Baaghi TV

Author: +9251

  • میڈیا پرآ  کرعمران خان کو کچھ بھی کہوعزت دینے والا اللہ ہے،اپنی ذات پرکیچڑاچھالنے والوں کومعاف کرکےسوتا ہوں، وزیراعظم عمران خان

    میڈیا پرآ کرعمران خان کو کچھ بھی کہوعزت دینے والا اللہ ہے،اپنی ذات پرکیچڑاچھالنے والوں کومعاف کرکےسوتا ہوں، وزیراعظم عمران خان

    اسلام آباد:میڈیا پر آکرعمران خان کو کچھ بھی کہوعزت دینے والا اللہ ہے،اپنی ذات پرکیچڑاچھالنے والوں کومعاف کرکے سوتا ہوں، وزیراعظم نے بڑی بات کہہ دی ،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ میڈیا پر آکر لوگ عمران خان کو کچھ بھی کہیں لیکن کوئی انسان آپ کوذلیل نہیں کرسکتا کیوں کہ عزت اور رزق اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

    نیشنل انکیوبیشن سنٹر اسٹارٹ اپس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپشن اورمافیاز سے تنگ عوام پی ٹی آئی کو اپنا نجات دہندہ سمجھتی ہے، مشکل ترین حالات میں حکومت کی باگ ڈورسنبھالی، ہمارا مقابلہ مافیا سے ہے جو ہر شعبے میں تبدیلی اورعوام کی بہتری کی راہ میں رکاوٹ ہے، اس وقت ہمارا مقابلہ مافیا اور مہنگائی سے ہے، مشکل حالات کے باوجود عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، حکومتی کوششوں کے نتیجے میں عوام کو خاطر خواہ ریلیف میسر آئے گا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نےانسان کو بےپناہ صلاحیتوں سے نوازا ہے، انسان تجربات سے سیکھ کر اور کشتیاں جلا کر ہی آگے بڑھتا ہے، مشکل وقت سے گزر کر کامیاب ہوتا ہے ، ناکامی کا خوف انسان کو بزدل بنا دیتا ہے، زندگی میں خوفزدہ ہونے والوں نے کبھی بڑا کام نہیں کیا، آزاد ذہن ہی نئی سوچ اور نئے راستوں کا تعین کرتے ہیں، ہر بڑے کام کے آغاز کے پیچھے ایک بہترین آئیڈیا ہوتا ہے، جو شخص ہارنے سے ڈرتا ہے وہ کبھی بڑا آدمی نہیں بن سکتا، میڈیا پر آکر لوگ عمران خان کو کچھ بھی کہیں لیکن کوئی انسان آپ کوذلیل نہیں کرسکتا کیوں کہ عزت اور رزق اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ سرکاری نوکری پنشن کیلئےکرنا چاہتے ہیں، اس طرح لوگ اپنی صلاحیتں ختم کر دیتے ہیں، زندگی میں جب جدوجہد ختم ہوجائے تو آپ کی زندگی ختم ہوجاتی ہے، چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے بعد کامیابی آپ کا مقدر بنتی ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ میری مخالف اورمیری ذات پرکیچڑ اچھالنے والوں کومعاف کرکے سوتا ہوں ، میری ذاتی دشمنی کسی سے نہیں جو کچھ کررہا ہوں اپنی قوم کے لیے کررہا ہوں ،مجھے اورمیرے گھروالوں کے بارے میں کیا کچھ نہیں گیا،تکلیف ضرورہوتی ہے لیکن اللہ کی رضا کے لیے سب کو معاف کردیتا ہوں لیکن جس کسی نے اس ملک اورقوم سے کےساتھ دھوکہ کیا اسے قانون کا سامنا کرنا پڑے گا اس میں عمران خان کچھ نہیں کرسکتا

  • پاکستان سپرلیگ خوشیاں لایا،دنیاکوگرویدہ بنایا،امن کا گیت گایا،دعا کریں یہ سلسلہ ہمیشہ چلتا رہے،وسیم خان چیف ایگزیکٹوپی سی بی

    پاکستان سپرلیگ خوشیاں لایا،دنیاکوگرویدہ بنایا،امن کا گیت گایا،دعا کریں یہ سلسلہ ہمیشہ چلتا رہے،وسیم خان چیف ایگزیکٹوپی سی بی

    لاہور:پاکستان سپرلیگ خوشیاں لایا،دنیاکوگرویدہ بنایا،امن کا گیت گایا،دعا کریں یہ سلسلہ ہمیشہ چلتا رہے،پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹووسیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایچ بی ایل سپرلیگ کے انعقاد سے پاکستان کا مثبت امیج سامنے آیا ہے،اطلاعات کےمطابق ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے آغاز میں چند روز باقی رہ گئے ہیں۔ ملک بھر میں موجود ا یونٹ کے آغاز کے منتظر شائقین کرکٹ کا جوش اور جذبہ دیدنی ہے۔32 روزہ ایونٹ کے دوران ملک کے 4 مختلف شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں 34 میچز کھیلے جائیں گے۔

    چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو کا انعقاد ملک بھر میں موجود مداحوں کوکھیل سے جوڑنے کے ساتھ ساتھ ملک میں انٹرنیشنل میچز کو مستقل بنیادوں پر انعقاد کو بھی یقینی بنائے گا۔

    چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہناہے کہ ہمارے لیے لیگ کے تمام میچز لاہور اور کراچی میں منعقد کروانا زیادہ آسان تھا مگر ہم اس کھیل کو ان دو شہروں تک محدود نہیں رکھناچاہتے۔ چیف ایگزیکٹو پی سی بی نے کہا کہ ملک میں کرکٹ کے لیے زیادہ سے زیادہ وینیوز تیار کرنا چاہتے ہیں جس کے لیے ہمیں کھیل کو ملک کے کونے کونے تک پہنچانا ہے۔

    وسیم خان نے کہاکہ ہم ملک بھر میں موجود شائقینِ کھیل تک کرکٹ کی رسائی ممکن بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔ہم چاہتے ہیں کہ وہ اپنے ہیروز کو سامنے کھیلتا ہوا دیکھ سکیں۔انہوں نے کہا کہ پی سی بی پشاور، ملتان ، فیصل آباداور حیدرآباد کرکٹ اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کے سلسلے میں صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کرکام کررہا ہے، مگر یہاں بین الاقوامی کرکٹ میچوں کے لیے لاجسٹک اور ہوٹل سمیت دیگر بہترین سہولیات درکار ہیں۔

    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ نے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی سرگرمیاں ممکن بنانے میں اہم کردار اد ا کیا ہے۔گذشتہ ایڈیشن کے دوران ایچ بی ایل پی ایس ایل کے 8 میچوں کےکراچی میں انعقاد کے بعد سری لنکا کرکٹ ٹیم نے محدوداور طویل طرز کی کرکٹ کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

    حال ہی میں سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیسٹ ٹیموں کی میزبانی کرنے والا پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی اس مرتبہ 8 ایچ بی ایل پی ایس ایل میچوں کی میزبانی کررہا ہے۔ راولپنڈی میں ان 8 میچوں کا انعقاد اس لیے بھی اہم ہے کہ لیگ کے بعد اس وینیو کو جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کی میزبانی کرنی ہے۔

    وسیم خان نے کہاکہ اس سیریز کے حوالے سے ابھی مشاورت جاری ہے تاہم امید ہے کہ رواں ماہ کے آخر میں ہم کسی مؤثر نتیجہ پر پہنچ جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ جنوبی افریقہ سیریز کے حوالے سے ہمیں کرکٹ ساؤتھ افریقہ کے شعبہ سیکورٹی کے سربراہ کی آمد کا انتظار ہے،ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020 کے ابتدائی دنوں میں ان کی پاکستان آمد متوقع ہے، ان کے پاس مختلف مقامات کے لیے سیکورٹی پلان تیار ہیں۔

    چیف ایگزیکٹو پی سی بی نے کہاکہ وہ اور جنوبی افریقی بورڈ دورہ کے حوالے سے مطمئن ہیں تاہم لاجسٹک اعتبار سے ہمیں اسے آسان اور مؤثر بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ جنوبی افریقہ کا دورہ بھارت 18 مارچ کو ختم ہوگا جبکہ ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو کا فائنل 22 مارچ کو شیڈول ہے لہٰذا مہمان ٹیم کا بھارت سے جنوبی افریقہ جانا اور پھر پاکستان آناممکن نہیں ہوگا، اس لیے ہمیں سوچنا ہےکہ آیا وہ 6سے 8 روز متحدہ عرب امارات میں رکیں جہاں ہم انہیں پریکٹس کے لیے سہولیات فراہم کریں یا پھر انہیں براہ راست پاکستان بلایا جائے اور وہ پھریہاں ہی ٹریننگ کریں۔

    وسیم خان نے کہاکہ لاہور اور کراچی کے وینیوز کی دستیابی محدود ہے کیونکہ ہم اپنی بیشتر کرکٹ بھی انہی مقامات پر کھیل رہے ہیں اور اس وجہ سے وہاں کی وکٹ بھی متاثر ہورہی ہے،اس صورتحال میں ہمیں راولپنڈی کا مقام دستیاب ہے۔ چیف ایگزیکٹو پی سی بی نے کہاکہ ان کے خیال میں وہاں تین میچز کھیلنا مفید ہوگا، انہوں نےجنوبی افریقہ کو راولپنڈی بطور وینیو تجویز کیا ہے اور مہمان بورڈ اس تجویز پر راضی ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے گذشتہ ماہ نئی کرکٹ کمیٹی کا اعلان کیا تھا۔ اقبال قاسم کی سربراہی میں کمیٹی کا پہلا اجلاس 19 فروری کو کراچی میں ہوگا۔اس حوالے سے کمیٹی نے قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق اور ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ کو اجلاس میں طلب کیا ہے۔

    اس سلسلے میں چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہےکہ مصباح الحق کی کمیٹی سے علیحدگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کرکٹ کمیٹی کی تشکیلِ نو کی گئی ہے، محسن حسن خان کے مستعفی ہونے کےبعد انہوں نے کمیٹی کی سربراہی سنبھالی مگر کسی بھی ادارہ کے چیف ایگزیکٹو کا ایسی کمیٹی کا سربراہ بننا کوئی خوش آئند امر نہیں ہوتا۔

    وسیم خان نے کہاکہ اگر کمیٹی میں شامل چار سے پانچ افراد کا تعلق پی سی بی سے ہو تو وہ کمیٹی آزاد تصور نہیں کی جائے گی لہٰذا میں یہ فیصلہ کرچکا تھاکہ مجھے زیادہ دیر یہ عہدہ نہیں رکھنا، اب ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان کمیٹی کے اجلاس کا انتظام کیا کریں گے اور میں وہاں بطور غیرفعال رکن کمیٹی اجلاس میں شرکت کروں گا۔

    چیف ایگزیکٹو پی سی بی نے کہاکہ ایچ بی ایل پی ایس ایل2020کے آغاز سے ایک روز قبل منعقدہ اجلاس میں مصباح الحق شرکت کریں گے، اس دوران مصباح الحق کمیٹی کو قومی کرکٹ ٹیم کے انتخاب کا عمل واضح کرنے کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر بریفنگ دیں گے۔انہوں نے کہاکہ اجلاس میں ڈائریکٹر ڈومیسٹک پی سی بی ہارون رشید ڈومیسٹک کرکٹ پر خصوصی بریفنگ دیں گے جبکہ اس دوران اجلاس میں پی سی بی کو اینڈی اٹکنسن کی جانب سے فراہم کردہ رپورٹ پیش کی جائے گی جس کے بعد ملک میں پچز کے معیار میں بہتری لانے کے لیے سفارشات تیار کی جائیں گی۔

    وسیم خان نے کہاکہ کرکٹ کمیٹی ایک مشاورتی کمیٹی ہے، جس کی ذمہ داری چیئرمین پی سی بی کوکرکٹ معاملات پر پختہ سفارشات فراہم کرنا ہے۔ دوسری جانب چیئرمین پی سی بی بھی ان سفارشات کو سنجیدگی سے لیں گے کیونکہ یہ کمیٹی تجربہ کار افراد پر مشتمل ہے۔

  • عمران خان اپوزیشن سے زیادہ پاکستان مخالف قوتوں کے لیے ناقابل برداشت،ناکام کرنے کےلیے سازشوں کا انکشاف

    عمران خان اپوزیشن سے زیادہ پاکستان مخالف قوتوں کے لیے ناقابل برداشت،ناکام کرنے کےلیے سازشوں کا انکشاف

    واشنگٹن :عمران خان اپوزیشن سے زیادہ امریکہ ، بھارت،اسرائیل اوردیگرپاکستان مخالف قوتوں کے لیے ناقابل برداشت،ناکام کرنے کےلیے سازشوں کا انکشاف، اطلاعات کےمطابق امریکا اور جرمنی کی جانب سے پاکستان میں تحریک انصاف حکومت کی جاسوسی کاانکشاف ہوا ، جاسوسی کے لئے سوئس فرم کی مشین کو استعمال کیا گیا جبکہ سوئس کمپنی نے خفیہ ایجنسیوں سے کروڑوں ڈالر وصول کیے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے سی آئی اے کی دستاویزات سے متعلق رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکا اور جرمنی کی خفیہ ایجنسیوں نےاس سے پہلے کئی عشروں تک دیگرممالک کی حکومتوں کی جاسوسی کی اور رواں صدی کی شروعات تک 120 ممالک کی حساس معلومات تک رسائی حاصل کی گئی ۔

    رپورٹ میں بتایا گیا پاکستان کی جاسوسی کیلئےسوئس فرم کی مشین کے ساتھ ساتھ اس نیٹ ورک میں شامل عالمی مافیا کے گروہوں کواستعمال میں لایا گیا جبکہ سی آئی اے اورجرمنی کی خفیہ ایجنسی نے معلومات کے حصول کے لئے مشینوں میں ردوبدل بھی کیا۔

    سوئس کمپنی نے اپنےکلائنٹس کی معلومات کیلئے خفیہ ایجنسیوں سے کروڑوں ڈالروصول کیے جبکہ چین اورروس سوئس کمپنی پر اعتماد نہیں کرتے تھے اس لئے ان دونوں ممالک نے اس کمپنی کی مشینیں اورآلات استعمال نہیں کئے۔

    یاد رہے گذشتہ سال دسمبر میں برطانوی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ سینئر پاکستانی دفاعی حکام اور انٹیلی جنس اہلکاروں کے فونز کو سافٹ ویئر کے ذریعے مبینہ نشانہ بنایا گیا ہے، جاسوسی کا انکشاف 1400افراد کے ڈیٹا کے تجزیے کے بعد ہوا۔

    رپورٹ میں کہنا تھا کہ رواں سال 2درجن پاکستانی حکام کے افسران کے موبائل فونز کو اسرائیلی سافٹ ویئر سے نشانہ بنایا گیا، پاکستانی حکام کے فونز کے لیے اسرائیلی کمپنی کا اسپائی ویئر استعمال کیا گیا ہے۔

    برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھارت اسرائیلی اسپائی ویئر سے 2018میں منسلک ہوا، بھارت میں مبینہ طور پر 121واٹس ایپ صارفین کو بھی نشانہ بنایا گیا، 2017 سے فعال ایک آپریٹر کی شناخت گنگا کے نام سے ہوئی ہے، گنگا آپریٹر نے پاکستان، افغانستان اور بنگلادیش میں موبائل فونز کو متاثر کیا۔

    رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ اس سے قبل بھی سافٹ ویئر کے ذریعے جاسوسی کی گئی، وکیلوں اور سیاستدانوں کے واٹس ایپ کو بھی ٹارگٹ کیا جاچکا ہے جبکہ ہیکنگ کے شکار افراد نے مودی سرکار کو جاسوسی کا ذمہ دارقرار دیا تھا۔

    رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہےکہ عمران خان کی حکومت کی کامیابی خطے میں پاکستان اورچین مخالف قوتوں کی ناکامی ہے، یہ بھی انکشاف ہوا ہےکہ عمران خان کی طرف سے مسئلہ کشمیرکوزیادہ اہمیت دینے سے بھارت کوبہت زیادہ نقصان ہورہا ہےاور بھارت اس وقت سخت دباو میں ہے جو کہ کسی بھی صورت میں امریکہ کے لیے قابل قبول نہیں‌ہے امریکہ بھارت کومضبوط چین کے مقابلے میں کمزور نہیں دیکھنا چاہتا لیکن جب سے عمران خان کی حکومت آئی ہے بھارت بہت کمزورہورہا ہے جس کا فائدہ چین کو بھی ہورہا ہے

  • موت قبول کرسکتا ہوں لیکن چورپارٹی میں نہیں جاؤں گا، ذوالفقار مرزا

    موت قبول کرسکتا ہوں لیکن چورپارٹی میں نہیں جاؤں گا، ذوالفقار مرزا

    کراچی :موت قبول کرسکتا ہوں لیکن چورپارٹی میں نہیں جاؤں گا،اطلاعات کے مطابق سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کا کہنا ہے کہ قیاس آرئیاں ہورہی ہیں کہ میں پیپلزپارٹی جارہاہوں، موت قبول کرسکتاہوں لیکن دوبارہ پیپلزپارٹی نہیں جاؤں گا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے اپنے بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی کے سندھ میں بہت زیادہ بےچینی پائی جاتی ہے، ماضی میں مجھ سمیت ساتھیوں پرکئی مقدمات کئے گئے تھے، قیاس آرئیاں ہورہی ہیں کہ میں پیپلزپارٹی جارہاہوں، میں کبھی چور پارٹی میں دوبارہ نہیں جاؤں گا۔ مراد علی شاہ سے پوری سندھ اسمبلی نفرت کرتی ہے، ان کو کرپشن کرنے کیلئے رکھا گیا ہے، مرادعلی شاہ زرداری کےدوستوں کواربوں روپے نکال کردے سکتا ہے۔

    ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ میں آج تک پیپلزپارٹی سے لڑ رہاہوں، موت قبول کرسکتاہوں دوبارہ پیپلزپارٹی نہیں منتخب کروں گا، بلاول بھٹو میرے لیےقابل عزت ہے اور آصف زرداری بلاول کامستقبل تباہ کررہے ہیں۔

    آئی جی سندھ کی تبدیلی کے حوالے سے سابق وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ آج کل آئی جی کی تبدیلی کی ہوا چل رہی ہے، کسی کی بھی خواہش سے آئی جی تبدیل نہیں ہوناچاہیے، ماضی کےافسروں کی نسبت کلیم امام ایک ایماندارافسر ہیں ، وہ سندھ حکومت کےکرپشن کاحصہ دارنہیں بننا چاہتا، اقبال محمود صاحب کو نکال دیاگیا سب جانتے ہیں کیا قصور تھا۔

  • سرگودہا:تھانہ میں آنے والی خواتین کی سہولت کیلئے ضلع بھر کے تھانوں میں خواتین پولیس اہلکاران کو بطور نائب محرر تعینات کر دیا گیا

    سرگودہا:تھانہ میں آنے والی خواتین کی سہولت کیلئے ضلع بھر کے تھانوں میں خواتین پولیس اہلکاران کو بطور نائب محرر تعینات کر دیا گیا

    سرگودہا:پولیس کا احسن اقدام خواتین پولیس اہلکاران کی بطور نائب محر رتھانوں میں تعیناتی
    سرگودہا:تھانہ میں آنے والی خواتین کی سہولت کیلئے ضلع بھر کے تھانوں میں خواتین پولیس اہلکاران کو بطور نائب محرر تعینات کر دیا گیا جس سے نہ صرف تھانہ میں آنے والی خواتین کو اپنے مسائل بیان کرنے میں آسانی ہوگی بلکہ اس سے پولیس کی ورکنگ میں بھی بہتری آئیگی ان کو تعینات کرنے سے پہلے خصوصی تربیت دی گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او سرگودھا عمارہ اطہر نے کہا کہ معاشرے کی ترقی میں خواتین کا بہت اہم کردار ہے محکمہ پولیس میں آنے والی خواتین پر ذمہ داری بڑھ جاتی ہے۔ مردوں کے شانہ بشانہ کام کرنے سے نہ صرف آپ کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا بلکہ اس سے پولیس کی کارکردگی پر بھی مثبت اثر پڑے گا۔ آپ اپنے کام پر بھر پور توجہ دیں اور اپنی ڈیوٹی پوری دیانتداری سے سرانجام دیں۔

  • پاکستانی خواتین فوجی افسران نے مردوں کی طرح دنیا میں عزت اورمقام پایا

    پاکستانی خواتین فوجی افسران نے مردوں کی طرح دنیا میں عزت اورمقام پایا

    کانگو:پاکستانی خواتین فوجی افسران نے مردوں کی طرح دنیا میں عزت اورمقام پایا،امریکا کی سفیرنے کونگو میں پاکستانی افواج میں تعینات خواتین افسران کی تعریف کئےبنانہیں رہ سکیں ۔اطلاعات کےمطابق اقوام ِمتحدہ کےامن مشن میں تعینات پاکستانی خواتین کی خدمات قابلِ تحسین ہے

     

     

    تفصیلات کےمطابق امریکا کےاعلیٰ سفارتکاربرائے جنوبی ایشیائی امورایلس ویلزکاکہناہےکہ وہ کونگو میں اقوام متحدہ کے امن افواج میں خدمات انجام دینے والی پاکستانی خواتین سے متاثر ہیں۔ مائیکروبلا گنگ ویب سائٹ ٹوئٹرپرایک ٹویٹ میں ایلس ویلزکاکہناتھا کہ ‘کونگو میں اقوام متحدہ کی امن افواج میں خدمات انجام دینے والی پاکستانی خواتین سے متاثر ہوں۔

     

    ان کامزیدکہناتھاکہ ‘پہلےتمام خواتین پرمشتمل گروہ کے 15 امن فوجیوں کوگزشتہ ہفتےتنازع سےمتاثرہ علاقےمیں مختلف خدمات پران کی بہترین کارکردگی پرمیڈلزدیئےگئے۔

    افریقی ملک کونگومیں تعینات اقوام متحدہ کےادارےکے پہلی پاکستانی فیمیل انگیجمنٹ ٹیم (ایف ای ٹی) کےاراکین کوحال ہی میں وسطی افریقہ کےایک صوبےمیں اقوام متحدہ کی میڈل دینےکی تقریب میں ایوارڈدیاگیاتھا۔یہ ٹیم اقوام متحدہ کی دنیابھرمیں موجود امن افواج میں پہلی تمام خواتین پرمشتمل ٹیم تھی۔ٹیم میں موجود افسران میں ماہرنفسیات، ڈاکٹرز،نرسز،آپریشنزآفیسرز،انفارمیشن آفیسرز، لاجسٹکس آفیسرزودیگر شامل تھے۔

    گیلانی کی کتاب پڑھنے کا مشورہ دینے پرکشمیری رہنما نعیم اخترکوسزاسنا دی گئی

    پاکستان کی اقوام متحدہ کےمختلف امن مشن میں اپنی فوج بھیجنےکی ایک طویل تاریخ ہےاوراسےکئی عشروں سے فوج اورپولیس کا سب سے بڑاتعاون کرنےوالے کے ملک کےطورپربھی تسلیم کیا گیا ہے۔

    کشمیر: سڑک حادثے میں پانچ افراد ہلاک

    اقوام متحدہ کےمطابق،پاکستانی فوج اقوام متحدہ کےسات آپریشنزمیں خدمات انجام دے رہی ہے ، ان میں سے اکثریت جمہوریہ کانگو ، سوڈان کےڈارفورکےعلاقےاوروسطی افریقی جمہوریہ میں تعینات ہے۔

  • کشمیر:  سڑک حادثے میں پانچ افراد ہلاک

    کشمیر: سڑک حادثے میں پانچ افراد ہلاک

    جموں:کشمیر: سڑک حادثے میں پانچ افراد ہلاک،اطلاعات کےمطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے درب شالا علاقے میں سڑک حادثے میں ایک ہی کنبے کے 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک نجی گاڑی اچانگ کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک شدہ افراد جموں سے کشتواڑ جا رہے تھے۔ ہلاک شدہ افراد سنجے کمار، پون کمار، ریکھا دیوی، ریتا دیوی اور کیول کرشن تعلق تحصیل درب شالا کے بھادٹ گاوں سے تھا۔

    ذرائع کےمطابق اس علاقے میں بھی کئی ایسے حادثات ہوچکے ہیں جن میں بڑی تعداد میں لوگوں کو جانوں سے ہاتھ دھونا پڑے ہیں ، تازہ حادثہ کے بعد حکام نے پھر سردمہری دکھائی ہے

  • گیلانی کی کتاب پڑھنے کا مشورہ دینے پرکشمیری رہنما نعیم اخترکوسزاسنا دی گئی

    گیلانی کی کتاب پڑھنے کا مشورہ دینے پرکشمیری رہنما نعیم اخترکوسزاسنا دی گئی

    سرینگر:گیلانی کی کتاب پڑھنے کا مشورہ دینے پرکشمیری رہنما نعیم اخترکوسزاسنا دی گئی ،اطلاعات کےمطابق جموں و کشمیر کے سابق وزیر اور پی ڈی پی کے سینیئر رہنما نعیم اختر 5 اگست سے نظر بند ہیں اور چند روز قبل ان پر پی ایس اے کا اطلاق کیا گیا۔

    ساوتھ ایشین وائر نے انتظامیہ کی طرف سے مرتب کردہ پی ایس اے کے ڈوزئیر کا جو مسودہ حاصل کیا ہے، اس کے مطابق نعیم اختر کشمیری حریت پسند رہنما سید علی گیلانی کی کتاب پڑھنے کا لوگوں کو مشورہ دے رہے تھے۔

    ڈوزیئر میں کہا گیا ہے کہ نعیم اختر نے الزام عائد کیا تھا کہ بی جے پی انتخابی فوائد کے لیے خطرناک کھیل کھیل رہی ہے اور انتخابات جیتنے کے لیے فرقہ وارانہ طور پر تقسیم کرنا چاہتی ہے، جس کے باعث ان پر پی ایس اے عائد کیا گیا ہے۔

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ڈوزیئر میں مزید کہا گیا ہے کہ نعیم اختر نے ایسے بیانات دیے ہیں جن کی وجہ سے نہ صرف عام لوگوں کو ملک کے خلاف اٹھنے اور اکسانے کی کوشش کی جارہی تھی بلکہ پتھر بازی جیسی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے لیے اکساتے رہے ہیں۔ ڈوزیئر کے مطابق نعیم اختر کے بیانات اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ وہ عوامی نظم میں خلل ڈالنے اور امن عمل کو خراب کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ نعیم اختر جب وزیر تعلیم تھے تو انہوں نے لوگوں کو علیحدگی پسند رہنما سید علی شاہ گیلانی کی کتاب ‘ولر کنارے’ پڑھنے کا مشورہ دیا تھا۔

    ڈوزیئر میں کہا گیا ہے کہ باوثوق ذرائع کی اطلاعات سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ نعیم اختر نے مبینہ طور پر نوجوانوں سے غیر قانونی سرگرمیاں جاری رکھنے اور بھارت مخالف جذبات کو ہوا دینے کے لیے کہا ہے۔اختر نے قومی تفتیشی ایجنسی پر بھی علیحدگی پسند رہنما میر واعظ عمر فاروق کو نئی دہلی طلب کرنے پر حکومت پر شدید تنقید کی تھی اور الزام لگایا تھا کہ اس کا مقصد کشمیر کے لاکھوں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا ہے۔

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق گزشتہ برس 5 اگست کو مرکزی حکومت کی جانب سے دفعہ 370 کو منسوخ کرنے اور ریاست کو دو مرکزی علاقوں میں تقسیم کر دیا۔ اس فیصلے سے قبل اور بعد میں درجنوں ہند نواز سیاسی رہنماوں کے علاوہ علیحدگی پسند رہنماوں، وکلا، تاجروں سمیت تقریبا 4 ہزار افراد کو حراست میں لیا تھا۔اگرچہ گرفتار شدگان میں سے متعدد افراد کو رہا کیا گیا، تاہم تین سابق وزرائے اعلی، کئی سابق کابینہ وزرا اور علیحدگی پسند رہنما ابھی بھی نظر بند ہیں۔

    تینوں نظر بند سابق وزرائے اعلی فاروق عبداللہ، عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کے علاوہ علی محمد ساگر، سرتاج مدنی، نعیم اختر، ڈاکٹر شاہ فیصل، ہلال اکبر لون پر پی ایس اے عائد کرکے ان کی معیادِ نظر بندی میں مزید توسیع کردی ہے۔انتظامیہ نے ان رہنماوں پر عائد کردہ پی ایس اے کے ڈوزیئر جاری کیے ہیں۔

    عمر عبداللہ پر عائد پی ایس اے کے ڈوزیئر میں کہا گیا ہے کہ وہ ملی ٹینسی کے عروج اور انتخابات کے بائیکاٹ کے باوجود بھی ووٹ حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان پر یہ بھی الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے ٹویٹر کے ذریعے لوگوں کو ملک کی سالمیت اور مرکزی حکومت کی طرف سے آئینی دفعات 370 اور 35 اے کی تنسیخ کے خلاف اکسایا جبکہ محبوبہ مفتی پر عائد پی ایس اے کے ڈوزیئر میں کہا گیا ہے کہ وہ علیحدگی پسندوں کی ساتھی ہیں۔

  • حافظ محمد سعید کو کشمیریوں کی حمایت  اور انسانیت کی خدمت کے جرم میں گرفتار کیا گیا ، ترجمان جماعۃ الدعوۃ

    حافظ محمد سعید کو کشمیریوں کی حمایت اور انسانیت کی خدمت کے جرم میں گرفتار کیا گیا ، ترجمان جماعۃ الدعوۃ

    حافظ محمد سعید کو کشمیریوں کی حمایت اور انسانیت کی خدمت کے جرم میں گرفتار کیا گیا ، ترجمان جماعۃ الدعوۃ

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق : جماعۃ الدعوۃ کے ترجمان نے حافظ محمد سعید کی گرفتاری پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امیر جماعۃ الدعوہ حافظ محمد سعید کو دو مقدموں میں ١١ سال قید اور 15000 روپے جرمانے کی سزا سنائی گئ ہے. پاکستان اور کشمیر سمیت ہر صاحب شعور انسان کا دل افسردہ ہے. یہ سزائیں عالمی دباؤ کے تحت دی گئی ہیں. حافظ محمد سعید کا گناہ کشمیریوں کے لیئے آواز اٹھانا ہے اور انسانیت کی خدمت کرنا ہے، جبکہ دوسری طرف بھارت کے جاری ظلم پر دنیا نے آنکھیں بند کی ہوئی ہے. عجب ستم ہے کہ پاکستان کے عوام کی خدمت کرنے والے اور مظلوم کشمیریوں کے لیئے آواز اٹھانے والے آج سزاوار ٹہرے ہیں. سارا پاکستان اور دنیا جانتی ہے کہ حافظ محمد سعید نے ہر قدرتی آفت میں انسانیت کی مدد کی ہے اور خدمت خلق اور تعلیم کے شعبے میں بے پناہ خدمات پیش کی ہیں لیکن انڈیا کے دباؤ میں آکر اور ایف اے ٹی ایف کو سیاسی طور پر استعمال کر کے پاکستان پر دباؤ ڈال گیا، پاکستان کا بچہ بچہ جانتا ہے کے حافظ محمد سعید اور ان کی جماعت پاکستان کے محسن ہیں اور کسی دھشت گردی میں ملوث نہیں. تمام کارکنان سے پر امن رہنے کی اپیل ہے، کیونکہ ہماری یہ قربانیاں پاکستان کی بقا کے لیے ہیں. اللہ پاکستان کی ہمیشہ حفاظت فرمائے آمین

    ترجمان جماعت الدعوہ

  • ایف آئی اے کےافسرکوقتل کرنےکےبعد لاش درخت سےلٹکادی گئی، اسلام آباد میں خوف وہراس پھیل گیا

    ایف آئی اے کےافسرکوقتل کرنےکےبعد لاش درخت سےلٹکادی گئی، اسلام آباد میں خوف وہراس پھیل گیا

    اسلام آباد:ایف آئی اے کے افسرکوقتل کرنے کے بعد لاش درخت سے لٹکادی گئی ، اسلام آباد میں خوف وہراس پھیل گیا ،باغی ٹی وی کےمطابق اسلام میں وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ایک افسرکوقتل کرنے کے بعد اس کی لاش کودرخت کےساتھ لٹکادیا گیا ، جس کی وجہ سے اسلام آباد میں خوف وہراس کی ایک فضا پیدا ہوگئی ہے ،

     

    باغی ٹی وی کےمطابق یہ واقعہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر جی نائن میں پیش آیا جہاں قتل کی اندوناک واردات ہوئی ،پولیس حکام کا کہنا ہےکہ نامعلوم ملزمان قتل کے بعد لاش کو درخت کے ساتھ لٹکا کر فرار ہوگئے

    ادھر پولیس اس سارے واقعہ کی چھان بین کررہی ہے اورقاتلوں تک پہنچنے کی کوشش کی جارہی ہے جس کے لیے فرانزک ٹیمیں سارے واقعہ کا مختلف پہلووں سے جائزہ لے رہی ہے ، پولیس حکام کا کہنا ہےکہ وہ بہت جلد قاتلوں تک پہنچ جائیں گے