Baaghi TV

Author: +9251

  • وزیراعظم نے ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹ کے خلاف ایمرجنسی کا اعلان کر دیا

    وزیراعظم نے ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹ کے خلاف ایمرجنسی کا اعلان کر دیا

    وزیراعظم نے ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹ کے خلاف ایمرجنسی کا اعلان کر دیا

    باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹ کے خلاف ایمرجنسی کا اعلان کر دیا۔وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکت کی۔وزیراعظم نے چاروں وزار اعلیٰ کو اس حوالے سے جامع نیشنل ایکشن پلان بنانے کی ہدایت بھی کر دی۔
    گزشتہ روز عمران خان نے کہا تھا کہ ملک میں مافیا حکومت اور عوام کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی بھر پور کوشش کررہا ہے، لیکن ہم اسے ناکام بنا دیں گے۔
    اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا ہے۔ صلاحیت ہونے کے باوجود لوگ تجربات کرنے سے ڈرتے ہیں۔ انسان تجربات سے سیکھ کر ہی آگے بڑھتا ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا ہے۔ انسان کو محنت کرنی چاہیے، کامیابی، عزت اور رزق اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ نیت صاف ہو تو کامیابی ضرور ملتی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ خوف اور ڈر انسان کو آگے بڑھنے سے روکتا ہے۔ کامیاب وہ لوگ ہوتے ہیں جن میں آگے بڑھنے کا حوصلہ اور جذبہ ہوتا ہے۔

  • سرمایہ کار کیوں‌اپنا سرمایہ نکال رہا ، احسن اقبال نے بتادیا

    سرمایہ کار کیوں‌اپنا سرمایہ نکال رہا ، احسن اقبال نے بتادیا

    سرمایہ کار کیوں‌اپنا سرمایہ نکال رہا ، احسن اقبال نے بتادیا

    باغی ٹی وی : مسلم لیگ ن کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت کے انتقامی ایجنڈے کی وجہ سے ہر کوئی ملک سے اپنا سرمایہ نکال رہا ہے۔

    قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملک کے اندر کمر توڑ مہنگائی ہے، بجائے ہم کہتے ترجمان حکومت نے خود تسلیم کر لیا کہ کمر توڑ منہگائی ہوئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آج ملک میں مہنگائی 14 فیصد ہے، یہ بدترین اقتصادی بحران مین میڈ بحران ہے، موجودہ اقتصادی بحران حکومت کی نالائقی اور ناہلی کی وجہ سے ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان میں ریکارڈ مہنگائی، بیروزگاری، غربت اور معاشی سست روی ہے جب کہ حکومت چینی اور آٹا مافیا کے ذریعے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے۔
    واضح‌ رہے کہ ملک میں مہنگائی اور معیشت کی مشکلات کی وجہ سے عوام پر بہت گہرا اثر پڑ رہا ہے . اس سلسلے میں اپوزیشن نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لے رکھا ہے .

  • بلاول کو جواب دینے کے لیے نیب نے کتنی مہلت دی

    بلاول کو جواب دینے کے لیے نیب نے کتنی مہلت دی

    بلاول کو جواب دینے کے لیے نیب نے کتنی مہلت دی

    باغی ٹی وی :جے وی اُپل کیس میں قومی احتساب بیورو نے چیئرمین پیپلزپارٹی سے 2 ہفتے میں 32 سوالوں کا جواب طلب کرلیا۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نیب پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مارچ کے اعلان پر ایک اور نوٹس آ جاتا ہے، حکومت سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے، ماضی میں بھی سوالوں کا 3 بار جواب دے چکا ہوں، اعتراضات کے باوجود آج پیش ہوا، سابق چیف جسٹس نے ایک سال پہلے مجھے بے گناہ قرار دیا تھا، کسی تجارتی سرگرمی میں ملوث نہیں تھا، 2 پرائیویٹ کمپنیوں میں لین دین ہوا، نیب کا کیا تعلق ہے ؟ اس وقت میں کوئی پبلک آفس ہولڈر بھی نہیں تھا، جب کمپنی کا شیئر ہولڈر بنا تو میری عمر 7 سال تھی، سوچا تھا نیب 7 سال کے بچے پر کیس نہیں بنائے گا

    واضح‌ رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ اگر مجھے گرفتار کیا گیا تو آصفہ بھٹو میری آواز بنیں گی اور تحریک چلائیں گی۔ راولپنڈی میں نیب کے سامنے پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ کہہ چکے ہیں کہ بلاول بھٹو زرداری بے گناہ ہے لیکن نیب کی جانب سے بار بار ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے، آج اسی تسلسل میں مجھے نیب آفس بلایا گیا۔ نیب کو نجی لین دین کی تحقیقات کا کوئی حق نہیں، میں جب کمپنی کا شیئر ہولڈر بنا اس وقت 7 سال کا تھا، ہماری غلط فہمی تھی کہ نیب 7 سال کے بچے پر کیس نہیں بنائے گا

  • بلاول بھٹو زرداری نے گرفتاری کی صورت  میں متبادل قیادت کا نام بتادیا

    بلاول بھٹو زرداری نے گرفتاری کی صورت میں متبادل قیادت کا نام بتادیا

    بلاول بھٹو زرداری نے گرفتاری کی صورت میں متبادل قیادت کا نام بتادیا

    باغی ٹی وی : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ اگر مجھے گرفتار کیا گیا تو آصفہ بھٹو میری آواز بنیں گی اور تحریک چلائیں گی۔ راولپنڈی میں نیب کے سامنے پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ کہہ چکے ہیں کہ بلاول بھٹو زرداری بے گناہ ہے لیکن نیب کی جانب سے بار بار ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے، آج اسی تسلسل میں مجھے نیب آفس بلایا گیا۔ نیب کو نجی لین دین کی تحقیقات کا کوئی حق نہیں، میں جب کمپنی کا شیئر ہولڈر بنا اس وقت 7 سال کا تھا، ہماری غلط فہمی تھی کہ نیب 7 سال کے بچے پر کیس نہیں بنائے گا، مہنگائی کے خلاف مارچ کا اعلان کے بعد ہمیں نوٹس بھیجا گیا، اعتراضات کے باوجود نیب کے سامنے پیش ہوا، ہم سیاسی انتقام کے خلاف اپنی آواز بلند کررہے ہیں۔

    بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان سے کہتا ہوں کہ عوام پی ٹی آئی ایم ایف کے بجٹ کو نہیں مانتے، ہم اسے پھاڑ کر پھینک دیں گے۔انہوں نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے عوام کا معاشی قتل کردیا اور کہتے ہیں قبر میں سکون ملےگا۔

  • نیب نے ایسا قدم اٹھایا کہ  آصف علی زرداری کی مشکلات بڑھنے لگیں

    نیب نے ایسا قدم اٹھایا کہ آصف علی زرداری کی مشکلات بڑھنے لگیں

    نیب نے ایسا قدم اٹھایا کہ آصف علی زرداری کی مشکلات بڑھنے لگیں

    باغی ٹی وی : نیب راولپنڈی نے آصف زرداری کی ضمانت منسوخی کی درخواست تیار کر لی جس میں کہا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی فیصلوں کو نظر انداز کر کے ضمانت دی۔ ذرائع کے مطابق پراسیکیوٹر جنرل کی منظوری کے بعد درخواست دائر کی جائے گی۔

    آصف زرداری کی مشکلات کم نہ ہو سکیں، نیب نے بڑا قدم اٹھا لیا

    زرداری کی زبان کاٹے جانے میں مبینہ طور پر ملوث نجف مرزا ایک بار پھرمتحرک

    جعلی بینک اکاونٹس کیس کے بارے میں تحقیقات سپریم کورٹ کے حکم پر شروع ہوئیں. ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق آصف زرداری کے خلاف دو ریفرنسز دائر کئے جا چکے ہیں جبکہ چھ ریفرنسز میں تحقیقات چل رہی ہیں. نیب رپورٹ میں بتایا گیا کہ جعلی بینک اکاؤنٹس کیس سے متعلق مجموعی طور پر 26 انکوائریز اور انوسٹی گیشنز جاری ہیں

  • ملتان سلطانز اور دراز کے درمیان معاہدہ طے پاگیا

    ملتان سلطانز اور دراز کے درمیان معاہدہ طے پاگیا

    :ملتان سلطانز اور دراز کے درمیان پی ایس ایل فائیو کے لئے معاہدہ طے پاگیا

    باغی ٹی وی :ملتان سلطانز کے آنر علی ترین اور دراز کے سی ایم او عمار نے معاہدے پر دستخط کر دئیے ملتان سلطانز کے آنر علی ترین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ ہم نے اپنی ٹیم کا خود انتخاب کیا ہے ۔ ہم نے لانگ ٹرم پالیسی کے تحت ٹیم اور کوچنگ سٹاف کا انتخاب کیا ہے ۔ کل سے لاہور میں ملتان سلطانز کاکیمپ لگے گا۔ تمام غیر ملکی کھلاڑی آج رات تک لاہور پہنچ جائیں گے ۔ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں ہماری ٹیم نہیں بلکہ کوئی نمائندہ جائے گا ۔

    عمار حسن سی ایم او دراز نے کہا کہ ملتان ایک ترقی کرتاہوا شہر ہے اسی لئے ملتان سلطانز کے ساتھ منسلک ہوئے ہیں ۔ ملتان سلطانز کی شرٹس اور دیگر سامان دراز پر دستیاب ہوں گے ملتان سلطانز کا فین کلب آن لائن بنائیں گے ۔

  • اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

    اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

    اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

    باغی ٹی وی : کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت رجحان سے ہوا ہے۔

    جمعرات کے روز کاروبار کا آغاز 40 ہزار 531 کی سطح سے ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 102 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔
    پاکستان کی معاشی صورت حال عالمی جریدے کی رپورٹ نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو بہت مثبت قراردیا،بین الاقوامی جریدے بلومبرگ نے تیزی کے زبردست رجحان کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قراردے دیا، ماہ فروری میں ملک میں غیرملکی سرمایہ آئے گا.

  • نیب کی مخالفت سےشاہد خاقان عباسی کو  لگا دھچکا

    نیب کی مخالفت سےشاہد خاقان عباسی کو لگا دھچکا

    نیب کی مخالفت سےشاہد خاقان عباسی کو لگا دھچکا

    باغی ٹی وی : ایل این جی کیس میں نیب نے شاہد خاقان کی درخواست ضمانت کی مخالفت کر دی۔ قومی احتساب بیورو نے 24 صفحات پر مشتمل تحریری جواب اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دیا۔

    نیب کا شاہد خاقان عباسی پر من پسند کمپنیوں کو نوازنے کا منصوبہ بنانے کا الزام ہے۔ نیب نے کہا شاہد خاقان عباسی نے کابینہ سے بھی حقائق چھپا کر دھوکا دیا، ایل این جی کی یومیہ ضرورت زیادہ بتا کر زیادہ ٹرمینل لگا کر من پسند کمپنیوں کو نوازنے کا منصوبہ بنایا گیا، ایل این جی کی یومیہ ڈیمانڈ 1200 کیوبک فٹ بتا کر ایک سے زیادہ ٹرمینل لگانے کی بنیاد تیار کی گئی، ایک سے زیادہ ٹرمینل لگانے کا مقصد پسندیدہ کمپنیوں کو ٹھیکے دیکر نوازنا تھا۔

    قومی احتساب بیورو نے کہا ایل این جی کا انتظام منصبوے کے تحت سوئی سدرن گیس کے بجائے انٹرسٹیٹ گیس کمپنی کو دیا گیا، شاہد خاقان عباسی نے کابینہ سے بھی دھوکہ کیا اور ٹرمینل کی قیمت سے متعلق درست حقائق نہیں بتائے، جلدی میں دوسرا ٹرمینل بھی بنا دیا گیا، ٹرمینل کی لاگت کے باعث ایل این مہنگی بھی ہوگئی، یومیہ ایل این جی ضرورت جانچنے کے لئے شاہد خاقان نے کوئی بھی سٹڈی نہیں کروائی۔
    واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی کو نیب نے ایل این جی کیس میں گرفتار کیا تھا، نیب نے عباسی کو ایل این جی کیس میں گرفتار کیا ہوا ہے. شاہد خاقان عباسی کو لاہور سے گرفتار کر کے پنڈی منتقل کیا گیا تھا.

  • لاہور سے سینئر پولیس افسر لاپتہ

    لاہور سے سینئر پولیس افسر لاپتہ

    لاہور سے سینئر پولیس افسر لاپتہ

    باغی ٹی وی : لاہور میں دو سیئنرز اور اہم عہدوں پر فائز کی گمشدگی اور اگوا نے سیکیورٹی حلقوں کو تشویش میں ڈال دیا.لاہور سے سینئر پولیس افسر لاپتہ ہوگیا جبکہ سابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل بھی اغوا ہوگیا جبکہ دونوں کا آپس میں گہرا تعلق بھی بتایا جارہا ہے۔

    لاہور میں ایس ایس پی مفخر عدیل پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے جبکہ سابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل شہباز احمد تتلا کو اغوا کرلیا گیا۔

    پولیس نے مفخر عدیل اور شہباز احمد کی تلاش کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور اس سلسلے میں فیصل ٹاؤن میں ایک گھر کی تلاشی بھی ہے جو مفخر عدیل اور شہباز تتلا کے زیر استعمال تھا اور دونوں چند روز قبل اس گھر میں آئے تھے۔
    فرانزک ٹیموں نے گھر سے شواہد اکٹھے کیے اور پولیس نے بھی سامان کی چیکنگ کی۔ ایس ایس پی مفخر عدیل کے زیر استعمال سرکاری جیپ جوہر ٹاؤن شاپنگ مال کے قریب سے پولیس کو مل گئی ہے۔

    مفخر عدیل کی اہلیہ نے تھانہ نواب ٹاؤن میں شوہر کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروادی ہے۔ مفخر عدیل 8 فروری سے کسی کیس کی خفیہ انکوائری کر رہے تھے اور منگل کی رات 11 فروری کو اکیلے سرکاری جیب پر گھر سے نکلے تھے، اور ان کا فون رات آٹھ بجے بند ہو گیا، دو روز گزرنے کے باوجود مفخر عدیل کا کچھ پتا نہیں چل رہا۔ایس ایس پی مفخر عدیل پنجاب کانسٹیبلری لاہور میں تعینات ہیں، وہ ایس پی سول لائنز لاہور بھی رہ چکے ہیں، انہوں نے 2008 میں پولیس فورس کو جوائن کیا۔
    واضح رہے کہ موجودہ حکومت میں قانون کی عملداری بری طرح متاثر ہوئی ہے ، جگہ جگہ پر عوام کو لوٹا جا رہا ہے اور چوری و راہزنی کی واردات عام ہیں.

  • سعودی عرب: گاڑی پل سے نیچے گر گئی، پاکستانی شہری ہوئے جاں‌ بحق

    سعودی عرب: گاڑی پل سے نیچے گر گئی، پاکستانی شہری ہوئے جاں‌ بحق

    سعودی عرب کے شہر الجبیل میں گاڑی پل سے نیچے گر گئی، پاکستانی جاں‌ بحق

    باغی ٹی وی :سعودیہ میں‌ المناک واقعہ رو نما ہوا جہاں پاکستانی شہریوں کی وفات ہوئی ہے . سعودی عرب کے شہر الجبیل میں گاڑی پل سے نیچے گر گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چھ پاکستانی جان کی بازی ہار گئے۔

    ذرائع کے مطا بق جاں بحق کا تعلق ہیڈ مرالہ، سیالکوٹ، وہاڑی اور گجرات سے ہے۔لاشوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔مزید تفصیلات کے لیے اطلاعات آنے تک اپ ڈیٹ کر دیاجائے گا.