Baaghi TV

Author: +9251

  • ریلوے کب تک ٹھیک نہیں ہو سکتا، وزیر ریلوے نے بتا دیا

    ریلوے کب تک ٹھیک نہیں ہو سکتا، وزیر ریلوے نے بتا دیا

    ریلوے کب تک ٹھیک نہیں ہو سکتا، وزیر ریلوے نے بتا دیا

    باغی ٹی وی :سپریم کورٹ کے باہر وفاقی وزیر اسد عمر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسد عمر نے سپریم کورٹ کو ایم ایل ون کی تاریخوں سے آگاہ کیا ہے، ریلوے نے ایک بزنس پلان بھی دیا ہے، سپریم کورٹ نے کہا ہےکہ ہم ریلوے کا حال بہتر کرسکتے ہیں.انہوں نے کہا کہ جو لوگ کہتے تھے کہ سی پیک دفن ہو گیا ہے، ان کو آج مایوسی ہوئی، 5 سال میں ایم ایل ون مکمل ہو جائے گا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کےساتھ مل کر 5 کلو میٹر اراضی کو خالی کرائیں گے، ٹریک خالی کرانے کیلیےعدالت نے رینجرز سے مدد لینے کا بھی کہا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ عمران خان کے دور میں نالہ لئی ایکسپریس وے کا کام مکمل ہو گا،عدالت نےکراچی ،لاہور میں ریلوے اراضی بیچ کرریلوے بہتر کرنے کی اجازت دی ہے۔تیزگام سانحہ کی رپورٹ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ٹرین حادثے کے متعلق چار اے جی ایم کو رپورٹ مرتب کرنے کو کہا ہے، یہ کہنا کہ پہلے شارٹ سرکٹ ہوا کے یا سلنڈر پھٹا ہے مشکل ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری حکومت پر تنقید نہیں کرے گا تو اور کیا کہے گا؟
    واضح رہے کہ آج ریلوے خسارہ کیس کی سماعت تھی جس میں عدالت نے اس سلسے میں اہم حکم صادر فرمایا ہے اور اس کی سماعت اگلی تاریخ تک ملتوی کر دی ہے .

  • ٹیلی نار پاکستان کی ورلڈ بینک کے   ’گرلز لرن ومن ارن‘   (GLWE) اقدام  کے ساتھ شراکت داری

    ٹیلی نار پاکستان کی ورلڈ بینک کے ’گرلز لرن ومن ارن‘ (GLWE) اقدام کے ساتھ شراکت داری

    ٹیلی نار پاکستان کی ورلڈ بینک کے ’گرلز لرن ومن ارن‘ (GLWE) اقدام کے ساتھ شراکت داری

    اسلام آباد۔باغی ٹی وی رپورٹ : ملکی معاشی ترقی میں خواتین کو بااختیار بنانے، شمولیت اور شرکت کیلئے اپنی جاری کوششوں کے تحت ٹیلی نار پاکستان نے ورلڈ بینک کے ’گرلز لرن ومن ارن‘ (GLWE)اقدام کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ تقریب کا انعقاد ٹیلی نار پاکستان ہیڈ کوارٹرز 345 میں ہوا جس میں ملکی افرادی قوت میں خواتین کی شرکت کی اہمیت پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس سیشن میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر، کشمالہ طارق، ٹیلی کام شعبہ اور مائیکرو فنانس بینک کے نمائندوں اور پالیسی سازوں نے شرکت کی۔

    شرکاء نے د ر پیش مشکلات کے بارے میں بصیرت و آئیڈیاز اور ملک میں خواتین کی افرادی قوت میں شرکت کی شرح کو بہتر بنانے کے لئے اپنے خیالات کا تبادلہ کیا۔ GLWE کا عزم 2025ء تک افرادی قوت میں خواتین کی شرکت کو 45 فیصد تک بڑھانا ہے جو اس وقت 26 فیصد ہے۔ خواتین کی معاشی ترقی میں رکاوٹ بننے والے کچھ عوامل میں محدود نقل و حرکت، کام کرنے والی خواتین کے بارے میں سماجی رویئے اور گھریلو ذمہ داریوں کی بہتات شامل ہیں۔ خواتین کو کام کے لئے گھروں سے باہر جانے کے حوالے سے زیادہ بااختیار اور فعال بنانے کے لئے مختلف اداروں کے رہنماؤں نے خواتین کی مالی شمولیت کو بہتر بنانے، مستقبل میں مہارت مہیاء کرنے اور خواتین کو ہراساں کرنے کے حوالے سے اطلاع کو فعال بنانے کے لئے ایک پلیٹ فارم تیار کرنے میں مدد اور اقدامات کا وعدہ کیا ہے۔

    ٹیلی نار پاکستان کے سی ای او اور ہیڈ آف ایمرجنگ ایشیا کلسٹر ٹیلی نار گروپ عرفان وہاب خان نے اس موقع پر کہا کہ ہمیں عالمی بینک کے ”گرلز لرن وومن ارن“ اقدام میں شمولیت پر انتہائی خوشی ہے اور ہم خواتین کو بااختیار بنانے کے مقصد کے ساتھ بڑے پیمانے پر صنعت اور معاشرے کے لئے ایکشن آئٹمز مہیاء کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تیزی سے ابھرتی ہوئی ٹیک انڈسٹری کا حصہ ہونے کے ناطے ہمارا مقصد مستقبل کیلئے مہارت مہیاء کرنے میں مدد کرنا ہے جس میں جاب مارکیٹ تشکیل دینے والے ڈیزائن تھنکنگ اور ٹولز شامل ہیں۔ GLWE اقدام کے ذریعے ہم مل کر مستقبل کیلئے خواتین کو مزید آگے بڑھانے اور ترقی دینے کے منتظر ہیں۔“

    چیف ڈیجیٹل اینڈ اسٹریٹجی آفیسر ٹیلی نار پاکستان، سردار محمد ابوبکر نے اس اقدام کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ ٹیلی نار پاکستان ‘ تھنکنگ ڈیزائن ت پروگرام، ایکٹویٹ’ پر خصوصی توجہ دے کر کمپنی مارچ میں 100کاروبار کے خواہش مندخواتین کو ترقی دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔

    پاکستان کے لئے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر الانگو پیچا موتھو نے کہا کہ ”گرلز لرن وومن ارن“ اقدام کے لئے ہمارا مقصد ترقی کے ایک اہم پہلو کے طور پر خواتین کو فعال بنانا ہے کیونکہ ہمیں یقین ہے کہ وہ ایک متحرک معیشت چلا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی 100 ویں سالگرہ کے قریب پہنچ رہا ہے، ہمارا مقصد اس پیغام کو آگے بڑھانا، آگاہی پیدا کرنا اور خواتین کو فعال بنا کر معا شی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے والے ممبران بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانا ہے۔

    سماجی تحفظ اور غربت کے خاتمے کیلئے وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اپنے کلیدی بیان میں کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانا احساس کے فریم ورک کا مرکز ہے۔ یہ پروگرام کثیر الشعبہ جاتی نقطہ نظر کے ذریعہ پسماندہ خواتین کی ترقی کے حوالے سے سمت کا تعین کرتا ہے اور انہیں معیشت میں حصہ ڈالنے والے ممبران میں شامل ہونے کے لئے فعال بناتا ہے۔ احساس ڈویلپمنٹ پارٹنرز فورم اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ساتھ احساس سلوشنز کے ملٹی اسٹیک ہولڈرز نے احساس سلوشنز تیار کئے ہیں جو ہم آہنگی کے وسیع مواقع فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مزید پائیدار تبدیلی لانے کے لئے احساس پروگرام اپنے تمام تر اقدامات میں نصف فیصد خواتین کی شمولیت کے قوانین پر عمل پیرا ہے۔ جن میں سود کے بغیر قرضے، سکالر شپس اور اثاثوں کی منتقلی جیسے اقدامات شامل ہیں۔ وزیراعظم کی طرف سے حال ہی میں شروع کیا گیا کفالت پروگرام پاکستان بھر میں 70 لاکھ پسماندہ خواتین کی مالی و ڈیجیٹل شمولیت کو یقینی بنائے گا جو بینک اکاؤنٹس اور سستے سمارٹ فونز تک رسائی سمیت 2 ہزار روپے ماہانہ وظیفے سے مستفید ہوں ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ عنقریب شروع ہونے والا تحفظ پروگرام بھی خواتین کو ترجیحی طور پر مدد فراہم کرے گا۔

    یکم دسمبر 2019ء کو شروع کئے گئے ”گرلز لرن، وومن ارن (GLWE)“ ایک قومی آگاہی، وکالت اور عملی مہم ہے جس کا مقصد لڑکیوں کی تعلیم کی اہمیت اور افرادی قوت میں خواتین کی بڑھتی ہوئی شرکت کے بارے میں شعور بیدار کرنا ہے۔

  • نئے پاکستان میں کرائے کی زندگی سے موت اچھی،کرائے کے مکان سے قبرمیں قیام ہی بہتر،دردناک موت کی دردناک کہانی

    نئے پاکستان میں کرائے کی زندگی سے موت اچھی،کرائے کے مکان سے قبرمیں قیام ہی بہتر،دردناک موت کی دردناک کہانی

    لاہور : نئے پاکستان میں کرائے کی زندگی سے موت اچھی،بے حس حکمران ،بے بس عوام،دردناک موت نے دل دہلا دیئے،اطلاعات کے مطابق کرائے کا بندوبست نہ ہونے پر خاتون نے بیٹے سمیت ٹرین کے آگے کود کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، روبینہ اپنی بہن سے چار ہزار ادھار لینے نکلی تھی۔

    ذرائع کےمطابق کرائے کے مکان میں رہنے والا یہ خاندان کرائے کی وجہ سے بہت زیادہ پریشان تھا ، لیکن اس سے زیادہ پریشانی اس بات کی ہے کہ ایک طرف وزیراعظم عمران خان نئے پاکستان کو ریاست مدینہ جیسی فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں۔ ملک میں پناہ گاہیں تو بن رہی ہیں لیکن لگتا ہے سفیدپوش محنت کشوں کیلئے جائے پناہ کہیں نہیں۔ لاہور میں گھر کا کرایہ نہ ہونے پر خاتون نے مبینہ طورپر خودکشی کر لی ،مالک مکان کے طعنوں سے بچنے کے لیے تین بچوں کی ماں روبینہ ٹرین کے آگے کود گئی۔

    خاتون کا شوہر ایک جوس کارنر پر ملازم ہے ، شوہر کا کہنا ہے آج کرائے کی آخری تاریخ تھی اور مالک مکان نے آج گھر خالی کرانے کی دھمکی دے رکھی تھی ۔ 9 ہزار کرائے میں سے 5 ہزار دیدیا تھا ،روبینہ بہن سے چار ہزار ادھار لینے کا کہہ کر گئی اور ٹرین کے نیچے آ کر جان دے دی ۔ عینی شاہد کا کہنا ہے کہ لڑکی کو آواز دے کر خبردار کیا لیکن وہ ٹرین کے آگے آ گئی ۔

  • جنت نظیروادی میں زندگی کوقید ہوئے192 واں روز، بھارتی فوج کے مظالم ،کشمیریوں کا قتل عام جاری ، بےحس عالمی برادری پرچپ طاری

    جنت نظیروادی میں زندگی کوقید ہوئے192 واں روز، بھارتی فوج کے مظالم ،کشمیریوں کا قتل عام جاری ، بےحس عالمی برادری پرچپ طاری

    سری نگر: جنت نظیروادی میں زندگی کوقید ہوئے192 واں روز، بھارتی فوج کے مظالم ،کشمیریوں کا قتل عام جاری ، بےحس عالمی برادری پرچپ طاری ،اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج کےمظالم تھم نہ سکے، وادی میں کرفیواورلاک ڈاون 192 ویں روزمیں داخل ہوگیا ہے۔

    مقبوضہ وادی کشمیرمیں بھارت کی طرف سےمسلط کردہ غیرانسانی لاک ڈاون اور مواصلاتی بندش کے باعث مسلسل 192 ویں روز بھی معمولات زندگی بدستور مفلوج ہیں۔ سڑکیں سنسان، وادی میں دکانیں، کاروبار، تعلیمی مراکز بند ہیں اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ قابض بھارتی فوج نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اور ایک کروڑ سے زائد افراد دنیا کی سب سے بڑی جیل میں قید ہیں۔

    وادی میں نام نہاد سرچ آپریشن اورپکڑ دھکڑ کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔وادی میں خوراک اور ادویات کی قلت بھی برقرار ہے۔ 8 لاکھ سے زائد کشمیریوں کوسخت پریشانیوں کا سامنا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں اب تک لگ بھگ 894 بچے شہید ہوچکے ہیں جبکہ 177 ہزار سے زائد یتیم ہوچکے ہیں۔

    دوسری جانب مقبوضہ کشمیرمیں کل حریت رہنما مقبول بٹ کی 36 ویں برسی کےموقع پر شٹرڈاؤن ہڑتال تھی ۔ بھارت نے مظلوم کشمیریوں پر ظلم وبربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے اور ہزاروں کشمیریوں سمیت مقبوضہ وادی کی سیاسی قیادت کو بھی جیلوں میں بند کر رکھا ہے۔وادی میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات تاحال معطل ہیں۔ دوسری جانب مودی سرکار کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے میں ناکام ہےکشمیری کرفیو توڑ کر سڑکوں پر نکل آئے اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کرتے رہے۔

    واضح رہے کہ 5اگست کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کر کے مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ کر دیا تھا اور بھارت نے کشمیریوں کی نقل وحرکت پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔یکم نومبر سے بھارتی شہریوں کو مقبوضہ کشمیر میں جائیداد خریدنے اور وہاں رہنے کا حق بھی حاصل ہو گیا ہے۔

  • گورنرپنجاب اورمولانا فضل الرحمن کے درمیان مشاورتی رابطوں سے سیاست سے میدانوں میں مایوسی پھیل گئی

    گورنرپنجاب اورمولانا فضل الرحمن کے درمیان مشاورتی رابطوں سے سیاست سے میدانوں میں مایوسی پھیل گئی

    لاہور:گورنرپنجاب اورمولانا فضل الرحمن کے درمیان مشاورتی رابطوں سے سیاست کے میدانوں میں مایوسی پھیل گئی ،اطلاعات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور نے جی یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو مشورہ دیا ہے کہ احتجاج نہیں انتخابات کا انتظار کریں ،انتخابات ہوں تو عوام کےپاس جائیں پھروہ جوفیصلہ کریں۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور نے جی یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو مشورہ دیا ہے کہ ساڑھے3سال ہیں احتجاج نہیں انتخابات کاانتظارکریں، انتخابات ہوں تومولاناعوام کےپاس جائیں پھروہ جوفیصلہ کریں۔

    گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ ملک احتجاج کامتحمل نہیں ہوسکتا،استحکام کی ضرورت ہے، مولاناپہلےبھی احتجاج کے لیے آئے وہ ہمارے لیےاب بھی قابل احترام ہیں، حالات دیکھنے کے بعد مولانا کے احتجاج پر حکمت عملی بنائیں گے۔

  • حفیظ شیخ کی ہوگی چھٹی یا کام کرتے رہیں گے، بتایااسد عمر نے

    حفیظ شیخ کی ہوگی چھٹی یا کام کرتے رہیں گے، بتایااسد عمر نے

    حفیظ شیخ کی ہوگی چھٹی یا کام کرتے رہیں گے، بتایااسد عمر نے

    باغی ٹی وی :اسد عمر نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں جھوٹی خبریں گردش کرتی رہتی ہیں، حفیظ شیخ مشیر خزانہ کے طور پر کام جاری رکھیں گے۔

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا میری اطلاعات کے مطابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی بیمار ہیں، شبر زیدی کے حکومت سے نالاں ہونے کی معلومات نہیں۔ انہوں نے کہا موجودہ صورتحال سے مطمئن ہونا اور کام سے مطمئن ہونا الگ الگ باتیں ہیں، اس میں شک نہیں کہ مشکل صورتحال ہے، مہنگائی کے خاتمے کے لیے جو کام ہو رہا ہے وہ صحیح سمت میں ہے، انشاء اللہ حالات بہتر ہوں گے۔

  • خبردار :خانیوال میں گردوں کے مرض میں بڑی تیزی سے اضافہ ہونے لگا،متاثرین کی تعداد ہزاروں میں ، 400 سے زائد ڈائلیسز کروانے پرمجبور

    خبردار :خانیوال میں گردوں کے مرض میں بڑی تیزی سے اضافہ ہونے لگا،متاثرین کی تعداد ہزاروں میں ، 400 سے زائد ڈائلیسز کروانے پرمجبور

    خانیوال: پنجاب کا وہ ضلع جہاں گردوں کے مرض میں بڑی تیزی سے اضافہ ہونے لگا،متاثرین کی تعداد ہزاروں میں ، 400 سے زائد ڈائلیسز کروانے پرمجبور ہیں ،اطلاعات کے مطابق ضلع خانیوال میں گردوں کا مرض تیزی سے پھیلنے لگا ہے، دوسری طرف ٹی ایچ کیو اسپتال میاں چنوں کے ڈائلیسز یونٹ میں ادویات کا فقدان ہو گیا ہے۔

    ادھرذرائع کے مطابق اس حوالے سے آمدہ رپورٹ کے مطابق ڈائلیسز کے لیے مریضوں کے اہل خانہ مہنگی ادویات بازار سے خریدنے پر مجبور ہیں، جس پر مریضوں اور ان کے اہل خانہ نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    میاں چنوں کے ٹی ایچ کیو اسپتال میں 400 مریض ڈائلیسز کے لیے اپنی باری کے منتظر ہیں، ڈیڑھ ماہ قبل سیکریٹری ہیلتھ نے 10 ڈائلیسز مشینوں کا اعلان بھی کیا تھا تاہم اعلان کے باوجود تا حال مشینیں مہیا نہیں کی گئیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ برس جون میں خانیوال کے ڈسٹرکٹ اسپتال کو پنجاب حکومت کی جانب سے ڈائلیسز مشین فراہم کی گئی تھی۔ جب کہ رواں برس جنوری میں ڈونر کی جانب سے ٹی ایچ کیو اسپتال میاں چنوں اور ڈی ایچ کیو اسپتال کو متعدد ڈائلیسز مشینیں فراہم کی گئی تھیں۔

  • نوجوانوں نے جتنے پیسے مانگے ہیں ان کو فوری دیئے جائیں ، عمران خان کا حکم

    نوجوانوں نے جتنے پیسے مانگے ہیں ان کو فوری دیئے جائیں ، عمران خان کا حکم

    اسلام آباد: نوجوانوں نے جتنے پیسے مانگے ہیں ان کو فوری دیئے جائیں ، عمران خان کا تازہ حکم آگیا،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے کامیاب جوان پروگرام نے پنجاب میں انٹری ڈال دی، پنجاب کے نوجوانوں کو قرض کی تقسیم آج سے شروع ہوگی۔

    وزیراعظم کے حکم کے مطابق صدر مملکت عارف علوی سیالکوٹ سے چیکس کی تقسیم کا آغاز کریں گے۔کامیاب جوان پروگرام کے پہلے مرحلے میں100 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، پروگرام کے تحت1 سے50 لاکھ تک کے چیک نوجوانوں کو دئیے جائیں گے۔

    وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ 3ہزار نوجوانوں کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس منصوبے کا حصہ بنایا جائے گا، منصوبے سے فائدہ اٹھا کر نوجوان لاکھوں ڈالرز کما سکتے ہیں، صدر بھی کامیاب جوان پروگرام میں متحرک کردار ادا کریں گے۔

  • ریلوے خسارہ کیس، چیف جسٹس نے کیا حکم دے دیا

    ریلوے خسارہ کیس، چیف جسٹس نے کیا حکم دے دیا

    ریلوے خسارہ کیس، چیف جسٹس نے کیا حکم دے دیا

    باغی ٹی وی :سپریم کورٹ میں ریلوے خسارہ کیس کی سماعت ہوئی ، چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3رکنی بینچ سماعت کر رہا ہے،وزیر ریلوے شیخ رشید اور وفاقی وزیر اسد عمر روسٹرم پر آگئے.،اس موقع پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ شیخ صاحب آپ کی رپورٹ جمع ہو گئی ہے.رپورٹ میں سب کچھ ہےسوائےسرکلرریلوےکی تکمیل کےوقت کے..آپ نےنہیں بتایاکب تک کراچی سرکلرریلوےمکمل کریں گے.شیخ رشید نے کہا کہ میں آپ کا شکر گزار ہوں میں آپ کاشکرگزارہوں12روزمیں بہت کام ہواہے.. اس کے جواب میں چیف جسٹس نے کہا کہ ہم آپ کےشکر گزارہیں پوری قوم آپ کی شکرگزارہے.، یہ قوم کاپراجیکٹ ہےکسی کی ذات کیلیےنہیں،شیخ رشید نے کہا کہ رات کوبھی آپریشن کیاہےسرکلرریلوےمیں بہت مزاحمت سامنےآرہی.چیف جسٹس نے کہا کہ آپ اگرلاہوریاکراچی میں 4،5ریلوےکی پراپرٹیزبیچ دیں توتمام کام ہوسکتےہیں. شیخ رشید نے کہا کہ کراچی کی ایک پراپرٹی بیچنےسےبھی کام ہوسکتاہےمگرسپریم کورٹ نےبیچنےسےروک رکھاہے.اسد عمر نے عدالت میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایم ایل ون کاآپریٹیوپی سی ون اسی ماہ کےآخر تک ریلوےکودےدیں گے.ایم ایل این ون9بلین ڈالرزکاپراجیکٹ ہے.سپریم کورٹ نے کراچی سرکلرریلوےکو3ماہ میں مکمل آپریشنل کرنےکاحکم دیا جس پر اسد عمر یہ ممکن نہیں ہوسکےگا.آپ نہ ہونےوالی بات کررہےہیں، ایسا ہوا تو منصوبہ تاخیر کا شکار ہو جائے گا.، لوگ انتظار کررہےہیں،آپ ڈیلیورکریں.سپریم کورٹ نےریلوے خسارہ کیس کی سماعت 2 ماہ کیلیےملتوی کر دی.

    70 آدمیوں کے جلنے کا حساب آپ سے کیوں نہ لیا جائے، چیف جسٹس کا شیخ رشید سے مکالمہ کہا آپ کو تو استعفیٰ دینا چاہئے تھا

    شیخ رشید نے عدالت سے مانگی مہلت،چیف جسٹس نے کہا لوگ آپکی باتیں سنتے ہیں لیکن ادارہ نااہل

    اسد عمر حاضر ہو، شیخ رشید کے بعد سپریم کورٹ نے اسد عمر کو بھی طلب کر لیا

    سانحہ تیزگام بارے کیا کرنے جا رہے ہیں؟ آڈٹ رپورٹ کس کی عدالت پیش کی گئی؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    گزشتہ روز ریلوے نے بزنس پلان پر مشتمل رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی تھی جس کے مطابق ریلوے بزنس پلان کے ذریعے مسافروں کو محفوظ، آرام دہ اور سستا سفر فراہم کیا جائے گا اور بزنس پلان کے زریعے ریلوے مالی طور پر پائیدار ادارہ بنایا جائے گا۔

    رپورٹ کے مطابق بزنس پلان پر عمل در آمد کے لیے ریلوے کو تمام متعلقہ اداروں کی معاونت درکار ہو گی جبکہ ریلوے کی باوقار بحالی کے لیے حکومت کی مکمل سیاسی و مالی حمایت بھی درکار ہو گی۔رپورٹ میں مشورہ دیا گیا کہ ریلوے کو خسارے سے نکالنے کے لیے گورننس اور ریلوے بورڈ کی نگرانی ہونی چاہیے جبکہ ریلوے کے نظام کو مکمل ڈیجیٹل اور نجی سیکٹر کو ساتھ شامل کرنا ہو گا

  • عمران خان نے حکم دیا ہے کہ بچوں سے زیادتی کے مجرموں کو پھانسی دینے کا قانون جلد نافذ کیا جائے،عمران اسمٰعیل

    عمران خان نے حکم دیا ہے کہ بچوں سے زیادتی کے مجرموں کو پھانسی دینے کا قانون جلد نافذ کیا جائے،عمران اسمٰعیل

    کراچی: عمران خان نے حکم دیا ہے کہ بچوں سے زیادتی کے مجرموں کو پھانسی دینے کا قانون جلد نافذ کیا جائے،اسی حوالے سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ بچوں سے زیادتی کے مجرمان کو سزائے موت دینے کا نفاذ جلد ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل سے اقوام متحدہ کے نمائندوں پر مشتمل وفد نے ملاقات کی، گورنر سندھ نے کہا کہ حکومت ہر شہری کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنارہی ہے۔عمران اسمٰعیل نے انکشاف کیا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ معاشرے سے یہ برائی جلد از جلدختم ہو اور اس کا واح حل ایسے درندہ صفت انسانوں کو سرعام پھانسی ہے

    گورنر سندھ نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنارہے ہیں، جرمانہ ادائیگی کی استطاعت نہ رکھنے والے قیدیوں کی لسٹ تیار کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کوٹ لکھپت جیل کو رکن صوبائی اسمبلی علیم خان کی مدد سے جدید بنادیا گیا ہے۔