Baaghi TV

Author: +9251

  • چوہدری نثار علی خان اچانک لندن پہنچ گئے، اگلے چند دن اہم ، نواز شریف کے بارے میں اہم بات کہہ دی

    چوہدری نثار علی خان اچانک لندن پہنچ گئے، اگلے چند دن اہم ، نواز شریف کے بارے میں اہم بات کہہ دی

    راولپنڈی :چوہدری نثار علی خان اچانک لندن پہنچ گئے، اگلے چند دن اہم ، نواز شریف کے بارے میں اہم بات کہہ دی ،اطلاعات کے مطابق اچانک اہم دورے پر لندن پہنچ گئے ہیں اور اس دوران اہم ملاقاتیں بھی ہوں گی ،

    ادھر سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ نوازشریف سے کوئی سوشل تعلق نہیں کہ تیمارداری کروں ، دھرنوں سے ملک بند گلی میں جا رہا ہے ، دھرنے کسی بھی صورت ملک کے مفاد میں نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے روات کلرسیداں روڈ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نوازشریف سے کوئی سوشل تعلق نہیں کہ تیمارداری کروں ، میں نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے۔

    ان کا کہنا تھا اگر دھرنا ایک دفعہ بیٹھ جائے تو پھر اسے اٹھانا مشکل ہوتا ہے،ہمارا ملک بہت سے سیکیورٹی ایشوز سے دوچار ہے، ایسے میں اس طرح کے احتجاج سیکیورٹی کے لئے خدشات پیدا کرسکتے ہیں۔

  • سپریم کورٹ پاکستان میں ریلوے خسارہ کیس کی سماعت آج ہو رہی

    سپریم کورٹ پاکستان میں ریلوے خسارہ کیس کی سماعت آج ہو رہی

    سپریم کورٹ پاکستان میں ریلوے خسارہ کیس کی سماعت آج ہو رہی
    باغی ٹی وی ریلوے خسارہ کیس میں عدالت نے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اور وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کو نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔

    گزشتہ روز ریلوے نے بزنس پلان پر مشتمل رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی تھی جس کے مطابق ریلوے بزنس پلان کے ذریعے مسافروں کو محفوظ، آرام دہ اور سستا سفر فراہم کیا جائے گا اور بزنس پلان کے زریعے ریلوے مالی طور پر پائیدار ادارہ بنایا جائے گا۔

    رپورٹ کے مطابق بزنس پلان پر عمل در آمد کے لیے ریلوے کو تمام متعلقہ اداروں کی معاونت درکار ہو گی جبکہ ریلوے کی باوقار بحالی کے لیے حکومت کی مکمل سیاسی و مالی حمایت بھی درکار ہو گی۔رپورٹ میں مشورہ دیا گیا کہ ریلوے کو خسارے سے نکالنے کے لیے گورننس اور ریلوے بورڈ کی نگرانی ہونی چاہیے جبکہ ریلوے کے نظام کو مکمل ڈیجیٹل اور نجی سیکٹر کو ساتھ شامل کرنا ہو گا۔

    70 آدمیوں کے جلنے کا حساب آپ سے کیوں نہ لیا جائے، چیف جسٹس کا شیخ رشید سے مکالمہ کہا آپ کو تو استعفیٰ دینا چاہئے تھا

    شیخ رشید نے عدالت سے مانگی مہلت،چیف جسٹس نے کہا لوگ آپکی باتیں سنتے ہیں لیکن ادارہ نااہل

    اسد عمر حاضر ہو، شیخ رشید کے بعد سپریم کورٹ نے اسد عمر کو بھی طلب کر لیا

    سانحہ تیزگام بارے کیا کرنے جا رہے ہیں؟ آڈٹ رپورٹ کس کی عدالت پیش کی گئی؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    واضح‌ رہے کہ 28 جنوری کو ہونے والے سماعت میں سپریم کورٹ نے ایم ایل ون کی منظوری ترجیحی بنیادوں پر دینے کا حکم دیتے ہوئے شیخ رشید سے ریلوے کا بزنس پلان طلب کرتے ہوئے کہا تھا پلان پرعمل نہ کیا توتوہین عدالت کی کارروائی ہوگی۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ ریلوے کے پاس نہ سگنل ہے نہ ٹریک اور نہ بوگیاں،ریلوے میں لوٹ مار مچی ہوئی ہے،ریلوے افسران جس کو چاہتے ہیں زمین دے دیتے ہیں،

  • اقتصادی کمیٹی کا اجلاس ، اہم فیصلے متوقع

    اقتصادی کمیٹی کا اجلاس ، اہم فیصلے متوقع

    اقتصادی کمیٹی کا اجلاس ، اہم فیصلے متوقع

    باغی ٹی وی :مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس ہوگا.اقتصادی رابطہ کمیٹی کےاجلاس میں8نکاتی ایجنڈےپرغورہوگا..بلوچستان میں کسانوں کیلئےٹیوب ویل پرسبسڈی کی منظوری کاامکان پے..اجلاس میں افغان پراجیکٹس کیلیےٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ پرغورہوگا.مختلف کیمیکلزکی درآمدکیلیےامپورٹ پالیسی میں ترمیم پرغورہوگا،
    واضح‌ رہے کہ اس قبل وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، وفاقی کابینہ نے 15 ارب روپے کا ریلیف پیکج منظور کر لیا۔وزیراعظم عمران خان نے مشیر تجارت رزاق داؤد سے سوال کیا کہ جی آئی جی سی ختم کرنے کے باوجود کھاد کی قیمتیں کم کیوں نہ ہوئیں؟ وزیراعظم نے وزارت تجارت کو ہدایت کی کہ کھاد کمپنیوں کو مقررہ ریٹ کا پابند بنایا جائے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ کسانوں کا استحصال نہیں ہونے دوں گا، مہنگائی کے معاملے پر روزانہ کی بنیاد پر خود دیکھوں گا،مافیا کی سہولت کاری والے بھی جرم میں برابر شریک ہوں گے۔حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی اسٹورز پر دالوں کی قیمت پر 15 سے 20 روپے فی کلورعایت دی جائے گی، یوٹیلٹی اسٹورز پر 20 کلو آٹے کا تھیلا 805 روپے میں دستیاب ہوگا، چینی کا سرکاری نرخ 70 روپے فی کلو مقرر کر دیاگیا، کھانے کا تیل175 روپے فی کلو دستیاب ہوگا

  • ڈی آئی خان: پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ

    ڈی آئی خان: پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ

    ڈی آئی خان: پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ

    باغی ٹی وی : موٹر سائیکل پر سوار دہشتگردوں نے چیک پوسٹ پر فائرنگ کی، راکٹ لانچر سے گولے بھی داغے گئے. ڈی آئی خان میں تھانہ صدر کی حدود میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ۔ موٹر سائیکل پر سوار دہشتگردوں نے چیک پوسٹ پر فائرنگ کی، راکٹ لانچر سے گولے بھی داغے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی خان میں تھانہ صدر کی حدود میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے۔
    حملہ آوروں نے پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کی۔اس سلسے میں درجنوں مشکوک افراد گرفتارکر لیا گیا .پولیس جونواں کی بھرپور کاروائئ سے دھشت گردوں کا حملہ ناکام ھوا۔

  • دہشت گردوں  نے مسافروں سے بھری گاڑیوں کو آگ لگادی، 30 افراد ہلاک

    دہشت گردوں نے مسافروں سے بھری گاڑیوں کو آگ لگادی، 30 افراد ہلاک

    ابوجا: دہشت گردوں نے مسافروں سے بھری گاڑیوں کو آگ لگادی، 30 افراد ہلاک،اطلاعات کے مطابق نائیجیریا میں دہشت گردوں نے مسافروں سے بھری کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں 30 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افریقی ملک نائیجیریا میں عینی شاہدین نے دعویٰ کیا ہے کہ مبینہ طور پر شدت پسند گروہ بوکوحرام کے دہشت گردوں نے مسافروں سمیت متعدد گاڑیوں کو آگ لگادی، جبکہ ملکی صدر محمدوبحاری نے واقعے کی تردید کردی۔

    رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کی ریاست بورنو میں یہ خونی واقعہ سامنے آیا۔ علاقہ مکینیوں اور عینی شاہدین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس شدت پسندانہ حملے میں تیس افراد کو جلا کر مارا گیا۔ ملکی صدر نے حملے کی تردید کردی جبکہ نائیجیریا میں سرگرم دہشت گرد تنظیم بوکو حرام نے بھی تاحال حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی۔

    بونی علی نامی عینی شاہد کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں نے تقریباً 18 سے زائد گاڑیاں جلائیں جس کے نتیجے میں درجنوں افراد مارے گئے، حملہ آور درجنوں عام شہریوں کو اغوا کرکے بھی لے گئے۔

    نائیجیریا کے صدر محمدوبخاری کا کہنا ہے کہ بوکو حرام کے خلاف انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں کررہے ہیں، جبکہ ملکی سیکیورٹی صورت حال پر شدید تشویش ہے جس پر قابو پانے کی بھی کوشش جاری ہے۔

  • خبردار اپنے اور گردونواح کے بچوں کا خیال رکھیں !  بچوں کو اغواء کرکے فروخت کرنے والی خواتین کا گروہ پکڑا گیا

    خبردار اپنے اور گردونواح کے بچوں کا خیال رکھیں ! بچوں کو اغواء کرکے فروخت کرنے والی خواتین کا گروہ پکڑا گیا

    لاہور:خبردار اپنے اور گردونواح کے بچوں کا خیال رکھیں ! بچوں کو اغواء کرکے فروخت کرنے والی خواتین کا گروہ پکڑا گیا،اطلاعات کے مطابق لاہور میں بچوں کو اغواء کے بعد فروخت کرنے والی سرگرم بچوں کو اغواء کرکے فروخت کرنے والی خواتین کا گروہ پکڑا گیا

    ذرائع کے مطابق لاہور میں گلشن اقبال انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچوں کو اغواء کے بعد فروخت کرنے والے لیڈیز گینگ کی 2خواتین کو گرفتار کیا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انعام وحید نے بتایاکہ ملزم خواتین نے چند دن پہلے 10سالہ عبدالرزاق کو کراچی میں فروخت کے لیے اغواء کیا تھا۔

    ڈاکٹر انعام وحید کے مطابق اغواءکاروں نے مغوی بچے سے مختلف مقامات پر 2 روز تک بھیک بھی منگوائی اور آج بچے کو اسمگل کرنے کی کوشش میں پکڑے گئے۔
    تحقیقات کے مطابق گروہ کی سرغنہ اللہ معافی عرف سونیا عرف جگو لڑکوں کے بھیس میں بچےاغواء کرتی تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی عبدالرزاق کو مصطفیٰ ٹاؤن کے علاقے سے بازیاب کرایا گیا ہے، گروہ کی دوسری رکن کانام سمیرا ہے جب کہ دونوں خواتین سے اہم انکشافات کی توقع ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے معروف صحافی اسی گھنوئنے کاروبار کے بارے میں ایک اہم رپورٹ پہلے ہی بیان کرچکے ہیں

  • 3 منزلہ عمارت منہدم، ملبے تلے دب کر 8 افراد جاں بحق، پانچ زخمی

    3 منزلہ عمارت منہدم، ملبے تلے دب کر 8 افراد جاں بحق، پانچ زخمی

    مظفر گڑھ: 3 منزلہ عمارت منہدم، ملبے تلے دب کر 8 افراد جاں بحق، پانچ زخمی،اطلاعات کے مطابقا یہ افسوسناک حادثہ مظفر گڑھ کے قنوان چوک میں پیش آیا۔ ملبے تلے دبے پانچ زخمی افراد کو نکال کر ریسکیو ٹیموں نے ہسپتال منتقل کیا۔ جاں بحق افراد میں 4 بچے اور 2 خواتین بھی شامل ہیں۔

    ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ نے حادثے اور امدادی کارروائیوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 13 لوگوں کو ملبے سے نکالا گیا۔ نکالے جانے والوں میں سے 8 افراد جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوئے۔

    ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ نے بتایا حادثے کا شکار عمارت کو بغیر کسی قواعد کے مستری سے بنوایا جا رہا تھا۔ بلڈنگ میں سے سٹرکچر ہٹانے کی وجہ سے بلڈنگ گری۔ مالکان کے مطابق 13 لوگوں کی موجودگی کی اطلاع تھی، جنھیں نکال لیا گیا ہے۔

    ادھرحسب روایت وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مظفر گڑھ میں عمارت گرنے کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ زخمی افراد کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائ

  • جرمانہ تو ہوگیا پرچس آگئی :دوبئی میں بھارتی کھلاڑیوں کی بدتمیزی اورلڑائی بنگالی کھلاڑیوں نے چودہ  طبق روشن کردیئے ،

    جرمانہ تو ہوگیا پرچس آگئی :دوبئی میں بھارتی کھلاڑیوں کی بدتمیزی اورلڑائی بنگالی کھلاڑیوں نے چودہ طبق روشن کردیئے ،

    دبئی:جرمانہ تو ہوگیا پرچس آگئی :دوبئی میں بھارتی کھلاڑیوں کی بدتمیزی اورلڑائی بنگالی کھلاڑیوں نے چودہ طبق روشن کردیئے ،،اطلاعات کے مطابق ورلڈکپ کے فائنل میں بنگلادیشی اور بھارتی کھلاڑیوں کو جھگڑنا مہنگا پڑ گیا، لڑاکو پلیئرز کو آئی سی سی نے پابندیوں میں جکڑ دیا۔

    آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ کے اختتام پر چیمپئن ٹیم کے کھلاڑی جشن منارہے تھے کہ اس دوران شکست خوردہ بھارتی ٹیم کے پلیئرز بھی وہاں پہنچ گئے جس پر کھلاڑیوں میں گرما گرمی ہوگئی اور وہ لڑ پڑے۔ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کھلاڑیوں کے خلاف پابندی عائد کردی۔

    آئی سی سی ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے مجموعی طور پر دونوں ٹیموں کے 5 کھلاڑیوں کو ضابطہ اخلاق کی مختلف شقوں کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے انہیں منفی پوائنٹس دے دیے۔

    بنگلادیشی کھلاڑیوں رقیب الحسن، توحید اور شمیم حسین جب کہ بھارتی پلیئرز آکاش سنگھ اور روی بشنوئی کو آرٹیکل 2.21 کی خلاف ورزی پر چارج کیا گیا، روی بشنوئی کو آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی کا اضافی چارج بھی کیا گیا۔

  • مریم نہ آئی تو میں بیمار ہوجاوں گا، میاں نواز شریف بیمار ہوگئے ہیں ، ڈاکٹرعدنان

    مریم نہ آئی تو میں بیمار ہوجاوں گا، میاں نواز شریف بیمار ہوگئے ہیں ، ڈاکٹرعدنان

    لندن:مریم کو بلا لو نہیں تو میں بیمار ہوجاوں گا، پھر وہی ہوا اورمیاں نواز شریف کہتے ہیں کہ میں بیمار ہوگیا ہوں ،ذرائع کے مطابق لندن میں زیر علاج کرپشن کیس میں سزایافتہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے فیملی ڈاکٹرعدنان کہتے ہیں کہ میں نوازشریف کہتے ہیں کہ میری طبیعت ٹھیک نہیں ہے ،لٰہذا اب میاں نواز شریف کی طبیعت شدید خراب ہو گئی۔

    ادھر شریف فیملی کے حوالے سے خبروں میں کہا گیا ہے کہ ہیماٹولوجسٹس کی ٹیم کو ایک حد تک پلیٹلیٹس کو مستحکم رکھنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔نوازشریف کے دل کےآپریشن کیلیے13 فروری کا ٹائم لےلیا گیا ہے۔ آپریشن کے باعث شہبازشریف نے15 فروری کو وطن واپسی مؤخرکردی ہے۔

    خیال رہے کہ نواز شریف پہلے ہی دو بار آپریشن ملتوی کراچکے ہیں۔جس میں نوازشریف کہا تھا کہ اگرمریم صفدر نہ آئیں تو میں آپریشن نہیں کرواوں گا

    ادھرذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ میاں وازشریف کی بیماریوں کا ہر طرح سے جائزہ لیا جارہا ہے۔ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ ہیماٹالوجسٹ کی طرف سے کلیئرنس کا انتظار ہے، ابھی تک پلیٹ لیٹس کی کمی کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ میاں نوازشریف کے برطانیہ میں مزید قیام پر ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا، امریکا جانے سے قبل پلیٹ لیٹس کا مستحکم ہونا ضروری ہے۔

  • میں رات کو کیوں سو نہیں پاتی ،وزیراعظم رات کومیرے موبائل پر کیاپیغام بھیجتے ہیں ،ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان اپنی نجی زندگی کے اہم راز بتا بیٹھیں

    میں رات کو کیوں سو نہیں پاتی ،وزیراعظم رات کومیرے موبائل پر کیاپیغام بھیجتے ہیں ،ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان اپنی نجی زندگی کے اہم راز بتا بیٹھیں

    اسلام آباد:فردوس عاشق اعوان کی کھری کھری باتیں،میں رات کو کیوں سو نہیں پاتی ،وزیراعظم رات کومیرے موبائل پرکیا پیغام بھیجتے ہیں ، نجی زندگی کے اہم راز بتا بیٹھیں ،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے لوگوں کی جانب سے انہیں آپا کے لقب سے پکارنے کی وجہ بتا دی۔

    ذرائع کےمطابق یوٹیوب کے معروف چینل کو دیے گئے انٹرویو میں آپا ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان سے پہلا سوال ہی یہ پوچھا گیا کہ لوگ آپ کو آپا کیوں کہتے ہیں؟ جس پر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ لفظ ہمارے معاشرے میں ادب و احترام کے طور پر لیا جاتا ہے۔

    مشیرخاص نے کہا کہ آپا کا مطلب عزت و احترام ہے، جو لوگ یہ لفظ استعمال کرتے ہیں وہ عزت و تکریم دیتے ہیں، یہ ایک اوونرشپ ہے جو بڑے کو اس کے مقام کے طور پر کہا جاتا ہے۔جس پر انٹرویو لینے والی خاتون نے انہیں آپا کہنے کی اجازت مانگی تو معاون خصوصی نے فوراً کہا ، کیوں نہیں!

    ذرائع کے مطابق ایک موقع پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنی نجی زندگی کے بارے میں بہت اہم جواب دا اس سلسلے میں جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ صبح کس وقت جاگتی ہیں تو فردوس عاشق اعوان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ جاگنے کے لیے سونا ضروری ہے، جس طرح کی مصروفیات چل رہی ہوتیں میں سونا چاہوں بھی تو سو نہیں پاتی۔

    معاون خصوصی نے بتایا کہ جاگنے کے بعد سب سے پہلے موبائل فون دیکھتی ہوں کہ وزیراعظم کے کون کون سے پیغامات آئے ہیں اور کیا ترجیحات ہیں، یا کوئی ایسی کالز تو نہیں آئیں جو مس کر دی ہیں، کہیں ایسا تو نہیں کہ جو میری قومی ذمہ داری ہے وہ چند گھنٹوں کی نیند میں تو نہیں سو گئی۔