Baaghi TV

Author: +9251

  • پختون روایا ت میں نیا موڑ،بیوی نےغیرت کے نام پرشوہرکوقتل کردیا،بےغیرت شوہرکوزندہ نہیں دیکھ سکتی،خاتون کا دبنگ اعلان

    پختون روایا ت میں نیا موڑ،بیوی نےغیرت کے نام پرشوہرکوقتل کردیا،بےغیرت شوہرکوزندہ نہیں دیکھ سکتی،خاتون کا دبنگ اعلان

    پشاور:پختون روایت میں نیا موڑ،بیوی نے غیرت کے نام پرشوہرکوقتل کردیا،میں بے غیرت شوہرکوزندہ نہیں دیکھ سکتی ، خاتون کا دبنگ اعلان،اطلاعات کےمطابق پشاور میں بیوی نے بیٹیوں سے زیادتی کے الزام میں شوہر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

    ادھر ذرائع کےمطابق پشاور پولیس کے مطابق سوڑیزئی کے علاقے میں بیوی نے شوہر کو قتل کردیا، 40 سالہ محمد خان کو اس کی بیوی نے رات کو سوتے وقت فائرنگ کرکے قتل کیا۔ بیوی نے اپنے بیان میں کہا کہ میرا شوہر بچیوں کے ساتھ بد فعلی کیا کرتا تھا اس لیے اس کو قتل کیا۔

    پختون روایات پرگفتگوکرتے ہوئے ایس پی صدر سرکل عبداسلام خالد نے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، مرد کو خاتون نے عزت کے نام پر قتل کیا۔پہلے مرد خواتین کو غیرت کے نام پرقتل کرتی تھیں اب خواتین مردوں کوغیرت کے نام پرقتل کررہی ہیں،

  • اسرائیل نے دنیا کا خطرناک ترین  ڈرون شکن لیزر نظام تیارکرلیا،عرب اورایشیا کے کئی ممالک نشانے پر

    اسرائیل نے دنیا کا خطرناک ترین ڈرون شکن لیزر نظام تیارکرلیا،عرب اورایشیا کے کئی ممالک نشانے پر

    تل ابیب:اسرائیل نے دنیا کا خطرناک ترین ڈرون شکن لیزر نظام تیارکرلیا،عرب اورایشیا کے کئی ممالک نشانے پر،اطلاعات کے مطابق اسرائیلی دفاعی سامان بنانے والی کمپنی رافیل نے ایک نہایت مؤثر نظام بنایاہے جو ایک وقت میں لیزر کے ذریعے کئی ڈرون دورانِ پرواز تباہ کرسکتا ہے۔ اسے امن اور جنگ، دونوں حالات میں کامیابی سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

    اسرائیلی وزارت دفاع کے مطابق رافیل کمپنی نے حال میں کئے گئے بعض ٹیسٹ کی تفصیلات اور ویڈیو جاری کی ہے۔ کمپنی نے مطابق اس سسٹم کا نام ’ڈرون ڈوم سی یواے ایس رکھا گیا ہے جو ہر طرح کی صورتحال میں 100 فیصد کامیاب ثابت ہوا ہے جو عسکری اور شہری علاقوں کو ڈرون اور دیگر بڑے یو اے وی سے محفوظ بناسکتا ہے۔

     

    یہ سسٹم ایک وقت میں منڈلاتے ہوئے کئی ڈرون کو گراسکتا ہے اور بدھ کے روز رافیل کے اس کا عملی مظاہرہ بھی کیا ہے۔ اس نظام کی خاصیت یہ ہے کہ اس سے تیزی سے اڑتے ہوئے بہت چھوٹے ڈرون کو بھی تباہ کرسکتا ہے جو عموماً اپنی جسامت کے وجہ سے جُل دیکر نکل جاتے ہیں۔

    ادھراسرائیلی کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا نظام آزمائش میں 100 فیصد کامیاب رہا ہے۔ اس کا حساس شناختی نظام بہت درستگی سے کسی پرندے یا ڈرون کے درمیان انتخاب کرسکتا ہے اور فوری طور پر اسے تباہ کردیتا ہہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تین ڈرون ادھر ادھر تیزی سے سمت بدلتے ہوئے پرواز کررہے ہیں اور ڈوم سسٹم نے ان سب کو زمین کی دھول چٹائی ہے۔ اسرائیل انہیں سرحدی حفاظت اور اپنی تنصیبات محفوظ بنانے کے لیے بھی استعمال کرے گا۔اس ضمن میں رافیل کمپنی چھ عدد سسٹم برطانوی فوج کو فروخت کرنے کا معاہدہ بھی کرچکی ہے۔

  • ایران کے خلاف جارحیت ،  ٹرمپ کے ہاتھ بندھ گئے

    ایران کے خلاف جارحیت ، ٹرمپ کے ہاتھ بندھ گئے

    ایران کے خلاف جارحیت ، ٹرمپ کے ہاتھ بندھ گئے.

    باغی ٹی وی :امریکی صدر کے ایران بارے جارح روے میں اب بندھ باندھا جارہا ہے ، اس سلسلے میں‌ امریکی سینیٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کانگریس کی اجازت کے بغیر ایران کے خلاف فوجی کارروائی سے روکنے کی قرارداد منظور کرلی۔

    قرارداد کے حق میں 55 جبکہ مخالفت میں 45 ووٹ ڈالے گئے، 8 ری پبلکن سینیٹرز نے بھی قرارداد کے حق میں ووٹ ڈالا۔قرارداد کے مطابق امریکی صدر کو ایران کیخلاف جنگ کی صورت میں کانگریس سے منظوری لینا پڑے گی اور جارحیت میں ملوث امریکی فوجیوں کو واپس بلانا پڑے گا۔ امریکی صدر نے ایسی کسی بھی قرارداد پر ووٹنگ سے خبردار کیا تھا، اور وائٹ ہاؤس نے قرارداد کو ویٹو کرنے کی دھمکی دی تھی۔سینیٹ نے یہ اقدام ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو امریکا کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کے 40 ویں روز کیا ہے۔

    ایران میں جنرل قاسم سلیمانی کے چالیسویں پر تعزیتی تقریب انعقاد کیا گیا اور ریلی بھی نکالی گئی جس میں پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے امریکا اور اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے رتی برابر بھی غلطی کی تو ایران دونوں ملکوں کو نشانہ بنائے گا۔
    واضح‌رہے کہ امریکا نے ایک ڈرون حملے ایران کے اہم جنرل کو مار دیا گیا تھا. اس طرح اس کے ساتھ اس کے 6 اہم ہمنوا بھی مارے گئے تھے.اسد کے بعد ایران نے عراق میں امریکی ہیڈ کواٹر پر میزائل داغے تھے اور بڑے نقصان کا دعوی ٰ کی تھا جس کے بعد خطے میں‌ کشیدگی عروج پر تھا.

  • جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کرے گی یا نہیں ، سی ایس اے بورڈ نے بتا دیا

    جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کرے گی یا نہیں ، سی ایس اے بورڈ نے بتا دیا

    جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کرے گی یا نہیں ، سی ایس اے بورڈ نے بتا دیا

    باغی ٹی وی :کرکٹ شائقین کے لیے مایوسی کی خبر کہ جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ (سی ایس اے) نے وقتی طور پر پاکستان کا دورہ کرنے سے معذرت کر لی ہے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سی ایس اے نے کھلاڑیوں کے ورک لوڈ کے پیش نظر دورہ ملتوی کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی اور سی ایس اے دورہ کے لیے نئی ایف ٹی پی میں جگہ تلاش کریں گے، کوشش ہوگی کہ سیریز رواں سال میں شیڈول کی جائے۔واضح رہے پاکستان نے جنوبی افریقہ کو مارچ میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کی دعوت دی تھی۔

    خیال رہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھل رہے ہیں ایسے میں جنوبی افریقہ نہ آنا قابل تشویش امر ہے . بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے حال ہی دورہ پاکستان کے دوران تین ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ میچ کھیلا ہے جبکہ دونوں ٹیموں کے مابین ایک روزہ میچ اور دوسرا ٹیسٹ مارچ اور اپریل کے مہینوں میں کھیلا جائے گا۔

    اس سے قبل سری لنکا کی ٹیم نے پاکستان میں دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی تھی۔

  • ڈسٹرکٹ پولیس افسر سرگودھا عمارہ اطہر نے ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا کا دورہ کیا

    ڈسٹرکٹ پولیس افسر سرگودھا عمارہ اطہر نے ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا کا دورہ کیا

    ڈسٹرکٹ پولیس افسر سرگودھا عمارہ اطہر کا ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا کا دورہ
    ڈسٹرکٹ پولیس افسر سرگودھا عمارہ اطہر نے ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا کا دورہ کیا ۔سپرنٹنڈنٹ جیل شیخ افضل جاوید کے ہمراہ جنرل سلامی کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس افسر سرگودھا نے جیل کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا بعد ازاں جیل کے مختلف حصوں کے دورے کے دوران بیمار قیدیوں کی عیادت کی بورسٹل جیل میں کمسن قیدیوں سے ملاقات کی اور دیگر قیدیوں کے مسائل بھی سنے ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس افسر سرگودھا نے قیدیوں کی اصلاحی تربیت پر زور دیا تا کہ سزا کاٹنے کے بعد مفید شہری بن سکیں ۔

  • شام میں ترک فوج کو شدید لڑائی کا سامنا

    شام میں ترک فوج کو شدید لڑائی کا سامنا

    شام میں ترک فوج کو شدید لڑائی کا سامنا

    باغی ٹی وی :شام کے اندر ترکی فوجیوں کی بشار الاسد کی فوجوں سے شدید لڑائی جاری ہے .شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد کے مطابق اسرائیل نے جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب دمشق کے ہوائی اڈے کے اطراف بعض ٹھکانوں کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا۔

    الحدث نیوز چینل کے مطابق المرصد کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمن نے بتایا کہ اسرائیلی حملوں میں شامی فوج کے 3 جنگجو اور ایرانی پاسداران انقلاب کے 4 افسران مارے گئے۔

    ذرائع کے مطابق یہ حملے ،،، دمشق کے ہوائی اڈے پر ایرانی ہتھیاروں کی کھیپ پہنچنے کے چند گھنٹے بعد کیے گئے۔ غالب گمان ہے کہ اسرائیلی حملوں میں استعمال ہونے والے میزائل مقبوضہ گولان کے علاقے سے داغے گئے

  • انگریزی میں فیل کیوں کیا؟ طالبعلم نے استاد پر رکشہ چڑھا دیا،پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کردیا

    انگریزی میں فیل کیوں کیا؟ طالبعلم نے استاد پر رکشہ چڑھا دیا،پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کردیا

    کمشنری سوھاج : انگریزی میں فیل کیوں کیا؟ طالبعلم نے استاد پر رکشہ چڑھا دیا،پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کردیا ،ذرائع کے مطابق انگریزی کے مضمون میں فیل ہونے والے پرائمری جماعت کے طالب علم نے استاد کو رکشے سے کچل ڈالا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق استاد پر طالب علم کے تشدد کا یہ حیران کن واقعہ مصر کے جنوبی علاقے کی کمشنری سوھاج میں پیش آیا جہاں ایک طالب علم نے فیل کرنے پر انتقامی کارروائی کرتے ہوئے استاد پر رکشہ چڑھا ڈالا۔

    واقعے کی رپورٹ اسکول پرنسپل نے پولیس اسٹیشن میں درج کرائی تھی کہ ان کے اسکول کا ایک استاد حادثے میں زخمی ہوگیا ہے اور استاد کو ایک طالب علم نے زخمی کیا ہے جو استاد کو کچلنے کے بعد گھر بھی نہیں گیا اور ابھی تک مفرور ہے۔پولیس نے ملزم کی تلاش جاری رکھی ہوئی ہے جبکہ واردات میں استعمال ہونے والا رکشہ بھی اپنی تحویل میں لےلیا ہے۔

    زخمی استاد نے پولیس بیان دیا کہ مذکورہ طالب علم انگریزی میں کافی کمزور ہے اور ہر ٹیسٹ میں فیل ہوتا ہے، امتحانات سے قبل اس کے والد کو بھی اس کی تعلیمی کارکردگی سے آگاہ کیا تھا تاکہ والدین امتحانات میں کارکردگی بہتر کروا سکیں۔پولیس نے مفرور طالب علم کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی ہے۔

    یہ بات بھی یاد رہے کہ انگریزی میں‌فعل ہونا کسی ایک طالب علم نہیں دنیا بھر کے طالب علموں‌کا مسئلہ ہے ، پاکستان میں بھی اکثروبیشترطالب علم انگریزی کے مضمون میں فیل ہوجاتے ہیں

  • طیب اردوان اگر پاکستان میں‌الیکشن لڑیں تو کیا ہوگا، وزیرا عظم نے بتا دیا

    طیب اردوان اگر پاکستان میں‌الیکشن لڑیں تو کیا ہوگا، وزیرا عظم نے بتا دیا

    طیب اردوان اگر پاکستان میں‌الیکشن لڑیں تو کیاہوگا، وزیرا عظم نے بتا دیا

    باغی ٹی وی :ترک صدر پاکستان کے عوام میں کتنے مقبول ہں‌، اس بارے وزیر عظم عمران‌ خان نے بہت ہم بات بتا دی ، وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم پاکستانی اور ترک کاروباری برادری کو سہولیات فراہم کر رہے ہیں اور دونوں ملک کئی شعبوں میں ساتھ مل کر کام کر سکتے ہیں۔

    ترک صدر نے کیا کشمیر ، ایف اے ٹی ایف بارے اہم اعلان، کہا وفا کے پیکر پاکستانیوں کو کبھی نہیں بھول سکتے

    اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

    اسلامی ممالک کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی دکھانی ہوگی، وزیراعظم

    کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

    وزیراعظم اور ترک صدر کی ملاقات، کیا بات چیت ہوئی؟ اہم خبر

    ترک صدر کے پہنچنے سے قبل پارلیمنٹ میں ایسا کیا کام کیا گیا کہ وزیراعظم بھی حیران رہ گئے

    ترک خاتون اول کا اسلام آباد میں تقریب سے خطاب ،کیا اہم اعلان

    عمران خان نے اپنے خطاب کے آغاز میں کہا کہ میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ طیب اردوان انتہائی آسانی سے پاکستان میں اگلا الیکشن جیت سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستانی اور ترک کاروباری برادری کو سہولیات فراہم کر رہے ہیں اور اور دونوں ملک کئی شعبوں میں ساتھ مل کر کام کر سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سیاحت ہماری ترجیح ہے، میں نے کئی مرتبہ ترکی کا دورہ کیا اور جس طرح ترک سیاحتی صنعت نے ترقی کی، وہ پاکستان کے لیے مشعل راہ بن سکتے ہیں۔واضح رہے کہ ترک صدر پاکستان کے دورے پر ہیں اور پاکستان میں ان کو بہت پسند کیا جاتاہے .

  • ادلے کا بدلہ ، کچھ شرم ہوتی ہے ، کچھ حیاہوتی ہے ،عثمان ڈارنے خواجہ آصف کو بڑی پیشکش کرکے مشکل میں ڈال دیا

    ادلے کا بدلہ ، کچھ شرم ہوتی ہے ، کچھ حیاہوتی ہے ،عثمان ڈارنے خواجہ آصف کو بڑی پیشکش کرکے مشکل میں ڈال دیا

    اسلام آباد : ادلے کا بدلہ ، کچھ شرم ہوتی ہے ، کچھ حیاہوتی ہے ،عثمان ڈارنے خواجہ آصف کو بڑی پیشکش کرکے مشکل میں ڈال دیا ،اطلاعات کے مطابق معاون خصوصی عثمان ڈار نے خواجہ آصف کو کامیاب جوان پروگرام میں شمولیت کی پیشکش کردی اور کہا جو بویا وہ کاٹنا پڑے گا، ذرا بھی حیاء ہوتی تو اقامہ پھینک کر قوم سے معافی مانگتے۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کے پاس دفاع اور خارجہ امور جیسی حساس وزارت کا قلمدان تھا ، وزیر دفاع ہوتے ہوئے کسی اور ملک کا اقامہ کیوں رکھا گیا؟ قومی وقار کو بالائے طاق رکھ کر غیر ملکی کمپنی کے ملازم بنے اور ایسی ملازمت کی جس میں کام نہ کرنے پر 20 لاکھ تنخواہ ملی۔ وہ بطور وفاقی وزیر ملک کی شرم ساری کا باعث بنے۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ سر فخر سے بلند نہیں شرم سے جھک جانے کا مقام ہے، ذرا بھی حیاء ہوتی تو اقامہ پھینک کر قوم سے معافی مانگتے, اقامہ رکھنے پر خواجہ آصف کے نام نہاد لیڈر کو نا اہل کر دیا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف قوم کو بتائیں دبئی کی کمپنی میں کیا بیچتے تھے؟ ایسا کونسا ہنر تھا جس کے بدلے لیبر نمبر 303 لیا؟ خواجہ آصف کے پاس ہنر ہے تو اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام میں شامل ہوں اور کامیاب جوان پروگرام میں شامل ہو کر ہنر مند پاکستان کا حصہ بنیں۔

  • ویلنٹائن ڈے کا پہلاشکار : شادی کی اجازت نہ ملنے پر جوڑے نے خودکشی کرلی

    ویلنٹائن ڈے کا پہلاشکار : شادی کی اجازت نہ ملنے پر جوڑے نے خودکشی کرلی

    گجرات :ویلنٹائن ڈے کے پہلا شکار، شادی کی اجازت نہ ملنے پر جوڑے نے خودکشی کرلی،اطلاعات کےمطابق بھارت میں نوجوان جوڑے نے شادی کی اجازت نہ ملنے پر نہر میں کھود کر خودکشی کرلی۔دونوں کی لاشیں مہسانا میں بہنے والی نرماڈا نہر سے برآمد ہوئی تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے شہر مہسانا سے تعلق رکھنے والے نوجوان جوڑے نے ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوکر شادی کرنے کا فیصلہ تو والدین نے اجازت دینے سے انکار کردیا جس سے دلبرداشتہ ہوکر دونوں نے خودکشی کرلی۔

    حکام کا کہنا تھا کہ دونوں منگل کی صبح سے لاپتہ تھے تاہم ان کی موت کا سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو سے پتہ چلا جو انہوں نے خودکشی کرنے سے قبل بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔مہسانا فائر بریگیڈ کے ترجمان نے بتایا کہ بدھ کے روز اہلکاروں نے نہر سے 25 سالہ وشال ٹھاکر اور 23 سالہ پونم ٹھاکر کی لاشیں برآمد کی تھیں۔

    نوجوان جوڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد والدین نے فوری طور پر فائر بریگیڈ عملے کو مطلع کیا تاکہ دونوں جلد از جلد نہر سے نکالا جاسکے تاہم پھر بھی ایک روز بعد دونوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نہر میں کود کر اپنی زندگیوں کا خاتمہ کرنے والے پریمی جوڑے کا موبائل فون اور گھڑی جائے حادثے 300 میٹر کی دوری پر ملے تھے۔