Baaghi TV

Author: +9251

  • وزیراعظم کی حاجیوں کے لئے بڑی خوشخبری،جو نہیں سکے وہ بھی جائیں گے ،سمندرپارپاکستانیوں کا کوٹہ بھی مختص کردیا

    وزیراعظم کی حاجیوں کے لئے بڑی خوشخبری،جو نہیں سکے وہ بھی جائیں گے ،سمندرپارپاکستانیوں کا کوٹہ بھی مختص کردیا

    اسلام آباد:وزیراعظم کی حاجیوں کے لئے بڑی خوشخبری،جو نہیں سکے وہ بھی جائیں گے ،اطلاعات کےمطابق حج 2020 کے لیے پاکستان کا کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار210 ہوگا – آج وفاقی کابینہ کے اجلاس میں حج پالیسی 2020 پیش کی جاۓ گی۔ سمری کے مطابق حج 2020 کے لیے پاکستان کا حج کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار210 ہوگا، سرکاری اور پرائیویٹ حج اسکیم کے مابین حج کوٹےکی تقیسم کی شرح 60 اور 40 فیصد ہوگی، سعودی عرب سے اضافی کوٹہ ملنے کی صورت میں بھی شرح 60 اور40 فیصد ہوگی۔

    ذرائع کا بتانا ہےکہ وزیراعظم کی مداخلت سے پیکج 5 لاکھ سے 5 لاکھ 20 ہزار تک ہوسکتا ہے جو کے پہلے 5 لاکھ پینسٹھ ہزار تک جانے کا ااندیشہ تھا
    گزشتہ 3 سال سے قرعہ اندازی میںنام نہ نکلنے والے درخواست گزاروں کو اس دفعہ بغیر قرعہ اندازی کے کامیاب قرار دیا جائیگا، اس دفعہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے ایک ہزار کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے، اگر بیرون ملک پاکستانیوں کی درخواستیں ایک ہزار سے زائد موصول ہوئیں تو اس کے لیے قرعہ اندازی کی جائے گی۔

    وزارت مذہبی امور کی سمری کے مطاب ای آو بی آئی اور ورکرز ویلفئیر فنڈ کے تحت ملازمین کے لیے 500 نشستیں مختص کی گئی ہیں، حج بدل، نفل حج کے لیے 2015 اور اس کے بعد سے سرکاری حج نہ کیا ہو، درخواست دے سکیں گے۔وزارت مذہبی امور وزیراعظم سے ائیر لائن کے کرایوں میں کمی کی درخواست کرے گی جب کہ وزیراعظم سے سعودی حکومت سے ٹیکسوں میں کمی کا معاملہ اٹھایا ہے

    باغی ٹی وی کے مطا بق وزیراعظم نے سعودی حکام پرواضح کرتے ہوئے کہا ہےکہ حج کے معاملہ میں صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیابھرکے مسلمانوں کوریلیف ملنا چاہیے ، انہوں نے اس موقع پریہ بھی کہا کہ غریب لوگ ساری زندگی جمع پونجی جمع کرکے حج کی نیت سے آتے ہیں ،لیکن جب بہت زیادہ اخرات ان کو اٹھانا پڑتے ہیں تو ایک وہ تکلیف میں مبتلا ہوجاتے ہیں،دوسرا وہ اتنی بڑی رقم کا بندوبست نہیں کرپاتے

  • وزیرِ اعظم عمران خان سے معروف ایڈوائزی اور کنسلٹنٹ کمپنی، میکنزی کے گلوبل منیجنگ ڈائریکٹر کیون سنیدر کی اہم ملاقات

    وزیرِ اعظم عمران خان سے معروف ایڈوائزی اور کنسلٹنٹ کمپنی، میکنزی کے گلوبل منیجنگ ڈائریکٹر کیون سنیدر کی اہم ملاقات

    اسلام آباد:وزیرِ اعظم عمران خان سے معروف ایڈوائزی اور کنسلٹنٹ کمپنی، میکنزی کے گلوبل منیجنگ ڈائریکٹر کیون سنیدر کی ملاقات ،اطلاعات کے مطابق اس اہم ملاقات میں و زیر اعظم کے مشیر محمد شہزاد ارباب، وزیر خزانہ خیبر پختونخواہ تیمور سلیم خان جھگڑا، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ سید ذوالفقار حیدر گیلانی بھی موجود تھے

    باغی ٹی وی کے مطابق اس ملاقات میں وفد نے وزیرِ اعظم کو مختلف شعبوں میں منصوبہ بندی اور انتظامی امور میں فراہم کی جانے والے تجاویز، آراء اور معاونت کے حوالے سے بریف کیا۔
    ٭ کیون سنیدر نے وزیرِ اعظم کو بتایا کہ میکنزی کمپنی گذشتہ کئی سالوں سے پاکستان میں خدمات سرانجام دے رہی ہے اور پالیسی سازی خصوصاً گڈگورننس اور مختلف شعبوں میں موثر پالیسی سازی کے ضمن میں اپنی ماہرانہ رائے اور تجاویز مختلف اداروں کو فراہم کرتی رہی ہے تاکہ عوامی مفاد پر مبنی پالیسیوں کی تشکیل اور بہتر انتظام کو یقینی بنایا جا سکے۔

    وزیرِ اعظم نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح ایز آف ڈوئنگ بزنس (کاروبار میں سہولت کاری) اور سیاحت کا فروغ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں حکمران طبقے نے اپنے مفادات کے لئے کرپشن کی اور اس مقصد کے لئے اداروں کو کمزور کیا گیا۔ سول اداروں کے کمزور ہونے سے کرپشن اور عوام کی تکالیف میں اضافہ ہوا اور حکومت کی جانب سے عوامی مفادات کے تحفظ کی صلاحیت متاثر ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک کی معاشی صورتحال کے تناظر میں کاروباری طبقے کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کا عزم کر رکھا ہے تاکہ کاروبار میں آسانیاں پیدا ہوں اور معاشی عمل تیز ہو جس سے سماجی و معاشی ترقی ممکن بنائی جا سکے۔

    ٭سیاحت پر بات کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کا بے شمارپوٹینشل موجود ہے۔ سیاحت کے فروغ سے جہاں زرمبادلہ کمانے میں مدد ملے گی وہاں نوجوانوں کے لئے نوکریوں کے بے شمار مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت کے فروغ خصوصاً انفراسٹرکچر کے قیام اور مقامی اقدار کے مطابق سیاحت کا ماحول اور سہولتیں فراہم کرنے کے حوالے سے میکنزی کی جانب سے فراہم کی جانے والی ماہرانہ رائے کا خیر مقدم کیا جائے گا۔

    ملاقات میں حکومتی شعبے میں اخراجات میں کمی لانے اور سرکاری پیسے کے استعمال میں کفایت شعاری اور اسکا بہترین استعمال یقینی بنانے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔

    وزیرِ اعظم نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں ماضی کے حکمرانوں کی بدانتظامیوں اور ناقص منصوبہ بندی کا سارا بوجھ عوام کو برادشت کرنا پڑ رہا ہے۔ توانائی کے شعبے میں مختلف مد میں ہونے والے نقصانات کو روکنا اور عوام پر پڑنے والے بوجھ میں کمی لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
    ٭ وزیرِ اعظم نے کہا کہ ان شعبوں میں بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ بہترین طرز عمل اور زمینی حقائق کو مد نظر رکھ کر مرتب کی جانے والی سفارشات کا خیر مقدم کیا جائے گا۔

  • پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کا سمندر میں انسداد منشیات کا مشترکہ آپریشن،بڑوں بڑوں سے بڑی پکڑی گئی

    پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کا سمندر میں انسداد منشیات کا مشترکہ آپریشن،بڑوں بڑوں سے بڑی پکڑی گئی

    کراچی :پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کا سمندر میں انسداد منشیات کا مشترکہ آپریشن،بڑوں بڑوں سے بڑی پکڑی گئی ،اطلاعات کےمطابق پاک بحریہ کے جہاز نے گوادر کے جنوب مغرب میں ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرولز کے تحت تعیناتی کےدوران پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے ساتھ مشترکہ انسداد منشیات آپریشن کرتے ہوئےمنشیات سے بھری ایک کشتی ضبط کرلی۔

    منشیات کی بڑی کھیپ قبضے میں لی گئی کشتی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی جس کی مالیت258 ملین اور وزن 1290 کلو گرام تھا.پکڑی جانے والی منشیات مزید قانونی کاروائی کے لئے کسٹم حکام کے حوالے کر دی گئی ۔

    پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کی جانب سے اینٹی نارکوٹکس آپریشن اور منشیات کی ضبطگی ملکی بحری حدود کے دفاع، اور بحری قذاقی، سمندری دہشت گردی، منشیات،ہتھیارو ں اور انسانی سمگلنگ جیسی غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لئے پاک بحریہ کی موثر نگرانی کا نتیجہ ہے ۔پاک بحریہ کا فلیٹ ملکی سمندری حدود اور ساحلی پٹی کی بھرپور میری ٹائم اور فضائی نگرانی کر رہا ہے تاکہ کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں کا انسداد کیا جا سکے۔

    پاک بحر یہ اورپاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی ملکی سمندری حدود میں امن و امان کے نفاذ کے لئے اپنی قومی اور بین الاقوامی ذمہ داریاں نبھانے کے لئے ہمیشہ کوشاں رہیں گی۔

  • چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی کی چھٹی ہوگئی :اگلے چیئرمین کون ہوں گے ،نام فائنل مگرتعیناتی تک خفیہ رکھا جائے گا

    چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی کی چھٹی ہوگئی :اگلے چیئرمین کون ہوں گے ،نام فائنل مگرتعیناتی تک خفیہ رکھا جائے گا

    اسلام آباد: چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی کی چھٹی ہوگئی :اگلے چیئرمین کون ہوں گے ،نام فائنل مگرتعیناتی تک خفیہ رکھا جائے گا،باغی ٹی وی کےمطابق چیئرمین ایف بی آرشبرزیدی کی چھٹی کرادی گئی ہے اور حسب روایت پہلے بیماری کا بہانہ رچایا جاتا ہے اورپھرچھٹی کا پروانہ تھایا جاتا ہے،

    باغی ٹی وی ذرائع کےمطابق شبرزیدی کی چھٹی کی تصدیق دھیرے دھیرے مشیرخزانہ ڈاکٹرعبد الحفیظ شیخ نے اپنے دبے دبے لفظوں میں کردی ہے، باغی ٹی وی چیئرمین ایف بی آر کی چھٹی بذریہ چٹھی کی خبرپہلے ہی شائع کرچکا ہے

    ادھر اس حواے سے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ شبر زیدی میرے فیورٹ ہیں،ان کی طبعیت خراب ہے اور وہ لمبی چھٹیوں پر ہیں، اگر ان کی طبعیت بہتر نہ ہوئی تو ان کا متبادل دیکھیں گے۔مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ نیا چیئرمین ایف بی آر اگر تلاش کیا تو شبر زیدی کی مشاورت سے کریں گے۔

    اس سے قبل فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیا ہے۔ شبر زیدی کا کہنا تھا کہ ان کی طبیعت خراب ہے اور اس لیے وہ عارضی طور پر ذمہ داریاں نہیں سنبھال رہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ شبر زیدی نے کام جاری رکھنے سے معذرت کرلی ہے، ذرائع کی جانب سے کہا گیا تھا کہ شبر زیدی نے صحت کی خرابی کے باعث عہدہ چھوڑا اور اپنے فیصلے سے اعلیٰ حکام کو آگاہ کر دیا ہے۔

  • ایم سی سی کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری،سنگاکارا کی قیادت میں ٹیم پاکستان پہنچے گی

    ایم سی سی کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری،سنگاکارا کی قیادت میں ٹیم پاکستان پہنچے گی

    لاہور:ایم سی سی کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری،سنگاکارا کی قیادت میں ٹیم پاکستان پہنچے گی ،باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے مارلی بون کرکٹ کلب کے دورہ پاکستان کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ سنگاکارا کی قیادت میں ایم سی سی ٹیم 13 سے 19 فروری تک لاہور میں 4 میچز کھیلے گی۔

     

     

    اڑتالیس سال بعد پاکستان کے دورے پر آنے والی ایم سی سی کی ٹیم اپنے دورے کا آغاز لاہور قلندرز کے خلاف ٹی ٹونٹی میچ سے کرے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ 14 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔مہمان ٹیم 16 فروری کو پاکستان شاہینز کے مدمقابل ہوگی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 50 اوورز پر مشتمل میچ ایچیسن کالج میں کھیلا جائے گا۔

    ایم سی سی کرکٹ ٹیم 17 اور 19 فروری کو بالترتیب ناردرن اور ملتان سلطانز کے مدمقابل ہو گی۔ ٹی ٹونٹی فارمیٹ پر مشتمل دونوں میچز ایچیسن کالج میں ہوں گے۔

    شیڈول:

    14 فروری : ایم سی سی بمقابلہ لاہور قلندرز بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور بوقت شام 5 تا رات 8:10 بجے (بیس اوورز پر مشتمل میچ)
    16 فروری : ایم سی سی بمقابلہ پاکستان شاہینز بمقام ایچیسن کالج لاہور بوقت صبح 9:30 تا شام 5:15 بجے (پچاس اوورز پر مشتمل میچ)
    17 فروری : ایم سی سی بمقابلہ ناردرن بمقام ایچیسن کالج لاہور بوقت دوپہر 12:30 تا سہ پہر 3:40 بجے (بیس اوورز پر مشتمل میچ)
    19 فروری : ایم سی سی بمقابلہ ملتان سلطانز بمقام ایچیسن کالج لاہور بوقت دوپہر 12:30 تا سہ پہر 3:40 بجے (بیس اوورز پر مشتمل میچ)

  • بھارتی پولیس کے مظالم کے خلاف عوام الناس کی بغاوت ، پولیس اسٹیشن پردھاوا بول دیا

    بھارتی پولیس کے مظالم کے خلاف عوام الناس کی بغاوت ، پولیس اسٹیشن پردھاوا بول دیا

    دہلی : بھارتی پولیس کے مظالم کے خلاف عوام الناس کی بغاوت ، پولیس اسٹیشن پردھاوا بول دیا،اطلاعات کےمطابق بھارت کے دارالحکومت میں اس وقت عوام بھارتی پولیس کے مظالم سے تنگ آکرپولیس اسٹیشنز کا گھیراوکررہے ہیں اورپولیس مردہ باد،مودی مردہ باد کے نعرے اس وقت دہلی کی فضاوں میں گونج رہے ہیں‌

    باغی ٹی وی کےمطابق بھارت کے دارالحکومت دہلی سے آمدہ اطلاعات کےمطابق بھارتی پولیس کی مظالم سے شہری اتنے تنگ آگئے ہیں کہ اب انہوں نے مجبورہو کرپولیس کے خلاف اعلان بغاوت بلند کرتے ہوئے پولیس اسٹیشنز پردھاوا بول دیا ہے اوراطلاعات کےمطابق دہلی کے علاقہ جامعہ نگرمیں اس وقت ہزاروں کی تعداد میں لوگ پولیس اسٹیشن کے اندر ہیں اور پولیس کے خلاف نعرے لگاکراپنے جزباتگ کا اظہار کررہےہیں

    ذرائع کےمطابق پچھلے چند ہفتوں سے بھارتی پولیس نے شہریت بل کے خلاف مظاہرین پرتشدد کا سلسلہ شروع کررکھا ہے اورلوگوں کے گھروں پرچھاپے اورغریب عوام کی گرفتاریاں بڑے پیمانے پرکی جارہی ہیں ، یہی وجہ ہےکہ لوگ اب بغاوت کرنے پرمجبورہوگئے ہیں اوراس وقت دہلی میدان جنگ بنا ہوا ہے

  • دِہلی پرعام پارٹی نے قبضہ کرلیا ، مودی کے سیاسی لشکرکوشکست

    دِہلی پرعام پارٹی نے قبضہ کرلیا ، مودی کے سیاسی لشکرکوشکست

    دہلی :دِہلی پرعام پارٹی نے قبضہ کرلیا ، مودی کے سیاسی لشکرکوشکست ،اطلاعات کے مطابق دہلی کی اسمبلی کےانتخابات میں غیرسرکاری نتائج کےمطابق حکمراں جماعت ‏عام آدمی پارٹی دوسری جماعتوں سےبہت آگےچل رہی ہے۔

    دہلی میں حکومت سازی کے لیے سادہ اکثریت حاصل کرنے کے لیے 36 سیٹیں درکارہیں۔ اگر عام آدمی پارٹی سادہ اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی تو وہ لگاتارتیسری باردِلی میں حکومت بنائے گی۔

    ووٹنگ کے بعد تمام ایگزٹ پولز میں وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی عام آدمی پارٹی کو دوبارہ اقتدار میں آنے کی پیش گوئی کی گئی تھی لیکن بی جے پی کے بہت سے رہنماؤں نےدعوی کیا تھا کہ ایگزٹ پول کے نتائج غلط ثابت ہوں گے اور حکومت بی جے پی کی بنے گی۔

    حالیہ انتخابات میں عام آدمی پارٹی نے اپنے کام کےنام پر ووٹ مانگےتھےجبکہ بی جے پی نے دِلی کےمسائل سے زیادہ ملکی مسائل کو اٹھایا تھا اور وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ سمیت بی جے پی کے تمام قومی سطح کےرہنماؤں نے دِلی کے انتخابات میں پارٹی کی جیت کو یقینی بنانے کے لیے شرکت کی تھی۔

    دہلی کےنائب وزیراعلی اوروزیر تعلیم منیش سیسودیا نےکہاکہ وہ عام آدمی پارٹی کی جیت کےمتعلق پراعتماد ہیں کیونکہ ان کی پارٹی نے پچھلے پانچ سالوں میں بہت کام کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کی اسمبلی کے انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق عام آدمی پارٹی کو50 سے زیادہ سیٹوں پرسبقت حاصل ہے۔

  • افغانستان سے پاکستان پرراکٹ اور حملے ،پاکستان کا جواب سن کر ہرکوئی حیران

    افغانستان سے پاکستان پرراکٹ اور حملے ،پاکستان کا جواب سن کر ہرکوئی حیران

    اسلام آباد : افغانستان سے پاکستان پرراکٹ اور حملے ،پاکستان کا جواب سن کر ہرکوئی حیران،اطلاعات کے مطابق ایک طرف گاہے بگاہے افغانستان کی طرف سے پاکستانی علاقوں میں گولہ باری،راکٹ اورحملوں کا تحفہ ملتا رہتا ہے مگرپاکستان نے اپنے برادر ہمسایہ ملک کو اس کے جواب میں ہمیشہ خیرسگالی کا ہی پیغام بھیجا ہے،

    تفصیلات کے مطابق چین سے پوری دنیا میں پھیلنے والے ہلاکت خیز کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پاکستان نے پڑوسی ملک افغانستان کے ساتھ بڑا تعاون کرنے کا فیصلہ کرکے انسانیت کی عظیم مثال قائم کردی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے پاکستان افغانستان کو کورونا وائرس ٹیسٹنگ کی سہولت بلا معاوضہ دے گا۔ذرائع کے مطابق افغانستان کو کورونا وائرس ٹیسٹنگ سہولت فراہمی کا فیصلہ انسانی بنیاد پر کیا گیا، افغانستان کے مشتبہ مریضوں کے کورونا تشخیصی ٹیسٹ این آئی ایچ میں ہوں گے۔

    حکومت افغان کورونا کے مشتبہ مریضوں کے نمونے اسلام آباد بھجوائے گی، کورونا وائرس کے ایک تشخیصی ٹیسٹ پر 7 ہزار روپے لاگت آتی ہے۔واضح رہے کہ افغانستان نے پاکستان سےکوروناوائرس ٹیسٹ سہولت کیلئےدرخواست کی تھی۔ایک ہی دن میں کرونا وائرس نے 103 افراد کی جان لے لی، اموات کی تعداد 1000 سے تجاوز کرگئی

    خیال رہے کہ چین میں کرونا وائرس سے اموات کا سلسلہ جاری ہے ، چین کے صوبے ہوبائی میں ایک ہی دن میں وائرس سے 103افراد ہلاک ہوئے، جس کے بعد وائرس سے اموات کی تعداد 1016 ہوگئی جبکہ متاثرین میں ڈھائی ہزار اضافہ کے بعد تعداد 42 ہزار سےتجاوز کر گئی ہے۔

  • نشیل لیول کبڈی فیسٹیول کے لیے ڈی پی او گجرات نے سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا۔۔۔۔

    نشیل لیول کبڈی فیسٹیول کے لیے ڈی پی او گجرات نے سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا۔۔۔۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے) گجرات شہر میں نشیل لیول کبڈی فیسٹیول کے لیے ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر نے سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا۔ کہ 14 فروری 2020 کو ٹریفک کو کن متبادل راستوں سے گزرا جائے گا۔ سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

  • مقبوضہ وادی میں بھارتی ظلم وبربریت جاری ،کرفیوکا 191 واں روز,بھارتی فوج کےمظالم جاری،عالمی برداری پر چپ طاری

    مقبوضہ وادی میں بھارتی ظلم وبربریت جاری ،کرفیوکا 191 واں روز,بھارتی فوج کےمظالم جاری،عالمی برداری پر چپ طاری

    سری نگر: مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج کےمظالم تھم نہ سکے ، وادی میں کرفیواورلاک ڈاون 191 ویں روزمیں داخل ہوگیا ہے۔مقبوضہ وادی کشمیرمیں بھارت کی طرف سےمسلط کردہ غیرانسانی لاک ڈاون اورمواصلاتی بندش کے باعث مسلسل 191 ویں روز بھی معمولات زندگی بدستور مفلوج ہیں۔ سڑکیں سنسان، وادی میں دکانیں، کاروبار، تعلیمی مراکز بند ہیں اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

    قابض بھارتی فوج نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اور ایک کروڑ سے زائد افراد دنیا کی سب سے بڑی جیل میں قید ہیں۔ وادی میں نام نہاد سرچ آپریشن اورپکڑ دھکڑ کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔وادی میں خوراک اور ادویات کی قلت بھی برقرار ہے۔ 8 لاکھ سے زائد کشمیریوں کوسخت پریشانیوں کا سامنا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں اب تک لگ بھگ 894 بچے شہید ہوچکے ہیں جبکہ 177 ہزار سے زائد یتیم ہوچکے ہیں۔

    دوسری جانب مقبوضہ کشمیرمیں حریت رہنما مقبول بٹ کی 36 ویں برسی کےموقع پر آج شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے ۔ بھارت نے مظلوم کشمیریوں پر ظلم وبربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے اور ہزاروں کشمیریوں سمیت مقبوضہ وادی کی سیاسی قیادت کو بھی جیلوں میں بند کر رکھا ہے۔وادی میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات تاحال معطل ہیں۔ دوسری جانب مودی سرکار کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے میں ناکام ہےکشمیری کرفیو توڑ کر سڑکوں پر نکل آئے اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کرتے رہے۔

    واضح رہے کہ 5اگست کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کر کے مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ کر دیا تھا اور بھارت نے کشمیریوں کی نقل وحرکت پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔یکم نومبر سے بھارتی شہریوں کو مقبوضہ کشمیر میں جائیداد خریدنے اور وہاں رہنے کا حق بھی حاصل ہو گیا ہے۔