Baaghi TV

Author: +9251

  • کرونا وائرس:دنیا چین کا ساتھ چھوڑ گئی،پاکستان نےاس وقت بھی وفا کی،پھرکیوں نہ شکریہ ادا کیا جائے،چین میں’شکریہ پاکستان‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    کرونا وائرس:دنیا چین کا ساتھ چھوڑ گئی،پاکستان نےاس وقت بھی وفا کی،پھرکیوں نہ شکریہ ادا کیا جائے،چین میں’شکریہ پاکستان‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    بیجنگ:کرونا وائرس کے پھیلنے پرساری دنیا چین کا ساتھ چھوڑ گئی مگرپاکستان نےاس وقت بھی وفا کی ،پھرکیوں نہ شکریہ ادا کیا جائے،چین میں’شکریہ پاکستان‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا،اطلاعات کےمطابق چین کی سوشل میڈیا ویب سائٹ ’سینا ویبو‘ پر چینی عوام نے کورونا وائرس میں گھرے اس مشکل وقت میں ساتھ کھڑے رہنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا جو کہ ’ٹاپ ٹرینڈ‘ بن گیا۔

    چین میں ٹوئٹر کی طرح کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’سینا ویبو‘ پر ہیش ٹیگ روس اور ہیش ٹیگ پاکستان راتوں رات مقبول ہوگیا۔اس کی وجہ پاکستان کا چین کے ساتھ اس مشکل وقت میں بھی ایک مضبوط دوست کی طرح کھڑا رہنا ہے جب پُراسرار کورونا وائرس چین میں بُری طرح پھیلا ہوا ہے، اِس پر چین کی عوام نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    اس موضوع پر اب تک 61 ہزار بار گفتگو ہو چکی ہے جبکہ 25 کروڑ بار اسے پڑھا جا چکا ہے۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق چین کی عوام بہت شکر گزار اور خوش ہے کہ پاکستانی بھائیوں نے کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد پر چین کی حوصلہ افزائی کی اور وائرس سے لڑنے کے لیے ہر طرح کی مدد فراہم کی۔اس کے علاوہ بہت سے لوگوں نے لکھا ’جو دوست مشکل میں کم آئے وہی اصل دوست ہے‘ اس پوسٹ کو 21 ہزار 855 بار شیئر کیا گیا اور 14 ہزار 409 اس پوسٹ پر کمنٹ کیے گئے۔

    بہت سے صارفین نے اس ٹرینڈ کو اپناتے ہوئے الگ الگ تصویریں بنا کر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔12 فروری کی شام ’سینا ویبو‘ کے ایک صارف نے ایک تصویر بنائی جس میں پاکستان کو ایک بکری سے تشبیہہ دی گئی جو اپنی کھال اتار کر دے رہی ہے اور کہہ رہی ہے کہ ’یہ سب تمارے لیے ہے بھائی‘۔یہ کارٹون بھی ویبو پر وائرل ہوگیا اور اسے 6 ہزار سے زائد دفعہ ری پوسٹ کیا گیا۔

    جو سب سے زیادہ کمنٹ اس پوسٹ پر ہوئے وہ یہ تھے کہ ’یہ بکری کتنی پیاری ہے اور پاکستان چین کے لیے جو کر ہا ہے اس سے ہر کسی کی آنکھوں میں آنسو آگئے ہیں‘۔اس کے علاوہ ایک اور ’مومو‘ نامی اکاؤنٹ نے ایک تصویر بنا کر لکھا ’شکریہ پاکستان اور روس۔‘اس تصویر میں چین، پاکستان اور روس کو کارٹون کردار میں بنایا گیا جس میں روتا ہوا پانڈا، مطمئن بھالو اور ہمدرد بکری موجود تھی۔

    بہت سے لوگوں نے اس پر کمنٹ کیا کہ ’یہ بہت جذباتی ہے‘، ’اس وبائی مرض کے ختم ہونے کے بعد ہم پاکستان آئیں گے‘ اس کے علاوہ بہت سے لوگوں نے پاکستان کے تعاون کو سراہا۔خیال رہے کہ چین میں کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک 1300 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار سے زائد افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

    چین کے سب سے زیادہ متاثر شہر ووہان میں تقریباً 400 کے قریب پاکستانی موجود ہیں جنہیں حکومت پاکستان نے وہیں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے پاکستانی سفارتخانے اور چینی حکومت سے مسلسل رابطے میں ہے۔پاکستان نے اس وائرس سےنمٹنے کے لیے چین کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔

  • تحریک المجاہدین کے سابق سربراہ کو مسجد میں قتل کر دیا گیا

    تحریک المجاہدین کے سابق سربراہ کو مسجد میں قتل کر دیا گیا

    سرینگر:بڈگام، تحریک المجاہدین کے سابق سربراہ کو مسجد میں قتل کر دیا گیا،اطلاعات کے مطابق ممتاز اہل حدیث عالم اور بیروہ بڈگام کے تحریک المجاہدین کے سابق سربراہ عبدالغنی ڈار کو میسومہ سری نگر کی ایک مسجد میں قتل کر دیا گیا

    ذرائع کے مطابق سرینگر کے علاقے گاوکدل کی مسجد میں ایک شخص کی لاش پراسرار حالت میں پائی گئی۔ جس کی شناخت ضلع بڈگام کے تراگزو علاقے کے رہنے والے عبدالغنی ڈار کے طور پر ہوئی ہے۔ان کی عمر 78برس تھی۔

    ذرائع نے بتایا کہ ان کی موت کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔پولیس جائے واقعہ پر پہنچی ہے اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔

  • ’پاکستان کے ملائیشیا اور ترکی سے تعلقات متاثر ہونے کی قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں‘

    ’پاکستان کے ملائیشیا اور ترکی سے تعلقات متاثر ہونے کی قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں‘

    اسلام آباد:’پاکستان کے ملائیشیا اور ترکی سے تعلقات متاثر ہونے کی قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں‘ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ترک صدر کا دورہ پاکستان اور وزیراعظم کا ملائیشیا کا کامیاب دورہ دونوں اہم ملکوں سے تعلقات کی مضبوطی کا اظہار ہے، پاکستان کے دونوں ملکوں سے تعلقات متاثر ہونے کی قیاس آرائیاں دم توڑ گئی ہیں۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ترکی، چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے میں حصہ لے گا تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا، بلکہ فائدہ دونوں ملکوں کا ہوگا۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ترکی اور پاکستان ایک دوسرے کو معاشی طورپر مستحکم کر سکتے ہیں،اب تک ایک دوسرے کو معاشی فائدہ پہنچانے کا نظام موجود نہیں تھا۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ترک صدر طیب اردوان نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیرپربات کی اور پاکستان کے مؤقف کی حمایت کی جس پر اہم ان کے شکر گزار ہیں۔خیال رہے کہ ترک صدر طیب اردوان 2 روزہ دورے پر پاکستان میں موجود ہیں، ان کے دورے کے دوران دفاع، ریلوے، اطلاعات، معیشت اور تجارت پر متعدد معاہدے ہوں گے جب کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان دوہری شہریت کے ایک معاہدے پر بھی دستخط ہوں گے۔

  • مسلح افراد کی انتقامی کارروائی، 21 افراد کو گھر میں بند کر کے آگ لگادی

    مسلح افراد کی انتقامی کارروائی، 21 افراد کو گھر میں بند کر کے آگ لگادی

    نائیجیریا: مسلح افراد کی انتقامی کارروائی، 21 افراد کو گھر میں بند کر کے آگ لگادی،شمالی ریاست ’کانو‘ کے گاؤں میں مسلح افراد نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے 21 افراد کو گھر میں بند کر کے آگ لگادی۔

    نائیجیریا میں جرائم پیشہ افراد کے گروہ نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے گاؤں کے 21 افراد کو گھر میں قید کر کے آگ لگادی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 16 افراد سمیت 21 افراد زندہ جل کر ہلاک ہوگئے۔

    فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق علاقہ مکینوں نے بتایا کہ کچھ عرصہ پہلے گاؤں کے لوگوں نے سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ مل کر جرائم پیشہ افراد کے کیمپ پر حملہ کیا تھا جس کا بدلہ لینے کے لیے ان جرائم پیشہ افراد نے پہلے تو گاؤں میں فائرنگ کی اور پھر کئی گاڑیوں اور مکانوں کو نذرِ آتش کردیا۔ جس کے نتیجے میں 21 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    رہائشیوں کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں نے ایک ہی خاندان کے 16 افراد کو گھر میں بند کر کے جلا دیا جس میں 6 بچے اور علاقے کے دفاعی گروپ کے 5 افراد بھی شامل تھے۔پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمیں مسلح افراد کے حملے کی اطلاع علاقہ مکینوں سے ملی تاہم ہم مزید تفصیلات اکھٹی کررہے ہیں۔

    یہ علاقہ جہاں مسلح افراد نے حملہ کیا، گزشتہ کئی برسوں سے جرائم پیشہ افراد کے گروہ کے لیے جنت بنا ہوا ہے جو لوگوں کے پالتو جانور اور گاؤں کے افراد کو اغواء برائے تاوان کے لیے اٹھالیتے ہیں۔علاقے کے لوگوں نے اپنے تحفظ کے لیے دفاعی گروپس بنائے تھے لیکن پھر بھی واقعات میں کمی نہ آسکی۔

  • بھارتی فوجی افسران سے تنگ راشٹریہ رائفل کے سپاہی نے خودکشی کرلی ، تعداد 446 تک پہنچ گئی

    بھارتی فوجی افسران سے تنگ راشٹریہ رائفل کے سپاہی نے خودکشی کرلی ، تعداد 446 تک پہنچ گئی

    سری نگر:بھارتی فوجی افسران سے تنگ راشٹریہ رائفل کے سپاہی نے خودکشی کرلی ، تعداد 446 تک پہنچ گئی ،اطلاعات کےمطابق مقبوضہ کشمیر میں راشٹریہ رائفلز کے تیسرے بٹالین کے سپاہی نے ڈیوٹی کے دوران زہریلی چیز کھا کر خودکشی کرلی۔

    سری نگر سے ذرائع کے مطابق بھارتی فوجی اہلکار نے بھارتی مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں دوران ڈیوٹی مبینہ طور پر زہر کھا کر خودکشی کی۔کشمیر میڈیا سروس رپورٹ کے مطابق خودکشی کرنے والے سپاہی کی شناخت ’بلرام سنگھ ‘کے نام سے ہوئی ہے جو راشٹریہ رائفلز کے تیسرے بٹالین کا سپاہی تھا جو ضلع اسلام آباد کے علاقے اشمقام میں تعینات تھا۔

    علاوہ ازیں مقبوضہ کشمیر کے شہر جموں کے علاقے ’طلاب ٹیِل ‘ میں تین منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے اور اندر پھنسے ہوئے لوگوں کو ریسکیو کرنے میں مصروف تھا کہ عمارت کی پہلی منزل بیٹھ گئی جس کے نتیجے میں 3 فائر فائٹرز جاں بحق ہوگئے جبکہ 4 شہریوں اور 2 فائرمینز سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے۔

  • بلاول ابوکوبچانے کی فکرمیں،سندھ کی ایک اوربے نظیرکتے کاٹنے سے جاں بحق ہوگئی

    بلاول ابوکوبچانے کی فکرمیں،سندھ کی ایک اوربے نظیرکتے کاٹنے سے جاں بحق ہوگئی

    سیہون :بلاول ابوکوبچانے کی فکرمیں،سندھ کے لوگ اپنے بچوں کو بچانے کی فکرمیں ، ایک اوربے نظیرکتے کاٹنے سے جاں بحق ہوگئی ،اطلاعات کےمطابق سیہون میں آوارہ کتوں کے حملے میں ایک 10 سالہ بچی شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

    پولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ سیہون کے گاؤں احمد خان لاشاری میں پیش آیا جہاں 10 سالہ راحماں لاشاری گھر سے باہرنکلی تو خون خوار کتوں نے اس پر حملہ کرکے بری طرح زخمی کردیا۔بچی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیاگیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وفات پاگئی۔اپنی معصوم بچی کی لاش دیکھ کر ماں کو غشی کےدورے پڑنے لگے اور اس کی حالت غیر ہوگئی۔

    خیال رہے کہ گذشتہ کچھ عرصے کے دوران کتوں کے کاٹنے سے سندھ میں کئی ہلاکتیں ہوچکی ہیں ،سیہون کےگاؤں حمزو رند میں بھی گذشتہ ماہ ایک خاتون کتے کے حملے میں جاں بحق ہوگئی تھی۔گذشتہ سال دسمبر میں لاڑکانہ میں کتوں کے کاٹنے سے ایک 6 سالہ بچہ شدید زخمی ہونےکے بعد وفات پاگیا تھا۔2019 میں کراچی سمیت سندھ بھر میں سگ گزیدگی کے سیکڑوں واقعات رونما ہوئے تھے جس کے باعث 20 سے زائد افراد ہلاک ہوئے جن میں بچے بھی شامل تھے۔

  • بیٹی نہیں دوں گااسے اپنے پاس رکھوں گا :سابق کرکٹرنےطلاق کےساتھ اہلیہ کو 6 ارب 30 کروڑ روپے دیں‌ گے

    بیٹی نہیں دوں گااسے اپنے پاس رکھوں گا :سابق کرکٹرنےطلاق کےساتھ اہلیہ کو 6 ارب 30 کروڑ روپے دیں‌ گے

    میلبرن: بیٹی کی خاطرسابق کرکٹرنےطلاق کےساتھ اہلیہ کو 6 ارب 30 کروڑ روپے دیں‌ گے،اطلاعات کےمطابق آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل کلارک اور اہلیہ نے چار کروڑ ڈالرز معاہدے کے عوض راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق مائیکل کلارک اور کیلے لی کی شادی 8 برس پہلے ہوئی جس کے بعد اُن کے ہاں ایک بچی کی بھی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے کیلسے کلارک رکھا۔کیلسے کلارک کی عمر اس وقت 4 برس ہے مگر اب اُن کے والدین نے راہیں جدا کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔

    رپورٹ کے مطابق مائیکل کلارک نے اپنی اہلیہ سے 8 سالہ رفاقت ختم کرنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد دونوں نے علیحدگی کے لیے چالیس ملین ڈالرز کا معاہدہ کیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کلارک کئی ماہ سے اپنی اہلیہ سے علیحدہ رہ رہے تھے مگر انہوں نے طلاق کا اعلان نہیں کیا تھا۔

    دونوں فریقین نے راہیں جدا کرنے کے لیے عدالت کا رخ کیا جہاں کلارک نے اپنی چار سالہ بیٹی کی کفالت جاری رکھنے کی رضا مندی ظاہر کی جبکہ معاہدے کے تحت انہوں نے چالیس ملین ڈالرز (ساڑھے 6 ارب روپے) دینے کا اعلان کیا۔

  • بھارت کا گھیرا تنگ ہونے لگا،امریکی سینیٹرز کا مائیک پومپیو کو خط، کشمیر اور بھارت کی صورت حال پر اظہار تشویش

    بھارت کا گھیرا تنگ ہونے لگا،امریکی سینیٹرز کا مائیک پومپیو کو خط، کشمیر اور بھارت کی صورت حال پر اظہار تشویش

    واشنگٹن:بھارت کا گھیرا تنگ ہونے لگا،امریکی سینیٹرز کا مائیک پومپیو کو خط، کشمیر اور بھارت کی صورت حال پر اظہار تشویش،اطلاعات کےمطابق امریکی صدر ٹرمپ کے دورۂ بھارت سے قبل چار سینیٹرز نے وزیر خارجہ کو مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر خط لکھا اور صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔

    امریکی سینیٹر لنزے گراہم سمیت چار سینیٹرز نے وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو خط ارسال کیا جس میں انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے لاک ڈاؤن اور صورتحال پر گہری تشویش اظہار کیا۔امریکی سینیٹرز نے خط میں کہا کہ ’مقبوضہ کشمیر میں لگائی جانے والی پابندیوں اور لاک ڈاؤن کے سنگین نتائج ہوں گے کیونکہ بھارت نے مقبوضہ وادی میں طویل عرصے مواصلات اور انٹرنیٹ پر پابندی عائد کی ہوئی ہے‘۔

    امریکی سینیٹرز نے لکھا کہ کشمیری عوام صحت اوربنیادی سہولیات سے بھی محروم ہیں لاک ڈاؤن کی وجہ سے کاروبار بری طرح سے متاثر ہوئے اور تعلیمی ادارے مسلسل بند ہیں۔سینٹرز نے مطالبہ کیا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر اور شہریت کے متنازع قانون کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں گرفتار افرادکی تعداد تیس دن کے اندر فراہم کرے کیونکہ مودی کے اقدامات سے بھارت کی مذہبی اقلیتوں کے حقوق اور بھارت کے سیکولر کردار کو خطرہ لاحق ہوگيا ہے۔

    امریکی سینیٹرز نے لکھا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے انتخابات میں کامیابی کے بعد اقتدار سنبھالتے ہی ہندو قوم پرستی کے ایجنڈے پر تیزی سے کام کیا ہے۔ اس سے لوگوں میں اس بات کے لیے بےچینی پیدا ہوئی ہے کہ بھارت کا بطور ایک سیکولر جمہوریت کردار خطرے میں ہے۔

    بھارت نے 5 اگست 2019ء کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد سے پوری وادی کو جیل میں تبدیل کر کے ہند نواز رہنماؤں سمیت حریت رہنماؤں کو بھی گرفتار کر رکھا ہے۔

  • پاکستان بحرین کی مشترکہ فوجی مشقیں” البدر 4″ تازہ جزبوں اورامنگوں کے ساتھ  اختتام پذیر

    پاکستان بحرین کی مشترکہ فوجی مشقیں” البدر 4″ تازہ جزبوں اورامنگوں کے ساتھ اختتام پذیر

    راولپنڈی:پاکستان بحرین کی مشترکہ فوجی مشقیں” البدر 4″ تازہ جزبوں اورامنگوں کے ساتھ اختتام پذیر،اطلاعات کےمطابق پاکستان اور بحرین کی مشترکہ فوجی مشقیں البدر 4 اختتام پذیر ہو گئی ہیں۔ مشقوں میں بارودی سرنگیں ناکارہ بنانے کامظاہرہ کیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان اور بحرین کی مشترکہ فوجیں مشقیں البدر 4 اختتام پذیر ہو گئی ہیں، البدر 4 کا نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم سینٹر پبی میں انعقاد کیا گیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں میں بحرین نیشنل گارڈز اور پاکستان کے سپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) جوانوں نےحصہ لیا۔ 2 ہفتے جاری رہنے والی مشقوں میں انسداد دہشت گردی، کلیئرنس آپریشن کیے گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مشقوں کامبیٹ ایوی ایشن سپورٹ کا بھی مظاہرہ کیاگیا، مشقوں میں بارودی سرنگیں ناکارہ بنانے کامظاہرہ کیا گیا۔ مشقوں میں سنائپرکی مہارت بھی دکھائی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق اختتامی تقریب میں بحرین کے جنرل عبدالرحمان شریک ہوئے، اختتامی تقریب میں سپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) کے میجر جنرل ممتاز حسین شریک ہوئے۔

  • پاکستانیوں کا اپنے معزز مہمان کے اعزاز میں خراج تحسین

    پاکستانیوں کا اپنے معزز مہمان کے اعزاز میں خراج تحسین

     

     

     

     

     

     

     

     

     

     

     

     

     

     

     

     

     

     

     

     

     

     

     

     

     

     

     

     

     

     

     

     

     

     

     

     

     

     

     

     

     

     

     

     

     

    https://twitter.com/Bakhtawar_Ik/status/1227947798315896832

    https://twitter.com/ryaansameer313/status/1227961814153080833

    https://twitter.com/oranxaib/status/1227967832429867009

    https://twitter.com/SahibGillani/status/1227956468600786944

    https://twitter.com/RahimShahPTI/status/1227949074906779649

    https://twitter.com/moon58364444/status/1227986467001118722

    https://twitter.com/AadilAminBhatt1/status/1227981001785323525

    https://twitter.com/Saeedkhan_u/status/1227980660905848833

    https://twitter.com/PTI_ki_cheeti/status/1227969255884218373