Baaghi TV

Author: +9251

  • سن لو ! امریکہ اور نیٹو افغانستان سے نہیں نکلیں گے، نیٹو سیکریٹری جنرل

    سن لو ! امریکہ اور نیٹو افغانستان سے نہیں نکلیں گے، نیٹو سیکریٹری جنرل

    برسلز:دنیا والو سن لو ! امریکہ اور نیٹو افغانستان سے نہیں نکلیں گے، نیٹو سیکریٹری جنرل ،اطلاعات کے مطابق نیٹو کے سیکریٹری جنرل نے دعوی کیا ہے کہ افغانستان میں غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی اس ملک میں قیام امن کے لیے ضروری ہے۔

    بریسلز میں ایک پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے نیٹو کے سیکریٹری جنرل اسٹولٹن برگ نے دعوی کیا کہ نیٹو اور امریکہ امن کے قیام اور جنگ کے خاتمے تک افغانستان سے باہر نہیں نکلیں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نیٹو اور امریکہ نے افغانستان میں اپنے فوجیوں کی تعداد میں کمی کا بھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

    نیٹو کے سیکریٹری جنرل نے یہ دعوی ایسے وقت میں کیا ہے جب سن دوہزار ایک میں امریکی لشکرکشی سے لیکر آج تک کی صورتحال سے ثابت ہوگیا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی افغانستان میں امن قائم کرنے کے قابل نہیں ہیں۔اس وقت افغانستان میں تیرہ ہزار غیر ملکی فوجی تعینات ہیں جن میں زیادہ تعداد امریکی فوجیوں کی ہے۔

    امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے دعوے کے برخلاف افغانستان میں بدامنی اور دہشت گردی میں اضافے کے ساتھ ساتھ منشیات کی پیداوار میں بھی کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔افغانستان کے عوام اور بعض اعلی عہدیدار امریکہ نیٹو کے فوجیوں کو اپنے ملک میں جاری بدامنی اور عام شہریوں کے قتل عام کا اصل ذمہ دار قرار دیتے ہیں۔

  • میری فتح ٹرمپ کے زوال کا آغاز: سینیٹر برنی سینڈرزنے ٹرمپ کےلیے خطرےکی گھنٹی بجادی

    میری فتح ٹرمپ کے زوال کا آغاز: سینیٹر برنی سینڈرزنے ٹرمپ کےلیے خطرےکی گھنٹی بجادی

    واشنگٹن :میری فتح ٹرمپ کے زوال کا آغاز: سینیٹر برنی سینڈرزنے ٹرمپ کےلیے خطرےکی گھنٹی بجادی ،اطلاعات کےمطابق امریکہ میں صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ کا سلسلہ جاری ہے اور ڈیموکریٹ اور ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار آپس میں دست بہ گریبان ہیں۔

    موصولہ رپورٹوں کے مطابق سینیٹر برنی سینڈرز ڈیموکریٹک صدراتی امیدوار بننے کی دوڑ میں آگے ہیں۔ امریکی ریاست نیوہمپشائر میں ہونے والے ابتدائی انتخابات برنی سینڈرز نے جیت لیے ہیں۔

    ان انتخابات میں سینیٹر برنی سینڈرز نے 26 فیصد ووٹ حاصل کر کے مقابلہ جیت لیا ہے ان کے قریب ترین رہنے والے، پیٹے نے 24 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ تیسرے نمبر پر آنے والی ایمی نے 19 فیصد ووٹ حاصل کیے، سابق صدر جو بائیڈن کو صرف 8 فیصد ووٹ پڑے۔سینیٹر برنی سینڈرز کا کامیابی حاصل کرنے کے بعد کہنا تھا کہ یہ فتح اصل میں ٹرمپ کے زوال کا آغاز ہے۔

  • کشمیرکے سابق وزیراعلیٰ‌ عمرعبداللہ کی حراست کے خلاف سماعت سے جج نے انکارکردیا

    کشمیرکے سابق وزیراعلیٰ‌ عمرعبداللہ کی حراست کے خلاف سماعت سے جج نے انکارکردیا

    سری نگر:کشمیرکے سابق وزیراعلیٰ‌ عمرعبداللہ کی حراست کے خلاف سماعت سے جج نے انکارکردیا ،اطلاعات کےمطابق ہندوستان کے زیرانتظام جموں کشمیر کے سابق وزیراعلی عمرعبداللہ کی پبلیک سیفٹی ایکٹ کے تحت حراست کو چیلنج کرنے والی درخواست کو سپریم کورٹ کے ایک جج نے سننے سے انکار کردیا جس کی وجہ سے سماعت جمعہ تک ملتوی کردی گئی۔

    جسٹس این وی رمن کی صدارت والی تین رکنی بینچ کے سامنے جیسے ہی معاملے کی سماعت شروع ہوئی بینچ میں شامل جسٹس ایم ایم شانتان گودار نے سماعت سے خود کو الگ کرلیا۔ انہوں نے کہا کہ میں اس معاملے کی سماعت سے خود کو الگ کرتاہوں۔ ان کے اس اعلان کے بعد اب کیس کی سماعت جمعے کو ہوگی۔ عمرعبداللہ کی بہن سارہ پائیلٹ نے گزشتہ پیر کو درخواست دائرکی تھی۔

    واضح رہے کہ عمرعبداللہ پانچ اگست دوہزار انیس سے سی آر پی کی دفعہ ایک سو سات کے تحت حراست میں ہیں اور اس قانون کے تحت عمر عبداللہ کی چھے ماہ کی احتیاطا حراست کی مدت پانچ فروری کو ختم ہونے والی تھی لیکن حکومت نے انہیں دوبارہ پی ایس اے کے تحت حراست میں لے لیا۔

  • جاہلیت کی انتہا یا عدم برداشت : بارات میں میوزک سسٹم کی فرمائش پوری نہ ہونے پر دلہا کی خودکشی

    جاہلیت کی انتہا یا عدم برداشت : بارات میں میوزک سسٹم کی فرمائش پوری نہ ہونے پر دلہا کی خودکشی

     

     

    ذرائع کےمطابق بدین کی یونین کونسل گھڑو میں دلہا کی جانب سے بارات میں والد سے میوزک سسٹم کی فرمائش کی گئی تھی تاہم غربت کے باعث والد بارات میں میوزک اور ساؤنڈ سسٹم کا بندوبست نہ کر سکا جس پر دلہا نے مہندی لگے ہاتھوں سے چادر گلے میں ڈال کر خودکشی کرلی۔

     

    دوسری طرف پولیس حکام کا کہنا ہےکہ وہ اس سارے واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے اور تمام حقائق سامنے آنے کے بعد پیش رفت ہوسکتی ہے

  • عمران خان کے نوجوانوں سے متعلق فیصلوں کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ، جتنے مرضی ڈالرزباہرسے منگوائیں

    عمران خان کے نوجوانوں سے متعلق فیصلوں کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ، جتنے مرضی ڈالرزباہرسے منگوائیں

    کراچی:عمران خان کے نوجوانوں سے متعلق فیصلوں کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ، جتنے مرضی ڈالرزباہرسے منگوائیں ،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم کی ہدایت پر قومی بینک دولت پاکستان نے فری لانس کام کرنے والوں کو ماہانہ 25 ہزار ڈالر منگوانے کی اجازت دے دی۔

    اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق فری لانسرز کو اس سے پہلے ماہانہ 5 ہزار ڈالرز منگوانے کی اجازت تھی تاہم اب انہیں وزیراعظم کے حکم کے بعد ہر مہینے 25 ہزار ڈالر (38 لاکھ 600 روپے سے زائد) رقم کی ترسیلات کی اجازت ہوگی۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق فری لانسرز بزنس کو پرسن ترسیلات بھی کرسکیں گے، یعنی ایک ہی شخص کے شناختی کارڈ پر دو بزنسز کی رقم آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اعلامیے کے مطابق ماہانہ رقم کی حد بڑھانےکامقصد روز گارکےمواقع بڑھاناہے ، پاکستان میں فری لانس انڈسٹری کی شرح تیزی سے ترقی کررہی ہیں۔

  • کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی  زندہ ہیں ، موت کی افواہیں ایک سازش ہے ، صاحبزادہ نسیم گیلانی

    کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی زندہ ہیں ، موت کی افواہیں ایک سازش ہے ، صاحبزادہ نسیم گیلانی

    سری نگر :بزرگ کشمیری رہنما سید علی گیلانی زندہ ہیں ، موت کی افواہیں ایک سازش ہے ،اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی کے بیٹے نسیم گیلانی نے سید علی گیلانی کی وفات کی خبروں کی تردید کی ہے ۔

    کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی کے صاحبزادے نسیم گیلانی نے میڈیا کو بتایا کہ اس کے والد کی حالت مستحکم ہے۔مقبوضہ کشمیرسے آمدہ اطلاعات کے مطابق سید علی گیلانی کی طبیعت پچھلے چھ ماہ سے خراب ہے اور انہیں حال ہی میں ایس کے آئی ایم ایس اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

    نسیم گیلانی کہتے ہیں کہ بدھ کی شام کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر مبہم خبریں پھیلائی جارہی تھیں۔ ساوتھ ایشیا وائرکی طرف سے کہاگیا ہے کہ سید علی گیلانی کو گزشتہ روز سینے میں انفیکشن کی وجہ سے تکلیف تھی۔ اور ان کی صحت کافی خراب تھی۔ لیکن بدھ کی شام نمائندے نے ان کے گھر جا کر ان کی بہتر صحت کی تصدیق کی ۔

  • بستی ملوک گورنمنٹ بوائز ہائر سکینڈری سکول میں سیفٹی سیمینار کا انعقاد

    بستی ملوک گورنمنٹ بوائز ہائر سکینڈری سکول میں سیفٹی سیمینار کا انعقاد

    بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )ٹریفک قوانین پرعمل کرکےایکسیڈنٹ سے بچا جا سکتا ھے۔ڈی ایس پی موٹروے پولیس -نیشنل ھائی وے موٹروے پولیس کے ڈی آئی جی احمد ارسلان ملک اور ملتان کے سیکٹر کمانڈر ایس پی ندیم اشرف وڑائچ کی خصوصی ھدایت پر بیٹ 19 بستی ملوک نے گورنمنٹ بواٸز ہائی سکول بستی ملوک میں روڈسیفٹی سیمینار کا انعقاد کیا بعداز بریفنگ ڈی ایس پی ملک احسان الحق ایڈمن آفیسر انسپکٹر اللہ بخش بھٹی نے میڈیا کو بتایا کہ ھم نے 15 روزہ کمپین کا آغاز کیا ھے جس میں مختلف اڈوں فیکٹریوں اور سکولوں میں موٹر سائیکل سوارکو ٹریفک قوانین پر عمل کر کےایکسیڈنٹ سے بچنے کی احتیاطی تدابیر پرعمل, پیدل سفر کرنا, روڈ کراسنگ, ہیلمٹ کا استعمال, شیشوں کی افادیت اور لا ئسنس کے حصول سے متعلق بریفنگ دی جا رںی ھے۔ علاوہ ازیں انھیں ہدایات دی جا رہی ہیں کہ دوران ڈرائیونگ کسی قسم کی غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ نہ کریں۔اورانتہائی بائیں لین کا استعمال کریں تاکہ اپنی اور دوسروں کی جان کی حفاظت ھوسکے قومی شاہراوں پر عوام کے جان و مال کی حفا ظت کرنا ہماری اولین ترجیح ھے اس بریفنگ کا مقصد عوام کی زندگی بچانا اور ایکسیڈنٹ سے محفوظ کرنا ھے۔ دوران سفر مدد کی ضرورت پڑے تو ہیلپ لاںن 130 پر کال کریں موٹروے پولیس کے آفیسرز ہر ممکن مدد فراھم کریں گے سکول کے پرنسپل راو انتظار اور اساتذہ کرام نے لیکچر کے اس اقدام کو سراہا۔ رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • جدید کرکٹ میں دولت کی ریل پیل نے جنٹل مین گیم کا تاثر تبدیل کر دیا،سابق کپتان مشتاق محمد

    جدید کرکٹ میں دولت کی ریل پیل نے جنٹل مین گیم کا تاثر تبدیل کر دیا،سابق کپتان مشتاق محمد

    لاہور:جدید کرکٹ میں دولت کی ریل پیل نے جنٹل مین گیم کا تاثر تبدیل کر دیا،22کروڑ آبادی کے لئے صرف چھ ٹیمیں ناکافی ہیں، اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مشتاق محمد کا کہنا ہے کہ جدید کرکٹ میں دولت کی ریل پیل نے جنٹل مین گیم کا تاثر تبدیل کر دیا ہے جس کے بعد میچ فکسنگ اور ڈوپنگ جیسی قباحتیں سامنے آ ئی ہیں جن سے کئی کھلاڑیوں کا کیریئر ختم ہو گیا، اب ماضی کے مقابلے میں کرکٹ کی بہتر سہولیات میسر ہیں، مصباح الحق اور بابر اعظم کو ابھی کچھ وقت دینا ضروری ہے،میرے خیال میں ملک کی بائیس کروڑ آبادی کے لئے صرف چھ ٹیمیں ناکافی ہیں، ملک کے معاشی حالات کے پیش نظر ڈیپارٹمنٹ کی کرکٹ کو بند کرنا درست نہیں اسے کسی نہ کسی شکل میں بحال کرنا چاہئے۔

    سابق کپتان مشتاق محمد نے ان خیالات کا اظہار1958سے 1979تک ملک کی نمائندگی کرنے والے لیجنڈ کرکٹر نے گزشتہ روز سجال کے مہمان پروگرام میں بات کرتے ہوئے کیا۔ مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ ان کے دور میں ستر کی دہائی کی ٹیم بڑے باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل تھی جس کے تمام کھلاڑی کاؤنٹی کرکٹ کھیلتے تھے اور مجھے بطور کپتان صرف انکو اکٹھا رکھنا ہوتا تھا۔ س دور میں گراؤنڈز، پچز اور امپائررزسمیت سہولیات بہترنہیں تھیں مگر اب کرکٹ میں جدید سہولیات آ گئی ہیں، ٹیسٹ کرکٹ میں ٹیکنالوجی کے آنے سے بھی کافی فرق پڑا ہے اور اب کھلاڑی فیصلوں سے بھی مطمئن نظر آ تے ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں مشتاق محمد نے کہا کہ وسیم خان کے آنے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہوئی ہے جو ملک کے لئے اچھا ہے، ڈومیسٹک کرٹ میں بھی تبدیلیاں کی گئی ہیں مگر اس میں ابھی کافی تبدیلیاں آ ئیں گی۔ پاکستان کی بائیس کروڑ کی آبادی سے صرف چھ فرسٹ کلاس ٹیمیں بنانا درست فیصلہ نہیں ہے میرے خیال میں بارہ سے پندرہ ٹیمیں ہو نی چاہئیں تاکہ تمام کھلاڑیوں کو موقع مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ میں کاؤنٹی ٹیموں کی تعداد بھی زیادہ ہے تاہم نیوزی لینڈاور آسٹریلیا میں آبادی کم ہو نے سے ان کی ٹیموں کی تعدد بھی کم ہے۔

    پی سی بی کو چاہئے کہ ڈیپارٹمنٹ کی ٹیموں کو پہلے کی طرح قائد اعظم ٹرافی اور پیٹرنز ٹرافی الگ الگ کر دے یا اس کے لئے گریڈ ٹو ٹورنامنٹ کرائے تاکہ کھلاڑیوں کی کرکٹ اور معاشی مسائل بھی حل ہو جائیں۔ ایک سوال کے جواب میں مشتاق محمد نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے کھلاڑی ہمیشہ سے ایک دوسرے کے ساتھ کھیلنا چاہتے ہیں، ان کی دوستیاں بھی ہیں تاہم سیاست کی وجہ سے باہمی کرکٹ نہیں ہو رہی جو درست نہیں۔ ان کا مزیدکہنا تھا کہ پاکستان میں گراس والی اور باؤنسی وکٹیں بنانے کی ضرورت ہے تاکہ ہمارے کھلاڑی غیر ملکی دوروں پر بھی بہتر کارکردگی دکھا سکیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اچھا کھلاڑی کسی نہ کسی طریقہ سے غیر ملکی کنڈیشنز میں ایڈجسٹ کر کے کارکردگی دکھا لیتا ہے جو اوسط کھلاڑی نہیں کر پاتا۔ اپنے ماضی کو یاد کرت ہوئے مشتاق محمد نے کہا کہ1977میں ان کا دورہ آسٹریلیا بہت اچھا رہا جبکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز ان کے کیریئر کی سب سے بہتر تھی مگر واپس آ کر مجھے کپتانی سے ہٹا کر دورہ بھارت سے ڈراپ کر دیا گیا جس کی مجھے ابھی تک سمجھ نہیں آ سکی۔ سابق کپتان نے سرفراز نواز کو بھی خراج تحسین پیش کیا کہ اس نے آسٹریلیا کے خلاف ہمیں ہارا ہوا میچ نو وکٹ لے کر جتوا دی اور وہ ہمیشہ ہی ایک عظیم باؤلر رہا۔ اس سے قبل مشتاق محمد کی سجال آفس آنے پر انہیں گلدستہ پیش کیا گیا اور یاد گار شیلڈ بھی دی گئی۔

  • کرونا وائرس بے لگام ہوگیا،ہوا،پانی سے بھی پھیلنے لگا،مُردوں کوجلایارہاہے،وائرس زدہ کوزندہ جلانے کی اجازت طلب کرلی،مبشرلقمان

    کرونا وائرس بے لگام ہوگیا،ہوا،پانی سے بھی پھیلنے لگا،مُردوں کوجلایارہاہے،وائرس زدہ کوزندہ جلانے کی اجازت طلب کرلی،مبشرلقمان

    لاہور:کرونا وائرس بے لگام ہوگیا،ہوا،پانی اورتمام ذرائع سے دنیا بھرمیں پھیلنے لگا،مردوں کوجلایارہاہے، متاثرین کوزندہ جلانے کی اجازت طلب کرلی،تمام دنیا نشانہ بن سکتی ہے،مبشرلقمان،تمام دنیا نشانہ بن سکتی ہے،چین میں اس وائرس کے بے لگام ہونے کی خبروں کی نہ صرف تائید کی گئی ہے بلکہ اس کے بارے میں خبرداربھی کردیا گیا ہے ،

     

    پاکستان کے معروف صحافی مبشرلقمان نے اپنے معروف یوٹیوب چینل پراس حوالےسے اہم انکشافات کرتے ہوئے چینی ماہرین طب کی ان رپورٹس کو پیش کرکے دنیا بھرکی خیرخواہی کا فریضہ سرانجام دیا ہے،مبشرلقمان کہتے ہیں کہ اس بات کا خدشہ پایا جارہا تھا کہ کہیں یہ وائرس بے لگام نہ ہوجائے اورپوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں نہ لے لے،

    مبشرلقمان نے اس حوالے سے اہم گفتگوکرتے ہوئے انکشاف کیا کہ پھروہی ہوا جس کا ڈر تھا ،مبشرلقمان نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہےکہ چینی ماہرین طب کی رپورٹس کے بعد چینی وزارت صحت نے دنیا کو خبردارکردیا ہےکہ کرونا وائرس بے لگام ہوگیا ہے اب یہ وائرس صرف کسی جسم کو چھونے سے نہیں بلکہ یہ ہواکے ذریعے بھی پھیل رہی ہے

    مبشرلقمان نے چینی ماہرین طب کی رپورٹس کے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہاکہ یہ بھی وزارت صحت کی طرف سے بتا دیا گیا ہےکہ پانی سے بھی یہ وائرس پھیل رہا ہے ، ان کا کہنا ہےکہ اب یہ وائرس ہواوں کے ذریعے ،پانیوں کے ذریعے اوردیگرذرائع سے بھی پھیل کردنیا کواپنی لپیٹ میں لے لے گا

    مبشرلقمان نے نہ صرف یہ رپورٹ پیش کی ہے بلکہ پاکستانیوں کوبھی قبل ازوقت آگاہ کردیا ہے کہ دعا کریں اللہ تعالیٰ اس آزمائش سے بچائے اورہمیں احتیاط کرنی چاہیے

    مبشرلقمان نے یہ بھی انکشاف کیا ہےکہ چینی حکام کے حوالے سے معلوم ہوا ہےکہ چینی حکام نے اس وائرس سے مرنےوالوں کوجلانا شروع کردیا ہے ، کیونکہ ماہرین طب کا کہنا ہے کہ جلانے سے ممکن ہے کہ اس وائرس کومرنے والے کے ساتھ ماردیا جائے ،

    مبشرلقمان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ یہ بھی خبریں آرہی ہیں کہ چینی حکام نے اپنی عدالت عظمیٰ سے درخواست کی ہے کہ ان افراد کو جلاکرمارنے کی اجازت دی جائے جن میں یہ وائرس پا یا جارہا ہے تاکہ باقی لوگ اس وائرس سے محفوظ رہیں

    مبشرلقمان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ چین میں قائم ایپل اوردیگرکمپنیوں کی سرمایہ کاری میں کمی آئی ہے، جس کی وجہ سے ہزاروں افراد بے روزگارہوسکتے ہیں ، اورپھر یہ بے روزگاری اس ملک کے لیے ایک نئی مصیبت بن کر آرہی ہے

  • کرونا وائرس کی نشاندہی کے لیے موبائل ایپ متعارف،قرب وجوارمیں موجود وائرس کی نشادہی کردے گی

    کرونا وائرس کی نشاندہی کے لیے موبائل ایپ متعارف،قرب وجوارمیں موجود وائرس کی نشادہی کردے گی

    بیجنگ: کرونا وائرس کی نشاندہی کے لیے موبائل ایپ متعارف،قرب وجوارمیں موجود وائرس کی نشادہی کردے گی ،اطلاعات کےمطابق چینی ماہرین نے کرونا وائرس نشاندہی کرنے والی ایپلیکیشن متعارف کرادی، جس کی مدد سے متاثرہ لوگوں کی شناخت باآسانی ہوسکے گی۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق چینی حکومت کی معاونت کے لیے ماہرین نے ’کلوز کانٹیکٹ ڈیٹیکٹر‘ نامی ایسی ایپ تیار کی جو قریب میں موجود کرونا وائرس کے مریض کی نشاندہی کرے گی۔یہ ایپ قریب میں موجود ایسے کسی بھی شخص کی نشاندہی کرے گی جو کرونا وائرس سے متاثر ہو گا۔

    موبائل ایپلیکیشن کو انسٹال کرنے کے بعد صارف کو اپنا نام، فون نمبر اور آئی ڈی درج کرنا ہوگا، جس کے بعد کیو آر کوڈ اسکین کرنے کا مرحلہ آئے گا۔

    حکومت کے اشتراک سے بنائی جانے والی ایپ دیگر شہریوں کو کرونا وائرس کے مریضوں کے قریب جانے سے نہ صرف روکتی بلکہ متاثرہ شخص کو گھر پر رہنے کا مشورہ بھی دیتی ہے۔

    علاوہ ازیں محکمہ صحت کی جانب سے جاری ہونے والے سرکلر اور ہدایت نامے بھی اسی ایپ کے ذریعے صارفین کو گھر بیٹھے مل سکیں گے۔سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق ایپ کو چین کے سرکاری محکموں اور چائنا الیکٹرانکس ٹیکنالوجی گروپ کارپوریشن نے مشترکہ طور پر تیار کیا۔

    یاد رہے کہ چین کے شہر ووہانگ سے پھیلنے والے مہلک کرونا وائرس کو ایک روز قبل عالمی ادارۂ صحت نے Covid-19 کا باقاعدہ نام دیا، اب تک اس وائرس کی وجہ سے ایک ہزار سے زائد شہری ہلاک ہوچکے جبکہ چالیس ہزار سے زاہد متاثر ہوئے ہیں۔