Baaghi TV

Author: +9251

  • پاکستان کے سابق کپتان کو پاکستان کے سابق کپتان نےیادگاری تصویرپیش کرکے ماضی کی یادیں تازہ کردیں

    پاکستان کے سابق کپتان کو پاکستان کے سابق کپتان نےیادگاری تصویرپیش کرکے ماضی کی یادیں تازہ کردیں

    لاہور:پاکستان کے سابق کپتان کو پاکستان کے سابق کپتان نےیادگاری تصویرپیش کرکے خوش آمدید کہا ،باغی ٹی وی کےمطابق آج پاکستان کرکٹ اکیڈمی میں پاکستان کے عظیم قومی قدیم قومی کھلاڑیوں کی آمد نے پاکستان کرکٹ کی ماضی کی یادوں کوتازہ کردیا

    باغی ٹی وی کےمطابق آج جب سابق کپتان مشتاق محمد کو نیشنل کرکٹ اکیڈمئ لاہور کےدورے پرپہنچے توان کے زمانے کے پرانے ساتھی کرکٹرز نے ان کو بھرپوراستقبال کیا اور اس موقع پر سابق کپتان انتخاب عالم یادگاری تصویر بھی پیش کی

    باغی ٹی وی کےمطابق اس یاد گارموقع پر ڈائریکٹر اکیڈمیز مدثر نذر بھی ہمراہ موجود تھے ڈائریکٹر اکیڈمئز مدثر نزر کا کہنا تھا کہ ان کے دو کپتانوں کا ایک ساتھ اکیڈمی میں آنا ان کے لئیے ایک بڑا اعزاز ہے

  • پاکستانی سیاست میں ڈرامائی تبدیلی :چینی سفیر اہم پیغام لے کر زرداری ہاوس پہنچ گئے

    پاکستانی سیاست میں ڈرامائی تبدیلی :چینی سفیر اہم پیغام لے کر زرداری ہاوس پہنچ گئے

    اسلام آباد:پاکستانی سیاست میں ڈرامائی تبدیلی :چینی سفیر اہم پیغام لے کر زرداری ہاوس پہنچ گئے ،باغی ٹی وی کے مطابطق پاکستان میں چینی سفیر اہم پیغام لے کر زرداری ہاوس پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے ملاقات کیلئے پہنچ گئے

    باغی ٹی وی کے مطابق اس ملاقات میں چینی سفیر نے چین حکومت کا خیرسگالی کا پیغام پہنچایا ادھر ذرائع کے مطابق اس موقع پرچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یاؤجِنگ کو چینی صدر شی جن پنگ کے لئے خط حوالے کیا

    باغی ٹی وی کے مطابق چینی سفیر سے ملاقات کے دوران چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خط میں صدر عوامی جمہوریہ چین سے کرونا وائرس کے حوالے سے اظہار یکجہتی کیاج،اس دوران چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور چینی سفیر کے درمیان ووہان میں پاکستانی طلبہ کے حوالے سے بات چیت کھل کربات ہوئی اور بلاول بھٹونے اس مشکل وقت میں پاکستان کے بھرپورتعاون کا یقین بھی دلایا

    باغی ٹی وی کے مطابق اس ملاقات میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے چینی سفیر یاؤجِنگ نے اقتصادی راہداری منصوبے میں حائل مشکلات پر بات کی، چینی سفیر سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹونے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے پاک چین دوستی کی مضبوط بنیادیں رکھیں،بلاول بھٹو نے کہاکہ سی پیک نے صدر آصف زرداری کی وجہ سے حقیقت کا روپ دھارا

    اس موقع پر بلاول بھٹو نے کہا کہ میں ووہان میں موجود پاکستانی طلبہ کے حوالے سے فکرمند ہوں، بلاول بھٹونے مزید کہاکہ چین ایک مشکل وقت سے گزررہا ہے، ہم اپنے دوست ملک کے ساتھ ہیں

    چینی سفیر نے بلاول بھٹوکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مشکل وقت پر اہل پاکستان اورپاکستان کے بہت مشکورہیں جنہوں نے مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا

  • 15 ارب روپے کا ریلیف پیکج منظور، آٹے اور چینی کے سرکاری نرخ مقرر،جوکرے گا خلاف ورزی وہ اٹھائے کا نقصان

    15 ارب روپے کا ریلیف پیکج منظور، آٹے اور چینی کے سرکاری نرخ مقرر،جوکرے گا خلاف ورزی وہ اٹھائے کا نقصان

    اسلام آباد:15 ارب روپے کا ریلیف پیکج منظور، آٹے اور چینی کے سرکاری نرخ مقرر،جوکرے گا خلاف ورزی وہ اٹھائے کا نقصان،اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے عوام کے لیے 15 ارب روپے کاریلیف پیکج منظور کرتے ہوئے آٹے اور چینی کے سرکاری نرخ مقرر کر دیے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، وفاقی کابینہ نے 15 ارب روپے کا ریلیف پیکج منظور کر لیا۔وزیراعظم عمران خان نے مشیر تجارت رزاق داؤد سے سوال کیا کہ جی آئی جی سی ختم کرنے کے باوجود کھاد کی قیمتیں کم کیوں نہ ہوئیں؟ وزیراعظم نے وزارت تجارت کو ہدایت کی کہ کھاد کمپنیوں کو مقررہ ریٹ کا پابند بنایا جائے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ کسانوں کا استحصال نہیں ہونے دوں گا، مہنگائی کے معاملے پر روزانہ کی بنیاد پر خود دیکھوں گا،مافیا کی سہولت کاری والے بھی جرم میں برابر شریک ہوں گے۔حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی اسٹورز پر دالوں کی قیمت پر 15 سے 20 روپے فی کلورعایت دی جائے گی، یوٹیلٹی اسٹورز پر 20 کلو آٹے کا تھیلا 805 روپے میں دستیاب ہوگا، چینی کا سرکاری نرخ 70 روپے فی کلو مقرر کر دیاگیا، کھانے کا تیل175 روپے فی کلو دستیاب ہوگا۔

    کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے 50 ہزار منی یوٹیلٹی اسٹورز کے لیے قرضے ملیں گے، یوتھ اسٹورز پر اشیائے خوردونوش سرکاری ریٹ پر مہیا کی جائیں گی۔ وفاقی کابینہ نے نجی شعبے کو چینی درآمد کرنے کی اجازت دیتے ہوئے ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کر دی، کمپنیاں ریگولیٹری ڈیوٹی ادا کیے بغیر چینی درآمدکر سکیں گی۔

  • کبڈی ورلڈ کپ کا تیسرا دن ، کون جیتا اورکون ہارا، کھیل کے میدان سے اہم خبریں

    کبڈی ورلڈ کپ کا تیسرا دن ، کون جیتا اورکون ہارا، کھیل کے میدان سے اہم خبریں

    لاہور:کبڈی ورلڈ کپ کا تیسرا دن ، کون جیتا اورکون ہارا، کھیل کے میدان سے اہم خبریں ،اطلاعات کےمطابق کبڈی ورلڈکپ کے تیسرے روز آسٹریلیا، جرمنی اور بھارت نے اپنے اپنے میچ جیت لئے ۔آسٹریلیا اور بھارت کی سیمی فائنل تک رسائی کی راہ ہموار ہوگئی

    باغی ٹی وی کے مطابق پنجاب اسٹیڈیم میں کبڈی ورلڈکپ کے میچز پوری آب وتاب سے جاری ہیں تیسرے روز مزید تین میچز کا فیصلہ ہوگیا ۔ آسٹریلیا اور بھارت نے مسلسل دوسري کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل میں رسائی کی راہ ہموار کرلی ۔

    آج تیسے دن کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے آذر بائیجان کو 24 کے مقابلے میں 53 پوائنٹس سے شکست دي دوسرے میچ میں جرمنی نے انگلینڈ کو 28 کے مقابلے میں 49 پوائنٹس سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی یہ ورلڈکپ میں جرمنی کی پہلی کامیابی تھی ،

    ذرائع کے مطابق تیسرے میچ میں بھارت نے سیرا لیون کي کمزور ٹيم کو 18 کے مقابلے میں 45 پوائنٹس سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی سیرا لیون کی ٹیم بھارت کے سامنے بے بسی کی تصویر بنی رہی ٹورنامنٹ کے چوتھے روز فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں تین میچز کھیلے جائیں گے

  • غریباں دی وی سنی گئی اے ؟ کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق، جائزے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

    غریباں دی وی سنی گئی اے ؟ کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق، جائزے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

    لاہور: کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق، جائزے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ،اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے زیر صدارت اجلاس میں کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دینے کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق اس اہم اجلاس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نےکہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کے لئے انتظامی لحاظ سے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اس حوالے سے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دینے کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کمیٹی اس ضمن میں جلد اپنی حتمی سفارشات پیش کرے گی۔

    وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب میں کیڈٹ کالج کے قیام کے منصوبے کا جائزہ لیں گے جبکہ پولیس کو نئی گاڑیوں کی خریداری کے لئے فنڈز مہیا کریں گے۔ خانیوال میں سپورٹس کمپلیکس کے منصوبے کے لئے ضروری امور جلد طے کئے جائیں گے۔وزیراعلیٰ نے کاٹن سیڈ کے حوالے سے 7 روز کے اندر حتمی پلان طلب کرتے ہوئے کہا کہ کاٹن سیڈ کی بہترین کوالٹی فصل کی پیداوار میں اضافے کا باعث بنے گی

  • ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ کی ہدایت پر ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم کی بڑی کاروائی

    فیصل آباد( )ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ کی ہدایت پر ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف ہاؤسنگ کالونیز میں یوٹیلٹی سروسز کے لئے مختص 307کنال اراضی کا قبضہ حاصل کرلیا ہے جبکہ دو غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں کو فوری طور پر سیل کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ آفیسر امتیاز گورایہ کی سربراہی میں انفورسمنٹ ٹیم نے سات ہاؤسنگ سکیموں محمد علی ہاؤسنگ چک نمبر222رب،لائل پورگارڈن چک نمبر212ر ب،لیسیم کنال برگ212رب،ناظم آباد سٹی چک نمبر220رب،ستارہ سپنا سٹی چک نمبر123ج ب،خالد ٹاؤن چک نمبر7ج ب اور ریاض الجنہ چک نمبر7ج ب جانچ پڑتال کرکے پارکس،سکول،واسا ڈسپوزل،ویسٹ مینجمنٹ،ڈسپنسری اور مفاد عامہ کے لئے دیگر یوٹیلٹی سروسز کے لئے مختص 307کنال کی اراضی واگزار کروا کر قبضہ حاصل کرلیا۔دریں اثناء ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے سرگودھا روڈ پر غیر منظور شدہ نواب سٹی اورمسجد اسماعیل روڈ پر غیر منظور شدہ اسماعیل سٹی کوسیل کردیا۔ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے کہا ہے کہ ہاؤسنگ سکیموں میں پبلک یوٹیلٹی کیلئے مختص اراضی کا قبضہ حاصل کرنے کے لئے خصوصی مہم شروع کی گئی ہے اور ایسے پلاٹس کو کسی دوسرے مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے لہذا مفاد عامہ کے مقررکردہ پلاٹس کی مسلسل نگرانی کی جائے گی۔انہوں نے ڈویلپرز سے کہا کہ وہ ایسی قانون شکنی سے گریز کریں۔انہوں نے تاکید کی کہ ہاؤسنگ سکیموں کے قیام کے لئے قانونی ضوابط اورمقررہ شرائط کو پورا کرکے باقاعدہ منظوری حاصل کی جائے بصورت دیگر وہ نقصان کے خود ذمہ دار ہوں گے۔
    ۔۔۔///۔۔۔

  • پاکستان خوبصورت نظاروں کی سرزمین ہے۔معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے سپورٹس ملک عمر فاروق

    فیصل آباد (محمد اویس ) معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے سپورٹس ملک عمر فاروق نے کہا ہے کہ پاکستان خوبصورت نظاروں کی سرزمین ہے۔ وسیع و عریض ریگستان، سر سبز و شاداب میدان، برف سے ڈھکے ہوئے پہاڑ اور بلند و بالا پہاڑی سلسلے، گھنے جنگلات، حسین وجمیل شمالی علاقے جات، جھیلیں، جزائر اور رنگ بدلتے ہوئے موسم پوری دنیا کے سیاحوں کے لئے انتہائی کشش رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انٹرنیشنل ٹورازم پروموٹرز ارگنائزنیشن کے زیر اہتمام ایشیائی ثقافت اور سیاحت کے عنوان سے منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس کے اختتامی اجلاس کے دوران کیا۔ کانفرنس میں پاکستان، انڈیا، بنگلہ دیش اور بھوٹان کے مندوبین کے علاوہ اوورسیز پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس کے شرکاء سے اپنے صدارتی خطبے میں ملک عمر فاروق نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے خاصے متحرک ہیں جنہوں نے سیاحوں کے لئے آسانیاں فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے دنیا کے مختلف حصوں سے آنے والے سیاحوں کی ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹوریسٹ انفراسٹرکچر اور سروسز بہتر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ملک میں سیاحت کی صنعت کے فروغ اور سکوپ کو مزید وسیع کرنے کے لئے آنے والے دنوں میں بین الاقوامی ٹورازم کانفرنس کے انعقاد پر سنجیدگی سے غور ہو رہا ہے۔ سیاحت کے فروغ کے لیے ملکی تاریخ میں پہلی بار نیشنل ٹورازم سٹریٹیجی 2020-30 تشکیل دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ نیشنل ٹورازم ایکشن پلان 2020-25 مرتب کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف ایونٹس کے لیے نیشنل کلینڈر بھی ترتیب دیا گیا ہے۔ پی ٹی ڈی سی کی نئی ویب سائٹ لانچ کر دی گئی ہے جس میں آن لائن بکنگ کی سہولت بھی رکھی گئی ہے۔ ملک عمر فاروق نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کا بے پناہ پوٹینشل موجود ہے جسے بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرکے کثیر زرمبادلہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کابیش قیمت ثقافتی ورثہ اور قدرتی حسن سے مالامال دلکش نظارے دنیا بھر کے سیاحوں کو اپنی خوبصورتی کی طرف مائل کرتے ہیں اور امید ہے کہ موجودہ حکومت کی سیاحت دوست پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان بین الاقوامی سیاحت کا بہترین مرکز ثابت ہو گا۔

  • بنگلہ دیش نے پاکستان کے ساتھ  دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلنے سے انکار کردیا ،

    بنگلہ دیش نے پاکستان کے ساتھ دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلنے سے انکار کردیا ،

    ڈھاکا: بنگلہ دیش نے پاکستان کے ساتھ دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلنے سے انکار کردیا،اطلاعات کے مطابق بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے پاکستان میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کھیلنے سے صاف انکار کردیا۔

     

     

     

    باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان کو بنگلہ دیش کی طرف سے مثبت رویے کی امید تھی تاہم انکارکے بعد پاکستان نے اقرارکرنا ہی بہترجانتے ہوئے بنگلہ دیش کے اصرار پراکتفا کرلیا ہے پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ پاکستان سپر لیگ کے بعد اپریل میں کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان نے بنگلہ دیش سے ٹیسٹ کرکٹ میں شائقین کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے دوسرا ٹیسٹ ڈے اینڈ نائٹ کھیلنے کی تجویز پیش کی تھی جس پر پی سی بی کو بنگلادیش کے ردعمل کا انتظار تھا۔لیکن دوسری طرف بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو نظام الدین چوہدری نے کرکٹ ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے کھلاڑیوں کے خدشات سے آگاہ کیا۔

    بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو نظام الدین چوہدری نے کہا کہ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کے حوالے سے ٹیم مینجمنٹ سے بات چیت کی تو وہ پنک بال سے کھیلنے کے لیے رضامند نہیں ہوئے کیونکہ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کے حوالے سے ٹیم کی تیاری نہیں ہے۔

    بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو نظام الدین چوہدری نے بتایا کہ ٹیم مینجمنٹ کے نکتہ نظر اور خیالات کو سمجھتے ہوئے یہ فیصلہ ہوا کہ پاکستان میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ نہیں کھیلیں گے۔

  • میں نے قوم سے ریلیف کا وعدہ کیا تھا،وزیراعظم عمران خان نے گیس اور بجلی کی قیمتیں بڑھانے کی مخالفت کردی

    میں نے قوم سے ریلیف کا وعدہ کیا تھا،وزیراعظم عمران خان نے گیس اور بجلی کی قیمتیں بڑھانے کی مخالفت کردی

    اسلام آباد : میں نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ مشکل وقت کے بعد حالات بہترہوں گے ،وزیراعظم عمران خان نے گیس اور بجلی کی قیمتیں بڑھانے کی مخالفت کردی،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گیس اور بجلی کی قیمتیں بڑھانےکی مخالفت کرتے ہوئے 15 ارب ریلیف پیکج کی منظوری دے دی اور کہا عوام پر مہنگائی کاپہلے ہی بوجھ ہے مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ختم ہوگیا ، اجلاس میں 14نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، وزیراعظم نےگیس اوربجلی کی قیمتیں بڑھانےکی مخالفت کردی اور کہا عوام پرمہنگائی کاپہلےہی بوجھ ہےمزیدبوجھ نہیں ڈال سکتے۔

    اجلاس میں مہنگائی میں کمی سے متعلق بڑے فیصلوں سمیت 15 ارب ریلیف پیکج کی منظوری دے دی گئی جبکہ وزیراعظم نے ای سی سی کےچینی کی درآمد کے فیصلے کو منسوخ کرتے ہوئے چینی کی برآمد پر پابندی کے فیصلے کی توثیق کردی اور کہا چینی کے معاملے پر عوام کو پریشان نہیں ہونے دوں گا۔

    اجلاس میں دالوں پرامپورٹ ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، فیصلے سے ملک بھرمیں دالوں کی قیمت کم کردی جائے گی جبکہ 50ہزارنوجوانوں کویوتھ اسٹورز کے لئے قرض دینے کی بھی منظوری دی گئی۔

    ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی تعداد بڑھانے اور احساس پروگرام کے اشتراک پربھی بات ہوئی جبکہ کابینہ کو گندم آٹا بحران پر تحقیقات کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔

    گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان ن کا کہنا تھا کہ مجھے ان مشکلات کا ادراک ہے جن کا تنخواہ دار طبقے سمیت مجموعی طور پر عوام کو سامنا ہے، میں نے فیصلہ کیا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے، میری حکومت منگل کو کابینہ کے اجلاس میں عوام کے لیے بنیادی غذائی اجناس کی قیمتوں میں کمی کی خاطر مختلف اقدامات کا اعلان کرے گی۔وزیر اعظم نے قوم کو مزید خوشخبری دیتے ہوئے کہا تھا کہ قوم اطمینان رکھے ذمہ داروں کا بھرپور محاسبہ کیا جائے گا اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

  • چین کرونا وائرس کی زد میں تو یورپ میں سمندری طوفان کیارا نے تباہی مچا دی ،7 افراد ہلاک

    چین کرونا وائرس کی زد میں تو یورپ میں سمندری طوفان کیارا نے تباہی مچا دی ،7 افراد ہلاک

    فرینکفرٹ :چین کرونا وائرس کی زد میں تو یورپ میں سمندری طوفان کیارا نے تباہی مچا دی۔تفصیلات کے مطابق جرمنی، فرانس، برطانیہ اور بیلجیم سمیت بیشتر ممالک میں شدید بارشوں اور سمندری طوفان نے تباہی مچا دی، طوفان سے بجلی کا نظام درہم برہم جبکہ سینکڑوں پروازیں معطل کر دی گئیں ۔ 90 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنےو الی طوفانی ہواؤں نے فضائی سفرکو بری طرح متاثر کرکے رکھ دیا۔

    ذرائع کے مطابق چیک ری پبلک میں ایک شخص اس وقت ہلاک ہوگیا جب اس نے اپنی کار کوگرتے ہوئے درخت سے بچانے کی کوشش کی ۔ طوفان سے کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ ایک گھنٹہ میں 180 کلو میٹر تک چلنے والی ہواؤں نے 100،000 افراد کو بجلی کی فراہمی معطل کردی ۔

    سلووینیا میں پیر کے روز ایک 52 سالہ شخص کی موت اس وقت ہوئی جب سفر کے دوران اس کی گاڑی پر ایک درخت آگرا ۔ جنوبی پولینڈ میں ایک 40 سالہ خاتون اور اس کی نو عمر بیٹی طوفانی ہواؤں کی زد میں آکر چھت سے پھسل کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں ۔

    برمنگھم اور میونخ ائیرپورٹ پربھی طیارے کی لینڈنگ پائلٹس کیلئے کڑا امتحان بن گئی، ایمسٹراڈیم ائیرپورٹ پر طیارے کی لینڈنگ کی کوشش پانچ بار ناکام ہوگئی جس سے مسافروں میں خوف و ہرا س پھیل گیا ۔

    ذرائع کے مطابق طح عطوفانی ہواؤں کے سبب لینڈنگ نہ کرنے پانے سےطیارہ واپس میڈرڈ ائیرپورٹ لینڈ کرگیا۔ ناکام لینڈنگ کا شکار ہونیوالےطیارےمیں تین سو مسافر سوارتھے۔

    لندن پولیس کے مطابق اتوار کے روز دارالحکومت کے جنوب مغرب میں موٹر وے پر درخت گرنے سے کار میں سوارایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ مغربی جرمنی میں درختوں کے گرنے سے تین افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں سیربرک میں دو خواتین جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے اور پیڈبرن میں ایک 16 سالہ لڑکا شامل ہے۔ خوفناک طوفان ہفتے کے آخر سے ہی پورے خطے میں پھیل گیا ہے۔