Baaghi TV

Author: +9251

  • ایک مثال پھول بازار کوٸٹہ سے

    مادیت اور دولت پرستی کے اس دور میں آج بھی کچھ لوگ دینی غیرت سے سر شار ہیں ۔جو اپنا مال و دولت اور نفع نقصان غیر شرعی رسومات پر قربان کر دیتے ہیں ایسی ہی ایک مثال پھول بازار کوٸٹہ کے ایک دکاندار کی ہے جہاں پورا بازارویلنٹاٸن ڈے پر خوب کمانے میں لگے ہوٸے ہیں وہاں ایک غیرت مند بھاٸی نے ویلنٹاٸن ڈے پر حسب سابق دکان ہی بند رکھی ہے اور اس غیر شرعی فعل کے باٸیکاٹ کا بینر بھی آویزاں کر رکھا ہے۔

  • آٹا چینی بحران بارے  ن لیگ نے نیا مطالبہ کردیا

    آٹا چینی بحران بارے ن لیگ نے نیا مطالبہ کردیا

    آٹا چینی بحران بارے ن لیگ نے نیا مطالبہ کردیا

    باغی ٹی وی : پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل ن) نے ملک میں آٹا اور چینی کے بحران سے متعلق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا مطالبہ کردیا۔

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ن لیگ کے سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا کہ آٹا اور چینی سے متعلق ایف آئی اے کی رپورٹ فیالفور منظر عام پر آنا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کہتے ہیں کہ مجھے معلوم ہے، اگر معلوم ہے تو آپ قوم کو بتائیں۔ اربوں روپے کا جب کھیل ہوتا ہے تو اکیلا کوئی نہیں کھاتا۔ ایف آئی اے نے گندم اور چینی کی رپورٹ حکومت کو دے دی ہے۔ اپنے بندے نہ ہوتے تو اب تک رپورٹ باہر آ جاتی۔

    سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا کہ آٹا اور چینی کے بحران سے ملک میں مہنگائی ہوئی ہے۔ اس کی وجہ سے لوگوں کے پیٹ تنگ ہوئے ہیں۔ملک میں عجیب تماشا لگایا ہے، پہلے چینی برآمد کرتے ہیں اور پھر درآمد کرتے ہیں۔ اس حکومت نے لوگوں کا کھانا کھانا بند کر دیا ہے۔
    واضح‌رہے کہ مشاہد اللہ خان نے مزید کہا کہ آٹے چینی بحران پروزیر اعظم نے کہا معلوم ہے کون ملوث ہیں،وزیر اعظم نے کہا کہ میں ملوث افراد کا نام نہیں بتاؤں گا وزیر اعظم بتائیں یہ کون سا مافیا ہے جو آٹے اور چینی بحران میں ملوث ہے؟

  • ملتان سلطانز نے ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن فائیو کیلئے تیاریوں کا آغاز کردیا

    ملتان سلطانز نے ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن فائیو کیلئے تیاریوں کا آغاز کردیا

    ملتان سلطانز نے ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن فائیو کیلئے تیاریوں کا آغاز کردیا

    باغی ٹی وی : ملتان سلطانز نے ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن فائیو کیلئے تیاریوں کا آغاز کردیا.ہیڈ کوچ اینڈی فلاور، مشتاق احمد اور اظہر محمود کی نگرانی میں ٹریننگ سیشن ہوا.اسکواڈ میں شامل پاکستانیوں نے ٹریننگ میں بھرپور حصہ لیا.دو گھنٹے کے سیشن میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں.کپتان شان مسعود کے علاوہ سینئر کھلاڑی محمد عرفان اور جنید خان نے پریکٹس سیشن میں بھرپور شرکت کی .نوجوان کھلاڑی علی شفیق، محمد الیاس ، عثمان قادراور روحیل نذیر بھی پر میں ایکشن میں دکھائی دیے
    بلاول بھٹی، ذیشان اشرف اور خوش دل شاہ نے بھی پریکٹس سیشن میں حصہ لیا

  • اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کہاں جائیں گے اورکسے پلائیں  گے پولیو کے قطرے،دورہ پاکستان کی تفصیلات آگئیں

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کہاں جائیں گے اورکسے پلائیں گے پولیو کے قطرے،دورہ پاکستان کی تفصیلات آگئیں

    اسلام آباد:اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے دورہ پاکستان کی تفصیلات آگئیں ، کہاں جائیں گے اورکسے پلائیں‌ گے پولیو کے قطرے،اطلاعات کےمطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس پیر کی شب لاہورپہنچیں گے، ایک تقریب میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے بھی پلائیں گے اور کرتارپور کا بھی دورہ کریں گے۔

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس 16 فروری کو پاکستان آئیں گے، وہ وزیر اعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

    تین روزہ دورہ پاکستان کے دوران سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اسلام آباد میں منعقدہ عالمی افغان مہاجرین کانفرنس سے خطاب کریں گے، کانفرنس کا مقصد پاکستان کی طرف سے افغان مہاجرین کی 40 سالہ میزبانی، جذبہ اخوت اور افغان امن کے لیے پاکستان کی کوشوں کو اجاگر کرنا ہے۔

    ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس 16 فروری کو نصف شب پاکستان پہنچیں گے، اسی روز سیکرٹری جنرل دفتر خارجہ اسلام آباد کا دورہ کریں گے جہاں ان کی ملاقات وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ہوگی۔

    سیکرٹری جنرل اور وزیر خارجہ مشترکہ نیوز کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔ سیکرٹری جنرل ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے ایک مکالمے میں بھی شرکت کریں گے، پاکستانی قیادت سیکرٹری جنرل کو مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کرے گی۔

    17 فروری کو انتونیو گوتریس وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ اسلام آباد میں منعقدہ انٹرنیشنل افغان مہاجرین کانفرنس سے خطاب کریں گے، دونوں رہنما مشترکہ نیوز کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔ کانفرنس 18 جنوری تک جاری رہے گی جس میں یو این ایچ سی آر کے سربراہ فلپو گرانڈی، افغان اور ایران سے آئے وفود بھی شریک ہوں گے۔

    یواین سیکرٹری جنرل اسی روز نسٹ کے ادارے سینٹر فار انٹرنیشنل پیس اینڈ اسٹیبلٹی کا دورہ کریں گے، وہ امن مشن میں خدمات انجام دینے والے پاکستانی پیس کیپرز سے بھی ملیں گے۔سیکرٹری جنرل صدر مملکت عارف علوی کی طرف سے دیے گئے عشائیے میں بھی شرکت کریں گے، جس بعد وہ لاہور روانہ ہو جائیں گے۔

    سیکرٹری جنرل 18 جنوری کو لاہور کی نجی یونیورسٹی میں طلبہ سے خطاب کریں گے، وہ ایک اسکول میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے بھی پلائیں گے۔انتونیو گوتریس اسی روز گوردوارہ کرتارپور جائیں گے جہاں وہ دوپہر کا کھانا کھائیں گے، کرتار پور دورے کے بعد سیکرٹری جنرل واپس لاہور آئیں گے اور وہ بادشاہی مسجد اور شاہی قلعہ بھی جائیں گے۔انتونیو گوتریس لاہورمیں مختلف مذاہب کے رہنماؤں سے ملیں گے، وہ لاہور ہی سے واپس روانہ ہوں گے۔

  • کبڈی ورلڈکپ: پاکستان نے آذربائیجان کو ہرا کراپنی پوزیشن مضبوط بنالی

    کبڈی ورلڈکپ: پاکستان نے آذربائیجان کو ہرا کراپنی پوزیشن مضبوط بنالی

    لاہور:کبڈی ورلڈکپ: پاکستان نے آذربائیجان کو ہرا کراپنی پوزیشن مضبوط بنالی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں کھیلے جانے والے کبڈی ورلڈکپ کے میچ میں پاکستان نے آذربائیجان کو شکست دے دی۔

    پاکستان نے آذربائیجان کو 40 کے مقابلے میں 30 پوائنٹس سے ہرایا جبکہ اس جیت کے ساتھ پاکستان گروپ بی میں 6 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ پاکستان نے 3 میچز کھیلے ہیں اور اب تک ناقابل شکست ہے جبکہ دوسرے نمبر پر آسٹریلیا ہے جس کے 4 پوائنٹس ہیں۔

    پاکستان ابھی تک اس ورلڈ کپ میں ناقابل شکست ہے ،اورامید کی جارہی ہے کہ پاکستان یہ ورلڈ کپ جیت کر قوم کو بہت بڑی خوشخبری دے گا، ادھرکبڈی کے دوسرے میچزبھی بڑے دلچسپ کھیلے گئے ہیں

  • حکومت وقت کو اپنے شہریوں کا بہت احساس ہے، حکومت بھی طلبا کی پریشانی کا ادراک کرے، اسلام آباد ہائی کورٹ

    حکومت وقت کو اپنے شہریوں کا بہت احساس ہے، حکومت بھی طلبا کی پریشانی کا ادراک کرے، اسلام آباد ہائی کورٹ

    اسلام آباد :حکومت وقت کو اپنے شہریوں کا بہت احساس ہے ، حکومت طلبا اوران کے والدین کی پریشانی کا ادراک کرے، اسلام آباد ہائی کورٹ،اطلاعات کےمطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے چین میں موجود پاکستانی شہریوں کی واپسی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران والدین سے رابطے کے لیے حکومت کو فوکل پرسن مقرر کرنے کا حکم دیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں چین میں زیرتعلیم طلبہ اور شہریوں کو واپس لانے کی درخواست پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کی۔اس دوران چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ طلبہ نے اِس کورٹ سے براہ راست رابطہ کیا ہے، چین میں موجود طلبہ ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں۔اس پر حکومتی نمائندے کا کہنا تھا کہ چینی حکومت کے ساتھ مل کر جوائنٹ ورکنگ گروپ بنایا ہے اور تمام انفرادی شکایات کا ازالہ کیا جا رہا ہے۔

    اس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یہ عجیب بات ہےکہ اگرباقی ممالک اپنے شہریوں کو نکال رہے ہیں تو ہم کیوں نہیں؟ وہ ممالک رسک لے رہے ہیں یا ہماری اتنی استعداد نہیں؟

    چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ جن طلبہ کی ای میلز آئیں وہ کورونا وائرس سے متاثرہ نہیں، وہ پوچھتے ہیں کہ کیا وہ بھی اپریل تک وہاں پھنسے رہیں گے؟ عدالت ریاست کی پالیسی معاملات میں مداخلت نہیں کرے گی مگر حکومت کو چاہیے کہ وہ اس معاملے میں تسلی دیں،اس معاملے پرڈی جی فارن افیئرز نے جواب دیا کہ 2 سفارتکاروں کو چین کے متاثرہ شہر ووہان بھجوایا ہے۔

    چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اس معاملے کی حساسیت کا علم رکھتی ہے، حکومت نے 20 کروڑ پاکستانیوں کو بھی محفوظ رکھنا ہے۔ڈی جی فارن افیئرز نے معزز عدالت کو بتایا کہ چین میں روزانہ کورونا وائرس سے متاثر 100 افراد کی اموات ہورہی ہیں اور سیکڑوں افراد روزانہ مہلک وائرس سے متاثر ہو رہے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 64 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔

    ڈائریکٹر جنرل فارن افیئرز نے عدالت کو بتایا کہ عالمی ادارہ صحت اور چین کی حکومت ووہان سےکسی کو نکلنےکی اجازت نہیں دے رہی، ووہان سے کوئی نہیں نکل سکتا، وہاں سے انٹرنیشنل فلائٹس بھی بند ہیں۔

    ڈائریکٹر جنرل فارن افیئرز نے مزید کہا کہ ہم نے سفیر بھجوایا ہے جو بذریعہ فلائٹ قریبی شہر میں لینڈ کریں گے، وہاں سےبذریعہ سڑک 8 سے 10 گھنٹے کی مسافت طے کرکے متاثرہ شہر ووہان پہنچیں گے۔

    چیف جسٹس اطہر من اللہ نے حکومتی نمائندے سے کہا کہ ایسا کوئی میکنزم بنائیں کہ بچوں کے والدین آپ سے براہ راست رابطہ کر سکیں، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیزپاکستانیوں سے ان کی ملاقات کرائیں۔اس پر حکومتی نمائندے نے جواب دیا کہ میکنزم بنائیں گے کہ روزانہ صبح 11 بجے بچوں کے والدین سے حکومتی آفیشلز ملاقات کریں۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ فارن آفس میں والدین کے داخلے میں مشکلات ہوں گی، آپ کسی ایسی جگہ کا تعین کریں جہاں ان کی رسائی ممکن ہو سکے۔ڈی جی فارن افیئرز نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ 18 فروری کو والدین کی زلفی بخاری اور ظفرمرزا سے ملاقات کرادیں گے۔

    اس دوران عدالت نے فوکل پرسن مقرر کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 21 فروری تک ملتوی کردی۔خیال رہے کہ چین کے شہر ووہان سے دنیا بھر میں پھیلنے والے مہلک وائرس کورونا سے اب تک 1400 سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ ہزاروں افراد اِس سے متاثر ہیں۔

    یہ وائرس دنیا کے 20 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے اور اب تک چین کے علاوہ دیگر ملکوں میں بھی سیکڑوں افراد متاثر ہیں۔ دوسری جانب چین کے شہر ووہان میں 500 سے زائد پاکستانی طلبہ زیر تعلیم ہیں جنہوں نے حکومت سے وہاں سے نکالنے کا مطالبہ کیا تھا تاہم حکومت نے طلبہ کو واپس لانے سے انکار کیا تھا۔

  • پنجاب بھر میں  انسداد پولیو مہم کا آغازکب ، تاریخ‌کا اعلان کر دیا گیا

    پنجاب بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغازکب ، تاریخ‌کا اعلان کر دیا گیا

    پولیو کے موذی مرض کے خلاف پنجاب بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز 17 فروری بروز پیر سے کیا جائے گا۔

    پنجاب انسداد پولیو پروگرام کی جانب سے جاری ہینڈ آؤٹ کے مطابق مہم میں 95 ہزار سے زائد ورکرا حصہ لے رہے ہیں۔ مہم میں ایک کروڑ 94 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی خوراک دی جائیگی۔

    انسداد پولیو پروگرام کے مطابق پولیو مہم کی کامیابی کے لیے مختلف گزرگاہوں، اسپستالوں، ریلوے اسٹیشنز، ہوائی اڈوں اور بین الصوبائی داخلی راستوں پر ٹیمیں تعینات کر دی جائیں گی۔انسداد پولیو پروگرام کی طرف سے جاری بیان کے مطابق رواں سال پنجاب میں پولیو سے کوئی بچہ متاثر نہیں ہوا ہے۔ 2019 میں پنجاب سے پولیو کے 10 کیس رپورٹ ہوئے تھے۔ رواں سال پاکستان میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 12 ہو چکی ہے۔
    واضح‌رہے کہ تمام تر کوششوں کے باجودپولیو کیسز سامنے آ رہے ہیں. حکومت نے پولیو کے خاتمے کے لیے پختگہ عزم کا اظہار کر رکھا ہے. خیبر پی کے بعد پنجاب میں بھی مہم جاری ہے.

  • ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کی کوریج کے دوران میڈیا کے لیے ہدایات جاری

    ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کی کوریج کے دوران میڈیا کے لیے ہدایات جاری

    ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کی کوریج کے دوران میڈیا کے لیے ہدایات جاری

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پی سی بی کی پالیسی برائے تحفظِ حقوق کے تحت نان رائٹس ہولڈنگ ٹی وی نیوز چینلز کو میچ ڈیز پر وینیو میں ویڈیو بنانے کی اجازت نہیں ہوگی، اس دوران پی سی بی ایڈیٹوریل مقاصد کے لیے پوسٹ میچ میڈیا کانفرنس کی اَن ایڈیٹ ویڈیو فراہم کرے گا
    • ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے لیے میڈیا کے شرائط و ضوابط یہاں دستیاب ہیں
    • تمام میڈیا ہاوسز سے درخواست ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل سے متعلق کسی بھی خبر میں ایونٹ کا مکمل ٹائٹل درج کریں

    لاہور،14فروری2020ء:

    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ فائیو 20 فروری سے 22 مارچ تک پاکستان کے چار مختلف مقامات کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں جاری رہے گی۔

    ایونٹ کی کوریج کے دوران میڈیا نمائندگان کے لیے تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:

    ایونٹ کا نام: ایونٹ کا مکمل نام ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020 ہے۔ تمام میڈیا ہاوسز سے درخواست ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل سے متعلق کسی بھی خبر میں ایونٹ کا مکمل ٹائٹل درج کریں۔

    ویب سائٹ اور ہیش ٹیگ: ایونٹ کی آفیشل ویب سائٹ https://www.psl-t20.com/ ہے جبکہ ایونٹ کے درست ہیش ٹیگز #HBLPSL #Tayyarhain #HBLPSLV ہیں۔

    میچ رپورٹس: ٹورنامنٹ کے آغاز اور ایونٹ کے دوران ، پاکستان کرکٹ بورڈ اردو اور انگریزی زبان میں ایونٹ سے متعلق فیچرز، انٹرویوز اور میچ رپورٹس شائع کرے گا جو ایڈیٹوریل مقاصد کے لیے استعمال کی اجازت ہوگی۔

    تصاویر کی فراہمی:ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020 کی افتتاحی تقریب اور میچوں کے دوران ایکشن تصاویر یہاں سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ برائے مہربانی تصویر شائع کرتے وقت پی سی بی کو کریڈیٹ ضرور کریں۔

    میڈیا شٹل سروس: ماضی کی طرح پی سی بی اس مرتبہ بھی کراچی اور ملتان میں میڈیا کے لیے خصوصی شٹل سروس کا اہتمام کرے گا جس کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

    میڈیا ایریاز میں سہولیات: پی سی بی میڈیا نمائندگان کو کام کرنے کے لیےبین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کرے گا۔ پریس باکس میں صحافیوں کے لیے نشستیں، پاور پوائنٹس، وائی فائی،ری پلیز کے لیے ٹی وی اسکرینز، چائے/کافی اوربسکٹ (میچ کے اوقار کار کے مطابق)مسلسل دستیاب ہوں گے۔ فوٹوگرافرز کے لیے پی سی بی نشستیں، چھتریاں (صرف میچ ڈیز کے لیے)، پاور پوائنٹس، وائی فائی،پانی، چائے/کافی ، لنچ/ڈنر باکس اور آئی ٹی کی اسپو رٹ فراہم کرے گا۔

    میڈیا ایکریڈیشن: ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے لیے میڈیا ایکریڈیشن کا عمل 14سے 26 جنوری 2020 تک جاری رہا۔اس حوالے سے پی سی بی مزید کسی نئی درخواست کو قبول نہیں کررہا۔ایکریڈیشن پاسز کے حصول سے متعلق تفصیلات جلد جاری کردی جائیں گی۔

    میچ ڈیز پر آؤٹ اسٹیشن رپورٹرز: میڈیا شرائط و ضوابط کے آرٹیکل 16کے مطابق میڈیا ورکنگ ایریاز میں محدود نشستوں اور چاروں شہروں میں تمام میڈیا ہاؤسزکے دفاتر کے باعث ہر وینیو پرکوریج کے لیےایکریڈیشن دیتے وقت پی سی بی مقامی صحافی کو ترجیح دے گا۔

    میچ ڈے فلمنگ: میڈیا شرائط و ضوابط کے آرٹیکل 8کے مطابق میڈیا نان رائٹس ہولڈنگ ٹی وی نیوز چینلزکامیچ ڈیز پروینیو میں ویڈیو بنانا سختی سے منع ہے۔اگر کسی نان رائٹس ہولڈنگ نیوز چینلزکی جانب سے وینیو یا تماشائیوں کے اسٹینڈز سے بنائی گئی ویڈیو نشر کی جاتی ہے تو مذکورہ ادارہ کا ایکریڈیشن منسوخ کردیا جائے گا۔

    پوسٹ میچ پریس کانفرنس: پی سی بی تمام پوسٹ میچ میڈیا کانفرنسزکی براڈ کاسٹ کوالٹی سے بنی اَن ایڈیٹ ویڈیوز 15 منٹ میں بذریعہ وی ٹرانسفر لنک فراہم کرے گا۔ یہ ویڈیو صرف اور صرف ایڈیٹوریل مقاصد کے لیے استعمال کی جاسکتی ہے۔نان رائٹس ہولڈنگ نیوز چینلز پوسٹ میچ پریس کانفرنس کی لائیو اسٹریم بھی ایچ بی ایل پی ایس ایل کے آفیشل یو ٹیوب چینل سے استعمال کرسکتے ہیں۔

    میچ کی جھلکیاں: پی سی بی ،معروف ویڈیو نیوز ایجنسی،ایس این ٹی وی کے ساتھ شراکت داری کا معاہد کرچکا ہے، جس کے تحت ایڈیٹوریل مقاصد کے لیے میچ کی جھلکیاں فراہم کی جائیں گی۔ٹی وی نیوز چینلز مزید تفصیلات کے لیے ایس این ٹی وی سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

    میچ ڈیز پر کیمرہ مینز: کراچی، لاہور اور راولپنڈی/اسلام آباد میں موجود سینئر کرکٹ رپورٹرزکی حمایت اور تبادلہ خیال کے بعد میڈیا شرائط و ضوابط کے آرٹیکل 8(اے)(ون)کے مطابق، جس پر تمام درخواست دہندگان نے ایکریڈیشن کے لیے درخواست دیتے وقت اتفاق کیا تھااور جو بین الاقوامی کھیلوں کے ایونٹس کےمقررہ معیارکے عین مطابق ہے،نان رائٹس ہولڈنگ ٹی وی نیوز چینلز کیمرہ مینز کو میچ ڈیز پر میڈیا ورکنگ ایریاز میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ بنگلہ دیش کے خلاف محدوداور طویل طرز کی کرکٹ کے میچز کے دوران لاہور اور راولپنڈی میں اسی پالیسی پر عمل کیا گیا ہے۔

    نان میچ ڈیز فلمنگ: میڈیا شرائط و ضوابط کے آرٹیکل 8(بی) کے مطابق نان رائٹس ہولڈنگ ٹی وی نیوز چینلز کو نان میچ ڈیز پر وینیو سے ویڈیو بنانے کی اجازت ہوگی۔ اس میں ٹریننگ سیشنز،پری میچ میڈیا کانفرنسز، انٹرویوز اور پی ٹی سی شامل ہیں۔

    سوشل میڈیا پرپی سی بی ڈیجٹل کے مواد کا استعمال: میڈیا شرائط و ضوابط کے آرٹیکل 12کے مطابق ایونٹ سے قبل اوردوران پی سی بی کی جانب سے تیار کردہ مواد پی سی بی کی ملکیت ہےلیکن اسے محض ایڈیٹوریل مقاصد کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ پی سی بی کی پالیسی برائے تحفظِ حقوق کے تحت مندرجہ بالا اصول کی خلاف ورزی کرنے والے میڈیا کو اسٹرائیک بھیجی جائے گی جو اکاؤنٹ کی معطلی کا سبب بنے گی۔

    ایکریڈیشن کا استعمال: کسی بھی ایکریڈیٹڈمیڈیا نمائندہ کی جانب سے غیرپیشہ وارانہ رویہ یا طرز عمل پر پی سی بی مذکورہ نمائندہ کا ایکریڈیشن منسوخ کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے، مزید تفصیلات کے لیے میڈیا شرائط و ضوابط کے آرٹیکل 5 کو پڑھیں۔

    ٹیم میڈیامنیجرز: ایچ بی ایل پی اسی ایل میں شامل تمام ٹیموں اور کھلاڑیوں سے متعلق سوالات کے لیے مندرجہ ذیل میڈیا منیجرز سے رابطہ کریں:

    • اسلام آباد یونائیٹڈ؛ زخرف خان،03215347168
    • کراچی کنگز؛ فیصل مرزا،03058110110
    • لاہور قلندرز؛ ثمین رانا،0300435555
    • ملتان سلطانز؛ فرحان نثار،03214180714
    • پشاور زلمی؛ عبدالغفار،03212953098
    • کوئٹہ گلیڈی ایٹرز؛ نبیل ہاشمی،03453469946

    پی سی بی وینیو میڈیا منیجر:

    • کراچی؛عماد حمید،03018452417
    • لاہور؛ رضا راشد،03018440280
    • ملتان؛ احسن افتخار ناگی،03040557586
    • راولپنڈی؛ شکیل خان،03018440284

  • وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر طیب اردوان کی ون آن ون ملاقات ، دنیا کاعمران اوراردوان کی ملاقات پردھیان

    وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر طیب اردوان کی ون آن ون ملاقات ، دنیا کاعمران اوراردوان کی ملاقات پردھیان

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر طیب اردوان کی ون آن ون ملاقات ، دنیا کاعمران اوراردوان کی ملاقات پردھیان،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ترک صدر طیب اردوان کی ون آن ون ملاقات ہوئی ، جس میں دو طرفہ امور،مسلم امہ کے مسائل ،خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان وزیراعظم ہاؤس پہنچے تو وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر کا استقبال کیا ، جس کے بعد وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر طیب اردوان کی ون آن ون ملاقات ہوئی، ملاقات میں دو طرفہ امور،مسلم امہ کے مسائل ،خطے کی صورتحال زیر غور آئی۔

    اس سے قبل ترک صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان سے تجارتی حجم کو 5 ارب ڈالر تک لے جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا پاکستان کی ہر ممکن مدد کےلئے تیار ہیں ، میں اور عمران خان اکنامک اسٹریٹجی فریم ورک کا تاریخی معاہدہ کرنےجارہےہیں۔

    ترک صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کیساتھ مختلف سطح پر تعلقات کو فروغ دے رہےہیں اور تجارت سمیت دیگر امور پر تعلقات کو آگے بڑھا رہےہیں ، مضبوط سیاسی اور تجارتی روابط کا دونوں ممالک کو فائدہ ہونا چاہیے، پاکستان اور ترکی کا تجارتی حجم تعاون اپنی صلاحیت سے کہیں کم ہے۔

    انھوں نے کہا تھا ہم جانتے ہیں پاکستان میں آگے بڑھنےکی صلاحیت موجود ہے، اعلیٰ سطح پر دوروں سے تعاون کے نئے امکانات سامنے آتے ہیں، ترک تاجروں کو سی پیک پر بریفنگ دینےکی ضرورت ہے ، ترک سرمایہ کاروں کی سی پیک سےآگاہی کیلئے ہم مدد کو تیار ہیں۔

    رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ ترکی صحت کےشعبے میں مغرب کے کئی ممالک سے بہت آگےہے، پاکستان کیساتھ دفاعی شعبے میں تعاون مزید مضبوط ہو رہا ہے اور ٹرانسپورٹیشن ،صحت ، توانائی، تعلیم پرتعاون کررہےہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ترک سرمایہ کار پاکستان کےبنیادی ڈھانچے کے شعبے میں سرمایہ کاری پر دلچسپی رکھتے ہیں، ہیلتھ کیئر کیلئے دنیا ترکی کا رخ کرتی ہے، ترکی نے جدید اسپتال تعمیر کئے ہیں ، ہیلتھ کیئر کیلئے پاکستانی عوام ترکی آسکتے ہیں۔

  • پاکستان برادر ملک  ترکی کے ساتھ بھائی کی طرح کھڑا ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

    پاکستان برادر ملک ترکی کے ساتھ بھائی کی طرح کھڑا ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

    پاکستان برادر ملک ترکی کے ساتھ بھائی کی طرح کھڑا ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

    باغی ٹی وی :پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان ترکی کے ساتھ بھائی کی طرح کھڑا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان خیالات کا اظہار ترک وزیر دفاع ہولوسی اقر سے ملاقات میں کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں دفاعی تعاون کو فروغ دینے پر بھی بات چیت کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ترک وزیر دفاع کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    دونوں رہنماؤں نے خطے کی سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے بھی غور کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان ترکی کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ پاکستان ترکی کے ساتھ بھائی کی طرح کھڑا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ترک وزیر دفاع ہولوسی اقر نے علاقائی امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ترک وزیر دفاع نے پاکستان کے ترکی کے ساتھ کھڑا ہونے کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ترکی بھی پاکستان کے ساتھ اسی طرح کھڑا رہے گا۔