Baaghi TV

Author: +9251

  • بھارتی وزارت دفاع  پلوامہ حملے میں ہلاک فوجی کے اہل خانہ کوملنے والا  معاوضہ ہڑپ کرگئی

    بھارتی وزارت دفاع پلوامہ حملے میں ہلاک فوجی کے اہل خانہ کوملنے والا معاوضہ ہڑپ کرگئی

    سرینگر:بھارتی وزارت دفاع پلوامہ حملے میں ہلاک فوجی کے اہل خانہ کوملنے والا معاوضہ ہڑپ کرگئی ،ریاست جھارکھنڈ کے ضلع گملا سے تعلق رکھنے والے وجئے سورینگ کو پلوامہ حملے میں ہلاک ہوئے ایک برس کا وقفہ گزر گیا ہے، لیکن اب تک ان کے اہل خانہ کو حکومت کی جانب سے اعلان شدہ رقم موصول نہیں ہوئی ہے۔

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق گزشتہ برس 14 فروری کو جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ہلاک ہونے والے جوانوں میں گملا ضلع کے بسیا بلاک علاقے کے فرساما گاؤں کے رہنے والے وجئے سورینگ بھی شامل تھے۔اس حملے کے بعد ریاستی حکومت نے اپنی ریاست کے جوانوں کے اہل خانہ کو لاکھوں روپے کی مالی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    وجئے سنگھ کو ریاستی حکومت کی جانب سے 10 لاکھ، جھارکھنڈ کے وزیر اور ایم ایل اے، سکریٹریٹ کے عہدیداروں اور ملازمین نے اپنے ایک دن کی تنخواہ دینے کا اعلان کیا تھا، لیکن ایک برس مکمل گزرنے کے بعد بھی یہ اعلانات صرف اعلان ہی رہے ہیں۔

    وجئے سورینگ کے والد نے بتایا کہ حکومت کے ساتھ کئی تنظیموں کی جانب سے مالی امداد دینے کا اعلان کیا گیا تھا، لیکن آج ایک برس مکمل ہوگئے ہیں کسی نے بھی خیر خبر نہیں لی۔ وہیں کافی جدوجہد کے بعد حکومت کی جانب سے اعلان شدہ 10 لاکھ روپے کی مالی امداد بھی بہت تگ ودو کے بعد اب ملی ہے۔

    مارچ 2019 میں ہی بی سی سی ایل کی جانب سے 90 لاکھ روپے اور سی سی ایل کی جانب سے 84 لاکھ روپے اپنے ملازمین کے ایک دن کے تنخواہ سے کاٹ کر جمع کیے گئے تھے۔جو ابھی تک اہل خانہ کو نہیں ملے

  • ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ظہور حسین کی مظفرگڑھ سے راجن پور بطور ڈپٹی کمشنر ریونیو تعیناتی

    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ظہور حسین کی مظفر گڑھ سے راجن پور بطور ڈپٹی کمشنر ریونیو تعیناتی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق مظفر گڑھ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ظہور حسین کی مظفر گڑھ سے راجن پور بطور ڈپٹی کمشنر ریونیوتعیناتی کر دی گئی ہے ، انہیں راجن خالی اسامی پر تعینار کیا گیا ہے . جناب منصور احمد خان تعنیات کے پاس اس پوسٹ کی اضافی ذمہ داری تھی جو کہ بطور پولیٹیکل اسسٹنٹ راجن پور تھے.یہ تبادلہ فی الفور مؤثر ہوگا.چیف سیکڑٹری کی جانب سے متعلقہ تمام افسراں کو یہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا.

  • وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ملک عمر فاروق کی فیصل آباد میں کبڈی کے عالمی مقابلوں کے شاندار انعقاد پر انتظامیہ کو مبارکباد

    فیصل آباد(محمد اویس )فیصل آباد سے رکن صوبائی اسمبلی اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ملک عمر فاروق نے فیصل آباد میں کبڈی کے عالمی مقابلوں کے شاندار انعقاد پر انتظامیہ کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے جاری ایک بیان میں ملک عمر فاروق نے کہا کہ انٹرنیشنل ایونٹ کی میزبانی فیصل آباد کے لیے ایک اعزاز کی بات تھی جس کی کامیاب تکمیل پر ضلعی انتظامیہ سمیت پورا اشہر مبارک کا مستحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد زندہ دل لوگوں کی سرزمین ہے اور اہلیان فیصل آباد نے کبڈی مقابلوں کے دوران جس ڈسپلن اور جذبہ شوق کامظاہرہ کیا وہ بلاشبہ لائق تحسین ہے۔ ملک عمر فاروق نے بین الاقوامی کھلاڑیوں کے لیے بہترین اور فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے پر ضلعی انتظامیہ کے تمام افسران کی محنت اور کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اپنی ڈیوٹی پر مامور ہر افسر اور اہلکار اپنے فرائض کی ادائیگی کے لیے پوری طرح الرٹ اور چاک وچوبند تھا جس کی وجہ سے اتنا بڑا عالمی ایونٹ انتہائی احسن اور پرامن طریقے سے منعقد ہوسکا۔ انہوں نے تمام افسران و اہلکاران، صحافی بھائیوں اور بالخصوص اہالیان فیصل آباد کو فردا فردا مبارکباد پیش کی ہے۔

  • کھلاڑیوں کے ورک لوڈ کا پڑا اثر ، جنوبی افریقہ کے دورہ پاکستان پر

    کھلاڑیوں کے ورک لوڈ کا پڑا اثر ، جنوبی افریقہ کے دورہ پاکستان پر

    کھلاڑیوں کے ورک لوڈ کا پڑا اثر ، جنوبی افریقہ کے دورہ پاکستان پر

    باغی ٹی وی : دونوں بورڈز سیریز کی نئی تاریخوں کو حتمی شکل دینے کے لیے ایف ٹی پی میں خالی ونڈو تلاش کررہے ہیں، وسیم خان

    کرکٹ ساؤتھ افریقہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کیا ہے کہ وہ آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ نہیں کرسکیں گے تاہم انہوں نے یقین دہانی کرائی ہےکہ وہ ٹیم جلد از جلد پاکستان بھیجنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان مجوزہ تین ٹی ٹونٹی میچز، آئندہ سال جنوری میں شیڈول 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا حصہ نہیں تھے۔کرکٹ ساؤتھ افریقہ نے کھلاڑیوں کے ورک لوڈ کا جائزہ لینے کے بعد جمعہ کی دوپہر کو پاکستان کرکٹ بورڈ کو اپنے فیصلہ سے آگاہ کیا۔

    وسیم خان، چیف ایگزیکٹو پی سی بی:

    چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہےکہ ہم آئندہ ماہ جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کی میزبانی کے خواہاں تھے مگر ہم اس ضمن میں کرکٹ ساؤتھ افریقہ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے ورک لوڈ کو پیش نظر رکھنا کسی بھی کرکٹ بورڈ کی اولین ترجیح ہوتی ہے اور اس حوالے سے یہ فیصلہ قابل فہم ہے۔

    وسیم خان نے کہاکہ خوشی ہے کہ کرکٹ ساؤتھ افریقہ محدود فارمیٹ کی اس سیریز کا اہتمام جلد از جلد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب دونوں بورڈز سیریز کی نئی تاریخوں کو حتمی شکل دینے کے لئیےایف ٹی پی میں خالی ونڈو تلاش کررہے ہیں۔

  • شعیب ملک کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر بڑا یوٹرن

    شعیب ملک کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر بڑا یوٹرن

    باغی ٹی وی قومی ٹیم کے سینئر آل راؤنڈر شعیب ملک نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر بڑا یوٹرن لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند ماہ کے دوران قومی ٹیم کے سینئر آل راؤنڈر شعیب ملک نے اعلان کیا تھا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کھیلنے کے بعد ریٹائر ہو جاؤں گا۔ تاہم اس حوالے سے شعیب ملک نے بڑا یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میرا آخری ایونٹ نہیں ہوگا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے بیان دیا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ آخری ایونٹ ہوگا لیکن اب فیصلہ بدل لیا ہے ورلڈکپ پر اپنی پرفارمنس دیکھ کر مستقبل کا فیصلہ کروں گا۔آل راؤنڈر کا مزید کہنا تھا کہ کوشش یہ ہی کہ بطور سینئر کھلاڑی ہوں اچھا کھیلوں اور تسلسل کے ساتھ کارکردگی دکھاؤں۔ میری توجہ کپتانی پر نہیں ہے جو رول ملے گا اچھا کھیلنے کی کوشش کرونگا۔پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ایونٹ کے دوران دو سال کراچی میں کھیلا جبکہ دو سال ملتان میں کھیلا اب میں پشاور سے کھیلوں گا.
    ادھر جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پاکستان میں تی 20 میچ کھیلنے سے ابھی معذرت کر لی ہے . ان حالات میں جب کہ انٹرنیشنل کھلاری پاکستان میں آرہے ہیں. افریقن بورڈ نے عجیب و غریب فیصلہ کیا ہے.

  • عمر عبداللہ پر پی ایس اے، جموں و کشمیر انتظامیہ کو سپریم کورٹ کا نوٹس

    عمر عبداللہ پر پی ایس اے، جموں و کشمیر انتظامیہ کو سپریم کورٹ کا نوٹس

    سرینگر:،عمر عبداللہ پر پی ایس اے، جموں و کشمیر انتظامیہ کو سپریم کورٹ کا نوٹس،اطلاعات کےمطابق جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کی بہن سارہ عبداللہ پائلٹ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر انتظامیہ کو نوٹس جاری کیا۔

    سپریم کورٹ نے سارہ پائلٹ کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے جموں و کشمیر انتظامیہ کو 2 مارچ کو جواب دینے کو کہا ہے۔سارہ پائلٹ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ‘ چونکہ یہ ایک حبس کارپس کیس ہے تو امید تھی کہ ہمیں اس معاملے میں جلد ہی فیصلہ مل جائے گی۔ لیکن ہمیں انصاف کے نظام پر مکمل اعتماد ہے’۔

    سابق وزیراعلیٰ‌ مقبوضہ کشمیر عمرعبداللہ کی لخت جگرسارہ پائلٹ نے مزید کہا کہ ‘ ہم یہاں موجود ہیں کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ تمام کشمیریوں کو بھارت کے تمام شہریوں کی طرح حقوق ملنے چاہئیں اور ہم اس دن کے منتظر ہیں’۔

    اس سے قبل جسٹس موہن ایم شانتانا گودار نے اس معاملے کی سماعت ملتوی کر دی تھی اور ساتھ ہی اس معاملے سے خود کو الگ کر لیا تھا۔ گذشتہ روز اس معاملے کی سماعت کے لیے جسٹس ارون مشرا اور جسٹس اندرا بینرجی کی نیا بنچ تشکیل دیا گیا تھا۔ اب اس معاملے کی اگلی سماعت 2 مارچ کو ہوگی۔

    حکام نے 6 فروری کو سابق وزرائے اعلی عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے ) عائد کیا تھا تاکہ انکی مدت نظربندی طویل کی جاسکے

  • کشمیر ترکی کے لیے اتنا ہی اہم ہے جتنا پاکستان کے لیے ہے،ترک صدرطیب اردوان کے بیان سے بھارت میں‌ زلزلہ

    کشمیر ترکی کے لیے اتنا ہی اہم ہے جتنا پاکستان کے لیے ہے،ترک صدرطیب اردوان کے بیان سے بھارت میں‌ زلزلہ

    نئی دہلی :کشمیر ترکی کے لیے اتنا ہی اہم ہے جتنا پاکستان کے لیے ہے،ترک صدرطیب اردوان کے بیان سے بھارت میں‌ زلزلہ ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے دورے پرآئے ہوئے برادراسلامی ملک ترکی کے صدرطیب اردوان کے کشمیرپربیان سے بھارت میں اس وقت زلزلہ برپا ہے اورفوجی جرنیلوں سے لیکرمودی کے یاروں تک سب بے چین دکھائی رے ر ہے ہیں

    باغی ٹی وی کےمطابق بھارتی میڈیا اس وقت سکتے کے عالم میں ہے، بھارتی میڈیا نے ترک صدر طیب اردوان کے بیان کو بھارت کے لیے خطرے کی گھنٹی قراردیتے ہوئے کہا ہےکہ اس بیان کے بعد کشمیریوں‌کے حوصلے مزید بلند ہوگئے ہیں اوراب وہ بھارت کے کسی بھی چکمے میں نہیں آئیں گے

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مودی نے آج شام دہلی میں فوجی اسٹیبلشمنٹ اوراعلیٰ حکومتی عہدیداروں کا اجلاس طلب کرلیا ہے اورترک صدر کے بیان کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پربحث کی جائے گی ،

    باغی ٹی وی کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں اس وقت ترک صدر طیب اردوان اورعمران خان کے حق میں نعرے گونج رہے ہیں اورکشمیری اپنے گھروں سے باہرنکل آئے ہیں‌ اورکشمیربنے گا پاکستان،کشمیریوں کی جان عمران خان اوراردوان کے نعروں سے کشمیرکی بلندوبالا پہاڑیاں گونج اٹھی ہیں

    ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے پاکستانی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر ترکی کے لیے اتنا ہی اہم ہے جتنا پاکستان کے لیے ہے۔

    رجب طیب اردگان نے اپنے دورے کے دوران پاکستانی قومی اسمبلی اور سینیٹ سے کہا کہ ‘ مسئلہ کشمیر تنازعہ جبر سے نہیں بلکہ انصاف اور مساوات کی بنیاد پر حل کیا جاسکتا ہے۔’ان کا یہ بیان جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت دفعہ 370 کی منسوخی کے چھ ماہ سے زائد عرصے کے بعد سامنے آیا ہے۔

  • ڈالر ہوا مزید سستا

    ڈالر ہوا مزید سستا

    ڈالر ہوا مزید سستا

    باغی ٹی وی : کاروباری ہفتے کے آخری روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کی واضح کمی ہوئی ہے۔ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر آج 154.40 روپے میں فروخت ہو جو کہ گزشتہ روز 154.60 روپے میں دستیاب تھا۔
    اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر 154.40 روپے میں فروخت ہوا۔

    واضح‌ رہے کہ کچھ روز قبل ڈالر کی قیمت میں 30 روپے کمی ہوئی تھی جس کے بعد سے ڈالر کی قیمت برقرار ہے اور روپیہ مستحکم ہوا ہے۔اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر آج 154.60 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

    اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر 154.55 روپے میں فروخت ہوا۔ جمعے کے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 30 پیسے کی واضح کمی ہوئی تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔

  • اگر وزیراعظم خود آرٹیکل 62 پر پورا اترے تومیں ….. یہ کام کردوں گا

    اگر وزیراعظم خود آرٹیکل 62 پر پورا اترے تومیں ….. یہ کام کردوں گا

    باغی ٹی وی : عمران خاں کے مولانا فضل الرحمن کے متعلق بیان پر جے یو آئی کے اہلکا ربھی متحرک ہوگئے. جب جمعیت علمائے اسلام (ف) مرکزی رہنما سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے مولانا فضل الرحمان پر آرٹیکل 6 لاگو ہوتا ہے تاہم اگر وزیراعظم خود آرٹیکل 62 پر پورا اترے تو میں استعفی دے دوں گا۔

    سینیٹ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو گرفتار کیا جائے، اگر وزیراعظم یا حکومت یہ بات کرتی ہے تو اس میں رکاوٹ کیا ہے؟ اس طرح کی زبان اختیار کرکے یہ کیا ملک کی خدمت کریں گے؟.مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ایک مرتبہ یہ مولانا فضل الرحمان کو گرفتار کرنے کا تجربہ کرکے تو دیکھیں، وزیراعظم کی بہت شرمناک داستانیں ہیں۔اس موقع پر مولانا عبدالغفور حیدری کے وزیراعظم بارے میں الفاظ پر حکومتی اراکین نے احتجاج شروع کردی۔
    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان پر آرٹیکل 6 لگنا چاہئے وہ کس کے اشارے پر حکومت گرانے آئے تھے،

    صحافیوں سے غیر رسمی ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے خود کہا کہ وہ کسی ایجنڈے کے تحت حکومت گرانے آئے تھے اور انہیں جمہوری حکومت گرانے کا کہا گیا تھا۔جمہوری حکومت کیخلاف سازش پر آرٹیکل 6لگنا چاہئے۔ معلوم ہونا چاہئے کہ فضل الرحمان کو کس نے یقین دہانی کرائی۔

    وزیراعظم کا مولانا پرغداری کے مقدمے کا اعلان، مولانا کے بیٹے نے کیا بڑا اعلان

    وزیراعظم نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے میں فضل الرحمان کے خلاف کارروائی کاآغاز کردیا جائے گا۔

  • سیاسی لیڈروں کی نظربندی بھارت کے آئین کے خلاف ہے۔ سابق سپریم کورٹ جج

    سیاسی لیڈروں کی نظربندی بھارت کے آئین کے خلاف ہے۔ سابق سپریم کورٹ جج

    سرینگر:سیاسی لیڈروں کی نظربندی بھارت کے آئین کے خلاف ہے۔اطلاعات کےمطابق سپریم کورٹ کے سابق جسٹس نے نیشنل کانفرنس کے کارگذار صدر پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کرنے کو انسانی حقوق کی صریحاً خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہاکہ عمر عبداللہ سمیت جتنے بھی لیڈران کو نظر بند کیا گیا وہ آئین ہند کے آرٹیکل 21کی خلاف ورزی ہے۔

    انہوں نے کہاکہ عمر عبدا ﷲپر پی ایس اے عائد کرنے کے حوالے سے جو ڈوزئیر بنایا گیا وہ زمینی سطح پر میل ہی نہیں کھا رہا ہے۔ سابق جسٹس کے مطابق عمر عبدا ﷲنے کھبی بھی ملک کے خلاف بیان نہیں دیا اور نہ ہی تشدد کے حامی رہے بلکہ وہ بھارتی آئین کا ہمیشہ احترام کرتے ہیں۔ ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق عدالتِ عظمیٰ کے سابق جسٹس مارکنڈے کاٹجو نے عمر عبدا ﷲ ، فاروق عبدا ﷲ اور محبوبہ مفتی کی نظر بندی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہاکہ حکومت آئین ہند کی دفعہ 21کی خلاف ورزی کر رہی ہیں۔

    ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق انہوں نے کہا کہ عمر عبدا ﷲ پر عائد پی ایس اے کے حوالے سے جو ڈوزئیر بنایا گیا وہ سمجھ سے بالا تر ہے ۔ انہوں نے کہاکہ تین صفحات پر مشتمل ڈوزئیر میں لکھا گیا ہے کہ 370کی تنسیخ کے بعد عمر عبدا ﷲنے اس کے خلاف بیانات دئے جبکہ وہ رائے دہند گان کو ووٹ ڈالنے کے ضمن میں حوصلہ افزائی کیا کرتے تھے ۔

    مارکنڈے کاٹجو نے کہاکہ ڈوزئیر زمینی حقائق کے برعکس ہے کیونکہ عمر عبدا ﷲ پرآج تک کسی نے یہ الزام نہیں لگایا کہ وہ تشدد کے حامی ہیں اور نہ ہی اُنہوں نے تشدد آمیز بیان دیا لہذا اُن پر پی ایس اے کا اطلاق کئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔عمر عبدا ﷲکا جو سیاسی کیرئیر ہے اگر اُس پر نظر دوڑائی جائے تو یہ ثابت ہوتا ہے کہ وہ آئین ہند کو تسلیم کرتے ہیں ۔

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق مارکنڈے کاٹجو نے کہاکہ گورنمنٹ پر تنقید کرنا کوئی جرم نہیں ہے کیونکہ جمہوریت اور ملک کے دستور نے ہر کسی کو شہری کو یہ حق دیا ہے کہ جہاں پر بھی حکومت غلط قدم اُٹھائے تو اُس کے خلاف پُر امن احتجاج کرنا قانونی طورپر جائز ہے۔ انہوں نے کہاکہ سال 1950میں سپریم کورٹ نے رمیش تھاپر کیس میں اس حوالے سے ایک تاریخی فیصلہ بھی سنایا ۔ مارکنڈے کاٹجو کے مطابق عمر عبدا ﷲ اور دیگر نظر بندوں کی فوری طورپر رہائی عمل میں لائی جانی چاہئے ۔