Baaghi TV

Author: +9251

  • ترک صدرطیب اردوان بنیں گے مہمان ، جش کا سماں اورخوش ہے پاکستان

    ترک صدرطیب اردوان بنیں گے مہمان ، جش کا سماں اورخوش ہے پاکستان

    اسلام آباد:ترک صدرطیب اردوان بنیں گے مہمان ، جش کا سماں اورخوش ہے پاکستان ،اطلاعات کےمطابق پاکستان کے گلی کوچے صدر ایردوان کے اعزاز میں کسی جشن کا سماں پیش کر رہے ہیں

    دارالحکومت اسلام آباد کی میں سرکاری دفاتر کے واقع ہونے والی شاہراہ کانسٹیٹیوٹشن، قیام کرنے والے ہوٹل اور ہوائی اڈے کی گزرگاہیں پرچموں سے سجی ہوئی ہیں
    صدر رجب طیب ایردوان کو خوش آمدید کہنے کی تیاریوں میں ہونے والے پاکستان کے گلی کوچوں کو صدر ایردوان کی تصاویر اور ترک پرچموں سے آراستہ کیا گیا ہے۔

    دارالحکومت اسلام آباد کی میں سرکاری دفاتر کے واقع ہونے والی شاہراہ کانسٹیٹیوٹشن، قیام کرنے والے ہوٹل اور ہوائی اڈے کی گزرگاہیں پرچموں سے سجی ہوئی ہیں۔علاوہ ازیں پاک ترک دوستی کے حوالے سے تحریروں کے بینرز بھی جگہ جگہ چسپاں کیے گئے ہیں۔

  • واقعی تبدیلی آگئی : حکومت کا بچے کی پیدائش پر والدین کو 3 لاکھ روپے دینے کا اعلان

    واقعی تبدیلی آگئی : حکومت کا بچے کی پیدائش پر والدین کو 3 لاکھ روپے دینے کا اعلان

    ایتھنز:واقعی تبدیلی آگئی : حکومت کا بچے کی پیدائش پر والدین کو 3 لاکھ روپے دینے کا اعلان،اطلاعات کےمطابق حکومت نے ملک میں آبادی بڑھانے کے لیے بچے کی پیدائش پر بچے کو 2 ہزار یورو بطور بونس دینے کا اعلان کردیا۔

     

    موبائل نہ چھوڑا مگردنیا چھوڑنا پڑی نابالغ لڑکی موبائل دیکھتے دیکھتے بس کےنیچے…

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یونان کی حکومت نے ملک میں تیزی سے کم ہونے والی آبادی کو بڑھانے کے لیے والدین کو بچے کی پیدائش پر رقم بطور بونس دینے کا اعلان کیا۔رپورٹ کے مطابق یونان میں 2050 تک 36 فیصد آبادی 65 سال سے زائد عمر کی ہوگی، جو ملک کی بقاء کے لیے مشکلات پیدا کرسکتی ہے۔

    تمام عالمی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی پاکستان میں رجسٹریشن لازمی قرار دیدی گئی

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یونان میں 2016 میں بچوں کی پیدائش کی شرح 8.5 فیصد تھی جبکہ اموات کی شرح 11.2 فیصد رہی تھی۔ محکمہ شماریات کی رپورٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے عوام میں آبادی بڑھانے کی ترغیب دینا شروع کردی۔

    خطرہ ٹل گیا : پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن کلیئر قراردے گیا ،

    یونانی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ہر بچے کی پیدائش پر شادی شدہ جوڑے کو فی بچہ 2 ہزار یورو (3 لاکھ 36 ہزار روپے) تحفے کے طور پر دیے جائیں گے۔

    کبڈی ورلڈ کپ میں چوتھے روز بھی دلچسپ مقابلے ، کون جیتا اورکون ہارا

    حکومت نے آبادی بڑھانے کے حوالے سے شروع کی جانے والی مہم کے لیے خطیر رقم بھی مختص کردی۔ رپورٹ کے مطابق یونانی حکومت کی پیش کش ملک میں بسنے والے دیگر یورپین ممالک کے باشندوں کے لیے بھی ہے۔

  • خوش آمدید: ترک صدر طیب اردوان آج 4 بجے اسلام آباد پہنچیں گے،عظیم مہمان کا شانداراستقبال کیا جائے گا

    خوش آمدید: ترک صدر طیب اردوان آج 4 بجے اسلام آباد پہنچیں گے،عظیم مہمان کا شانداراستقبال کیا جائے گا

    اسلام آباد: ترک صدر رجب طیب اردوان آج شام ساڑھے 4 بجے پاکستان پہنچیں گے، وزیراعظم عمران خان مہمان کا شاندار استقبال کریں گے۔مطابق ترک صدر رطیب اردوان 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے، مہمان کو وزیراعظم ہاؤس میں گارڈآف آنرپیش کیا جائے گا۔

    ترک صدر شام کو صدر عارف علوی سے ملاقات کریں گے، مہمان کے اعزاز میں ایوان صدر میں عشائیہ دیا جائے گا، جمعے کے روز ترک صدر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔

    ترک صدر نماز جمعہ فیصل مسجد میں ادا کریں گے، جمعے کی نماز کی ادائیگی کے بعد پاک ترک بزنس فورم میں شریک ہوں گے، وزیراعظم اور ترک صدر کی ون آن ون ملاقات کل سہ پہر ہوگی۔

    ادھر حکومتی ذرائع کےمطابق ترک صدر کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرتے ہوئے نور خان ایئربیس، ایکسپریس وے اور ریڈ زون کو ہائی سکیورٹی زون قرار دیدیا گیا ہے۔ معزز مہمان کی صدر سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔ وہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔

    دفتر خارجہ کے مطابق صدر طیب اردوان کے ساتھ کابینہ ارکان، سینئر حکام اور ترک کارپوریشنز کے سربراہان پر مشتمل وفد بھی ہوگا۔ ترک صدر کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوگی جبکہ دونوں رہنما پاک ترک اعلیٰ سطح سٹریٹجک مشترکہ سیشن کی صدارت بھی کریں گے۔

    ترک صدر کے دورے کے دوران اہم معاہدوں اور مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط بھی کیے جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔طیب اردوان اور عمران خان پاک ترک بزنس اینڈ انوسٹمنٹ فورم سے خطاب کریں گے۔

    دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان باہمی اعتماد اور تعاون پر مبنی گہرے تعلقات ہیں۔ ترکی کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کرتا ہے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ سائپرس کے معاملے پر پاکستان ترکی کے ساتھ کھڑا ہے۔ پاکستان ترکی کیساتھ سٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا اور وسیع کرنے میں کردار ادا کرے گا۔

    دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ترکی اقتصادی تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر زور دیتے ہیں۔ پاکستان اور ترکی اسلامو فوبیا سے نمٹنے اور اسلامی یکجہتی کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ عزم رکھتے ہیں۔

    عمران خان اور طیب اردوان کی ملاقات کا دورانیہ ایک گھنٹہ 15منٹ ہوگا، دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر ملاقات ہوگی، ملاقاتوں کے بعد مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کی تقریب ہوگی۔

    وزیراعظم اور ترک صدر کل شام مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے، جمعے کو وزیراعظم ہاؤس میں طیب اردوان کے اعزاز میں عشائیہ دیا جائے گا، ترک صدر طیب اردوان جمعے کی رات وطن واپس روانہ ہوں گے۔

  • سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک ، بھاری اسلحہ برآمد

    سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک ، بھاری اسلحہ برآمد

    ڈیرہ اسمٰعیل خان :سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک ہو گٸے،بھاری اسلحہ برآمد ،اطلاعات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان سی ٹی ڈی نے بگوانی گاوں میں سرچ اپریشن کے دوران مخبر کی اطلاع پر ایک مکان پر چھاپہ مارنے کے دوران مشتبہ افراد کے سی ٹی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ کردی جوابی کاروائی سے دو دہشت گرد مارے گٸے

    پولیس حکام کےمطابق مقابلے میں مارے جانے والے دونوں دہشت گردوں کی شناخت وقار ظفر آباد ،نوید بستی درکھان والی سے ہوئی ہے دونوں مرنے والے دہشتگرد گزشتہ کھتی پولیس چیک پوسٹ حملے میں ملوث ہونے کے ساتھ ساتھ اغوا برائے تاوان اور پولیس کی ٹارگٹ کلنگ کے علاوہ حساس تنصیبات پر حملے میں بھی پولیس کو مطلوب تھے۔

    مرنے والوں کا تعلق کالعدم جماعت ٹی ٹی پی کھیارہ گروپ سے تھا دہشت گردوں کے قبضے سے وائرلیس سیٹ۔کلاشنکوف۔اور دستی بم سمیت بارودی مواد برامد کرکے لاشیں قبضے میں لے کر ہسپتال منتقل کردی ہے جبکہ آر پی او ڈیرہ فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) محمد امتیاز شاہ اور ڈی پی او ڈیرہ کیپٹن (ر) واحد محمود کی قیادت میں علاقے میں سر چ آپریشن شروع کر رکھا ہے

    پولیس جوانوں کے ہمراہ آر پی او اور ڈی پی او بزات خود اپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔گزشتہ شب پوٹہ پولیس چوکی پر حملے کے بعد آر پی او نے دہشت۔گردوں کی سرکوبی کے لئے سی ٹی ڈی اور پولیس پر مشتمل ٹاسک ٹیم بنائی تھی

  • موبائل نہ چھوڑا مگردنیا چھوڑنا پڑی نابالغ لڑکی موبائل دیکھتے دیکھتے بس کےنیچے آکرہلاک

    موبائل نہ چھوڑا مگردنیا چھوڑنا پڑی نابالغ لڑکی موبائل دیکھتے دیکھتے بس کےنیچے آکرہلاک

    لندن: موبائل نہ چھوڑا مگردنیا چھوڑنا پڑی نابالغ لڑکی موبائل دیکھتے دیکھتے بس کےنیچے آکرہلاک،اطلاعات کےمطابق برطانیہ میں نابالغ لڑکی موبائل چلاتے ہوئے اتنی مصروف ہوئی کہ سڑک پر بس نے جان لے لی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ ہولناک حادثہ برطانیہ کے علاقے واٹ وچ میں گزشتہ ماہ پیش آیا، غم زدہ والدین نے دیگر افراد کو تلقین کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس طرح اپنی زندگیاں خطرے میں نہ ڈالیں۔

    سیان الیس نامی طالبہ اپنے اسکول سے گھر کی جانب رواں دواں تھی کہ اچانک یہ خطرناک حادثہ پیش آیا، وہ موبائل چلاتے ہوئے اس قدر مصروف ہوئی کہ اسے سامنے سے آنے والی بس پر دہان نہیں گیا، بدقسمتی سے وہ بس کے نیچے آکر ماری گئی۔ والدین تاحال گہرے صدمے کا شکار ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نابالغ لڑکی کے کانوں میں ہینڈ فری بھی لگی تھی جس کے باعث یہ خیال کیا جارہا ہے کہ اسے سامنے سے آنے والی بس کی گھنٹی بھی سنائی نہیں دی ہوگی، ہلاکت کی یہی اصل وجہ ہوسکتی ہے۔

    والدین نے اس حادثے کو ناقابل فراموش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام طالب علموں سمیت ہر افراد کو سیان الیس کے واقعے سے سبق سیکھنا چاہیئے، سڑک پر چلتے یا روڑ کراس کرتے ہوئے موبائل کو ہرگز استعمال نہ کریں۔

  • پاکستان میں جاسوسی اوردہشت گردی کارروائیوں میں ملوث کلبھوشن جادیو پر بننے والی فلم ’ڈھائی چال‘ کا ٹیزر جاری

    پاکستان میں جاسوسی اوردہشت گردی کارروائیوں میں ملوث کلبھوشن جادیو پر بننے والی فلم ’ڈھائی چال‘ کا ٹیزر جاری

    کراچی: پاکستان میں جاسوسی اوردہشت گردی کارروائیوں میں ملوث کلبھوشن جادیو پر بننے والی فلم ’ڈھائی چال‘ کا ٹیزر جاری،اطلاعات کےمطابق بھارتی دہشت گرد اور را کے حاضر سروس اہلکار کلبھوشن جادیو پر بننے والی پاکستانی فلم ’ ’ڈھائی چال‘ کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا۔

     

    کراچی سے ذرائع کےمطابق تیمور شیرازی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’ ڈھائی چال‘ کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا۔ ایک منٹ 16 سیکنڈز کے ٹیزر میں بھارتی جاسوس کو بلوچستان میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

    کلبھوشن جادیوکے کردار سے متعلق فلم ’ڈھائی چال‘ کی عکس بندی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کی گئی ہے جس میں معروف اداکار شمعون عباسی ، عائشہ عمر ،ہمایوں اشرف اور عدنان شاہ ٹیپو سمیت دیگر اداکار اہم کردار نبھا رہے ہیں۔

    فرحین چوہدری کی تحریر کردہ بلوچستان کے حالات اور حقیقی واقعے پر مبنی اس فلم میں شمعون عباسی بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کے پروڈیوسر ڈاکٹر عرفان اشرف ہیں اور فلم رواں سال سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

  • منی بجٹ نہیں آئے گا، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں اتفاق

    منی بجٹ نہیں آئے گا، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں اتفاق

    اسلام آباد:منی بجٹ نہیں آئے گا، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں اتفاق،ادھراطلاعات کےمطابق پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے وفد کے درمیان مذاکرات میں منی بجٹ نہ لانے پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق مذاکرات میں اتفاق کیا گیا ہے کہ رواں سال جون تک ٹیکسز میں اضافہ اور ٹیکس ہدف میں کمی نہیں ہوگی۔وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے ٹیکس ہدف کے حصول کیلئے بھرپور کوششیں ہوں گی۔ آمدن بڑھانے کے لیے نان ٹیکس آمدن بڑھائی جائے گی۔

    اس کے علاوہ نجکاری کے روڈ میپ پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا جبکہ نان ٹیکس آمدن میں 400 ارب روپے اضافہ کیا جائے گا۔آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات میں اتفاق کیا گیا کہ سیلز ٹیکس کا ریٹ 18 فیصد نہیں ہوگا، اس کی شرح 17 فیصد پر ہی برقرار رہے گی۔

    ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کے بیشتر اہداف حاصل کرتے ہوئے خسارے اور نقصانات میں کمی کا روڈ میپ تیار کر لیا ہے۔ آئی ایم ایف مالیاتی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر مطمن ہے۔ دونوں فریقین 10 روزہ مذاکرات کا الگ الگ اعلامیہ جاری کریں گے۔

  • پاکستان میں‌ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی رجسٹریشن لازمی قرار دیدی گئی

    پاکستان میں‌ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی رجسٹریشن لازمی قرار دیدی گئی

    اسلام آباد:تمام عالمی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی پاکستان میں رجسٹریشن لازمی قرار دیدی گئی،اطلاعات کےمطابق وفاقی کابینہ نے نئے سوشل میڈیا رولز کی منظوری دیتے ہوئے تمام عالمی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی تین ماہ میں پاکستان میں رجسٹریشن لازمی قرار دیدی ہے۔

    دستاویز کے مطابق یوٹیوب، فیس بک، ٹویٹر اور ٹک ٹاک سمیت تمام کمپنیاں رجسٹریشن کرانے کے پابند اور تین ماہ میں اسلام آباد میں دفتر قائم کرنا لازم ہوگا۔اس کے علاوہ عالمی سوشل پلیٹ فارمز اور کمپنیوں پر پاکستان میں رابطہ افسر تعینات کرنے کی شرط عائد بھی کر دی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور کمپنیوں کو ایک سال میں پاکستان میں ڈیٹا سرور بنانا ہوں گے۔

    قومی اداروں اور ملکی سلامتی کے خلاف بات کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو سکے گی۔ بیرون ملک سے ان اداروں کو آن لائن نشانہ بنانے والوں کے خلاف بھی کارروائی کا اختیار ہوگا۔ سوشل میڈیا کمپنیوں کو ریگولیٹ کرنے کے لیے نیشنل کوآرڈینیشن اتھارٹی بنائی جائے گی۔

    اتھارٹی ہراسگی، اداروں کو نشانہ بنانے اور ممنوعہ مواد کی شکایت پر اکاؤنٹ بند کر سکے گی۔ اتھارٹی سوشل میڈیا کمپنیوں کے خلاف ویڈیوز نہ ہٹانے پر ایکشن لے گی۔ اگر کمپنیوں نے تعاون نہ کیا تو ان کی سروسز معطل کر دی جائیں گی۔

    اگر کمپنیوں نے رولز کو فالو نہ کیا تو پچاس کروڑ تک جرمانہ ہوگا۔ یوٹیوب سمیت سوشل میڈیا پر بنائے جانے والے مقامی پلیٹ فارمز کی رجسٹریشن کرانا لازمی ہوگی۔ قانون نافذ کرنے والے اور انٹیلی جنس ادارے قابل اعتراض مواد پر کارروائی کر سکیں گے۔

    اگر کمپنیوں نے رولز کو فالو نہ کیا تو پچاس کروڑ تک جرمانہ ہوگا۔ یوٹیوب سمیت سوشل میڈیا پر بنائے جانے والے مقامی پلیٹ فارمز کی رجسٹریشن کرانا لازمی ہوگی۔ قانون نافذ کرنے والے اور انٹیلی جنس ادارے قابل اعتراض مواد پر کارروائی کر سکیں گے۔

  • خطرہ ٹل گیا : پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن کلیئر قراردے گیا ،

    خطرہ ٹل گیا : پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن کلیئر قراردے گیا ،

    لاہور:خطرہ ٹل گیا : پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن کلیئر قراردے گیا ، ،اطلاعات کےمطابق ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کاؤنٹی کرکٹ میچ میں محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کو مشکوک قراردیا گیا تھا جس کے بعد بائیو مکینک لیب نے ان کے ایکشن کو کلیئر قرار دے دیا۔

    گزشتہ سال ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ لیگ میں پاکستانی بولر ’مڈل سیکس ٹیم‘ کا حصہ تھے اور ’سومر سیٹ‘ ٹیم کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں حفیظ کے ایکشن کو انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی جانب سے مشکوک قراردیا گیا تھا۔اسی اثناء میں پاکستانی بولر پر برطانیہ کے کسی بھی کاؤنٹی میچ میں بولنگ کرنے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

    بولنگ ریویو گروپ نے ’لارڈز‘ میں اس شکایت پر فیصلہ دیا تھا جس کے نتیجے میں پاکستانی بولر کو پابندی کا سامنا کرنا پڑا۔لیکن لاہور میں قائم لیب میں ٹیسٹ کے بعد محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کو کلیئر قرار دے دیا گیا جس کے بعد وہ کسی بھی ملک کی کرکٹ لیگز میں بولنگ کرسکتے ہیں۔

    محمد حفیظ نے گزشتہ برس لیگ میں مڈل سیکس کی جانب سے چار میچز کھیلے جن میں انہوں نے مجموعی طور پر 115 رنز بنائے جس میں سب سے زیادہ ان کا اسکور 48 رنز رہا۔ ساتھ ہی انہوں نے دو وکٹیں بھی حاصل کیں۔

    یاد رہے کہ محمد حفیظ پر بولنگ کی پابندی کا اطلاق صرف انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ کے تحت ہونے والے میچز کے لیے تھا بعد ازاں انہوں نے کیریبیئن پریمئیر لیگ، پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی ڈومیسٹک میچز اور قطر ٹی ٹین لیگ میں بولنگ کی تھی۔

    محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کو لاہور میں قائم آئی سی سی کے منظور شدہ ٹیسٹنگ سینٹر میں چیک کیا گیا جس میں ان کے بولنگ ایکشن کو کلیئر قراردیا گیا اور بتایا گیا ان کی کہنی کا خم تسلیم شدہ 15 ڈگری کے زاویے کے اندر اندر ہے۔

    پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن پر یہ پابندی کوئی پہلی مرتبہ نہیں لگائی گئی اس سے پہلے بھی کئی بار ان کے بولنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیا جاچکا ہے اور ہر بار ٹیسٹ کلیئر کرنے پر ان پر سے پابندی ہٹالی جاتی ہے۔

  • کبڈی ورلڈ کپ میں چوتھے روز بھی دلچسپ مقابلے ، کون جیتا اورکون ہارا

    کبڈی ورلڈ کپ میں چوتھے روز بھی دلچسپ مقابلے ، کون جیتا اورکون ہارا

    فیصل آباد :کبڈی ورلڈ کپ میں چوتھے روز بھی دلچسپ مقابلے ، کون جیتا اورکون ہارا ،اطلاعات کےمطابق لاہور کے بعد فیصل آباد میں بھی کبڈی ورلڈکپ کے مقابلوں نے خوب رنگ جمائے، ایونٹ کے چوتھے روز کینیڈا، ایران اور انگلینڈ نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔

    کبڈی ورلڈکپ میں پہلے 3 روز لاہور نے پہلوانوں کی میزبانی کی جس کے بعد شیڈول کے مطابق ایونٹ کے چوتھے روز کے مقابلوں کا انعقاد فیصل آباد میں ہوا۔فیصل آباد میں چوتھے دن کے پہلے میچ میں کینیڈا کا مقابلہ آذربائیجان سے ہوا جس میں انتہائی دلچسپ مقابلے سے شائقین خوب محظوظ ہوئے۔میچ میں کینیڈا نے 31 کے مقابلے میں 40 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی۔

    دوسرے میچ میں ایران اور جرمنی کی ٹیمیں مد مقابل آئیں لیکن ایران نے باآسانی 23 کے مقابلے میں 55 پوائنٹس سے فتح حاصل کی۔دن کے آخری میچ میں انگلینڈ کا مقابلہ سیرالیون سے ہواجس میں انگلینڈ 26 کے مقابلے میں 41 پوائنٹس سے فاتح رہا۔ایونٹ کے پانچویں روز میزبان پاکستانی ٹیم بھی ایکشن میں ہوگی اور اس کا مقابلہ آسٹریلیا سے شام 4 بجے شروع ہوگا۔

    اس سے قبل بھارت اور ایران کی ٹیمیں دوپہر ڈیڑھ بجے اور سیرالیون اور جرمنی کی ٹیمیں پونے 3 بجے مد مقابل ہوں گی۔خیال رہے کہ پاکستان میں کبڈی کا عالمی ورلڈکپ 16 فروری تک جاری رہے گا اور میگا ایونٹ میں بھارت سمیت 9 ممالک کی ٹیمیں شریک ہیں۔