Baaghi TV

Author: +9251

  • ٹرانسپورٹرز وفد کی موٹروے پولیس کے آفیشلز اور چئیرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی سے اہم ملاقات زیربحث آئے اہم معاملات

    ٹرانسپورٹرز وفد کی موٹروے پولیس کے آفیشلز اور چئیرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی سے اہم ملاقات زیربحث آئے اہم معاملات

    اسلام آباد: ٹرانسپورٹرز وفد کی موٹروے پولیس کے آفیشلز اور چئیرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی سے اہم ملاقات زیربحث آئے اہم معاملات،اطلاعات کےمطابق اس ملاقات میں ایڈشنل آئی-جی محمد خالد, DIG جان محمد, DIG اشفاق احمد, DIG مسرور کلاچی, DIG ایاز احمد, DIG عالم شنواری, AIG آپریشنز میڈم ارم, اور SSP ندیم اشرف وڑائچ موجود تھے

    اسلام آباد میں سرکاری حکام سے ملاقات کرنے والوں میں ٹرانسپورٹرز کی نمائندگی عباس آفریدی, غلام یٰسین نیازی, رانا عاصم شکور, امداد حسین نقوی, محمد اویس چوہدری ایڈووکیٹ, شعیب خان, غلام محمد آفریدی, عصمت اللہ نیازی, تنویر جٹ, جہانزیب خان آفریدی, ملک رفیق خان, ذاکر حیات خان اور ملک نثار شامل تھے.

    باغی ٹی وی کے مطابق اس اہم اجلاس میں 13 فروری 2020 سے ملک بھر میں ایکسل لوڈ لمٹ کے نفاذ اور اس سلسلہ میں موٹروے پولیس کے کردار پر سیر حاصل گفتگو ہوئی, اس کے علاوہ ڈرائیونگ لائسنس کے طریقہ کار کو آسان, شفاف اور تیز تر بنانے کے لیے اور جرمانوں کے نئے شیڈول میں ضروری ترامیم کو بھی زیر بحث لایا گیا.

    ایڈیشنل آئی-جی نے یقین دلایا کہ موٹروے پولیس ایکسل لوڈ لمٹ کے قانون کے نفاذ کیلئے کمر بستہ ہو چکی ہے اور ہر ممکن حد تک اوورلوڈنگ کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی, انہوں نے مزید کہا کہ اوورلوڈنگ کو سورس سے کنٹرول کرنے کے لیے تمام سیکٹر کمانڈرز اور DSPs موٹروے پولیس اپنے علاقوں میں موجود فیکڑیوں کو لیڑز لکھ کر متنبہ کریں گے کہ وہ اوورلوڈنگ سے باز و ممنوع رہیں

    ایڈیشنل آئی-جی نے کہا کہ اگر پھر بھی کسی فیکڑی اور دیگر سورس نے ایکسل لوڈ لمٹ کی خلاف ورزی کی تو گاڑی کے ساتھ ساتھ لوڈنگ پوائنٹ کے خلاف بھی قانون کیمطابق کاروائی کی جائے گی. اسی طرح موٹروے پولیس NHA کو تمام آپریشنل کانٹوں پر نفری کی فراہمی کو یقینی بنائے گی. آج کے اجلاس میں موٹروے پولیس اور ٹرانسپورٹرز کی ایک مشترکہ کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی جس کی ذمہ داریوں میں ملک بھر میں یکساں طور ایکسل لوڈ لمٹ کا نفاذ, ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کو آسان بنانے کیلئے سفارشات پیش کرنا اور جرمانوں کے نئے شیڈول میں ضروری ترامیم کرنا ہو گا.

    موٹروے پولیس کے ساتھ ملاقات کے بعد ٹرانسپورٹرز کے وفد نے چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی سے بھی ملاقات کی جس میں NHA کی جانب سے تمام کانٹوں کو آپریسشنل کیے جانے سے متعلق معاملات ڈسکس کیے گئے. چیئرمین صاحب نے ٹرانسپورٹرز کو یقین دلایا کہ 13 فروری سے NHA اپنے تمام اہم کانٹوں کو آپریشنل کر دے گا اور مزید چند ہفتوں میں دیگر تمام کانٹے بھی آپریشنل ہو جائیں گے,

    اس سلسلہ میں NHA کی ٹیم لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے موٹروے پولیس سمیت FWO, رینجرز, ایف سی, اور چاروں صوبوں کی صوبائی پولیس کی مدد بھی حاصل کرے گی جس کے لیے صوبائی پولیس سمیت دیگر اداروں سے MOUs بھی سائن کیے جا چکے ہیں. اسی طرح NHA کی جانب سے بھی اوورلوڈنگ کو سورس سے کنٹرول کرنے کے لیے صوبائی حکومتوں, چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری, اہم فیکٹریز اور دیگر سٹیک ہولڈرز کو لیٹرز لکھے جائیں گے.

    چیئرمین صاحب نے مزید کہا کہ اس سلسلہ میں ہمیں ٹرانسپورٹرز کی مسلسل مدد درکار ہو گی تاکہ اوورلوڈنگ کے ناسور کا جڑ سے ختم کیا جا سکے. میٹنگ کے اختتام پر ٹرانسپورٹرز نے چئیرمین NHA کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور امید ظاہر کی کہ گورنمنٹ اور ریاستی ادارے پوری جانفشانی سے ایکسل لوڈ لمٹ کے نفاذ کو یقینی بنائے گے.
    .

  • ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کی کوریج کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ اور اسپورٹس نیوز ٹیلی ویژن  میں شراکت داری کا معاہدہ

    ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کی کوریج کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ اور اسپورٹس نیوز ٹیلی ویژن میں شراکت داری کا معاہدہ

    لاہور:ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کی کوریج کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ اور اسپورٹس نیوز ٹیلی ویژن (ایس این ٹی وی ) میں شراکت داری کا معاہدہ طے پاگیا ہے، لہٰذا دنیا بھر کے نیوز براڈکاسٹرز کو 20 فروری سے 22 مارچ تک جاری رہنے والے ایونٹ کے تمام میچز کی جھلکیوں تک رسائی ممکن ہوگی۔

    ‏ایونٹ کے تمام چونتیس میچوں کی جھلکیوں کے علاوہ ایس این ٹی وی کو میچ کے اختتام پر پریس کانفرنس کور کرنے کی اجازت بھی ہوگی۔ واضح رہے کہ ایس این ٹی وی کی جانب سے فراہم کیا جانے والا تمام مواد صرف ایڈیٹوریل مقاصد کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس حوالے سے نیوز براڈکاسٹرز کو مذکورہ مواد سوشل میڈیا پر جاری کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    ایس این ٹی وی دنیا کی معروف نیوزایجنسی ہے۔ 1996 کو قائم ہونے والی یہ نیوز ایجنسی دنیا بھر کے 115 سے زائد ممالک میں اپنی سروسز فراہم کرتی ہے۔ جو دن کے 24 گھنٹوں میں دنیا بھر کے 1200 صحافتی اداروں کو ڈیجٹل مواد فراہم کرتی ہے۔

    چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020 کی وسیع و عریض کوریج کے لیے دنیائے اسپورٹس کی ایک معروف کمپنی "ایس این ٹی وی” کے ساتھ شراکت داری پر خوش ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نئی شراکت داری پاکستان کرکٹ بورڈ کو دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں تک پہنچنے کا ذریعہ فراہم کرے گی۔

    چیف ایگزیکٹو پی سی بی نے کہا کہ 32 روزہ ایونٹ میں 36 غیرملکی کھلاڑی شرکت کررہے ہیں، ایس این ٹی وی سے شراکت داری کے بعد ان کھلاڑیوں کے ہم وطن بھی انہیں ایکشن میں دیکھ سکیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں معاون ثابت ہوگی جو مستقبل میں غیرملکی ٹیموں کی پاکستان آمد کے لیےبھی مددگار ہوگی۔

    وسیم خان نےکہا کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ ایس این ٹی وی کو معیاری مواد فراہم کرے گا جو ایک معروف نیوزویڈیو ایجنسی کی حیثیت سے ادارے کے تشخص کو بڑھائے گا۔

    ایس این ٹی وی کےمنیجنگ ڈائریکٹر جیمز ڈابس کا کہنا ہےکہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ شراکت داری پر مسرور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایس این ٹی وی ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ کی وسیع و عریض کوریج کو دنیا بھر تک پھیلائے گا۔

    جیمز ڈابس نے کہا کہ ایس این ٹی وی پہلے ہی وسیع پیمانے پر انٹرنیشنل کرکٹ کی کوریج کررہا ہے، ایچ بی ایل پی ایس ایل کی جھلکیاں اور خبریں اس ضمن میں ایس این ٹی وی کی کرکٹ سے متعلق کوریج کو مزید فروغ دے گی۔

    ایس این ٹی وی ایک اسپورٹس ویڈیو ایجنسی ہے جو بہترین ڈیجٹل مواد تیار کرکے اپنےرائٹس ہولڈرز اور مختلف برانڈزکو فراہم کرتی ہے۔ دی ایسوسی ایٹ پریس اور آئی ایم جی کے ساتھ شراکت داری کے باعث ایس این ٹی وی کے کیمراز اور اسٹاف دنیا بھر میں دستیاب ہیں۔ ایس این ٹی وی دنیا بھر میں موجوداپنے شراکت داروں کو سب سے پہلے، اہم اور خصوصی مواد فراہم کرتی ہے۔
    https://www.sntv.com

  • کبڈی ورلڈ کپ2020ء،پاکستان آسٹریلیا کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

    کبڈی ورلڈ کپ2020ء،پاکستان آسٹریلیا کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

    لاہور: پاکستان کے لیے آج دو خوشیاں،ایک طرف برادر اسلا می ملک کے صدر مملکت پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں تو دوسری طرف کبڈی ورلڈ کپ2020ء،پاکستان آسٹریلیا کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

    پاکستان نے آسٹریلیا کو62-25 سے ہرایا،اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں ہونیوالے مقابلے میں پاکستانی کھلاڑی میچ کے آغاز سے ہی چھائے رہے
    پہلے ہاف میں ہی قومی ٹیم نے اپنی پوزیشن مضبوط کرکے پوائنٹس33-10 بنائے، دوسرے ہاف میں بھی قومی ہیروز نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو کامیابی دلائی

    قومی ٹیم کے کپتان عرفان مانا جٹ اور بلال محسن کو بہترین ریڈرز اور شانی بسرا کو بہترین جاپھی کا انعام دیا گیا، سٹیڈیم شائقین کبڈی سے بھرا ہوا تھا

    مشیر وزیراعلیٰ پنجاب عمر فاروق، کبڈی فیڈریشن پاکستان کے صدر چودھری شافع حسین اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے

    دوسرے میچ میں بھارت نے سخت مقابلے کے بعد ایران کو 50-39 اور تیسرے میچ میں جرمنی نے سیرالیون کو 43-14سے بآسانی ہرادیا

    پول اے میں بھارت اور ایران جبکہ پول بی میں پاکستان اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گئے، 14فروری کو دو میچز ظہور الٰہی سٹیڈیم گجرات میں کھیلے جائیں گے

    کبڈی ورلڈ کپ 2020ء کے پانچویں روز بھی مقابلے جاری رہے،جمعرات کے روز اقبال سٹیڈیم فیصل آبادمیں ہونے والے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دیکر پول بی میں ٹاپ کرکے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے،

    پاکستان نے آسٹریلیا کو62-25 سے ہرایا، پاکستان نے ٹاس جیت کر ریڈ سے میچ کا آغاز کیا، پاکستانی ریڈرز لالہ عبید اللہ کمبوہ، عرفان مانا، بلال محسن، شہرام بھٹو، کلیم اللہ جٹ نے خوبصورت حملے کرکے پوائنٹس لئے جبکہ جاپھی شانی بسرا، مشرف جنجوعہ، ظفر چینی نے جاندار جپھے ڈال کر آسٹریلوی کھلاڑیوں کو بے بس کردیا،

    پاکستانی کھلاڑیوں نے پہلے ہاف میں ہی واضح برتری حاصل کرلی، پہلے ہاف میں پوائنٹس33-10رہے، دوسرے ہاف میں بھی پاکستانی کھلاڑی چھائے رہے، کھلاڑیوں نے شاندار ریڈز کرکے اور جپھے مار کر پاکستان کو 62-25سے فتح دلائی، میچ کے بہترین ریڈرز پاکستانی کھلاڑی کپتان عرفان مانا جٹ اور بلال محسن اور بہترین جاپھی شانی بسرا قرار پائے، مشیر وزیراعلیٰ پنجاب ملک عمر فاروق، کبڈی فیڈریشن کے صدر چودھری شافع حسین اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد علی اور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

    سٹیڈیم شائقین سے بھراہوا تھا انہوں نے شاندار کھیل پر کھلاڑیوں کو بھرپور داد دی، سٹیڈیم میں کبڈی کے بزرگ شائق روایتی پنجاب کی پگ پہن کر میچ دیکھنے آئے تھے۔ پول بی میں پاکستان اور آسٹریلیا جبکہ پول اے بھارت اور ایران سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

    دوسرے میچ میں بھارت نے سخت مقابلے کے بعد ایران کو 50-39 سے ہرادیا، دفاعی چیمپئن بھارت نے ٹاس جیت کر ریڈ کی، میچ کے آغاز سے ہی مقابلہ سخت رہا، دونوں ٹیمیں برابر پوائنٹس لیتی رہیں، پہلے ہاف میں پوائنٹس26-23 رہے، دوسرے ہاف میں بھارت کے کھلاڑیوں نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایران پر اپنی دھاک بٹھا دی اور پوائنٹس میں اضافہ کرتے رہے، ایک متنازع پوائنٹ پر ریفری نے دونوں ٹیموں کی شرٹس اتروادیں، بھارتی کھلاڑیوں دیپک کاشی، نوجوت سنگھ جوتا، وینے کھتری، اور ارش جھولا نے شاندار کھیل پیش کرکے ٹیم کو کامیابی دلائی،

    ایران کے جانب سے مثال قمری، مصطفی صادقی اور امیر محمدی نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، بھارتی کھلاڑی وینے کھتری کو بہترین ریڈر جبکہ ارش جھولا کو بہترین جاپھی کا ایوارڈ دیا گیا، تیسرے میچ میں جرمنی نے سیرالیون کو 43-14 سے بآسانی ہرادیا، سیرالیون نے ٹاس جیت کر ریڈ کی، جرمنی کے کھلاڑیوں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کو کامیابی دلائی۔

    13فروری کو ہونے والے مقابلوں کے مطابق پول اے میں بھارت اور ایران نے6، 6، جرمنی نے 4، انگلینڈ نے 2 پوائنٹس حاصل کئے ہیں جبکہ سیرالیون نے کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کیا، پول بی میں پاکستان اور آسٹریلیا 4،4، کینیڈا کے 2 پوائنٹس ہیں جبکہ آذربائیجان کی ٹیم کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کرسکی۔ 14 فروری کو ظہور الہٰی سٹیڈیم گجرات میں دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلا میچ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دوپہر ڈھائی بجے جبکہ دوسرا میچ بھارت اور برطانیہ کے مابین سہ پہر 3بج کر 45منٹ پر ہوگا۔

  • شیخ رشید کی پھر شامت آگئی : شاہ حسین ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی

    شیخ رشید کی پھر شامت آگئی : شاہ حسین ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی

    حیدرآباد: شیخ رشید کی پھر شامت آگئی : شاہ حسین ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی،اطلاعات کےمطابق لاہور سے کراچی جانے والی شاہ حسین ایکسپریس میں جھمپیر کے قریب آگ لگ گئی ۔ ٹرین کی بوگیوں کو پاور اسپلائی سے علیحدہ کر لیا گیا ۔

    ذرائع کے مطابق شاہ حسین ایکسپریس لاہور سے کراچی جارہی تھی کہ اس کے پاور وین میں آگ لگ گئی۔ ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ آگ ٹرین کے پاور سپلائی میں لگی ہے، ٹرین کی بوگیوں کو پاور اسٹیشن سے علیحدہ کردیا گیا تاہم پاور اسٹیشن سپلائی بوگی میں تاحال آگ لگی ہوئی ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی ایک ریل گاڑی میں آگ لگنے سے بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوگئیں تھیں جس سے متعلق وفاقی وزیرریلوے سپریم کورٹ میں پیشیاں بھگت رہے ہیں‌اورابھی اس کیس سے جان بخشی نہیں‌ہوئی کہ دوسری مصیبت گلے آن پڑی ہے

  • اللہ سے معافی کے بعد عدالت نے بھی رابی پیرزادہ کومعاف کردیا

    اللہ سے معافی کے بعد عدالت نے بھی رابی پیرزادہ کومعاف کردیا

    لاہور:اللہ سے معافی کے بعد عدالت نے بھی رابی پیرزادہ کومعاف کردیا ،اطلاعات کےمطابق عدالت نےسابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ کو غیرقانونی طور پر مگر مچھ اور سانپ پالنے کے کیس میں بری کرنے کا حکم دے دیا ۔

    https://twitter.com/Rabipirzada/status/1227918237150728192?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1227918237150728192&ref_url=https%3A%2F%2Fgnnhd.tv%2F%2Furdu%2Findex.php%2FPakistan%2F11278-1581534000

    تفصیلات کے مطابق سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ پرغیر قانونی طور پرمگر مچھ اور اژدھے پالنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ حارث صدیقی نےکی۔ اس موقع پرسابقہ گلوکارہ کے وکیل بیرسٹر حسن خالدرانجھانےدلائل پیش کیےکہ رابی پیرزادہ کااس مقدمہ میں کوئی کردار نہیں ہے۔

    وائلڈ لائف نے کارروائی پہلے شروع کی اورسرچ وارنٹ بعدمیں لیے۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ وائلڈ لائف نےذاتی رنجش کی بنیاد پر رابی پیرزادہ کو مقدمے میں ملوث کیا۔دلائل مکمل ہونے پرعدالت نےرابی پیرزادہ کو مقدمےمیں بری کرنے کا حکم دےدیا ۔

    واضح رہے 13 ستمبر کو غیرقانونی طور پراژدھے، مگرمچھ اورسانپ رکھنے پر گلوکارہ کے خلاف محکمہ وائلڈ لائف نے کارروائی کا آغاز کیا تھا اور گلوکارہ کےخلاف چالان مرتب کرکےمقامی عدالت میں پیش کیا تھا۔

    وائلڈ لائف کی جانب سےرابی پیرزادہ پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے مگرمچھ، سانپ ، اژدھے رکھے ہیں جو کہ وائلد لائف ایکٹ کی خلاف ورزی ہے اوررابی پیرزادہ کے خلاف کارروائی سوشل میڈیاپرموجود ویڈیوز کا نوٹس لےکر ہی عمل میں لائی گئی ہے۔

    گلوکارہ رابی پیرزادہ اس سے قبل اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور انسٹاگرام پر سانپ، اژدھے اور مگر مچھ کے ہمراہ ویڈیو اور تصاویر شیئر کرچکی ہیں۔

  • ترک صدرکے دورہ پاکستان کےدوران امریکہ کا بھارت کوجدید ایئرڈیفنس سسٹم دینےکا اعلان پاکستان کےلیے پیغام ،پاکستان کی تشویش

    ترک صدرکے دورہ پاکستان کےدوران امریکہ کا بھارت کوجدید ایئرڈیفنس سسٹم دینےکا اعلان پاکستان کےلیے پیغام ،پاکستان کی تشویش

    اسلام آباد:ترک صدر کے دورہ پاکستان کے موقع پرامریکہ کا بھارت کوجدید ایئرڈیفنس سسٹم دینے کا اعلان پاکستان کے لیے پیغام ، پاکستان کی تشویش ،اطلاعات کےمطابق پاکستان نے امریکا کی جانب سے بھارت کو جدید فضائی دفاعی نظام کی فروخت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    دفتر خارجہ نے خبردار بھی کیا کہ ترک صدراور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے دورہ پاکستان کےدوران بھارت کوئی غیرذمہ دارانہ قدم اٹھا سکتا ہے، پاکستان نےعالمی برادری کوبھارتی فالس فلیگ آپریشن کےخدشے سے آگاہ کردیاہے، بھارت کو کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

    ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کو امریکا کی جانب سے بھارت کو جدید فضائی دفاعی نظام کی فروخت پر تشویش ہے اور امریکی فیصلے سے خطے کے استحکام پر سنجیدہ اثرات مرتب ہوں گے۔ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیا ہتھیاروں کی دوڑ کا مزید متحمل نہیں ہوسکتا، بھارت کو ائیر ڈیفنس سسٹم کی فروخت پرتشویش ہے۔

    ترجمان نے امریکا کی جانب سے بھارت کو جدید فضائی دفاعی نظام (ایڈوانسڈ انٹرڈکشن ویپن سسٹم – اے آئی ڈبلیو ایس) کی فروخت پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور بھارت کے درمیان دفاعی تعلقات جنوبی ایشیا میں عدم استحکام کا باعث بن رہے ہیں۔ عالمی برادری پاکستان کیخلاف بھارت کے جارحانہ عزائم اور بھارتی سیاسی و عسکری قیادت کے دھمکی آمیز بیانات سے بخوبی آگاہ ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ عالمی برادری کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ بھارت کو خطے میں عدم استحکام کی کوششوں سے روکے۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے کئی بار کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی ہے، تاہم ان پر عملدرآمد کی ضرورت ہے۔ ہم توقع رکھتے ہیں کہ امریکی صدر دورہ بھارت کے دوران یہ معاملہ اٹھائیں گے۔

  • پاکستانیو ! ترکی ایف اےٹی ایف کے معاملے پر پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، شاہ محمود قریشی

    پاکستانیو ! ترکی ایف اےٹی ایف کے معاملے پر پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد:پاکستانیو ! ترکی ایف اےٹی ایف کے معاملے پر پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، شاہ محمود قریشی،اطلاعات کےمطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ترکی ایف اےٹی ایف کے معاملے پر پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، ترکی کو ایف اے ٹی ایف سے متعلق تمام میٹنگز پر باخبر رکھا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے تعلقات مثالی اور تاریخی ہیں، پاکستان اور ترکی نے ہر فورم پر ایک دوسرے کاساتھ دیا۔

    پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ترک صدر کے دورہ پاکستان پر ماحول میں گرم جوشی ہے، ترک صدر کے دورہ پاکستان سے نئے دور کا آغاز ہوگا، ترکی کے ساتھ نئی انڈراسٹیڈنگ اور فریم ورک کے ساتھ چلیں گے، تعلقات میں نئی سمت اختیار کریں گے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ترک صدر نے مسئلہ کشمیر پر بڑا واضح مؤقف اختیار کیا، ترک صدر نے ہمارے مؤقف کو سمجھا اور مکمل حمایت کی، رجب طیب اردگان اقوام متحدہ کے ان لیڈر میں سے ہیں جنہوں نے اپنی تقریر میں کشمیر کا ذکر کیا۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ترکی اور پاکستان کے تعلقات کو اکنامک ڈپلومیسی سے مضبوط کرنا چاہتے ہیں، پاکستان میں ترک سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں، ترکی کے تاجر پاکستان کی سرمایہ کار پالیسی سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

  • جعلی اکاؤنٹس کیس: عبدالغنی مجید کی ضمانت منظور، زرداری کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

    جعلی اکاؤنٹس کیس: عبدالغنی مجید کی ضمانت منظور، زرداری کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

    اسلام آباد: جعلی اکاؤنٹس کیس: عبدالغنی مجید کی ضمانت منظور، زرداری کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی ،اطلاعات کےمطابق جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید کے صاحبزادے عبدالغنی مجید کو طبی بنیادوں پر ضمانت مل گئی۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس فیاض احمد جندران پر مشتمل دو رکنی بینچ نے عبدالغنی مجید کی ضمانت منظور کی۔

    عدالت کا کہنا ہے کہ عبدالغنی مجید کی ضمانت طبی بنیادوں پر منظور کی گئی، عبدالغنی مجید اسلام آباد کے اسپتال میں زیر علاج رہیں گے اور ہر پیشی پر پیش ہوں گے۔لیکن دوسری طرف اسلام آباد میں یہ خبرین بھی گردش کررہی ہیں کہ عبدالغنی مجید کی طبی بنیادوں پرضمانت اصل میں زرداری کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے کی وجہ سے رعایت ہے

    خیال رہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں اومنی گروپ کے سربراہ اور آصف زرداری کے قریبی ساتھی انور مجید اور ان کے صاحبزادے عبدالغنی مجید کو سپریم کورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا جب کہ زرداری کے ایک اور قریبی ساتھی نجی بینک کے سربراہ حسین لوائی بھی منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ہیں۔

    اسی کیس میں تشکیل دی گئی جے آئی ٹی میں سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور پیش ہوچکے ہیں۔تحقیقات میں تیزی کے بعد سے اب تک کئی جعلی اکاؤنٹس سامنے آچکے ہیں جن میں فالودے والے اور رکشے والے کے اکاؤنٹس سے بھی کروڑوں روپے نکلے ہیں۔

  • سرکاری سکول میں بچے پر تشدد،آنکھ ضائع ہوگئی

    سرکاری سکول میں بچے پر تشدد،آنکھ ضائع ہوگئی

    ٹھٹھہ صادق آباد )نمائندہ باغی ٹی وی سکول چھٹی کے وقت ساتویں جماعت کے طالب علم کا تیسری کلاس کے طالب علم پر کرکٹ بیٹ سے تشدد، آنکھ ضائع ہونے کا خدشہ، پولیس کاروائی شروع،تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ مڈل سکول ٹھٹھہ صادق آباد کی ساتویں کلاس کے طالب حسین نامی طالب علم نے چھٹی کے وقت تیسری کلاس کے طالب علم جس کی عمر آٹھ سال ہے کو کرکٹ بیٹ کیساتھ و حشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث بچے کا منہ اور آنکھ بری طرح زخمی ہوگئے، جبکہ شدید زخم کے باعث آنکھ سے خون بہنے سے بچے کی آنکھ ضائع ہونے کا بھی خدشہ ہے، متاثرہ بچے کے والد شوکت علی کی درخواست پر پولیس تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد نے میڈیکل ڈاکٹ جاری کرتے ہوئے پولیس کاروائی کا آغاز کردیا ہے، جبکہ بچے کے والد شوکت علی نے ڈپٹی کمشنر خانیوال، ڈی پی او خانیوال، ڈی ایس پی جہانیاں سے نوٹس لیتے ہوئے سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، بچے کو ایم ایل سیکے حصول اور ابتدائی طبی امداد کے لیے رورل ہیلتھ سنٹر ٹھٹھہ صادق آباد منتقل کردیا گیا ہے۔

  • قاتل جوبھی ہو،منصوبہ جس نے بھی بنایا، بچ نہیں پائے گا، سپریم کورٹ کا سانحہ ماڈل ٹاؤن کا فیصلہ تین ماہ کرنے کا حکم،

    قاتل جوبھی ہو،منصوبہ جس نے بھی بنایا، بچ نہیں پائے گا، سپریم کورٹ کا سانحہ ماڈل ٹاؤن کا فیصلہ تین ماہ کرنے کا حکم،

    اسلام آ باد :قاتل جوبھی ہو،منصوبہ جس نے بھی بنایا، بچ نہیں پائے گا، سپریم کورٹ کا سانحہ ماڈل ٹاؤن کا فیصلہ تین ماہ کرنے کا حکم،،اطلاعات کےمطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کا فیصلہ تین ماہ کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کا فیصلہ ہر صورت ہونا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے آج کیس کی سماعت کی۔عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں کئی زندگیاں چلی گئیں اور کئی لوگ زخمی بھی ہوئے، یہ سانحہ ہوگیا ہے اب اس کا فیصلہ ہونا چاہئے۔

    سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کے وکیل علی ظفر نے عدالت میں موقف اپنایا کہ لاہور ہائیکورٹ نے جے آئی ٹی کو کام کرنے سے روک دیا ہے اسے کام سے روکنا بد نیتی پر مبنی ہوگا کیونکہ 80 فیصد تحقیقات مکمل ہوچکی ہیں۔جس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ یہ مفاد عامہ کا معاملہ تھا، لاہور ہائیکورٹ کا تین ممبر بینچ کیسے سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے سکتا ہے؟ جن لوگوں نے لاہور ہائیکورٹ میں فیصلہ چیلنج کیا وہ سپریم کورٹ میں پیش نہیں ہوئے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ متاثرین نے نئی جے آئی ٹی بنانے کے لیے کہا تھا، جس پر کسی کو اعتراض نہیں تھا۔چیف جسٹس نے اپنے استفسار کیا کہ کون چاہتا ہے جے آئی ٹی بنانا؟ کس نے بنائی تھی جے آئی ٹی؟َ جس پرجسٹس اعجازالاحسن نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے جے آئی ٹی بنائی تھی۔سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کا فیصلہ تین ماہ میں کرنے اور نیا بینچ تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کا فیصلہ ہر صورت ہونا چاہیے۔