Baaghi TV

Author: +9251

  • اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ڈیجیٹل بہاولپور تقریب کا انعقاد

    اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ڈیجیٹل بہاولپور تقریب کا انعقاد

    اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ڈیجیٹل بہاولپور تقریب کا انعقاد

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق : وزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری نے بہاولپور میں دو ای روزگار سنٹرز کا افتتاح کر دیا .ای روزگار پنجاب آئی ٹی بورڈ اور محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب کا مشترکہ منصوبہ ہےجبکہ ای روزگار سنٹرز گورنمنٹ صادق کالج فار ویمن یونیورسٹی اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں قائم کئے گئے

    تقریب میں وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی ڈاکٹر اطہر محبوب‘ ڈی جی ای گورننس ساجد لطیف و دیگر افسران و طلبا نے شرکت کی وزیر خوراک سمیع اللہ چودھری نے کہا کہ ای روزگار مراکز سے جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کو آن لائن آمدنی کمانے کے سنہرے مواقع ملیں گے‘

    وزیرخوراک نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولنگر اور رحیم یار خان کیمپس میں بھی ای روزگار سنٹرز کھولنے کیلئے مکمل سپورٹ کا وعدہ کیا؛ ڈی جی ساجد لطیف نے کہا کہ ای روزگار پروگرام سے اب تک32مراکز سے 16ہزار نوجوان تربیت لیکر 23کروڑ روپے کما چکے ہیں‘

    وائس چانسلر ڈاکٹر اطہر محبوب نے کہا کہ بہاولپور میں ای روزگار سنٹر ز سے یہاں کے نوجوان ڈیجیٹل دور کے ثمرات سمیٹ سکیں گے اور جنوبی پنجاب کی محرومیوں میں کمی آئے گی‘

  • ترک صدر رجب طیب اردوان پاکستان پہنچ گئے

    ترک صدر رجب طیب اردوان پاکستان پہنچ گئے

    ترک صدر رجب طیب اردوان پاکستان پہنچ گئے

    باغی ٹی وی : ترک صدر دو روزہ سرکاری دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان اور صدر مملکت سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

    رجب طیب اردوان اسلام آباد کے نور خان ائیر بیس پہنچے تو وزیراعظم عمران خان اور وفاقی کابینہ کے اراکین نے ترک صدر کا پرتپاک استقبال کیا۔طیب اردوان کے دورے کے دوران دفاع، ریلوے، اطلاعات، معیشت اور تجارت پر متعدد معاہدے ہوں گے جب کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان دوہری شہریت کے ایک معاہدے پر بھی دستخط ہوں گے۔
    ترک صدر 14 فروری کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بھی خطاب کریں گے جس کے بعد وزیراعظم عمران خان ترک صدر کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔دونوں رہنما پاک ترک اسٹریٹجک تعاون کونسل کی مشترکہ صدارت کریں گے جس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا۔
    واضح‌ رہے کہ ترک صدر شام کو صدر عارف علوی سے ملاقات کریں گے، مہمان کے اعزاز میں ایوان صدر میں عشائیہ دیا جائے گا، جمعے کے روز ترک صدر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔

    ترک صدر نماز جمعہ فیصل مسجد میں ادا کریں گے، جمعے کی نماز کی ادائیگی کے بعد پاک ترک بزنس فورم میں شریک ہوں گے، وزیراعظم اور ترک صدر کی ون آن ون ملاقات کل سہ پہر ہوگی۔

    ادھر حکومتی ذرائع کےمطابق ترک صدر کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرتے ہوئے نور خان ایئربیس، ایکسپریس وے اور ریڈ زون کو ہائی سکیورٹی زون قرار دیدیا گیا ہے۔ معزز مہمان کی صدر سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔ وہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔

  • بھارتی کرکٹ ٹیم کے پاکستان میں نہ کھیلنے سے کبڈی ورلڈکپ کا کوئی تعلق نہیں ، وسیم خان

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے پاکستان میں نہ کھیلنے سے کبڈی ورلڈکپ کا کوئی تعلق نہیں ، وسیم خان

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے پاکستان میں نہ کھیلنے سے کبڈی ورلڈکپ کا کوئی تعلق نہیں ، وسیم خان

    باغی ٹی وی: پی سی بی کے مینجنگ ڈئریکٹر وسیم خان نے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے پاکستان میں نہ کھیلنے سے کبڈی ورلڈکپ میں بھارت کی شرکت سے کوئی تعلق نہیں ۔پاک بھارت کرکٹ سیریز کا معاملہ مختلف ہے ۔

    کمارا سنگاکارا نے کہا کہ پاکستانی لوگ بہت ہی مہمان نواز ہیں اور یہاں آکر ہمیشہ انجوائے کیا ۔ پاکستانی کھانے اور کلچر بہت ہی شاندار ہے ۔وسیم خان نے کہا ہے کہ کوشش کررہے ہیں کہ بین الاقوامی ٹیموں کے ٹورز کے دوران سیکیورٹی کو نارمل کریں ۔ پی ایس ایل کے دوران غیر ملکی کھلاڑیوں کے لئے مختلف سرگرمیاں رکھی ہیں ۔ ان سرگرمیوں سے ٹیموں کی سیکیورٹی کو نارمل کرنے میں مدد ملے گی ۔

  • پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کاحصہ بنناباعث خوشی ہے،پاکستان امن کا گہوارہ  ہے ،سنگاکارا

    پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کاحصہ بنناباعث خوشی ہے،پاکستان امن کا گہوارہ ہے ،سنگاکارا

    لاہور:پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کاحصہ بنناباعث خوشی ہے،پاکستان میں امن بھی اورمحبت ملی ہے ،سنگاکارا،اطلاعات کے مطابق سری لنکاکےسابق کھلاڑی اورایم سی سی کےکپتان سنگاکارا کاکہناہےکہ پاکستان میں کرکٹ کی واپسی اورسری لنکن ٹیم کاآنابھی خوش آئندہے۔

    قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں پریس کانفرنس کرتےہوئےکپتان کمارسنگاکارا کاکہناتھاکہ دس سال بعد پاکستان آکربہت خوشی ہےاور پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کا حصہ بننا میرےلئےباعث خوشی ہے۔ سنگاکارا کہناتھاکہ پاکستان میں ایک طویل عرصہ کرکٹ نہیں ہوئی ایم سی سی کے تمام کھلاڑی پاکستان آکرخوش ہیں ۔

    پریس کانفرنس کے دوران ماضی کے حوالے سے شئیر کرتے ہوئے سنگاکاراکاکہناتھاکہ پہلی مرتبہ 2002 میں پہلی مرتبہ پاکستان آیا تھا، اس دورے کی یادیں اب تک تازہ ہیں۔ اس وقت وقاریونس،وسیم اکرم، انضمام الحق جیسے کئی نامور کھلاڑی اس وقت پاکستان ٹیم کا حصہ تھے۔ایم سی سی کےکپتان کامزید کہناتھا کہ پاکستان کی عوام کرکٹ کاجوش وجذبہ رکھتی ہے امید ہے کہ اچھی اوردلچسپ کرکٹ ہوگی۔

    واضح رہےکہ مارلی بون کرکٹ ٹیم (ایم سی سی) 48 سال بعد سری لنکا کے سابق کپتان کمارسنگاکارا کی قیادت میں پاکستان پہنچ گئی ہے۔ ری لنکن کپتان کی قیادت میں ایم سی سی کی ٹیم 14 فروری کو لاہور قلندرز کا مقابلہ کرے گی۔اس کے علاوہ 16 فروری کو ایم سی سی کی ٹیم پاکستان شاہین کے ساتھ میچ کھیلے گی جبکہ 17 فروری کو ناردرن اور 19 فروری کو ملتان سلطانز کے ساتھ میچ کھیلے گی۔

  • پاکستان آتا ہوں تو ایسے لگتا ہے اپنے ہی وطن میں آگیا ، پی ایس ایل فائیو کا بے چینی سے انتظار ہے، ڈیرن سیمی

    پاکستان آتا ہوں تو ایسے لگتا ہے اپنے ہی وطن میں آگیا ، پی ایس ایل فائیو کا بے چینی سے انتظار ہے، ڈیرن سیمی

    کراچی: پاکستان آتا ہوں تو ایسے لگتا ہے اپنے ہی وطن میں آگیا ، پی ایس ایل فائیو کا بے چینی سے انتظار ہے، اطلاعات کےمطابق پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل فائیو کے آغاز کا بے چینی سے انتظار ہے۔

    شائقین کرکٹ میں مقبول ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل فائیو کا بے چینی کے ساتھ انتظار ہے۔ انہوں نے اس امر کا اظہار کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں مختصر گفتگو میں کیا۔ڈیرن سیمی نے کہا کہ انہیں پاکستان آکر کبھی تنہائی کا احساس نہیں ہوا بلکہ جب بھی وہ پاکستان آتے ہیں ایسے لگتا ہے کہ وہ اپنے وطن کے اپنے ہی لوگوں میں آگئے ہیں‌

    پی ایس ایل فائیو میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے اسٹیڈیم پہنچ کر پریکٹس کی۔ بھرپور سیکوریٹی میں ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچنے والے ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ لیگ کی تیاری کیلئے اسٹیڈیم آیا ہوں،بے صبری سے پی ایس ایل فائیو کا انتظار ہے۔

  • ترک صدر کی پاکستان آمد پر سیکیورٹی انتظامات مکمل ، آئی جی اسلام آباد کی طرف سے جائزہ

    ترک صدر کی پاکستان آمد پر سیکیورٹی انتظامات مکمل ، آئی جی اسلام آباد کی طرف سے جائزہ

    ترک صدر کی پاکستان آمد پر سیکیورٹی انتظامات مکمل ، آئی جی اسلام آباد کی طرف سے جائزہ.

    ترک صدر کی پاکستان آمد کے دوران اسلام آباد پولیس کی طرف سے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیا گئے.آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کا سینئر افسران کے ہمراہ روٹ اور ڈیوٹی پوائنٹ کا دورہ کیا.اور پولیس کی طرف سے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات کا مکمل جائزہ لیا گیا آئی جی اسلام آباد نے سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور افسران و اہلکاروں کو فول پروف سیکیورٹی انتظامات اور چوکس رہنے کی خصوصی ہدایات بھی دیں،اسلام آباد پولیس کے 2 ہزار سے زیادہ افسران و اہلکار سیکورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں ، آئی جی اسلام آباد نے اس موقع پر کہا کہ ڈیوٹی کے بارے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی .صدر کی آمد کے موقع پر تمام نفری کو ریڈ الرٹ رہنے کا حکم جاری کیا گیا ہے .

  • سعودی عرب سے غمناک خبرسے سب غمگین ہوگئے،خوفناک ٹریفک حادثہ، چھ پاکستانی جاں بحق ، دوسگے بھائی شامل ہیں

    سعودی عرب سے غمناک خبرسے سب غمگین ہوگئے،خوفناک ٹریفک حادثہ، چھ پاکستانی جاں بحق ، دوسگے بھائی شامل ہیں

    ریاض :سعودی عرب پاکستان کے لیے غمناک خبرسے سب غمگین ہوگئے،خوفناک ٹریفک حادثہ، چھ پاکستانی جاں بحق،اطلاعات کے مطابق تیزرفتار گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر پل سے نیچے گرگئی، حادثہ میں پاکستان سے مزدوری کیلئے جانے والے چھ افراد چل بسے، مرنے والوں میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے علاقے دمام کے پاس خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، اس حوالے سے سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ تیز رفتار کار ڈرائیور کے کنٹرول میں نہ رہی اور پل سے نیچے جا گری، گاڑی میں چھ افراد سوار تھے جن کا تعلق پاکستان کے مختلف شہروں سے تھا۔

    ٹریفک کے المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں پیشہ کے لحاظ سے تین مستری اور تین مزدور تھے۔ جو گھر سے نکل کر اپنے کام پر جارہے تھے، مرنے والوں کی میتیں الجبیل رائل کمیشن اسپتال میں رکھی گئی ہیں۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں تین افراد کا تعلق سیالکوٹ سے تھا ان میں دو سگے بھائی بھی تھے، جن کے نام شان اور سلیمان بتائے جارہے ہیں۔

    ایک بھائی کی شادی تین ماہ قبل ہوئی تھی جو اپنی نئی نویلی دلہن کو چھوڑ کر ایک ہفتہ قبل ہی چھٹی گزار کر سعودی عرب واپس آیا تھا۔اس کے علاوہ ایک مزدور کا تعلق بورے والہ کے علاقے وہاڑی سے بتایا جارہا ہے

    متوفی روزگار کے لیے پاکستان سے ایک ہفتے قبل ہی پہنچا تھا، ایک مزدور کا تعلق گو جرانوالہ جبکہ ایک کا پشاور سے تھا، جاں بحق افراد کی میتیں پاکستان بھیجنے کے لیے پاکستانی کیمونٹی اپنی مدد آپ کے تحت کوششیں کررہی ہے۔

  • پروفیسرحافظ محمد سعید کو سزا کشمیریوں کوسزا کے مترادف ہے ،عالمی دباوپرفیصلہ دیا گیا: مذہبی ، سیاسی رہنماوں کا ردعمل

    پروفیسرحافظ محمد سعید کو سزا کشمیریوں کوسزا کے مترادف ہے ،عالمی دباوپرفیصلہ دیا گیا: مذہبی ، سیاسی رہنماوں کا ردعمل

    لاہور:حافظ سعید کوعالمی دباوپرسزاسنا کرکشمیریوں کے زخموں پرنمک چھڑکا گیا، قومی رہنماوں کا سخت ردعمل آگیا،اطلاعات کےمطابق پروفیسرحافظ محمد سعید کوسزاسنائے جانے کے خلاف پاکستان کی مذہبی اورسیاسی قوتوں کا شددید ردعمل آیا ہے، مذہبی ، سیاسی اور قومی رہنماوں نے باغی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے حافظ محمد سعید کوسزا سنائے جانے کوکشمیریوں کوسزاسنانے کے مترادف قراردیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پروفیسرحافظ محمد سعید کو سزا سنائے جانے کے خلاف سب سے پہلے پاکستانی سیاست میں‌شرافت کی علامت پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما سینیٹر راجہ ظفر الحق نے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہےکہ یہ فیصلہ مودی کو خوش کرنے کے لیے کیا گیا ہے ،

    راجہ ظفر الحق نے کہاہےکہ انہیں حافظ سعید کو سزاسنائے جانے کابہت ہی دکھ ہوا ہے وہ کشمیریوں کی امید ہیں وہ پاکستان کے دفاع کا ایک مجسم کردارہیں ان کوسزا سنا کرحکمرانوں نے اغیارکو راضی کیا ہے اورایسے فیصلے جوبیرونی دباو پرکیئے جاتے ہیں ان کے نقصانات قوموں کوبہت زیادہ اٹھانا پڑتے ہیں ، انہوں نے کہاکہ وہ اس فیصلے کو پاکستان کے خلاف سمجھتے ہیں

    جماعت اسلامی کے امیرسینیٹرسراج الحق نے پروفیسرحافظ محمد سعید کوسزاسنائے جانے پرسخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ حکومت چند ٹکوں کی خاطرایف اے ٹی ایف کے دباو میں آکرعدالتوں کے ذریعے سزاسناکرنہ صرف پاکستانیوں کی کے دل دکھائے ہیں بلکہ اہل کشمیر کو بہت زیادہ غم پہنچا ہے

    سراج الحق نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آج تک پاکستانی عدالتوں نے اس سے قبل تو ان کو کوئی سزانہیں سنائی بلکہ یہ اعزاز دیا ہےکہ حافظ سعید کے ایک محب وطن اورامن پسند شہری ہیں اورانہوں نے کبھی بھی کسی کا ذرا بھربھی نقصان نہیں کیا

    سینیٹرسراج الحق نے مزید کہا کہ ماضی کے حکمرانوں کی طرح موجودہ حکمرانوں نے بھی دباومیں آکراسلام پسندوں کے خلاف اقدامات شروع کردیئے ہیں جوکہ ناقابل برداشت ہیں ،ہم اس مشکل وقت میں جماعت کے ساتھ ہیں اورحسب روایت اسلامی تحریکیوں کی حمایت کرتے رہیں گے

    صاحبزادہ زبیر ابوالخیر نے کالعدم جماعتہ الدعوۃ کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید کوسزاسنائے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اغیارکی مقاصد کی تکمیل کی سازشیں ہیں ، انہوں نے کہا کہ حافظ محمد سعید نے کشمیریوں کی آوازدنیا کے کونے کونے میں‌پہنچائی ،پروفیسر حافظ محمد سعید نے مظلوم کشمیریوں کا ساتھ دیا جس کی وجہ سے آج ان کو سزا دی گئی

    صاحبزادہ ابوالخیر نے کہا کہ یہود وہنود کو حافظ محمد سعید کی کشمیراورمسلمانوں کے لیے جدوجہد ہرگز برداشت نہیں جس کی وجہ سے ان کو پابند سلاسل کرکے پاکستان اوراسلام دشمنوں کوخوش کیا گیا ہے

    انہوں نے کہا کہ ہم مذمت کرتے ہیں اوریہ مطالبہ کرتے ہیں کہ یہ سزا ختم کرکے ان کو رہا کیا جائے اورکشمیریوں کواس موقع پرحوصلہ دیا جائے ،انہوں نے کہاکہ یہ فیصلہ مودی کو خوش کرگیا ، ٹرمپ بھی اس پر راضی ہے جب پاکستان کے دشمن اس فیصلے پر خوش ہیں تو خودہی حکمران یہ فیصلہ کرلیں کہ پاکستان کو اس فیصلے سے کیا نقصان ہوا ہے

    مولانا طاہر اشرفی نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مجھے پروفیسر حافظ محمد سعید کوسزاسنائے جانے کا بہت دکھ ہوا ہے وہ کہتے ہیں کہ اگرمذہبی جماعتیں اکٹھیں نہ ہوئیں توپھر حکمرانوں کیطرف سے ایسے واقعات ہوتے رہیں گے اوراسلام کا نقصان ہوتا رہےگا ، لٰہذا وقت ہے کہ مل کراس کا سد باب کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ نظریہ پاکستان کی تائید کرنے والوں کو جیلوں میں ڈالا جارہا ہے اور لال لال کرنے والوں کو آزادی دی جارہی ہے ،

    مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ پروفیسر حافظ محمد سعید کسی ایک جماعت کے رہنما نہیں وہ پاکستانیوں کے رہنما ہیں وہ کمشیریوں کی امید ہیں ، ان کوسزاسنائے جانے کا مطلب ہے کہ پاکستان سے محبت کرنے والوں کو سزاسنائی گئی ، انہوں نے کہا وہ اس فیصلے کومسترد کرتے ہیں اور پروفیسر حافظ محمد سعید کے ساتھ کھڑے ہیں‌

    قاری زوار بہادر نے پروفیسر حافظ محمد سعید کو سزاسنائے جانے کے فیصلے پرسخت ناراضگی کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہےکہ بڑی حیرانگی کی بات ہے کہ وہ شخص جس نےکبھی سرخ بتی کی خلاف ورزی نہیں کی ، اس شخص کو سزاسنائی گئی جس نے ہمیشہ کشمیریوں اورامت مسلمہ کےلیے آوازاٹھائی ، اس شخص کو سزاسنائی گئی جس کو کشمیری امید کی کرن سمجھتے ہیں

    مذہبی سکالر اورجمعیت اہلحدیت کے ناظم اعلیٰ علامہ ابتسام الٰہی ظہیر نے پروفیسر حافظ محمد سعید کو سزاسنائے جانے پرسخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پروفیسر حافظ محمد سیعد کی سزاپربہت زیادہ افسوس ہواہے ، علامہ ابستام الٰہی ظہیر نے کہا کہ اس فیصلے سے تحریک آزادی کشمیر کےلیے کام کرنے والے کارکنان کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے اوربھارت کوپاکستان کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے کا موقع ملے گا،

    علامہ ابتسام الہی ظہیر نے کہا کہ میں اس فیصلے کو کشمیریوں کے لیے بہت ناگوار دیکھ رہا ہوں ، اس وقت جب کشمیریوں کی تحریک آزادی عروج پر حافظ محمد سیعد کو سزاسنانا کشمیرکی تحریک میں نقب لگانے کے مترادف ہے ،علامہ ابستام الٰہی ظہیر نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ فصلے پر نظرثانی کی اپیل میں حافظ محمد سعید کو حقیقی انصاف مل کررہے گا ،

    قاری زوار بہادر نے مزید کہا کہ اس حکومت نے پروفیسر حافظ محمد سعید کو نہیں اہل پاکستان کو سزاسنادی ،پاکستان کے تمام لوگ ان سے محبت کرتے ہیں ، حتی کہ اس ملک کی اقلیتیں بھی حافظ محمد سعید کو اپنا رہنما مانتی ہیں پھرکس بات کی سزا ان کی دی جارہی ہے ، انہوں نےکہا کہ وہ اور ان کی جماعت اس غیرملکی دباوکے ذریعے عدالتی فیصلے کو نہیں‌مانتے اورجماعت کے ساتھ ہیں

    پروفیسرحافظ محمد سیعد کو سزاسنائے جانے کےخلاف مذہبی جماعتوں کے قائدین کی طرح پاکستان کے دفاعی تجزیہ نگاربھی سخت ناراضگی کا اظہار کرتے نظر آئے ہیں ،جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب نے پروفیسر حافظ محمد سعید کو سزاسنائے جانے کے خلاف سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہےکہ حیرانی کی بات ہے کہ آج تک جس شخص نے کسی کا دل نہیں دکھایا اس کو سزا دی جارہی ہے ، انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ یہ سزا چند ٹکے لینے کی خاطر سنائی گئی ہے ،

    جنرل امجد شعیب نے کہاکہ ایف اے ٖٖٖٹی ایف کے دباو میں آکر پاکستانیوں اورکشمیریوں کے دلوں کی دھڑکن حافظ سعید کو سزاسنائی گئی ، جنرل امجد شعیب نے کہا کہ جب یہ معاملہ اعلیٰ عدالتوں میں جائے گا تو پھر وہاں دباو تو نہیں چلے گا ، وہاں تو ثبوتوں پربات ہوگی ، ہوسکتا ہے کہ حافظ محمد سعید کو اپنی صفائی پیش کرنے کا موقع ملے ، ،جنرل امجد شعیب نے حکومت پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے پاوں پرکھڑی ہو اور پاکستان مخٰالف قوتوں کے سامنے ڈٹ جائے اورقومی رہنماوں کو پابند سلاسل کرنے کے بجائے ان کو عزت دے

  • ٹرمپ کی کشمیر پر ثالثی کی پیشکش پر عملدرآمد چاہتے ہیں،کشمیری اب مزید انتظارنہیں کرسکتے : پاکستان

    ٹرمپ کی کشمیر پر ثالثی کی پیشکش پر عملدرآمد چاہتے ہیں،کشمیری اب مزید انتظارنہیں کرسکتے : پاکستان

    اسلام آباد: ٹرمپ کی کشمیر پر ثالثی کی پیشکش پر عملدرآمد چاہتے ہیں،کشمیری اب مزید انتظارنہیں کرسکتے ،اطلاعات کےمطابق ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہنا ہے کہ امریکی صدر نے ایک سے زائد مرتبہ کشمیر پر ثالثی کی پیش کش کی اور ہم اس پر عملدرآمد چاہتے ہیں۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے کمشیر کے مسئلے پر ثالثی کی پیشکش کے متعلق دفتر خارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران عائشہ فاروقی نے کہا کہ بھارتی اقدامات خطے میں امن و سلامتی کے مسائل پیدا کر رہے ہیں، بھارت اندرون ملک صورتحال سے توجہ ہٹانے کے لئے سرحدوں پر حالات خراب کررہا ہے،

    دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہاکہ بھارت 2003 کے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے، بھارت نے رواں سال 272 مرتبہ کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کی، بھارت کے ناظم الامور کو 8 اور 10 فروری کو طلب کر کے احتجاج کیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے 6 ماہ سے کشمیر کو یرغمال بنایا ہوا ہے، کشمیر کے دنیا سے رابطے بدستور منقطع ہیں، پاکستان کشمیری عوام کی سفارتی سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، امریکی صدر نے ایک سے زائد مرتبہ کشمیر پر ثالثی کی پیش کش کی، ہم اس پر عمل درآمد چاہتے ہیں۔

  • صدر ٹرمپ کی طرف سے کشمیر پر ثالثی پر عملدر آمد چاہتے ہیں. ترجمان دفتر خرجہ

    صدر ٹرمپ کی طرف سے کشمیر پر ثالثی پر عملدر آمد چاہتے ہیں. ترجمان دفتر خرجہ

    ترجمان دفتر خرجہ نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کی طرف سے کشمیر پر ثالثی پر عملدرآمد چاہتے ہیں.

    باغی ٹی وی : ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہنا ہے کہ امریکی صدر نے ایک سے زائد مرتبہ کشمیر پر ثالثی کی پیش کش کی اور ہم اس پر عملدرآمد چاہتے ہیں۔

    دفتر خارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران عائشہ فاروقی نے کہا کہ بھارتی اقدامات خطے میں امن و سلامتی کے مسائل پیدا کر رہے ہیں، بھارت اندرون ملک صورتحال سے توجہ ہٹانے کے لئے سرحدوں پر حالات خراب کررہا ہے، بھارت 2003 کے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے، بھارت نے رواں سال 272 مرتبہ کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کی، بھارت کے ناظم الامور کو 8 اور 10 فروری کو طلب کر کے احتجاج کیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے 6 ماہ سے کشمیر کو یرغمال بنایا ہوا ہے، کشمیر کے دنیا سے رابطے بدستور منقطع ہیں، پاکستان کشمیری عوام کی،
    ترجمان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل ہو چکا، پاکستان نے بھارتی اشتعال انگیزی پر شدید احتجاج کیا، ترک صدر طیب اردوان 2 روزہ دورے پر آج پاکستان آ رہے ہیں، برادر ملک نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کی، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بھی پاکستان آ رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نام نکلنے کیلئے پرامید ہیں ہم اس معاملے پر دوست ممالک مدد کریں گے۔