Baaghi TV

Author: +9251

  • بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا کراچی ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے میں عدم دلچسپی کا اظہار

    بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا کراچی ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے میں عدم دلچسپی کا اظہار

    بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا کراچی ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے میں عدم دلچسپی کا اظہار

    بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے کراچی میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے میں عدم دلچسپی کا اظہار کر دیا ہے۔

    کرکٹ ویب سائٹ کرک بز سے گفتگو کرتے ہوئے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیف ایکزیگٹیو نظام الدین کا کہنا تھا کہ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے کی تیاری نہیں کی جس کی وجہ سے ٹیم انتظامیہ نے معذرت کر لی ہے۔

    خیال رہے گزشتہ سال نومبر میں بنگلہ دیش نے بھارت کے خلاف کولکتہ میں اپنا پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلا تھا جس میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔واضح رہے پی سی بی کے ترجمان نے کہا کہ شائقین کی دلچسپی بڑھانے کیلیے کراچی میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے کی تجویز پیش کی تھی لیکن بنگلا دیشی ٹیم اس کیلیے تیار نہیں ہے لہٰذا اپریل میں روایتی انداز میں ڈے میچ کھیلا جائے گا۔
    واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو بری طرح شکست دی تھی .

  • طیب اردوان نے بشارالاسد کی فورسز کے خلاف سخت حکم دے دیا

    طیب اردوان نے بشارالاسد کی فورسز کے خلاف سخت حکم دے دیا

    طیب اردوان نے بشارالاسد کی فورسز کے خلاف سخت حکم دے دیا

    باغی ٹی وی :ترک صدر اردوان نے شام میں بشار الاسد کی فورسز پر ہر جگہ کاروائی کرنے کا حکم دے دیا ہے . صدر اردوان نے ایک سخت پیغام میں کہا کہ خطے میں ترک رجیم کو ہر جگہ نشانہ بنایا جائے. ترک وزارت ِ دفاع نے اطلاع دی ہے کہ شامی علاقے ادلیب میں ملکی انتظامیہ کے 51 عناصر کو بے بس کر دیا گیا ہے۔دفترِ دفاع نے گزشتہ روز 5 ترک فوجیوں کی شہادت کے بعد علاقے میں جاری فوجی کاروائیوں کے حوالے سے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے۔

    اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ "ادلیب میں اسدقوتوں کے 51 عناصر کو ہلاک کر دیا گیا ہے، جبکہ 2 ٹینک، ایک طیارہ شکن توپ اور فوجی سازو سامان کے حامل ایک گودام کو تباہ کر دیا گیا ہے تو ایک ٹینک پر قبضہ بھی کر لیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ پیر کے روز ہونے والے حملے کا جواب دیتے ہوئے ایک 100 سے زائد شامی فوجیوں کو ناکارہ بنا دیا گیا تھا۔

  • چودھری شجاعت حسین  کی  عمرہ کی ادائیگی کے بعد روضہ رسول پر حاضری، ملک اور حکومت کے لے خصوصی دعا

    چودھری شجاعت حسین کی عمرہ کی ادائیگی کے بعد روضہ رسول پر حاضری، ملک اور حکومت کے لے خصوصی دعا

    چودھری شجاعت حسین کی عمرہ کی ادائیگی کے بعد روضہ رسول پر حاضری، ملک اور حکومت کے لے خصوصی دعا

    باغی ٹی وی : چودھری شجاعت حسین عمرہ کی ادائیگی کے بعد روضہ رسول پر حاضری کے لیے مدینہ منورہ پہنچ گئے۔ چودھری شجاعت حسین نے روضہ رسول پر حاضری کے موقع پر ملک کی سلامتی اور کشمیریوں کیلئے خصوصی دعا کی۔اس موقع پر انہوں نے عمران خان کی حکومت کے لیے بھی خصوصی دعا کی۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کے اتحادی ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ حکومت اپنی مدت پانچ سال پوری کرے۔
    صحافی کے سوال پر چودھری شجاعت نے سوال کیا کہ عمران خان کو کیا مشورہ دینا ہے؟ چوہدری شجاعت نے جواب دیا کہ یہ پاکستان واپس جا کر اُنہیں بتاؤں گا۔
    انہوں نے کہا کہ پاکستان بڑا خوبصورت اور امن وبھائی چارے کے کلچر کو فروغ دینے والا ملک ہے،مجھے پوری امید ہے کہ بہت جلد پاکستان معاشی بحران سے نکل آ ئے گا۔

  • آئی ایم ایف کے ساتھ اجلاس ، مشیرخزانہ کیوں ہوئے غائب

    آئی ایم ایف کے ساتھ اجلاس ، مشیرخزانہ کیوں ہوئے غائب

    آئی ایم ایف کے ساتھ اجلاس ، مشیرخزانہ کیوں ہوئے غائب

    باغی ٹی وی : عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے ہونے والی ملاقات میں مشیر خزانہ اور سیکرٹری خزانہ ہی موجود نہیں تھے۔

    خزانہ کمیٹی کی رکن اور پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی غریب عوام کے مسائل ابھی تک حکومت کے ایجنڈا پر نہیں آئے ہیں۔ ہمیں معلوم ہے کہ ملکی معاشی صورتحال انتہائی گھمبیر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے وفد سے مہنگائی پر بات چیت کی گئی، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ میں کمی اور معاشی بحران پر قابو پانا ہے تاہم ہمارا کام یہ بھی ہے کہ غریب عوام کا مقدمہ لڑیں اور حکومت کو چاہیے کہ مہنگائی سے عوام کو نکالنے کے لیے تجاویز لائیں۔شیری رحمان نے کہا کہ آئی ایم ایف نے مہنگائی کم کرنے کی تجاویز نہیں دینی۔ یہ انتہائی اہم اجلاس تھا لیکن بدقسمتی سے مشیر خزانہ اور سیکرٹری خزانہ دونوں ہی موجود نہیں تھے۔

    ادھر مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا 72 سال میں کوئی وزیراعظم مدت پوری نہ کرسکا، اس دوران ہم ٹیکس کولیکشن اور سرمایہ کاروں کو راضی کرنے میں بھی کامیاب نہ ہوسکے، سوچنا ہوگا ایسا کیا ہے کہ گروتھ ریٹ برقرار نہیں رہ سکتا ؟ معیشت کے اثرات براہ راست لوگوں پر پڑ رہے ہیں۔

    حفیظ شیخ کا کہنا تھا ترقی کرنی ہے تو اپنے لوگوں پر دھیان دینا ہوگا، ہمیں طے کرنا ہے ملک کو آگے لے کر جانا ہے یا نہیں، معاشی استحکام کیلئے حکومت کام کر رہی ہے، کوشش کروں گا سیاسی بحث اور پوائنٹ سکورنگ نہ کروں، ترقی یافتہ ممالک نے تجارت کیلئے ماحول پیدا کیا، 1960 کے دوران معیشت میں بہتری آئی جو 4 سال میں ختم ہوگئی۔

    مشیر خزانہ نے مزید کہا کہ فیصلہ ہوا تھا ایکس چینج ریٹ کو فکس رکھنا ہے، وزیراعظم کتنا بھی طاقتور ہو کرنسی کی قدر کو حکم سے نہیں روک سکتا، کرنسی کی قدر میں کمی روکنے کیلئے ڈالر پھونکے گئے، 2 ہزار 300 ارب روپے آمدن سے زیادہ خرچ کیے گئے، بحران کی وجہ یہ ہے کہ ملک میں ڈالر نہیں، ہم نے قرض بھی ڈالرز میں لیے۔

    احفیظ شیخ کا کہنا تھا سابق حکومت میں ایکسپورٹ کی گروتھ زیرو تھی، 95 ارب ڈالر کا غیر ملکی قرض اور سالانہ 20 ارب کا بوجھ تھا، جاری کھاتوں کا خسارہ ڈالر اور زرمبادلہ کے ذخائر بتاتا ہے، اقدامات نہ اٹھائے تو ہم بھی ناکام ہو جائیں گے، ملکی زراعت نے بھی اس انداز میں ترقی نہیں کی، زراعت کا گروتھ ریٹ بھی زیرو ہے۔

    مشیر خزانہ نے کہا توانائی کا شعبہ تباہی کا باعث بن سکتا ہے، ادارے بل اکٹھے کرنے میں کامیاب نہیں ہو رہے، ہم بحران میں داخل ہو چکے تھے، ملک دیوالیہ نظر آرہا تھا، ہمیں کوئی قرض دینے کو تیار نہیں تھا، پہلی ترجیح تھی کہ پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچائیں، سعودی عرب سے قسطوں میں تیل خریدا، 2008 اور 2013 میں آنیوالی حکومتیں آئی ایم ایف کے پاس گئیں، کوئی بھی خوشی سے آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاتا۔

  • کبڈی ورلڈ کپ 2020ء کے گجرات میں شیدول میچز کیلئے جامع سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی۔۔۔

    کبڈی ورلڈ کپ 2020ء کے گجرات میں شیدول میچز کیلئے جامع سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی۔۔۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)
    کبڈی ورلڈ کپ 2020ء کے گجرات میں شیدول میچز کیلئے جامع سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی
    تفصیلات کے مطابق کبڈی ورلڈ کپ 2020ء کے گجرات میں شیڈول میچز کیلئے ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کی زیر قیادت گجرات پولیس نے تیاریاں مکمل کرلیں۔ کبڈی ورلڈ کپ کے سلسلہ میں 2میچز ظہور الہی سٹیڈیم گجرات میں شیڈول ہیں جس کے لئے پاکستان، انڈیا، آذربئیجان اور انگلیڈ کی قومی ٹیمیں گجرات آئیں گی۔
    3000پولیس افسران و اہلکاران کبڈی مقابلوں کے دوران سیکورٹی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ جن میں 03ایس پیز، 13ڈی ایس پیز،49انسپکٹر، 206اپر اسپارڈینٹس، 2014کنسٹیبل و ہیڈ کنسٹیبل، 262اہلکاروں پر مشتمل ایلیٹ پولیس فورس کی41 ٹیمیں بھی شامل ہیں۔سفید پارچات میں بھی پولیس اہلکار شرپسندوں پر کڑی نظر رکھیں گے۔ جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے 300اہلکاروں پر مشتمل 15ریزوز بھی تشکیل دی گئی ہیں۔
    سٹیڈیم میں داخل ہونے والے شائقین کی تھری لئیر میں چیکنگ کی جائے گی۔خواتین کی چیکنگ کے لئے لیڈی پولیس اہلکار تعینات کی گئی ہیں۔حساس مقامات پر CCTVکیمرے نصب کئے گئے ہیں،لائیو اسٹیریمنگ کے لئے 03پولیس موبائلز بھی سٹیڈیم کے اطراف میں موجود ہوں گی جن کی لمحہ بہ لمحہ لائیو مانیٹرنگ DPOآفس میں قائم کردہ کنٹرول روم میں کی جائے گی۔ سپیشل برانچ،سول ڈیفینس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی مدد سے سویپنگ بھی کی جائے گی۔
    ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کا کہنا تھا کہ کبڈی ورلڈ کپ کے گجرات میں مقابلے گجرات کے شہریوں کے لئے باعث فخر ہے۔ تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے امن و امان کی صورتحال کو بحال رکھا جائے گا۔اور شائقین کو پر امن ماحو ل فراہم کرنے کے لئے تمام توانائیاں صرف کریں گے۔شہری بھی اس ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

  • ترک صدر آج پاکستان پہنچیں گے ، وزیر اعظم کریں گے استقبال

    ترک صدر آج پاکستان پہنچیں گے ، وزیر اعظم کریں گے استقبال

    ترک صدر آج پاکستان پہنچیں گے ، وزیر اعظم کریں گے استقبال

    باغی ٹی وی :ترک صدر طیب اردوان آج رات اسلام آباد پہنچیں گے، وزیراعظم عمران خان نور خان ایئربیس پر استقبال کریں گے۔

    ترک صدر طیب اردوان کے دورہ پاکستان کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ ذرائع کے مطابق ترک صدر آج رات دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے، معزز مہمان کی صدر، وزیراعظم سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔

    طیب اردوان 14 فروری کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرینگے، اعلی سطحیٰ وفد بھی ترک صدر کے ہمراہ پاکستان آئیگا، ترک ایڈوانس سیکورٹی ٹیم کی مشاورت سے سیکورٹی پلان بھی تیار کر لیا گیا۔

    اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

    اسلامی ممالک کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی دکھانی ہوگی، وزیراعظم

    کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

    وزیراعظم اور ترک صدر کی ملاقات، کیا بات چیت ہوئی؟ اہم خبر

    واضح‌ رہے کہ وزیر اعظم کی زیر صدارت ترک صدر کے دورہ پاکستان سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزیر حماداظہر،مشیر خزانہ،مشیرتجارت اور متعلقہ وزارتوں کے افسران شریک ہوئے.

    اجلاس میں ترک صدر کے دورے کے دوران دو طرفہ تعلقات و تعاون کو فروغ دینے پرتبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی کے برادارانہ تعلقات تاریخی اہمیت کے حامل ہیں ،دونوں ممالک مشکل کی ہر گھڑی میں شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں، ترکی کامسئلہ کشمیر پر پاکستان کے اصولی موقف کی حمایت لائق تحسین ہے،

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کوشش ہے دو طرفہ خصوصاً معاشی تعلقات کو مزید مستحکم کیا جائے ،مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے میں ترک صدر کا دورہ اہم سنگ میل ہوگا

  • حسن انعام پراچہ نے  لوگوں کے مسائل سنے اور اِنکے  حل کے اقدامات کیے

    حسن انعام پراچہ نے لوگوں کے مسائل سنے اور اِنکے حل کے اقدامات کیے

    چئیرمین چیف منسٹر پنجاب شکایات سیل سرگودھا ڈویثرن و ترجمان حکومت پنجاب حسن انعام پراچہ نے اپنے آفس میں ایک مصروف دن گزارا علاقے سے آیے لوگوں کے مسائل سنے اور اِنکے حل کے اقدامات کیے
    سرگودھا، شاہپور ،خوشاب ،پھلروان ،بھیرہ، میانی، چک مبارک ،ودھن، حضور پور ،چھانٹ ،گوند پور ،رکھ چراگاہ، دھوری ،رتوکالا، جھمٹ زین پور ،علی پور، چک مبارک ،میلوال ،گاگا ،جہانوالہ ،سردار پور ،نور پور ،چک قاضی ،اور اِس کے ساتھ جھاوریاں اور جھادہ سے بھی لوگ اپنے مسائل کے لئے آئے

  • مریم اورنگزیب نے حکومتی پیکج کو عوام کا معاشی قتل قرار دے دیا

    مریم اورنگزیب نے حکومتی پیکج کو عوام کا معاشی قتل قرار دے دیا

    :مریم اورنگزیب نے حکومتی پیکج کو عوام کا معاشی قتل قرار دے دیا

    باغی ٹی وی :مریم اورنگزیب نے حکومتی پیکج کو عوام کا معاشی قتل قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا ‎مسئلہ چور عمران مافیا کی حکومت کا نہیں، بلکہ اب پاکستان کا ہے۔

    ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب کا کہنا تھا ‎عمران مافیا کا 15 ارب کا پیکج عوام سے محض دھوکہ اور غریبوں کا مزید معاشی قتل عام ہے، یہ جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کے لئے ریلف پیکج اور عوام کے لئے تکلیف پیکج ہے، ‎عمران مافیا کے جعلی اور جھوٹے ریلف پیکج سے آٹا، چینی، گھی، بجلی اور گیس مزید مہنگی ہوگی، مہنگائی اور بڑھے گی۔

    واضح‌ رہے کہ وفاقی کابینہ نے 15 ارب روپے کا ریلیف پیکج منظور کر لیا۔وزیراعظم عمران خان نے مشیر تجارت رزاق داؤد سے سوال کیا کہ جی آئی جی سی ختم کرنے کے باوجود کھاد کی قیمتیں کم کیوں نہ ہوئیں؟ وزیراعظم نے وزارت تجارت کو ہدایت کی کہ کھاد کمپنیوں کو مقررہ ریٹ کا پابند بنایا جائے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ کسانوں کا استحصال نہیں ہونے دوں گا، مہنگائی کے معاملے پر روزانہ کی بنیاد پر خود دیکھوں گا،مافیا کی سہولت کاری والے بھی جرم میں برابر شریک ہوں گے۔حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی اسٹورز پر دالوں کی قیمت پر 15 سے 20 روپے فی کلورعایت دی جائے گی، یوٹیلٹی اسٹورز پر 20 کلو آٹے کا تھیلا 805 روپے میں دستیاب ہوگا، چینی کا سرکاری نرخ 70 روپے فی کلو مقرر کر دیاگیا، کھانے کا تیل175 روپے فی کلو دستیاب ہوگا۔

  • حزب اختلاف جماعتوں کا احتجاج ان کی سیاسی محرومیوں کا ماتم ہے ، فردوس عاشق اعوان نے ایسا کیوں کہہ دیا

    حزب اختلاف جماعتوں کا احتجاج ان کی سیاسی محرومیوں کا ماتم ہے ، فردوس عاشق اعوان نے ایسا کیوں کہہ دیا

    حزب اختلاف جماعتوں کا احتجاج ان کی سیاسی محرومیوں کے ماتم ہے ، فردوس عاشق اعوان نے ایسا کیوں کہہ دیا

    باغی ٹی وی : فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن پر سخت تنقید کی ہے ،وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ احتجاج کرنے والوں نے قوم کو غربت، قرض اور مہنگائی کے دلدل میں دھکیلا۔

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ‏پاکستان کے عوام کا خون چوس کرغریبوں کے پیسے پر پلنے والے آج حکومت میں کفیل ڈھونڈ رہے ہیں جبکہ مافیا کے سرغنہ لندن میں ہیں اور خواجہ آصف صاحب کو چاہیے کہ وہاں رابطہ کریں۔انہوں نے کہا کہ ‏پارلیمنٹ ہاؤس کے باہرحزب اختلاف جماعتوں کا احتجاج ان کی سیاسی محرومیوں کے ماتم کے سوا کچھ نہیں ہے اور حزب اختلاف کی جماعتیں عوام کے لیے نہیں بلکہ اپنے سیاسی مفادات کے لیے احتجاج کر رہی ہیں۔ ان کے پیٹ میں عوام کی ہمدردی کا نہیں بلکہ اپنی بدعنوانی اور اقتدار کا درد ہو رہا ہے۔


    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا اپوزیشن جماعتیں عوام کے لئے نہیں اپنے سیاسی مفادات کے لیے احتجاج کر رہی ہیں، ان کے پیٹ میں عوام کی ہمدردی کا نہیں بلکہ اپنی کرپشن اور اقتدار کا درد ہو رہا ہے، احتجاج کرنے والے عوام کے وہ مجرم ہیں جنہوں نے اس قوم کو غربت، قرض اور مہنگائی کی دلدل میں دھکیلا۔ انہوں نے کہا یہ ان لوگوں کے نمائندے ہیں جنہوں نے پاکستان کے ہوائی اڈے تک عالمی اداروں میں گروی رکھے، یہ ان لوگوں کا احتجاج تھا جو عوام کے خرچے پر اب بھی مزے اڑا رہے ہیں، اقتدار میں رہ کر انہوں نے قوم سے اس کی زندگی اور مستقبل چھین لیا۔

  • موٹر وے ایم فائیو پر خطرناک حادثہ ایک شخص جاں‌بحق

    موٹر وے ایم فائیو پر خطرناک حادثہ ایک شخص جاں‌بحق

    رحیم یار خان(نمائندہ باغی ٹی وی) ایم فائیو موٹر وے پر ایک گاڑی تیز رفتاری کے باعث‌ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا. یہ واقعہ ظاہر پیر انٹر چینج کے قریب وقع پزیر ہوا جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے.