کچھ کو جلا دیا گیا ہے۔ایک مقامی سرکاری عہدیدار ، جس نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کی ، نے تصدیق کی کہ یہ حملہ ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مالین فوج کے علاقے سے انخلا کرنے کے بعد حملہ آور کئی گھنٹوں میں منتقل ہوگئے۔

    مالی 2012 میں ملک کے شمال میں شروع ہونے والے ایک جہادی بغاوت پر قابو پانے کے لئے جدوجہد کر رہا ہے ، اس کے بعد سے اب تک ہزاروں فوجی اور شہریوں کی جانوں کے نقصان کی اطلاعات ہے.

  • بھارت پلوامہ جیسا ڈرامہ دوبارہ رچا نے کی سازش تیارکررہا ہے: کشمیر میڈیا سروس نے خبردار کر دیا

    بھارت پلوامہ جیسا ڈرامہ دوبارہ رچا نے کی سازش تیارکررہا ہے: کشمیر میڈیا سروس نے خبردار کر دیا

    سرینگر: بھارت پلوامہ جیسا ڈرامہ دوبارہ رچا نے کی سازش تیارکررہا ہے:پاکستان کو ہوشیاررہنے کی ضرورت ہے ، بھارت ڈراموں کے ذریعے کشمیرپراپنے قبضے کوطول دینے کی کوشش کررہا ہے،اطلاعات کےمطابق کشمیرمیڈیا سروس نے پلوامہ واقعہ کو ایک سال مکمل ہونے پر رپورٹ جاری کی ہے، رپورٹ میں خبردارکیا گیا ہے کہ بھارت پلوامہ کی طرز کا ایک اور ڈرامہ رچا سکتا ہے تاکہ مقبوضہ کشمیرکے مؤقف پر پاکستانی کوششوں کونقصان پہنچایا جاسکے۔

    تفصیلات کے مطابق پلوامہ واقعہ کو ایک سال مکمل ہونے پر کشمیرمیڈیا سروس نے رپورٹ جاری کردی، رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت کشمیرکی جدوجہد آزادی کو دبانے اورپاکستان کو بدنام کرنے کیلئے ایک اورفالس فلیگ آپریشن کرسکتا ہے۔۔

    ماہرین اورتجزیہ کاروں کے مطابق پلوامہ کا ڈرامہ دنیا کو اس لیے دکھایا گیا تاکہ یہ ثابت کیا جاسکے کہ کشمیرمیں جدوجہدآزادی نہیں بلکہ دہشتگردی ہورہی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ پلوامہ حملے کی آڑ میں نہ صرف مودی سرکارکو کامیاب کروانے کاباعث بنی بلکہ اس کے بعد مقبوضہ وادی کی خصوصی حیثیت کا بھی خاتمہ کیا گیا۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت نے پلوامہ کا ڈرامہ اس لیے بھی رچایا تاکہ عالمی برادری کی ہمدردی اورکشمیرمیں مظالم کو چھپایا جاسکے۔رپورٹ میں اعتراف کیا گیا ہے کہ پلوامہ واقعہ کے بعد بھارتی دراندازی، پائلٹ کی گرفتاری اورپھرواپسی نے پاکستان کو اخلاقی فتح دلائی۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسیاں جنوبی ایشیا میں جنگ جیسی صورتحال پیدا کرنے کے لیے پارلیمنٹ، اڑی اور پلوامہ جیسے حملوں میں ملوث تھیں۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت نے کشمیریوں کی زمین اور جائیدادوں پر قبضہ کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا، مودی سرکار نے 6 ہزارایکڑ زمین بھارتی اور عالمی سرمایہ کاروں کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    خبر رساں ادارے کے مطابق انتظامیہ نے منصوبے کو عملی جامہ پہننانے کیلئے نشاندہی کا کام بھی مکمل کرلیا، بھارت اپریل یا مئی میں مقبوضہ وادی میں عالمی بزنس کانفرنس بھی منعقد کروائے گا۔

  • تاج محل میں ویلنٹائن ڈے منانے والوں‌ کو ہوئی مایوسی

    تاج محل میں ویلنٹائن ڈے منانے والوں‌ کو ہوئی مایوسی

    تاج محل میں ویلنٹائن ڈے منانے والوں‌ کو ہوئی مایوسی

    باغی ٹی وی :ویلنٹائن ڈے وہ دن ہے جب جوڑے ایک دوسرے سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں اس مقصد کے لیے آگرہ کا تاج محل ان کا سب سے پسندیدہ پوائنٹ ہے ۔ تاہم اس سال ، تاج محل میں ویلنٹائن ڈے منانے کے جوڑوں کی خواہش پوری نہیں ہوسکی کیونکہ تاج محل بند ہی رہابند ہونے کی وجہ یہ تھی کہ آج جمعہ ہے۔
    چونکہ تاج بند تھا لہذا یادگار کے آس پاس کے مقامات جہاں سے تاج دیکھا جاسکتا تھا وہ جوڑے سے بھرا ہوا تھا۔ یمن کے پار تاج محل کے بالکل پیچھے واقع تاریخی باغ ، مہتاب باغ ، جوڑے کے لئے گھومنے پھرنے کے لئے پسندیدہ مقام بن گیا ، متشدد موسم سے لطف اندوز ہوتے ہوئے ، تاج محل کے سائے میں اپنی باہمی محبت کا اظہار کیا۔
    وہ ریستوراں جہاں سے تاج محل نظر آرہا ہے ، ان جوڑوں کو بھی ویلنٹائن ڈے کے موقع پر خصوصی کھانا کھانے کے خواہش مند افراد کی طرف سے بھاری پزیرائی ملی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ آگرہ کی بیشتر دوسری یادگاریں ، جو جمعہ کو کھلی تھیں ، گھریلو جوڑے سے بھری ہوئی تھیں اور غیر ملکی سیاح بڑی تعداد میں نظر نہیں آرہے تھے۔

    ویلنٹائن ڈے کے بارے میں آپ کو یہ ضرور جاننا چاہیے کہ جس طرح شاہجہاں اور ممتاز محل کی محبت ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، اسی طرح سنت ویلنٹائن کو بھی محبت کے تئیں ان کی سوچ کے لیے یاد رکھا جائے گا۔تاج محل شاہجہاں اور ممتاز محل کے درمیان لافانی محبت کی یادگار ہے اور اپنی خوبصورتی کے لیے پوری دنیا میں مشہور ہے۔ کئی ایسے عاشق و معشوق ہیں جنھوں نے اپنی محبت کا اظہار تاج محل کے سامنے کیا، اور ویلنٹائن ڈے کے موقع پر تو محبت کرنے والے خصوصی طور پر ’محبت کی نشانی‘ کا دیدار کرنے جاتے ہیں۔ لیکن اس مرتبہ ویلنٹائن ڈے کے موقع پر تاج محل کا دیدار ممکن نہیں۔ ایسا اس لیے کیونکہ آج یعنی 14 فروری 2020 کا دن جمعہ ہے جس دن تاج محل میں داخلہ بند رہتا ہے۔

  • وکلاگردی کا وائرس پھیل گیا ، لاہورکے بعد مظفرآباد میدان جنگ،وکلا نے لوگوں کی جانیں بچانے والے ادارے 1122 پرحملہ کردیا

    وکلاگردی کا وائرس پھیل گیا ، لاہورکے بعد مظفرآباد میدان جنگ،وکلا نے لوگوں کی جانیں بچانے والے ادارے 1122 پرحملہ کردیا

    مظفر آباد:وکلاگردی کا وائرس پھیل گیا ، لاہورکے بعد مظفرآباد میدان جنگ،وکلا نے لوگوں کی جانیں بچانے والے ادارے 1122 پرحملہ کردیا ،اطلاعات کےمطابق مظفر آباد کی ضلع کچہری اس وقت میدان جنگ میں تبدیل ہوئی جب وکلا نے قریبی 1122 کے دفتر پر حملہ کیا۔ پولیس نے اپنے دفاع میں وکلا پر لاٹھی چارج کیا ور آنسو گیس کے شل پھینکے۔

    مظفرآباد سے ذرائع کےمطابق آج راولپنڈی روڈ میدان جنگ بنی اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔وکلا کا کہنا ہے کہ وہ اپنے وکیل ساتھی کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کر رہے تھے لیکن پولیس نے ان کے پرامن احتجاج پر دھاوا بول دیا۔

    ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک وکیل کے خلاف ٹریفک قوانین کی مسلسل خلاف ورزی پر چالان کیا جس پر وکلا نے قانون کو ہاتھ میں لیکر پولیس پر حملہ کیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔

  • امریکا افغانستان سے نکلنے بارے کتنا بے چین، ٹرمپ نےبرملا کہہ دی

    امریکا افغانستان سے نکلنے بارے کتنا بے چین، ٹرمپ نےبرملا کہہ دی

    امریکا افغانستان سے نکلنے بارے کتنا بے چین، ٹرمپ نےبرملا کہہ دی

    باغی ٹی وی :امریکی صدر نے افغانستان میں اپنی رخصتی بارے اعلان کرتے ہوئے کہ میری انتظامیہ افغان طالبان کے ساتھ امن ڈیل کے قریب پہنچ چکی ہے۔ طالبان کے ساتھ اچھے مذاکرات ہو رہے ہیں۔ جس کا نتیجہ آئندہ ایک، دو ہفتوں میں نکل سکتا ہے۔ وقت آ گیا ہے کہ امریکا افغانستان سے اپنی فوج واپس بلا لے۔ ان خیالات کا اظہار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئی ہارٹ ریڈیو کے میزبان خیرالدو ریویرا سے ایک انٹرویو کے دوران کیا۔

    ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا افغانستان سے اپنے فوجیوں کو وطن واپس لانے کے لیے طالبان کے ساتھ امن معاہد ے کے لیے کام کر رہا ہے۔ طالبان کے ساتھ اچھے مذکرات ہو رہے ہیں۔ جو امن معاہدہ طے پانے کے لیے بہت اچھا موقع ہے تاہم انہوں نے واضح کیا کہ یہ بات ہم آئندہ ایک، دو ہفتوں میں جان سکیں گے۔

    طالبان کی جانب سے ایک ہفتے کی عارضی جنگ بندی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ طالبان بھی معاہدہ چاہتے ہیں۔ امریکا کے پاس موجود جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے افغان جنگ جیتی جا سکتی ہے لیکن لاکھوں لوگوں کی ہلاکت کے عوض ایسا کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔

  • مودی مسلمانوں کا دشمن ، مودی سے خیر کی توقع نہیں کی جاسکتی ،مہیش بھٹ اور جاوید اختر نے  مودی کو ’فاشسٹ‘ قرار دیدیا

    مودی مسلمانوں کا دشمن ، مودی سے خیر کی توقع نہیں کی جاسکتی ،مہیش بھٹ اور جاوید اختر نے مودی کو ’فاشسٹ‘ قرار دیدیا

    دوحہ: مودی مسلمانوں کا دشمن ، مودی سے خیر کی توقع نہیں کی جاسکتی ، مسلم دشمن پالیسیوں پرمہیش بھٹ اور جاوید اختر نے مودی کو ’فاشسٹ‘ قرار دیدیا، اطلاعات کےمطابق معروف بھارتی فلم ساز مہیش بھٹ اور نامور شاعر جاوید اختر نے وزیراعظم مودی کو مسلمانوں کے لیے نفرت آمیز رویہ رکھنے پر ایک فاشسٹ شخص قرار دیدیا۔

    غیر ملکی صحافی اور میزبان مہدی حسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں بھارت کے ممتاز فلم ساز مہیش بھٹ اور مقبول ترین شاعر و مصنف جاوید اختر کا انٹرویو دکھایا گیا ہے۔

    انٹرویو میں صحافی نے بھارت کی دونوں مقبول ہستیوں سے سوال کیا کہ ’کیا آپ وزیراعظم مودی اور ان کے طرز حکمرانی کو فسطائی سمجھتے ہیں؟ جس کے جواب میں مہیش بھٹ اور جاوید اختر نے بے ساختہ کہا کہ جی ہاں۔

    ادیب جاوید اختر نے مزید کہا کہ ایک فاشسٹ شخص کے سر پر سینگ نہیں ہوتے یہ ایک احساس برتری سے لبریز مخصوص ذہنیت کا نام ہے جو یہ سوچ رکھتے ہیں کہ ہم دوسروں سے بہتر ہیں اور جو کچھ بھی مسائل پیدا ہورہے ہیں وہ دراصل دوسروں کی وجہ سے ہورہے ہیں اور یوں وہ اپنے علاوہ سب سے نفرت کرنے لگتے ہیں۔

    اسی طرح اسلامو فوبیا سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں مہیش بھٹ نے کہا کہ یہ صورت حال نائن الیون کے بعد پیدا ہوئی ہے جس میں میڈیا نے اہم کردار ادا کیا، بھارت میں بھی لوگ اس کے زیر اثر آگئے اور بی جے پی کی تو پوری سیاست ہی مسلمانوں سے نفرت کے گرد گھومتی ہے جو کہ ایک عام بھارتی کی نمائندگی نہیں۔

  • پاک فوج اور سعودی بری فوج   کے  درمیان  عسکری مشقوں کا انعقاد

    پاک فوج اور سعودی بری فوج کے درمیان عسکری مشقوں کا انعقاد

    پاک فوج اور سعودی بری فوج کے دستوں کے درمیان عسکری مشقوں کا انعقاد

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق :شاہی سعودی بری فوج اور پاک فوج کے دستوں کے درمیان سعودی عرب کے شہر حفر البطان میں مشقوں آغاز ہوا۔ شاہی سعودی بری فوج ، شمالی علاقہ کے کمانڈر ، میجر جنرل صالح بن احمد الزہرانی نے افتتاحی تقریب کی مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔
    مشترکہ مشق سمسام VII ، دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں پر توجہ مرکوز کرے گا جس میں کارڈن اور سرچ آپریشنز ، جنگی گشت اور IEDs سے متعلق آپریشن شامل ہیں.
    مشق "السمسام VII” سعودی فورسز اور پاک فوج کے مابین جاری دوطرفہ فوجی مشقوں کا ایک سلسلہ ہے۔ یہ شریک فوجیوں کو اپنے آپریشنل طریقوں اور طریقہ کار کو بینچ مارک کرنے کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
    دونوں ممالک کے درمیان عسکری لحاظ سے بھی گہرے تعلقات استوار ہیں۔ اسی سلسلے میں سعودی عرب اور پاکستانی افواج کی مشترکہ بری مشقوں کا آغاز ہو گیا ہے۔ دونوں ممالک کی افواج نے جمعرات کو حفر الباطن میں ’الصمصام 7‘مشقوں کا آغاز کردیا۔ یہ مشقیں ’شمال 2‘ میدان میں کی جارہی ہیں۔سعودی وزارت دفاع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ مشقیں افواج کی جنگی مہارت و قابلیت کا معیار مزید بلند کرنے کے لیے کی جارہی ہیں۔

    فوجی مشقوں کے کمانڈر میجر جنرل اسٹاف منصور بن عبداللہ القرنی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ یہ مشقیں سعودی بری افواج اور برادر و دوست ممالک کی افواج کے درمیان مشترکہ مشقوں کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ ان ممالک میں پاکستان شامل ہے