Baaghi TV

Author: +9251

  • ترک صدر کی کیا ہوں گیں  مصروفیات ، شیڈیول جاری

    ترک صدر کی کیا ہوں گیں مصروفیات ، شیڈیول جاری

    ترک صدر کی کیا ہوں گیں مصروفیات ، شیڈیول جاری

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق: ترک صدر رجب طیب اردگان کا شیڈیول جاری کردیا گیا.، ترک صدر کا نور خان ایئر بیس پر ریڈ کارپٹ استقبال کیا جائے گا جبکہ انہیں گارڈ آف آنر بھی دیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان ترک صدر کا خود استقبال کریں گے، ترک صدر وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ ایوان صدر جائیں گے جہاں ترک صدر کے اعزاز میں عشائیہ دیا جائے گا۔طیب اردگان کی صدر سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔ وہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔

    دفتر خارجہ کے مطابق صدر طیب اردوان کے ساتھ کابینہ ارکان، سینئر حکام اور ترک کارپوریشنز کے سربراہان پر مشتمل وفد بھی ہوگا۔ ترک صدر کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوگی جبکہ دونوں رہنما پاک ترک اعلیٰ سطح سٹریٹجک مشترکہ سیشن کی صدارت بھی کریں گے۔ترک صدر کے دورے کے دوران اہم معاہدوں اور مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط بھی کیے جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔ترک صدر طیب اردگان پاکستانی ہم منصب سے ون ٹوون ملاقات کریں گے اور اسکے علاوہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔ اس کے علاوہ طیب اردوان اور عمران خان پاک ترک بزنس اینڈ انوسٹمنٹ فورم سے خطاب کریں گے۔

    دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ترکی اقتصادی تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر زور دیتے ہیں۔ پاکستان اور ترکی اسلامو فوبیا سے نمٹنے اور اسلامی یکجہتی کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ عزم رکھتے ہیں۔مزید تفصیل اس نوٹس میں دی گئ ہے .

    عمران خان اور طیب اردوان کی ملاقات کا دورانیہ ایک گھنٹہ 15منٹ ہوگا، دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر ملاقات ہوگی، ملاقاتوں کے بعد مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کی تقریب ہوگی۔

  • بلاول بھٹو زرداری جے وی اوپل کیس میں نیب  کے آفس پہنچ گئے

    بلاول بھٹو زرداری جے وی اوپل کیس میں نیب کے آفس پہنچ گئے

    بلاول بھٹو زرداری جے وی اوپل کیس میں نیب کے آفس پہنچ گئے

    باغی ٹی وی : ان کی آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ نیب راولپنڈی آفس کے باہر بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔نیب نے بلاول کو زرداری گروپ کمپنی کے 2008 سے 2019 تک کا تمام ریکارڈ لانے کی ہدایت کی ہے جبکہ پی پی پی چیئرمین سے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی فہرست بھی طلب کی گئی ہے۔اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد بلاول بھٹو نے نیب میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا
    تھا۔بلاول بھٹو کو نیب کی جانب سے سوالنامہ بھی دیا گیا تھا۔
    بلاول کے لئے بڑی مشکل، نیب نے ایک بار پھر کیا طلب

    خیال رہے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پر اپنی ذاتی کمپنی کے لئے 1.22 بلین روپے جعلی اکاونٹ سے نکلوانے کا الزام ہے، بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے موقف اپنایا جاتا رہا ہے اس وقت وہ کم عمر تھے، تاہم ان کے بیان کے برعکس آڈٹ رپورٹ میں ان کے دستخط موجود ہیں۔قومی احتساب بیورو نے آڈٹ رپورٹ اور بلاول کے دستخط شدہ دستاویزات حاصل کرلی، چیئرمین نیب نے انکوائری کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کرنے کی منظوری دی تھی۔

  • جمشید دستی کی حفاظتی ضمانت منظور ، عدالت نے دیا اہم فیصلہ

    جمشید دستی کی حفاظتی ضمانت منظور ، عدالت نے دیا اہم فیصلہ

    جمشید دستی کی حفاظتی ضمانت منظور ، عدالت نے دیا اہم فیصلہ

    باغی ٹی وی رپورٹ : لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے جمشید دستی کی 20 فروری تک حفاظتی ضمانت منظو کرلی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جمشید دستی کو غیر قانونی حراست میں رکھا گیا ہے۔

    لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ میں جمشید دستی کی غیر قانونی حراست کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ مظفر گڑھ علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہیں، جمشید دستی کو ابھی رہا کیا جائے۔

    سابق رکن قومی جمشید احمد دستی کو ملتان کینٹ سے گزشتہ ماہ گرفتار کر لیا گیا تھا، عوامی راج پارٹی کے سربراہ کے خلاف تھانے میں مقدمہ درج تھا،جمشید دستی کو گرفتار کر کے تھانہ کینٹ میں منتقل کیا گیا تھا بعد ازاں مظفر گڑھ پولیس کے حوالے کر دیا گیا تھا

    واضح رہے کہ ایک ماہ قبل پولیس اہلکار فرخ شہزاد نے ساتھیوں سے مل کر ڈرائیور سے دو آئل ٹینکر چھینے تھے۔ گرفتار پولیس اہلکار فرخ شہزاد، جمشید دستی کا گن مین اور جماعت کا سرگرم رکن بھی رہ چکا ہے

  • سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کا فیصلہ کب تک ہو، سپریم کورٹ نے آرڈر جاری کردیا

    سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کا فیصلہ کب تک ہو، سپریم کورٹ نے آرڈر جاری کردیا

    سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کا فیصلہ کب تک ہو، سپریم کورٹ نے آرڈر جاری کردیا

    باغی ٹی وی ، سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کا فیصلہ تین ماہ میں کرنے اور نیا بینچ تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔

    چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے آج کیس کی سماعت کی۔عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں کئی زندگیاں چلی گئیں اور کئی لوگ زخمی بھی ہوئے، یہ سانحہ ہوگیا ہے اب اس کا فیصلہ ہونا چاہئے۔

    سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کے وکیل علی ظفر نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ لاہور ہائیکورٹ نے جے آئی ٹی کو کام کرنے سے روک دیا ہے اسے کام سے روکنا بد نیتی پر مبنی ہوگا کیونکہ 80 فیصد تحقیقات مکمل ہوچکی ہیں
    اس سے پہلے سانحہ ماڈل ٹاون کی نئی جے آئی ٹی کو کام سے روکنے کے حکم امتناعی میں توسیع، عدالت نے حکومت پنجاب کی جانب سے جواب داخل نہ کرنے پر چیف سیکرٹری کو طلب کیا تھا.

    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد قاسم خان کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے سماعت کی،ادارہ منہاج القرآن کےوکیل اظہرصدیق ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے،حکومت پنجاب کی جانب سے جواب داخل کرنے کےلئے مہلت کی استدعا کی گئی،

  • آسٹریلوی سابق کپتان مائیکل کلارک اور انکی  اہلیہ کی راہیں ہوئیں جدا

    آسٹریلوی سابق کپتان مائیکل کلارک اور انکی اہلیہ کی راہیں ہوئیں جدا

    آسٹریلوی سابق کپتان مائیکل کلارک اور انکی اہلیہ کی راہیں ہوئیں جدا

    باغی ٹی وی :مائیکل کلارک اور ان کے جیون ساتھی نے بلآخر اپنی اپنی راہیں جدا کر ہیں. ۔آسٹریلیا کے سابق بلے باز مائیکل کلارک نے 2012 میں کیلے لی سے شادی کی تھی جن سے ان کی چار سالہ بیٹی کیلسے کلارک بھی ہے۔

    آسٹریلوی میڈیا کے مطابق مائیکل کلارک گزشتہ چند ماہ سے اپنی اہلیہ سے علیحدہ رہ رہے تھے مگر انہوں نے طلاق کا اعلان نہیں کیا تھا تاہم اب دونوں کی راہیں جدا ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔دونوں کے درمیان 4 سالہ بیٹی کی کفالت کے لیے عدالت جائے بغیر معاہدہ بھی ہو چکا ہے۔دی آسٹریلیا کی رپورٹ کے مطابق مائیکل کلارک اور ان کی اہلیہ کے درمیان علیحدگی کا معاہدہ 4 کروڑ ڈالر میں طے پایا ہے۔

    دونوں کا کہنا ہے کہ اتنے برس ساتھ گزارنے کے بعد علیحدگی کا فیصلہ انتہائی مشکل تھا لیکن ہم نے ایک دوسرے کی عزت و احترام کو مد نظر رکھتے ہوئے بیٹی کی پرورش علیحدہ رہتے ہوئے کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔

  • اسلام آباد ہائی کورٹ نے سکولوں میں بچوں پر تشدد کے حوالے سے دیا حکم

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے سکولوں میں بچوں پر تشدد کے حوالے سے دیا حکم

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے سکولوں میں بچوں پر تشدد کے حوالے سے دیا حکم
    باغی ٹی وی : اسلام آباد ہائی کورٹ نے سکولوں میں بچوں پر تشدد پر پابندی عائد کر دی۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے بچوں پر تشدد اور جسمانی سزا پر پابندی کے لیے گلوکار شہزاد رائے کی درخواست پر سماعت کی۔ وکیل شہزاد رائے نے موقف اپنایا کہ شہزاد رائے زندگی ٹرسٹ کے زیر اہتمام 2 سکول چلا رہے ہیں، بچوں پر آج بھی تشدد ہوتا ہے اور جسمانی سزا دی جاتی ہے، کچھ روز پہلے لاہور میں نجی سکول کے حنین بلال پر تشدد کیا گیا۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ قومی اسمبلی نے بل بھی پاس کیا تھا۔

    وکیل شہزاد رائے نے کہا کہ سیاسی معاملات کی وجہ سے قانون سازی نہیں ہو پا رہی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں بچوں پر تشدد روکنے کا حکم دیتے ہوئے کہا وزارت داخلہ بچوں پر تشدد کی روک تھام کے لئے اقدامات کرے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 5 مارچ تک ملتوی کر دی۔درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ تعزیرات پاکستان کی دفعہ 89 بنیادی انسانی حقوق سے متصادم قرار دی جائے کیونکہ یہ شق بنیادی انسانی حقوق اور بچوں کے حوالے سے یو این کنونشن کی خلاف ورزی ہے، اسکولز ، جیل اوربحالی مراکز کی جگہ بچوں کو جسمانی سزا پر پابندی عائد کی جائے۔
    درخواست میں یہ بھی استدعا بھی کی گئی تھی کہ اسکولوں میں بچوں کو جسمانی اور ذہنی تشدد کے ہر طریقے سے تحفظ کے اقدامات کرنے، یو این کنونشن کے تحت بچوں کے تحفظ کے قوانین پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت کی جائے۔
    واضح رہےکہ بعض اساتذہ کی جانب سے تشدد کی وجہ سے کئی بچوں کی اموات تک واقع ہو چکی ہیں.

  • بیٹے نے چھوٹی سی بات پر جان دے دی

    بیٹے نے چھوٹی سی بات پر جان دے دی

    بیٹے نے چھوٹی سی بات پر جان دے دی

    باغی ٹی وی :نوجوں نے کس چھوٹی سی بات پر اپنی جان دے دی ، نوبت ایں جا رسید. بلدیہ میں نوجوان نے والد کے پیسے دینے سے منع کرنے پر خودکشی کرلی۔

    پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ سیکٹر 9 اے میں 20 سالہ نوجوان بختیار نے پستول سے فائرنگ کرکے خودکشی کرلی، واقعہ سے قبل اپنے والد سے جھگڑا ہوا تھا۔بختیار نے اپنے والد سے ملک سے باہر جانے کے لیے پیسے مانگے تھے، والد کے انکار پر اس نے فائرنگ کرکے خودکشی کرلی۔بختیار کا والد سوزوکی چلاتا ہے جب کہ بختیار اپنے والد کی گاڑی پر بطور ہیلپر کا کام کرتا تھا.
    واضح رہے کہ اس وقت نوجوان نسل میں‌ اپنا ٹیمپرامنٹ کھو رہے ہیں.اور ذرا سی برداشت نہیں رہی ہے .

  • ایم سی سی کی 48 سال بعد سنگا کارا کی قیادت میں پاکستان آمد

    ایم سی سی کی 48 سال بعد سنگا کارا کی قیادت میں پاکستان آمد

    ایم سی سی 48 سال بعد سنگا کارا کی قیادت میں پاکستان پہنچ گئی

    باغی ٹی وی ، پاکستان میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ دراز ہونے لگا، مارلی بون کرکٹ ٹیم (ایم سی سی) 48 سال بعد سری لنکا کے سابق کپتان کمارسنگاکارا کی قیادت میں پاکستان پہنچ گئی ہے۔

    پی سی بی کے ترجمان کے مطابق مہمان ٹیم آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریکٹس کریں گی، بعد ازاں کپتان کمارسنگا کارا چیف ایگزیکٹو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) وسیم خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کریں گے۔
    واضح رہے ایم سی سی کے کپتان کمار سنگا کارا 11 سال بعد پاکستان آئے ہیں۔ سابق سری لنکن کپتان کی قیادت میں ایم سی سی کی ٹیم 14 فروری کو لاہور قلندرز کا مقابلہ کرے گی۔

    اس کے علاوہ 16 فروری کو ایم سی سی کی ٹیم پاکستان شاہین کے ساتھ میچ کھیلے گی جبکہ 17 فروری کو ناردرن اور 19 فروری کو ملتان سلطانز کے ساتھ میچ کھیلے گی۔

    واضح‌رہے کہ پاکستان میں پی ایس ایل کا شورو غوغا ہے اس سلسلےمیں کئی نامور کھلاڑی پاکستان آرہے ہیں.

  • پیرس ہلٹن  نے سعودی عرب کی  تعریف میں بہت  کچھ کہہ دیا

    پیرس ہلٹن نے سعودی عرب کی تعریف میں بہت کچھ کہہ دیا

    پیرس ہلٹن نے سعودی عرب کی تعریف میں بہت کچھ کہہ دیا

    باغی ٹی وی امریکی معروف گلوکارہ و اداکارہ نے سعودی عرب کی تعریف میں بہت کچھ کہہ دیا، اس نے سعودی لوگوں کے متعلق کہا کہ سعودی عرب میں ہر کوئی بہت میٹھا اور مہمان نواز تھا۔سعودی بہت اچھے اور مَحَبَّت کرنے والے لوگ ہیں۔‘‘

    یہ الفاظ ہیں پیرس ہلٹن انٹرٹینمنٹ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر( سی ای او) پیرس ہلٹن کے۔ انھوں نے حال ہی میں سعودی عرب کا پہلا دورہ کیا ہے اور وہ سعودیوں کی مہمان نوازی پر اب رطب اللسان ہیں۔

    انھوں نے العربیہ نیوز چینل سے ایک خصوصی انٹرویو میں اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا ہے:’’ میرا (مملکت میں) بہت اچھا وقت گزرا ہے۔ میرے خیال میں سعودی بہت خوب صورت اور بہت محبت کرنے والے لوگ ہیں۔‘‘

    پیرس ہلٹن سوشل میڈیا کی ایک مقبول عام اسٹار ہیں۔ انسٹاگرام پر ان کے پیروکاروں کی تعداد ایک کروڑ دس لاکھ سے زیادہ ہے اور ٹویٹر پر ان کے پیروکاروں کی تعداد ایک کروڑ ستر لاکھ سے متجاوز ہے۔

    انھوں نے ملکن انسٹی ٹیوٹ کی 2020ء مڈل ایسٹ اور افریقا سمٹ کے موقع پر سوشل میڈیا کی ایک کامیاب اور بااثر شخصیت ہونے کے ناتے اپنے تجربے کے بارے میں اظہار کیا ہے۔

    انھوں نے دبئی کو اپنی اثراندازی کے حوالے سے ایک شاندار جگہ قراردیا ہے۔ان کے بہ قول اس کا پس منظر کا ماحول بہت زبردست ہے،دبئی مال بہت اچھا ہے۔

    پیرس ہلٹن نے کہا کہ ’’ ایک حقیقی اثرانداز ہونے والی شخصیت اور مواد کے تخلیق کار کے ناتے سب سے اہم بات یہ یاد رکھنے کی ہے کہ آپ اپنے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم کو درست انداز میں استعمال کریں۔‘‘

    انھوں نے تجویز پیش کی ہے کہ:’’ اگر آپ میں ٹیلنٹ ہے، تو پھر آپ اپنے فون اور فلم کے مواد کو استعمال کرسکتے ہیں۔اس کو استعمال میں لائیے اور کوئی ایسی چیز پیش کیجیے جو آپ کے مداحوں اور شائقین کے (مزاج کے) مطابق ہو۔‘‘

    ’’یہ بہت ہی آسان ہے،لیکن شرط یہ ہے کہ آپ جو کچھ کررہے ہیں،اس میں آپ کو یقین ہو اور آپ سخت جانفشانی سے کام کریں اور اچھا مواد پیش کریں۔‘‘ان کا مزید کہنا تھا۔
    واضح‌رہے کہ سعودی عرب اس وقت تبدیلی کے مرحلے سے گزر رہا ہے، جدت پسندی کے فروغ کے لیے سعودی شہزاد محمد بن سلمان کافی اقدام کرہا ہے.

  • کراچی : آگ پر قابو پا لیا گیا ، کتنا ہوا نقصان

    کراچی : آگ پر قابو پا لیا گیا ، کتنا ہوا نقصان

    کراچی : آگ پر قابو پا لیا گیا ، کتنا ہوا نقصان

    باغی ٹی وی : کراچی کے علاقے کلفٹن بلاک فائیو میں فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ میں آگ لگ گئی، عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھائی، ریسٹورنٹ کے اوپر رہائشی فلیٹس ہونے کے سبب افراتفری مچ گئی۔

    ّآتشزدگی کے وقت ریسٹورنٹ بند تھا، عمارت کے رہائشی اور پولیس نے اپنی مدد آپ کے تحت ریسٹورنٹ کا دروازہ توڑا اور پانی کا ٹینکر منگوا کر آگ بجھانا شروع کردی۔ بعد میں کے ایم سی کا فائر ٹینڈر پہنچ گیا تاہم کلفٹن کنٹونمنٹ کا فائر ٹینڈر نہ پہنچا، کچھ دیر میں آگ پر قابو پالیا گیا۔ریسٹورنٹ انتظامیہ نے باہر گیس کے سلینڈر بھی رکھے ہوئے تھے جس پر رہائشیوں نے احتجاج کیا اور کہا کہ یہ سلینڈر رہائشی افراد کے لئے انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔