Baaghi TV

Author: +9251

  • وزیراعظم کا ویلنٹائن ڈے کے نام پرفحاشی پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم

    وزیراعظم کا ویلنٹائن ڈے کے نام پرفحاشی پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم

    اسلام آباد:وزیراعظم کا ویلنٹائن ڈے کے نام پرفحاشی پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا،اطلاعات کےمطابق آج 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے کے نام پرملک بھرمیں جوغیراسلامی اورغیرشرعی کھیل کھیلے جارہے ہیں اور اس کی آڑ میں فحاشی پھیلائی جارہی ہے اس کے خلاف وزیراعظم عمران خان نے سخت ایکشن لیا ہے

    ذرائع کےمطابق وزیراعظم نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک اسلامی معاشرے میں اس قسم کے غیرشرعی اورغیراسلامی کام کی اجازت نہیں دی جاسکتی ، وزراعظم نے اس حوالے سے مزید کہا کہ اس دن غیرمعروف طریقے سے محبت بانٹنے والوں کو چاہیے کہ وہ آپس میں‌اسلامی بھائی چارے کو فروغ دیں‌،

    وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ اس وقت ہمیں آپس میں اتفاق محبت کی ضرورت ہے ، ہم نے اس ملک کو دشمنوں کی دشمنیوں سے بچانے کےلیے مل کرچلنا ہے ، انہوں نے کہا کہ یہ طریقہ ناقابل برداشت ہے کہ ایک مسلم معاشرے میں ویلنٹائن ڈے کے نام پرفحاشی کو فروغ دیا جائے ، ایک طرف اللہ ناراض ہوں اور دوسری طرف اسلامی معاشرہ تباہ ہو یہ عمرا ن خان نہیں ہونے دے گا

    وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ بہترین طریقہ وہی ہے جو اللہ کے رسول نے فرمایا ،آپس میں سلام عام کریں، بھوکوں کو کھانا کھلائیں اور اچھی اورخیرخواہی کی بات کریں

    ادھر ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کئی ایسے جوڑوں کوگرفتارکرکے جیل بھیج دیا ہے جو ویلنٹائن ڈے کے نام پرفحاشی پھیلانے کے مرتکب ہورہے تھے

  • پاکستان کےزرمبادلہ کے ذخائر کم ہوئے یا زیادہ ، رپورٹ آگئی

    پاکستان کےزرمبادلہ کے ذخائر کم ہوئے یا زیادہ ، رپورٹ آگئی

    پاکستان کےزرمبادلہ کے ذخائر میں پچھلے ایک ہفتے میں کتنا ہوا اضافہ

    باغی ٹی وی : پاکستان کےزرمبادلہ کے ذخائر میں پچھلے ایک ہفتے کے دوران اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد ان کی مالیت 12 ارب 43 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 7 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سرکاری ذخائر میں 15 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، اور زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 12 ارب 43 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے۔اعداد و شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 30 کروڑ 46 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں، جب کہ زرمبادلہ کے ذخائر کی مجموعی مالیت 18 ارب 73 کروڑ 54 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعلامیہ کے مطابق مرکزی بینک کے مضموعی ذخائر بڑھ کر 12 ارب 27 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئے۔
    اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر58کروڑ21لاکھ ڈالرز اضافے سے 11ارب48کروڑ94لاکھ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر9کروڑ59لاکھ ڈالرز کمی سے 6ارب59کروڑ20لاکھ ڈالرز رہے ،گزشتہ ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر میں58کروڑ ڈالرز سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    اسٹیٹ بینک اعلامیہ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 58 کروڑ ڈالر اضافے سے11.48 ارب ڈالر جبکہ شیڈول بینکوں کے ذخائر 9 کروڑ ڈالر کم ہوکر 6.59 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔

  • ترکی کے ساتھ  وزارت آبی وسائل کا معاہدہ، کتنا ہوگا تجارتی فائدہ

    ترکی کے ساتھ وزارت آبی وسائل کا معاہدہ، کتنا ہوگا تجارتی فائدہ

    ترکی کے ساتھ وزارت آبی وسائل کا معاہدہ، کتنا ہوگا تجارتی فائدہ

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ترکی اور پاکستان کے درمیان بلو سیکٹر میں تعاون کی وجہ سے تجارت اپنی بلندیوں کوچھو لے گی .اس سلسے میں پاکستان کے آبی وسائل کے وزیر علی زیدی ، سیکٹری رضوان احمد ، ایڈیشنل سیکریٹری نادر ممتاز وڑائچ اور کامران فاروق انصاری نے ترک وفد سے ملاقات کی ہے.اور باہمی تجارت اور مہارات کے تبادلے کی یاداشت پر دستخط کیے .اس سلسل میں ترک ٹرانسپورٹ وزیر کہت طاہران نے امید کا اظہار کیا کہ ترکی پاکستان کے آبی وسائل کے تجربے اور مین پاور سے مستفید ہوگا..خیال رہے کہ ترکی شپنگ (ترسیل)، روڈ انفرا اسٹرکچر نیٹ ورک اور ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز میں مہارت رکھتا ہے جو پاک چین اقتصادی راہداری اور دیگر ٹرانزٹ روٹس کے لیے مدد دے گا۔
    یاد رہے کہ دونوں ممالک نے قریبی تجارتی تعلقات کے بارے میں 2004 میں بات چیت کا آغاز کیا تھا لیکن متعدد رابطوں کے باوجود آزادانہ تجارتی معاہدے پر پہنچنے میں ناکام رہے تھے اور کچھ شعبوں کے افتتاحی اختلافات کے باعث گزشتہ برس باضابطہ طور پر بات چیت کا اختتام ہوا تھا۔

  • فلور مل پر چھاپہ گودام میں چھپائی گئی چینی کی بوریاں برآمد

    فلور مل پر چھاپہ گودام میں چھپائی گئی چینی کی بوریاں برآمد

    رحیم یارخان(نمائندہ باغی ٹی وی)اسٹنٹ کمشنر رحیم یارخان اعتزاز انجم کی ہدایت پر نائب تحصیلدار اعجاز جعفری نے اسٹنٹ کمشنر اعتزاز انجم کے عملہ اور سپیشل برانچ کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے دورانی فلور ملز چوک بہادر پورسے پندرہ ہزار سے زائد چینی کے تھیلے برآمد کر لیے،جس پر گودام سیل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا،زرائع*

  • اسٹاک مارکیٹ کے آغاز میں مندی کا رجحان

    اسٹاک مارکیٹ کے آغاز میں مندی کا رجحان

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کے آغاز پر مندی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

    جمعے کے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 40 ہزار 455 پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 72 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔
    پچھلے دنوں سٹاک مارکیٹ میں کمی نظر آئی .پاکستان کی معاشی صورت حال عالمی جریدے کی رپورٹ نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو بہت مثبت قراردیا،بین الاقوامی جریدے بلومبرگ نے تیزی کے زبردست رجحان کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قراردے دیا، ماہ فروری میں ملک میں غیرملکی سرمایہ آئے گا.

  • ڈالر کی قیمت میں کمی

    ڈالر کی قیمت میں کمی

    ڈالر کی قیمت میں کمی

    باغی ٹی وی :کاروباری ہفتے کے آخری روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کمی ہوگئی۔

    ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر آج 154.50 روپے میں فروخت ہورہا ہے جو کہ گزشتہ روز 154.60 روپے میں دستیاب تھا۔
    اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر 154.40 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔
    واضح رہے کہ گزشتہ سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔

  • شجاع آباد جمیعت علمائے پاکستان نورانی ویلنٹائن ڈے اسلام اور تہذیب کے خلاف ہے غیر اسلامی تہوار کی روک تھام ہونی چاہیے

    شجاع آباد جمیعت علمائے پاکستان نورانی ویلنٹائن ڈے اسلام اور تہذیب کے خلاف ہے غیر اسلامی تہوار کی روک تھام ہونی چاہیے

    شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی )جمعیت علماء پاکستان کے ضلعی نائب صدر مولانا ابو تہامی قادری ضلع ملتان کے سیکرٹری نشرو اشاعت عبدالوھاب نورانی نے کہا کہ ویلنٹائن ڈے اسلام اور تہزیب کے خلاف ہے اس طرح کے غیر اسلامی غیر اخلاقی تہواروں کی روک تھام ہونی چاہیے 14 فروری کو اس ڈے کو منانا نوجوان نسل کے اندر بے حیائی پھیلانا ہے ہمارا قوم سے مطالبہ ہے کہ 14 فروری کو یوم حیاء کے طور پر منایا جاۓ اور وطن عزیز میں نظام مصطفئ صلی اللہ علیہ وسلم کے نفاظ و ملک کی ترکی خوشحالی اور کشمیر سمیت تمام مسلمانوں کی آزادی کے لیۓ دعائیں کی جاۓ جے یو پی ریاست مدینہ کے حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس طرح کے اسلامی اقدار کے منافی تہواروں پر فوری پابندی عائد کرکے ریاست مدینہ کا عقس دنیا بھر کو دکھاۓ نوجوان نسل کو اس بہودہ حرکت سے روکنا علماء سمیت ریاست کی بھی زمیداری ہے۔رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • رات گئے رکشہ میں آگ بھڑک اٹھی، مسافر محفوظ

    رات گئے رکشہ میں آگ بھڑک اٹھی، مسافر محفوظ

    ٹھٹھہ صادق آباد(نمائندہ باغی ٹی وی)پل 132پر موٹر سائیکل رکشہ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی رکشہ مکمل جل کر راکھ، سواریاں معجزانہ طور پر محفوظ، مقامی لوگوں نے آگ پر قابو پا لیا،تفصیلات کے مطابق ملتان دنیاپور روڈ اڈا پل 132 پر ثانی پڑولیم سروس کے سامنے چلتے مسافر موٹرسائیکل رکشہ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پا لیا تاہم رکشہ سوار تمام مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے، رکشہ سوار ملک غفور سکنہ قطب پور نامی شخص اپنی فیملی کے ہمراہ ملتان سے قطب پور اپنے گھر جارہا تھا کہ پل 132 پر اچانک رکشہ میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آگیا،آگ لگنے کی اصل وجوہات معلوم نہ ہوسکیں تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا.

  • بلوچستان زیارت میں آگ پھیل گئی

    بلوچستان کے ضلع زیارت اور ہرنائی میں جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی ہے جو کئی ایکڑ رقبے تک پھیل گئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کی کوشش جاری ہے جس میں درجنوں اہلکار شریک ہیں۔ڈپٹی کمشنر ہرنائی عظیم جان دمڑ نے اردو نیوز کو ٹیلیفون پر بتایا کہ ہرنائی کی تحصیل شاہرگ اور اس سے ملحقہ ضلع زیارت کی حدود میں واقع خلیفت کی پہاڑی کے جنوبی سمت میں تین مختلف مقامات پر آگ لگی ہے۔آگ ممکنہ طو ر پر چرواہوں کی جانب سے جلائی گئی ہیں جو تیز ہواﺅں کی وجہ سے پھیل گئی ہے۔‘ انہوں نے بتایا کہ ہرنائی کو محکمہ جنگلات نے تین علاقوں میں تقسیم کیا ہے جو علاقہ آگ سے متاثر ہوا ہے وہ محکمہ جنگلات زیارت کی حدود میں آتا ہے اس لئے ہم نے زیارت کی ضلعی انتظامیہ اور محکمہ جنگلات کے حکام سے رابطہ کیا ہے تاکہ آگ بجھانے کی کوششیں تیز کی جاسکیں۔

    ڈپٹی کمشنر ہرنائی نے بتایا کہ ان کے پاس ہرنائی میں آگ بجھانے کے لیے صرف ایک گاڑی ہے اور وہ بھی پہاڑی علاقے میں آگ بجھانے کے کام نہیں آسکتی۔میونسپل کمیٹی شاہرگ کے سابق چیئرمین ملک محمد زمان ترین نے اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ یہ آگ گزشتہ تین روز سے لگی ہوئی ہے مگر آج تیز ہوائیں چلنے کی وجہ سے بڑے علاقے تک پھیل گئی ہے۔‘ان کے مطابق آگ کے شعلے اتنے بلند ہیں کہ دس کلومیٹر دور علاقے سے بھی نظر آرہے ہیں۔ زیتون کے درخت بڑی تعداد میں جل کر تباہ ہوئے ہیں۔ آگ پر قابو پانے کیے لیے فوری کوششیں نہ کی گئیں تو یہ مزید پھیل سکتی ہے۔

    محکمہ جنگلات زیارت کے ڈپٹی کنزرویٹر حسیب کاکڑ کے مطابق آگ تین سے چار مقامات پر سوکھی جھاڑیوں اور گھاس میں لگی ہیں۔ ’پچھلے سال بارشوں کے بعد اس علاقے میں بڑے پیمانے پر سبزہ اُگا جو سردیوں میں سوکھ گیا ہے۔ غیر مقامی چرواہے سوکھے ہوئے سبزے کوآگ لگادیتے ہیں تاکہ مار چ اور اپریل میں ان کے جانوروں کیلئے تازہ سبزہ اُگ آئے۔‘حسیب کاکڑ نے بتایا کہ کوہ خلیفت کے ایک جانب زیتون اور دوسری جانب صنوبر کے جنگلات ہیں۔ آتشزدگی سے پندرہ ایکڑ سے زائد رقبہ متاثر ہوا ہے ہم اسے مزید علاقے تک پھیلنے سے روکنے کی کوشش کررہے ہیں ان کے مطابق آگ بجھانے کے کام میں محکمہ جنگلات کے 28 اہلکار حصہ لے رہے ہیں اور لیویز اہلکار بھی ہماری مدد کررہے ہیں۔
    ڈپٹی کمشنر زیارت کی جانب سے چالیس مزید اہلکار بھیجے جارہے ہیں محکمہ جنگلات کے آفیسر کے مطابق تیز ہواﺅں کی وجہ سے آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

  • گومل یونیورسٹی کے طلباء کامطالبات منظورہونے کے باوجود مین کیمپس گیٹ پر احتجاج،پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی ، ٹریفک بلاک

    گومل یونیورسٹی کے طلباء کامطالبات منظورہونے کے باوجود مین کیمپس گیٹ پر احتجاج،پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی ، ٹریفک بلاک

    ڈیرہ اسماعیل خان۔گومل یونیورسٹی کے طلباء کا مین کیمپس گیٹ پر احتجاج،پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی ، ٹریفک بلاک،اطلاعات کے مطابق گومل یونیورسٹی کے طلباء کا مین کیمپس گیٹ پر احتجاج جاری پئ اوردوسری طرف پولیس پہنچ چکی ہے اورمذاکرات کی اطلاعات ہیں

    باغی ٹی وی کےمطابق گومل یونیورسٹی کے طلباء نے مین انڈس ہائی وے شاہرہ بلاک کردی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لک گیں۔طلباء کا مطالبہ ہے فیسوں میں اضافہ واپس لیا جائے اوریونیورسٹی کے گرفتار طلباء کو رہا کیا جائے۔ساتھ طلبا نے یہ بھی دھمکی دی ہے کہ مطالبات کی منظور تک انڈس ہائی وے بلاک رہے گا

     

    دوسری طرف گومل یونیورسٹی انتظا میہ کا موقف گومل یونیورسٹی کے طلباء جن مطالبات کا ذکر کر رہے ہیں وہ تمام منظور ہو چکے ہیں اور وائس چانسلر گومل یونیورسٹیi نے فیسوں میں کمی بھی کی ہے مگر اس تمام کے باوجود ان کا جی پی او چوک پر دھرنا دینے واضح کرتا ہے کہ یہ طلباء شاید کسی اور مقاصد کے حصول کے لئے نکلے ہیں ۔

    گومل یونیورسٹی میں انہی طلباء کی 13مختلف مطالبات دو ماہ پہلے حل کر دیئے گئے تھے اور فیس کا ایک مطالبہ وائس چانسلر گومل یونیورسٹی نے 900روپے کم کرکے ایک ماہ پہلے حل کر دیا تھا۔لیکن طلباء نے مزید3500کمی کا مطالبہ کر دیا جس پر وائس چانسلر نے پانچ دن پہلے ایک بار پھر منظور کر لیا ۔ جب یہ مطالبات بھی منظور کر لئے گئے تو یہ 20سے25طلباء اپنی بات سے ایک بار پھر مکر گئے ۔

    ان کے مکرنے کے باوجود بھی گومل یونیورسٹی نے گزشتہ روز ان طلباء کے پاس مذاکرات کیلئے گئے مگر ان طلباء نے مذاکرات سے انکار کر دیا اور وہ مین کیمپس سے جی پی او چوک تک ریلی نکالنے اور پھر دھرنا دینے کیلئے باضد تھے۔ جس سے واضح ہوا کہ ان طلباء کا ان مطالبات سے کوئی تعلق نہیں اور یہ کچھ اور مقاصد کیلئے کام کررہے ہیں ۔

     

    رات گئے احتجاج اور انڈس ہائی وے کو بلاک کرنا گومل یونیورسٹی انتظامیہ ڈائریکٹر سٹوڈنٹس آفیئر اور پرووسٹ کی قیادت میں الصبح بھی ان طلباء کو ریلی اور دھرنے سے روکا اور ان سے مذاکرات کی کوشش کی مگر طلباء نے کسی بھی قسم کی بات کرنے سے انکار کرد یا اور جی پی او چوک پر دھرنا دے کر بیٹھ گئے اور اب بھی اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہیں اور گومل یونیورسٹی انتظامیہ ،حکومت کے خلاف نعرے بازی میں ملوث ہیں۔

    واضح رہے کہ گومل یونیورسٹی میں15ہزار طلباء ہیں جبکہ کیمپ میں موجود د س سے بارہ لڑکے نہیں ہیں۔ جس سے واضح ہوتا ہے کہ یہ طلباء کچھ اور مقاصد کیلئے یہ دھرنا دیئے بیٹھے ہیں ۔ جو کہ اس بات کی دلیل ہے کہ گومل یونیورسٹی کے طلباء پر امن طلباء ہیں کیونکہ یہ طلباء دور دراز علاقوں سے پڑھائی کیلئے آئے ہوئے ہیں اور گومل یونیورسٹی میں امن چاہتے ہیں

    آخری اطلاعات کے آنے تک طلباء کو منشیر کرنے کے لیے پولیس کی ڈنڈہ بردار نفری پہنچ کئی ہے۔گومل یونیورسٹی طلباء کے پولیس سے مزکرات جاری ہیں اورپولیس نےگرفتار طلباء کی رہائی کی یقین دہانی کرادی ہے ادھر ذرائع کے مطابقطلباء نے جزوی طورپر مین انڈس ہائی وے ٹریفک کے لیے کھول دی۔